گجرات (جی پی آئی) چاروںاطراف لائوڈ سپیکر پرذان پر پابندی قابل قبول نہیں اور ضلع گجرات کے تمام مسالک کے علماء کرام کا متفقہ فیصلہ۔پاکستان علماء و مشائح کونسل کے صدرصاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی کی صدارت میں کور کمیٹی ضلع گجرات کے ممبران کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں طے پایا کہ ضلع گجرات میں انتظامیہ کی طرف سے لائوڈ سپیکر ایکٹ کی آڑمیں علماء کرام تذلیل اور مساجد کی توہین برداشت نہیں کی جائے گی ، ۔اس موقع پر انتظامیہ گجرات کی طرف سے عید الاضحٰی کے موقع پر انتظامیہ کی طرف سے مختلف تنظیموں کو NOCجاری کرنے کے باوجود کارکنان پر مقدمات قائم کرنا قابل افسوس ہے۔کور کمیٹی ضلع گجرات نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ لائوڈ سپیکر ایکٹ اورقربانی کھالوں کے ضمن میں علماء کرام پر قائم مقدمات فی الفور واپس لئے جائیں فیصلہ کیا گیا کہ رجسٹریشن کمیٹی کے پاس نہ کرنے کی صورت میں کسی مسجد یا مدرسہ کی رجسٹریشن نہ کی جائے ،کور کمیٹی منے مزید فیصلہ کیا کہ مختلف مسالک کے پرامن علماء کرام پر مقدمات کو کور کمیٹی کی سفارشات پر ختم کیا جائے،بصورت دیگرپور ی کور کمیٹی انتظامیہ گجرات سے عدم تعاون کا اعلان کرتی ہے اور اپنے اجلاس انتظامیہ گجرات کے عہدیداروں کے بغیر جاری رکھنے کا فیصلہ کرتی ہے۔کور کمیٹی نے گجرات میں بڑھتی ہوئی کرپشن کے حوالہ سے بھی تشویش کا قاظہار کیااور محرم الحرام کے ایام اتفاق،اتحاد،محبت ،اخوت کے ساتھ منانے کا فیصلہ کیااجلاس میں چوہدری منظور حسین وڑائچ،سید الطاف عباس کاظمی،مفتی عثمان افضل قادری،چوہدری نثار احمد ایڈووکیٹ،صاحبزادہ سید حسن محمود شاہ گجراتی،چوہدری نثار احمد ایڈووکیٹ،سید الطاف الرحمٰن،چوہدری اختر چھوکر فائونڈر چیئرمینCPLC،خادم علی خادم،طفیل میر،مولانا اظہر حسین ودیگر نے شرکت کی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی)uAEکی ممتاز سماجی شخصیت چوہدری محمد شکیل گجر وطن واپس پہنچ گئے،وطن واپس پہنچنے پر ان کا استقبال ممتاز شخصیات نے کیا۔وہ دورہ پاکستان کے دوران ممتاز سماجی،سیاسی و کاروباری شحصیات سے ملاقاتیں کریں گے، ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی)ممتاز سماجی شخصیت نواب خلیل الرحمٰن بانی نواب ممتاز گرلز کالج نے گذشتہ روز دیہی مرکز صحت دولت نگر کا دورہ کیاSMOڈاکٹر نعم خاور سے ملاقات کی اور انہیں ان کی بہترین خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔مرکز صحت میں مریضوں کا رش ان کی خدمات کا ثبوت ہے،ان کی تمام ٹیم کی خدمات قابل تحسین ہیں ۔اس موقع پر ڈاکتر نعیم خاور نے کہا کہ دکھی انسانیت خدمت میری اولین ترجیح ہے اس مرکز کو ہم مثالی بنائیں گے،قاری محمدشفیع بھی ہمراہ تھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اہل کنجاہ کو کیڈٹ کالج کا تحفہ دینے کی نوید سنا دی ۔ ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ نے کنجاہ میں پریس کلب کے صدر حاجی محمد صدیق بٹ کی رہائش گاہ پر فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا اور عوامی نمائندوں سے گفتگو کرے ہوئے کہا کہ کھاریاں کینٹ میں ایک تقریب کے دوران میری آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات ہوئی ہے جس پر انہوںنے میجر شبیر شریف شہید ہسپتال کنجاہ کی کارکردگی پر تسلی بخش اظہار کیا ۔ ڈی سی او گجرات نے بتایا کہ آرمی چیف نے کہا کہ وہ بہت جلد کنجاہ کا دورہ کریں گے اورکنجاہ کے عوام کی خواہش مجھ تک پہنچی ہے کہ وہ کیڈٹ کالج بنوانے کے خواہش مند ہیں انشاء اﷲ اہل کنجاہ کو کیڈٹ کالج کا تحفہ دینگے ۔ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ کے منہ سے یہ خبر سنتے ہی اہل کنجاہ کی خوشی کی انتہا نہ رہی اور انہوںنے آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور ڈی سی او گجرات کا بھی شکریہ ادا کیا جن کی کاوشوں سے یہ کارنامہ سرانجام ہونے کو ہے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی)کنجاہ پریس کلب کے صدر حاجی محمد صدیق بٹ کی اہلیہ محترمہ اور شعیب احمد بٹ (جرمنی ) کی والدہ محترمہ کی وفات پر ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ سمیت دیگر اہم شخصیات نے ان کی رہائش گاہ پر آکر فاتحہ خوانی کی اور اظہار تعزیت کیا ۔ اظہار تعزیت کرنے والوں میں ایم ایس میجر شبیر شریف شہید نشان حیدر (THQ)کنجاہ ڈاکٹر عابد محمود غوری ،چیف ایڈیٹر روزنامہ جذبہ گجرات ایم دائود خاں ،گجرات پریس کلب کے سابق صدر حاجی عثمان طیب ، ایس ڈی او ٹیلی فون کنجاہ امجد بلال بٹ ،جماعت اہلسنت کنجاہ کے صدر ڈاکٹر محمد اکرم کریمی ،مسلم لیگ ن کنجاہ کے صدر میر صلاح الدین ،چیف آفیسر بلدیہ کنجاہ ارشاد احمد وڑائچ ، کنجاہ پریس کلب کے سابق صدر یاورعباس ، جنرل سیکرٹری احسان فیصل کنجاہی ، سابق صدر قمر رشید چشتی ، کونسلر رضوان الحق راٹھور، کونسلر چوہدری خرم وڑائچ ، کونسلر مدثر وڑائچ، بزم غنیمت و شریف کنجاہی کے صدر منیر چشتی کنجاہ ، حکیم عمران سہیل ، ہمدرد ویلفئیر سوسائٹی کنجاہ کے صدر حکیم لیاقت علی ، جی پی آئی نیوز گجرات کے چیف ایڈیٹر ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ، نیوز ایڈیٹر شانہ بشانہ خلیل انور، فیاض احمد ایڈووکیٹ ، ڈاکٹر زاہد تنویر، ڈاکٹر محمد ضیاء اﷲ ، عام لوگ پارٹی کنجاہ کے صدر ممتاز بٹ ،پرنسپل آکسفورڈ سکول کنجاہ محمد اصغر گوندل ایڈووکیٹ ، شیخ محمد ادریس ، محمد اشرف بزمی ، میر عبدالباقی ،ملک محمد عارف، مہر نثار احمد و دیگرشامل ہیں جنہوںنے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور دعائے مغفرت کرتے ہوئے اﷲ تعالیٰ سے دعا کی کہ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اورپسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی)محرم الحرام کے دوران امن و امان مذہبی ہم آہنگی برقرار رکھنے کیلئے شعلہ بیاں علماء کے ضلع میں داخلہ اور زباں بندی کے احکامات پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا کسی بھی تنظیم یا فرد کو مذہبی پوسٹر چھپوانے ، چھاپنے اور لگانے کی اجازت نہیں دی جائے گی ، یہ فیصلہ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا ہے جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سہیل ظفر چٹھہ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ اجلاس میں محرم الحرام کے دوران امن و امان ، فرقہ وارانہ اور مذہبی ہم آہنگی برقرار رکھنے کیلئے تمام معاملات پر تفصیلی غور و حوض کیا گیا ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جن علماء پر حکومت پنجاب یا ضلعی حکومت نے پابندیاں عائد کر رکھی ہیں ان کے حوالے سے احکامات پر ہر صورت عمل یقینی بنایا جائے گا کمیٹی نے منتظمین سے اپیل کی کہ جن علماء کے ضلع میں داخلہ پر پابندی ہے یا ان کی زبان بندی کی گئی ہے انہیں مجالس یا مذہبی پروگراموں میں ہرگز مدعو نہ کیا جائے تا کہ امن و امان کی فضاء برقرار رہ سکے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کسی بھی تنظیم یا شخص کو مذہبی پوسٹر چھپوانے کی اجازت نہیں ہو گی نہ ہی کوئی ایسے پوسٹر چھاپے گا اور نہ ہی کوئی شخص ایسے پوسٹرز لگانے کا مجاز ہو گا ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی)نسبت مصطفےٰ ۖ سے انسان با کمال اور بے مثال بن جاتا ہے ۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اور اولیاء اُمت نے ہمیشہ نسبتوں کا احترام کیا ۔ نسبتِ رسالت ۖ کی وجہ سے حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے جو ہاتھ رسول رحمت ۖ کے ہاتھ میں دیا تھا کبھی شرمگاہ کو نہیں لگایا ۔ سیدنا علی المرتضیٰ علیہ السلام بھی نسبت رسول ۖ کی برکت سے پورے مومنین کے ولی و مولیٰ بنے ۔ حضرت انس رضی اللہ عنہ بن مالک کا دسترخوان نسبت یدِ مصطفےٰ ۖ کی برکت سے آگ میں نہیں جلتا۔ آج بھی ملت اسلامیہ اُسی عظیم رسول ۖ کی نسبت سے اقوام عالم میں ممتاز ہے ۔ مگر دہشت گردوں نے اسلام کو غلط رنگ میں پیش کر کے بدنام کیا ۔ شہر رسول ۖ کو خونِ مسلم سے رنگین نہ کرنے کا ارادۂ عثمان ذوالنورین رضی اللہ عنہ اُسی نسبت کا احترام ہی تو تھا ۔ قوم مسلم اپنے اسلاف کے نظریات پر عمل کر کے دہشت گردی، فرقہ واریت اور مسائل سے نکل سکتی ہے ۔ محبت رسول ۖ کا تقاضا ہے کہ ہم صحابہ کرام رضی اللہ عنہم، امہات المؤمنین رضی اللہ عنہن ، آل رسول ۖ اور اولیاء امت کا احترام نسبت رسول ۖ کی وجہ سے کریں ۔ حکومت ان صاحبان نسبت کی یاد میں عام تعطیل کا اعلان بھی کرے۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی امیرتحریک اویسیہ پاکستان پیرغلام رسول اویسی اور مرکزی ناظم اعلیٰ تحریک اویسیہ پاکستان علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی سجادہ نشین مرکز اویسیاںنارووال نے تحریک اویسیہ پاکستان ضلع گجرات کے زیر اہتمام سرگودھا روڈ گجرات پر منعقدہ محفل میلاد مصطفےٰ ۖ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم محمدی ۖ نسبت والے ہیں ۔ ہمارے اسلاف کی پاکیزہ نسبتیں ہمیں دنیا و آخرت میں نجات دلائیں گی ۔ جس محفل کی نسبت سرکار مدینہ ۖ سے ہو جائے وہ محفل دنیا کی سب محفلوں سے عظیم ہو جاتی ہے ۔ہمیں پاکیزہ نسبتوں کو فروغ دے کر ملک و ملت کی فلاح کا راستہ اپنانا ہو گا۔اس موقعہ پر چوہدری محمد یعقوب اویسی ایڈووکیٹ ،صاحبزادہ علامہ علی رضا اویسی، قاری محمد ارشد اویسی،محمد محسن اویسی، محمد عاصم بشیر اویسی ،محمد منور ایس ٹی ،مرزا محمد ندیم ،مرزا محمد شکیل اور دیگر نے بھی خطاب و ہدیہ نعت پیش کیا ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی)ڈی پی او گجرات سہیل ظفر چٹھہ کی تھانہ کڑیانوالہ کے علاقہ میں کھلی کچہری ،تفصیلا ت کے مطابق تھانہ کڑیانوالہ کے علاقہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقہ کی عوام الناس نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔اس موقع پر ڈی پی او گجرات سہیل ظفر چٹھہ نے عوام الناس کو درپیش مسائل سنے اور ان کی داد رسی کے لئے موقع پر موجود پولیس افسران کو احکام صاد ر فرمائے ۔جس پر عوام الناس نے ڈی پی او گجرات کے اس اقدام کو سراہا ۔ڈی پی او گجرات نے اس موقع پر کہا کہ عوام کو سستا اور فوری انصاف ان کی اولین ترجیح ہے ۔کھلی کچہری کے بعد ڈی پی او گجرات نے تھانہ کڑیانوالہ کا وزٹ کیا جس میں تھانہ کے ریکارڈ اور صفائی چیک کی گئی ۔