گجرات (جی پی آئی) گجرات کو حسین شہر بنانے میں کوشاں حاجی اورنگ زیب بٹ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز ماہر تعلیم، ڈائریکٹر دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس شہزاد شفیق شرقپوری نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اورنگ زیب بٹ صحیح معنوں میں گجرات کی عوام کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں۔ زیب روزگار سکیم اور اربن میٹرو کے ساتھ ساتھ زیب فری دستر خوان انکا بہت بڑے کارنامے ہیں۔ کسی کا امیر ہونا بہت بڑی بات نہیں ہوتی اصل بات یہ ہوتی ہے کہ ہم اس رقم کو اللہ کی رضا اور خدمت خلق کیلئے خرچ کریں۔ جس سے اللہ اور اسکا نبی راضی ہوتے ہیں۔ حاجی اورنگ زیب بٹ کو گجرات کی عوام دل سے پسند کرتی ہے۔ …………………………… گجرات(جی پی آئی)ممتاز سماجی و مذہبی شخصیت رانا ثاقب مشرف ناز نے کہا ہے کہ 28 محرم الحرام کے موقع پر شاندار حفاظتی انتظامات کے تعاون کرنے پر حسینیہ ٹرسٹ کے عہدیداران و ممبران اور ضلعی انتظامیہ ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ ‘ ڈی پی او گجرات سہیل ظفر چٹھہ’ ADCG عرفان کاٹھیا اور ٹی ایم او خرم ترہنگی ‘ و دیگر ضلعی افسران کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے جلوس کے انتظامات میں بھر پور تعاون کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں دلی طور پر سید گلفام کاظمی ‘ سید عرفان کاظمی دونوں بھائیوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے بھر پور معاونت کی۔ ہم اسی طرح غم حسین مناتے رہیں گے۔ اپنے والدین کے مشن کو آگے بڑھائیں گے۔ جس طرح میرے والد محترم 27 اور 28 محرم الحرام کو مجالس کا انعقاد کرتے تھے۔ ہم بھی کرتے رہیں گے۔ …………………………… گجرات(جی پی آئی)ممتاز مذہبی رہنما سید کاظم عباس کاظمی کی رہائشگاہ پر 20 محرم الحرام سے لیکر 29محرم الحرام تک ہونے والا عشرہ اختتام پذیر ہو گا۔ خواتین کی مجلس عزاء کے دوران ملک کی ممتاز خواتین ذاکرین نے فضائل و مصائب کربلا پر روشنی ڈالی جبکہ تمام انتظامات سید کاظم عباس کاظمی’ سید گلفام عباس کاظمی’ اور سید عرفان عباس کاظمی کی زیر نگرانی منعقد ہوئے۔ تھانہ بی ڈویژن کی پولیس نے تمام سیکورٹی انتظامات بخوبی سرانجام دئیے۔ اور خواتین کیلئے وسیع لنگر کا خصوصی انتظامات کیا گیا۔ سید عرفان کاظمی اور سید گلفام عباس کاظمی نے کہا ہے کہ ہم ڈی پی او گجرات سہیل ظفر چٹھہ اور ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ کے دلی مشکور ہیں جنہوں نے تمام تر انتظامات بخوبی احسن انجام دئیے اور ہمیں سیکورٹی فراہم کی۔ …………………………… گجرات(جی پی آئی) سویڈش پاکستانی انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں ڈسٹرکٹ مینیجر ٹیوٹا شہباز احمد اور پرنسپل گورنمنٹ سویڈش پاکستانی انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں مختلف ناکارہ اشیاء اور درختوں کی نیلامی کی گئی۔ جو کہ میڈیا کے نمائندگان کی موجودگی میں ہوئی۔ اس موقع پر بولی ممبران نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ حکومتی پالیسی کے مطابق بولی کو شفاف بنایا گیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی) وزیر اعلی پنجاب میاں شہبا زشریف کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے لائن آف کنٹرول چھمب سیکٹر کے علاقہ سے بھارتی شیلنگ اور گولہ باری کیوجہ سے نقل مکانی کرکے ضلع گجرات پہنچنے والے کشمیری بھائیوں کیلئے موضع دکھوہا میں کیمپ قائم کر دیا گیا ہے، ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ایم پی ایز میجر (ر) معین نواز، نوابزادہ حیدر مہدی اور مسلم لیگ ن کے راہنما نوابزادہ طاہر الملک کے ہمراہ کیمپ کادورہ کیااور متاثرہ افراد سے ملاقات کی، یونین کونسلوں کے منتخب نمائندے اور سرکاری افسران اور معززین علاقہ بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ چھمب سیکٹر سے ضلع گجرات کے علاقہ میں ابتک 77خاندان ضلع گجرات پہنچے ہیں جنکے لئے مقامی سکول میں کیمپ قائم کر دیا گیا ہے، ضرورت پڑنے پر کیمپ کیلئے مزید جگہ بھی فراہم کر دی جائے گی اور شہر کے نواح میں بڑا کیمپ بھی قائم کیا جاسکتا ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ نقل مکانی کرنیوالے افراد کی رہائش کیلئے فوری طور پر 100خیمے فراہم کر دیے گئے ہیں، کیمپ میں مقیم افراد کیلئے کمبل فراہم کرنے کی بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ انہوںنے کہا کہ کیمپ میں مقیم افراد کو تین وقت کھانا ضلعی انتظامیہ فراہم کرے گی ، خیموں کی تقسیم ، کھانے کی فراہمی کے انتظامات کیلئے متعلقہ ریونیو آفیسر، چیئرمین یونین کونسل اور مقامی معززین پر مشتمل کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ انہوںنے بتایا کہ متاثرین کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے میڈیکل کیمپ قائم کر دیا گیا ہے اور کیمپ میں سہولیات مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر رہنے والے کشمیری بھائی نہایت بہادری سے پاکستان کے ازلی دشمن بھارت کی شرانگزیوں کا مقابلہ کررہے ہیں بھارتی فوج کی طرف سے حال ہی میں چھمب اور دیگر سیکٹرز میں فائرنگ کے نتیجہ میں کئی افراد اسکی زد