گجرات کی خبریں 9/12/2015

Gujarat

Gujarat

گجرات (جی پی آئی) صدر سٹیزن فرنٹ سٹی گجرات شیخ عرفان پرویز جنرل سیکرٹری خاور بشیر بٹ اور چیف ایڈیٹر GPI ڈاکٹر رزاق احمد غفاری تعزیت کیلئے نوجوان صحافی ذوالفقار علی باجوہ کی رہائشگاہ پر گئے اور انکے چچا جان اور تائی جان کی وفات پر فاتحہ خوانی کی۔ اور مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ وفد نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ اور انہیں یہ دوہرا صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔ آمین

………………………………
………………………………

گجرات (جی پی آئی) دی لیڈز سکول سسٹم فاران کیمپس گجرات کا قیام خوش آئند ہے۔ ان خیالات کا اظہار صدر سٹیزن فرنٹ سٹی گجرات شیخ عرفان پرویز نے دی لیڈز سکول سسٹم کے دورہ کے موقع پر کیا۔ ان کے ہمراہ جنرل سیکرٹری خاور بشیر بٹ بھی تھے۔ انہوں نے کہا کہ مہر عامر علی نے جس طرح خدمت خلق کے جذبہ کے تحت اس سکول کا اجراء کیا ہے ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں ترقی عطا فرمائے۔ اور وہ اس میدان میں کامیاب رہیں۔ خاور بشیر بٹ نے کہا کہ دی لیڈز سکول سسٹم میں چھوٹے بچوں کیلئے سیکھنے کے بے پناہ موجود ہیں۔ یہاں کا سٹاف جس میں اکبری غزالی جیسے مایہ ناز ٹیچر موجود ہیں ، بہتر طریقہ سے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے بچوں کی تعلیم و تربیت کا سلسلہ سرانجام دیں گے۔ قبل ازیں چیف ایگزیکٹو لیڈز سکول سسٹم مہر عامر علی نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کئے اور مختلف شعبہ جات کے بارے میں بریفنگ دی۔ اور بتایا کہ یہ سکول خدمت خلق کیلئے قائم کیا گیا ہے اور دوستوں کے تعاون سے بہتر طریقہ سے کام کرتے رہیں گے۔

………………………………
………………………………
گجرات (جی پی آئی) سدھار سوسائٹی کے ضلعی گروپ برائے انتخابی اصلاحات کے ممبران کی PTI’ PPP کے ضلعی عہدیداران سے ملاقاتیں۔ ضلعی گروپ برائے انتخابی اصلاحات کے ممبران نے گجرات کی مختلف سیاسی جماعتوں کے ضلعی عہدیداران سے ملاقات کی جس میں انتخابی اصلاحات کے حوالے سے فافن کی تجاویز پیش کی گئی۔ اس موقع پر سیاسی رہنمائوں کا کہنا تھا کہ ملک کی ترقی کیلئے موجدوہ انتخابی قوانین میں تبدیلی ناگزیر ہے۔ اس موعق پر ممرب ضلعی انتخابی اصلاحات گروپ افتخار احمد بھٹہ نے کہا کہ سدھار سوسائٹی فافن نے گجرات میں ایک عوامی رابطے کی مہم کا آغاز کیا ہے تاکہ لوگوں میں انتخابی اصلاحات کی اہمی تکے حوالے سے آگاہی پیدا کی جا سکے۔

………………………………
………………………………
گجرات (جی پی آئی) بلاسم ہومیو پیتھک کمپنی کے پہلے لکی ڈرا اور الحیدر ہومیو سٹور کی 20 ویں سالگرہ کے موقع پر 11 دسمبر بروز جمعتہ المبارک صبح 9 بجے رائل میرج ہال میں ایک خصوصی تقریب منعقد ہو گی جس کے مہمان خصوصی ڈاکٹر انعام جاوید اور ڈاکٹر محمود علی واسق ہوں گے۔ اس پروگرام میں مختلف مقامات سے آئے ہوئے ڈاکٹرز مقالہ جات پیش کریں گے۔ تمام ڈاکٹرز وقت مقررہ پر اجلاس میں شرکت کو یقینی بنائیں۔

