گجرات کی خبریں 31/12/2015

Gujarat

Gujarat

گجرات (جی پی آئی) سابق ڈپٹی وزیر اعظم پاکستان اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی تعزیت کیلئے ممتاز مسلم لیگی رہنما فیصل عزیز کی رہائشگاہ پر گئے اور ان کے والد محترم کی وفات پر ان سے اظہارِ تعزیت کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ ان کا استقبال فیصل عزیز مرزا ‘ ذیشان عزیز آف فیصل پی وی سی پائپ انڈسٹریز نے کیا۔ اس موقع پر چوہدری پرویز الٰہی نے مرزا عزیز اور انکے خاندان کی مسلم لیگ (ق) کیلئے خدمات کو بے حد سراہا۔ دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرزا عزیز کو جنت الفردوس میں جنت عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ اس موقع پر مرزا رضا اشرف آف اشرف پلازہ، عامر لطیف طور’ شامیر مرزا’ حسیب مرزا’ حبیب مرزا’ علی مرزا’ اسد شیراز’ اسلم چیمہ’ عامر چوہدری ‘ ڈاکٹر رزاق غفاری و دیگر بھی تھے۔
……………………………
گجرات (جی پی آئی) جی پی آئی کے سٹاف کی جانب سے گجرات پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چیف ایڈیٹر جی پی آئی ڈاکٹر رزاق احمد غفاری’ ایڈیٹر ذوالفقار علی باجوہ’ سینئر ایڈیٹر عامر چوہدری، ایگزیکٹو ایڈیٹر عشرت چوہدری’ یاسر وریاء و دیگر نے گجرات پریس کلب کے انتخابات میں شاندار کامیابی پر گجرات پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران خصوصاً گروپ لیڈر محمد یوسف ساقی’ طفیل میر و دیگر کو مبارکباد پیش کی ہے اور امید ظاہر ہے کہ نو منتخب عہدیداران عرفان جعفری کی قیادت میں صحافتی امور احسن طریقہ سے سرانجام دیں گے اور گجرات پریس کلب کے صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کریں گے۔ اور گجرات پریس کلب کے وقار میں اضافہ کا سبب بنیں گے۔
……………………………
گجرات (جی پی آئی) ممتاز نوجوان کاروباری شخصیت سیٹھ یاسر لطیف صراف کی جانب سے گجرات پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد۔ انہوں نے گجرات پریس کلب کے انتخابات میں شاندار کامیابی پر گجرات پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران خصوصاً گروپ لیڈر محمد یوسف ساقی’ طفیل میر ‘ عبدالستار مرزا و دیگر کو مبارکباد پیش کی ہے اور امید ظاہر ہے کہ نو منتخب عہدیداران عرفان جعفری کی قیادت میں صحافتی امور احسن طریقہ سے سرانجام دیں گے اور گجرات پریس کلب کے صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کریں گے۔ اور گجرات پریس کلب کے وقار میں اضافہ کا سبب بنیں گے۔
…………………………………
گجرات (جی پی آئی) جی پی آئی کا تعزیتی اجلاس ڈاکٹر رزاق احمد غفاری کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں نوجوان صحافی انجم شہزاد کے چچا کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا۔ اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ اجلاس میں ڈاکٹر رزاق غفاری’ ذوالفقار علی باجوہ’ عامر چوہدری’ یاسر وریاء و دیگر نے شرکت کی۔
……………………………
