گجرات (جی پی آئی) دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں جشن عید میلاد النبی ۖ کے سلسلہ میں عظیم الشان محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت ایڈمنسٹریٹر حافظ محمد طاہر نے کی۔ جبکہ مہمان خصوصی پیر سید اعجاز حسین شاہ تھے۔ اس موقع پر طلباء و طالبات نے نبی پاک ۖ کے حضور گلہائے عقیدت منفرد انداز میں پیش کئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر حافظ محمد طاہر نے کہا کہ نبی پاک ۖ کی آمد سے دنیا سے جہالت کے اندھیرے چھٹ گئے اور رحمت کی گھٹائیں چھا گئیں۔ آج پھر اسی جذبہ و جوش کی ضرورت ہے جیسا قیام پاکستان کے وقت مسلمانوں میں دیکھنے میں آیا۔ پاکستان کو جو خطرات لا حق ہیں اس کا حل صرف اور صرف اتحاد بین المسلمین میں مذمر ہے۔ پیر سید زمان شاہ نے کہا کہ نبی پاک ۖ کی تعلیمات پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ جس میں محبت کا درس دیا گیا۔ جس طرح پہلے انبیاء کرام نے دنیا میں امن کا درس دیا۔ نبی پاک ۖ نے امن و سلامتی کے ساتھ ساتھ تمام انسانیت کو نجات کی خوشخبری دی۔ اس موقع پر ملکی ترقی و سلامتی کیلئے دعائیں کی گئیں۔ …………………………… گجرات (جی پی آئی) کالم نگار حمید اللہ بھٹی اور ممتاز سماجی شخصیت مہر فاروق خالد گزشتہ روز تعزیت کیلئے پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے جنرل سیکرٹری چوہدری یاسر امین مرل کی رہائشگاہ پر گئے۔ اور انکی والدہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔ اور دعا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم ہکو جنت الفردوس میں اعلیٰ جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ …………………………… گجرات (جی پی آئی) ممتاز سماجی شخصیت و سابق نائب ناظم مہر مشتاق احمد ‘ رانا ثاقب مشرف’ چوہدری محمد الیاس اور ڈاکٹر رزاق احمد غفاری تعزیت کیلئے پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے رہنما یاسر امین مرل کی رہائشگاہ پر گئے اور ان کی والدہ محترمہ کی وفات پر دلی افسوس کا اظہار کیا۔ اور دعا کی اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین …………………………… گجرات (جی پی آئی) DSP لیگل چوہدری اختر محمود گوندل’ سیٹھ یاسر لطیف صراف نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ربیع الاول کا مبارک مہینہ اُمت مسلمہ کیلئے خوشی کا باعث ہے آمد مصطفےٰ ۖ سے کائنات میں بہار آ گئی۔ سوکھے درخت سرسبز ہو گئے۔ تمام اہل اسلام کو جشن عید میلاد النبی مبارک ہو ۔ معاشرہ میں محرومیوں کے شکار افراد نے سکھ کا سانس لیا۔ زمین کا ذرہ ذرہ جگمگا اُٹھا۔ نور والے ۖ کی آمد پر ولادت سے تاریک دل منور ہو گئے۔ جانوں کے دشمن آپس میں بھائی بھائی بن گئے۔ گناہ گاروں کو شافعی محشر مل گیا۔ جنگ و جدل سے دو چار دنیا میں امن و محبت کے چراغ روشن ہو گئے۔ میلاد کی خوشی میں جبرائیل علیہ السلام نے جھنڈے لہرائے۔ …………………………… گجرات (جی پی آئی) فاران گروپ آف ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ دیونہ منڈی کیمپس میں جشن عید میلاد النبی کے سلسلہ میں عظیم الشان مقابلہ حسن نعت منعقد ہوا۔ جس کے مہمان خصوصی ممتاز سماجی شخصیت سابق نائب ناظم مہر مشتاق احمد ‘ رانا ثاقب مشرف اور چوہدری محمد الیاس تھے۔ اس موقع پر بچوں نے خوبصورت انداز میں گلہائے عقیدت بحضور ۖ پیش کئے۔ ججز کے فرائض محمد عارف ‘ محمد عظیم و دیگر نے سرانجام دئیے۔ تقریب کی صدارت ڈائریکٹر فاران گروپ آف ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ عمر طارق نے کی۔ مقابلہ میں اول پوزیشن قاسم نیازی دیونہ کیمپس’ دوئم اسامہ جاوید جہلم کیمپس’ سوئم حسنین علی گجرات کیمپس نے حاصل کی۔ اس موقع پر بچوں میں لنگر تقسیم کیا گیا۔ اور ملکی ترقی و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ …………………………… گجرات (جی پی آئی) آج ملک بھر کی طرح گجرات میں بھی جشن عید میلاد النبی ۖ عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائے گا۔ اس سلسلہ میں ملک بھر میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ گجرات میں مختلف مقامات سے میلاد النبی ۖ کے جلوس نکالے جائیں گے۔ مرکزی جلوس جامعہ مسجد شہنشاہ ولایت سے بعد از نماز ظہر شروع ہو گا ۔ جس کی قیادت سجادہ نشین آستانہ عالیہ شہنشاہ ولایت ممبر اسلامی نظریاتی کونسل صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی کریں گے۔ جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا چوک پاکستان میں اختتام پذیر ہو گا۔ جلوس میں خاندان شہنشاہ ولایت کے علاوہ ضلع بھر سے علماء و مشائخ اور مختلف مذہبی تنظیموں کے راہمناوں کی کثیر تعداد شریک ہوگی۔ جلوس کے شرکاء درود و سلام کی صدائیں بلند کرتے ہوئے مقررہ راستوں سے گزریں گے۔ جبکہ آستانہ عالیہ نیک آباد مراڑیاں شریف سے صبح 10 بجے جلوس شروع ہو گا جس کی قیادت پیشوائے اہل سنت صاحبزادہ پیر محمد افضل قادری سجادہ نشین آستانہ عالیہ مراڑیاں شریف کریں گے۔ جلوس جی ٹی روڈ ‘ شاہین چوک’ سٹاف گلہ سے ہوتا ہوا محمدی بیکرز پہنچے گا جہاں ٹھیک 11 بجے پیر محمد افضل قادری خطاب کریں گے۔ جبکہ 12 بجے جی ٹی ایس چوک میں مفتی محمد اشرف القادری خطاب کریں گے۔ مرکزی انجمن نوجوانان میلاد کمیٹی کے زیر اہتمام جلوس جامع مسجد عید گاہ سے شروع ہو گا جو کہ مختلف راستوں سے ہوتا ہوا چوک پاکستان میں اختتام پذیر ہو گا۔ انجمن نوجوانان اسلام JUP کے زیر اہتمام جلوس عید گاہ سے شروع ہو گا جو کہ چوک پاکستان میں اختتام پذیر ہو گا ۔ اسی طرح تبلیغ اسلامی’ دعوت اسلامی ‘ جامعہ صفتہ المدینہ سے بھی جلوس نکلیں گے۔ …………………………… گجرات (جی پی آئی) مسیحی برادری نے ہمیشہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اور کرسمس کے مبارک موقع پر ہم مسلمان برادری کی طرف سے مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار صدر سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات چوہدری علی ابرار جوڑا نے سپینش پیزا پر بہادر بھٹی اور مسیحی برادری کی طرف سے منعقدہ کرسمس تقریب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری کی خدمات تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی۔ بہادر بھٹی ‘ ارشد بھٹی اور انکے دیگر رفقاء کار ہمارے لئے قابل احترام ہیں کیونکہ وہ ہماری غمی و خوشی میں شامل ہوتے ہیں۔ چیئرمین یونین کونسل علی پورہ میاں پرویز اختر پگانوالہ نے کہا کہ مسیحی برادری کی خوشیوں میں شریک ہونا ہم اپنا فرض سمجھتے ہیں کیونکہ جس انداز میں بہادر بھٹی’ ارشد بھٹی اور ایم مختار نے ہمیں اس تقریب کیلئے مدعو کیا اس سے ہمارے دل میں ان کی عزت میں اضافہ ہوا ہے۔ قیام پاکستان میں مسیحی برادری نے بھی اہم کردار ادا کیا۔ سٹی صدر سٹیزن فرنٹ شیخ عرفان پرویز نے کہا کہ مسیحی برادری کو کرسمس کے اس مبارک موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور انہیں یقین دلاتے ہیں کہ ہم غمی خوشی میں مسیحی برادری کے شانہ بشانہ ہیں۔ بہادر بھٹی نے کہا کہ یہ تاریخی موقع ہے جب جشن عید میلاد النبی ۖ اور کرسمس ایک ساتھ آ رہے ہیں۔ مسلمانوں اور مسیحی برادری دونوں کیلئے یہ موقع اس بات کا سبق دیتا ہے کہ جس طرح قرآن اور بائبل الہامی کتابیں ہیں اور دونوں میں امن کا ہی درس دیا گیا ہے۔ ہمیں پاکستان کی ترقی کیلئے ملکر کام کرنا ہے۔ ارشد بھٹی نے کہا کہ پاکستان ہمارے آبائو اجداد نے قربانیاں دیکر حاصل کیا تھا اب ہمارا فرض ہے کہ اس کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کریں۔ جس طرح حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے یہ حکم دیا تھا کہ مملکت اور حکمرانوں کی تابعداری اور ترقی کیلئے کام کرنا ہے۔ ہم اس جذبہ کے تحت آج اکٹھے ہوئے ہیں۔ اس موقع پر تمام مسیحی برادری نے اس بات کا عہد کیا کہ وہ پاکستان کی یکجہتی اور ترقی کیلئے ہمہ تن کام کرتے رہیں گے۔ …………………………… گجرات (جی پی آئی) گجرات کی مسیحی برادری کے نمائندہ افراد نے سپینش پیزا پر کرسمس اور 12 ربیع الاول کے موقع پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا۔ جس کے مہمان خصوصی صدر سٹیزن فرنٹ چوہدری علی ابرار جوڑا اور نو منتخب چیئرمین یونین کونسل علی پورہ میاں پرویز اختر پگانوالہ تھے۔ اس موقع پر وائس چیئرمین ضرغام وسیم جوڑا’ مہر مشتاق’ مہر ارشد’ آصف گھمن’ شیخ عرفان پرویز’ خاور بشیر بٹ’ افتخار بھٹی’ چوہدری ندیم طفیل’ ‘ ڈاکٹر رزاق غفاری’ ذوالفقار باجوہ’ چوہدری نصیر احمد ہنجرا’ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری’ بہادر بھٹی’ ارشد بھٹی’ اشرف پہلوان’ نعیم بشیر سہوترا’ ایم مختار’ بابو رانا یوسف’ چوہدری یعقوب بھٹی’ سیموئیل عرف رنگ زیب’ شوکت حمید ‘ سید خالد حسین شاہ مدینہ سیداں’ نوبل بھٹی’ مہر عمران خان و دیگر نے شرکت کی۔ …………………………… گجرات (جی پی آئی) آستانہ عالیہ غوثیہ فضلیہ غوثیہ کھیپڑانوالہ شریف میں ماہانہ گیارہویں شریف منعقد ہوئی جس کی صدارت سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوثیہ فضلیہ صاحبزادہ پیر سید محمود الحسن بخاری قادری الحسینی و الحسنی نے کی۔ جبکہ خصوصی خطاب صاحبزادہ سید فیضان الحسن بخاری نے کیا۔ اس موقع پر ممتاز ثناء خوان رسول مظہر عزیز قادری’ قاری شفقت اللہ قادری’ مظہر اقبال’ عمران شاکر’ حافظ ایوب قادری’ علی سیفی’ و دیگر نے ہدیہ نعت پیش کیا۔ ملکی ترقی و سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ …………………………… گجرات (جی پی آئی)اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں میاں اقبال مظہر نے مختلف علاقوں میں چیکنگ کے دوران 9 گرانفروشوں پر 19ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر پرائس چیکنگ کے دوران اے سی کھاریاں نے چوہڑ چک اڈا کا دوہ کیا ہے۔ دوران چیکنگ دوکاندار شفیق احمد، ملک وقاص ، یاسر ، حفیظ اللہ ، ابراہیم، جمال دین، نعمان رفیق، ذیشان، عبدالشفاق ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے اور اوورچارجنگ کے مرتکب پائے گئے جن پر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ دریں اثنا اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں نے گل نواز سینٹری انسپکٹر کے ہمراہ کھاریاں میں پیزا ہٹ اور پیزا ہاٹ ، گورمے بیکرز ، بابا جی ریسٹورنٹ کھاریاں کو چیک کیا اور مالکان کو صفائی کے انتظامات مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ، ڈی پی او رائے ضمیر الحق نے کہا ہے کہ عیدمیلاد النبیۖ اور کرسمس کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے جائیں گے، علما کرام او ر ممبران امن کمیٹی کے تعاون سے ضلع میں امن و امان ہر صورت یقینی بنایا جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ایم پی ایز حاجی عمران ظفر، اشرف دیونہ، میجر (ر) معین نواز، میاں طارق محمود ، پیر سعید شاہ گجراتی، چوہدری منظور حسین، پروفیسر سرفراز جعفری،حفیظ اللہ صدیقی، چوہدری ظہور الہی، ڈاکٹر طارق سلیم، سید الطاف الرحمان ، اظہر عطاری، مستری جلا ل مسیح،جاوید بٹ، سیف بھٹی،و دیگر نے بھی اظہار خیال کیا جبکہ ڈی او سی وقار خان، اے سی نورالعین، شعیب نسوانہ، ای ڈی او حافظ جمیل ، ڈاکٹر قیصر، سینئر صحافی طفیل میر، راجہ ریاض احمد راسخ و دیگر بھی موجود تھے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ انتظامیہ اور پولیس اپنی ذمہ داریوں سے پوری طرح آگاہ ہے عید میلاد النبی ۖ کے موقع پر صفائی،سٹرکوں پر پیچ ورک، لائٹنگ کے مثالی انتظامات کے لئے اقدامات کئئے جا رہے ہیں اس مقصد کے لئے ممبرا ن امن کمیٹی کی تجاویز اورآراء کو بھی مد نظر رکھا جائے گا۔ انہوں نے جلوسوںکے منتظمین سے کہا کہ جلوسوں اور محافل نعت میں لائوڈ سپیکر کے استعمال کے قانون پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔ انہوںنے تمام ممبران سے کہا کہ وہ اس مبارک موقع پر اپنے گھروں اور دفاتر میں چراغاں کرائیں۔ ڈی سی او نے بتایا کہ کرسمس کے موقع پر مسیحی بھائیوںکی سہولیت کے لئے تینوں تحصیلوں میں کرسمس بازار لگائے گئے ہیںجہاں سے عیسائی برادری کے افراد رعایتی نرخوں پر اشیائے خورد و نوش خرید سکیں گے۔ ڈی سی او نے اس موقع پر خصوصی کمیٹی بھی تشکیل دی جس کے ارکان میں اے سی گجرات، ٹی ایم او، صدر انجمن تاجراں جاوید بٹ، بابر بھیا اور چوہدری ظہور الہی شامل ہیں یہ کمیٹی معذور افراد کو کھانا اور گفٹ کی فراہمی کا انتظام کرے گی۔ڈی سی او نے ممبران کی نشاندہی پر بازاروںسے تجاوزات کے خاتمہ کے لئے جلد تاجروں سے میٹنگ کا اعلان کیا ۔ اجلاس میں ضلع میں اذان کا ایک وقت مقرر کرنے اور تمام جلوسوں کا ایک مقام پر جمع کرنے کی تجویز بھی پیش کی جس پر بعدا زاںلائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔ ڈی پی او رائے ضمیر الحق نے کہا کہ عید میلاد کے موقع پر ضلع بھر میں 3600پولیس اہلکار ڈیوٹی دیں گے جبکہ 12اونٹوں اور گھوڑوںپر سوار پولیس اہلکار اور موٹرسائیکل سوار اہلکار بھی جلوسوںکے ساتھ ہوںگے جبکہ جلوسوںکی بہتر سکیورٹی کے لئے پولیس کے لئے منتظمین کا تعاون ناگزیر ہے ۔ ڈی پی او رائے ضمیر الحق نے بتایا کہ عید میلاد کے موقع پر احتجاج کی منصوبہ بندی کے حوالے سے انہیںعلم ہے کوشش ہوگی کہ ضلع کا امن ہر صورت برقرار رہے اس مقصد کے لئے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوںنے اس عزم کااظہار کیا کہ ضلع کے ہر شہری کے تحفظ کے لئے پولیس تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی ۔ اس سے قبل ارکان اسمبلی حاجی عمران ظفر، میجر (ع) معین نواز، چوہدری اشرف دیونہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ صوبے میںاتحادو بین المذاہب اور اتحاد بین المسلمین حکومت کی ترجیحات میںسر فہرست ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد یقینی بنا رہی ہے ۔ ارکان پارلیمنٹ نے سکیورٹی اور دیگر انتظامات پر اطمینان کااظہار کیا۔ علماء کرام نے ڈی سی او اور ڈی پی او کو یقین دلایا کہ ضلع میںامن و امان کے لئے وہ اپنا بھر پور کردار ادا کرتے رہیں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) ٹی ایم اے گجرات اور ایمپلائز یونین کے زیر اہتمام کرسمس کے موقع پر خصوصی تقریب ٹی ایم اے آفس میں منعقد ہوئی جس کے مہمانان خصوصی ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ، ایڈمنسٹریٹر عرفان علی کاٹھیا، ایم این اے نوابزادہ مظہر علی خاں، ایم پی ایز میجر (ر) معین نواز، چوہدری اشرف دیونہ، مسلم لیگ ن کے راہنما حاجی ناصر محمود ، نوابزادہ طاہر الملک، چوہدری ظہور الہی، مستری جلال مسیح تھے۔ مہمانان خصوصی نے اس موقع پر کرسمس کیک کاٹا اور مسیحی برداری سے تعلق رکھنے والے ملازمین کو مبارکباد دی۔ تقریب میں ٹی ایم اے کے سو سے زائد انجہانی مسیح ملازمین کی بیوگان کو حاجی ناصر محمود کی طرف سے ایک ایک ہزار روپے نقد اور مٹھائی کاڈبہ دی گئی۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے مسیحی ملازمین کو کرسمس کی مبارکباد دی اور انکی خوشیوں کو دوبالا کرنے پر ایڈمنسٹریٹر عرفان علی کاٹھیا اور انکی ٹیم کو سراہا ۔ انہوںنے کہا کہ مسیحی بھائی پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے اہم کردار ادا کررہے ہیںخصوصا صحت، تعلیم کے شعبوںمیں عیسائی برادری کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ انہوںنے اس عزم کااظہار کیا کہ کرسمس کی خوشیوں میںہم سب مسیحی بھائیوں کے ساتھ شریک ہیں ۔ منتخب عوامی نمائندوں نے بھی کرسمس پر عیسائی برادری سے تعلق رکھنے والے ملازمین کو مبارکباد دی اور حکومت اوراپنی جانب سے انکے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ مستری جلال جاوید ، اللہ رکھا اور دیگر نمائندوں نے کرسمس کی خوشیوں میںشرکت پر ڈی سی او ، عوامی نمائندوں اور مسلم لیگی راہنمائوںکاشکریہ ادا کیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے مدینہ اعوان شریف روڈ، جلالپو ر جٹاں بائپاس روڈ ، کڑیانوالہ روڈ کا معائنہ کیا اور تعمیراتی کام کا معائنہ کیا، اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا، ایم این اے نوابزادہ مظہر علی خان، ایم پی اے میجر (ر) معین نواز، نوابزادہ طاہر الملک، ڈی او روڈز رائے نواز،مسلم لیگ ن کے راہنما چوہدری ظہور الہی بھی انکے ہمراہ تھے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ اور منتخب عوامی نمائندوں نے 70کروڑ روپے کی لاگت سے زیر تعمیر مدینہ اعوان شریف روڈ کے دورہ کے موقع پر سٹرک کی تعمیر کے لئے استعمال ہونیوالے میٹریل کا معائنہ کیا اور ہدایت کی کہ کارپٹ روڈ کے اس منصوبے پر اعلی کوالٹی میٹریل استعمال کیا جائے ۔ انہوںنے ای ڈی او فنانس کو ہدایت کی کہ منصوبے پر جاری میٹریل کی تھرڈ پارٹی سے بھی جانچ پڑتال کرائی جائے تاکہ عوامی اہمیت کے حامل اس منصوبہ میں کسی قسم کی کوتاہی کی گنجائش باقی نہ رہے۔ جلالپور جٹاں بائیپاس روڈ کے معائنہ کے موقع پر ڈی سی او نے کہا کہ منصوبہ پر 55لاکھ روپے لاگت کاتخمینہ ہے ۔ انہوںنے ڈی او روڈ ز کو ہدایت کہ سٹرک کی مرمت کے دوران تمام امور کو مد نظر رکھا جائے تاکہ عوام تادیر اس منصوبے سے مستفید ہو سکیں۔ 13کروڑ روپے لاگت سے زیر تعمیر کڑیانوالہ روڈ کے معائنہ کے موقع پر ڈی سی او نے ہدایت کہ پراجیکٹ کو مقررہ مدت میںہر صورت مکمل کیا جائے۔ ڈی سی او نے علاقہ کے مکینوں پر زور دیا کہ عوامی ٹیکسوں سے تعمیر ہونیوالے ان منصوبوں کی نگرانی کریں اور اگر کہیں شکایت ہو تو انہیں آگاہ کیا جائے۔ ایم این اے نوابزادہ مظہر علی خان نے ترقیاتی منصوبوں میںبھر پور دلچسپی لینے پر ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کو سراہا اور کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل ہر صورت یقینی بنائے گی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) نبی کریم ۖ کا اسوۂ حسنہ امن، برداشت ، رحمت اور معاشرہ میں جمہوری اقدار کے فروغ کاعلم بردار تھا۔ پیغام رسالت ۖ انسانیت کی تکریم اور وحی ٔ محمدی تمام انسانیت کے لیے مشعلِ راہ تھی۔ پاکستانی معاشرہ اس وقت ایک ہیجان کی لپیٹ میں ہے اور ہم تاریخ کے ایک نازک دور میں سے گزر رہے ہیں۔ اسلام کی صحیح تعبیر ایک بار پھر ہمیں ترقی کی راہوں پر گامزن کرنے میں مددگار ثابت ہو گی۔ معاشرہ کے مختلف طبقات میں رواداری، مساوات اور برداشت کے تصور کو اُجاگر کرنے کے لیے اسوۂ حسنہ ہمارے لیے بہترین نمونہ ٔ عمل ہے۔ نوجوان نسل پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہے اور انکی علمی، ذہنی اور عملی بصیرتوں کو اُجاگر کرنا ہی جامعہ گجرات کا اصل مطمعٔ نظر ہے۔ حضور اکرم ۖ نے بھی دعوت اسلام کا اصل ہدف نوجوان طبقہ کو ہی ٹھہرایا۔ میلاد النبی ۖ کے موقع پر میری نوجوان طلبا و طالبات سے استدعا ہے کہ وہ پوری تن دہی سے تعلیم کے حصول کو اپنا مرکز اوّلین ٹھہراتے ہوئے پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لیے کمربستہ ہو جائیں۔ حضور اکرم ۖ نے تعلیم و تربیت کو حاصل ایمان قرار دیتے ہوئے امت کی فکری پختگی پر زور دیا۔ ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر جامعہ گجرات پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے عید میلاد النبی ۖ کے پُر مسرت موقع پر طلبہ کے نام اپنے پیغام میں کیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) جامعات کا فریضہ علم کی ترسیل اور خالص تحقیق کو پروان چڑھاتے ہوئے طلبہ کی ذہنی تشکیل ہے۔ جامعہ گجرات کے مختلف شعبہ جات میں علمی و تحقیقی سرگرمیوں کا فروغ اس بات کی دلیل ہے کہ اس تعلیمی ادارے کی فکری و علمی سمت راست اقدام ہے۔ جامعہ گجرات کے زیر اہتمام معاشرہ کی ترویج و ترقی کے لیے مختلف سماجی سرگرمیاں خوش آئند قدم ہے۔ سماجی بنائو اور سماج کی حالت میں مثبت بدلائو تعلیم کے ذریعہ ہی ممکن ہے۔ جامعہ گجرات کے قیام سے گجرات میں ایک علمی انقلاب نے جنم لیا ہے۔ مجھے اُمید ہے کہ جامعہ گجرات میں جاری و ساری علمی حرکت طلبہ کی کئی نسلوں کی علمی ترقی کا باعث بنے گی۔ ان خیالا ت کا اظہار معروف محقق و مصنف ڈاکٹر منیر احمد سلیچ نے جامعہ گجرات کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کے ساتھ ایک ملاقات میں کیا۔ جامعہ گجرات پہنچنے پر ڈائریکٹر میڈیا شیخ عبدالرشید نے ڈاکٹر منیر سلیچ کا پُر تپاک استقبال کیا۔ ڈاکٹر منیر سلیچ کا شمار ضلع گجرات سے تعلق رکھنے والے مصنفین میں ہوتا ہے اور انکی تصانیف کی علمیت کو ملکی سطح پر تسلیم کیا گیا ہے۔ جامعہ گجرات کے شعبہ ٔ تصنیف و تالیف نے ان کی ایک اہم کتاب ” گجرات کا علمی سرمایہ” شائع کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ ڈاکٹر ضیاء القیوم نے اس موقع پر اپنی بات چیت میں کہا کہ جامعہ گجرات علم و عمل کے نئے میدانوں کو دریافت کرنے میں طلبا و طالبات کو ہر مرحلہ پر ممکنہ سہولتیں فراہم کر رہی ہے۔ ہمارا مقصد طلبہ کو صحیح معنوں میں جدید دور کے تناظرات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسی تعلیم و تربیت فراہم کرنا ہے جس کے سہارے وہ ملک و قوم کا بہترین علمی و عملی اثاثہ ثابت ہوں۔ جامعہ گجرات تحقیق کے نتائج کو شائع کرنے میں ہمہ تن دلچسپی لیتے ہوئے مختلف علوم پر کتابیں شائع کر رہی ہے تاکہ معاشرہ میں علمی حرکت تیز تر ہو۔ ڈاکٹر منیر سلیچ کو اس موقع پر جامعہ گجرات کے مختلف شعبہ جات اور خصوصاً نواز شریف میڈیکل کالج کا دورہ بھی کروایا گیا۔ ڈاکٹر منیر سلیچ نے اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کو اپنی علمی تصانیف بھی پیش کیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔ کھاریاں (جی پی آئی) عیدمیلاد النبیۖ امت مسلمہ کو مبارک ہو اگر امت مسلمہ دنیا اور آخرت میں سرخرو ہونا چاہتی ہے تو اسوہ حسنہۖ پر چلنا شروع کر دے ان خیالات کا اظہار پرنسپل سپریئر کالج کھاریاں محمد علی ملک نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گھر گھر محافل سجا کر اور جلوس نکال کر خوشیاں منائی جائیں کیونکہ انسانیت اور بالخصوص امت مسلمہ کی حقیقی عید ہے انہوں نے عالم اسلام کو عید میلادالنبیۖ کی مبارکباد بھی دی۔ ۔۔۔۔۔۔۔ کھاریاں (جی پی آئی) آج امت مسلمہ عیدمیلادالنبیۖ منا رہی ہے جبکہ کل مسیحی برادری نے حضرت عیسیٰ کی ولادت کی خوشیاں (کرسمس) منانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اس سال مسلم اور عیسائی قوموں کی عیدیں اکٹھی ایک دن کے وقفے کے ساتھ منائی جائیں گی جوکہ حسین اتفاق ہے امت مسلمہ کو سال رواں 2015ء میں عیدمیلاد النبیۖ کی خوشیاں دو بار نصیب ہوئی ہیں اس موقع پر امت مسلمہ اور عیسائی قوم ملکر اپنی اپنی خوشیاں منائے گی۔ ۔۔۔۔۔۔۔ کھاریاں (جی پی آئی) امت مسلمہ آج کے دن عہد کرے کہ اسوہ حسنہ پر چلتے ہوئے ملک و ملت کی تعمیر و ترقی کے لئے کام کرے گی اور دنیا میں دین اسلام کے غلبے کے لئے دل و جان سے محنت کریں گے امت مسلمہ کو عید میلاد النبیۖ کی خوشیاں مبارک ہوں ان خیالات کا اظہار مشترکہ طور پر مرکزی راہنما پاکستان تحریک انصاف چوہدری شاہد محموداور نائب صدر شعبہ خواتین صوبہ پنجاب ، ممبر ایڈوائزری کمیٹی تاشفین صفدر مرالہ نے کیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔ کھاریاں (جی پی آئی) عیدمیلاد النبیۖ کی خوشیاں بڑھ چڑھ کر اور مذہبی جوش و خروش کے ساتھ آج منائی جا رہی ہیں دنیا بھر کی طرح آج کھاریاں شہر اور گرد و نواح میں بھی عید میلاد النبیۖ کے سلسلہ میں گائوں گائوں جلوس نکالے جائیں گے اور محافل کا اہتمام کیا جائے گا کھاریاں شہر کا مرکزی جلوس شریعت کالج سے صبح ساڑھے8:30 بجے ہی شروع ہوگا جی ٹی روڈ پر دونوں جلوس اکٹھے ہو جائیں گے اور پورے کھاریاں شہر کا چکر لگاتے ہوئے اپنی اپنی جگہ پر اختتام پذیر ہوں گے شہر کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا ہے شہر میں سجاوٹ کے مقابلے ہوں گے اور بہترین سجاوٹ کرنے والوں میں انعامات بھی تقسیم کئے جائیں گے۔ سیکورٹی کے لئے پولیس اور قومی رضا کار ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔ کھاریاں (جی پی آئی) عیدمیلاد النبیۖ امت مسلمہ کو مبارک ہو آج کے دن عہد کریں کہ امت مسلمہ متحد ہو کر دشمنان اسلام کا مقابلہ کریں گے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی آرگنائزر پی ٹی آئی حلقہ این اے 107 چوہدری ناصر احمد چھپر ایڈووکیٹ نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عید میلاد النبیۖ کی خوشیاں منانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور نوجوانوں کی حوصلہ افزائی بھی کی جائے جو کہ سجاوٹ اور لائٹنگ کرنے میں مصروف ہیں انہوں نے کہا کہ آج انسانیت کی حقیقی عید ہے جس دن محسن انسانیتۖ دنیا میں تشریف لائے۔ لوگ جلوس میں بھرپور شرکت کریں اور جلوس کو کامیاب بنائیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔ کھاریاں (جی پی آئی) سرور کائناتۖ کی ولادت با سعادت سے بڑی خوشی اور کوئی نہیں ہو سکتی اللہ تعالیٰ نے آقائے دو جہاں ۖ کو رحمت العالمین بنا کر بھیجا۔ عاشقان مصطفیۖ دنیا کو امن کا گہوارہ بناکر عملی طور پر ثابت کریں کہ مسلمانوں نے کبھی دہشت گردی اور انتہا پسندی کی حمایت نہیں کی ان خیالات کا اظہار چوہدری عابد رضا نے ریبع الاول پر اپنے پیغام میں کیا انھوں نے کہا کہ ہمیں تمام مسالک کا احترام کرنا چاہیے یہی تعلیمات نبوی ۖ ہیں دہشت گردی اور انتہا پسندی پر اکسانے والے عالم اسلام کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے۔علماء اکرام کو چاہیے کہ اختلافات کو اچھالنے کی بجائے رسول کریم ۖ کی ذات اقدس اور انکے اسوہ حسنہ کو اپنی تبلیغات کا موضع بنائیںصرف اسی صورت میں فرقہ واریت سے بچا جا سکتا ہے۔ انھوں نے مزید کہ اکہ ماہ ربیع الاول میں ہمیں اپنا محاسبہ کرنا چاہیے کہ عملی زندگی میں ہمارے شب و روز ، معمولات اور حصول رزق میں بھی حضور اکرمۖ کی سنت مبارک کے مطابق ہونے چاہیں ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ملکہ(جی پی آئی) جمعیت اشاعت التوحید والسنتہ پاکستان کے امیر مولانا طیب طاہری کے نوجوان بیٹے ٹریفک حادثے میں جان بحق ہو گئے ۔مرحوم یمان طیبی کی نماز جنازہ آبائی گاوں پنج پیر ضلع صوابی میں ادا کر دی گئی ۔تفصیل کے مطابق جمعیت اشاعت التوحید والسنتہ پاکستان کے امیر مولانا طیب طاہری کے نوجوان بیٹے ٹریفک حادثے میں جان بحق ہو گئے ہیں ۔مرحوم یمان طیبی کی نماز جنازہ آبائی گاوں پنج پیر ضلع صوابی میں ادا کر دی گئی ہے ۔نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی ۔