………………………………
………………………………

گجرات (جی پی آئی) خوش لباسی ہماری شخصیت کا پہلا تاثر ہے۔ طلبہ میں سماجی خدمت کے جذبہ کو بیدار کرنا اور پاکیزگی ٔ فکر و نظر کی رُحجان سازی جامعات کا فریضہ اوّلین ہے۔ جامہ زیبی اور صفائی کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ اساتذہ کو تعلیم کے ساتھ ساتھ طلبہ کی سیرت و کردار سازی کا بھی نگہبان ہونا چاہیے۔ اساتذہ کا فرض ہے کہ وہ اپنے روّیوں سے طلبہ میں عزت و تکریم کا جذبہ بیدار کرتے ہوئے ان کے اجتماعی روّیوں میں صحت مند تبدیلیوں کو عمل میں لائیں۔ ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر جامعہ گجرات پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے فیکلٹی برائے مینجمنٹ وا یڈ منسٹریٹو سائنسز کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب ”شائن ڈے ” کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں پاکستان کے وقار کو مزید بلند کرنے کے لیے اچھی عادات و روایات کو شخصیت کا حصہ بنانا چاہیے۔ لباس ہماری تہذیب و ثقافت کا آئینہ دار ہوتا ہے اور صفائی ہمارے دین کا لازمی حصہ ہے۔ ہمارے لباس میں پاکستانیت کی جھلک نظر آنی چاہیے۔ طلبہ کی شخصیتوں کی بہترین کردار سازی سے ہم معاشرہ میں مثبت ترقی پسندانہ اقدامات کو روشناس کروانے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔ شائن ڈے کی اس تقریب میں طلبا و طالبات کی بھاری تعداد کے علاوہ اساتذہ نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔”شائن ڈے” کے سلسلہ میں طلبا و طالبات نے طلبہ میں خوش لباسی اور صفائی کا شعور پیدا کرنے کے لیے اساتذہ کی راہنمائی میںجامعہ گجرات کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا۔ چیئرمین فیکلٹی برائے مینجمنٹ و ایڈ منسٹریٹو سائنسز پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحمان نے تمام شرکاء اورطلبہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کی بہترین شخصیت سازی پاکستان کے کامیاب و کامران مستقبل کا افضل لائحہ عمل ہے۔ آج کے طلبہ کل کے معماران قوم ہیں۔ ان کو بہترین زیورِ تعلیم سے مزین کرنا ہماری ذمہ داری ہے اور بحیثیت اساتذہ انکی شخصیت و سیرت و کردار کی تکمیل ہمارا اوّلین فریضہ ہے۔ معروف دانشور وتربیت کار حیدر معراج نے طلبا وطالبات کو مقصد کی لگن سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بہترین انسان وہ ہے جو سماجی حقیقتوں کا ادراک کرتے ہوئے معاشرہ میں مثبت تبدیلیاں روشناس کرنے کے لیے اپنا بہترین کردار سرانجام دے۔ دنیا بھر میں تمام اعلیٰ ترین اور معاشرتی فروغ کے کارنامے ان شخصیتوں نے سر انجام دئیے ہیں جو اخلاص ، عظمت فکر اور خدمت انسانی کی لگن سے سرشار تھے۔ طلبہ کی کردار سازی اور انکی شخصیتوں کی تکمیل ہمارے نصاب تعلیم کا لازمی جز و ہے۔ تقریب کی نظامت کے فرائض زریاب احمد اور شفق حسین نے سرانجام دئیے جبکہ تلاوت کلام پاک کا فریضہ اویس نے ادا کیا۔

