گجرات کی خبریں 26/12/2016

GPI

GPI

گجرات (جی پی آئی) گجرات کے 35 لاکھ شہریوں کو تعلیم، صحت، روڈ انفراسٹرکچر کی بہترین سہولیات کی فراہمی ترجیحات ہیں، عوامی خدمت کے ایسے معیار قائم کئے جائیں گے جنہیں لوگ مدتوں یاد رکھیں۔ ان خیالات کا اظہار ایم این اے چوہدری عابد رضا، نومنتخب چیئرمین ضلع کونسل چوہدری محمد علی تنویر نے موضع رولیا میں اوورسیز پاکستانیز یورپ کی طرف سے منعقدہ ظہرانہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری جعفر اقبال، ایم پی اے چوہدری شبیراحمد،ایم پی اے چوہدری شبیر احمد، صدراوورسیز پاکستانیز یورپ چوہدری امجد رولیا، ملک الیاس، ذکا شکیل، چوہدری بشر امرہ ، ضلع بھر سے تعلق رکھنے والے یونین کونسلوںکے چیئرمین، کونسلرز اور معززین کی کثیر تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی۔ اس موقع پر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے یوم پیدائش کا کیک بھی کاٹا گیا۔ ایم این اے چوہدری عابدرضا نے کہا کہ ہمارا مقصد اور منزل عوام کو فلاح و بہود ہے، کوشش ہوگی نئی نسل کو ایسا ضلع گجرات اور پاکستان دیکر جائیں جو کرپشن سے پاک ہو اور وہاں قانون کی حکمرانی ہو۔ انہوںنے کہاکہ ہمار ی چوہدری برادران سے کوئی دشمنی نہیں لیکن ملک کا وزیر اعظم، وزیر اعلی پنجاب، ضلع ناظم اور وفاقی وزیر رہنے والوںنے اس ضلع کیلئے کیا ہے؟چوہدری عابد رضا نے کہا کہ لوگ سوچ بھی نہیں سکتے تھے لیکن ہم نے سیاسی جدوجہد سے جاگیر داروںکا صفایا کیا۔انہوںنے کہا کہ جن لوگوںنے ضلع کونسل کے انتخابات میںپارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کی اور بے وفائی و منافقت کی انکی سیاست انجام تک پہنچا کر دم لیں گے۔ انہوںنے کہا کہ اپنے حلقہ میںپوری ایمانداری سے عوام کی خدمت کی، 80فیصد سے زائد روڈ انفراسٹرکچربہتر بنا دیا گیا ، 2018تک سے 90فیصد سے اوپر لیکر جائیں گے۔ چوہدری عابد رضا نے شہریوںپر زور دیا کہ وہ ہمیشہ اپنے ووٹ کا حق سوچ سمجھ کر استعمال کریں، یہی اصل احتساب ہوتا ہے۔نومنتخب چیئرمین ضلع کونسل چوہدری محمد علی تنویر نے کہاکہ جو ممبران ہر قسم کے دبائو اور لالچ کے باوجود ڈٹے رہے اور انہوںنے اپنے ضمیر اور پارٹی پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا انہیںخراج تحسین پیش کرتا ہوں اور انہیں ساتھ لیکر چلیں گے۔انہوںنے کہا کہ ضلع گجرات کے عوام کی فلاح و بہبود اور بہتری کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے خصوصا تعلیم، صحت کے میدان میںبہتری انکی ترجیحات میں شامل ہوگی۔اس سے قبل چوہدری امجد رولیا نے بھی اظہار خیال کیا اور مہمانوںکو شکریہ ادا کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)سینئر صحافی سید تنویر نقوی کے چچازاد، سید کرامت علی شاہ لمے شریف کے صاحبزادے، سید غلام نبی شاہ، سید شوکت علی شاہ، سید شفقت علی شاہ کے بھتیجے اور ڈائریکٹرPTCL آپریشنز گوجرانوالہ سید عمر فاروق شاہ لمے شریف کے چھوٹے بھائی ڈاکٹر سید تیمور کرامت رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے ان کی دعوت ولیمہ کی پروقار تقریب گذشتہ روز TDCP جی ٹی روڈ کھاریاں میں ہوئی اس موقع پر معززین علاقہ، دوست احباب، رشتہ داروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ نمایاں شرکاء میں سید ضیاء اللہ شاہ ایڈووکیٹ، پیر سید صابر حسین شاہ لمے شریف، ملک زاہد حسین اعوان پنڈی ہاشم وائس چیئرمین یوسی بھگوال، حافظ ملک ساجد حسین کونسلر لمے شریف، سید نادر حسین شاہ، ملک آفتاب حسین اعوان لمے شریف، ملک طارق پپو لمے شریف، ملک زاہد فضل لمے شریف، سید الطاف شاہ لمے شریف، قاسم بٹ، وحید فاروق بٹ، ماسٹر ملک امین رانجھا، ملک رضا حسین، ملک طاہر اقبال اعوان، بابا نواب خاں بٹ، محمد اشرف بھٹی، علی اشرف بھٹی، ماسٹر مہدی حسن بٹ، سید ظہیر عباس نقوی، سید عاطف شہزاد، سید قمر عباس، سید احتشام شہزاد، ڈاکٹر ضیاء الحسن چوہدری، سید شجاع الدین شاہ، چوہدری عمران انور، سید حارث احسان، فدا حسین شاہ، تنویر حسین شاہ، ماسٹر ملک الطاف حسین، ملک جاوید اقبال، ملک طالب حسین، صوبیدار(ر) ملک اصغر حسین، چوہدری عتیق سہنہ، ثاقب حنیف بٹ، ملک اختر حسین، ملک فضل حسین، حاجی رشید بٹ، ملک رفاقت، نواز فوٹو گرافر، بائو عبدالغفور، بائو محمد افضل، بابو حاجی فضل الٰہی، بائو مظفر، بائو اخلاق، ملک شبیر گوگا، ملک عرفان خادم، ملک محمد اقبال، سید محمد انور نقوی، ملک محمد نواز (واپڈا)، ملک غلام حسین، شہباز بٹ، سید علی اصغر، سید ثاقب شاہ گردناوالہ، سید علی اکبر شاہ اور دیگر شامل تھے۔
۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) اپنے ہر دلعزیز اور محبوب لیڈر چوہدری مختار احمد ڈھل کی قیادت میں PTIکی ترویج اور مضبوطی کے لئے کام کرنے کے ساتھ ساتھ خدمت کی سیاست کو پروان چڑھانے کے لئے کردار ادا کر رہے ہیں پی ٹی آئی یوتھ ونگ کو بھی مضبوط بنانے کے لئے پلان ترتیب دیا گیا ہے جس پر بھی جلد عمل شروع کر دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار کونسلر چوہدری وسیم جاوید بیگہ صدرPTI یوتھ ونگ تحصیل کھاریاں نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت ہی زندگی کا مشن ہے جو کہ پاکستان تحریک انصاف کے پلیٹ فارم پر جاری رکھے ہوئے ہیں روایتی سیاست سے ہٹ کر خدمت اور تابعداری کی سیاست کو پروان چڑھا رہے ہیں اور اپنے عمل کے ذریعے تبدیلی لانے کے لئے کوشاں ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے لیڈر چوہدری مختار احمد ڈھل کی قیادت میں کام کر رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) بے حسی یا کچھ…؟ 25دسمبر بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا یوم ولادت خاموشی سے گزر گیا۔ سرکاری یا نجی سطح پر کوئی تقریب منعقد نہ کی گئی جبکہ ایک دن قبل متعدد سماجی تنظیموں نے کرسچین کمیونٹی کے لئے تقریبات کا انعقاد کیا اور انہیں کرسمس گفٹ بھی دیئے اور کرسمس کے کیک بھی کاٹے مگر افسوس کہ جس ہستی نے یہ ملک دیا اور یہاں پر بسنے والی تمام اقلیتوں کو آزادانہ مذہبی رسومات ادا کرنے کا حق دیا اس ہستی کے دن پر مقامی سطح پر کوئی تقریب منعقد نہ کی گئی جو کہ قابل افسوس امر ہے۔
۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) ہیومن سروسز ناروے اور کھاریاں ایجوکیشنل ویلفیئر سوسائٹی کے اشتراک سے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو کرسمس گفٹ پیکج دینے کی تقریب سوشل ویلفیئر سنٹر خان پلازہ کھاریاں میں منعقد ہوئی جس میں سفید پوش کرسچن کمیونٹی کے100خاندانوں میں چینی،گھی،آٹا تھیلہ،چاول سمیت راشن بھی تقسیم کیا گیا جبکہ50خواتین کو کپڑے وشوز اورگفٹ سمیت نقدی بھی گئی بچوں کیلئے خصوصی انعامات بھی تقسیم ہوئے۔تقریب کے شرکاء سے ہیومن سروسز ناروے کے کنٹری آرگنائزر میاں محمد صفدر(چیئرمین کھاریاں ایجوکیشنل ویلفیئر سوسائٹی ) نے تعارفی خطاب میںکہا کہ ان کی تنظیم سابقہ سات آٹھ سال سے مسلمانوں کے ساتھ ساتھ کرسچن فیمیلیز کی خدمت میں بھی مصروف ہیں۔ چھوٹی این جی اوز حکومت کا دست و بازو ہوتی ہیں۔ہیومن سروسز ناروے بھی تازہ ہوا کا جھونکا ہے یہ دنیا میں قدرتی آفات میں خدمت انسانیت میں پیش پیش ہے اور سابقہ 2سالوں سے پاکستان میں بھی عید،رمضان اور قدرتی آفات کے موقع پر پڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہے۔ ہم سب انسانوں کیلئے ایک جیسا کام کرتے ہیں۔ سیلاب ہو یا زلزلہ ، یا کوئی بھی قدرتی آفات ہوں تو یہ این جی اوز حکومت سے چار ہاتھ آگے ہوتی ہیں۔ تقریب سے جناح لیبر ٹرسٹ کے چیئرمین ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری خالد کھٹانہ آف ناروے ، بزرگ رہنما چوہدری بہادر خان آف کوٹھہ گجراں، مسیحی رہنما پاسٹر عمانوایل، کرسچیئن کمیونٹی کی نمائندہ مس عنبرین، سوشل ویلفیئر آفیسر کھاریاں سرفراز احمدنے بھی خطاب کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں چوہدری ذوالفقار علی باگڑی کی نمائندگی راجہ جاوید اختر نے کی۔ مقررین نے شاندار سماجی خدمات پر چیئرمین ہیومن سروسز ناروے چوہدری غلام سرور،چوہدری خالدکسانہ،چوہدری عنصر حسین،چوہدری شاہد منیر،چوہدری اکمل گوندل، کھاریاں ایجوکیشنل ویلفیئر سوسائٹی کے چیئرمین میاں محمد صفدر کو شاندار خراج تحسین پیش کیا۔تقریب کے اختتام پر کھاریاں کے درجنوں خاندانوں کو راشن اور کرسمس گفٹ پیش کئے گئے۔
۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) چوہدری محمد علی تنویر کی کامیابی چوہدری عابد رضا ایم این اے کی محنت کا ثمر ہے مبارکباد پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار راہنما مسلم لیگ(ن) راجہ عابد حسین ملاگر سابق ناظم یونین کونسل ملکہ اورچوہدری صفدر سینتھل راہنما مسلم لیگ(ن) یوسی ملکہ نے مشترکہ طور پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ MNA چوہدری عابد رضا اور MPA چوہدری شبیر احمد کی شبانہ روز خدمات کا صلہ میں اللہ تعالیٰ نے عزت سے نوازا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوٹلہ برادران کی تاریخی فتح اُن کی عوامی خدمات کا ثمر ہے۔ جس طرح کوٹلہ برادران نے حلقہ این اے107اور پی پی115سے پسماندگی کو جڑوں سے اکھاڑ پھینکا ہے انشاء اللہ تعالیٰ ضلعی سطح پر بھی کوٹلہ برادران کا کردار ماضی کی نسبت بہت زیادہ جاندار اور عوامی فلاح و بہبود پر مبنی ہوگا ہم چوہدری عابد رضا کوٹلہMNA، چوہدری شبیر احمد کوٹلہ MPA اور تمام کارکنوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) وائس چیئرمین یونین کونسل بھگوال ملک زاہد حسین اعوان پنڈی ہاشم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ضلع گجرات، کھاریاں اور پورے صوبہ پنجاب میں مسلم لیگ(ن) کی کامیابی پر عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں چوہدری محمد علی تنویر اور شیخ محمد حفیظ عوامی خدمت میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کوٹلہ برادران کی قیادت میں کھاریاں ٹیم کی کارکردگی کا ثمر جیت کی صورت میں ملا ہے ہم مبارکباد پیش کرتے ہیں چوہدری محمد علی تنویر کی کامیابی سے مخالفین کا سیاسی جنازہ نکل گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری محمد علی تنویر کی قیادت میں ہم سب بلدیاتی نمائندے اپنے اپنے علاقہ کی تعمیر و ترقی کے لئے وہ خدمات سرانجام دیں گے جن کو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔ ہمیں پوری امید ہے کہ چوہدری محمد علی تنویر ضلع گجرات کو ہر لحاظ سے نمایاں بنائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) پرنسپل سپیریئر کالج کھاریاں محمد علی ملک اور جملہ سٹاف نے ڈائریکٹر ادارہ عدنان خان کو دوسری مرتبہ جم خانہ گجرات کا جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ انشاء اللہ عدنان خان پہلے سے زیادہ بہتر انداز سے اپنی خدمات سرانجام دیں گے اور گجرات جم خانہ کو صوبہ پنجاب کے بہترین اور منفرد اداروں کی صف میں کھڑا کریں گے ہم شاندار کامیابی پر عدنان خان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور اُن کی مزید عزت افزائی کے لئے اللہ تعالیٰ سے دعا گو بھی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) چوہدری محمد علی تنویر اپنے بھائیوںMNA چوہدری عابد رضا اور MPA چوہدری شبیر احمد کی خدمت کی تاریخ کو آگے بڑھاتے ہوئے گجرات کو ماڈل ضلع بنائیں گے اور خدمت کی ایک نئی تاریخ رقم کریں گے ہم تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار مشترکہ طور پر چیئرمین یونین کونسل ڈوگہ ملک محمد اشفاق اعوان ڈوگہ، وائس چیئرمین حاجی راجہ فضل الرحمن مکوال، کونسلر محمد ناصر ایوب سیٹھ رڑیالہ، کونسلر ملک عمران حسین ڈوگہ، کسان کونسلر راجہ طفیل میڑھ، یوتھ ممبر ملک احسن رضا کلک، کونسلر راجہ غضنفر مکوال، کونسلر ملک ریاض لہڑی اور لیڈی کونسلر نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم پرامید ہیں کہ کوٹلہ برادران پورے ضلع گجرات میں بلاتفریق ترقیاتی کام کروائیں گے اور عوامی محرومیوں کو دور کریں گے ہم پہلے کی طرح اب اور آئندہ بھی انہی کے شانہ بشانہ رہیں گے۔
۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) پیرسید تبسم حسین شاہ کھاریاں نے چوہدری محمد علی تنویر کوٹلہ کو ضلع گجرات کا چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ MNA چوہدری عابد رضا اور MPA چوہدری شبیر احمد کوٹلہ نے ساڑھے تین سالوں میں جو بے لوث خدمات سرانجام دی ہیں ان کے صلہ میں اللہ تعالیٰ نے چوہدری محمد علی تنویر کی جیت کی صورت میں انعام دیا ہے ہم امید کرتے ہیں کہ کوٹلہ برادران اب پورے ضلع گجرات میں بے لوث اور بلاتفریق خدمات کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور اسے مزید بہتر بھی بنائیں گے کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) PTIکے پلیٹ فارم پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور اپنے چیئرمین عمران خان کا پیغام بھی لوگوں کو ملکر اور میڈیا کے ذریعے عوام تک پہنچانے کے لئے کوشاں