گجرات (جی پی آئی) چاروں اطراف لائوڈ سپیکر پرذان پر پابندی قابل قبول نہیں اور ضلع گجرات کے تمام مسالک کے علماء کرام کا متفقہ فیصلہ۔ پاکستان علماء و مشائح کونسل کے صدرصاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی کی صدارت میں کور کمیٹی ضلع گجرات کے ممبران کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں طے پایا کہ ضلع گجرات میں انتظامیہ کی طرف سے لائوڈ سپیکر ایکٹ کی آڑمیں علماء کرام تذلیل اورمساجد کی توہین برداشت نہیں کی جائے گی ، ۔اس موقع پر انتظامیہ گجرات کی طرف سے عید الاضحٰی کے موقع پر انتظامیہ کی طرف سے مختلف تنظیموں کو NOCجاری کرنے کے باوجود کارکنان پر مقدمات قائم کرنا قابل افسوس ہے۔کور کمیٹی ضلع گجرات نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ لائوڈ سپیکر ایکٹ اورقربانی کھالوں کے ضمن میں علماء کرام پر قائم مقدمات فی الفور واپس لئے جائیں فیصلہ کیا گیا کہ رجسٹریشن کمیٹی کے پاس نہ کرنے کی صورت میں کسی مسجد یا مدرسہ کی رجسٹریشن نہ کی جائے ،کور کمیٹی منے مزید فیصلہ کیا کہ مختلف مسالک کے پرامن علماء کرام پر مقدمات کو کور کمیٹی کی سفارشات پر ختم کیا جائے،بصورت دیگرپور ی کور کمیٹی انتظامیہ گجرات سے عدم تعاون کا اعلان کرتی ہے اور اپنے اجلاس انتظامیہ گجرات کے عہدیداروں کے بغیر جاری رکھنے کا فیصلہ کرتی ہے۔کور کمیٹی نے گجرات میں بڑھتی ہوئی کرپشن کے حوالہ سے بھی تشویش کا قاظہار کیااور محرم الحرام کے ایام اتفاق،اتحاد،محبت ،اخوت کے ساتھ منانے کا فیصلہ کیااجلاس میں چوہدری منظور حسین وڑائچ،سید الطاف عباس کاظمی،مفتی عثمان افضل قادری،چوہدری نثار احمد ایڈووکیٹ،صاحبزادہ سید حسن محمود شاہ گجراتی،چوہدری نثار احمد ایڈووکیٹ،سید الطاف الرحمٰن،چوہدری اختر چھوکر فائونڈر چیئرمینCPLC،خادم علی خادم،طفیل میر،مولانا اظہر حسین ودیگر نے شرکت کی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی)uAEکی ممتاز سماجی شخصیت چوہدری محمد شکیل گجر وطن واپس پہنچ گئے،وطن واپس پہنچنے پر ان کا استقبال ممتاز شخصیات نے کیا۔وہ دورہ پاکستان کے دوران ممتاز سماجی،سیاسی و کاروباری شحصیات سے ملاقاتیں کریں گے، ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی)ممتاز سماجی شخصیت نواب خلیل الرحمٰن بانی نواب ممتاز گرلز کالج نے گذشتہ روز دیہی مرکز صحت دولت نگر کا دورہ کیاSMOڈاکٹر نعم خاور سے ملاقات کی اور انہیں ان کی بہترین خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔مرکز صحت میں مریضوں کا رش ان کی خدمات کا ثبوت ہے،ان کی تمام ٹیم کی خدمات قابل تحسین ہیں ۔اس موقع پر ڈاکتر نعیم خاور نے کہا کہ دکھی انسانیت خدمت میری اولین ترجیح ہے اس مرکز کو ہم مثالی بنائیں گے،قاری محمدشفیع بھی ہمراہ تھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی) ولی ابن ولی حضرت قبلہ الحاج پیر سید فضل حسین شاہ بخاری قادری کے عرس مبارک کی تقریبات اختتام پذیر ہو گئیں اختتامی دعا حضرت قبلہ پیر سید محمود الحسن شاہ بخاری قادری الحسنی الحسینی سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوثیہ فضلیہ کھپڑانوالہ شریف نے فرمائی نمازعشاء کے بعد شروع ہونے والی آخری نشست کی نقابت شہنشاہ نقابت محمد افتخار رضوی اور سید صابر شاہ نے نہایت احسن انداز میں کی تلاوت قرآن پاک قاری غلام حسین آف لاہور نے کی ممتاز ثناء خواں سید جعفر حسین محمد عمران سلطانی اعجاز شکر گڑھی یاسر عرفات،صوفی اقبال قادری، عبدالرزاق قادری، غلام حسین لوراں، عبدالطیف قادری، مشتاق قادری ،محمد اکمل دریائی، علی رضا نوری، غلام مصطفی سیفی، شفقت اللہ قادری، ارمضان خالد اور محمد احسان قادری نے خوبصورت آواز میں ہدیہ نعت پیش کیا جسے سن کر حاضرین جھومتے رہے تلاوت و نعت کے بعد نوجوان مذہبی سکالر خطیب اہلسنّت حضرت علامہ محمد شاہد چشتی نے ایمان افروز خطاب کیا بعدازاں حاجی محمد اشفاق آف سعودی عب اور قاری شفقت اللہ قادری نے درودو سلام کا خوبصورت نذرانہ پیش کیا جسے سن کر حاضرین آنسو بہاتے رہے سلام کے بعد باجماعت نماز فجر ادا کی گئی جس کے بعدصوفی باصفا منبع جو دو سخا حضرت قبلہ صاحبزادہ پیر سید محمود الحسن شاہ بخاری قادری نے رقت آمیز دعا فرمائی محفل پاک میں شرکت کرنے والے ہزاروں پیر بھائیوں مریدوں اور عقیدت مندوں سارا دن و رات لنگر غوثیہ کھلایا گیا جبکہ صبح اختتامی دعا کے بعد پر تکلف ناشتہ کروایا گیا عرس مبارک کی تین روزہ تقریبات میں سید العارفین شہنشاہ فضل رحمتہ اللہ علیہ کے خاندان کے افراد نے بیرون ممالک سے خوصی شرکت کی عرس مبارک کے موقع پر ضلعی انتظامیہ اور آستانہ عالیہ غوثیہ فضلیہ کھپڑانوالہ شریف کی سکیورٹی انتظامیہ نے سکیورٹی کے فورل پروف انتظامات کیے ہوئے تھے عرس مبارک کی روحانی و وجدانی تقریبات کو حاضرین اگلے سال عرس تک یاد رکھیں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے گذشتہ روزکھاریاں میں انسداد دہشت گردی کے مرکز کا دورہ کیااس موقع پرچیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ وطن عزیز کے چپے چپے کا دفاع کریں گے اور انشاء اللہ کسی بھی خطرے کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کھاریاں میں انسداد دہشت گردی کے مرکز کا دورہ کیا اور انتہائی جدید سہولیات سے آراستہ مرکز کاافتتاح کیا ۔ اس موقع پر سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف نے کہاہے کہ مادر وطن کے دفاع کے لئے ہر قیمت ادا کریں گے ، کسی کو ہماری بہادر افواج اور اس کی صلاحیتوں پر شک نہیں ہونا چاہیے ، ہماری بہادر افواج کسی بھی خطرے سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف نے کہا کہ عوام اور افواج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں، پاکستان گزشتہ ایک دہائی سے دہشت گردی کا شکار ہے تاہم عوام اور سیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ مہارت سے دہشت گردی کا رخ موڑدیا اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور عوام کے عزم سے دہشت گردی کو ختم کیا ہے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی)اسسٹنٹ کمشنر نورالعین نے ٹیم کے ہمراہ جی ٹی روڈ کے علاقہ میں کاروائی کرتے ہوئے بغیر فوڈ لائسنس کاروبار کرنے مضر صحت منرل واٹر تیار کرنیوالی فیکٹری کو سیل کر دیا ہے ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ اور ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی عرفان علی کاٹھیا کو شکایات موصول ہوئی تھیں کہ گورالی کے علاقہ میں فیملی کے نام سے منرل واٹر تیار کرنیوالے فیکٹری کی بوتلوں سے پانی کے نمونہ جات چیک کرائے گئے ہیں جو کہ مضر صحت پائے گئے ہیں۔ ڈی سی او کی ہدایت پر اے سی گجرات نورالعین نے فوڈ انسپکٹر گل نواز اور ٹیم کے ہمراہ مذکورہ فیکٹری پر چھاپہ مارا جہاں صفائی کے انتظامات بھی تسلی بخش نہ تھے جبکہ فیکٹری مالک شیخ گلریز نبی کے پاس فوڈ اتھارٹی کی طرف سے لائسنس بھی نہ تھا جس پرفیکٹری کو سیل کر دیا گیا ہے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کامیاب کاروائی پر اے سی گجرات اور انکی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ہے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی)ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران صوبائی ترقیاتی بجٹ سے تینوں تحصیلوں میں اراضی ریکارڈ سنٹرز کی نئی عمارتوں ، سرائے عالمگیر میں ریسکیو 1122سنٹر اور یونیورسٹی آف گجرات کی اندورنی سٹرکوں کی تعمیر کے منصوبہ جات کی تعمیر کا کام شروع کر دیا جائے گا تینوں منصوبوں پر مجموعی طور پر490 ملین روپے لاگت آئے گی ۔ انہوںنے بتایا کہ اراضی ریکارڈ سنٹر گجرات کی تعمیر پر 38ملین روپے، اراضی ریکارڈ سنٹر کھاریاں کی تعمیر پر 40.6ملین روپے اور اراضی ریکارڈ سنٹر سرائے عالمگیر کی تعمیر پر 41.5ملین روپے جبکہ تینون سنٹرز کی تعمیر پر مجموعی طور پر 120ملین روپے خرچ کئے جائیں گے ۔ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے بتایا کہ بورڈ آف ریونیو حکومت پنجاب کے منصوبے کے تحت تینوں اراضی ریکارڈ سنٹرز کی تین تین منزلہ عمارتیں تعمیر کی جائیں گی جن میں اراضی ریکارڈ سنٹر سے متعلق تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی اور یہاں آنیوالے سائلین کو بہترین سہولیات اور ملازمین کو معیاری ورکنگ کنڈیشنز فراہم کی جائیں گی۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے بتایا کہ تحصیل سرائے عالمگیر میں ریسکیو1122سنٹر کے قیام کی ضرورت کو شدت سے محسوس کیا جارہا تھا ، عوامی مطالبہ پر حکومت پنجاب نے ریسکیور 1122سنٹر کی تعمیر کیلئے 300ملین روپے کے فنڈ زمختص کر دیے ہیں اس اہم منصوبے کی تکمیل سے تحصیل سرائے عالمگیر کے مکینوںکو بہترین ایمرجنسی سہولیات میسر آسکیں گی۔ انہوںنے بتایا کہ یونیورسٹی آف گجرات میں نئے تعمیر ہونیوالے بلاکس اور ہوسٹلز کو ملانے کیلئے روڈز کی تعمیر کا منصوبہ صوبائی ترقیاتی بجٹ میں شامل ہے جس پر 70ملین روپے اخراجات کا تخمینہ ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ ان منصوبہ جات کے لئے تمام متعلقہ محکموں کو ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں اور بہت جلد ان پر کام شروع کر دیا جائے گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی)محکمہ زراعت کے زیر اہتمام ضلع کونسل ہال میں آج دن 11بجے کسان کنونشن منعقد ہوگا جس کے مہمانان خصوصی ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ اور ارکان اسمبلی ہوں گے۔ کنونشن میں ضلع بھر سے کسان اور زمیندار شرکت کرینگے۔ ڈی او زراعت توسیع محمد رفیق تارڑ کے مطابق اس موقع پر شرکاء کو گذشتہ سال کے دوران کسانوں کی فلاح و بہبود کیلئے حکومتی اقدامات اور آئندہ منصوبہ جات کے بارے میں آگاہی فراہم کی جائے گی۔ ۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی)جامعہ گجرات کے راولپنڈی اور نارووال سب کیمپس میں جاری نئے داخلہ جات کے لیے آخری تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے۔رجسٹرار جامعہ گجرات ڈاکٹر طاہر عقیل کے مطابق اب ان داخلہ جات کی آخری تاریخ یکم اکتوبر2016ء بروز ہفتہ مقرر کی گئی ہے۔ قبل ازیں درخواست فارم مع دیگر دستاویزات جمع کروانے کی آخری تاریخ24ستمبر2016ء مقرر کی گئی تھی۔ اس سلسلہ میں تمام بی ایس اور ماسٹرز پروگراموں میں داخلہ کے خواہشمند امیدواران کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ اب اپنی داخلہ کی درخواستیں متعلقہ سب کیمپسوں راولپنڈی اور نارووال میں بروز ہفتہ یکم اکتوبر2016ء تک جمع کروا سکتے ہیں۔ جامعہ گجرات نے نئے داخلہ جات میں توسیع کا اقدام ان طلبا و طالبات کو آسانی فراہم کرنے کی خاطر کیا ہے جو کسی بنا پر ابھی تک اپنے داخلہ فارم جمع نہیں کروا سکے۔ یاد رہے کہ جامعہ گجرات نے امسال آن لائن ایڈمشن کا طریق کار متعارف کروایا ہے تاکہ دور دراز علاقوں کے طلبہ بھی آسانی سے داخلہ کے لیے اپلائی کر سکیں۔ داخلہ کا تفصیلی طریقہ کار اور اس سے متعلقہ ہدایات جامعہ گجرات کی ویب سائٹ www.uog.edu.pkپر تفصیلاًدستیاب ہیں۔ بی ایس پروگراموں میں داخلہ کے لیے درخواستیں سال اوّل کے نتائج کی بنیاد پر جمع ہونگی۔ داخلہ پراسینگ فیس مبلغ700روپے کمپیوٹرائزڈ چالان فارم کے ذریعے ملک بھر میں حبیب بنک لمیٹڈ کی کسی بھی شاخ میں جمع کروائی جا سکتی ہے۔ آن لائن جمع کروائی گئی حتمی درخواست کا پرنٹ بمع داخلہ پراسینگ فیس کے جمع شدہ چالان اور مطلوبہ دستاویزات کی تصدیق شدہ نقول کے ساتھ یکم اکتوبر2016ء شام 4:30بجے تک متعلقہ کیمپس کے ڈائریکٹر کے دفتر میں پہنچانا ضروری ہے۔ نا مکمل یا مقررہ تاریخ کے بعد موصول ہونے والی درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی۔ مخصوص نشستوں پر داخلہ کی معلومات سمیت مزیدتفصیلات جامعہ گجرات کی ویب سائٹ پر دستیاب پراسپکٹس میں ملاحظہ کی جا سکتی ہیں۔ داخلہ کے اہل امیدواران کی فہرست داخلہ کیلنڈر کے مطابق جامعہ گجرات کی ویب سائٹ اور متعلقہ شعبہ کے نوٹس بورڈ پر آویزاں کر دی جائے گی۔ منتخب امیدواران کو مقررہ تاریخ تک داخلہ فیس(خزاں2016ئ) جمع کروانا ہو گی بصورت دیگر ان کا داخلہ منسوخ کر دیا جائے گا۔ تمام شعبوں میں داخلہ جات جامعہ گجرات کی ایڈمشن پالیسی2016ء کے تحت ہونگے۔ داخلہ کا تفصیلی طریق کار اور اس سے متعلقہ ہدایات جامعہ گجرات کی ویب سائٹ پر تفصیلاً دستیاب ہیں۔ ایڈمشن کیلنڈر2016ء کے مطابق آن لائن درخواستیں وصول کرنے کی حتمی تاریخ یکم اکتوبرمقرر کی گئی ہے۔ تمام ڈگری پروگراموں کے لیے پہلی میرٹ لسٹ7اکتوبر2016ء بروز جمعتہ المبارک کو آویزاں کی جائے گی جبکہ داخلہ فیس جمع کروانے کی آخری تاریخ12اکتوبرہو گی۔ تمام ڈگری پروگراموں کے لیے باقاعدہ کلاسوں کا آغاز24اکتوبر2016ء کو ہو گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی)جامعہ گجرات کے شعبۂ سوشیالوجی کے زیر اہتمام سماجی و معاشرتی مسائل کو اُجاگر کرنے اور ان کے حل کے تلاش کے سلسلہ میں کی جانے والی کوششوں کے ضمن میں برٹش کونسل کے تعاون سے ایک پوسٹر وپراجیکٹس نمائش”برٹش کونسل کے ایکٹو سیٹیزن پروگرام کے تحت سوشل ایکشن پراجیکٹس کی شوکیسنگ” کااہتمام کیا گیا۔ اس پوسٹر و پراجیکٹس نمائش کا افتتاح رجسٹرار جامعہ گجرات ڈاکٹر طاہرعقیل نے کیا جبکہ مہمان اعزازی ڈین فیکلٹی برائے سوشل سائنسز ڈاکٹر فوزیہ مقصود تھیں۔ اس نمائش کی افتتاحی تقریب میں پراجیکٹ ڈائریکٹر ایکٹو سیٹیزن پروگرام برٹش کونسل عمیرتمیم اور پراجیکٹ مینجر طلحہ چشتی نے خصوصی شرکت کرتے ہوئے طلبہ کے پراجیکٹس کو سراہا اور انکی حوصلہ افزائی کی۔ نمائش میں مختلف سماجی و معاشرتی موضوعات مثلاً صاف و محفوظ پینے کا پانی، کیمپس میں نسلی ہم آہنگی، تمباکو نوشی ترک کرنے کا طریق کار، نوزائیدہ بچوں کی بیماریوں بارے مائوں کی آگاہی، بچوں میں بے جا کھانے کا مسئلہ، پیشہ ورانہ صحت کے مسائل بارے آگاہی، طلبہ کونسلنگ، تدریس بطور پیشہ، فلٹریشن پلانٹ، آفات و سیلاب کے انتظام کا طریق کار، اونی مصنوعات کا نیٹ ورک، کسانوں کے مسائل کا حل کے سلسلہ میں پوسٹر پراجیکٹس کے ذریعے آگاہی وشعور کا اہتمام کیا گیا تھا۔ ڈاکٹر طاہر عقیل نے کہا کہ نمائش میں پیش کئے گئے تمام پراجیکٹس معاشرتی و سماجی لحاظ سے انتہائی اہم ہیں۔ سماجی شعور کی ترویج قومی ترقی کا جزو اوّلین ہے۔ اعلیٰ تعلیم کا فروغ سماجی شعور کے ارتقاء کا اہم حصہ ہے۔ جامعہ گجرات کے ذہین ومحنتی طلبہ سماجی شعور کی سفارتکاری کا فریضہ بطریق احسن نبھاہتے ہوئے فلاح و بہبود کے پیامبر بن کر اُبھر رہے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ طلبہ و اساتذہ کی اجتماعی کاوشیں علاقائی سماجی ترقی کا روشن ستار اثابت ہونگی۔ نمائش میں رکھے گئے پوسٹرز اور پراجیکٹس کے ذریعے معاشرتی مسائل کی عکاسی اور ان کا حل تجویز کرتے ہوئے تمام طلبہ ٹیموں نے بالغ نظری کا ثبوت دیا ہے۔ شعبہ علوم سماجیات کی یہ کوشش قابل ستائش ہے۔ عمیر تمیم نے کہا کہ تعلیم کا اصل مقصد معاشرتی و سماجی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے طلبہ میں سماجی اقدا ر کا فروغ ہے۔ طلبہ نے جو پراجیکٹس پیش کئے ہیں و ہ سماجی مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے ان کا حل بھی تجویز کرتے ہیں۔ سوشل انٹر پرینئر شپ اصلاً کمیونٹی کی راہنمائی کا فریضہ سر انجام دیتے ہوئے مختلف سماجی و معاشرتی مسائل کے پائیدار حل کی تلاش ہے۔ جامعہ گجرات کا ORICسماجی خدمت کے سلسلہ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ برٹش کونسل اس سلسلہ میں بھرپور معاونت مہیا کرتی رہے گی۔ ڈاکٹر فوزیہ مقصود نے اظہار تشکر میں کہا کہ سماجی مسائل کے ادراک کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی کے خواب کی تکمیل نہیں کر سکتا۔ سماجی علوم نے معاشرتی ترقی میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے ۔ میں شعبۂ علوم سماجیات کی جانب سے اس نمائش کا اہتمام کرنے والی تمام ٹیم اور بالخصوص نسیم احمد کو مبارکبا دپیش کرتی ہوں۔ مجھے امید ہے کہ ہمارے طلبہ فارغ التحصیل ہونے کے بعد معاشرہ کے ذمہ دار اور فرض شناس شہری ثابت ہونگے۔ اس نمائش میں بی ایس7اور ایم اے3کے طلبا وطالبات کی ٹیموں نے اپنے پراجیکٹس ملاحظہ کے لیے پیش کیے اور طلبہ ٹیموں نے پراجیکٹ کے موضوع کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کھاریاں(جی پی آئی)دیرینہ دشمنی ومقدمے بازی کی رنجش پر گردناوالہ کے رہائشی اصغر علی گجر کو موت کے گھاٹ اتاردیادیا تھانہ صدر کھاریاں کے علاقہ گردنوالہ میںاصغر علی ولد غلام حسین قوم گجر کو گذشتہ روز مخالفین نے دن دیہاڑے فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا ہے پولیس تھانہ صدر کھاریاں نے ملزمان سہیل ارشد،راحیل ارشد،محمدارشد،محمدامجد وغیرہ کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے ۔ ۔۔۔۔۔۔ کھاریاں(جی پی آئی)انکم ٹیکس گوشوارے وصول کرنے کیلئے کھاریاں میں گائونٹر قائم کردیا گیا ہے تفصیلات کے مطاق انکم ٹیکس سال2016کے گوشوارے وصول کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنر ان لینڈ گجرات حافظ محمدقاسم ہارون کی زیر نگرانی مرالہ سیکرٹریٹ جی ٹی رو کھاریاں میں گائونٹر قائم کردیا گیا ہے جہا ں پر کھاریاں،ڈنگہ،کوٹلہ ارب علی خان اور سرائے عالمگیر کے تاجرحضرات اپنے ٹیکس گوشوارے جمع کرواسکتے ہیں واضح رہے کہ گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ30ستمبر ہے کمشنر ان لینڈ ریونیو گجرات ز ون شوکت حیات چیمہ کی ہدایات پر کھاریاں میں تاجربرادری کی سہولت کیلئے کائونٹر قائم کیا گیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وزیرآباد(جی پی آئی)نبی آخرالزما ںۖ کی ثناء مسلمان کے خون میںشامل ہے اورعشق رسولۖ سے ہی سرشار مسلمان کامیاب ہے۔نبی کریم ۖ سے محبت وعشق کادم بھرنے والے ہی دنیاوآخرت کے کامران افرادہوںگے۔محافل نعت کاانعقادصرف اللہ کی رضااورنبی کریم ۖ سے اپنی محبت کا اظہارہے۔ان خیالات کا اظہارپیرخالد سلطان نے بزم غوثیہ وزیرآبادکے زیراہتمام 46ویں سالانہ کل پاکستان محفل نعت کے موقع پر کیا۔اس موقع پر سید محمد عثمان شاہ نوری،پیرسید مبارک علی شاہ،محمدصفی اعظم چن پیر،پروفیسرڈاکٹرمحمدآصف ہزاروی،حافظ محمدکاشف چشتی،تسلیم احمد صابری، ملک محمدیوسف چاند،میرمحمدیوسف،چوہدری نذیراحمدوڑائچ،حاجی محمدیونس بٹ،حاجی محمدمشتاق،حافظ نورسلطان،احمدیاروڑائچ،محمدطاہر قادری،حافظ احمدرضا قادری،محمدسلیم قادری ودیگرنے خطاب کیا۔انہوںنے کہا کہ مسلمان اپنے کمزورسے کمزورایمان سے بھی محسن انسانیت رہبروراہنمامحبوبۖ خداسے اپنااظہارمحبت چھپانہیںسکتاہرمسلمان ان پراپنی جان قربان اورمال وزرنچھاورکرنے کوتیاررہتا ہے کیونکہ رب کائنات بھی ان سے محبت کرتے ہیںجب خالق کائنات ان سے محبت اورپیارکرتا ہے تومخلوق پرتواپنے مربی محبوب سے محبت کرنالازم ہوجا تی ہے ان سے محبت کا بہترین ذریعہ ان کی سنتوںکوعام کیاجائے اورمحافل نعت اوران کی ثنا ء کی تقریبات کاانعقاد کیا جا ئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وزیرآباد(جی پی آئی) راجہ جمشید اللہ خان کی اہلیہ ،راجہ نوید اللہ خان کی بھاوج مختصر علالت کے بعدانتقال کرگئیں۔جنیہںسینکڑونسوگواروںکی موجودگی میںآبائی قبرستان پیرمٹھا میںسپردخاک کردیا گیا۔نمازجنازہ میںبرگیڈئیر(ر)راجہ رئوف اللہ خان،راجہ صادق اللہ خان،چیئرمین المثمن سوسائٹی پیرراجہ محمداعجاز اللہ خان،پی ٹی آئی کے مرکزی راہنما پی پی104راجہ عثمان اللہ خان ایڈووکیٹ،راجہ عنصر اللہ خان،آر ایم ایم سی بی راجہ فرید اللہ خان،راجہ ظاہر اللہ خان سمیت وکلائ،صحافیوں،کونسلرز اوراہل علا قہ کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔مرحومہ کے قل شریف کاختم مورخہ23ستمبربروزہفتہ صبح11بجے جامع مسجدمثمن برج وزیرآبادمیںہوگا۔جسمیںمرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اوراجتماعی دعا ہوگی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وزیرآباد(جی پی آئی)عقیدہ ختم نبوت ۖ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار قاری سعید احمد ارشد نائب امیر جماعت اہلسنت ضلع گوجرانوالہ نے وزیرآبادمیں منعقدہ تاجدار ختم نبوت ۖ کانفرنسزکے شیڈول کے حوالہ سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ جماعت اہلسنت ضلع گوجرانوا لہ ستمبر میں ختم نبوت ۖکے حوالے سے اجتماعات منعقد کرے گی۔ اس دوران ختمِ نبوت کورسز،کوئز پروگرامز اور سیمینارز کا انعقاد کیا جائے گاجن میں منکرین ختم ِنبوت کی سازشوں سے عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے خلاف شازشیں کرنے والوں کا انجام الطاف حسین سے بھی برا ہو گا،آج ایم کیوایم کی سازشیں ساری دنیا کے سامنے آ چکی ہیں لیکن شاہ احمد نورانی نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ الطاف حسین را کا ایجنٹ اور قادیانیوں کے فنڈز پر پل رہا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسلام آباد(جی پی آئی) پارلیمانی کمیٹی برائے پاک چین اقتصادی راہداری کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ ون بیلٹ ون روڈ وژن کے تحت پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ دنیا کے اہم ترین منصوبوں میں سے ایک ہے اوریہ عظیم الشان منصوبہ ایشیائی ممالک کے مابین بڑھتے ہوئے تجارتی تعاون کی عکاسی کرتا ہے، سینیٹر مشاہد حسین نے ان خیالات کا اظہار چینی شہر ارمچی میں منعقدہ چائنہ یوروایشیا کانفرنس کے موقع پر انفارمیشن منسٹرزفورم سے خطاب کے دوران کیا۔ سینیٹر مشاہد کا کہنا تھا کہ قدیم سِلک روڈ کے احیاء کی بدولت عالمی منظرنامے میں اقتصادی اور سیاسی طاقت کا توازن مغرب سے مشرق کی جانب منتقل ہورہا ہے، انہوں نے گلگتِ بلتستان سے ملحقہ چینی صوبے سنکیانگ کو مستقبل کا تجارتی مرکز گردانتے ہوئے یورپ اور ایشیاء کے مابین رابطے کا اہم ذریعہ قرار دیا۔سینیٹر مشاہد نے اپنے خطاب میں چین کے کردار کو کلیدی نوعیت کا قرار دیتے ہوئے کسی نئی سرد جنگ کی پرزور مخالفت کی، انہوں نے کہا کہ عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے معشیت، توانائی اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون ناگزیر ہے۔ پندرہ سالہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے حوالے سے دوست ملک چین کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے سینیٹر مشاہد نے کہا کہ پاکستانی قوم سی پیک منصوبے کو کامیاب بنانے کیلئے کسی ایک شخصیت، سیاسی جماعت، صوبائیت سے بالاتر ہوکر کوشاں ہے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ قومی منصوبہ نہ صرف وفاق کو مضبوط کرنے میں معاون ثابت ہوگا بلکہ خیبرپختونخواہ، گلگت بلتستان، بلوچستان، اور فاٹا کے دوردراز علاقوں کی پسماندگی دور کرنے میں مدد ملے گی۔ چائنہ یوروایشیاء کانفرنس میں چین، میانمار، کمبوڈیا، مصر، بیلاروس کے انفارمیشن منسٹرز، سوئٹزرلینڈ، افغانستان اور او آئی سی کے مندوبین سمیت دیگر شریک ہوئے، دورہ ارمچی کے دوران سینیٹر مشاہد حسین نے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فورم اور پبلیکشنز اینڈ بکس ایکسپوسے بھی خطاب کیا،اس موقع پر وزیراعظم تاجکستان اور چین کے منسٹر برائے فلم اینڈ پبلیکشنز اور 16ممالک کے اہم ترین پبلشرز بھی موجود تھے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور(جی پی آئی)شیعہ علماکونسل پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے محرم الحرام کی آمد سے قبل کارکنوں کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فورتھ شیڈول کے ظالمانہ قانون کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ مطالبہ انہوں نے فیصل آباد پریس کلب میں نیوز کانفرنس سے خطاب میں کیا۔جس میںڈاکٹر ممتاز حسین،گل شیر حیدر ی، سید غضنفرعباس شاہ،مولانا فضل عباس، رانا اصغرعلی،رانا ثمر عباس اور دیگر بھی موجود تھے۔علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ عزاداری صدیوں سے جاری ہے، دہشت گردی حکومت اور ریاستی اداروںکی ناکامی ہے۔ دہشت گردی کی وجہ سے عزاداری رک سکتی ہے اور نہ ہی ہم قربانیوں سے گھبرانے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملت جعفریہ کے پرامن اور ذمہ دارشہریوں کو فورتھ شیڈول کے ذریعے تنگ کیا جارہا ہے۔ اس ظالمانہ قانون کے تحت پولیس بے گناہوں کو نظر بند کررہی ہے۔کچھ سرکاری اہلکاروںنے بانیان مجالس اور تنظیمی عہدیداران کی نظر بندی کے احکامات جاری کرنا شروع کردیے ہیں۔کچھ ہیں کہ بانیان مجالس کو ڈرا دھمکا رہے ہیں، ان سے شورٹی بانڈ ز پر کروارہے ہیں۔ جس کے نتائج کسی کے لئے اچھے نہیں ہوں گے۔ان کا کہنا تھاکہ سپریم کورٹ کی طرف سے بے بنیاد مقدمات میں بری قراردیے جانے والے کارکنوں کو بلاوجہ سے فورتھ شیڈول میں ڈال کر تنگ کیا جارہا ہے، تھانے بلوا کر بلاوجہ مطالبات اور وقت ضائع کیا جاتا ہے۔14۔ فارم پر کروائے جارہے ہیں اور پوچھا جاتا ہے کہ کس جج نے آپ کو بری کیا اور کیوں؟ فیصلوں کی کاپیا ں جمع کروائیں ، حکمرانوں، عدلیہ اور میڈیا نوٹس لے کہ کیا سپریم کورٹ کے فیصلوںکی چھان بین پولیس نے کرنی ہے۔ ہم مذمت کرتے ہوئے ان اقدامات کو توہین عدالت قراردیتے ہیں۔ خود سپریم کورٹ کو بھی اس پر ایکشن لینا چاہیے۔شیعہ رہنما نے فیصل آباد، ساہیوال اور دیگر علاقوں سے کارکنوں کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے ان کی فی الفور رہائی اورتفتان بارڈر پر زائرین کو تنگ کرنے کا سلسلہ بند کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کی آڑ میںشعائر تشیع کومحدود کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں، ان کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔ ہم بھاگنے والے نہیں، شہادتوں کے راہی اور قربانیوں کے عادی ہیں۔علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے ہمیشہ اتحاد بین المسلمین کی فضا سازگار بنانے اور اتحاد امت کو فروغ دینے کے لئے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ ملک میں کوئی فرقہ واریت نہیں، سنی شیعہ مل کر تعزیے اٹھاتے ، عید میلادالنبی ِ، مجالس عزا اور جلوسوں میں شرکت کرتے ہیں۔یہ صرف دہشت گردی ہے، جسے کنٹرول کرنا ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ مذہبی پروگراموں میں ہی لاوڈ سپیکر کے استعمال پر پابندی کیوں، سیاسی جلسوں میں رقص اور گانوں پر تو کوئی پابندی نہیں لگائی جاتی۔ دوہرے معیار ختم ہونے چاہیں۔ ۔۔۔۔۔۔ سیالکوٹ(جی پی آئی)حکومت کشمیر کی آزادی تک بھارت سے سفارت تعلقات منقطع کردے ۔ کشمیر میں بھارتی ظلم و یزیدیت قابل مذمت ہے ۔ عالمی برادری کشمیری مسلمانوں کو بھارتی تسلط سے آزادی دلوائے ۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیر اعظم پاکستان کا مؤقف دلیرانہ اور پوری قوم کی آواز تھا ۔پاک فوج وطن عزیز کے تحفظ کے لئے پر عزم ہے اور پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ دفاع وطن کا فریضہ سر انجام دے گی ۔ بھارت نے اگر جنگ مسلط کرنے کی غلطی کی تو پاش پاش ہو جائے گا۔ پاکستان ہماری جان اور کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ۔ ہمیں سقوط ڈھاکہ کے زخم یاد ہیں ۔ ہمارے کشمیری بھائیوں پر بھارت نے جو ظالم و ستم ڈھائے ہیں اور ڈھارہا ہے جس طرح پاکستان میں دہشت گردی کر رہا ہے پوری پاکستانی قوم بھارت سخت نفرت کرتی ہے ۔پاکستانی قوم کو چاہیے کہ بھارتی مصنوعات کا بائیکاٹ کرے ۔ بھارتی فلمیں دیکھنا اور بھارتی تہذیب و ثقافت کو اپنا نابند کرے ۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی امیر عالمی تنظیم اہلسنت پنجاب و چیئرمین ادارہ تاجدار یمن پاکستان علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی نے مرکزی جامع مسجد حنفیہ نقشبندیہ رضویہ چوبارہ میں دینی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا افواج پاکستان کے آپریشن ضرب عضب اور حکومت نے قومی ایکشن پلان سے فرقہ واریت دہشت گردی اور کرپشن کا کافی حد تک خاتمہ ہوا۔ قوم کو چاہیے کہ متحد ہو کر ملک دشمن عناصر کا مقابلہ کرے ۔پاکستان کی ترقی اور بقا ہماری ترقی و بقا کی ضامن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جذبہ حب الوطنی عین ایمان ہے ۔پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والے کی آنکھ نکال دی جائے گی ۔پاکستان اللہ تعالیٰ کی نعمت اور عالمِ اسلام کی محبتوں کا مرکز ہے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔ سہاوہ (جی پی آئی)سائیں فقیر اللہ اویسی رحمة اللہ علیہ سرخیل اولیاء تھے ۔ آپ نے شریعت مطہرہ کی پابندی اور علم دین کی تدریس و تعلیم سے خانقاہ کو آباد کر کے بدرالمشائخ پیر سائیں محمد اسلم اویسی رحمة اللہ علیہ جیسے نگینے تیار کئے ۔ذکر اللہ سے بنجر زمین کو سر سبز و شاداب بنایا ۔ عقیدہ اہلسنت کی پختگی اور عشقِ رسول ۖ کا فروغ آپ کا اوڑنا بچھونا تھا ۔ملک و ملت کو ہمیشہ اتحاد و امن کا درس دیا ۔ حضرت سائیں فقیر اللہ اویسی رحمة اللہ علیہ نے تحریک پاکستان میں قائد اعظم رحمة اللہ علیہ کا ساتھ دے کر عوام کو بتایا کہ پاکستان کا حصول نعمتِ خدا وندی کا حصول ہے ۔آج پھر خانقاہوں سے اُسی عشقِ رسول ۖ ، مذہبی اہم آہنگی اور جذبۂ حب الوطنی کے فروغ کی ضرورت ہے ۔غلامان اولیاء کبھی بھی دہشت گردوں کے ساتھ نہیں دے سکتے ۔ سلسلہ اویسیہ سلاسل روحانیہ میں عشقِ مصطفےٰ ۖ کا عکاس سلسلہ ہے ۔ دنیا و آخرت کی کامیابی ہمیشہ پاکیزہ نسبتوں کی بدولت ہے ۔حکومت وطن عزیز کو فحاشی و عریانی سے پاک کر کے سودی نظام کا خاتمہ کرتے ہوئے اسلامی قوانین کی طرف رجوع کرے تو تمام مسائل کا حل ممکن ہے ۔ان خیالات کا اظہار مرکزی امیر تحریک اویسیہ پاکستان علامہ پیر غلام رسول اویسی ،مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی ڈھوک سبھال سہاوہ جہلم میں منعقدہ حضرت پیر سائیں فقیر اللہ اویسی رحمة اللہ علیہ کے آبائی علاقہ میں منعقدہ محفل پا ک سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ محفل پاک کی صدارت پیر سائیں محمد اسماعیل اویسی سجادہ نشین آستانہ عالیہ اویسیہ اویس نگر چک پروکا شریف نے فرمائی ۔اس موقعہ پر پیر فضل حق اویسی ،چوہدری محمد یعقوب اویسی ایڈووکیٹ ، قاری محمد ارشد اویسی ،صاحبزادہ علامہ علی رضا اویسی ، محمد محسن اویسی ،محمد منور ایس ٹی اور دیگر نے بھی خطاب و ہدیہ نعت پیش کیا ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فیصل آباد(جی پی آئی)دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیں گے ۔حکومت کے اعلان کے ہم منتظر ہیں ۔ دینی مدارس کے لاکھوں طلباء وطن کے تحفظ کے لیئے تیار ہیں ۔