میں آگئے ان کے گھر اور فصلیں تباہ، مویشی ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ پوری پاکستانی قوم خصوصا حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ گجرات ایسے تمام افراد کے ساتھ کھڑی ہے جنہیں دشمن کی گولہ باری کیوجہ سے نقل مکانی کرنا پڑی ہے اور انکی ہر ممکن امداد کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ ایم پی ایز میجر (ر) معین نوازاور نوابزادہ حیدر مہدی نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میںوزیر اعظم میاں نواز شریف اور وزیر اعلی میاں شہبازشریف کی قیادت میں پوری پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوںنے کہا کہ صوبائی حکومت متاثرہ بہن بھائیوں کی ہر ممکن امداد کا سلسلہ جاری رکھے گی اور انکی تمام ضروریات پوری کرنے کیلئے ہر ممکن وسائل فراہم کئے جائیں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ پاکستان کی سلامتی کیلئے تمام اپوزیشن جماعتیں متحد ہو کر جدوجہد کیلئے نکلیں، حکمرانوں کو اب جانا ہو گا، عمران خان کے گھر کا محاصرہ قابل مذمت ہے۔ وہ اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ پر سینیٹر کامل علی آغا، چودھری ظہیرالدین، محمد بشارت راجہ، حافظ عمار یاسر، خرم منور منج اور دیگر رہنمائوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہمارے ایم این اے طارق بشیر چیمہ کے گھر کا گھیرائو پولیس نے گذشتہ روز سے کر رکھا ہے جبکہ ایم پی اے وقاص موکل سمیت ہمارے آٹھ سو سے زائد کارکنوں کو بھی گرفتار کر لیا ہے اس کے باوجود حکمران 2نومبر کو عوامی سمندر کو نہیں روک پائیں گے، ملکی تاریخ میں پہلی بار نیشنل سکیورٹی بریچ ہوا، شہنشاہ کی جاری کی ہوئی خبر کو وزیر کیسے روکتا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ہماری جماعت نے مل کر پاکستان بچانے کیلئے جدوجہد کا آغاز کیا ہے، گذشتہ روز پاکستان مسلم لیگ کے جھنڈے لیکر آنے والے ٹرک کو پولیس نے روک لیا، اس میں جھنڈے تھے کوئی کلاشنکوف نہیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پاکستان اور پنجاب کے اندر ہر طرف افراتفری کا عالم ہے، دفعہ 144 کس بات کی لگائی گئی ہے، پنجاب میں تو کوئی جلسہ جلوس نہیں ہو رہا، جدہ جانے سے پہلے یہ حکمران اسی طرح کرتے ہیں، نوازشریف نے پرویزرشید کو فارغ کر کے اپنی کرسی بچانے کی کوشش کی ہے، یہ ایسے ہی ہے کہ قاتل کو چھوڑ دو اور آلہ قتل تلاش کرو، نوازشریف نے پاکستان کی بنیادیں ہلا کر رکھ دی ہیں، یہ مودی کی زبان بول رہے ہیں، پانامہ لیکس میں جس جس کا نام آیا ان کے سوا سب نے استعفے دے دئیے، کارکن گرفتار کرنے سے اب یہ جدوجہد نہیں رکے گی، ہمارے سینیٹر کامل علی آغا کے گھر انہیں ہراساں کرنے کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔# ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کھاریاں(جی پی آئی) چھاپے ، گرفتاریاں اور آنسو گیس کے ٹرائل سے پہلے بھی کئی مرتبہ گزر چکے ہیں یہ کام ہمارے لئے نئی بات نہیں ہے حکمران جھوٹ کے پردے میں بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں اور طاقت کا اندھا دھند استعمال کر رہے ہیں مگر ہم گھبرانے والے نہیں ہیں2نومبر کے دھرنے میں لاکھوں لوگ شریک ہوں گے ان خیالات کا اظہار راہنما PTI حلقہ پی پی115چوہدری ناصر احمد چھپر نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ رکاوٹیں عوامی سمندر کو نہیں روک سکتیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ کھاریاں(جی پی آئی) صدر PTI یوتھ ونگ تحصیل کھاریاں چوہدری وسیم جاوید بیگہ (کونسلر) نے کہا ہے کہ پولیس ہمارے گھروں میں چھاپے مار کر عزیز رشتہ داروں کو حراساں کر رہی ہے یہ کہاں کی جمہوریت ہے حکمران خود تو جمہوریت کا راگ الاپ رہے ہیں اور جمہوریت کے بلند و بانگ دعوے کرتے پھر رہے ہیں مگر خود ہی جمہوریت کی دھجیاں بکھیر رہے ہیں چھاپے اور گرفتاریاں ہمارے اور کارکنوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتے ہم تو اپنی منزل پر پہنچ بھی چکے ہیں حکمرانوں کے تمام حربے ناکام ہوں گے انہوں نے کہا کہ اب ہم ان کرپٹ حکمرانوں کا بوریا بستر گول کر کے ہی واپس لوٹیں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ کھاریاں(جی پی آئی) ظلم کی اندھیری رات ختم ہو جائے گی سیاہ اندھیرے بھی چھٹ جائیں گے وقت کبھی بھی نہیں رکتا۔ ظلم کو ایک دن ختم ضرور ہونا ہے حکمران پولیس گردی کی بدترین مثالیں قائم کر رہے ہیں چھاپے کے گرفتاریاں ڈنڈے، آنسو گیس کارکنوں کے حوصلے متزلزل نہیں کر سکتے۔ چھاپوں اور گرفتاریوں کے دوران چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کیا جا رہا ہے اور گھریلو خواتین سے بدتمیزی کی بھی اطلاعات مل رہے ہیں ہم پرزور مذمت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار مرکزی راہنما پی ٹی آئی چوہدری شاہد محمود نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہر طرح کے حالات سے نبرد آزما ہونے کے لئے مکمل طور پر تیار ہیں اب تخت یا تختہ ہی ہوگا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ کھاریاں(جی پی آئی) 2نومبر کا دھرنا بھی کامیاب ہوگا کارکن تمام رکاوٹیں توڑ کر بنی گالا پہنچیں گے حکمرانوں کے تمام ہتھکنڈے اورحربے ناکام ہوں گے ان خیالات کا اظہار راہنما پی ٹی آئی حلقہ پی پی115 چوہدری مختار احمد ڈھل نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یوتھ ونگ کے نوجوان ہراوّل دستے کا کردار ادا کریں اور خصوصی طور پر اپنی خواتین کارکنوں کی حفاظت کا فریضہ بھی سرانجام دیں ملک سے کرپشن اور کرپٹ لوگوں کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی اب موت ہی ہمیں اس راستے سے ہٹا سکتی ہے استعفیٰ یا تلاشی آخری دو نکات ہیں ان پر عمل ہوگا یا موت۔ انہوں نے کہا کہ یہ معرکہ فیصلہ کن ہوگا عوام عمران خان کا ساتھ دینے کے لئے گھروں سے نکلیں اور بنی گالا پہنچیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ کھاریاں(جی پی آئی) موضع ابیال میں سالانہ قدیمی مجلس عزا منعقد ہوئی ممتاز علماء کرام اور ذاکرین نے فضائل و مصائب محمدۖ وآل محمدۖ بیان کئے۔ مجلس کے شرکاء سے علامہ ذوالفقار نقوی کراچی، ذاکر ضیغم عباس، ذاکر ذریت عمران اور دیگر نے خطاب کیا۔ لنگر اور نیاز کا وسیع پیمانے پر اہتمام کیا گیا تھا سیکورٹی کے لئے تھانہ گلیانہ پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی لنگر و نیاز کا بھی وسیع پیمانے پر بندوبست کیا گیا تھا مجلس کے اختتام پر شبیہ ذوالجناح و علم برآمد ہوا عزاداروں نے زنجیر زنی کی اور ماتم بھی کیا سینکڑوں عزادار خواتین و حضرات نے شرکت کی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ کھاریاں(جی پی آئی) چھاپے اور گرفتاریاں حوصلے پست نہیں کر سکتیں 2نومبر کا دھرنا ہر لحاظ سے کامیاب ہوگا گرفتاری کسی بھی سیاسی کارکن کا اعزاز ہوتی ہے پولیس اتنا ہی ظلم کرے جتنا کہ کل کو برداشت کر سکے۔ شاہ سے زیادہ شاہ کا وفادار بننے کی کوشش نہ کی جائے ہم 2نومبر کو ضرور اسلام آباد پہنچیں گے ان خیالات کا اظہار صدر PTI یوتھ ونگ حلقہ پی پی115 چوہدری اجمل حسین پیارا وائس چیئرمین یوسی بدر مرجان نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میرے والد چوہدری محمد اکرم پیارا کو گرفتگار کیا گیا ہے جو کہ بڑا اعزاز ہے ہم گھبرانے والے نہیں ہیں حکمران اپنے آپ کو بند گلی میں لا رہے ہیں اب ان کا یوم احتساب قریب ہے ان کے دن گنے جا چکے ہیں حکمران بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور غلطی پر غلطی کر رہے ہیں ان کو خمیازہ بھی بھگتنا پڑے گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ کھاریاں(جی پی آئی) پولیس کے رات گئے پی ٹی آئی اور مسلم لیگ(ق) کے کارکنوں کے گھروں پر چھاپے متعدد گرفتار کر لئے گئے لیڈر تو نہ ملے پولیس نے کارروائی کے لئے رشتہ دار اور ملازمین کو دبوچ لیا گذشتہ شب چوہدری اجمل حسین پیارا صدر پی ٹی آئی یوتھ ونگ حلقہ پی پی115 وائس چیئرمین یوسی بدرمرجان کے والد سابق امیدوار حلقہ این اے 107 حاجی چوہدری محمد اکرم پیارا کو ان کے گھر سے گرفتار کرلیا گیا جبکہ چیئرمین یوسی بدرمرجان ملک وحید سرور کے گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا وہ تو نہ ملنے ان کا عزیز گرفتار کر لیا گیا۔ صدر پی ٹی آئی یوتھ ونگ تحصیل کھاریاں کونسلر چوہدری وسیم جاوید بیگہ کے گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا کوئی گرفتاری عمل میں نہ آئی۔ نائب صدر پی ٹی آئی خواتین ونگ پنجاب تاشفین صفدر مرالہ کے بھائی کے گھر پر چھاپہ مار کر11افراد گرفتار کئے گئے سابق ایم این اے رحمن نصیر مرالہ راہنما مسلم لیگ(ق) کے گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا مگر کوئی گرفتاری عمل میں نہ آ سکی راہنما پی ٹی آئی حلقہ پی پی115 چوہدری ناصر احمد چھپر کے گھربھی چھاپہ ناکام جبکہ محمدی محلہ سے 3افراد گرفتار ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں مرالہ سے عمر اسماعیل جبکہ بدر مرجان سے چاند نامی کارکن کو گرفتار کرلیا گیا ان دونوں کارکنوں کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے چوہدری مختار احمد ڈھل راہنما پی ٹی آئی حلقہ پی پی 115کے ساتھ ساتھ دیگر راہنمائوں اور کارکنوں کے گھروں پر بھی چھاپے مارے گئے۔ اطلاعات کے مطابق لیڈران پہلے ہی قریبی ساتھیوں سمیت اسلام آباد بنی گالا میں پہنچ چکے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ کھاریاں(جی پی آئی) چوہدری عابد رضا ایم این اے حلقہ این اے107کے مقبول ترین عوامی لیڈر ہیں اُن کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈہ کرنے والوں کو پھر رسوائی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا۔ جسے اللہ عزت دیتا ہے دنیا کی کوئی طاقت اُس کی عزت کم نہیں کر سکتی چوہدری عابد رضا ایک بے باک اور جرات مند لیڈر ہیں قوم کی دعائیں اُن کے ساتھ ہیں ان خیالات کا اظہار امیدوار چیئرمین ضلع کونسل گجرات چوہدری محمد علی تنویر کوٹلہ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹی افواہ پھیلانے والوں کو شرمندگی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا انشاء اللہ ماضی کی طرح اس بار بھی امتحان میں سرخرو ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کوٹلہ برادران کی زندگی کا نصب العین ہی عوام کی خدمت ہے عوام کی خدمت کر کے قلبی سکون حاصل ہوتا ہے ہماری مقبولیت اور عوامی خدمات سے کچھ لوگ حسد کر کے منفی پروپیگنڈے کر رہے ہیں جو بفضل تعالیٰ ایک بار پھر ناکام ہو چکا ہے جب تک زندگی ہے چوہدری عابد رضا کی قیادت میں ضلع کے عوام کی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وزیرآباد(جی پی آئی) جمیعتہ علماء اسلا م ضلع گوجرانوالہ کے نائب امیرحافظ محمدرفیق عابد علوی،قا ری عبدالباسط عثمانی،قاضی مراد اللہ عثمان قادر،مولانا افضا الحق کٹھانہ،مولانا علائوالدین ،مولانا سعید احمدفاروقی،مولانا گلزاراحمدشاکر،سیداحمدحسن زید شاہ،قاری محمدشفیق نے اپنے مشرکہ بیان میںکہا ہے کہ میڈیا کی طرف سے کردارکشی چلا ئی گئی میڈیا مہم ومیڈیا کی جانبداری کی مذمت کرتے ہیں۔