گجرات میں زیرحراست ملزم مبینہ پولیس تشدد سے ہلاک

Gujarat

Gujarat

گجرات (جیوڈیسک) گجرات میں زیرحراست ملزم مبینہ پولیس تشدد سے ہلاک ہوگیا ، پولیس اے ایس آئی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سول لائن تھانہ گجرات میں زیر حراست ملزم سید طفیل شاہ کو کچہری روڈ کے علاقے سےگذشتہ شب گرفتار کیا گیا تھا۔

ملزم کو لاک اپ میں رات بھر رکھا گیا اس دوران مبینہ طورپر پولیس اے ایس آئی سید فرازشاہ نے اس پر تشد د کیا اورکلہاڑی کے وار کرکے اسے ہلاک کردیا۔ واقعہ کے بعد پولیس اے ایس آئی کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مقتول ملزم کا تعلق جھنگ سے تھا لاش ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