جمعیت اشاعت التوحید والسنتہ پاکستان وابستگان نے مولانا طیب طاہری کے بیٹے کی وفات پر اظہار افسوس کیا ہے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سرائے عالمگیر(جی پی آئی) پیغام میلاد النبی ۖ دنیا میں امن و محبت کے پرچم لہرانا ہے۔میلاد رسول ۖ کا جشن منانے والے درود خواں ہیں صاحب بارود نہیں ۔آمد رسول ۖ سے کائنات میں بہار آ گئی ۔ہر قدم پر لڑنے والے بھائی چارے کے مقدس رشتے میں بندھ گئے ۔رسول کریم ۖ رحمة اللعالمین بن کر اس دنیا میں ظہور پذیر ہوئے کہ ہر قوم ،قبیلہ ،طبقہ اور مخلوق اُن کی رحمت سے مستفیض ہوئی ۔ملک پاکستان کا قیام بھی محافل میلاد منانے والوں کی بدولت ہوا ۔نبی کریم ۖ پیغمبر امن بن کر دنیا میں جلوہ گر ہوئے اورامن کے نہ بجھنے والے چراغ روشن ہو گئے ۔سرکار مدینہ ۖ کی ولادت تمام جہانوں کے لئے قومی ،ملی، فکری، تجدیدی، روحانی اور اخلاقی اصلاح کا باعث بنی ۔آج ملت کا انتشار اقوام عالم کے سامنے شرمندگی کا باعث ہے ۔ملت اسلامیہ جشن میلاد النبی ۖ کے موقعہ پر ملت واحدہ کا ثبوت دیتے ہوئے فروغِ عشق رسول ۖ کا فریضہ سر انجام دے ۔ان خیالات کا اظہارقائد تحریک اویسیہ پاکستان علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی سجادہ نشین مرکز اویسیاں نارووال نے جامع مسجد اویس قرنی گڑھا جٹاں میں جشن میلاد مصطفےٰ ۖ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقعہ پر علامہ مفتی نعیم اللہ نعیمی، ملک محمد حنیف اعوان ایم این اے ، چوہدری محمد فاروق بھٹی اور علامہ محمد اسد عباس مہمانان خصوصی تھے ۔علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی نے کہا کہ ولادت مصطفےٰ ۖ سے عورت کو برکات کثیرہ نصیب ہوئیں ۔ آمد رسول ۖ سے قبل عورت معاشرہ کی سب سے مظلوم مخلوق تھی ۔جانور کی طرح منڈی میں بکنا اور حق وراثت سے محروم کیا جانا عورت پر ظلم عظیم تھا۔ رشتوں کا تقدس اور معاشرتی حقوق سے دور رکھا جاتا ۔ میلاد مصطفیۖ سے عورت ماں کی صورت میں محبت و احترام کا پیکر ، بیوی کی صورت میں قابل اعتماد ساتھی۔ بہن اور بیٹی کی صورت میں شفقتوں کا مرکز قرار دی گئی ۔ اسلام نے عورت کی گواہی کو قبول کیا۔اس پر علم کے دروازے کھولے ، قتل عورت پر دیت واجب فرما ئی اور کرم بالائے کرم عورتوں کو قابل فخر حقوق دے کر معاشرے کا باعزت طبقہ قرار دیا ۔ آج این جی اوز اور مادر پدر آزاد خیال عورتیں حقوق نسواں کے نام پر فحاشی کو فروغ دینا چاہتی ہیں۔ میرے معاشرے کی ماں ،بہن ،بیٹی او ربہو اپنا آئیڈیل حضرت سیدہ عائشہ صدیقہ اور سیدہ فاطمة الزہراہ رضی اللہ عنہما کو بنا کر ولادت مصطفی ۖ کے مقاصد پورے کرے ۔عورت کو مغرب و اغیار سے نہیں حبیب پروردگار ۖ کی بارگاہ سے عظمت میسر آئے گی ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وزیرآباد(جی پی آئی) رسول خداروشنی کے عظیم مینارتھے،آپ ۖ کی آمدسے چہارسوپھیلے ظلمت وگمراہی کے بادل چھٹ گئے۔بے شک رسول اللہ ۖ کی پیدائش کی خوشی سے بڑھ کرمسلمان کے لئے کوئی دوسری خوشی ہوہی نہیںسکتی۔آپۖ کی پیدائش جہاںمسلمان کی خوشی ومسرت کادن ہے وہاںآپۖ کی آمدپوری انسانیت کوآپس میںاخوت وبھائی چارے کوفروغ دیتی ہے۔ان خیالات کا اظہارٹی ایم او قیصرامین وڑائچ نے تنظیم تاجراںریلوے روڈکے زیراہتمام جشن عید میلادالنبی ۖ کے سلسلہ میںمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرصدرمرکزی تنظیم تاجراں ناصرمحموداللہ والے،صدر طارق جاوید ملک،جنرل سیکرٹری محمدطارق طور،سیداحمدرضابخاری،ایس ایچ اوسٹی محمدفیاض،میرماجد علی سالار،قیصرملک،فضل الرحمن نجیب،لالہ محمدنذیر،محمدنعیم طور،محمداشرف نقیبی،غلام جیلانی،بدرالاسلام ودیگرنے بھی خطاب کرتے ہوئے کیا۔مقررین نے کہا کہ نبی کریم ۖ سے مسلمان اپنی جان سے زیادہ عشق ومحبت کرتا ہے آپ ۖ سے محبت ہرمسلمان کوئی کمپرومائزنہیںکرسکتا۔مسلمان نبی رحمت ۖ محبت میںاپنامن دھن سب کچھ قربان کرنے کے لئے ہمہ وقت تیاررہتاہے۔اس دن مسلمان اپنے ایمان کوتازگی بخشنے کے لئے محافل ومیلادکی تقریبات منعقدکرواتے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ وزیرآباد(جی پی آئی) ربیع الاول کامہینہ نبی کریم ۖ کی پیدائش کی نسبت سے مسلمان کے لئے باعث مسرت ہے۔مسلمان اپنے آقاۖ اوررہبرراہنمانبی آخرالزماںسے محبت پرکوئی سمجھوتہ نہیںکرسکتا۔مسلمان کے ایمان کی بنیاد ہی آپ ۖ سے سچا عشق اوران سے محبت پرقائم ہے۔ان خیالات کا اظہارڈاکٹرسید رضاسلطان نے النورویلفیئرسوسائٹی کے اجلاس سے کیا۔اس موقع پرمولوی محمداعظم،محمدعمراشرف ،سیدوجاہت رضا،سیدشفاعت علی رضا،سید سعادت علی رضا،محمدشیروزچوہان،عادل میو،محمداویس منور،تصورمنور ودیگربھی موجودتھے۔انہوںنے کہا کہ محبوب خداکی آمد سے دنیامیںچھا ئے ظلمت کے اندھیرے چھٹ گئے۔آپ ۖ دونوںجہانوںکے لئے رحمت بن کرآئے ۔آپ ۖ جن وانس چرندپرندہرذی روح کے لئے رحمت بن کرتشریف لائے۔آپ ۖ نے مسلمانوںکوایک جسم بناکربھائی چارے کی لڑی میںپرودیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ وزیرآباد(جی پی آئی) بار ایسو سی ایشن کے سالانہ الیکشن 2016کے شیڈول کااعلان کردیا گیاکاغذات نامزدگی 26,27,28دسمبرکووصول کئے جائینگے کاغذات نامزدگی29دسمبر تک واپس لئے جاسکتے ہیںجبکہ حتمی فہرست30دسمبرکوجاری کردی جائے گی9جنوری2016کوپولنگ ہوگی۔منورحسین طوری کوچیئرمین الیکشن بورڈجبکہ دوممبران میںرانا عبد الحئی اورزاہد بیگ شامل ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ وزیرآباد(جی پی آئی) ربیع الاول کے مہینے میںتمام مسلمان نبی رحمت ۖ سے اپنی عقیدت اورمحبت کااظہارکرنے کے لئے محافل نعت ودیگرمذہبی تقریبات منعقد کرتے ہیں۔مسلمان کاایمان آپ ۖ سے محبت کے بغیرمکمل نہیںہوسکتا۔ ان خیالات کااظہارممتاز سماجی رہنما شمشیرشیری کنگ اورچوہدری عمریوسف نے جشن عیدمیلادالنبی ۖ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہا کہ نبی کریم ۖ کی ولادت سے دنیا میںچھائے گمرا ہی کے بادل چھٹ گئے۔انۖ کی ولادت کے دن کوشایان شان طریقہ سے مناکرمسلمان کواطمینان اورقلبی سکون حاصل ہوتا ہے۔اس دن محافلوںکے انعقا دسے آپ ۖ سے عشق ومحبت کااظہارہوتا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ وزیرآباد(جی پی آئی) سیا سی وسما جی شخصیت چوہدری محمدیونس مختصر علا لت کے بعدانتقال کرگئے مرحوم کوآبا ئی قبرستان میںسینکڑوںسوگواروںکی موجودگی میںسپرد خاک کردیا گیا،مرحوم کے قل شریف کاختم مورخہ 25دسمبربروز جمعتہ المبارک صبح10بجے جامع مسجد صابریہ محلہ جلالپورہ وزیرآبادمیںہوگا۔جسمیںمرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اوراجتما عی دعا ہوگی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ وزیرآباد(جی پی آئی) میوہسپتا ل لاہورکارڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے میڈیکل آفیسرمحمدزاہد علی رضا نے شعبہ کارڈیالوجی (دل)میںایف سی پی ایس پارٹ ٹوکاامتحان امتیازی نمبروںمیںپاس کرکے وزیرآبادکے پہلے کااعزازحاصل کرلیا ہے۔ڈاکٹرزاہد علی رضا نے اپنی تعلیم کاآغازگورنمنٹ پبلک ہائی سکول سے1999میںمیٹرک کے امتحان میںاول پوزیشن حاصل کی گورنمنٹ مولاناظفر علی خان ڈگری کالج وزیرآبادسے ایف ایس سی میںاول پوزیشن میں اورکنگ ایڈورڈمیڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس کی ڈگری نمایاںنمبرلیکرحاصل کی۔ڈاکٹر زاہد علی رضا کوکارڈیالوجی ایف سی پی ایس مکمل کرنے پر چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن نوید اکرم چیمہ،سابق صوبا ئی وزیرچوہدری شاہنوازچیمہ،ای ڈی او ہیلتھ سعید اللہ خاں،ایڈیشنل ایم ایس جنرل ہسپتال لاہور ڈاکٹرفرخ حسین مرزا،ایم ایس ڈاکٹر الطاف حسین چوہدری،سما جی شخصیات افتخاراحمدبٹ،محمداشرف نثار،مہرطاہر جاوید مٹھو،صابر حسین بٹ،ڈاکٹر رضا سلطان،مرزامحمداقبا ل،محمدیوسف مومن،محمدنعیم اشرف،خواجہ محمدشعیب،ذبیع اللہ ملک بائو شعیب ادریس ودیگرنے مبارکباد پیش کی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ وزیرآباد(جی پی آئی) صدر مرکزی تنظیم تاجراںناصرمحموداللہ والے ،معروف تاجرچوہدری احمدسعید اللہ والے،چوہدری خالد محموداللہ والے کی چچی کے سانحہ ارتحال پرمسلم لیگ (ن)کے رہنماوممبرقومی اسمبلی جسٹس(ر)افتخاراحمدچیمہ،سابق ڈائریکٹرجنرل ہیلتھ ڈاکٹرنثاراحمدچیمہ،سابق آئی جی ہائی ویزاینڈموٹروے پولیس ذوالفقار احمدچیمہ ،سٹی صدرمسلم لیگ (ن)مقصوداحمدڈار،کرنل (ر)وقار انورشیخ،آصف محمودکلیر،چوہدری محمداعجازپارس،حاجی ارشدمحمودسلیمی،ایم ایس ڈاکٹر الطاف چوہدری،صدر انجمن حقوق عوام افتخاراحمدبٹ،جنرل سیکرٹری پریس کلب صابر حسین بٹ،مہرطاہر جاوید مٹھو،صدر تنظیم تاجراںریلوے روڈطارق جاوید ملک،جنرل سیکرٹری محمدطارق طور،محمداکبر بٹ،میرماجد علی سالار،میرایازعامر،صوفی محمداشرف نثار،ملک شکیل احمد ،ڈاکٹرسید رضا سلطان،محمدیوسف،نعیم نثارنے گہرے افسوس کااظہارکیا اورسوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے مرحومہ کے لئے بلندی درجات کی دعاکی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ وزیرآباد(جی پی آئی) چیئر مین پاکستان کٹلری اینڈ سٹین لیس یوٹنسلز مینوفکچر رز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن محمد خالد مغل نے کہا کہ ہنر مندوں کا شہر وزیرآباد سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کی تعمیر کے بعد کٹلری وکچن وئیر انڈسٹری کی پہچان کو دنیابھر میں مزید بہتر کر ے گاوزیرآباد میں چھوٹی اور مقامی انڈسٹری کو رہائشی علاقہ سے سمال انڈسٹریل اسٹیٹ وزیرآباد میں منتقل کرنے سے یہاں کے مقامی کاریگروںکے خاندانی مسائل میں نمایاں کمی ہوگی وزیرآباد میں صدیوں سے موجود مقامی ہنرمند سوشل سیکورٹی ،لیبر،اولڈ یج میں رجسٹر نہ ہو نے سے تعلیم ،صحت،رہائش کی سہولتیںمناسب طریقہ سے حاصل نہ کر سکے حکومتوں کی طرف سے بھی انہیں کوئی مناسب پذیرائی نہ دی گئی جو وزیرآباد کے ہنر مندوں کے ہاتھ سے بنے ہوئے چاقو ،چھری ،خنجر،تلوار،دنیابھر میں سستے بکنے کی بڑی وجہ ہے جس سے مقامی ہنر مند وں کو آمدنی کی کمی کا سامنا رہاہے وزیرآباد سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کی تعمیر کے بعدمقامی ہنر مندوںکو ترقی کرنے کا بھر پور موقع ملے گاپنجاب حکومت سمال ا نڈسٹریل اسٹیٹ کی تعمیر کو جلد ازجلد مکمل کرکے وزیرآباد کی مقامی انڈسٹری میں ہنر مندوں کے مستقبل کو بہتر کرنے کے اقدامات میں مزید تیزی لائے جس سے کٹلری و کچن وئیر کی ایکسپورٹ بہت بڑھ جائے گی اور مقامی ہنر مندوں کی آمدنی بڑھنے سے ان کے سوشل مسائل میں نمایاں کمی آجائے گی ۔ ۔۔۔۔۔ لاہور(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی نے کہا ہے کہ ہمارے تمام مسائل کا حل حضور خاتم النبیین ۖ کے اسوئہ حسنہ پر عمل کرنے میں مضمر ہے۔ انہوں نے عید میلادالنبیۖ پر تمام اہل اسلام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ حضور علیہ الصلوٰة والسلام کے بنائے ہوئے راستہ پر چل کر ہی ہم دنیا و آخرت میں سرخرو ہو سکتے ہیں، آپۖ سے محبت و عقیدت کا تقاضا ہے کہ مسلمان اپنے تمام باہمی اختلافات اور تعصبات ختم کر دیں اور پوری دنیا باالخصوص عالم اسلام میں امن و استحکام اور ترقی کیلئے متحد ہو کر مربوط اور نتیجہ خیز کوششیں کریں تاکہ ان کے وقار میں اضافہ اور اسلام کے بارے میں پھیلائی جانے والی غلط فہمیوں کا ازالہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں مسلم ممالک کے سربراہوں پر سب سے زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے تمام مسائل و بحرانوں کی بنیادی وجہ اسلامی تعلیمات کو نظرانداز کرنا ہے اور آج مسلمان دنیا کے ہر خطہ میں گوناگوں مسائل کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے نبیۖ کے کلمہ طیبہ کے نعرہ کی برکت تھی کہ ہمارے بزرگوں نے نہایت قلیل مدت میں برصغیر کے مسلمانوں کیلئے الگ خطہ ارض حاصل کر لیا اب ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اسے اسلام کا گہوارہ اور پوری دنیا کیلئے ایک مثالی فلاحی مملکت بنائیں اس مقصد کیلئے ہمیں اپنے تمام گروہی، لسانی، علاقائی اور مسلکی اختلافات کو یکسر ختم کر کے جدوجہد کرنا ہو گی۔# ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بارسلونا(جی پی آئی) پیام امن بارسلونا کے زیراہتمام 19دسمبر کو بارسلونا کے نواحی علاقہ سانتا کلوما میںکرسمس کی تقریب ہوئی ۔صوبہ کتلونیا کے ڈائریکٹر امیگزیشن شاویز بوش اور بادالونا کی کونسلر فاطمہ طالب نے کی خصوصی شرکت۔سکھ ۔مسلم ،ہندو اور کرسچن کیمونٹی نے بھر پور شرکت کی۔پیام امن کی صدر جوزفین کرسٹینا نے تمام شرکا ء کا شکریہ ادا کیا اور کہا بھائی چارے کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ کونسلر فاطمہ طالب نے پیام امن کی اس کوشش کو سراہا۔ڈائریکٹر امیگزیشن شاویز بوش نے مقامی چرچ کے فادر کا شکریہ ادا کیا کہ وہ پیام امن کیساتھ ملکر بین المذاہب کے فروغ کیلئے کام کر رہا ہے صوبہ کتلونیا میں اس کی بہت ضرورت ہے۔اس تقریب میں اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ڈاکٹر عرفان مجید راجہ نے ادا کیئے۔اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے طلبا اور سماجی میدان میں خدمات سر انجام دینے والوں کو پیام امن کی طرفسے شیلڈ دی گئیں۔تمام شرکا ء نے پیام امن کی صدر جوزفین کرسٹینا کی اس کاوش کو سراہا اور ہمیشہ کی طرح اپنے تعاون کایقین دلایا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور (جی پی آئی) حضرت محبوب الٰہی سید علی حسینی سرکار کا عرس مبار ک اختتام پذیرہوگیا ہے۔ حسینی آستانہ پاک پر عرس کی تقریبات 11۔ ربیع الاول کی صبح سجادہ نشین اور جمعیت علما پاکستان نیاز ی کے سربراہ پیر سید محمد معصوم حسین نقوی کی صدارت میںشروع ہوئیں۔ میلاد مصطفی کانفرنس کا بھی انعقاد کیا گیا۔ جس میں نعت خوان حضرات اور علما کرام نے حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلٰہ وسلم کی شان اقدس میں نذرانہ عقیدت پیش کیا ۔ اختتامی دعا کے موقع پرمریدوں اور آستانے کے عقیدت مندوں سے خطاب کرتے ہوئے پیر معصوم نقوی نے زوردیا کہ وہ عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلٰہ وسلم کے فروغ کے لئے اپنی زندگیا ںوقف کردیں۔ انہوں نے کہا کہ حضور کی ذات اقدس سے جو لو لگاتا اور ان کی سیرت طیبہ پر عمل کرتا ہے۔ اللہ تعالیٰ اس کے لئے اپنی رحمتوں کے دروازے کھول دیتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی زندگیوں کو رسول کریم کی تعلیمات کے مطابق ڈھالنا چاہیے، تاکہ زمانے کے فسق و فجور سے بچ سکیں۔ زمانہ اخلاقی دیوالیے کا شکار ہورہا ہے، اسے صرف اتباع رسول ہی بچاسکتی ہے۔ پیر معصوم نقوی نے کہا کہ اولیا اللہ کی تعلیمات، رسول پاک کی زندگی کی طرف رہنمائی کرتی ہیں۔ جس کے مطابق کسی کو تکلیف دینا درست نہیں۔ ہمیں اسلام کے ضابطہ حیات کی پیروی کرنی چاہیے تاکہ دنیا اور آخرت میںاپنے لئے آسانیاں پیدا کرسکیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ جس نے قرآن سے منہ موڑا ،وہ راہ راست سے ہٹ کر بھٹک چکا ہے۔چند ڈالروں کی خاطر انسانوں کے خون کے پیاسے کبھی مسلمان نہیں ہوسکتے۔ امن اور اتحاد کاراستہ ہی رسول کی اطاعت اور فرمانبرداری کا راستہ ہے۔ جو لوگ زبردستی اسلام نافذ کرنا چاہتے ہیں وہ قرآن کے راستے سے بھٹکے ہوئے ہیں۔ اور زمانے میں فساد پھیلا رہے ہیں۔ حکومت جسموں پر نہیں دلوںپر کرنے سے اسلام پھیلا ، تلوار سے نہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری ظہیرالدین خاں نے کہا ہے کہ قائد اعظم محمد جناح کے فرمان اتحاد ، تنظیم ، یقین محکم پر عمل کرنے کی آج سب سے زیادہ ضرورت ہے ، اس مملکت خدا داد کو داخلی ، خارجی طور پر خطرات اور چیلنج درپیش ہیں ۔ بانی پاکستان کے افکار و فرمودات پر عمل پیرا ہوکر ہی ملک کو بحرانوں سے نکالا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح ملت اسلامیہ خصوصاً برصغیر کے مسلمانوں کے لیے اللہ تعالیٰ کا خاص انعام تھے ۔قوم قائد اعظم کے احسانات کا بدلہ نہیں اتار سکتی ۔بانی پاکستان نے مایوسی اور ناامیدی کی فضا میں عزم و حوصلہ کا چراغ چلایا اور اپنی لیاقت ، ہمت ، معاملہ فہمی سے برصغیر کے مسلمانوں کیلئے ایک آزاد ریاست کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ہائوس میں میاں محمد منیر ،خدیجہ عمر فاروقی ایم پی اے، ناصر رمضان گجر، فراز اعوان و دیگر عہدیداران و کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ چوہدری ظہیرالدین نے کہا کہ قائداعظم کی زندگی نئی نسل کیلئے مشعل راہ ہے ، قائد اعظم کی سیاسی فکر کو بھولنا بڑی بدقسمتی ہے بابائے قوم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک کی خدمت میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے قائد اعظم برصغیر کے مسلمانوں کے محسن ہیں ان کی قیادت میسر نہ ہوتی تو پاکستان معرض وجود میں نہ آتا، ساری زندگی پاکستانی قوم ان کے احسانات کا بدلہ نہیں اتار سکتی ،،قائد اعظم کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہتر ین طریقہ یہ ہے کہ ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان کی خدمت اور حفاظت میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور(جی پی آئی) کل مسالک”ورلڈ پاسبان ختم نبوت”کے سربراہ علامہ محمد ممتاز اعوان نے کہا ہے کہ12ربیع الاول کو اللہ تعالیٰ کے سچے اور آخری نبی حضرت محمد الرسول اللہ ۖ کی دنیا میں تشریف آوری کے بعد نبوت و رسالت ۖ کا دروازہ ہمیشہ ہمیشہ کیلئے بند ہوگیا اب قیامت تو آسکتی ہے لیکن کوئی نیا نبی یا نیا رسول ہرگزنہیں آسکتا اسی ضمن میں آج 12ربیع الاول کو حضور خاتم النبیین و خاتم المرسلین حضرت محمد کریم ۖ کی ولادت با سعادت کے موقع پر یوم ولادت خاتم الانبیائۖ انتہائی عقیدت و احترام کیساتھ بھرپور انداز سے منایا جائیگا جس میں نبی اکرۖم کی حیات وسیرت طیبہ پر روشنی ڈالنے کیساتھ ساتھ آقاۖ کی نبوت و رسالت کے تقدس کے تحفظ کیلئے تجدید عہد کیا جائیگا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور(جی پی آئی) کنونئیر ورلڈ مینارٹیز الائینس جے سالک نے مخیر شحصیت مسٹر وقار احمد کی عطیہ کردہ سو کنال(ساڑ ھے بارہ ایکر) زمین بمقام چکری اسلام آباد پر “سالک پیس یونیورسٹی “کے لئے فنڈز جمع کرنے کی غرض سے کرسمس کے موقع پر میرٹ ہوٹل میں کتابوں کا سٹال لگا کر فنڈز جمع کرنے کا عزم کیا ہے جہاں وہ صبح گیارہ بجے سے رات گیارہ بجے تک خود کھڑے ہوکر اپنی اردو کی کتاب “پاکستان کی پہچان” اورانگلش کی کتاب “پیس جرنی” کے زریعے فنڈز جمع کریں گے۔ جے سالک نے کہا ہے کہ سالک پیس یونیورسٹی میں دنیا میں اپنی نوعیت کی پہلی یونیورسٹی ہوگی کیوںکہ اس کے لئے خدا کا زبردست منصوبہ نظر آتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سالک پیس یونیورسٹی بن تو عطیہ کردہ زمین پر رہی ہے لیکن اس جگہ کی اہمیت اس بات سے واضح ہو جاتی ہے کہ چکری )پوٹھوار (ٹیکسلا میں واقع ہے اور ٹیکسلاپاکستان کا حصہ ہے اور پا کستان دنیا کے مشر ق میں واقع ہیں جہاں سے تین مجوسی خضرت عیسٰی کی پیدائش کے بعدتحفوں یعنی سونا، مر اور لبان کے ہمراہ انہیں سجدہ کرنے گئے۔انہوں نے کہا کہ خضرت عیسٰی کی تبلیغ کرتے ہوئے ان کے شاگرد توما بھی ٹیکسلا سے گزرے، ٹیکسلا میں ہی بدھ مت کے گوتما بدھ پیدا ہوئے جنہوں نے بادشاہت کو چھوڑ کر ساری زندگی صرف”شانتی” کی بات کی جس کا مطلب امن ہے، اسی سرزمین پر سکھوں کے گرو نانک پیدا ہوئے اور گرو نانک جہاں بیٹھا کرتے تھے اس پہاڑ کے اوپر مسلمانوں کے ایک معتبر درویش بیٹھا کرتے تھے اور ٹیکسلا میں مسلمانوں کی بہت بڑی زیارت ہے، دنیا کی سب سے پہلی اور قدیم ترین یونیورسٹی بھی ٹیکسلا میں ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سالک پیس یونیو رسٹی بنانے والا انسان خود نوبل پیس پرائز کے لئے نامزد ہے اور پرنس آف پیس کا ماننے والا ہے اس لئے سالک پیس یونیورسٹی دنیا بھر میں پہلی یونیورسٹی ہوگی جس میں طالب علموں کی کریکٹر بلڈنگ ہوگی اور انہیں باقی سبجیکٹس کے ساتھ ساتھ امن سے متعلق بھی تعلیم دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری خوش نصیبی ہے کہ سالک پیس یونیورسٹی پاکستان کا حصہ ہوگی اور دنیا بھر میں وقت کی اہم ترین ضرورت بھی امن ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے کاز کے لئے پرعزم ہیں اور اپنے ملک کی بہتری اور ترقی کے لئے سالک پیس یونیورسٹی بنانا چاہتے ہیں جہاں دنیا بھر سے طالب علم امن کی تعلیم کے حصول کے لئے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کرسمس کا سب سے بڑا پیغام بھی امن ہی ہے اور ہمیں اسی پیغام کو عام کرنا ہوگا۔ انہوں نے پوری مسیحی قوم کو کرسمس کی مبارک بادپیش کرتے ہوئے کہاہے کہ کرسمس کی خصوصی عبادات میں اپنے ملک کی سلامتی اور استحکام کے لئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور (جی پی آئی) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ قاضی نیاز حسین نقوی نے کہا ہے کہ اسلام اتحاد اور وحدت کا درس دیتا ہے۔ اس حوالے سے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلٰہ وسلم کی زندگی ہمارے لئے نمونہ ہے۔ مسلمان اس وقت مختلف فرقوں میں بٹے ہوئے ہیں حالانکہ میں ذمہ داری سے کہتا ہوں کہ قرآن و احادیث مبارکہ میں فرقوں کا کوئی ذکر نہیں۔ یہ فرقے کچھ حکومتوںکے دوران پیدا کئے گئے۔میلاد النبی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فقہا میں اجتہادی اختلافات ہیں نہ کہ اسلام کے بنیادی اصولوں میں۔ جس کی وجہ قرآن وحدیث کو سمجھنے اور ان کی تعبیر میں اختلاف ہے۔ لیکن اس کی بنیاد پر لڑائی جھگڑے کرنے کی بجائے ہمیں اتفاق و اتحاد کا عملی مظاہر ہ کرنا چاہیے۔ ایک دوسرے کے خون کے پیاسے بننے کی بجائے ، اختلاف رائے کو برداشت کرنے کا جذبہ پیدا کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ بنیادی اسلامی تعلیمات میں اسلامی فرقوں کے درمیان اختلاف نہیں۔ ایک معبود،ایک کعبہ، ایک قرآن اور ایک نبی کے ماننے والوں کو لڑائی جھگڑے اور قتل و غارت گری کا بازار گرم کرنے کی بجائے احتیاط سے کام لیناچاہیے۔جس میں علما پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ علامہ نیاز نقوی نے کہا کہ مجتہدین اور فقہا کے فتاویٰ میں بھی اختلاف ہوتا ہے لیکن وہ ذاتی نہیں فقہی ہے ۔ اس بنا پرقتل و غارت گری اور فرقے نہیں بنائے جاسکتے۔ ا نہوں نے کہا کہ مسلمانوں کی غفلت کے باعث مصر میںاخوان المسلمون کی منتخب اسلامی حکومت کو فوج نے معزول کرکے صدر ڈاکٹر محمدمرسی کو گرفتار کیا جبکہ اسلامی تحریک نائیجریا کے ایک ہزار کارکنوں کو شہید کرکے آیت اللہ ابراہیم زکذاکی کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔ لاہور(جی پی آئی) تحریک انصاف یوتھ ونگ پاکستان کے صدر علی عباس بخاری نے کہا ہے کہ گھروں میں فاقے ہوں تو عید کی خوشیاں بھی ماتم دکھائی دیتی ہیں اصلی ترقی صرف موٹرویز کی تعمیر سے نہیں بالکہ عوام کی خوشحالی اور تعلیم کے فروغ میں پنہاں ہے اپنے آفس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نہ تو عوام کو معیاری تعلیم کا حق دے سکی ہے اور نہ ہی معیاری ہسپتالوں میں علاج کی سہولت بہم پہنچا سکی ہے۔ حکومت پلوں اور سڑکوں سے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن نہیں کر سکتی اس کے لئے عوام کو خوشحال کرنا ہو گا حکومت نے سمجھ لیا ہے کہ جیسے انتخابات کے دوران نعرے اور دعوے کر کے اقتدار میں آ گئے ہیں اس طرح نعروں اور دعوئوں سے حکومت کر کے گھر چلے جائیں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور (جی پی آئی) دارالعلوم حنفیہ مرکزی جامع مسجد لبرٹی مارکیٹ گلبرگ لاہور میں سالانہ سیرت خاتم الانبیائۖ کانفرنس تاریخی عالمگیری بادشاہی مسجد مولانا سید عبد الخبیر آزاد کی صدارت میں منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبد الخبیر آزاد،خطیب ڈیفنس ڈاکٹر سرفراز احمد ،قائد ورلڈ پاسبان علامہ محمد ممتاز اعوان، ناظم اعلیٰ دارالعلوم حنفیہ علامہ حافظ شعیب الرحمن، ناظم تعلیمات علامہ ظہیر کاشمیری ،سفیر امن مولانا حسین احمد اعوان اور حافظ معاویہ حسن نے خطاب کیا ۔مقررین نے حضور نبی کریم رحمتہ اللعالمین حضرت محمد کریم ۖکی سیرت طیبہ پر روشنی ڈالی اور سیرت طیبہۖ پر مکمل طور پر عمل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آپ ۖ کی سیرت طیبہ ۖپر عمل کرکے ہی ہم دنیا وآخرت کی تمام تر کامیابی و کامرانی حاصل کرسکتے ہیں ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور(جی پی آئی) مسلم امہ کے مسائل کا حل سیرت مصطفی ۖ پر چلنے میں ہے۔رسول اکرم ۖ نے انسانیت کو جو تحفظ فراہم کیا ہے وہ کوئی اور دین نہیں دے سکا ۔توہین رسالت کے قانون کی پاکستانی قوم خود محافظ ہے ۔علماء اسلام نے توہین رسالت قانون کے غلط استعمال کی کبھی حمایت نہیں کی۔اسلامی عسکری اتحاد ملت اسلامیہ کے مظلوموں کی دعائوں کا نتیجہ ہے۔ اس اتحاد کو فرقہ وارانہ رنگ دینے والے دہشتگرد اور انتہاپسند عناصر کے حامی ہیں۔پارلیمنٹ کو چاہئے کہ فوری طور پر عالمی عسکری اتحاد میں شمولیت کی توثیق کرے۔یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان (رجسٹرڈ) کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے فیصل آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی ،مولانا عبد الکریم ندیم،مولانا اسد اللہ فاروق،مولانا حافظ محمد امجد،مولانا شبیر احمد عثمانی ، مفتی حفظ الرحمن بنوری،مولانا حبیب الرحمن،قاری عصمت اللہ ،مولانا سعد اللہ لدھیانوی ، مولانا عبد العلیم،مولانا محمد اعظم بھی موجود تھے۔ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ آج شام سے لیکر کشمیر تک اور فلسطین سے یمن تک مسلمانوں کا خون بہہ رہا ہے اور اسکی وجہ مسلمانوں کا اتحاد نہ ہونا ہے۔عالمی عسکری اتحاد عالم اسلام کے ہر مسلمان کی آواز ہے اور حکومت پاکستان اور افواج پاکستان کو اس اتحاد کی قیادت کرنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ملت اسلامیہ امید رکھتی ہے کہ مسلمانوں کا یہ عسکری اتحاد فلسطین سے لیکر کشمیر تک مسلمانوں کے مسائل کے حل کا سبب بنے گا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتیں جتنی محفوظ ہیں دنیا کے کسی اور خطے میں اقلیتیں اتنی محفوظ نہیں ہیں۔ ہندوستان میں ایک سال کے دوران دو سو چرچوں کو جلایا گیا ہے اور پچاس مسجدوں کو جلایا گیا ہے ۔پاکستان کے آئین اور قانون نے اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کیا ہے اور انکی جان ومال ،عزت و آبرو کا تحفظ مسلمانوں کی ذمہ داری ہے۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کراچی کے امن کیلئے رینجرز کے پاس اختیارات ہونے چاہئیں ۔