چند مخصوص الیکٹرانک چینل خلاف حقیقت مہم چلا رہے ہیں۔جے یو آئی کاکارکن اس طرح کی مہم پرخاموش نہیںرہے گا۔چینل اپنی روش کوبدلیںحقیقت کے مطابق تبصرہ،خبر اوراپنے حق کواستعما ل کریں۔میڈیا ملک کاقابل ترین ادارہ ہے مگرکچھ لوگ اسکی جانبداری پردھبہ بن رہے ہیں۔میڈیا تنظیموںکوان لوگوں کاکود احتساب کرنا چا ہئے ۔انہوںنے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی دھرنا سیا ست کو غیر ملکی ایجنڈہ قرار دیتے ہیںاسکے ذریعے ملکی معیشت پرکاری حملہ کیا گیا ہے۔اسلام آباد کالاک ڈائون غداری کے مترادف ہے۔اپنے مطالابت کے لئے پارلیمنٹ ہی مناسب وبہتر فورم ہے۔انہوںنے کہا کہ عمران خاںاورانکے کارکنوںنے اخلاقیات کاجنازہ نکالنے کی قسم اٹھا رکھی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وزیرآباد(جی پی آئی) خدا خوفی میںزندگی گزارنے والے افرادرب کریم کوبہت پسند ہیںوہ اپنی آخرت کوسنوارلیتے ہیں۔ایسے لوگ کاروبار ہوتجارت ہواپنے خالق کی رضاسامنے رکھتے ہیں۔ان خیالات کا اظہارپروفیسرڈاکٹر محمدآصف ہزاروی گولڑوی نے نومنتخب کونسلر وصدر انجمن تحفظ حقوق عوام کے صدرافتخاراحمدبٹ کے بڑے بھا ئی عبد الحفیظ کی وفات پرتعزیتی ریفرنس سے کیا۔اس موقع پر ایری مینجر مسلم ہینڈزانٹر نیشنل سید خرم رضا،ڈاکٹر سید رضا سلطان،سیف اللہ بٹ،خواجہ روحیل،نسیم اللہ والے،شیخ صلا ح الدین ،ڈاکٹر طاہرحسین زیدی،ناصرمحموداللہ والے،محمدآسف پی اے ٹو اے سی وزیرآباد،بدر،احسان ،اشفاق،عبد اللہ وڑائچ،وجا ہت رضا،را نامحمدیوسف سمیت معززین علا قہ کی کثیر تعدادموجودتھی۔صاحبزادہ جانشین شیخ القر آن محمدآصف ہزاروی نے کہا کہ عبد الحفیظ بٹ نے ایک صاف ستھری اورسادہ زندگی گزاری انہوںنے محنت اورجانفشانی سے روزی کمانے اوراولاد کی اسلا می طریقہ سے تربیت کرنے میںزندگی گزاری۔وہ نمازروزہ کے پابنداورمحسن کائنات ۖ کے عشق سے سرشار تھے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وزیرآباد(جی پی آئی) تعلیم جیسے اہم شعبہ کوہرگزنظراندازنہیںکیا جاسکتاجبکہ سکولوںمیںاساتذہ اورطلبہ کی حاضری کوبہتربنانے کے لئے ہرممکن اقدامات عمل میںلائے جارہے ہیںاوراس ضمن میںنجی شعبہ تعلیم کی اہمیت وافادیت بھی ناگزیرہے تاکہ شرح خواندگی میںخاطر خواہ اجافہ ممکن بنا یا جاسکے۔ان خیالات کااظہارای ڈی او ایجوکیشن گوجرانوالہ صہیب عمران نے چیئرمین آل پاکستان پرائیویٹ سکولزمینجمنٹ ایسوسی ایشن ملک شکیل احمدسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہا کہ شعبہ تعلیم کے فروغ کے لئے دیئے گئے اہداف ہرصورت میںحا صل کئے جائینگے۔محکمہ تعلیم کے افسران باقاعدگی سے سکولوںکامعائنہ کریںاوررپورٹ دیں۔ای ڈی او ایجوکیشن نے کہا کہ سرکاری سکولوںکی طرح پرائیوٹ سکولز کوبھی پی ای سی کے امتحان کے لئے پانچویں اورآٹھویں جماعت کے امتحان میںبچوںکوشامل کرنا چا ہئے تاکہ ان میںمقابلے کارحجان پیداہوسکے۔انہوںنے کہا کہ ضلع بھرکے نجی سکولزکی رجسٹریشن کاعمل جاری وساری ہے اورجوادارے بغیر رجسٹریشن کے کام کررہے ہیںان کوانتباہ کیا جاتا ہے کہ وہ جلدازجلداپنی رجسٹریشن مکمل کروائیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وزیرآباد(جی پی آئی) آل پاکستان پرائیویٹ سکولزمینجمنٹ ایسوسی ایشن کااجلاس زیرصدارت ملک شکیل احمدمنعقد ہوا۔جسمیں صدر پریس کلب وزیرآبادافتخاراحمدبٹ کے بڑے بھائی عبد الحفیظ بٹ کی وفات پرگہرے رنج وغم کااظہار کیا گیا۔اس موقع پرگل احمدمجتبیٰ،رانا محمداقبا ل،رانا حسن منصور،محمدسیرت،حاجی ہمایوںعزیز،میڈم افشاں،میاںمختاراحمد،ڈاکٹر محمدجمیل ودیگرنے شرکت کی۔اجلاس میںمرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے دعائے مغفرت کی گئی اوراہل خانہ سے دلی ہمدردی کااظہارکیا گیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وزیرآباد(جی پی آئی) انجمن طلبا ء اسلا م وزیرآبادکااجلاس زیرصدارت ضلعی راہنما عمر رضا منعقد ہوا۔جسمیںکمیٹی والی گلی کایونٹ قائم اورباہمی مشاورت سے محمدنعمان صدراورمحمدبلال کوجنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا۔اجلاس میں ناظم دھونکل اسدعلی عطاری،حافظ محمدجمیل،خضرکلیر،ہارون مہرودیگرعہدیداران وکارکنان نے شرکت کی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور (جی پی آئی)اسلامی تحریک پاکستان صوبہ پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ طاقت کے استعمال سے انارکی پیدا ہوگی، حکومت اوراپوزیشن کو ہوش کے ناخن لینے چاہیں۔ ملک کسی قسم کی محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ پارلیمنٹ کی موجودگی میں سڑکوں پر فیصلے کرنے کی روایت جمہوری نظام کے لئے خطرے کا باعث ہوگی۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے سیاسی سیل کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔جس میںمولانا مشتاق ہمدانی،مولانا موسیٰ رضا جسکانی، مولانا اشتیاق کاظمی،میاں فرزند علی چھچھر، مولانا یعقوب رضا حیدری ،بشارت عباس قریشی، پروفیسر ذوالفقار حیدر اور دیگر رہنما موجود تھے۔اجلا س میں سیاسی کارکنوں کی گرفتاریوں، پولیس تشدد اور کنٹینرز لگا کر عوام کے راستے بند کرنے کی شدید مذمت کی گئی ۔ علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ پارلیمنٹ کو مضبوط کرنے سے اختلافی مسائل حل اور جمہوری نظام مضبوط ہوگا۔ پانامہ لیکس پر تمام مذہنی سیاسی اور سماجی حلقوں کا اتفاق ہے کہ حکومت اپوزیشن کے مطالبات کے مطابق ٹی او آرز تسلیم کرلیتی تو کسی سیاسی جماعت کو احتجاجی کی کال دینے کی ضرورت نہ پڑتی ۔ مگر حکمرانوں کو اقتدار کا نشہ اور خوشامدی درباریوں کی طرف سے سب اچھا ہے کی رپورٹ عوام اور ریاست کے بارے میں سوچنے کا موقع نہیں دیتی۔میاں نواز شریف کو جن پیاروں نے 1999ء میں مشکل میں ڈالا تھا ، آج بھی وہی ان کے مشیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری نظام کو خطرہ اپوزیشن کی ایک جماعت اور حکمرانوں کے رویوں سے ہے۔ فوج نے جنر ل راحیل شریف کی قیادت میں پروفیشنل ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ حالانکہ حکومت کی طرف سے عسکری اداروںکو بدنام کرنے کے تمام حربے استعمال کئے گئے۔ اور انگریزی اخبار کی سٹوری کی اب وضاحتیں کی جارہی ہیں ، جبکہ قربانی کا بکرا بھی وزیر اطلاعات کی شکل میں تلاش کرلیا گیا ہے۔ اور حکومت کی کوشش ہوگی کہ موجودہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں کم از کم اس کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے نہ آسکے۔ اور معاملا ت کو نئے چیف آف آرمی سٹاف کے آنے تک تعطل کا شکار رکھا جائے۔اسلامی تحریک کے رہنما کا کہنا تھاکہ سپریم کورٹ نے پانامہ لیکس پر تاریخ سماعت بھی دے دی ہے، تو اس کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے تھا، سنجیدہ سیاسی حلقے حکومت اور اپوزیشن کی ایک جماعت کے رویے سے نالاں اور جمہوری نظام کے بارے میں فکر مند ہیں، کیونکہ بوٹوں والے آتے حالات کے تحت اور جاتے پھر اپنی مرضی سے ہیں۔ اس لئے صبر و تحمل بہت ضروری ہے۔ ۔۔۔۔۔ لاہور(جی پی آئی)4نومبر کو ملک بھر کی مساجد میں مکہ مکرمہ پر حملے کی جسارت کیخلاف بھر پور احتجاج کیا جائے گا۔ وفاق المساجد پاکستان سے متصل 74ہزار سے زائد مساجد میں حوثی دہشتگردوں کی مذمت اور ار ض حرمین الشریفین کی سلامتی ،استحکام اور دفاع کیلئے عزم کیا جائے گا۔ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ مسلمانوں کی وحد ت کے مرکز ہیں۔حوثی باغیوں نے ملت اسلامیہ پر حملے کی کوشش کی ہے۔ یہ بات وفا ق المساجد پاکستان کے مرکزی ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفا ق المساجد پاکستان کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی ،مولانا ایوب صفدر،مولانا عبد الحمید صابری ،مولانا نعمان حاشر،مولانا اشفاق پتافی نے کہی۔ انہوں نے کہا کہ وفاق المسا جد پاکستان سے متصل مساجد میں 4نومبر کو تحفظ ودفاع ارض حرمین الشریفین پر خطبات جمعہ دئیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حوثی باغیوں اور داعش کی جنگ سعودی عرب کی حکومت نہیں بلکہ مسلمانوں کے مقدس مقامات کیخلاف ہے۔ رمضان المبارک میں مسجد نبوی ۖ اور دو روز قبل مکہ مکرمہ پر حملے کی کوشش اس بات کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے ملک بھر کے علماء ،خطباء ،آئمہ سے اپیل کی کہ وہ 4نومبر کو خطبات جمعہ میں حوثی باغیوں کیخلاف مذمتی قراردادیں منظور کریں اور پر امن احتجاجی مظاہروں اور اجتماع کا انعقاد کیا جائے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما و مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی صدر سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے 2نومبراسلام آباد پرامن احتجاج سے قبل ہی لاہور اسلام آباد موٹر وے2یوم کے لیے بندکرنے کے فیصلہ سے لاکھوں مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا انہوںنے کہا کہ حکومتی کرپشن کے خلاف احتجاج سے قبل ہی حکومت بوکھلاہٹ میں اپوزیشن لیڈروں کی نظر بندی، کارکن مرد و خواتین کی گرفتاریاں اور ان پر تشدد جیسے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے انہوںنے کہا کہ لاٹھی گولی سرکار اپوزیشن کو احتجاج کے جمہوری حق سے محروم نہیں کرسکتی ۔کرپشن زدہ حکمرانوں کو بچانے کیلئے پوری ریاستی مشینری کا استعمال غیر آئینی ہے حکومت اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی خود خلاف ورزیاں کر رہی ہے اور راستوں کو کنیٹنر لگا کر بند کرنے کی منصوبہ بندی پر عمل پیرا ہے ۔لیکن اپوزیشن کا احتجاج شروع ہوچکا ہے غیر قانونی ہتھکنڈے بھی اپوزیشن کو احتجاج سے نہیں روک سکتے ان خیالات کاا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ہائوس میں یوتھ ونگ کے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا کہ کرپشن زدہ حکومت کو وزیروں کی قربانیاں بھی نہیں بچاسکتیں ۔