گجرات کی خبریں 2/3/2017

GPI

GPI

گجرات (جی پی آئی) لارل ہوم سکول اللہ لوک کالونی جی ٹی روڈ گجرات کے زیر اہتمام سالانہ رزلٹ ڈے و دستار بندی و درود فضیلت پر وقار تقریب سعید قندفشاں میرج ہال میں منعقد ہوئی۔ علامہ پروفیسر مظہر حسین قادری چیئرمین اسلامیہ ڈگری کالج و لارل ہوم میڈم گل فردوس پرنسپل اسلامیہ ڈگری کالج نے میزبانی کے فرائض سرانجام دئیے۔ صدارت الحاج شیخ شاہد محمود آف مسلم ٹریڈرز نے کی۔ مہمان خصوصی چوہدری ارشد جاوید وڑائچ صدر منہاج ویلفیئر فائونڈیشن یورپین یونین تھے۔ زینت محفل ممتاز روحانی پیشواء حافظ اشفاق انور آف پرواز فین’ چوہدری ظفر ککرالی’ چوہدری اصغر ڈنگہ’ الحاج محمد اقبال گھمن’ الحاج محمد رفیق’ حاجی شیخ زمان’ حاجی سلیمان شیخ’ راجہ محمد اصغر’ حاجی اعجاز احمد رحمانی’ زینت محفل تھے۔ علاوہ علامہ ساجد محمود قادری’ علامہ محمداصغر قادری’ علامہ مدثر چشتی ‘ علامہ عدیل’ چوہدری الیاس گجر’ تنویر رفیق فرانس’ علامہ محمد عمران قاری نعیم سواتی’ چوہدری شاہد آف جی ٹی وی’ محمد اسماعیل اف مکہ مدینہ ٹریولز اینڈ ٹورز’ حاجی محمد ریاض مسقط’ حاجی ریاض رحمانی’ پروفیسر خالد بن منور’ چوہدری غلام سرور وڑائچ’ محمد علی شیخ’ چوہدری افضل وڑائچ’ قاری فیاض ‘ قاری قیصر محمود’ چوہدری امجد اقبال’ علامہ ریحان قادری’ حاجی محمد صادق’ حاجی زمان مغل’ ابوبکر شیخ’ شاہد اقبال میر’ شیخ محمد علی’ چوہدری عمر وڑائچ’ چوہدری جاوید وڑائچ’ حافظ عثمان نذیر جنجوعہ جنرل فرنشر’ ڈاکٹر غلام مصطفی دیونہ’ قاضی اکرام اللہ صفدر پرنسپل جامع ہائی سکول ‘ محمد اقبال منہاس’ علامہ قمر الزمان جلالی’ قاری اقبال ‘ قاری ممتاز قاری شفیق قاری عرفان قاری ناصر’ قاری تصور کے علاوہ طلباء و طالبات کے والدین کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔ حفاظ طال بات کی رودا فضیلت پروفیسر روبینہ صاحبہ’ ڈاکٹر نفیسہ نے ادا کی۔ حفاظ طلباء کی دستار فضیلت الحاج شیخ شاہد محمود’ حافظ اشفاق انور’ حاجی ارشد جاوید وڑائچ’ حاجی اقبال گھمن’ حاجی رفیق’ چوہدری اصغر’ چوہدری ظفر ککرالی نے پیش کی۔ حفاظ طلباء و طالبات کو قرآن مجید’ عرفان القرآن کے تحفے بھی پیش کئے گئے۔ علامہ پروفیسر مظہر حسین قادری نے اپنے خطاب میں کہا اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہماری اولادیں اللہ و رسول ۖ کی اطاعت و اتباع والی بنیں اور والدین کی فرمانبردار ہو تو انہیں دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم کا بھی بندوبست کریں۔ اسی میں ہی قوم و ملک کی بقاء ہے۔ اور ہمارے والدین کے لئے آخرت کا سامان بھی ہے۔ ہمارے ادارہ میں دونوں جدید قدیم تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم کا بھی بندوبست ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) اہل سنت پر امن اور محب وطن ہیں، اور ہمیشہ ملک کے استحکام کیلئے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کیا جاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار صاحبزادہ مفتی عثمان افضل قادری نے گجرات پریس کلب میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیر محمد افضل قادری کو بلا جواز گرفتار کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے بھی حکومت نے اہل سنت کے ساتھ ظلم و ستم کی پالیسی روا رکھی ہے۔ آپریشن ضرب عضب ہو یا رد الفساد ہم نے ہمیشہ حکومت اور فوج کے ساتھ تعاون کیا ہے اور ان کے شانہ بشانہ چلتے رہے ہیں۔ آئندہ بھی یہ تعاون جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ صرف غازی ممتاز حسین قادری کے عرس مبارک کو روکنے کیلئے عوام پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں۔ ہم نے پہلے ہی انتظامیہ کو آگاہ کیا تھا کہ پیر محمد افضل قادری بوجہ علالت عرس مبارک تقریب میں شریک نہیں ہوں گے مگر ایک ذمہ دار اعلیٰ افسر نے ہمیں ڈی آئی جی سے مذاکرات کیلئے بلایا اور بہانے سے ہمیں گرفتار کیا گیا۔ اہل سنت و الجماعت نہ پہلے ڈرنے والے تھے اور نہ آئندہ ڈریں گے اور ہر سطح پر ظلم و ستم کا مقابلہ کیا جائے گا۔ لیکن امن وامان کے قیام کیلئے ہمارا تعاون ہمیشہ جاری رہے گا۔ پیر محمد افضل قادری کی دو دفعہ اوپن ہارٹ سرجری ہو چکی ہے اور اب بھی وہ دل کے عارضے کی وجہ سے شدید علیل ہیں اگر انہیں کچھ ہوا تو اس کی ذمہ داری حکمرانوں پر ہو گی۔ ہم نے اہل سنت کو کنٹرول کئے رکھا ہے لیکن اب یہ حالات ہمارے کنٹرول سے باہر ہو رہے ہیں حکومت فوری طور پر پیر افضل قادری کو رہا کرے۔ اور غیر قانونی ایف آئی آرز کو فارغ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پیر محمد افضل قادری کو غلط رپورٹس کی بناء پر فورتھ شیڈول میں ڈالا گیا ہے۔ اور ہائی کورٹ نے بھی اس سلسلہ میں احکامات جاری کئے مگر ان پر عمل نہیں کیا جا رہا۔ اس موقع پر علماء کرام کی کثیر تعداد موجود تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) پاکستان بیت المال دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے کام کر رہا ہے۔ میڈیکل ‘ ایجوکیشن’ اور مالی امداد کے شعبوں میں مستحق عوام کی خدمت کی جاتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار سروے آفیسر پاکستان بیت المال اسلام آباد جاوید محمد خان نے گزشتہ روز سندس فائونڈیشن گجرات کے دورہ کے دوران کیا۔ ہمارے پاس مختلف این جی اوز رجسٹرڈ ہیں جن کے مریضوں کو سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ سندس فائونڈیشن کے پانچ مراکز لاہور’ فیصل آباد’ گجرات’ سیالکوٹ’ اور گوجرانوالہ ہمارے پاس رجسٹرڈ ہیں جن کے مریضوں کے اخراجات اُٹھائے جاتے ہیں۔ سندس فائونڈیشن گجرات کے چوبیس مریض اس وقت سندس فائونڈیشن سے ہمارے پاس رجسٹرڈ ہیں جنہیں ادویات وغیرہ فراہم کی جا رہی ہیں۔ گجرات سندس فائونڈیشن کی کاوشیں قابل تحسین ہیں اور اس سلسلہ میں تو بہتر انداز میں چلنا چاہئے۔ اس موقع پر میر فضل عباس نے سندس فائونڈیشن گجرات کی کاوشوں سے آگاہ کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) والدین اور اساتذہ مل کر بچوں کی تعلیم و تربیت میں اپنا کردار ادا کرتے ہیںان خیالات کا اظہار ایگزیکٹو ممبرگجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری طارق جاوید چوہدری نے دی ایگزا سکول کی تقریب تقسیم انعامات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک والدین توجہ نہ دیں اس وقت تک بچے ترقی نہیں کر سکتے۔ اساتذہ اپنا فرض احسن طریقہ سے سرانجام دیتے ہیں مگر جب تک والدین کی دلچسپی نہ ہو ان کے اساتذہ سے روابط نہ ہوں بچوں کی تعلیم احسن طریقے سے نہیں ہو سکتی۔ دی ایگزا سکول کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ اور انتظامیہ جس طرح کاوشیں کی ہیں مجھے دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے۔ بچوں نے خوبصورت انداز میں اپنی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ندیم حسین بٹ نے کہا کہ ایگزا سکول بلا شبہ گجرات کے معیاری سکول میں شامل ہوتا ہے اور ہم اس کی ترقی کیلئے دعا گو ہیں۔ جس طرح طلباء و طالبات نے بھر پور انداز میں کام کیا ہے یہ اساتذہ کی محنتوں کا نتیجہ ہے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر موٹر وے شفاقت زبیر نے کہا کہ دی ایگزا سکول کے قیام کا مقصد ہی بچوں کی بہترین تعلیم و تربیت ہے اور بچوں میں ایک جذبہ پیدا کرنا ہے کہ وہ پاکستان کے وفادار بنیں۔ اس موقع پر بچوں نے مختلف خاکہ جات ٹیبلو وغیرہ پیش کئے۔ منور نظامی نے بچوں میں انعامات تقسیم کئے۔ موسٹ ریگولر سٹوڈنٹ جویریہ نور’ بیسٹ صفائی پسند سٹوڈنٹ ضیغم سمیع اللہ’ مارشل آرٹ پلیئر ایمان فاطمہ و دیگر کو انعامات دئیے گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) بچوں کی کردار سازی تعلیم کے ساتھ ساتھ بہت ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز سماجی شخصیت سابق نائب صدر گجرات چیمبر سید آصف رضا نقوی نے گزشتہ روز دی ایگزا سکول شادمان کیمپس میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات جونیئر کلاسز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہی تعلیمی ادارے ترقی کر سکتے ہیں جو اپنے بچوں کی تعلیم کی طرف توجہ دیتے ہیں جب تک بچوں کی بہترین تعلیم و تربیت کا بندوبست نہ ہو معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا۔ دی ایگزا سکول سسٹم مبارکباد کا مستحق ہے کہ انہوں نے اس سمت میں کام کیا۔ اور بچوں میں یہ جذبہ پیدا کیا کہ وہ خود آگے بڑھیں اور اپنے بل بوتے پر نام کمائیں۔ جس طرح بچوں میں خود اعتمادی پیدا ہوئی اس کی مثال نہیں ملتی۔ دی ایگزا سکول بلا شبہ ترقی کی منازل طے کر رہا ہے ہماری دعا ہے کہ اسی طرح یہ دن دگنی رات چوگنی ترقی کرے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عالمی شخصیت خاور بشیر بٹ نے کہا کہ بچوں کی صلاحیتیں دیکھ کر سکول کے معیار کے بارے میں پتہ چلتا ہے اور آج جس طرح بچوں نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے اس سے بچوں کی صلاحیتیں اجاگر ہوئی ہیں ہمیں خوشی ہوئی ہے کہ گجرات میں ایک ایسا ادارہ موجود ہے جس پر والدین اعتماد کر سکیں۔ عنقریب اس ادارے کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ ہو گا۔ ڈائریکٹر دی ایگزا سکول شفاقت زبیر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے سٹوڈنٹس کل فخر سے اپنے ادارے کا نام لیں اس لئے ہم بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت کی طرف توجہ دے رہے ہیں ۔ بچوں میں کردار سازی کے حوالہ سے کام کر رہے ہیں۔ اس موقع پر طلباء و طالبات نے مختلف خاکہ جات پیش کئے۔ جبکہ انعامات حاصل کرنے والے طلباء میں جونیئر مونٹسوری اینجل میں پہلی پوزیشن عنیا یٰسین ‘ عروج فاطمہ’ محمد دائود جبکہ دوسری پوزیشن پر محمد علی ‘ میرب فاطمہ’ سفیان جاوید’ حسین طور اور تیسری پوزیشن اینجل فاطمہ’ سید ایمن عباس’ ایلیان ساجد’ محمد ابراہیم’ ایشال آصف’ احمد رضا ‘ صفی اللہ’ عبدالرئوف ‘اور محمد عبداللہ اور عبدالسمیع شامل تھے۔ جونیئر مونٹسوری بٹرفلائی میں اقصیٰ بی بی اور محمد مصطفی نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ سبحان حسین ‘ مشعل حسین’ نے دوسری پوزیشن جبکہ در نجف’ تسمیہ فاطمہ’ احمد مدثر’ سیدہ ائیزہ سیف’ وردا شہزادی’ عنایا ساجد’ عون محی الدین نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ایڈوانس ٹیولپ میں عبدالمعیز اور محمد عدین نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ زینب عرفان’ نے دوسری اور تیسری پوزیشن پر رضوان احمد’ صوابیہ بن فیصل ‘عبداللہ ماجد’ زینہ شہزادی’ دعا فاطمہ’ احمد سجاد’ روہا نوید’ ماہین انور’ محمد علی رہے۔ ایڈوانس ڈیفوڈلز میں حنا فاطمہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی فاطمہ شکیل نے دوسری پوزیشن جبکہ عبادلہادی ‘ خرد فاطمہ جنت عمران’ ماہنور تصدق’ نورین نوید’ عبن جلال’ علی حسن’ جنتا عزیز’ گنیم حسین’ ایمن سجاد اور شہزادہ نواب نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ جونیئر ون گرلز میں ایمن ساجد نے پہلی پوزیشن’ ردا زینب اور کائنات حمید نے دوسری جبکہ عائشہ بشیر’ زرنین عمر’ سدرہ عارف’ عبیرہ نعیم’ در ثمن’ لاریب نوید نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ جونیئر ون بوائز میں محمد اذان ‘ احمد رضطان اور محمد اویس قرنی پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ ریحان علی بٹ نے دوسری اور محمد مرتضیٰ اور ماہد مظہر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ جونیئر دوسری کلاس بوائز میں حماس صدیق نے پہلی پوزیشن ‘ عبدالواصیح اور رباس صدیقی نے دوسری جبکہ اویس صدیقی ‘ حذیفہ بن عمران اور ریحان انور نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ جونیئر دوسری کلاس گرلز میں افرہ عمران پہلی ‘ عربہ فاطمہ اور حمنا شہزاد دوسری جبکہ مریم سلیم اور مرتبہ فاطمہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ جونیئر تھری میں محمد دائود نے پہلی ‘ فضا عمر نے دوسری اور میرب شہزادی نے دوسری جبکہ ماہن ثناء ‘ عروج فاطمہ’ خدیجہ سیف’ سید حاصل اوصاف’ مسلمہ ظفر ‘ حبیبہ مظہر’ عبداللہ نواز’ اور محمد ابراہیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ڈپٹی کمشنر مظفر خان سیال نے کہا ہے کہ عوامی فلاحی ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی جائے ، فنڈز کا بروقت اور شفاف استعمال یقینی ، تعلیم اور صحت کے شعبہ جات پر خصوصی توجہ دی جائے، ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اسسٹنٹ کمشنرز ماجد بن احمد، ظہیر عباس چٹھہ، ذوالفقار باگڑی، آذبہ عظیم ، سی ای او ز ایجوکیشن طاہر کاشف، ڈاکٹر عابد غوری ودیگر افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ احمد جواد نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں ضلع میں صوبائی ترقیاتی بجٹ سے 2ارب 80کروڑ روپے لاگت سے 83منصوبہ جات پر 42فیصد کام مکمل ابتک 1369ملین روپے خرچ کئے جاچکے ہیں، پراونشل ہائیوے کی 16، پبلک ہیلتھ کی 63، پراونشل بلڈنگز کی 48، لوکل گورنمنٹ کی 4، فارسٹ، آبپاشی اور اوقاف ڈیپارٹمنٹ کی ایک ایک سکیم پر کام جاری ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ ایک ارب روپے لاگت سے اربن واٹر سپلائی سکیم کے تمام 17ٹیوب ویل نصب کرکے چالو کر دیے گئے ہیں، ماڈل ٹائون کے علاقہ سے سیوریج کے پانی کے نکاس کیلئے ڈسپوزل مکمل کی جاچکی ہے ،مدینہ اعوان شریف روڈ کا 45فیصد کام مکمل کیا جاچکا ہے اسی طرح جلالپور جٹاں تا کھاریاں ڈیفنس روڈ کا پہلے فیز کا کام مکمل کیا جاچکا ہے جس کے تحت 27کلو میٹر طویل روڈ تعمیر کی گئی ہے جبکہ سٹی روڈز پیکج کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ خادم پنجاب رورل روڈ پروگرام کے چاروں فیز پر کام مکمل کیا جا چکا ہے ۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عابد غوری نے عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال،تحصیل لیو ل ہسپتال کنجاہ، کھاریاں ، سرائے عالمگیر اور لالہ موسیٰ میں فراہم کی جانیوالی صحت کی سہولیات اور آئندہ منصوبہ جات کے بارے میں ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا۔ سی ای او ایجوکیشن طاہر کاشف نے سرکاری سکولوں میں عدم دستیاب سہولیات کی فراہمی، خطرناک عمارتوں کی تعمیر اور دیگر منصوبہ جات کے حوالے سے بریفنگ دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ڈپٹی کمشنر مظفر خان سیال نے ضلع میں اشیائے خورد و نوش کی ہول سیل اور پرچون میں قیمتوں کا از سر نو تعین کر دیا ہے، مارکیٹ میں نرخ کم ہونے کا فائدہ عوام کو پہنچانے کیلئے 10اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں کمی ،9کی قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں۔ اشیائے خورد و نوش کی نئی قیمتوں کیلئے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آٹے کے 20کلو گرام تھیلے کی قیمت 750روپے برقرار ہے گی، دال چنا باریک کی قیمت ہول سیل میں6روپے فی کلو گرام کمی کی گئی ہے،نیا ہول سیل ریٹ 109روپے کلو جبکہ پرچون میں دال چنا باریک کی قیمت112روپے فی کلو گرام مقرر کی گئی ہے، دال چنا موٹی کی قیمت میں 3روپے کلو گرام کمی کی گئی ہے، نئی قیمت ہول سیل114 روپے فی کلو پرچون 117روپے فی کلو ہوگی، کالے چنے کی قیمت میں 3روپے کلو کمی کرکے ہول سیل ریٹ104روپے فی کلو پرچون 107 روپے فی کلو ، سفید چنے سندھی کی قیمت 3روپے ہول سیل فی کلو 164پرچون 167روپے فی کلو، سفید چنے باریک کینڈا کی نئی قیمت ہول سیل ریٹ 143روپے فی کلو گرام پرچون ریٹ 146روپے کلو، دال مونگ چھلکا باریک کاہول سیل ریٹ 92روپے فی کلو ، پرچون ریٹ 95روپے کلو،دال مونگ دھلی ہوئی کی قیمت ہول سیل ریٹ 97روپے فی کلو گرام، پرچون ریٹ 100 روپے کلو، دال ماش چھلکا باریک کی قیمت دو روپے فی کلو گرام کمی کے بعد ہول سیل ریٹ 159روپے فی کلو پرچون ریٹ 162روپے کلو ، دال ماش باریک کی قیمت 6 روپے فی کلو گرام کم کی گئی ہے، نئی قیمت ہول سیل ریٹ 164روپے فی کلو گرام تھوک ریٹ 167روپے کلوگرام، دال ماش موٹی (چمن) کی ہول سیل قیمت 192روپے کلو گرام اور پرچون ریٹ 195روپے کلو، دال مسور باریک کی قیمت ہول سیل میں 147روپے کلو اور پرچون میں 150روپے کلو ، دال مسور موٹی کی قیمت میں تین روپے فی کلو گرام کمی کی گئی ہے، نیا تھوک ریٹ 109اور 112روپے کلو، سرخ مرچ پاوڈرکی قیمت میں دس روپے کلو کمی کی گئی ہے ، نئی قیمت ہول سیل ریٹ 217اور 220روپے کلو ہوگی، سپر باسمتی چاول (نئے ) کی قیمت ہول سیل ریٹ فی کلو گرام97اورپرچون 100روپے کلو، چینی کی قیمت میں تین روپے کلو گرام کمی کی گئی ہے ہول سیل میں59اور پرچون میں62روپے کلو ، بیسن کی قیمت میں5روپے کلو گرام کمی کی گئی ہے، نئی قیمت تھوک ریٹ 117روپے کلو گرام پرچون ریٹ120 روپے کلو قیمت مقرر کی گئی ہے، چھوٹا گوشت اوپن مارکیٹ580روپے کلو، ماڈل شاپ 700روپے کلو، بڑا گوشت اوپن مارکیٹ 300روپے کلو، ماڈل شاپ 340روپے کلو، دودھ اوپن مارکیٹ 70روپے لٹر، ماڈل شاپ 80روپے کلو، دہی اوپن مارکیٹ 75روپے ، ماڈل شاپ 85روپے کلو، روٹی 100گرام 6روپے، نان 100گرام کی قیمت8روپے مقرر کی گئی ہے۔ سبزیوں ، پھلوں ، چکن اور انڈے کی قیمت روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹ کمیٹی مقرر کرے گی مشروبات کی قیمت مینو فیکچررز کی طرف سے پرنٹ شدہ نرخ ہوں گے۔ڈپٹی کمشنر مظفر خان سیال نے پرائس مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ مقررہ نرخوں پر عمل درآمد یقینی بنائیں اور گرانفروشوں کے خلاف موثر کاروائی عمل میں لائی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ریذیڈنٹ ڈائریکٹر گوجرانوالہ آرٹس کونسل کی پریس ریلیز کے مطابق وزیر اعلی پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت مصوری اور گلوکاری کے مقابلوں میں شرکت کیلئے رجسٹریشن کی تاریخ میں9مارچ2017تک توسیع کردی گئی ہے۔ انہوںنے ہدایت کی ہے کہ مقابلوں مین شرکت کے خواہشمند فوری طور پر رجسٹریشن کیلئے درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ڈسٹرکٹ آفیسر ایمرجنسی انجینئر عبدالرشید نے بتایا ہے کہ ریسکیو 1122کی ٹیم نے موضع چیچیاں نزد دھول خورد میں زہریلی لسی پینے سے حالت غیر ہونے کی اطلاع پر ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ذوالفقار علی، (ب) زوجہ ساجد ، سراب ولد غلام رسول، جواد ولد سجاد، زیب ولد سجاد کو فوری طور پر ریسکیو کرتے ہوئے عزیز بھٹی شہید ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال گجرات منتقل کیا ، اس دوران انہیں ضروری طبی امداد بھی فراہم کی گئی۔ اہل علاقہ نے فوری طور پر امداد کیلئے پہنچنے پر ریسکیو 1122کے افسران و عملہ کی کارکردگی کو زبردست سراہا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) سول ڈیفنس کے عالمی دن کے موقع پر آگاہی واک اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا ، واک کے شرکاء نے سول ڈیفنس آفس سے ڈپٹی کمشنر آفس تک مارچ کیا، بعد ازاں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول غریب پورہ میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس سے اسسٹنٹ کمشنر سلمان اکبر، ڈی او سول ڈیفنس محمد اشفاق، چیف انسٹرکٹر منشا بٹ، چیف وارڈن انصر گھمن و دیگر نے خطاب کیا۔ سول ڈیفنس کے عالمی دن کے موقع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ موجودہ ملکی حالات میں سول ڈیفنس کی اہمیت پہلے سے بھی بڑھ چکی ہے، ہر شہری کو سول ڈیفنس کی تربیت فراہم کرکے ملک کی سکیورٹی کیلئے پاک فوج، پولیس اور سکیورٹی اداروں کی معاونت کی جاسکتی ہے۔ انہوںنے تجویز دی کہ تمام سکولوں میں سول ڈیفنس کی تربیت لازمی قرار دی جائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی سے لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب جنرل سیکرٹری عامر سعید راں نے سینئر وکلا کے وفد کے ہمراہ یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر کامل علی آغا بھی موجود تھے۔ مسلم لیگی قائدین نے بار کے نومنتخب عہدیداروں کو دلی مبارکباد پیش کی۔ وفد میں احمد اویس ایڈووکیٹ، آدم سعید راں، عاکف طاہر، عبد الرضا خان، حامد اکرم، شیراں ظفر، محمد اشفاق عامر اور نیئر جمال ایڈووکیٹ بھی شامل تھے۔ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ بار نے قومی اور عوامی اہمیت کے معاملات میں ہمیشہ اپنا فعال رول بڑے مثبت انداز میں ادا کیا ہے، انصاف کی بروقت فراہمی میں وکلا برادری اپنا کردار بڑے احسن طریقے سے ادا کرتی آ رہی ہے۔ مونس الٰہی نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نے ہر معاملہ میں وکلا برادری کی رائے کو بڑی اہمیت دی ہے اور وہ آئندہ بھی ان کے ساتھ کھڑی رہے گی۔ عامر سعید راں جو پاکستان مسلم لیگ لائرز ونگ کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری بھی ہیں نے مسلم لیگی قائدین سے دلی طور پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کا دور سنہری تھا جس میں وکلا برادری کی فلاح و بہبود کے علاوہ عام اور غریب آدمی کو فوری اور سستے انصاف کی فراہمی اور مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے مثالی اور مؤثر اقدامات کیے گئے جن میں تحصیل سطح تک بار ایسوسی ایشنز کیلئے سالانہ گرانٹ کی بلاامتیاز فراہمی، پنجاب کریمنل پراسکیوشن سروس کا قیام، وکلا کالونیوں اور وکلا برادری کیلئے مفت علاج اور آپریشن کی سہولتیں، تمام اضلاع میں جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر، تمام سرکاری محکموں میں لیگل ایڈوائزرز کی تعیناتی اور کنزیومر کورٹس کا قیام بھی شامل ہے۔#
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) رب کریم نے انسان کوانسانیت کی خدمت کے لئے دنیامیںبھیجا۔ انسان دنیامیںفلاحی کام کرکے اپنی دنیاوی واخروی زندگی کوکامیاب بنا لیتا ہے۔ رنگ ونسل ومذہب کی تفریق سے بالاتر ہوکرفلاح کے کام کرنے والے ہی کامیاب لوگ ہیں۔ مسلمان کی تعلیم وتربیت میںہی انسانیت کی خدمت کادرس ہے۔ ان خیالات کا اظہارممبرنیشنل ایڈوائزری کونسل کوریافیصل چیمہ نے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال وزیرآبادمیںانجمن بہبودی مریضاںکے فلاحی پراجیکٹس کے دورے کے موقع پرکیا۔انکے ہمرا ہ صدرانجمن بہبودی مریضاں،ناصر محموداللہ والے، الحاج ارشدمحمودسلیمی، افتخارحسین صدیقی، حاجی اخترمحمود، محمداشرف نثار، ڈاکٹرسیدرضاسلطان، اسلم جاوید خاں، محمداسلم جتالہ، ثناء اللہ، ڈاکٹرفیصل، یاسرخاں، محمداقبال ارائیں، محمداقبال مرزا، حاجی محمداشفاق مغل، مبشراقبال مغل، عاصم جمیل، شہزاداحمداعوان ودیگربھی ہمرا ہ تھے۔ ناصرمحموداللہ والے نے بتلایا کہ انجمن بہبودی مریضاں مخیرحضرات کے تعاون سے مستحق افرادکوعلاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کررہی ہے۔ فری ڈیڈباڈی کولڈسٹوریج، فری الٹراسائونڈ، فری آئی کیمپس، فری زچہ وبچہ سنٹر، فری ہیپاٹائٹس ویکسین کی سہولیات کے علاوہ اب جلدہی گردے کے مریضوںکے لئے ڈائیلسزمشین بھی تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال میںنصب کی جارہی ہے۔ انہوںنے بتلایا کہ گزشتہ ماہ علاج معالجہ کی سہولیات کی مدمیں274260روپے اخراجات آئے۔ اس موقع پرفیصل چیمہ نے انجمن کودولاکھ روپے کی رقم عطیہ دی اورمزیداپنے دوست احباب سے تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔انہوںنے کہا کہ انجمن بہبودی مریضاںفری علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرکے انسانیت کی بھرپورخدمت کررہی ہے جواسلامی تعلیمات کے عین مطابق ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) جمیعتہ علماء اسلا م پنجاب کے رکن صوبائی شوریٰ حافظ محمدرفیق عابد علوی،حافظ عمران احمد، مولانامحمدیونس اختر، مفتی انورکمال، مفتی اسدمدنی، قاری یامین، مولاناعطاء الرحمن، مولاناعاشق الٰہی، حافظ منیراحمد، مولاناافضال الحق کٹھانہ، قاری سعیداحمدفاروقی، مولاناگلزاراحمدشاکر، قاری محمدشفیق اعوان، قاری بشیراحمد، قاری معظم حسین قاسمی، قاری منصوراحمد نے مشترکہ بیان میںکہا ہے کہ ملک دشمن عناصر کابلاتفریق گھیراتنگ کیا جائے مجرموںکوچھوڑاوربے گناہوںکونہ چھوڑاجائے ۔ سیکیورٹی اداروںکوچاروںآنکھیںکھلی رکھنی ہوںگی کہیںمذہبی ولسانی تعصب میںسہولت کاری کاکوئی ناجائزفائدہ نہ اٹھائے اورکہیںبے قصورلوگ نہ پس جائیں ۔انہوںنے کہا کہ 7,8,9اپریل کوجمیعتہ علماء اسلام کے زیراہتمام پشاورمیںمنعقد ہونے والے عالمی اجتماع ملکی سیاست میںسنگ میل ثابت ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) ورازت داخلہ پنجاب نے ”عشق پاکستان طلباء کنونشن ”کااین او سی جاری کر دیا ۔انتظامیہ کا فل پروف سیکورٹی کے انتظامات جاری ۔تفصیلات کے مطابق انجمن طلباء اسلام کے ”عشق پاکستان طلباء کنونشن ”کی منتظمین کمیٹی نے04مارچ کوجناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں ”عشق پاکستان طلباء کنونشن ”کے انعقاد کیلئے این او سی کیلئے گزشتہ ہفتے سے وزارت داخلہ سے اجازات کیلئے درخواست دے رکھی تھی جس پر وزرات داخلہ اور انجمن طلباء اسلام کے قائدین کے مذاکرات ہوئے ۔انجمن طلباء اسلام کی قائدین کی جانب سے اسلام آباد انتظامیہ سے بھر پور تعائون پر حکام نے این او سی جاری کر دیاگیا ہے ۔وزرات داخلہ کی جانب سے متعلقہ اداروں اور کمشنر اسلام آباد کو سیکورٹی کے احکامات جاری کر دئیے ہیں جبکہ اے ٹی آئی کے قائدین نے بھی کارکنان کو انتظامیہ سے تعاون کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں ۔انجمن طلباء اسلام تحصیل وزیرآباد کے ناظم اپنا عمر رضااور سٹی ناظم وزیرآباد خضر کلیر نے کہا ہے ”عشق پاکستان طلباء کنونشن ” وطن کے دشمنوں اور غداروں کیلئے موت کا پیغام ثابت ہوگا۔ عشق پاکستان طلباء کنونشن میں ملک بھر سے علماء و مشائخ شریک ہوکر اپنے پیارے وطن سے وفا ئوں کا ثبوت دیں گئیں۔ 04مارچ کو ملک کی فضائیںسیدی مرشدی یانبی ۖ یانبی ۖ اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھیں گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دعوتی مہم کے سلسلہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ”عشق پاکستان طلباء کنونشن ” میں دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف جرات مندانہ آواز اٹھائیں گے۔ کنونشن کے ذریعے امن و محبت کا پیغام پھیلانا چاہتے ہیں۔تحصیل وزیرآباد سے سینکڑوں طلبہ کا قافلہ درجنوں گاڑیوںپرمولناٰ ظفرعلی خان چوک باب وزیرآباد سے روانہ ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی)کوآرڈینیٹر وزیر اعلیٰ پنجاب اورپاکستان یونائیٹڈ کونسل کے چیرمین ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور عراق کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی خطے میں امن کے قیام اور امت مسلمہ کے اتحا د کی نوید ثابت ہوگی۔پی یو سی کے رہنماوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ عراق امت مسلمہ کا اہم ملک ہے، جس کے سعودی عرب سے کشیدہ حالات کے باعث کمزوریاں پید ا ہوئی تھیں، سعودی عرب کی قیادت امت مسلمہ کی قیادت کی اہلیت رکھتی ہے اور مسلمانوںکے درمیان اتحاد وحدت کے لئے شاہ سلمان کوشاں رہتے ہیں، تاکہ غلط فہمیوں کا ازالہ ہو۔ ان کا کہنا تھاکہ عالمی حالات کے تناظر میں اسرائیلی اور امریکہ کی سازشوں کے مقابلے کے لئے ضروری ہے کہ مسلم ممالک اتحاد کو فروغ دیںتاکہ استعماری قوتیں اپنی سازشوں میں کامیاب نہ ہوسکیں۔ ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا کہ سعودی حکومت کا عالمی ایشوز پر واضح موقف امت کی ترجمانی ہے، جس کا مقصد دہشت گردی کے خلاف جنگ کو کامیاب بنانا اور دہشت گردوں کی کمر توڑنا ہے ورنہ حالات کسی کے حق میں نہیں رہیں گے۔ انہوںنے کہا کہ نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کا اصلی چہرہ ہیں، جس نے دنیا پر واضح کردیا ہے کہ استعماری قوتیں اسلام سے کتنی خوفزدہ ہیں۔ سابق صدر باراک اوباما منافقت سے کام لیتے رہے۔
۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی)پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر ،بزنس مین پینل کے سینیئر وائس چیئر مین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ حکومت کرنٹ اکائونٹ خسارہ کم کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرے کیونکہ اس میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے۔ موجودہ سال کے جاری حسابات کا خسارہ نو ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے جو گزشتہ سال 3.3 ارب ڈالر تھا۔میاں زاہد حسین نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ امسال جنوری کے مہینے کے جاری حسابات کا خسارہ 1189 ملین ڈالر تک پہنچ گیا ہے جو گزشتہ سال 590 ملین ڈالر تھا۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں خسارے میں 102 فیصد اضافہ تشویشناک اور ناقابل قبول ہے۔ برآمدات کم ہو رہی ہیں جبکہ درآمدات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ٹیکسٹائل سمیت تقریباً ہربرآمدی شعبہ زوال کا شکار ہے جبکہ درآمدات کے شعبے میں ٹرانسپورٹ گروپ کی درآمدات میں142 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایک ماہ میں درآمدات میں نو فیصد اضافہ ہونے سے تجارتی خسارے میں اکیس فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ کرنٹ اکائونٹ کے خسارے کو کم کرنے کیلئے بیرونی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے جو نہ ہونے کے برابر ہے اسلئے حکومت کو غیر ملکی قرضوں پر انحصار کرنا پڑتا ہے جبکہ گاہے بہ گاہے بانڈز بھی جاری کرنا پڑتے ہیں جس سے ملک پر قرضوں کا بوجھ بڑھ جاتا ہے۔ گزشتہ سال کے آخر میں زر مبادلہ کے ذخائر اٹھارہ ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے تھے جو امسال فروری میں سترہ ارب ڈالر کی سطح تک گر گئے۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ ترسیلات جن کے ذریعے درآمدات کا بل ادا کیا جاتا ہے کی صورتحال بھی اطمینان بخش نہیں۔ حالیہ اعداد و شمار کے مطابق ترسیلات میں مجموعی طور پر دو فیصد کمی آئی ہے۔برطانیہ سے آنے والی ترسیلات میں گیارہ فیصد، امریکہ سے آنے والی ترسیلات میں نو فیصد جبکہ سعودی عرب سے آنے والی ترسیلات میںچھ فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے جو تشویشناک ہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان کی مارکیٹ میں بین الاقوامی برانڈز کی دلچسپی بڑھ رہی ہے جو خوش آئند ہے۔
۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجا ز احمدہاشمی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے فوج کے ردالفساد آپریشن کی حمایت کرتے ہیں۔ اس آپریشن کو کسی مسلک یا زبان بولنے والے کے خلاف بطور خاص استعمال کرنا افسوسناک ہے۔ پختون پنجابی سرائیکی سندھی بلوچی کی کوئی تفریق نہیں، سب محب وطن اور آپس میں بھائی بھائی ہیں۔ تعصب پھیلانے والوںکے خلاف کارروائی کی جائے، سیاسی جماعتیں بھی قومیتوں کے نام پر سیاست کرکے نفرتیں پیدا کرنے سے گریز کریں اور فیڈریشن کو مضبوط بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدینہ منورہ سے جے یو پی کی میڈیا ٹیم سے گفتگو میں کیا۔ جو ان دنوں عمرہ کی سعادت کے سلسلے میں حجاز مقدس میں موجود ہیں اور 3۔ مارچ کو وطن واپسی ہوگی۔ پیر اعجا ز ہاشمی نے کہا کہ آپریشن کو مجرموں کے خلاف ہونا چاہیے، چاہے وہ کسی بھی قومیت یا علاقے سے تعلق رکھتا ہولیکن بعض مارکیٹوں میں تاجر تنظیموں کی طرف سے پٹھانوں کو کوائف جمع کروانے کے احکامات جاری کرنے کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔ اس سے مختلف صوبوںاور زبانیں بولنے والوں کے درمیان تعصب کا تاثر ملتا ہے، جس کے منفی اثرات کا پھر ہمیں لمبے عرصے تک خمیازہ بھگتنا پڑتا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ دہشت گرد کا کوئی مذہب ،مسلک، علاقہ یا زبان نہیں، وہ مجرم ہے، اس لئے ریاستی اداروں کو احتیاط سے کام لینے کی ضرورت ہے۔ پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ ہمیں انتہا پسندی،دہشت گردی اور تکفیری فکر سے لڑنا چاہئے ، کسی زبان یا مسلک سے نہیں۔ لیکن افسوسناک بات ہے کہ جب بھی دہشت گردی کا کوئی واقعہ ہوتا ہے تو ریاستی ادارے مدارس دینیہ اور پٹھانوں کے خلاف متحرک ہوجاتے ہیں۔