گجرات کی خبریں 14/4/2017

GPI

GPI

گجرات (جی پی آئی) سینٹ پال چرچ آف انگلینڈ سکول اور دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس گجرات میں انٹر لنک کلاسز کے اجراء کے حوالے سے اہم پیشرفت ، دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس ایک معیاری اور جدید ٹیکنالوجی کا حامل تعلیمی ادارہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار سینٹ پال چرچ آف انگلینڈ پرائمری سکول کی ٹیچر مس میمونہ شیخ نے دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس کے دورہ اور دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس کے ٹیچرز کی تربیتی ورکشاپ کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ والدین بچوں کی تعلیم و تربیت کے حوالے سے مرکزی کردار ہیں۔ جب تک والدین کی توجہ شامل نہ ہو بچے بہتر تعلیم حاصل نہیں کر سکتے۔ پاکستان میں زیادہ توجہ کتابوں اور پڑھائی پر دی جاتی ہے جبکہ انگلینڈ میں بچوں کو عملی تربیت دی جاتی ہے انہیں عملی طور پر کلاس ورک کرائے جاتے ہیں اور ہر کلاس کے 4 گروپ بنائے جاتے ہیں اور ہر گروپ میں بچوں کی صلاحیت کے لحاظ سے بچے شامل ہوتے ہیں جو بچہ پڑھائی میں اچھا ہوتا ہے۔ اسے گروپ اے میں رکھا جاتا ہے اور ٹیچر بچوں کی ذہنی صلاحیت کو مد نظر رکھتے ہوئے انہیں پڑھاتی ہے۔ وہاں پر ٹیبلٹ ، لیپ ٹاپ کو بنیادی اہمیت حاصل ہے۔ مجھے دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں آکر خوشی ہوئی ہے کہ یہ ادارہ جدید ٹیکنالوجی کی طرف سفر کر رہا ہے اور ہم اس سلسلہ میں بھرپور تعاون کریں گے۔ مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہوئی ہے کہ یہاں پر الیکٹرانک بورڈ اور انٹرنیٹ کی سہولت میسر ہے اور بچے عملی طور پر کام کرتے ہیں۔ ڈائریکٹر دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس شہزاد شفیق نے کہا کہ ہمارا مقصد ہے کہ ہمارے طالب علم زندگی کے ہر میدان میں کامیابی حاصل کریں اور دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں فیسوں یا بچوں کی تعداد کی بجائے بچوں کی تربیت کی طرف توجہ دی ہے اور ہم مس میمونہ شیخ کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہمارے اس ادارے کا وزٹ کیا اور ہمارے ادارے میں دلچسپی ظاہر کی۔ ہم مزید بہتر طریقے سے کام جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر وائس پرنسپل شازیہ شہزاد ، ایریا ہیڈ مسز سعدیہ سلمان، ایریا ہیڈ مس نجف قریشی اور دیگر سٹاف بھی موجود تھا۔ میمونہ شیخ نے تمام کلاسز کا فرداً فردا ًدورہ کیا۔ بچوں سے سوالات کئے اور انعامات دیئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات( جی پی آئی)انجمن بہبودی ٔ مریضاں عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی مجلس انتظامیہ کا ماہانہ اجلاس 17 اپریل بروز سوموار دن 11 بجے کمرہ نمبر 28 عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں ہو گا جس میں ادویات کی خریداری کے سلسلہ میں پرچیز کمیٹی کی تشکیل نو اور دیگر معاملات پر بات چیت کی جائے گی۔ اجلاس کی صدارت میاں محمد اعجاز کریں گے۔ گزشتہ ماہ کے دوران انجمن بہبودیٔ مریضاں کی طرف سے 15 ہزار 276 مریضوں کو 17 لاکھ 19 ہزار 572 روپے کی ادویات فراہم کی گئیں اور کل اخراجات 18 لاکھ 37 ہزار 449 روپے کے رہے اور کل آمدن 69 ہزار 900 روپے کی رہی۔ انجمن بہبودیٔ مریضاں خدمت خلق کے سلسلہ میں بھرپور طریقے سے کام جاری رکھے ہوئے ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات( جی پی آئی)سادت فرنشرز ریلوے روڈ پر جشن مولود کعبہ کے سلسلہ میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت حاجی نوازش علی کاظمی نے کی، خصوصی خطاب آغا مبارک علی موسوی نے کیا۔ ذاکر غلام عباس قاسم، ذاکر محمد شریف، ذاکر سید مناظر عباس، ذاکر امانت علی شہباز، ذاکر اختر حسین اختر، سید رضوان نقوی، سید سلمان باقر کاظمی، عارف حسین مخفی نے ولادت حضرت علی کے حوالے سے خصوصی خطاب کیا۔ اس موقع پر سید تجمل حسین شاہ،سید سفیر حسین شاہ، سید فیضان باقر کاظمی، سید نثار حید رکاظمی، چوہدری اکرم طاہر،سید علمدار حسین شاہ، ڈاکٹر احسان ، لیاقت بٹ، سید وقار کاظمی، سید رخسار کاظمی، سید حیدر شاہ، سید عامر کدھر، چوہدری عامر چیمہ، چوہدری شوکت گوندل، ملک سرفراز پہلوان، محمد الیاس غفاری، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری، سید گلفام کاظمی و دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات( جی پی آئی)امام بارگاہ حسینیہ میں مولود کعبہ کے سلسلہ میں خصوصی جشن منعقد ہوا جس میں ذاکر سید شہنشاہ عباس نقوی نے خصوصی خطاب کیا۔ نقیب ممبر پروفیسر سرفراز حسین جعفری اور میر ثقلین اکبر تھے۔ اس موقع پر ہر مکتبہ ٔ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