گجرات (جی پی آئی) صدر پنجاب نعت کونسل شیخ عرفان پرویز ‘ عامر چوہدری ‘ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری’ مرزا الیاس جرال و دیگر عہدیداران نے گجرات پریس کلب کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے پر سید عرفان جعفری’ ملک شفقت اعوان’ اعجاز احمد شاکر’ فرحان مرزا ‘ تجمل منیر’ شامی کٹھانہ’ شاہد رسول’ و دیگر کو مبارکباد پیش کی ہے۔ اور اُمید ظاہر کی ہے کہ گجرات پریس کلب کے عہدیداران صحافیوں کے وقار میں اضافہ اور مسائل کے حل کیلئے اقدامات کریںگے۔
……………………………
گجرات (جی پی آئی) سدھار کے زیر اہتمام انتخابی اصلاحات کے بارے میں سرگرمیوں سے آگاہی کیلئے میڈیا بریفنگ کا اہتمام کیا گیا ۔ جس سے ضلعی کنوینئر علی ابرار جوڑا ‘ افتخار بھٹہ اور بدر احمد نے خطاب کیا ۔پاکستان میں جمہوریت کو مضبوط بنانے کیلئے ایک ایسا انتخابی نظام انتہائی ضروری ہے جو عوام کے اعتماد پر پورا اترتا ہو۔ مستقبل میں ہونے والے انتخابات کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے موجودہ انتخابی نظام میں جامع اصلاحات کی ضرورت ہے۔ جو پاکستان میں جمہوریت کو مضبوطی سے پروان چڑھنے میں مدد فراہم کر سکے۔ مختلف قومی و بین الاقوامی اداروں میں پہلے ہی مستقبل کے انتخابات کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے ضروری انتخابی اصلاحات کے خدوخال کے بارے میںاتفاق رائے موجود ہے۔ مئی 2013ء میں ہونے والے عام انتخابات کے بعد عوام اور نمایاں سیاسی جماعتوں کی طرف سے انتخابی اصلاحات کا مطالبہ شدت سے اُبھر کر سامنے آیا۔ سدھار نے انتخابی اصلاحات کی اہمیت اور ضرورت کے بارے میں با خبر عوامی رائے قائم کرنے کیلئے پنجاب کے پانچ اضلاع ‘ گوجرانوالہ’ گجرات’ حافظ آباد’ سیالکوٹ’ نارووال میں انتخابی اصلاحات کی ایڈووکیسی مہم پراجیکٹ کا آغاز کیا ہے۔ اس مہم کو کامیابی سے سر انجام دینے کیلئے ضلعی گروپ برائے انتخابی اصلاحات DERG کی تشکیل کی گئی ہے۔ DERG شراکت داروں کے ساتھ مشاورت کا یہ عمل مختلف سرگرمیوں کے ذریعے سرانجام دیا گیا۔ جن میں سیاسی جماعتوں کے ساتھ ملاقاتیں’ اراکین اسمبلی و سینیٹ کے ساتھ میٹنگز’ میڈیا بریفنگز’ پبلک سیمینارز’ فورمز’ دستخطی مہم’ معلومات مواد کی تقسیم اور پراجیکٹ کی اختتامی تقریب شامل ہیں۔ اس سلسلے میں دوسری ضلعی عہدیداران کے ساتھ میٹنگ میں کنوینئر علی ابرار جوڑا ‘ ممبر افتخار احمد بھٹہ’ ساجد راٹھور’ ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر بدر احمد’ اور ڈاکٹر شکیل سرور موجود تھے۔ فافن کی تجاویز کو منتحب اراکین تک پہنچانے کیلئے چوہدری جعفر اقبال ایم این اے’ نوابزادہ مظہر علی خاں ایم این اے’ چوہدری عابد رضا ایم این اے ‘ میجر معین نواز MPA’ حاجی عمران ظفر’ MPA ‘ چوہدری شبیر احمد کوٹلہ MPA’ اور سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں چوہدری سلیم سور جوڑا’ پی ٹی آئی’ سید عظمت شاہ مسلم لیگ (ق) ‘ اور ڈاکٹر زاہد ظہیر پی پی پی اور چوہدری تنویر گوندل سے ملاقاتیں کی گئی اور ان سے انتخابی اصلاحات کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا گیا اور فافن کا شائع شدہ سفارشاتی ایجنڈا پہنچایا گیا تاکہ وہ متعلقہ حکام ان تجاویز کو پہنچائیں۔
………………………………