………………………………
………………………………

گجرات (جی پی آئی) فن تقریرکو فنون علمی میں نمایاں مقام حاصل ہے۔ تقریر اور مباحثہ معاشرہ میں رواداری، برداشت اور استقامت کے روّیوںکو فروغ دیتے ہوئے معاشرتی تطہیر میں اہم کردار اداکرتے ہیں۔ جامعہ گجرات کے طلبا و طالبات نے فن تقریر میں کارہائے نمایاں سرانجام دیتے ہوئے ملکی سطح پر جامعہ کا نام روشن کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سرپرستUOGڈیبٹینگ سوسائٹی رجسٹرار جامعہ گجرات ڈاکٹر طاہر عقیل نے جامعہ گجرات میں UOGڈیبٹینگ سوسائٹی کے نئے منتخب شدہ عہدیداران کی تقریب حلف برداری کے مو قع پر اپنے ایک پیغام میں کیا۔ اس تقریب کا اہتمامUOGڈیبٹینگ سوسائٹی نے سٹوڈنٹس سروسز سنٹر کے تعاون سے کیا تھا۔ اس تقریب میں مختلف شعبہ جات کے طلبا و طالبات نے شرکت کی۔ کوآرڈینیٹرUOGڈیبٹینگ سوسائٹی رانا احمد شہید نے کہا کہ طلبہ میں فن تقریر و مباحثہ کے شوق کو پروان چڑھانے کے لیے سوسائٹی اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔ یہ سوسائٹی ہر سال ”لفظ” کے نام سے کُل پاکستان مقابلۂ تقریر منعقد کرواتی ہے۔ علاوہ ازیں مختلف شعبہ جات کے مابین تقریری مقابلہ جات سوسائٹی کی سرگرمیوں کا اہم حصہ ہیں۔ طلبا و طالبات نے گذشتہ سالوں میں اس سوسائٹی کے فورم سے پاکستان بھر میں تقریری مقابلہ جات میں شرکت کرتے ہوئے اپنی ذہانت وصلاحیت سے جامعہ گجرات کا نام پورے ملک میں روشن کیا ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹرSSCسید کاشف شاھد نے کہا کہ مختلف شعبہ جات میں قائم سوسائٹیاں طلبا وطالبات کی فکری و عملی صلاحیتوں کو اُجاگر کرنے میں پیش پیش ہیں۔ طلبہ میں صحت مند مقابلہ کا رُحجان انکی شخصیت و کردار سازی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ رانا احمد شہید نے UOGڈیبٹینگ سوسائٹی کے نئے منتخب عہدیداران سے حلف لیا۔ امسال آصفہ فرحت صدر، اسد چوہدری نائب صدر، قراة العین جنرل سیکرٹری، حسیب اور زینرہ شفقت انفارمیشن سیکرٹری، عروشہ اعوان جائنٹ سیکرٹری اور ذیشان اور آفتاب احمد فنانس سیکرٹری منتخب ہوئے ہیں۔ تقریب کے اختتام پر گذشہ سالوں میں بہترین کارکردگی دکھانے والے طلبا وطالبات کو تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔

………………………………
………………………………

گجرات (جی پی آئی) گجرات پبلک سکول کڑیانوالہ میں بانی پاکستان قائد اعظم محمدعلی جناح اور مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش کے موقع پر ایک پروقار تقریب منعقد کی گی جس میں سکول کے طلبہ و طالبات نے دو عظیم شخصیات کے بارے مختلف خاکے اور پروگرام پیش کیے تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر میڈیا UoGشیخ عبدالرشید تھے جبکہ مہمان اعزاز ڈاکٹر طارق سلیم، ڈاکٹر زاہد بلالUoGاور کئیرز پاکستان کے بانی پروفیسر تنویر احمد نوید تھے مہمانوںکا استقبا ل سکول کے بچوں نے پھولوں کے گلدستے پیش کرکے پرنسپل میڈم سمیراء رفیق کے ہمراہ کیا تقریب سے خطاب کر تے ہوئے گجرات یونیورسٹی کے ڈائریکٹر میڈیا شیخ عبدالرشید نے کہا کہ مجھے اس بات پر خوشی ہے کہ آج جن دوعظیم شخصیات کا یوم ولادت اکٹھا منایا جا رہا ہے انھوں نے ہمشہ نوجوان نسل بلخصوص طالب علموں سے بہت پیار کیا اب ضرور ت ہے کہ ہم اپنے ان محسنوں کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے تعصب اور فرقہ واریت سے پاک صرف پاکستانیت کو اپنی پہچان بنا کر خلوص نیت سے اس ملک کی تعمیرو ترقی میں اپنا کردار ادا کریں اگر ہماری سوچوں کا محور آنحضورۖ اور پاکستان ہو توہم تمام تر گروہی اختلافات کو پش پشت ڈال کر ایک ملت بن کے ترقی کے زینے طے کر سکتے ہیں ،اپنے حق کا حاصل کرنا پڑتا ہے دنیا کے واحد لیڈر قائد اعظم ہیں جنہوں نے انقلاب برپا کر دیا مگر کسی بھی لمحہ قانون شکنی نہیں کی ،قائد اعظم کا پیغام بھی یہی ہے کہ اپنے حقوق سے آگاہی ہے آج سب سے بڑی ذمہ داری استاد کی ہے ہمارے قائد کو کبھی کتاب کے بغیر نہیں دیکھا ،اقبال تو نام ہی کتاب کا ہے پڑھنے کا شوق پیدا کریں استاد مبلغ ہوتا ہے ہمارے محسن انسانیت مبلغ اعظم حضرت محمد ۖ نے جب اپنے نبوت کے دعوی کی دلیل پیش کی تو اپنا کردار پیش کیا مبلغ کو باکردار ہونا چاہیے ،گجرات پبلک سکول کی انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے کہ انھوں نے اپنے بچوں کا اقبال اور قائد کے آشناہی کے لیے کریم بخش جیسے کردار سے آگا کیا ۔امیر جماعت اسلامی ضلع گجرات ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا کہ اقبال اور قائد کا یوم پیدائش ایک ہی دن منا کر سکول انتظامیہ نے ثابت کیا ہے کہ وہ اپنے طلبہ میں قومی ہیروز کی تعلیمات سے آگاہی کے ساتھ ان تعلیمات پر عمل پیرا بھی ہیں بچوں کے خاکے اس بات کی دلیل ہیں کہ ان کے اساتذہ نے بچوں کا اقبال اور قائد کی زندگی سے بخوبی آگاہ کر رکھا ہے ہمیں ضرورت ہے کہ ہم قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال کی تعلیمات پر پوری طرح عمل کر کے ان کا پاکستان بنائیں جس کا خواب اقبال نے دیکھا اور تعبیر محمد علی جناح نے ممکن بنائی اقبال جانتے تھے کہ محمدعلی جناح آنے والے دورکو دیکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ اپنے بیٹے کی تعلیم کے بارے سوال پر انھوں نے قائد سے کہا کہ یہ فیصلہ آپ نے کرنا ہے کہ جاوید کو مستقبل میں کیا بننا ہے ۔صدرشعبہ ابلاغیات گجرات یونیورسٹی ڈاکٹر زاہد بلال نے کہا کے آج جن دوشخصیات کا یوم پیدائش منایاجا رہا ہے ان میں سے ایک نے خیال دیا اور دوسرے نے اس خیال کو عملی جامہ پہنانے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھی ان دوشخصیات کا آپ میں بہت گہرا تعلق تھا اقبال نے ہمشہ مستقبل کا مقابلہ کرنا ہے کسی مقام کو اپنی منزل نہیں بنا لینا ،ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں مسلمان کا کام ہے کہ ہمشہ جدوجہد میں رہے ہم نے آگے بڑھنا ہے اور بہت آگے بڑھناہے۔پروفیسر تنویراحمد نوید نے کہا کہ اقبا ل اور قائد نے ہمیں آگاہی اور شعور دیا ان دوشخصیات سے محبت کا تقاضا ہے کہ ہم ان کے دیے گے اصولوں کو اپنی زندگی میں شامل کرلیں جس طرح قائد نے کام کام اور کام کو اپنا شعار بنائے رکھا ہمیں بھی اسی دل جمی کے ساتھ ملک و قوم کے لیے کام کرنا ہے ۔تقریب کی میزبان پرنسپل میڈم سمیراء رفیق نے اپن خطاب میں کہا کہ ہم اپنے طلبہ میں نہ صرف اقبال کی فکر اور قائد کی جدوجہد سے اگاہی پیدا کر رہے ہیں بلکہ اپنے بچوں کی کردار سازی بھی کررہے ہیں اب ہمیں ان کی دی گئی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے ایسا پاکستا ن تعمیر کرنا ہے جو اقبال اور قائد کا پاکستان ہو انھوں نے طلبہ و طالبات کوخراج تحسین پیش کہا جنہوں نے اپنی بھر محنت سے تمام خاکے اور دیگر پروگرام کامیابی کے ساتھ پیش کیے انھوںنے سکول کے تمام اساتذہ وائس پرنسپلز اور مہمانوں کا بھی شکریہ ادا کیا آخرمیں مہمانوں کو سکول کی جانب سے تحائف پیش کئے گے۔