ہیں انشاء اللہ یہ سلسلہ آئندہ بھی اسی تسلسل بلکہ مزید بہتر انداز میں جاری رکھیں گے ہمیں اپنے اُن کارکنوں پر فخر ہے جو کہ پارٹی کی مضبوطی اور ترقی کے لئے کام کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار راہنما PTI حلقہ این اے 107 تاشفین صفدر مرالہ اور مرکزی راہنما چوہدری شاہد محمود نے مشترکہ طور پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ2018ء کے الیکشن میں PTI دیگر تمام جماعتوں کو پورے ملک میں بالخصوص ضلع گجرات اور حلقہ این اے107 میں ٹف ٹائم دے گی کارکن تیاری کریں بھرپور انداز میں اگلے الیکشن میں حصہ لیں گے اور انشاء اللہ PTI کو کامیاب بھی بنائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)ممبر کنٹونمنٹ بورڈ کھاریاں ہارون بھٹی مسیح نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج کے دن ہم عہد کریں کہ حضرت عیسیٰ نے جو پیغام ہمیں دیا ہے اس پر عمل کرتے ہوئے انسانیت کی فلاح و بہبود کے لئے کام کریں گے اور پاکستان کی سالمیت ، ملک میں امن و امان کے قیام اور تعمیر و ترقی کے لئے بھرپور انداز میں اپنی خدمات سرانجام دیں گے۔ انہوں نے مسیحی برادری کو کرسمس کے موقع پر مبارکباد بھی پیش کی۔
۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی)پاکستان علماء کونسل بین المسالک بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ہر سطح پراپنا کردار اداکرتی رہے گی۔پاکستان میں رہنے والے گیر مسلموں کو کسی گروہ یا جماعت یا فتنے سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ توہین ناموس رسالتۖ کے قانون کے غلط استعمال کو روکنے کیلئے علماء اسلام نے ہمیشہ کرداراداکیا ہے۔ اسلام تمام انبیاء اور تمام آسمانی کتب کے احترام کا درس دیتا ہے ۔یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان کے صدرحافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے مختلف مذاہب کے قائدین کے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر مولانا زاہد محمود قاسمی،مولانا ایوب صفدر،مولانا عبد الحمید وٹو،مولانا اسد اللہ فاروق ،پادری عمانوایل کھوکھر،سردار بشن سنگھ،ڈاکٹر رومیش بھی موجود تھے۔ حافظ محمدطاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستان کا آئین اور دستور مسلمانوں اور غیر مسلموں کے حقوق کا محافظ ہے۔ گزشتہ تین سالوں میں بین المسالک بین المذاہب مکالمہ کے ذریعے بہت سے مسائل کو حل کیا گیا ہے۔ اندرون سندھ ہندو برادری کی بچیوں کے تحفظ کا معاملہ ہو یا توہین ناموس رسالت ۖ کے قانون کے غلط استعمال کے ذریعے غیر مسلموں کو ہراساں کرنے کا پاکستان علماء کونسل نے مسلمانوں اور غیر مسلموں کے درمیان پیدا ہونے والے مسائل کے حل میں بھر پور کردار اداکیا ہے اور قومی مصالحتی کونسل کے ذریعے اس سلسلے کو جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے مسائل پر پاکستان کی غیر مسلم برادری نے ہمیشہ جس طرح آواز بلند کی ہے وہ قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین المسالک بین المذاہب مکالمہ سے اختلافات کے خاتمے میں مدد ملتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ انتہاپسندی اور دہشت گردی کا خاتمہ مختلف مذاہب کے قائدین کی مشترکہ جدوجہد سے ہی ممکن ہے۔ دہشت گردی اور انتہاپسندی کسی مسلک کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ مختلف مذاہب میں انتہاپسندی کی سوچ رکھنے والے عناصر موجود ہیں۔ پادری عمانوایل کھوکھر نے کہا کہ پاکستان علماء کونسل کی بین المذاہب بین المسالک مکالمہ کیلئے کوششیں قابل قدر ہیں۔ مسیحی برادری سمیت غیر مسلم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے پاکستان علماء کونسل کی جدوجہد قابل قدر ہے۔ آج پاکستان میں بین المسالک بین المذاہب رواداری کے فروغ میں جو بہتری آئی ہے وہ ان ہی کوششوں کا نتیجہ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما اور یوتھ ونگ کے مرکزی صدر سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا ہے کہ قائد اعظم کی زندگی نوجوان نسل کیلئے مشعل راہ ہے ، مسلم لیگ قائداعظم ہی پاکستان کی حقیقی وارث جماعت ہیں اور ہم چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الہٰی کی قیادت میں پاکستان کو مستحکم اور منظم کررہے ہیں ۔موجودہ حالات میں مسلم لیگ یو تھ ونگ کے نوجوان امن کے پیامبربن کر گلی محلے تک مسلم لیگ کا پیغام محبت پہنچائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ہائوس میں قائداعظم محمد علی جناح کی یوم ولادت کے موقع پر مسلم لیگ یوتھ ونگ کی جانب سے منعقد ہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکز ی سیکرٹری جنرل ملک شکیل سکندر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا کہ مسلم لیگ پاکستان کی خالق جماعت ہے اور ہم بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے نظریات کے وارث ہیںاس حوالہ سے ہم یوتھ ونگ کے پلیٹ فارم سے قائداعظم کے نظریات اور ان کے زریں اصولوں ایمان، اتحاد اور تنظیم پر عمل پیرا ہوکرملک کی فلاح و بہبود کیلئے کوشاں ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری جنرل ملک شکیل سکندر نے کہا کہ یوتھ ونگ کے نوجوانوںکی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ نوجوان نسل کو قائداعظم کے افکار اور کارناموں سے روشناس کروائیں۔انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ کے نوجوانوں کا کردارمثالی ہو نا چاہیئے ۔ مسلم لیگ کا نوجوان ملکی سا لمیت ، بقاء اور پارٹی کی رگوں میں دوڑتے ہو ئے خون کی مترادف ہے ۔ نوجوان کارکن ہی پارٹی کا پیغام گلی محلے اور عام عوام تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کر تا ہے۔موجودہ دور میں قائد اعظم محمد علی جناح کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر تمام بحرانوں سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے ۔ ہم یوتھ ونگ کے پلیٹ فارم سے قائداعظم کے نظریات اور ان کے زریں اصولوں ایمان، اتحاد اور تنظیم پر عمل پیرا ہوکرملک کی فلاح و بہبود کیلئے کوشاں ہیں۔