عوام کا جم غفیر کرپشن کے خلاف 2نومبر کو اسلام آباد پہنچے گا اور نااہل اور کرپٹ حکمرانوں کا احتساب ہوگا۔اور2نومبر کا دن یوم احتساب ہوگا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ڈسکہ(جی پی آئی)سیرت طیبہ تا قیامت غلامان رسول ۖ کے لئے مشعل راہ ہے ۔اسوۂ رسول ۖ کسی طبقہ ،قوم یا قبیلہ کے لئے نہیں بلکہ کائنات ارضی کے لئے نمونہ ہے ۔اسی پاکیزہ سیرت سے راہنمائی حاصل کر کے عرب کے بدودنیا کے رہبر بن گئے ۔ جھگڑنے والے محبتوں کے سفیر اور دولت پہ مغرور ،در رسول ۖ کے فقیر بن گئے ۔حضور اکرم ۖ نے فرد سے لے کر قوم و ملت کی تربیت و اصلاح کا جامع پلان عطا فرمایا۔ موجودہ دور میں اصلاح معاشرہ کی اشد ضرورت ہے ۔ معاشرے میں بگاڑ سے ہی دہشت گردی، لاقانونیت، فرقہ بندی اور چور بازاری جنم لیتی ہے۔ ان خیالات کا اظہارمرکزی ناظم اعلیٰ تحریک اویسیہ پاکستان وچیئرمین ادارہ تاجدار یمن پاکستان علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی نے جامع مسجد غوثیہ رضویہ ستراہ میں مرزا محمد اسحاق کے بھائی کے ایصال ثواب کیلئے منعقدہ محفل پاک سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا تحفظ ناموس رسالت کی خاطر ہر مسلمان اپنی جان کا نذرانہ دے سکتا ہے ۔ تاریخ غازیان اسلام اور تحفظ ناموس رسالت ۖ کے ہیروں سے بھری پڑی ہے ۔ غازی علم دین شہید رحمة اللہ علیہ کا محبت رسول میں غوطہ زن ہو کر گستاخ رسول کو واصل جہنم کرنا ایمان کا تقاضہ تھا۔آج بھی غازی علم دین شہید ،غازی عامر عبد الرحمن چیمہ شہید اور غازی ممتاز حسین قادری شہید رحمة اللہ علیہم کے پیروکار موجود ہیں ۔ ہم کسی صورت بھی آقا دو جہاں ۖ کی گستاخی برداشت نہیں کر سکتے۔ آج بھی ہروالدین اپنی اولاد کو محبت رسول ۖ میں تحفظ ناموس رسالت ۖ کیلئے ہر قربانی کیلئے تیار کریںتاکہ کوئی بھی گستاخیٔ رسول کی جرأت نہ کر سکے۔اللہ کریم ناموس رسالت کا سب سے بڑا محافظ ہے۔صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی سیرت و کردار سے تحفظ ناموس رسالت کی مثالیں ملتی ہیں۔اس موقعہ پر علامہ مقصور احمد طور ،حاجی محمد خلیل،قاری محمد اقبال ہمدمی، محمد احسان سندھو،محمد عاصم بشیر اویسی،محمد محسن اویسی اور دیگر نے بھی خطاب و ہدیہ نعت پیش کیا ۔ علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی نے کہا کہ قومِ مسلم کی رگوں میں عشقِ رسول ۖ و صحابہ رضی اللہ عنہم و اہلبیت رضی اللہ عنہم خون بن کر گردش کرتا ہے ۔مسلمانوں کو غیروں کے کردار کو چھوڑ کر سیرت النبی ۖ اپنانی ہو گی تاکہ دنیا کے امام بن جائیں ۔ مذہب کے نام پر امن و امان کی تباہی اغیار کے ایجنڈے کی تکمیل ہے ۔فرمانِ رسول ۖ کے مطابق یہود و ہنود مسلمانوں کے دوست نہیں ہو سکتے ۔دنیا میں امن کا قیام نظامِ مصطفےٰ ۖ کے نفاذ ،مقام مصطفےٰ ۖ کے تحفظ اور عشقِ مصطفےٰ ۖ کے فروغ سے ہی ممکن ہے ۔ ۔۔۔۔۔۔ لاہور (جی پی آئی) معروف آرٹسٹ مصباح الدین قاضی کی 31 ویں سولو تصاویری نمائش کا افتتاح نیشنل کالج آف آرٹس لاہور میں منگل کے روز بتاریخ یکم نومبرکو ہورہا ہے، ایک ہفتے کے دورانیے پر مشتمل نمائش کا باضابطہ افتتاح این سی اے کالج کے پرنسپل پروفیسرڈاکٹر مرتضی جعفری کریں گے، مصباح الدین قاضی پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس کے سابق ڈائریکٹر رہ چکے ہیں اور انکا شمار پاکستان کے ان چند آرٹسٹوں میں ہوتا ہے جنہوں نے قومی،صوبائی اور عالمی سطح پر تصویری نمائش کر کے نہ صرف پاکستان کی نمائندگی کی بلکہ پزیرائی بھی حاصل کی،انہوں نے نمائش کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان دنیا کا خوبصورت ترین ملک ہے اور نمائش کے انعقاد کا مقصد عوام کو آرٹ کے ذریعے پاکستان کی قدرتی خوبصورتی سے روشناس کرانا ہے۔تصویری نمائش نیشنل کالج آف آرٹس کی ظہورالاخلاق گیلری میں یکم نومبر سے 7نومبر تک رہے گی ۔ ۔۔۔۔۔ لاہور(جی پی آئی)وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اورملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ سیدنیاز حسین نقوی نے چوتھے تاجدار امامت حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسبت سے ان کی شخصیت کے مظلومانہ پہلو کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ عصر عاشور کی سخت ترین گھڑی میں حضرت امام حسین علیہ السلام نے اپنی شہادت سے قبل منصب امامت امام زین العابدین کے سپرد کیا،جس کے بعد یہ امام اپنے وقت شہادت تک مسلسل مصائب و آلام کا شکار رہے۔خانوادہء رسول کی مستورات کے ساتھ یزیدی دربار اور قیدخانوں کی اذیت سخت ترین آزمائش تھی۔ علی مسجد جامعة المنتظرمیں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سانحہ کربلا کے بعد یزیدی فوج کے ہاتھوں مدینہ منورہ کی تاراجی اور دس ہزار مسلمانوں کے قتل کا دلخراش سانحہ بھی امام زین العابدین نے برداشت کیا۔وہ عبادت گذار ایسے تھے کہ سید الساجدین کے لقب سے مشہور ہوئے، ان کی مناجات اور دعاوں کا مجموعہ صحیفہ کاملہ اللہ تعالیٰ سے دعا مانگنے اور راز و نیاز کا بہترین نمونہ ہے۔ شہدائے کربلا کی یاد میں ماہ محرم اور صفر کے ایام عزا کے حوالے سے علامہ سید نیاز نقوی نے کہا کہ نواسہء رسول پر گریہ عبادت ہے ۔