………………………………
………………………………

گجرات (جی پی آئی) گجرات میں بڑھتی ہوئی آبادی کیساتھ تیز رفتار گاڑیاں ،موٹروے پولیس نے بھی ڈرائیور تیار کرنا شروع کردیئے جو قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے پیشہ وارانہ مہارت حاصل کرینگے، ”ٹیوٹا کے تحت دوسرا تین ماہ کاLTVڈرائیونگ کورس ایمرجنسی ریسکیو1122 بلڈنگ میں شروع کروادیاگیا”فرض شناس انسپکٹر موٹروے پولیس جواد حیدر گھمن انچارج ہونگے،اعلیٰ افسران کی ہدایات کے مطابق انسپکٹر موٹروے پولیس پہلے ایک ماہ ٹیوٹا کے تحت ہونیوالے تین ماہ ڈرائیونگ کورس کے بھی انچارج تھے،انچارج ٹیوٹا اینڈموٹروے ڈرائیونگ کورس انسپکٹر جواد حیدر گھمن نے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ اعلیٰ افسران جو کی ہدایت کے مطابق اپنی صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے سلیکشن ٹیم کے سلیکٹ کردہ نوجوانوں کو روڈ سیفٹی اور ڈرائیورنگ کے مکمل قانون وضوابط سکھائے جائیں گے۔

………………………………
………………………………

گجرات (جی پی آئی) تھانہ ککرالی کے گائوں جنڈالہ میں فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کر دیا گیا ،تفصیل کے مطابق گزشتہ روز تھانہ ککرالی کے گائوں جنڈالہ کے رہائشی محمد جمیل کو کھیتوں میں بکریاں جانے سے منع کرنے پر اپنے ہی گائوں کے رہائشی غضفر نے کلہاڑیوں کے وار کر کے قتل کر دیا پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر کے مقتول کے بھائی محمد سرور کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا ہے

………………………………
………………………………

گجرات (جی پی آئی) اے سی گجرات نورالعین نے گجرات شہر میں کم وزن روٹی فروخت کرنے اور مہنگے داموں انڈے فروخت کرنے پر پانچ دعکانداروں کے خلاف مقدمات درج کر لیے اور ان کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ہے گرفتار ہونے والوں میں محمد عارف،مرزا میراث،رحمت خان،ثاقب علی ،شامل ہیں

………………………………
………………………………

گجرات (جی پی آئی) ای ڈی او ہیلتھ گجرات ڈاکٹر طاہر بشیر اور ای ڈی او ڈاکٹر اعجاز حیدر ایک دوسرے کے ساتھ باہم دست وگر بان ہونے کے بعد چار چار یوم کی رخصت پر چلے گئے ہیں جبکہ ڈی ایچ او گجرات ڈاکٹر عابد غوری قائم مقائم ای ڈی او ہیلتھ گجرات اپنی دیوٹی سرانجام دیں گئے ،ای ڈی او ڈاکٹر اعجاز حیدر اور داکٹر طاہر بشیر کے درمیان جاری کشمکش کی وجہ سے گجرات کے شہری اور ہیلتھ کا عملہ فٹ بال بن کر رہ گیا ہے اور پورے ای ڈی او آفس کا عملہ ایک دوسرے کا منہ دیکھ رہا ہے کہ ہم نے کس کا حکم ماننا ہے ،اس سلسلہ میں ڈی سی او گجرات بھی خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ دوسری طرف پورا پیرا میڈیکل سٹاف بھی ڈاکٹر اعجاز حید کے اس رویہ کے خلاف ہو چکا ہے

………………………………
………………………………

گجرات (جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ڈیف کرکٹ ٹیم کی انڈیا میں کامیابی پر گجرات کے 3ڈیف کھلاڑیوں کو بہترین کارکردگی پر 25، پچیس ہزار روپے اور سرٹیفکیٹس دئیے اس موقع پر ایم پی اے حاجی عمران ظفر ، ایم پی اے میجر (ر) معین نواز ، ڈی ایس او ندیم بٹ بھی موجود تھے ، ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کو ہدایت کی کہ ڈیف کرکٹ ٹیم کو مزید فعال بنایا جائے اور گجرات میں ڈیف کرکٹ ٹیم کے زیادہ سے زیادہ میچز کا انعقاد کیا جائے تا کہ ڈیف کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی دنیا میں پاکستان کا نام روشن کر سکیں اور ان کی صلاحتیں مزید نکھر کر سامنے آ سکیں ۔

………………………………
………………………………

گجرات (جی پی آئی) اسسٹنٹ کمشنر گجرات نور العین نے گراں فروشی ، کم وزن روٹی بیچنے پر 4ملزمان کے خلاف تھانہ رحمانیہ میں مقدمات درج کروا دئیے ہیں ۔ اے سی گجرات نے مختلف علاقوں میں اچانک پرائس چیکنگ کی اس دوران مرزا عمران اور ثناء اللہ ،کم وزن روٹی بیچنے جبکہ ثاقب اور ساجد گراں فروشی کے مرتکب پائے گئے جن کے خلاف مقدمات درج کروا دئیے ۔

………………………………
………………………………

گجرات (جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی نے کہا ہے کہ معاشرے کو کرپشن کے ناسور سے بچانے کے لئے انفرادی اصلاح اور اجتماعی شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے، یہ تاثر ختم کرنا ہوگا کہ رشوت دیے بغیر سرکاری دفاتر میں کوئی کام نہیں ہو سکتا، ضلعی حکومت نے انسداد رشوت ستانی کے لئے ضلع میں خصوصی اینٹی کرپشن کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو کسی بھی اہلکار کے خلاف کرپشن کے شکایت پر 3دن میں تحقیقات کرکے اپنا فیصلہ دے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے انسداد رشوت ستانی کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا، مسلم لیگ ن کے راہنما جاوید بٹ اور سرکل آفیسر اینٹی کرپشن رانا الیاس نے بھی اظہار خیال کیا جبکہ اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا، ڈی او سی وقار حسین خان، سوشل ویلفیئر آفیسر محمد ارشد، سول ڈیفنس آفیسر محمد اشفاق ، ریسکیو1122کے ذکی حیدر وڑائچ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی کے افراد کی کثیر تعداد اس موقع پر موجود تھے۔ اس سے قبل سیمنیار کے شرکا نے اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا کی قیادت میں نارمل سکول سے ضلع کونسل تک آگاہی واک میں شرکت کی۔ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ کرپشن معاشرے کی جڑوں کو کھوکھلا کر رہی ہے اس کے خاتمہ کے لئے عوام الناس کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، اگر کوئی سرکاری اہلکار جائز کام میںرکاوٹ بنے تو اسکے خلاف سینئر آفیسر کو آگا ہ کیا جائے نہ کہ رشوت ستانی کا حصہ بنا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جو سرکاری ملازمین اپنے وسائل میں رہ کر زندگی گذارتے ہیں دفاتر اور معاشرے میں انکی عزت و احترام ہوتا ہے، تمام سرکاری ملازمین اپنے وسائل کے اندر رہ کر زندگی گذاریں ۔ انہوںنے شہریوںسے کہا کہ وہ کر پشن کے خلاف جہاد میںضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں اگر ریونیو، صحت، ایجوکیشن ، ٹی ایم ایز سمیت کسی بھی محکمے کے اہلکاران سے رشوت کا تقاضا کریںتو ضلعی اینٹی کرپشن کمیٹی کو مطلع کریں شہری کے شکایت پر تین روز میں انکوائری مکمل کی جائے گی اور اگر ملازم قصور وار پایا گیا تو اسکے خلاف ایکشن ہوگا۔ مسلم لیگ ن کے راہنما جاوید بٹ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے گڈ گورننس اور میرٹ کو فروغ دے کر رشوت ستانی کے خاتمہ کی بنیاد رکھ دی ہے ۔ سرکل آفیسر رانا الیاس نے بتایا کہ ضلع گجرات میںاینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ فعال کردار ادا کر رہا ہے رواں سال مختلف سرکاری محکموںکے خلاف 175درخواستوںکی انکوائری کی گئی مجموعی طور پر 22مقدمات کا اندراج کرکے 60ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ چار اشتہاری ملزمان بھی گرفتار کئے گئے۔

