گجرات (جی پی آئی) حسینیہ ٹرسٹ گجرات میں چوہدری منظور حسین وڑائچ کی والدہ محترمہ کے ختم قل کے موقع پر علامہ ساجد نقوی نے قراردادیں پیش کیں جنہیں متفقہ طور پر منظور کیا گیا۔ پہلی قرار داد میں مراسم عزاداری اور مجالس عزاء کے خلاف صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں درج ہونیوالی غیر آئینی’ غیر قانونی بلا جواز اور بے بنیاد FIR واپس لی جائیں اور عزداری جو کہ بنیادی حقوق اور شہری آزادی کا مسئلہ ہے پر کسی قسم کی قدغن نہ لگائی جائے۔ دوسری قرارداد میں تفتان کے راستہ میں زائرین کو بے جاء تنگ کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔ اور زائرین کو در پیش مسائل حل کئے جائیں۔ اس راستے سے سفر زیارت سے کسی طرح سے بھی دست بردار نہیں ہوا جا سکتا۔ اس موقع پر ضلعی صدر شیعہ علماء کونسل سید شفقت حسین شاہ’ اور علامہ اصغر یزدانی و دیگر علمائے کرام بھی موجود تھے۔