فقط محبان امام حسین ہی ان کی شہادت پر نہیں روتے بلکہ روایات کے مطابق حکم خدا سے ستر ہزار فرشتے دس محرم 61 ھجری سے قیامت کے دن تک امام حسین کی قبر پر رونے کے لئے مامور ہیں۔انہوں نے کہا کہ عزاداری سید الشہدا کسی مسلک کے خلاف نہیں، یزیدیت کے خلاف احتجاج اور اسے بے نقاب کرنا ہے۔ جس پر کوئی سمجھوتہ نہی کیا جاسکتا۔ عزاداری اسلام کی تبلیغ کا بہترین ذریعہ ہے۔ سٹیج حسینی پر آنے والے ہر خطیب کو ذمہ دارانہ گفتگو کرنی چاہیے۔کسی مذہب و مسلک کی توہین کا کوئی پہلو نہیں نکلنا چاہیے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور (جی پی آئی) تحریک دفاع آل سعود پاکستان کے چیرمین ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے مکہ مکرمہ پر حوثی باغیوں کی طرف سے میزائل پھینکنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کوئی مسلمان حجاز مقدس پر حملے کا تصور بھی نہیں کرسکتا۔ یمن کے باغی ہوش کے ناخن لیں، انہیں منہ چھپانے کے لئے جگہ نہیں ملے گی۔ صحافیوں سے گفتگو میں ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا کہ خانہ کعبہ اور مدینہ منور دنیا کے مقدس ترین مقامات ہیں، جن کا تحفظ امت مسلمہ کا ہر فرد کرے گا۔ انہوںنے کہا کہ حجاز مقدس کی توہین یا اس پر حملے کی کوئی جرات نہیںکرسکتا۔ باغیوں کو اللہ تعالیٰ کے غیض وغضب کا شکار ہونا پڑے گا۔اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے سعودی عرب کی اتحادی افواج نے میزائل کو مکہ مکرمہ سے 65کلومیٹر دور ہی ناکارہ کردیا، اگر خدانخواستہ مکہ مکرمہ پر میزائل حملہ ہوجاتا تو شدید نقصان ہوتا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر مسلمان مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کا تحفظ اپنی جان پر کھیل کر کرے گا۔ حوثی باغی کسی غلط فہمی میں نہ رہیں، وہ خطے کا امن تباہ نہیں کرسکیں گے۔ انہیں اپنے منہ کی کھانا پڑے گی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور (جی پی آئی)جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے اتحاد امت پر زوردیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب اور یمن کی جنگ جاری رہنااو آئی سی اور اقوام متحدہ کی ناکامی ہے۔مکہ مکرمہ پر حملے کا کوئی مسلمان سوچ بھی نہیں سکتا۔حوثی قبائل اتحادکے ترجمان نے وضاحت کردی ہے کہ مکہ مکرمہ نہیں،جدہ فوجی اڈہ ان کے میزائل کا ہدف تھا تو اس کے بعد سعودی عرب کے سیاسی اور مذہبی ذمہ داروں اور پاکستان میں ایک مسلکی جماعت کے رہنماوں کو سیاسی اور عسکری نوعیت کے مسئلے کو مذہبی رنگ نہیں دینا چاہیے۔میڈیا ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ مسلمان پہلے ہی فرقہ واریت اور تکفیریت جیسے عذاب سے گذر رہے ہیں،سیاسی تنازعات کو مذہبی رنگ دے کر امت کو مزید تقسیم نہ کیا جائے۔ سنجیدگی سے مذاکرات کے ذریعے تنازعات کا حل تلاش کیاجائے۔ انہوںنے کہا کہ اگر یمنی عوام حکومت کی تبدیلی چاہتے ہیں تو انہیں ایسے ہی حق حاصل ہے جیسے کہ پاکستان یا کسی بھی دوسرے ملک کے لوگوں کو، اس لئے سیاسی مسائل کو سیاسی ہی رہنے دینا چاہیے، انہیں مذہبی رنگ دے کر فتوے بازی سے گریز کیا جائے۔ان کاکہنا تھا کہ خدانخواستہ اگر کبھی حرمین شریفین کے تقدس کو خطرہ ہوا تو امت مسلمہ شیعہ سنی،وہابی بریلوی، مالکی حنبلی اور دیوبندی اہل حدیث کی تفریق کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اپنے ایمانی مرکز کا تحفظ کرے گی۔اس حوالے سے سعودی حکومت کو پریشان نہیں ہونا چاہیے، نعوذباللہ کوئی ابرہا آیا تو اللہ تعالیٰ کعبہ کی حفاظت کو ابابیل بھی بھیج دے گا۔پیر اعجا ز ہاشمی نے حیرت کا اظہار کیا کہ 34۔ ممالک کے اتحاد کی بمباری سے یمن میں جنازے کے اجتماع اورجیل کمپلیکس پر حملے کی انسانی حقوق کی تنظیموں اور مذہبی جماعتوں نے مذمت تک نہیں کی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کراچی(جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سینئرنائب صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ حکومت کے چار چوروں کا ٹولہ بادشاہ سلامت کو بچانے کے لیے ہرروز پریس کانفرنس کرتاہے اور دل کھول کر جھوٹ بولتاہے ،لیکن اب الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے حکومت کی ساری بدمعاشیاں نکلنے والی ہیں ،عادل ہاوس سے جاری بیان میں حلیم عادل شیخ کاکہنا تھاکہ ہمارے کارکنوں کو سڑکوں پر گھسیٹ گھسیٹ کرمارا جارہاہے خواتین اور بچوں کے ساتھ نازیباں سلوک کیا جارہاہے اور کوئی انہیں روکنے والا نہیں ہے اور نہ ہی کوئی قانون ان پر لاگو ہوتاہے ،انہوںنے کہا کہ حکومت ہمارے کارکنوں پر ظلم وستم کے پہاڑ توڑنے کے لیے ساری ریاستی مشینری کو لگا رکھاہے ،چیئرمین عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش ان کی حکومت کا آخری دن ثابت ہوگا،کیونکہ عوام عمران خان سے اسقدر محبت کرتی ہے کہ وہ حکومت کی اینٹ سے اینٹ بجا دے گی،انہوں نے مزید کہاکہ حکومت جتنا بھی ظلم کرلے وہ عوام کو دونومبر کو اسلام آباد جانے سے نہیں روک پائے گی، پانامہ کے چوروں نے نیوز گیٹ کے ذریعے قومی سلامتی کے معاملے سے کھیلنے کی کوشش کی اور ایک معمولی سا صدقہ دیکر جان چھڑانے کی کوشش کی ہے مگر اب جان ان کی وزیراعظم کے استعفیٰ سے ہی چھٹے گی۔