ڈی پی او گجرات نے اس موقع پر انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے مقدمہ میں ملوث دو ملزمان کو چھوڑنے کا حکم صادر فرمایا ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی)قائد ملت جعفریہ پاکستان اور اسلامی تحریک کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر میں عوام اپنے حق خودارادیت کی جنگ لڑ رہے ہیں، 76 روز میں 118 افراد شہید کردیئے گئے، سینکڑوں زخمی ہیں ، بھارتی سفاکیت اور عوام کی مظلومیت عالمی اداروں کو کیوں نظر نہیں آتی،انسانی حقوق کی تنظیمیں، اقوام متحدہ کیوں خاموش ہیں؟ جبکہ او آئی سی عملی اقدام سے گریزاں ہے۔ اقوام متحدہ میں وزیراعظم کا خطاب جاندار تھا مگر ہمیں سفارتی محاذو ں پر مسئلہ کشمیر کو مزید مضبوط کرنے اور عالمی سطح پر رائے عامہ کو ہموار کرنے کی ضرورت ہے، ہمسائیوں سمیت عالمی دنیا کے ساتھ برابری کی سطح پر تعلقات کو استوار کرنا ضروری ہے، کوئی مشکل وقت آیا تو کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا ۔ ماضی میں ہم پر خارجہ پالیسی مسلط کی جاتی رہی، خود مختار اور ذمہ دار ایٹمی ملک کی حیثیت سے اپنی خارجہ پالیسی ازسرنو مرتب کرنے کی ضرورت ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدرسبزواری سے گفتگو میں کیا ۔قائد ملت جعفریہ پاکستان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں 76 روز گزر گئے ہیں لیکن تاحال عوام پر بھارتی مظالم میں کمی نہیں آئی، یہا ں تک کہ پرامن احتجاج کا حق تک سلب کرتے ہوئے کرفیو نافذ کردیاگیا اب تک کی اطلاعات کے مطابق 118 افراد شہید اور سینکڑوں زخمی کردیئے گئے لیکن افسوس یہ سفاکیت عالمی اداروں خصوصاً انسانی حقوق کی تنظیموں کو نظر آتی ہے نہ اقوام متحدہ کی جانب سے کوئی اقدام اٹھایاگیا جبکہ او آئی سی کیوں عملی اقدام اٹھانے سے گریزاں ہے ؟ ہم ایک مرتبہ پھر مطالبہ کرتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق تمام فریقین کی خواہشات کے احترام کے ساتھ حل کیا جائے۔علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ وزیراعظم میاں نوازشریف نے جس انداز میں مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ میں جنرل اسمبلی کے فلور پر اٹھایا وہ مستحسن اور جاندار ہے لیکن موجودہ حالات کا جائزہ لیا جائے تو ہمیں روایتی حریف کی کارستانیوں کا معاملہ مزید موثر طریقے سے عالمی سطح پر اٹھانے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افسوس ماضی میں ہم پر خارجہ پالیسی مسلط کی جاتی رہی، اکثر فیصلے ایسے کئے گئے جو ہمارے تھے ہی نہیں لیکن تھونپے گئے ، اب ہمیں ایک خود مختار اور ذمہ دار ایٹمی ملک کی حیثیت سے اپنی خارجہ پالیسی ازسرنو مرتب کرنے کی ضرورت ہے اور اپنی پالیسیوں پرنظر ثانی کی ضرورت ہے۔ ہمسائیوں سمیت عالمی دنیا کے ساتھ برابری کی سطح پر تعلقات کو استوار کرنا ضروری ہے ۔ ہمیں اس بات کو بھی مدنظر رکھنا چاہیے کہ اپنے ملک میں کسی دوسرے کی مداخلت کا راستہ روکیں اور کسی دوسرے ملک کے داخلی معاملات سے خود کو علیحدہ رکھیں ، اس سلسلے میں عملی اقدامات اٹھانے کی بھی ضرورت ہے۔ انہوںنے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہاکہ اگر کبھی ملک پر مشکل وقت آیا تو کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا اور دفاع وطن کیلئے اپنی آئینی و قانونی دائروں میں رہتے ہوئے ہر اقدام اٹھانے سے دریغ نہیں کرینگے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے ویژن کے مطابق حکومت پنجاب انقلابی زرعی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے کسانوں کو دی جانے والی سہولیات کے نتیجہ میں مختلف فصلوں ، دودھ اور گوشت کی پیداوار میں اضافہ ہو گا،چھوٹے کسانوں کو فصل ربیع اور خریف کیلئے بلا سود قرضوں کا بھی اجراء کیا جائیگا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے محکمہ زراعت توسیع کے زیر اہتمام کسان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ای ڈی او زراعت حافظ جمیل ، ڈی او زراعت توسیع محمد رفیق تارڑ ، اے ڈی ایل آر نعیم اشرف و دیگر نے بھی اظہار خیال کیا، ڈی او زراعت چوہدری مبشر احمد ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت توسیع گجرات سید سجاد بخاری ، ڈاکٹر طاہر عزیز ، اطہر عطاری ، محمد علی ، زراعت افسران ، کسان راہنما ڈاکٹر علی احمد طاہر اور بڑی تعداد میں کسانوںنے کنونشن میں شرکت کی ۔انہوں نے اس موقع پر محکمہ زراعت کے 49فیلڈ اسسٹنٹس کو اپنے فرائض کی بہتر طریقے سے ادائیگی کیلئے موٹر سائیکل اور کسانوں کو زرعی آلات کی الاٹ منٹ کے لیٹر تقسیم کیے ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ کسان پاکستانی معاشرے کا انتہائی اہم طبقہ ہے جو نہ صرف خوراک پیدا کرتے ہیں بلکہ ملکی ایکسپورٹ کا 29فیصد زرعی پروڈکٹس ہیں ، حکومت پنجاب ملکی ترقی کیلئے کسانوں کے اہم کردار کو تسلیم کرتی ہے اور ان کی بہبود کیلئے پالیسیاں وضع کی جا رہی ہیں ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ گزشتہ مالی سال کے دوران حکومت نے کسانوں کو سبسڈی پر جدید زرعی آلات ، 33فیصد رعایتی قیمتوں پر دالوں کے بیج ، گندم کی نئی قسم فیصل آباد 2008کا بیج بلا معاوضہ فراہم کیا کسانوں کو وزیراعظم کے پیکج کے تحت فصل خریف کے نقصانات کے ازالہ کیلئے فی ایکٹر پانچ پانچ ہزار روپے نقد ادا کیے ۔ انہوںنے بتایا کہ لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ نے کسانوں کے مویشیوں کے علاج کیلئے جدید موبائل ڈسپنسریاں فراہم کیں اور ہیلپ لائن 0800-9211کا آغاز کیا اور جانوروں کو وبائی امراض سے بچانے کیلئے حفاظتی ٹیکے بھی لگائے گئے گوشت کی پیداوار میں اضافہ کیلئے کٹے پالنے والے مویشی پال حضرات کو نقد معاوضہ ادا کیا گیا ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے بتایا کہ رواں مالی سال کے دوران کسانوں کی بہبود کیلئے حکومت نے بلا سود قرضوں کا پروگرام متعارف کروایا ہے جس کے تحت ساڑھے بارہ ایکٹر تک زمین کے مالک کسانوں ان کے مزاروں اور ٹھیکیداروں کو فصل ربیع کیلئے 5ایکٹر پر فی ایکٹر 25ہزار روپے اور خریف کیلئے فی ایکٹر 40ہزار روپے قرض دے گی اس مقصد کیلئے متعلق تحصیل کے اراضی ریکارڈ سنٹر سے کمپیوٹرائزڈ پاس بک حاصل کی جا سکتی ۔ انہوںنے کہا کہ حکومت نے کسانوں کی سہولت کیلئے کھادوں کی قیمتوں میں واضع کمی کی ہے اور ان قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے ضلع میں پانچ فریٹلائزر مجسٹریٹس کا تقرر کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کسانوں سے کہا کہ کھادوں کی زائد قیمت وصول کرنے والوں اور مویشیوں کے علاج کے عوض پیسے لینے والوں کی نشاندہی کی جائے ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہاکہ ضلع گجرات میں کسانوں کو سود پر قرض دینے اور بیوپاریوں کی لوٹ مار سے بچانے کیلئے عملی اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے آئندہ کسی بھی شخص کو اس طرح کے دھندے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور اس میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا۔ انہوں نے فیلڈ اسسٹنٹس سے کہاکہ حکومت نے ان کیلئے بہترین ٹرانسپورٹ کا انتظام کیا ہے وہ اس سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور کسانوں کو کاشتکاری کے جدید رحجانات سے آگاہ کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔ اس سے قبل ڈی او زراعت توسیع محمد رفیق تارڑ و دیگر افسران نے کسانوںکو زراعت کے فروغ کیلئے حکومتی پالیسیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کسان کنونشن کے دوران لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں کی طرف سے مویشیوں کے علاج کے عوض پیسے لینے اور ہیلپ لائن پر کال کا بروقت رسپانس نہ کرنے کی شکایات کا سخت نوٹس لیا ہے اور ای ڈی او زراعت حافظ جمیل کو ہدایت کی ہے کہ وہ تمام معاملات کی نگرانی کریں اور ایسے عناصر کو نشان عبرت بنا دیا جائے ۔ کسان کنونشن کے دوران عبدالجبار نامی کسان نے بتایا کہ اس نے اپنے بیمار مویشی کے علاج کیلئے لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں سے رابطہ کیا لیکن بروقت علاج نہ ہونے کی وجہ سے اس کا جانور مر گیا ۔ بعض دیگر کسانوںنے بھی مذکورہ کسان کے موقف کی تائید کی جس پر انہوںنے لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ کے افسران کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ۔ ڈی سی او نے ای ڈی او زراعت حافظ جمیل کو ہدایت کی کہ مستقبل میں اس نوعیت کی شکایات کسی صورت موصول نہیں ہونی چاہیں ۔ ڈی سی او نے اعلان کیا کہ ضلع گجرات کے دو کسانوں کے نام حکومت پنجاب کو بھجوائے جائیں گے جنہیں مستقبل میں زرعی آلات کی خریداری کیلئے کمیٹی میں شامل کرنے کی درخواست کی جائے گی ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)لیڈیز کلب گجرات کی تزئین و آرائش کا کام 15اکتوبر تک مکمل کر لیا جائیگا کلب کے انتخابات اکتوبر کے آخر میں کروائے جائیں گے ، آئندہ ماہ کے وسط تک ممبر شپ حاصل کرنے والی خواتین الیکشن میں ووٹ ڈالنے کی اہل ہونگیں یہ فیصلہ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی زیر صدارت لیڈیز کلب کے اہم اجلاس میں کیا گیا جسمیں چیئرمین بیوٹیفکیشن کمیٹی حاجی اورنگزیب بٹ ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ندیم بٹ اور ایگزیکٹو کمیٹی کی ممبر خواتین نے شرکت کی ۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ لیڈیز کلب کی ممبر شپ تیزی سے جاری ہے اور اب تک ممبران کی تعداد 109ہو گئی ہے ممبر شپ فیس 10ہزار روپے مقرر کی گئی ہے ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ممبران کی تعداد ایک خاص حد تک پہنچنے کے بعد ممبر شپ فیس ایک لاکھ روپے کر دی جائے گی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ لیڈیز کلب کو بھی جم خانہ گجرات کی طرح معیاری مرکز بنایا جائے گا کلب میں خواتین کیلئے جم ، ٹیبل ٹینس ، بیڈ منٹن کی سہولت فراہم کی جائے گی اس کے ساتھ ڈائننگ ہال اور مرکزی ہال بھی بنایا جائیگا ۔ انہوںنے کہا کہ لیڈیز کلب کے داخلی راستے پر دونوں اطراف ٹف ٹائیل لگانے کا آغاز کر دیا گیا ہے ساتھ ہی لائیٹنگ کا بھی بہتر انتظام کیاجائے گا ۔ اجلاس میں لیڈیز کلب کا آئین بنانے کیلئے تین رکنی سب کمیٹی تشکیل دی گئی جبکہ کلب کا نظام جمہوری طریقے سے چلانے کیلئے سیکرٹری اور چار ایگزیکٹو ممبران کا انتخاب ووٹنگ کے ذریعے کیا جائے گا ۔