آرمی چیف اور حکومت کو ہم یقین دہانی کرواتے ہیں کہ اگر بھارت نے جارہیت کی تو پاکستان کے لاکھوں دینی مدارس کے طلباحکومت اور پاک فوج کے شانہ بشانہ ہوں گے۔اگر بھارت نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو وطن کا ہر فرد اسے نشان عبرت بنا دے گا ۔وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف کی اقوام متحدہ میں خطاب پاکستان کی عوام کی حقیقی ترجمانی تھا ۔وزیراعظم نے بھارت کو بے نقاب کرکے مظلوم کشمیریوں کے ساتھ وفا کا حق ادا کردیا ۔ملک کی موجودہ صورتحال اور محرم الحرام کی آمد ودیگر مسائل پر پاکستان علماء کونسل کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس 2اکتوبر 2016 ء کو لاہور میں ہوگا ۔جس میں محرم کے لیئے ضابطہ اخلاق وملک کی داخلی اور خارجی و سلامتی کے امور پر آئندہ کے لیئے لاحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا۔پاکستان علما ء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل ،ممبر اسلامی نظریاتی کونسل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے مرکزی جامع مسجد گول فیصل آباد میں حج بیت اللہ سے واپسی پر جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عوام دھرنوں کی طرف توجہ نہ دے بلکہ پاکستان کی باشعور عوام دشمن کے مکروہ عزائم خاک میں ملا نے کے لیئے کمر بستہ ہوجائیں ملک موجودہ نازک ترین دور سے گزر رہا ہے ہندوستان مسلسل دھمکی آمیز بیانات دے رہا ہے اور دوسری طرف محرم کی آمدآمد ہے تمام مکاتب فکر کو اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرکے اس وطن کو امن اور سلامتی کا گہوارا بنانا ہے ملک اور قوم کے بہترین مفاد میں مذہبی قوتوں نے نیشنل ایکشن پلان کی حمایت کی اور آج بھی ہم مسلح افواج کی پشت پر کھڑے ہیں بھارتی حکومت کی طرف سے مقبوظہ کشمیر میں ڈھائے جانے والے بے پناہ مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں وزیر اعظم پاکستان نے اقوام متحدہ ودیگر اداروں میں پاکستان اور کشمیریوں کے حق میں جو کلمہ حق بلندکیا ہے اس پر ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کراچی(جی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سینئر نائب صدرحلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ کشمیر کے معاملے میں تحریک انصاف کی پالیسی واضح ہے ،ہم اپنے پاکستان کی حفاطت کرینگے بھارت کو عمران خان کا جواب مل چکاہوگا، وقت کے ساتھ ساتھ بھارتی فوج کے مظالم پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہورہے ہیں،اس وقت عالمی برادری کے اندر سوئے ہوئے ضمیرکو جگانے کی ضرورت ہے ، ہم دیکھ رہے ہیں کہ بھارتی میڈیا عادت کے مطابق پاکستان کے خلاف مسلسل زہر اگل رہاہے ،لیکن وہ یہ نہیں جانتے کہ افواج پاکستان پاکستان کے دشمنوں کو ہر طرح سے جواب دینا جانتی ہے ، اور اس میں کوئی دوارہے نہیں ہے کہ ہم دشمن کی کسی بھی منصوبہ بندی کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے عادل ہائوس سے جاری بیان میں کیا،حلیم عادل شیخ نے کہاکہ ہم مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے ظلم وبربریت کی مذمت کرتے ہیں،یہ بھارت کے حق میں اچھا ہوگاکہ وہ کشمیر میں تشددپسندکارروائیوں کو بندکردے ۔وزیراعظم کاغذ پر لکھی تقریر پڑھنے کی بجائے کشمیر کے لیے خود سے اپنے جزبات کا اعلان کرتے تو اچھا تھا۔انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان سے مزاکرات میں یہ چاہتاہے کہ پاکستان کشمیر کے موزوں پر ان سے کوئی بات نہ کرے۔بھارت پاکستان کے خلاف مسلح تصادم کا راستہ اختیار کرنا چاہتاہے ،مگر پاکستان کشمیرکی عوام کے ساتھ کھڑی ہے اس کے لیے وہ ہر قیمت چکانے کو تیارہے ،عادل ہائوس سے جاری بیان میں حلیم عادل شیخ نے موجود حکومت کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم خود کو احتساب کے لیے اگر پیش کردیں تو عوام کے غصے میں کمی لائی جاسکتی ہے ،پانامہ لیکس کے معاملے میں دانشمندانہ حکمت عملی یہ ہی ہے کہ شریف برادران خود کو اپنے اپنے عہدوں سے الگ کرکے قوم کو یہ بتائیں کہ ان کے پاس اسقدر پیسہ کہاں سے آیاہے ، انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح بھارت پاکستان کو حقارت کی نگاہ سے دیکھنے کی بنا پر ملک کا دشمن سمجھا جاتاہے اسی طرح وہ لوگ بھی ملک کے دشمن ہیں جو غریب عوام کا پیسہ لوٹ کر ملک سے بھاگ جاتے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سوات(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پیرصابر شاہ نے کہاہے کہ بھڑکیں مارنے والے بھارت نے ذرا سی غلطی کی تو پاکستانی قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ لڑکر ناکوں چنے چبوادیںگے،نوازشریف دہشت گردی کے خلاف اور ملک کی ترقی کے لئے کوشاں ہیں جبکہ عمران خان رائے ونڈ پر حملے کے منصوبے بنارہے ہیں ، ایم ایم اے ،اے این پی اور پی ٹی آئی کی باری مکمل ہوئی اب اگلی باری مسلم لیگ ن کی ہوگی ،عمران خان ملک کی ترقی میں روڑے اٹکاکر پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں ،وزیراعظم نوازشریف نے اقوام متحدہ میں اعلانیہ طور