ہم گجرات کی تاجر برادری اور صنعتکاروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے: اعجاز احمد
Posted on January 21, 2014 By Majid Khan گجرات
گجرات: ہم گجرات کی تاجر برادری اور صنعتکاروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے حکومت پنجاب نے مجھے بطور ڈی پی او گجرات گجرات کے شہریوں کیلئے تحفظ کی ذمہ داری سونپی ہے اس سلسلہ میں پوری ایمانداری کے ساتھ گجرات کی عوام کی شکایات دور کریں گے۔
حکومت تمام وسائل فراہمی کر رہی ہے ڈی پ او گجرات رائے اعجاز احمد نے جاوید بٹ کی قیادت میں مرکزی انجمن تاجران کے ایک نمائندہ وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہا اس سے پہلے جاوید بٹ نے کہا کہ ہم آپ کو گجرات میں ذمہ داری سنبھالنے پر خوش آمدید کہتے ہیں تاجر برادری اور انتظامیہ پولیس مل کر کام کریں تو پولیس بہتر طریق سے مسائل حل کر سکتی ہے ہمارے آپ نے پہلے ہی کوائف اکٹھے کئے ہوئے ہیں۔
ہم اس پر آمد کو داد دیتے ہیں کہ آپ نے آپتے ہی عوام کے مسائل حل کرنے شروع کر دئیے ہیں وفد میں دیگر شامل سنیئر نائب صدر شیخ محمد سلیم، نعمان اسلم گوندل صدر سرگودھا روڈ جنرل سیکرٹری محمد ارشد کمبوہ، سرپرست چوہدری اسد بھٹی، انیس احمد بھٹی، شاہ حسین روڈ، راجہ عبدالقدیر جنرل سیکرٹری ذیشان پلازہ ملک ارشد محمود، ملک نثار احمد جنرل گلزار مدینہ روڈ، ملک شفیق احمد جنرل سیکرٹری نواز شریف پارک، رانا مشرف ناز، مہر عابد حسین، مہر ظفر حسین کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com