اور نوجوان نسل کو قائداعظم کے افکار اور کارناموں سے روشناس کروائیںگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی) جمیعت طلباء اسلام کے صوبائی صدر قاری عدنان نے کہاہے کہ جمیعت طلباء اسلام پاکستان کے تعلیمی اداروں سے کلاشنکوف کلچر کے خاتمے اور طلباء کی سیاسی تربیت کیلئے جدوجہد کررہی ہے ،اس وقت عالمی ایجنڈے کے تحت مدارس کو بدنام کرنے کی سازش کی جارہی ہے جس کے مقابلے کیلئے پاکستان کے نوجوانوں کو جمیعت طلبا ء اسلام کے قافلے میں شامل ہونا ہوگا،جمیعت طلباء اسلام مخلوط نظام تعلیم کے خلاف جدوجہد کررہی ہے او ر انشاء اللہ اس جدوجہد کو جاری رکھا جائیگا،فرنگی سامراج کے پیدا کردہ فرق جسے مسٹراور ملا کا نام دیا گیا ہے جس کے خاتمے کیلئے جے ٹی ائی کے نوجوان میدان عمل میں ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز دورہ سوات کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جمیعت طلباء اسلام کے صوبائی رہنماء حافظ بختی روان لودہی اوردیگر بھی انکے ہمراہ تھے ،قاری عدنان نے کہاکہ اس وقت دنیا بھر میں مسلمانوں کو ظلم وبربریت کا نشانہ بنایا جارہاہے شام ،برما ،کشمیر اور فلسطین سمیت مسلم ممالک میں معصوم بچوں اور خواتین پر مظالم کے پہاڑ گرائے جارہے ہیں انہوںنے کہاکہ برمااور شام سمیت ظلم اور بربریت کانشانہ بننے والے مسلمانوں کے اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ پاکستا ن میں ایرانی سفارتخانے کو بند کرکے ایرانی سفیر کو ملک بدر کرے انہوںنے کہاکہ اتنے مظالم پر غیراسلامی ممالک کی خاموشی تو ایک طرف لیکن او ائی سی ممالک کی خاموشی بڑاسوالیہ نشان ہے انہوںنے مزید کہاکہ جمیعت طلباء اسلام کے زیر اہتمام 5جنوری 2017 کو صوبائی مجلس عمومی اور 6جنوری کو جے ٹی ائی تربیتی کنونشن کا انعقاد کررہی ہے اسکے علاوہ جمیعت طلباء اسلام یکم مارچ کو جمیعت طلباء ا سلام صوبہ خیبر پختونخواہ کے جانب سے صدسالہ تقریبات کے حوالے پشاور تا نوشہرہ ریلی کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ صدسالہ تقریبات کے موقع پر جمیعت طلباء اسلام کے لاکھوں طلباء شرکت کریں صد سالہ تقریبا ت میں جمیعت علماء اسلام صوبہ خیبر پختونخواہ کے امیر مولانا گل نصیب خان ،جمیعت علماء اسلام ریاست امریکہ کے صدر وسابق ایم این اے قاضی فضل اللہ ایڈوکیٹ ،سینیٹر حافظ حمداللہ ،مولانا عبدالماجد حقانی (ساہیوال)اور جمیعت طلباء اسلام کے مرکزی و صوبائی قائدین بھی شرکت کریںگے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی) کبل جماعت اسلامی زون PK-82اور PK-83کے زیر اہتمام سیرت النبیۖ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں نائب امیر جماعت اسلامی خیبر پختون خواہ مولانا محمد اسماعیل ، امیر ختم نبوت تحریک مفتی محمد امتیاز، مولانا محمد ابراہیم شاہ ، مفتی شیر محمد ، تحصیل نا ظم حا جی رحمت علی ، حا فظ اسرار ، رفیع اللہ ، مظفر خان ایڈوکیٹ اور دیگر نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ 1974میں فیصلہ کیا گیا اور قادیانیوںکو غیر مسلم اقلیت قرار دیا ، آج وہ قادیانی شور مچا رہے ہیں کہ ہماری ساتھ ظلم ہو رہا ہے قادیانیوں کے کوشش ہے کہ اسلامی قانون کو کالعدم قرار دیا جائے لیکن جماعت اسلامی نے اسطرح کوششوں کو ہر محا ذ پر نا کام بنا دیا ہے اور آئندہ بھی جماعت اسلامی 2018کے الیکشن میں بھرپور حصہ لے کر باطل قوتوں کا مقابلہ کرینگے انہوں نے کہا کہ امریکہ اور روس کے غلا موں کو اس ملک میں لانے کے کوششیں کی جار ہی ہے لیکن عوام مدد سے ہم اسطرح ناپا ک کوششوں کا نا کام بنا کر دم لینگے انہوں نے کہا کہ قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں ایک شعبہ قادیانی شخص کے نام کر نے کے ہم شدید مزمت کر تے ہیں اور مطالبہ کر تے ہیں کہ اس فیصلے کو فی الفور واپس لیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ اس ملک میں حضورۖ کے سا تھ محبت کرنے والے نہیں بلکہ دشمنی کرنے والے اقتدار پر قا بض ہے مقررین نے حضورۖ کے سیرت پر تفصیلی بات چیت کی انہوں نے کہا کہ حضور ۖ ہمارا آئیڈیل اور رہنما ہے جماعت اسلامی کی جدوجہد غلبہ دین کے جدوجہد اور نبی ۖ کے داعیانہ زندگی سے جڑی تحریک ہے لہٰذا عوام کے ذھن سا زی قرآن و سنت کے روشنی میں اور پھر اسی نظام کو ملک میں جاری کرنا ہے ۔ مولانا سید ابو الا مودودی نے پوری زندگی اسی جدوجہد میں صرف کی ہے اسلام دشمن قوتیں نا موس رسات ایکٹ 295-Bکے خلاف پیشنگوائیاں کر رہے ہیں عوام سے ہمارا مطالبہ ہے کہ آئندہ الیکشن محبان رسول ۖ کا ساتھ دیکر سازشوں کو ٹکرادے انہوں نے کہا کہ اس کائنات میں حضور سرور کائنات، خاتم النبین حضرت محمد مصطفی ۖکی حیثیت بے مثال آفتاب درخشاںکی ہے جو غار حراسے طلوع ہوا اور ساری کائنات پر چھا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی)سوات میں عیسائی برادری نے کرسمس ڈے کو عقیدت واحترام کے ساتھ منایا،. پہلی بار پولیس نے عیسائی برادری کے ساتھ مل کر کرسمس ڈے منایا،مینگورہ کے چرچ میں ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن اخترحیات خان نے ڈی پی او سوات عباس مجید مروت کے ہمراہ کرسمس کی تقریبات میں شرکت کی اور پادری سموئیل گِل کے ہمراہ کرسمس کا کیک کاٹا اس موقع پر پاک فوج کے کیپٹن عمر بھی موجود تھے ،سوات کے چرچ میں عیسائی برادری نے اپنی مذہبی رسومات اداکیں،خواتین کی بڑی تعداد نے بھی مذہبی رسومات میں شرکت کی،پادری سموئیل گل نے اس موقع پر خطاب کیا اور کہاکہ ہم سب پاکستانی ہیں اورملک کی سلامتی کے لیے ایک جاں ہوکر کام کریں گے ،انہوں نے کہاکہ عیسیٰ علیہ السلام نے اپنی تینتیس سالہ زندگی میں امن ،محبت اور بھائی چارے کا پیغام دیا آج ہم بھی یہ عہد کرتے ہیں کہ ہم اپنے ملک پاکستان میں امن اور بھائی چارے کی فضا کو قائم کریں گے ،ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن اخترحیات خان اور ڈی پی اوسوات عباس مجیدمروت نے کہاکہ اسلام مذہب ،رنگ ونسل سے بالاتر ہوکر انسانیت کی خدمت اور عزت کی درس دیتا ہے اور آج ہم عیسائی برادری کی خوشیوں میں شریک ہوکر انہیں یہ یقین دلاتے ہیں کہ ہم سب پاکستانی ہیں اور مل کر اس ملک کی حفاظت کریں گے ،کرسمس ڈے کے موقع پر ملک میں امن اور استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی)ایڈیٹرروزنامہ نظامت ابراہیم خانخیل کے گرفتاری کے خلاف سوات بھر کے سول سو سائٹی سراپا احتجاج ، سوات پریس کلب مینگورہ شہر سے تعلق رکھنے والے مکاتب فکر کے لوگوں کا پر امن احتجاجی مظاہرہ ، مظاہرین نے ابراہیم خا نخیل کے رہائی کیلئے نعرہ بازی کی اور کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سے مطالبہ کیا کہ ابراہیم خانخیل کو جلد ازجلد رہا کیا جائے ، مظاہرین نے ابراہیم خان خیل کے رہائی کی حق میں پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے جس پر مختلف قسم کے نعرے درج تھے ۔