اس سوچ کا خاتمہ ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام اور پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والا بھارت افغانستان کو اپنے مذموم مقاصد کے لئے استعمال کررہا ہے، جس کی وجہ سے دونوں اسلامی ممالک کے درمیان حالات کشیدہ ہورہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے نائب صدر علامہ نیاز حسین نقوی نے کہا ہے کہ ڈیر ہ اسمٰعیل خان میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ روکنے میںریاستی اداروں کی ناکامی افسوسناک ہے ،رینجرز آپریشن شروع کیا جائے۔ شہدا کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ کالعدم دہشت گرد تنظیموں کا کارروائیا ں جاری رکھنا سکیورٹی اداروںکے لئے چیلنج اور انٹیلی جینس اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے کہ ابھی تک قاتل گرفتارہوئے اور نہ ہی دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو بے نقاب کیا جاسکا۔ ان کا کہنا تھاکہ گذشتہ 30 سال سے ملت جعفریہ پاکستان میں لاشیں اٹھا رہی ہے اور مطالبہ کررہی ہے کہ دہشت گردوں کو نکیل ڈالی جائے مگر کارروائیوںکے جاری رہنے سے اندازہ ہوتا ہے کہ اسلام اور پاکستان دشمن دہشت گرد عناصر انٹیلی جینس اداروں سے زیادہ طاقتو ر ہیں یا ذمہ دار اپنا کردار ادا کرنے سے قاصر ہیں۔علامہ نیاز نقوی نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے باوجود ڈیرہ اسمٰعیل خان میں جاری دہشت گردی میں کمی نہیں آسکی، لوگ عدم تحفظ کا شکار ہیں۔اس پر حکومت اور چیف آف آرمی سٹاف کو سوچنا چاہیے کہ آخر کب تک ہم اپنے عزیزوں کی لاشیں اٹھاتے رہیں گے اور بات حکمرانوں کے بیانات سے آگے نہیں بڑھے گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے سرپرستوں اور ان کے سہولت کاروں کے بارے میں ریاستی ادارے اچھی طر ح آگاہ ہیں، فوری طور پر رینجرز آپریشن شروع کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی)دہشت گردی کے خاتمے اور آپریشن رد الفساد کی کامیابی کیلئے علماء منبر ومحراب سے اپنا کردار اداکریں گے۔دہشت گردی کو ختم کرنے کیلئے علماء اور دینی قوتیں حکومت ،افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہیں۔ملک دشمن قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے بیرونی مداخلتوں کو روکنا ہوگا۔ بھارت پاکستان میں تخریب کاری کیلئے افغانستان کی سرزمین استعمال کررہا ہے۔ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک علماء اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ 3مارچ کو پاکستان علماء کونسل کی اپیل پر ملک بھر میں دہشت گردی کیخلاف جمعہ کے خطبات دئیے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام جامعہ قاسمیہ فیصل آباد میں آپریشن رد الفساد کی کامیابی ،دہشتگردی کے خاتمے ،ملک میں امن و امان کے قیام اور ملکی سلامتی و استحکام کیلئے ہونے والے ”علماء امن کنونشن ” سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہی۔ کنونشن کی صدارت پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کی۔ کنونشن سے مولانا امداد الحسن نعمانی،مولانا رفیق جامی،مولانا عبید الرحمن ضیائ،مولانا شبیر احمد عثمانی،مولانا حافظ محمد امجد،مولانا عثمان بیگ فاروقی،مولانا سید عبد الشکور شاہ،مفتی سید احمد ،قاری وقار عثمانی،مولانا حق نواز خالد،مولانا حبیب الرحمن،مولانا ابوبکر شاہ،مولانا زکریا صدیقی،قاضی کفایت اللہ،مولانا طاہر بلال،مفتی احمد علی نقشبندی،مولانا انتظار ،حاجی محمد طیب شاد قادری،ڈاکٹر خالد رائوف ،مولانا حسان صدیقی،مولانا سیف الرحمن درخواستی،مولانا سلطان محمود ضیائ،مولانا ابوبکر حمزہ،مولانا عبد العلیم حقانی، مولانا عثمان طارق،مولانا مبشر حضور ،مولانا اعظم فاروق،مولانا عمر فاروق جامی،مولانا قاری عصمت اللہ معاویہ،مولانا قاسم عمار،مولانا رسال الدین آزاد،مولانا محمد مشتا ق لاہوری،مولانا سلمان عثمانی،مولانا طارق ندیم،حاجی محبوب احمد،علامہ طاہر الحسن ،محمد حنیف مغل،مولانا محمد نواس ، مولانا سلیم نواز، ودیگر نے بھی خطاب کیا۔مقررین نے کہا کہ علماء منبر ومحراب سے آپریشن ردالفساد کی کامیابی کیلئے مہم چلائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی)عبدالقیوم خان سنبل ایڈووکیٹ بھکر نے آج اپنے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ہائوس میں پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری ظہیرالدین خان سے ملاقات کی اور چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا ۔اس موقع پر چوہدری ظہیرالدین نے ان کی مسلم لیگ شمولیت پر ان کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ضلع بھکر مقرر کیا ۔انہوںنے کہا کہ ہمارے دروازے کھلے ہیں ہم مسلم لیگ میں شمولیت کرنے والوں کو خوش آمدید کہیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