گجرات میں ٹی ایم اے حکام کی نا اہلی سے شہر کی سڑکیں کوڑا کرکٹ سے بھر گئیں

گجرات : گجرات میں ٹی ایم اے حکام کی نا اہلی سے شہر کی سڑکیں کوڑا کرکٹ سے بھر گئیں ٹریفک حادثات معمول بن گئے شہر کی اہم سڑکوں پر کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگنے سے ٹریفک کی روانی میں نہ صرف رکاوٹ پیش آ رہی ہے بلکہ روزانہ حادثات سے شہری زخمی ہو کر ہسپتالوں میں پہنچ جاتے ہیں۔

ٹی ایم اے کی نا اہلی سے بھمبر روڈ مرغزار کالونی تھانہ اے ڈویژن عیدگاہ فوارہ چوک ریلوے روڈ جی ٹی روڈ لیڈیز اینڈ چلڈرن پارک اور دیگر متعدد مقامات پر کوڑے کے ڈھیر پڑے ہیں مگر ٹی ایم اے اہلکار کوڑا اٹھاتے ہی نہیں ہیں جبکہ ٹی ایم اے کے پاس صفائی کے لیے کروڑوں روپے مالیت کی مشینری اور گاڑیاں بھی موجود ہیں۔

شہریوں نے ڈی سی او گجرات اور ایڈمنسٹریٹر سے شہر میں صفائی کے بہتر انتظامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے صفائی کے انتظامات نہ ہونے کے باعث بدبو پھیل چکی ہے جس سے شہری بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