گجرات (جیوڈیسک) ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا گجرات میں بی جے پی کے ریاستی وزیر برائے ہاوسنگ شنکر چوہدری کو استاد بننے کی کوشش مہنگی پڑ گئی۔ دیسا شہر کے سرکاری اسکول میں پڑھاتے ہوئے شنکر چوہدری نے ہاتھی کے اسپیلنگ غلط لکھ دیے جسے کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لیا۔
غلطی ماننے کی بجائے بی جے پی کے وزیر کا کہنا تھا کہ انہوں نے بچوں کی انگریزی چیک کرنے کیلئے جان بوجھ کر اسپیلنگ غلط لکھے اس غلطی کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف حلقوں کی جانب سے۔ وزیر کی خوب کلاس لی جا رہی ہے۔
اس سے پہلے ایک سماجی رہنما نے شنکر چوہدری کی ایم بی اے کی ڈگری جعلی ہونے کا الزام لگاتے ہوئے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