گدی نشین دربار حضرت کبیر الدین شاہدولہ دریائی سید رومی شاہ کی قیادت میں چادر پوشی کی خصوصی تقریب منعقد ہوئی

گجرات : گدی نشین دربار حضرت کبیر الدین شاہدولہ دریائی سید رومی شاہ کی قیادت میں چادر پوشی کی خصوصی تقریب منعقد ہوئی، ممتاز نقوی نے دعائے توسل کروائی، اس موقع پرمہمانانِ گرامی میں نوابزادہ حیدرمہندی ایم پی اے، حاجی ناصر محمود سابق ایم پی اے ،اے ڈی سی جی سمیر احمد سید۔

ایکسین واپڈا مہر محمد اشرف، رانا مشرف علی ناز، نوابزادہ محبوب الٰہی (نواب سنی)، سید الطاف عباس کاظمی ، سید آصف رضا نقوی، سید رضوان شاہ، سید جعفر عباس، سید فرخ حسین، سید مظہر عباس زیدی ، سید عقیل رضا شاہ و دیگر نے شرکت کی، جبکہ منتظمین میں ملک ظہیر عباس، سید علی شاہ، عمران بٹ، سید مدثر رضا، سید عقیل رضا و دیگر شامل تھے۔