گجرات(جی پی آئی) ولی ابن ولی حضرت قبلہ الحاج پیر سید فضل حسین شاہ بخاری قادری کے عرس مبارک کی تقریبات اختتام پذیر ہو گئیں اختتامی دعا حضرت قبلہ پیر سید محمود الحسن شاہ بخاری قادری الحسنی الحسینی سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوثیہ فضلیہ کھپڑانوالہ شریف نے فرمائی نمازعشاء کے بعد شروع ہونے والی آخری نشست کی نقابت شہنشاہ نقابت محمد افتخار رضوی اور سید صابر شاہ نے نہایت احسن انداز میں کی تلاوت قرآن پاک قاری غلام حسین آف لاہور نے کی ممتاز ثناء خواں سید جعفر حسین محمد عمران سلطانی اعجاز شکر گڑھی یاسر عرفات،صوفی اقبال قادری، عبدالرزاق قادری، غلام حسین لوراں، عبدالطیف قادری، مشتاق قادری ،محمد اکمل دریائی، علی رضا نوری، غلام مصطفی سیفی، شفقت اللہ قادری، ارمضان خالد اور محمد احسان قادری نے خوبصورت آواز میں ہدیہ نعت پیش کیا جسے سن کر حاضرین جھومتے رہے تلاوت و نعت کے بعد نوجوان مذہبی سکالر خطیب اہلسنّت حضرت علامہ محمد شاہد چشتی نے ایمان افروز خطاب کیا بعدازاں حاجی محمد اشفاق آف سعودی عب اور قاری شفقت اللہ قادری نے درودو سلام کا خوبصورت نذرانہ پیش کیا جسے سن کر حاضرین آنسو بہاتے رہے سلام کے بعد باجماعت نماز فجر ادا کی گئی جس کے بعدصوفی باصفا منبع جو دو سخا حضرت قبلہ صاحبزادہ پیر سید محمود الحسن شاہ بخاری قادری نے رقت آمیز دعا فرمائی محفل پاک میں شرکت کرنے والے ہزاروں پیر بھائیوں مریدوں اور عقیدت مندوں سارا دن و رات لنگر غوثیہ کھلایا گیا جبکہ صبح اختتامی دعا کے بعد پر تکلف ناشتہ کروایا گیا عرس مبارک کی تین روزہ تقریبات میں سید العارفین شہنشاہ فضل رحمتہ اللہ علیہ کے خاندان کے افراد نے بیرون ممالک سے خوصی شرکت کی عرس مبارک کے موقع پر ضلعی انتظامیہ اور آستانہ عالیہ غوثیہ فضلیہ کھپڑانوالہ شریف کی سکیورٹی انتظامیہ نے سکیورٹی کے فورل پروف انتظامات کیے ہوئے تھے عرس مبارک کی روحانی و وجدانی تقریبات کو حاضرین اگلے سال عرس تک یاد رکھیں گے۔