گجرات کی خبروں کی تصویری جھلکیاں

گجرات (جی پی آئی) جنگ ستمبر 1965ء ہماری تاریخ کا ناقابل فراموش بابا ہے۔ جسکے دوران ہماری مسلح افواج نے دفاع وطن کی خاطر قربانیاں دیکر بھارتی جارحیت کو ناکام بنایا۔ ان خیالات کا اظہار سٹیزن فرنٹ کے صدر چوہدری علی ابرار جوڑا نے یوم دفاع کے حوالہ سے منعقدہ تقریب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان سترہ دنوں میں پاکستانی قوم نے ثابت ک ردیا تھا کہ وہ اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ مل کر اپنی سلامتی کی حفاظت کرنا جانتی ہے۔ ملک میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں کامیابیوں کیلئے مسلح افواج پاکستان کے کمانڈر ان چیف جنرل راحیل شریف مبارکباد کے مستح قہیں۔ ان کے 6 ستمبر کے موقع پر جرات مندانہ خطاب نے پاکستانی عوام کے حوصلوں کو بٹھایا ہے۔ ممتاز دانشور اور کالم نگار افتخار بھٹہ نے کہا کہ بھارت کی پاکستان کے خلاف کسی قسم کی سازش کامیاب نہیں ہو سکتی ہے۔ اور وہ نہ ہی پاکستان پر کسی فوجی حملہ کی جرأت کر سکتا ہے کیونکہ علاقائی اور عالمی صورتحال مکمل طور پر تبدیل ہو چکی ہے۔ پاکستانی اپنی نئی خارجہ حکمت عملی کے تحت روس اور چین کے قریب آ گیا ہے۔ جو کہ پاکستان کی اقتصادی ترقی کیلئے معاونت کر رہے ہیں۔ جبکہ امریکہ اپنی منافقانہ پالیسیوں کی وجہ سے اپنے بیانات اور پالیسیاں تبدیل کرتا رہتا ہے۔ بھارت کو جان لینا چاہئے کہ بلوچستان بنگلہ دیش نہیں ہے اور پاکستان اب غیر روایتی ہتھیاروں سے مسلح ایٹمی پاور ہے۔ جس سے کسی قسم کی فوجی محاذ آرائی اسکے مافد میں نہیں ہے۔ میجر عزیز بھٹی شہیدک’ میجر شبیر شریف شہید اور میجر محمد اکرم شہید جنہیں سب سے بڑا فوجی اعزاز نشان حیدر دیا گیا۔ انہیں سلام عقیدت اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ عامر چوہدری نے کہا کہ پاکستان کی افواج نے 1965ء کی جنگ میں بھارتی جارحیت کا بھر پور جواب دیا اور قربانیوں کی نئی داستان رقم کی ۔ چوہدری اورنگ زیب نے کہا کہ ملک میں ایک دفعہ پھر جنگ 65ء کے جذبہ یکجہتی کو قائم کرنے کی ضرورت ہے۔ کیونکہ ہم متحد ہو کر ہی علاقائی داخلی اور خارجی دشمنوں کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔ اجلاس میں شیخ عرفان پرویز’ مرزا اکبر بیگ’ سیٹھ علی اختر’ اویس مرزا نے بھی خطاب کیا۔ جنگ ستمبر کے شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

GPI

GPI

GPI

GPI

GPI

GPI

GPI

GPI

GPI

GPI

GPI

GPI

GPI

GPI

GPI

GPI

GPI

GPI

GPI

GPI

GPI

GPI

GPI

GPI

GPI

GPI

GPI

GPI

GPI

GPI