سندھ حکومت اور رینجرز کے درمیان پیدا ہونے والے مسائل کے حل کیلئے وزیر اعظم خود کردار اداکریں ۔ملک کے اداروں کو متنازعہ بنانا درست عمل نہیں ہے اور نہ ہی کسی ایسے عمل کی تائید کی جاسکتی ہے۔انہوں نے اعلان کیا کہ 10فروری کو اسلام آباد میں ”پیغام اسلام کانفرنس ” ہوگی جس میں ملک بھر سے پانچ ہزار علماء اور عالم اسلام کے مقتدر قائدین شریک ہوں گے۔ ۔۔۔۔۔ کراچی (جی پی آئی) سینئر سیاستدان وسابق صوبائی مشیرحلیم عادل شیخ نے کہا ہے لیاری جو کبھی پیپلزپارٹی کی جان ہوا کرتی تھیں آج اسی پیپلزپارٹی نے لیاری کی بسمہ کی جان لے لی ہے ۔قوم دیکھ لے کہ بھٹو زندہ ہے مگر بسمہ مرگئی ہے۔ حکمران کسی کو زندگی دے نہیں سکتے تو کسی کی زندگی چھینے تو نہیں ۔میں نے اپنی آنکھوں سے تھر اور ہیٹ اسٹروک کے دنوں میں ان ہی کے دور حکومت میں سینکڑوں لوگوں کو مرتے ہوئے دیکھا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں کیا، حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ قوم اگر اس سسٹم کے خلاف کھڑی نہ ہوئی تو یہ معصوم کلیاں مرجھاتی رہینگی ،حکمرانوں نے انسانی جانوں کی قیمتیں مقرر کررکھی ہیں،کبھی یہ لوگ غریبوں کو بھوک سے ماررہے ہوتے ہیں تو کبھی گندے پانی سے کبھی ہسپتالوں میں ناقص دوائوں سے تو کبھی اپنے پرنس کی آمد پر وی وی آئی پی پروٹوکول سے عوام کو مار دیا جاتا ہے،لاڑکانہ میں بچیوں کی عزتیں لوٹ لی جاتی ہیں ایک قومی پرچم لینے آئی بچی کو پٹرول بم سے ماردیا جاتا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ وی آی پروٹوکول اس ملک کی سب سے بڑی لعنت بن چکا ہے ،کسی بھی وی وی آئی پی موومنٹ کی وجہ سے ہسپتال میں مریضوں کا داخلہ بندکردینا کہاں کہ شرافت ہے ،کسی ایک شخص کی خاطر پورے شہر کو سیل کردینا سمجھ سے بالا تر ہے ،ایسی کئی ووی آئی پی کلچر کے باعث سینکڑوں مریض بروقت ہسپتال نہ پہنچنے پر اپنی جانوں سے چلے گئے ہیں،ایسے میں کئی بچے رکشوں میں ہی جنم لے چکے ہیں ،۔حکمران پروٹول کی آڑ میں مجبور اور بیماروں کی زندگیوں سے کھیل جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے تھر پار کر میں قحط اور خشک سالی میں معصوم بچوں کو اسی انداز میں مرتے ہوئے دیکھا ہے یہ ان لوگوں کے لیے کوئی نئی بات نہیں ہے ان کی بلا سے عوام چاہے ہیٹ اسٹروک سے مرے یا بھوک سے یا پھر ان کے وی آئی پی کلچر کی بدولت ٹھوکریں کھاکھاکر مرے ۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ حکمران خدا کا خوف کریں ان کا انداز سیاست انسانوں کی جانیں لے رہا ہے انہوںنے اپنے دور اقتدار میں کوئی ایک دن ایسا نہیں دیا کہ جس میں کسی انسان کے گھر کا چولہا ہی جلایا ہو، عوام کے لیے قدم قدم پر مصیبتیں کھڑی کرنے والے حکومتیں جب اپنے پروٹوکول سے معصومو ں کی جانیں لینا شروع کردیں تو ان حکومتوں کو زوال سے بچا نا کسی کے بس میں نہیں رہتا۔انہوںنے کہا کہ حکومت اب اس معصوم کی جان نہیں لوٹا سکتی مگر اس دکھی خاندان کی کفالت ضرور کرسکتی ہے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔ کراچی(جی پی آئی) دہشتگردی کیخلاف جنگ جاری رکھنے اور اس جنگ میں حصول فتح کا سربراہ عساکر کا عزم یقینا قابل توصیف و قوم کیلئے اطمینان بخش ہے لیکن صرف دہشتگردوں کے خاتمے سے دہشتگردی کا خطرہ وقتی طور پر تو ٹل جائے گا مگر اس سے ہمیشہ کیلئے نجات اس وقت تک ممکن نہیں جب تک ان وجوہات کا خاتمہ نہیں کیا جاتا جن کے باعث دہشتگردی کا ناسور معصوم اذہان میں پنپتا ہے جبکہ سربراہ عساکر سے ایک عام فوجی جوان اور عوام تک ہر ایک یہ بات اچھی طرح جانتا ہے کہ دہشتگردی کی بنیادی وجہ پاکستان کے استحصالی نظام کے باعث پیدا ہونے والا وہ طبقاتی نظام ہے جس کے باعث اختیارواقتدار سے لیکر فیصلوں کی طاقت اور جبر و ظلم کی قوت تک صرف 150خاندانوں کے 3ہزار افراد کے پاس ہے جبکہ 18کروڑ سے زائد عوام ان کے محکوم و غلام بنے ہوئے ہیں اور یہی استحصال زدہ یہی غلامی معصوم اذہان میں مایوسی پیدا کرکے انہیں بغاوت پر اکساتی ہے جس سے دشمن قوتیں فائدہ اٹھاکر انہیں دہشتگردوتخریب کار بناتی اور ملک و قوم کا امن و سکون برباد کردیتی ہیں اسلئے دہشتگردی سے نجات کیلئے استحصالی وطبقاتی نظام کا خاتمہ اور عوام کو حکمرانوں کے احتساب کا حق دینا انتہائی ضروری ہے جس کا فارمولہ ایم آر پی پیش کرچکی ہے اسلئے آرمی چیف سمیت تمام محب وطن افراد وافسران مفاد پاکستان و عوام میں ایم آر پی کے پیش کردہ فارمولے کا مطالعہ کریں اور اگر اسے ملک و قوم کا نجات دہندہ و قابل عمل پائیں تو اس پر عملدرآمد کیلئے محب وطن قوتوں و طبقات کو یکجا کرنے کے مشن میں ہمارا ساتھ دیں ۔ ۔۔۔۔۔ کراچی(جی پی آئی) پاسبان پاکستان کے جوائنٹ سیکریٹری طارق چاندی والا اور پاسبان کے رہنما زاہد جمیل نے سول ہسپتال میں نئے سینٹر کے افتتاح کے موقع پر سخت سیکوریٹی کے باعث معصوم بچی بسمہ کی ہلاکت کے واقع پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ وی آئی پی پروٹوکول لینے والے حکمرانوں اور سیاستدانوں سے کراچی کے شہری یہ اپیل کرنے پر مجبور ہوئے ہیں کہ وی آئی پی پروٹوکول لینے والے سڑکوں پرنہ آئیں ان کے سڑکوں پر آنے سے عوام کو بدترین مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ان کی افتتاحی تقاریب شہریوں کی موت کا سبب بنتے ہیں ،سول ہسپتال کے نئے سینٹر کا افتتاح فیتہ کاٹ کر نہیں بلکہ ایک معصوم بچی کی جان لیکر کیا گیا ہے اور اس واقع کا ذمہ دار سخت سیکوریٹی میں آنے والے حکمران ،سیاستدان اور ہسپتال کی انتظامیہ ہے جن حکمرانوں کو اپنے شہریوں اور مریضوں کا خیال نہ ہو ان حکمرانوں سے خیر کی امید رکھنا کیسے ممکن ہے ،پاسبان رہنمائوں نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سے اس واقع کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ہسپتال انتظامیہ اور سیکوریٹی پلان بنانے والوں کی ذمہ داری تھی کہ وہ مریضوں کو متبادل راستہ دکھانے کیلئے بورڈ آویزاں کرتے ۔۔۔۔۔ کراچی(جی پی آئی) پاسبان پاکستان کے جوائنٹ سیکریٹری طارق چاندی والا اور پاسبان کے رہنما زاہد جمیل نے سول ہسپتال میں نئے سینٹر کے افتتاح کے موقع پر سخت سیکوریٹی کے باعث معصوم بچی بسمہ کی ہلاکت کے واقع پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ وی آئی پی پروٹوکول لینے والے حکمرانوں اور سیاستدانوں سے کراچی کے شہری یہ اپیل کرنے پر مجبور ہوئے ہیں کہ وی آئی پی پروٹوکول لینے والے سڑکوں پرنہ آئیں ان کے سڑکوں پر آنے سے عوام کو بدترین مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ان کی افتتاحی تقاریب شہریوں کی موت کا سبب بنتے ہیں ،سول ہسپتال کے نئے سینٹر کا افتتاح فیتہ کاٹ کر نہیں بلکہ ایک معصوم بچی کی جان لیکر کیا گیا ہے اور اس واقع کا ذمہ دار سخت سیکوریٹی میں آنے والے حکمران ،سیاستدان اور ہسپتال کی انتظامیہ ہے جن حکمرانوں کو اپنے شہریوں اور مریضوں کا خیال نہ ہو ان حکمرانوں سے خیر کی امید رکھنا کیسے ممکن ہے ،پاسبان رہنمائوں نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سے اس واقع کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ہسپتال انتظامیہ اور سیکوریٹی پلان بنانے والوں کی ذمہ داری تھی کہ وہ مریضوں کو متبادل راستہ دکھانے کیلئے بورڈ آویزاں کرتے # ۔۔۔۔۔۔۔۔ کراچی(جی پی آئی) وفاق کی جانب سے رینجرز اختیارات محدود کرنے کی سندھ حکومت کی سمری مسترد کرنے اور آئین کے تحت وفاق کو حاصل استحقاق کے تحت وفاق کی جانب سے غیر مشروط طور پر 5دسمبر سے قبل رینجرز کو حاصل تمام اختیارات کی بحالی و انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت کراچی میں رینجرز آپریشن جاری رکھنے کے وفاقی حکومت کے فیصلے کو سراہتے ہوئے پاکستان سولنگی اتحاد کے بزرگ رہنما امیر سولنگی ‘ سردار اکرم سولنگی ‘ سردار شبیر سولنگی ‘ سردار راحیل سولنگی ‘ سردارخادم حسین سولنگی و دیگر نے کہا کہ وفاقی حکومت کا فیصلہ عوامی امنگوں کا ترجمان ہے کیونکہ اقتدار کی کرپشن اور کرپشن کے اقتدار نے عوام سے جینے کا حق چھین اور عوام جینا چاہتے ہیں جبکہ رینجرزنے کراچی میں امن بحال کرنے کے ساتھ کرپشن کی بڑی مچھلیوں پر ہاتھ ڈال کرثابت کردیا ہے کہ وہ عوام کو کرپٹ عناصر سے نجات دلاسکتی ہے اسلئے عوام رینجرز کے اختیارات او ور آپریشن کے حق میں ہیں ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کراچی(جی پی آئی) مسلم اُمہ اور پاکستانی قوم کو بعثت محبوب خدا محمد مصطفی ۖ کے یوم بعثت کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیرسولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے کہا کہ آج کا دن مخلو ق سے خالق کے اظہار محبت کا دن ہے کیونکہ آج کے دن رب کائنات نے اپنی مخلوق کی اصلاح و ہدایت اور اسے نار جہنم سے بچاکر جنت اور بہشتی نعمتوں کا حقدار بنانے کیلئے اپنے محبوب کو دنیا میں مبعوث کیا اسلئے آج کا دن جہاں جشن ولادت مصطفی ۖ منانے