………………………………
………………………………

گجرات (جی پی آئی) کڈنی سنٹر بیسمنٹ کے ساڑھے 3ہزار مربع فٹ حصے پر لینٹر ڈالنے کا کام مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ دوسرے حصے پر آئندہ اتوار کو لینٹر ڈالنے کا کام مکمل کر لیا جائے گا منصوبے پر ابتک 16ملین روپے خرچ ہو چکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے سنٹر کے دورہ کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، ایم پی اے حاجی عمران ظفر،اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا، ای ڈی او فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری اصغر، صدر چیمبر آف کامرس میاںمحمد اعجاز ، نثار الدین ساجد راٹھور، و دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ بیسمنٹ کی تعمیر سے علاقہ میں پارکنگ کا مسئلہ حل ہو جائے گا بلڈنگ کی دو منزلیں کڈنی سنٹر کے لئے استعمال ہوں گی جبکہ تیسری منزل کے ایک حصے پر ووکیشنل سنٹر اور دوسرے حصے پر جنرل ہسپتال بنایا جائے گا جس کے تمام اخراجات کاروباری شخصیت چوہدری احمد سعید برداشت کریں گے ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ اور کنٹریکٹر کو ہدایت کی کہ کڈنی سنٹر کی عمارت کی تعمیر کے لئے اعلی کوالٹی میٹریل استعمال کیا جائے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کڈنی سنٹر کا نقشہ اور تفصیلات موقع پر آویزاں کی جائیں جن پر بنک کا اکاونٹ نمبر بھی درج ہو تاکہ شہریوں کو منصوبے بارے آگاہی حاصل ہو اور اگر کوئی تھوڑی رقم عطیہ کرنا چاہے تووہ خود بنک میں جمع کرا سکے۔ انہوںنے شہریوں سے کڈنی سنٹر کے لئے دل کھول کر عطیات دینے کی بھی اپیل کی۔

………………………………
………………………………

گجرات (جی پی آئی) ڈسٹرکٹ آفیسر بلڈنگز آصف علی میر مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائرڈ ہو گئے ہیں ، گذشتہ روز انہوں نے اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ ، اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا، ڈی او سی وقار حسین خان ، ای ڈی او فنانس چوہدری محمد اصغر، ای ڈی او ایجوکیشن طاہر کاشف ، ڈی ایچ او ڈاکٹر عابد غوری ، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر سید وقار نقوی نے ملازمت سے باعزت طریقے سے ریٹائرمنٹ پر ڈی او بلڈنگز آصف علی میر کو مبارکبا د دی ہے اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

………………………………
………………………………

گجرات (جی پی آئی) پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ بورڈ آف ریونیو کے ترجمان کے پنجاب بھر میں اراضی ریکارڈ کی کمپوٹرائزیشن کا کام مکمل کر لیا گیا ہے، وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے مطابق جون 2016میں منصوبہ کی تکمیل کے ساتھ 143تحصیلوں میںقائم اراضی ریکارڈ سنٹرز اور متعلقہ عملہ کو پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی میںتبدیل کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔ ترجمان کے مطابق اراضی ریکارڈ سنٹرز کے اوقات کار میں توسیع کر دی گئی ہے ، سنٹرز میں دو شفٹوں میں کام ہوگا اور رات آٹھ بجے تک شہری خدمات حاصل کر سکیں گے نیز حکومتی خزانے میں زیادہ ریونیو جمع ہونے کی بھی توقع ہے