پر کشمیری مسلمانوں کی آواز اٹھاکر عالم اسلام کی حقیقی نمائندگی کی ہے ،تحریک انصاف کی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے اور اب وہ راہ فرار اختیار کرنے کے لئے حیلے بہانے ڈھونڈ رہی ہے ،آئندہ انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن دوبارہ کلین سویپ کریگی کیونکہ ملک کو مسلم لیگ ن ہی کی ضرورت ہے،کارکن 2018کے انتخابات کے لئے ابھی سے تیاریاں شروع کرکے وزیراعظم نوازشریف کا پیغام عام کریں ،ان خیالات کا اظہارانہوں نے دمغار میں ضلعی کونسلر فیاض خان کی رہائش گاہ پر ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر ممبران صوبائی اسمبلی ارباب وسیم اور صوبیہ خان سمیت ن لیگ سوات کے جنرل سیکرٹری انجینئر عمرفاروق،یوتھ ونگ سوات کے صدر اور ضلعی کونسلرفیاض خان ،شہریارامیرزیب ،ن لیگ نوشہرہ کے صدراختیار ولی سمیت دیگر رہنمائوں نے بھی خطاب کیا ،صوبائی صدر پیر صابر شاہ نے کہاکہ بھارت پاکستان کو زیر کرنے کے احمقانہ خواب دیکھ رہا ہے لیکن اس مہم جوئی میں اسے منہ کی کھانی پڑے گی ، جنگ ہوئی تو پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بہ شانہ کھڑی رہتے ہوئی بھارت کی اینٹ سے اینٹ بجادے گی،انہوں نے کہاکہ عمران خان حکومت کی ٹانگیںکھینچنے کی بجائے حکومت کی مثبت پالیسیوںکا ساتھ دے کر قومی ترقی کا پہیہ چلنے دیں انہوں نے کہاکہ پاکستان ایک ایٹمی ملک ہے اور افواج پاکستان ہرقسم کے حالات سے مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں ، انہوں نے کہاکہ اسلام کے نام پر آزاد ہونے والے ملک میں عمران خان نے ناچ گانوں کو فروغ دیکر اس کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے ،انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف کی حکومت ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگیا ہے اور لوڈشیڈنگ چار گھنٹے تک پہنچ گئی ہے جبکہ موٹرویز بن رہی ہیں اور اب مستقبل میں بھی ملک کو نوازشریف کی ضرورت ہے ،انہوں نے کہاکہ ناراض کارکنوں کو منالیا جائے گا کیونکہ نازک وقت میں قوم کو متحد ہونا چاہیے ،انہوں نے کہاکہ سی پیک کے تاریخی منصوبہ ملک کی ترقی کا منصوبہ ہے لیکن دھرنوں کی سیاست سے اسے ناکام بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔ سوات(جی پی آئی)کبل کے مختلف علا قوں میں جعلی پیر سر گرم دکانوں اور گھروں میں مرد و خواتین کو بے وقوف بنانے کا سلسلہ بدستور جاری کبل چوک میں ایک دکان دار پیر نے اپنا کاروبار شروع کر رکھا ہے مختلف لو گوں اور خواتین کو یہ کہہ کر کہ آپ پر جنات یا جادو کا سا یہ ہے اور کسی نے آپ پر جا دو کیا ہے جیسی با تیں کر کے دکان داری چمکانے میں مصروف ہے جس پر انتظامیہ نے خا مو شی اختیار کر رکھی ہے عوامی حلقوں نے مطالبہ کر تے ہوئے کہا ہیں کہ اس قسم کے جعلی پیروں کے وجہ سے دشمنیاںپیدا ہونے کا خدشہ ہے کیونکہ مختلف قسم کے لوگ اور خا ص کر خواتین ان جعلی پیروں کے با توں میں آکر کئی گھر برباد ہو جا تی ہے لہٰذا ن جعلی پیروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائیں جائے اطلا عات کے مطابق اسطرح جعلی پیر کبل کے مختلف علا قوں میں موجود ہیں جو اپنے گھروں میں انہوں نے اسطرح کاروبار شروع کر رکھا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔ سوات(جی پی آئی) کبل 26سے 29ستمبر تک پو لیو مہم کے حوالے حکمتی عملی وضع کرنے پر غور گذشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر حمید علی کے زیر صدارت پولیو مہم کے حوالے ایک اجلاس ہوا جس میں AACسید قادر ، انسپکٹر حبیب الرحمان ، ADOمحکمہ تعلیم حسین احمد ، ویلج سیکرٹری، ہیلتھ نمائندگان شریک تھے اجلاس سے خطاب کے دوران اسسٹنٹ کمشنر حمید علی نے مختلف قسم کے مسائل ومشکلا ت کے حوالے پوچھا انہوں نے کہا کہ پولیو مہم میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں ہو گی اجلاس میں محکمہ تعلیم کے ADOحسین احمد نے کہا کہ پرائمری سکولوں میں اسا تذ ہ کی تعداد 131ہے جو پولیو ڈیوٹی جانے سے بچوں کو مشکلات کا سامنا ہو تا ہے لہٰذا مڈل اور ہائی سکولز سے بھی اسا تذہ پولیو ڈیو ٹی کیلئے لیا جائے تکہ پرائمری سکول اسا تذہ پر بوجھ کم ہو سکے اجلاس پر ACکبل نے زور دیا کہ پولیو مہم جو کہ 26سے29ستمبر تک جار رہے گی اس میں کسی قسم کو تا ہی برداشت نہیں ہو گا پولیو کمپین ختم ہو تی ہی با قاعدہ ACآفس میں رپورٹ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔ سوات(جی پی آئی) DIGملاکنڈ اور DPOسوات کے خصو صی ہدایت پر DSPکبل فاروق جا ن کے سربراہی میں SHOکانجو نے تحصیل کبل کے علاقہ برہ بانڈئی کے با زار میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کے دوران پولیس ذرائع کے مطابق ملزم محمد خان ولد عبد صادق سکنہ برہ بانڈئی کے قبضے سے ایک عدد پستول 32کارتوس ، ایک عدد موکہ ، ایک چا قواور 500گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا جس کے خلاف با قاعدہ مقدمہ درج کر کے تفیش شروع کر دی پولیس ذرائع کا دعو یٰ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