ملکہ (عمر فاروق اعوان سے) ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ ضلع گجرات کے پانچ 24/7بنیادی مراکز صحت کی پنجاب ہیلتھ کیئر کمشن سے رجسٹریشن کا عمل رواں ماہ مکمل کر لیا جائیگا، اس سنگ میل کے حصول کیلئے ہیلتھ مینجمنٹ ٹیم، ڈاکٹرز وعملہ کی محنت قابل تحسین ہے، ان خیالات کا اظہار انہوںنے بنیادی مرکز صحت منڈاہر کے دورہ کے موقع پر با ت چیت کرتے ہوئے کیا، ڈی ایم او گجرات وقار حسین، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عابد محمود غوری، ہیلتھ کیئر کمشن کے نمائندہ ڈاکٹر بختاور بھی اس موقع پر موجودتھے۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاو ا نے بتایا کہ ضلع گجرات کے پانچ 24/7بنیادی مراکز صحت بشمول بی ایچ یو منڈاہر، گورالہ، بڑیلہ شریف، پنجن کسانہ، بھاگ نگر کی پنجاب ہیلتھ کیئر کمشن سے رجسٹریشن کا عمل شروع کیا گیا ہے ان میں سے دو بی ایچ یو تحصیل گجرات، دو بی ایچ یو تحصیل کھاریاں ایک سرائے عالمگیر تحصیل میں واقع ہے۔ انہوںنے بتایا کہ پنجاب ہیلتھ کیئر کمشن نے رجسٹریشن کیلئے 75انڈیکیٹرز مقرر کئے ہیں ، پانچوں مراکز صحت نے ہیلتھ مینجمنٹ ٹیم کی زیر نگرانی ان میں سے بیشتر مکمل کر لئے گئے ہیں جبکہ دیگر کیلئے تیزی سے اقدامات جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جن مراکز صحت کی ہیلتھ کیئر کمشن سے رجسٹریشن ہوگی ان میں مریض کی پرچی سے لیکر اسکے چیک اپ، دوائی کے اجراء سمیت سروسز و ہیلتھ کیئر کے معیارات مقرر ہیں جن پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ دیگر بنیادی مراکز صحت کے انچارج اور نگران آفیسرز بھی ان پانچ مراکز صحت کی پنجاب ہیلتھ کیئر کمشن سے رجسٹریشن کیلئے اقدامات کی تقلید کریں تاکہ انکی رجسٹریشن کیلئے اقدامات کا بھی جلد سے جلد آغاز ہو سکے۔ پنجاب ہیلتھ کیئر کمشن کے نمائندہ ڈاکٹر بختاور نے ڈپٹی کمشنر کو بتایا کہ وہ خود پانچوں بی ایچ یوز کمشن کے مقرر کردہ انڈیکٹرز کی نگرانی کر رہے ہیں اس حوالے سے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عابد محمود غوری کی زیر نگرانی ہیلتھ مینجمنٹ ٹیم اور بی ایچ یوز کے ڈاکٹرز و عملہ کا تعاون مثالی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ملکہ (عمر فاروق اعوان سے )ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول لنگڑیال کا اچانک دورہ کیا،ڈی ایم او وقار حسین ، سی ای او ایجوکیشن طاہر کاشف بھی اس موقع پر انکے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے مختلف کلاس رومز میں جاکر طالبات کی نصابی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور ان سے ادارے میں فراہم کی جانیوالی تعلیمی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوںنے سکول کی سائنس ٹیچر کی اچانک وفات پر ادارے کی پرنسپل ، اساتذہ سے افسوس کا اظہار کیا اور سی ای او کو ہدایت کی کہ طالبات کی تدریسی سرگرمیوں کے پیش نظر فوری طور پر متبادل ٹیچر کا تقرر کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے پرنسپل کو ہدایت کی کہ کلاس رومز میں روشنی کے بہتر انتظام کیلئے عام لائٹ کی جگہ بہتر ایل ای ڈی لائٹس لگائی جائیں، این ایس بی فنڈز سے سکول میں درکار سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جائیں، سکول کی سکیورٹی پر توجہ دی جائے ۔ انہوںنے سکول میں صفائی، اساتذہ و طالبات کی حاضری ، تدریسی سرگرمیوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ملکہ (عمر فاروق اعوان سے )چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر عابد محمود غوری نے آ ر ایچ سی دولت نگر کا اچانک دورہ کیا، انہوںنے ڈاکٹرزو عملہ کی حاضری چیک کی اور رمریضوں سے فراہم کی جانیوالی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ سی ای او نے ہسپتال کے میڈیکل سٹور، لیبارٹری سمیت دیگر شعبہ جات کے معائنہ کے موقع پر ہدایت کی کہ ڈاکٹرز چیک اپ کیلئے آنیوالے مریضوں کیساتھ بہترین رویہ اپنائیں، ہر مریض کا بلڈ پریشر، ٹمریچر چیک کیا جائے، اسکی میڈیکل ہسٹری معلوم کرکے دوا تجویز کی جائے اورمریض کو آئندہ چیک اپ کی تاریخ سے آگاہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے مریضوں کو فراہمی کیلئے وافر مقدار میں معیاری ادویات فراہم کی ہیں، علاج کیلئے آنیوالے مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ملکہ (عمر فاروق اعوان سے )آر ایچ سی ملکہ میں ڈینٹل چیئر خراب ہونے کی وجہ سے عوام الناس کو دانتوں کا علاج پرائیویٹ کروانے پر مجبور ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق آ ر ایچ سی ملکہ میں ڈینٹل چیئر عرصہ دراز سے خراب اور ناکارہ ہو چکی ہے ۔اس ڈینٹل چیئر پر علاج کرنا ناممکن ہو چکا ہے ۔اہل علاقہ نے ڈی سی گجرات اور محکمہ صحت کے اعلی حکام سے نئی چیئر نصب کرنے کا مطالبہ کیا ہے
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭ ملکہ (عمر فاروق اعوان سے )اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں اویس منظور تارڑنے کہا ہے کہ شمسہ ویلفیئر فاونڈیشن جس اچھے ، منفرد اور منظم انداز میں خواتین کی پسماندگی اور چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لئے کام کررہی ہے قابل تحسین ہے وہ گزشتہ روز شمسہ فری ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ گلیانہ میں ریسکیو 1122کے زیر اہتما م چھٹی بیسک لائف سپورٹ ٹریننگ کی اختتامی تقریب کے موقع پہ طالبات سے خطاب کررہے تھے انہوں نے کہا کہ شمسہ ویلفیئر فاونڈیشن جیسے ادارے ہمارے ملک کے لئے بہت بڑی نعمت ہیںاگر عوام اپنے مسائل کو ان اداروں کے ذریعے حل کریں تو کوئی وجہ نہیں کہ پاکستان کا شمار ترقی یافتہ ممالک میں نہ ہو۔ انہون نے کہا کہ گلیانہ جیسے پسماندہ علاقے مین اتنا خوبصور سیٹ اپ دیکھ کر مجھے خوشگوار حیرت ہوئی ہے شمسہ فری ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں خواتین کو مختلف ہنر سکھانے کے ساتھ ساتھ ریسکیو1122اور دیگر مختلف تربیتی ورکشاپس کا انعقاد خوش آئند ہے میں یہ یہ کورس مکمل کرنے والی طالبات سے کہوں گا کہ وہ اس تربیت کو کسی بھی قسم کے حادثے کی صورت میں کام میں لائیں ریسکیو1122کھاریاں کے انچارج رانا جمشید نسیم نے کہا کہ موجدہ دور میں خواتین کو بیسک لائف سپورٹ ٹریننگ دلوانا وقت کی ضرورت ہے ۔ شمسہ فری ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ گلیانہ میں اس وقت تک 390سے زائد بچیاںاورہر عمر کی خواتین سلائی کڑھائی اور بیوٹیشن کے کورسزبالکل مفت کرکے جاچکی ہیںہم اپنے اے سی کھاریاں اویس منظورتارڑ کے مشکور ہیں جنہوں نے ہمارے آج کے پروگرام میں تشریف لاکر ادارے کیاانتظامیہ اور بچیوں کی حوصلہ افزائی کی اس سے قبل انہوں نے ہمارے ایک بلڈ ڈونیشن کیمپ میں اپنے خون کا عطیہ بھی پیش کیا۔