………………………………
………………………………

گجرات (جی پی آئی) ڈی او ماحولیات محمد نواز کی زیر نگرانی ٹیم نے تین ما ہ کے دوران فضائی آلودگی کا باعث بننے والی 763گاڑیوں کے چالان کرکے ان پر مجموعی طور پر 4لاکھ 35ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ ٹریفک پولیس کے تعاون سے جاری مہم کے دوران ماحولیات کی ٹیموں نے مجموعی طور پر 947گاڑیوں کی چیکنگ کی اس دوران 184درست پائی گئیں جبکہ باقی کے چالان کر دیے گئے۔ ڈی او ماحولیات نے واضع کیا ہے کہ کریک ڈائون مستقبل میں بھی جاری رہے گا اور آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔

………………………………
………………………………

گجرات (جی پی آئی) میلاد مصطفی ۖ (موٹر سائیکل) ریلی جو کہ 18 دسمبر کو بعد از نماز جمعتہ المبارک جامع مسجد شاہ ولایت سے نکالی جائے گی۔ ریلی کی تیاریوں کے سلسلہ میں بزم غلامانِ گھمکول شریف کی اہم میٹنگ چوہدری ذکاء اللہ آف جسوکی کی رہائشگاہ میں منعقد ہوئی۔ چوہدری افتخار احمد ملہی’ ناظم اعلیٰ علامان گھمکول شریف ضلع گجرات کی زیر صدارت ہونے والی میٹنگ میں چوہدری محمد اکرم آف کوٹ نتھو چوہدری افضال رانجھا آف کنجاہ’ ڈاکٹر طارق گجر آف ٹاہلی ‘ ماسٹر عنصر سندھو آف کوٹ قطب دین’ ماسٹر الیاس آف دھارووال’ صوفی یوسف آف ایشرہ’ شکیل طور’ وحید طور آف کنجاہ’ قاری اشفاق آف جھیورانوالی نے شرکت کی۔ میٹنگ میں شامل افراد نے چوہدری افتخار احمد ملہی کی دعوت کو قبول کرتے ہوئے ریلی میں بھر پور شرکت کرنے اور ریلی کو کامیاب بنانے کا مصمم ارادہ کیا۔

………………………………
………………………………

گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے صدرو سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت حسین نے محمد اسد علی جونیجو کو پاکستان مسلم لیگ سندھ کا صدر مقرر کر دیا ہے جنہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ بانی پاکستان قائد اعظم کی جماعت ہے، وہ مخلص کارکنوں کے تعاون اور رہنمائی سے اسے پورے سندھ میں متحرک کریں گے۔ اسد جونیجو جو کہ مرحوم وزیراعظم محمد خان جونیجو کے صاحبزادے اور سابق وفاقی وزیر ہیں نے بدھ کو اسلام آباد میں چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویز الٰہی اور سینیٹر مشاہد حسین سید سے ملاقا ت کی جنہوں نے اسد جونیجو کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کے ایک عظیم مسلم لیگی خاندان کے فرزند ہیں اور ان کی سب سے بڑی خوبی ان کی ایمانداری اور کمٹمنٹ ہے، ان کی ایک قومی شناخت ہے اور انہیں ہر صوبے اور ہر طبقے میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ مسلم لیگی قائدین نے اس امید کا اظہار کیا کہ اسد علی جونیجو کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ سندھ میں اپنااصل مقام پھر حاصل کرنے میں کامیاب ہوگی۔ اسد جونیجو نے یقین دلایاکہ وہ جلد ہی پاکستان مسلم لیگ سند ھ کے ہر کارکن سے خود رابطہ کریں گے اور انہیں متحد کر کے پارٹی کو سندھ میں دوبارہ مضبوط اور فعال بنائیں گے۔