کا دن ہے وہیں اپنے اپنی گفتار ‘ حرکات ‘ سکنات اور اعمال و کردار کے احتساب کا دن بھی ہے کہ ہم رب کائنات کی اسی راہ کے مسافر ہیں جس کا نشاندہی کیلئے رب نے مصطفی ۖ کو دنیا میں مبعوث کیا اور اگر نہیں تو پھر ہمیں اپنے اخلاق و کردار کی درستگی اور محمد ۖ و قرآن کی ہدایت کی روشنی میں درست راہ کے انتخاب کی ضرورت ہے کیونکہ صرف جشن عید میلا دالنبی ۖ منانے سے اُمتی ہونے کا حق ادا نہیں ہوگا بلکہ سیرت مصطفی کو اپنانے اور ہدایت مصطفی ۖ کے سانچے میں کوڈھالنا محبت مصطفی ۖ اور جنت کی بشارت و ضمانت ہے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کراچی (جی پی آئی) پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی رہنما امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما سردار خادم حسین سولنگی ‘ راجپوت رہنما عارف راجپوٹ ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ میمن رہنما عدنان میمن ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند بلوچ ‘ انسانی حقوق کے رہنما حاجی امیر علی خواجہ اور دیگر سیاسی ‘ سماجی و مذہبی رہنماؤں نے آصف زرداری کے سیکورٹی پروٹوکول کے باعث کراچی میں معصوم بچی کی ہلاکت پر اظہار افسوس و مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حکمران مطلق العنانیت اور شہنشاہیت کی فرعونی اور یزیدی یادگار تازہ کررہے ہیں ‘ ایک جانب کرپشن و لوٹمار کا بازار گرم ہے تو دوسری جانب اختیارات کے ناجائز استعمال کے ذریعے عوام کی زندگی اجیرن بنادی گئی ہے رہی سہی کسر ان کی فطرت پرستش کے باعث سیکورٹی کے نام پر سڑکوں کی بندش ہے جس کی وجہ عوام گھنٹوں ٹریفک جام کے عذاب سے دوچار رہتے ہیں اور نہ صرف روزانہ درجنوں افراد اپنی زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں بلکہ کاروباری و تجارتی سرگرمیوں کو پہنچنے والا نقصان کئی گھروں کے چولہے بھی ٹھنڈے کردیتا ہے جبکہ طلباء کی تعلیم کا حرج الگ ہوتا ہے مگر حکمران ہیں کہ فرعونیت سے آگے بڑھ کر ابلیسیت سے گلے ملنے کی تیاری کررہے ہیں ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر کی خبر یں
بھمبر(جی پی آئی) آج پا کستان اور آزادکشمیر میں بظا ہر جمہو ریت ہے لیکن سیاسی حا لا ت سخت اضطراب وانتشا ر اور انتہا ئی زوال وانحطا ط کا شکا ر ہیں انسان حا کم اور محکوم دو طبقوں میں بٹا ہوا ہے سا رے فو ائد سر بر اہوں کو حا صل ہیں ان خیا لا ت کااظہا ر انجینئر خا لد پرو یز بٹ نے آزادکشمیر میں سیاسی ریشہ دوا نیوں پر تبصر ہ کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ عوام در حقیقت ایک کھیتی ہے جو حکومت کیلئے محا صل اور آمد نی فرا ہم کر تی ہے اور حکومتیں اسے لذتوں ،شہو توں عیش را نی اور ظلم وجور کیلئے استعما ل کر رہی ہیں اور عوام پر ہر طرف سے ظلم کی با رش ہو رہی ہے لیکن قر با ن جا ئے عوام پر کہ سب کچھ کے باوجود وہ حرف شکا یت زبا ن پر نہیں لارہے بلکہ طر ح طر ح کی ذلت ورسوا ئی اور ظلم وچہر ہ دستی بر داشت کر رہے ہیں آج انسانی حقوق کے نا م پرجبراًاستبدار کی حکمرا نی ہے آج قبا ئلی ونسلی ومذہبی اختلا فا ت کی گر م بازاری ہے جس میں ہر قبیلے کے افراد ہر صورت اپنے اپنے قبیلے کا سا تھ دے رہے ہیں خواہ وہ حق پر ہو یا با طل پر بلکہ آج اگر قبیلہ غلط را ہ پر چلے یا صحیح را ہ پر چلے ہر قبیلے کا ہر فرد بھی فیصلے پر ہی چلے گا انہوں نے کہا کہ آج پیپلز پا رٹی کو پلید لو گوں کی پا رٹی کے طو ر پر پیش کیا جا رہا ہے مسلم لیگ نو ن پا ر سا ئوں اور پا کیزہ لو گوں پر مشتمل اپنے آپ کو پیش کر رہی ہے تحر یک انصا ف ان دونوں کو کر پٹ کہہ رہی ہے اور مسلم کا نفر نس غیر ریاستی جما عت قرا ر ددیکر غیر ریاستی جما عتوں کیخلا ف مہم جو ئی کر رہی ہے جما عت اسلا می بھی این جی او کا کر دا ر اداکررہی ہے اور آزادی پسند جما عتیں آپس میں دست وگر یباں ہیں ان سب کے سامنے عوام بے بس وبے کس کی تصویر بنے ہو ئے ہیں تما م سر کا ری ادا روں کے ملازمین چپڑاسی سے لیکر سر برا ہ ادا رہ تک دونوں ہا تھوں سے دستیا ب وسا ئل اور اختیا را ت استعما ل کر کے اپنے اپنے جسم کے مطا بق حصہ وصول کر رہے ہیں آج صورتحا ل یہ ہے کہ کروڑوں عورتیں ،بوڑھے ،بچے گلیوں محلوں ہر جگہ بھیک ما نگتے نظر آرہے ہیں حکمرا ن تعمیر وترقی کے گیت گا گا کر غیر ملکی قر ضے حا صل کر رہے ہیں لو ٹ ما ر کا بازار گر م ہے جو جتنا طا قتور ہے وہ اتنی ہی کو ٹ ما ر کر رہا ہے ہر شاخ پر الو بیٹھا ہے انجام گلستاں کیا ہو گا ۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر(جی پی آئی) بھمبر سپو رٹس سٹیڈ یم میں گراونڈ لیو لنگ نہ ہو نے کا ڈپٹی کمشنر بھمبر نے نو ٹس لے لیا محکمہ تعمیرا ت عامہ کو جلد ازجلد گراونڈ لیولنگ کے احکا ما ت جا ری کر دئیے تفصیلا ت کے مطابق حکومت آزادکشمیر نے بھمبر سپو رٹس سٹیڈ یم میں گراونڈ کے لیو ل کو برا بر کر نے کیلئے 10لا کھ رو پے کی منظوری دی تھی اور محکمہ تعمیرا ت عامہ بلڈ نگ ڈویژ ن کو10لا کھ رو پے کی رقم بھی فرا ہم کر دی گئی تھی لیکن محکمہ کی طر ف سے چیک آرڈر جا ری نہ ہو نے کیوجہ سے ڈپٹی کمشنر بھمبر مرزا ارشد محمود جرا ل سے نو ٹس لینے کا مطا لبہ کیا گیا تو ڈپٹی کمشنر نے فو ری ایکشن لیتے ہو ئے محکمہ تعمیرا ت کے ایکسین کو جلد ازجلد ورک آرڈر جا ری کر کے گراونڈ کی لیو لنگ کروانے کے احکاما ت جا ری کر دئیے تا کہ سپو رٹس سٹیڈ یم میں اپنی کھیلوں کی سر گر میاں جا ری رکھنے والے کھلاڑیوں کو جو مشکلا ت کا سامنا ہے ان کا خا تمہ ہو سکے ۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر(جی پی آئی) ڈپٹی کمشنر بھمبر مرزا ارشد محمود جرا ل نے ربیع الاول کے جلوس کے روٹ کا معائنہ کیا اور سیکو رٹی کے فل پروف انتظا ما ت کے احکاما ت جا ری کئے تفصیلا ت کے مطا بق ڈپٹی کمشنر بھمبر مرزاارشد محمود جرا ل نے ہمرا ہ ایس ایس پی بھمبر چو ہد ری منیر احمد ،اسسٹنٹ کمشنر بھمبر را جہ طا رق محمود ،ایڈ منسٹر یٹر میو نسپل کمیٹی را جہ شا ہد انو ر خا ن اور ریسکیو1122کے عملہ کے ہمرا ہ 12ربیع الاول کے جلوس کی گزر گا ہوں کا معائنہ کیا اور ضلعی انتظا میہ پو لیس اور ریسکیو 1122کے ملازمین کو فل پرو ف سیکو رٹی فرا ہم کر نے کے احکاما ت جا ری کئے ۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر(جی پی آئی) بھمبر کے نواحی علاقہ سنگڑ ھ میں غیر قانونی طر یقہ سے مچھلیوں کا شکا ر جا ری بجلی کا کر نٹ لگا کر بھمبر نا لہ میں مچھلیوں کا غیر قانو نی شکا ر جاری انتظا میہ نو ٹس لینے کی بجا ئے خا موش تماشائی تفصیلا ت کے مطا بق بھمبر کے نواحی علاقہ سنگڑ ھ میں نا لہ بھمبر میں کچھ سنگڑ ھ کے مقامی لو گ بجلی کا کر نٹ لگا کر مچھلیوں کا شکار کرتے ہیں جس سے چھوٹی مچھلیاں ہلا ک ہو جا نے سے مچھلیوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے اور گزشتہ سال کر نٹ لگنے سے ایک شخص جا ں بحق بھی ہوا تھا مقامی لو گوں نے انتظا میہ سے مطا لبہ کیا ہے کہ غیر قانو نی طو ر پر مچھلی کا شکا ر کر نیوا لے عنا صر کیخلا ف کا رروا ئی عمل میں لائی جا ئے اور نا لہ بھمبر میں بجلی کے کر نٹ لگا کر شکا ر کر نے پر دفعہ144کا نفاذ کیا جا ئے اور محکمہ وائلڈ لا ئف اینڈ فیشریز بھی ان شکا ریوں کیخلا ف کا رروا ئی عمل میں لا ئیں تا کہ آبی حیا ت کی نسل کشی رک سکے ۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر(جی پی آئی) عوامی شکا یا ت پر نو ٹس لیتے ہو ئے بلد یہ بھمبر نے آوارہ کتوں کو زہر دے کر ہلاک کروا دیا تفصیلا ت کے مطا بق آئے رو ز عوامی شکا یا ت کو مد نظر رکھتے ہو ئے ایڈ منسٹر یٹر بلد یہ بھمبر را جہ شا ہدانو ر خا ن نے نو ٹس لیتے ہو ئے بھمبر شہر اور گرو نواح کے علاقوں میں آوارہ کتوں کو زہر کے ذریعے ہلا ک کر نے کا حکم دیا جس کے نتیجے میں بھمبر رجا نی ،پیڑ ہ اور دیگر مقاما ت پر آوارہ کتوں کیخلا ف کا رروا ئی کر تے ہو ئے 12کتوں کو زہر دے کر مار دیا گیا ،۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر(جی پی آئی) پا کستا ن تحر یک انصا ف آزادکشمیر میں نوجوان جو ق درجوق شامل ہو رہے ہیں چو ہدری حیدر علی کا شر کا انصا ف ٹا ئیگر فو رس کا مر کز ی سینئر نا ئب صدر بننا نیک شگو ن ہے نو جوانوں کے ان کے سینئر نا ئب صدر بننے سے حو صلے بلند ہو ئے ہیں ان خیا لا ت کااظہا ر پا کستا ن تحر یک انصا ف یو تھ ونگ کے را ہنما مرزا حسن رضا نے انہیں مبا رکباد پیش کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ قائد کشمیر بیر سٹر سلطا ن محمود چو ہدر ی نے بھمبر کی یو تھ کی قر با نیوں کو مد نظر رکھتے ہو ئے جو فیصلہ کیا ہے ہم ان کے تہہ دل سے مشکو ر وممنو ن ہیں بھمبر بیر سٹر سلطا ن محمود چو ہدری کے چا ہنے وا لوں کا گڑ ھ ہے عمران خا ن کا ویژ ن گھر گھر پہنچا ئیں گے آمد ہ انتخابا ت میں بھا ری اکثر یت سے تحر یک انصا ف کا میا ب ہو کر حکومت بنا ئے گی ۔۔