حلیم عادل شیخ نے مزید کہاکہ حکومت کو پتہ لگ چکاہے کہ وہ اب جانے والی ہے اس کے باوجود جن پرتشدد رویوں پر وہ اتری ہوئی ہے اس پر یہ ہی کہا جاسکتاہے کہ حکومت اتنا ظلم کرے جتنا وہ برداشت کرسکے کیونکہ ہماری باری آئی تو ایک ایک زخم کا حساب لیا جائے گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سوات(جی پی آئی)ڈسٹرکٹ پولیس افیسر عباس مجید خان مروت نے اپنے آفس میں اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں ضلع کے موجودہ حالات سے بخوبی واقف ہوں ضلع بھرکے تمام چیک پوسٹوں پر چیکنگ سخت کی جائے۔IVS)(VVS)(CRVS) (کے چیکنگ سخت کرکے جرائم کا مکمل کریک ڈائون کیا جائے ۔مزید انہوں نے کہا کہ میرا منشور یہ ہے کہ ضلع بھر میں جسطرح امن وامان قائم ہوچکاہے اسکو فعال رکھا جائے۔ سیکیورٹی پر مامور تمام اہلکاران بلٹ پروف جیکٹ استعمال کرینگے ۔ضلع بھر میں ہر سرکل کے سطح پر سرچ اینڈ کلئیرنس آپریشن کیا جائے،تاکہ چھپے ہوئے جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایاجائے۔اجلاس میں ایس پی ایف آر پی ریاض حسین ،ایس پی پولیس ٹریننگ سکول مبارک خان،ایس پی اپر سوات بخت ذادہ ،ایس پی انوسٹی گیشن عاطف گوہر،انچارج سپیشل برانچ زربادشاہ،سوات بھر کے آل ڈی ایس پی اوز،آل ایس ایچ اوز ودیگر آفیسر نے شرکت کی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سوات(جی پی آئی)اصلاحی کمیٹی امن تنظیم ملاکنڈ ڈویژن کے چئیر مین حاجی زبیر خان نے کہاہے کہ ہم ڈی پی او سوات عباس مجید خان مروت کو ڈی پی او سوات تعینات کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں کہ وہ سوات میں امن برقرار رکھنے اور جرائم کا خاتمہ کریںگے اور ضلع سوات کے سماجی کارکنان سے تعاون جاری رکھیں گے انہوںنے کہاکہ ہم پر امید ہیں کہ ڈی ائی جی ملاکنڈ اختر حیات خان اور ڈی پی او سوات ملک وقوم کی خدمت کرنیوالوں کا ساتھ دیںگے اور پولیس کا مورال بلند کریںگے انہوںنے کہاکہ تھانوں کے سطح پر سماجی لوگوں کو عزت اور مظلوموں کو انصاف دینگے انہوںنے کہاکہ اگر پولیس اور عوام مل کر کام کریںگے تو دن دور نہیں کہ ضلع سوات جرائم پیشہ افراد سے پاک ہوجائے گا اور عوام کا پولیس پر اعتماد میں اضافہ ہوگا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سوات(جی پی آئی)ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر درویش خان نے کہاہے کہ ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کیلئے میرٹ اور صرف میرٹ کے پالیسی پر کام کررہے ہیں ،ڈرائیونگ لائسنس کے حصول سمیت دیگر تمام امور میں بہتری ائی ہے مینگورہ شہر میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کیلئے ٹریفک پولیس انتھک کام کررہی ہے ان خیالا ت کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کیلئے میرٹ کے اصولوں پر عمل پیرا ہے کسی بھی امیدوار کو اس سلسلے میں کسی قسم کی دشورای درپیش نہیں انہوںنے کہا کہ سوات بھر اور خصوصا مینگورہ شہر میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کیلئے ٹریفک پولیس اہلکار جاں فشانی اور بہادری کے ساتھ کام کررہے ہیں جس کانتیجہ سامنے ارہاہے انہوںنے کہاکہ بعض اوقات ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے لیکن سڑکیں تنگ اور رش زیادہ ہونے کیوجہ سے ان مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن جہاں تک ٹریفک پولیس اہلکاروں کا تعلق ہے تو وہ اس سلسلے میں جاں فشانی سے کام کررہے ہیں انہوںنے عوام سے بھی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ ٹریفک مسائل کے حل کیلئے انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ تعاون کا سلسلہ جاری رکھیں ۔ ْ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبرکی خبریں ۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر(جی پی آئی)بھمبرمیں پولیس افسران کے تبادلے متعدد کو ادھر سے ادھر کر دیاگیا تفصیلات کیمطابق SHOسٹی مرزا شبیر حسین کو تبدیل کرکے SHOسماہنی چوکی جبکہ SHOسماہنی چوکی کو حاجی سکندر اعظم کو SHOعلی بیگ ،SHOعلی بیگ شیخ عبدالرحمن کو کو ڈسٹرکٹ ٹریفک انچارج میرپور جبکہ ڈسٹرکٹ ٹریفک انچارج میرپور عمران قاسم کو SHOتھانہ سٹی تعینات کر دیا گیا تمام افسران نے اپنے اپنے عہدوں کو چارج سنبھا ل کر کام شروع کر دیا ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر(جی پی آئی) بھمبر میں ٹھیکیدار یونین کا حکومت کی طرف سے منصوبہ جات کے فنڈز جاری نہ ہونے پر احتجاج حکومت فنڈز ریلیز کرے بصورت دیگر کام بند کرنے پر مجبور ہونگے ترجمان ٹھیکیدار یونین تفصیلات کیمطابق بھمبرمیں ٹھیکیدار یونین نے حکومت آزادکشمیر کی طرف سے مختلف ترقیاتی پراجیکٹس اور منصوبہ جات کے فنڈز جاری نہ کرنے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہاہے کہ ن لیگ کی موجودہ حکومت ناکام ہوگئی ہے حکومت کے پاس نہ توٹھیکیداروں اورنہ ہی ملازمین کو دینے کیلئے بجٹ ہے جس سے ٹھیکیداروں سمیت تمام ملازمین بھی سخت پریشان ہیں ٹھیکیدار یونین کے ترجمان نے کہاہے کہ حکومت اگر فنڈز ریلیز نہیں کرسکتی تو پھر منصوبہ جات کے ٹھیکے جاری نہ کرے اور جاری منصوبہ جات کے فنڈز ٹھیکیداروں کو جاری کیے جائیں تاکہ ٹھیکیدار منصوبہ جات بروقت مکمل کر سکیں۔