حضرت پیر محمد افضل قادری کی رہائی تک اہلسنت چین سے نہیں بیٹھ سکتے۔ سنی ایکشن کمیٹی

Pir Mohammad Afzal Qadri

Pir Mohammad Afzal Qadri

گجرات (پریس ریلیز) حضرت پیر محمد افضل قادری کو صحت کے لحاظ سے جیل میں شدید خطرہ ہے، نقصان پہنچا تو گرفتار کرانے والے ذمہ دار ہونگے۔ چند ماہ قبل ان کی اوپن ہارٹ سرجری ہوئی ہے اور پیس میکر کے ذریعے ان کا دل کام کررہا ہے، ایسے افراد کو میڈیکل رو سے جیل میں نہیں رکھا جا سکتا۔ ان خیالات کا اظہار حضرت پیر محمد افضل قادری کے صاحبزادوں پیر مفتی عثمان افضل قادری، پیر صدیق افضل قادری، علامہ نصر اللہ خان، علامہ حنیف طاہر، مفتی عبد الرحمن نعیمی، پروفیسر محمد عظیم، مولانا انصر ودیگر کثیر علما نے گجرات پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد، انکے سہولت کار، ڈاکو، چور اور دیگر مجرم معاشرے میں دندنا رہے ہیں لیکن پر امن علما کو گرفتار کیا جارہا ہے جو کہ انتہائی قابل مذمت ہے۔ اس موقع پر صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہر دور میں علماء حق پر مصائب آئے لیکن اللہ کریم نے انہیں خاص حوصلہ بھی عطا فرمایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ رب ذوالجلال اپنے حبیب پاکۖ کے صدقہ جلد کرم فرمائینگے۔ انہوں نے ایک بار پھر آپریشن رد فساد کی حمایت کا اعلان کیا۔ اور آخر میں امت مسلمہ اور خصوصا وطن عزیز پاکستان کی سلامتی کیلئے دعا کرائی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Pir Mohammad Afzal Qadri

Pir Mohammad Afzal Qadri

گجرات (پریس ریلیز) حضرت پیر محمد افضل قادری کی رہائی تک اہلسنت چین سے نہیں بیٹھ سکتے۔ سنی ایکشن کمیٹی کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق ضلع گجرات کی سنی تنظیموں نے پیر سید علی حسین شاہ کی سربراہی میں سنی ایکشن کمیٹی قائم کردی ہے جو حضرت پیر محمد افضل قادری کی رہائی کیلئے کردار ادا کرے گی۔ جبکہ یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے اگر پیر صاحب کو رہا نہ کیا گیا تو تین مارچ کو نیک آباد مراڑیاں شریف میں اجتماعی جمعہ ادا کیا جائیگا۔ جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان ہوگا۔ اس موقع پر ضلع گجرات کے مشائخ علما اہم شخصیات اور سنی تنظیموں کے رہنماء موجود تھے۔ جبکہ دیگر سنی تنظیموں کی طرف سے بھی جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے۔