گجرات (جی پی آئی) ممتاز ماہر تعلیم ڈائریکٹر دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس شہزاد شفیق نقشبندی نے گجرات پریس کلب کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے پر سید عرفان جعفری’ ملک شفقت اعوان’ اعجاز احمد شاکر’ فرحان مرزا ‘ تجمل منیر’ شامی کٹھانہ’ شاہد رسول’ و دیگر کو مبارکباد پیش کی ہے۔ اور اُمید ظاہر کی ہے کہ گجرات پریس کلب کے عہدیداران صحافیوں کے وقار میں اضافہ اور مسائل کے حل کیلئے اقدامات کریںگے۔
……………………………
گجرات(جی پی آئی) بہترین علمی تحقیق ہی وہ نصب العین ہے جو ترقی کی نئی راہیں وا کر سکتا ہے۔ کسی بھی علم کا صحیح ادراک تبھی ممکن ہے جب آپ علم کے بنیادی تصورات سے آگاہی و شناسائی رکھتے ہوں۔ کائنات کے سربستہ رازوں کی دریافت میں علم ریاضی نے بنیادی کردار ادا کیا ہے۔ ریاضی کو تمام علوم کی ماں قرار دیا جاتا ہے کیونکہ علوم کے تمام شعبوں میں ہمیں اعدادوشمار اور مختلف وسائل سے واسطہ پڑتا ہے۔ علم ریاضی کو تمام علوم میں عمل دخل حاصل ہے۔ ان خیالات کا اظہار مایۂ ناز پاکستانی ریاضی دان ڈاکٹر محمد عثمان نے جامعہ گجرات کے شعبۂ ریاضی کے زیر اہتمام منعقدہ دو روزہ ورکشاپ”انجینئرنگ اور فنانس میں حسابی طریق کار” کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر محمد عثمان ایک عالمی شہرت یافتہ پاکستانی ریاضی دان ہیں جو اس وقت اپنی خدمات ڈیٹن یونیورسٹی امریکہ میں سرانجام دے رہے ہیں۔ انکے ریاضی بارے تحقیقی مقالہ جات کی اہمیت کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا جا چکا ہے۔ جامعہ گجرات کے شعبہ ریاضی نے اس ورکشاپ کا اہتمام حکومت پاکستان کی وفاقی وزارت تعلیم اوربیرون ملک مقیم اعلیٰ تعلیم یافتہ پاکستانیوں کے صدارتی پروگرام برائے پیشہ وارانہ تربیت کے تعاون و اشتراک سے کیا تھا۔ اس ورکشاپ کا مقصد طلبا و طالبات کے علاوہ اساتذہ میں بھی جدید تحقیق کے رُحجانات کا فروغ تھا۔ اس ورکشاپ میں جامعہ گجرات کے مختلف شعبہ جات مثلاً انفرمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، ریاضی، فنانس اور بزنس سے تعلق رکھنے والے بیس سے زیادہ اساتذہ اور ایم فل سکالرز نے شرکت کی۔ ڈاکٹر محمد عثمان نے اپنے افتتاحی کلمات میں مزید کہا کہ ریاضی ایک قدیم علم ہے جس میں زمانے کے بدلائو کے ساتھ مختلف تہذیبوں میں قابل قدر ترقی ہوئی۔ سیکھنے کا عمل عمر بھر جاری رہتا ہے۔ سیکھنے کے عمل کے لیے بحث مباحثہ بہت ضروری ہے۔ کسی بھی علم سے متعلق واضح نظریات ہی ہمیں کسی مسئلہ کا حل دریافت کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔ تصورات کا صحیح ادراک ہی دراصل علم ہے۔ کتابوں کے ذریعے حاصل کیے ہوئے علم کو بھی کبھی نظر انداز نہ کیا جانا چاہیے۔ اس ورکشاپ کے چیف آرگنائزر اور شعبۂ ریاضی کے استاد ڈاکٹر افتخار احمد نے بتایا کہ جامعہ گجرات کا شعبۂ ریاضی ایک فعال اور اہم شعبہ ہونے کے ناطے طلبا و طالبات کو علمی تحقیق کی نئی راہوں سے روشناس کروا رہا ہے۔ علم کے فروغ کے لیے انتہائی ضروری ہے کہ متعلقہ شعبۂ علم کے مختلف زاویوں اور قرینوں پر بحث مباحثہ کے لیے ورکشاپس اور سیمینارز کا سلسلہ شروع کیا جائے جس میں شمولیت کرنے والے ماہرین کی گفتگو کے ذریعے طلبا وطالبات کا ذہنی اُفق مزید تابناکی حاصل کر سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ہدایت کی ہے کہ ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی جائے، عوامی فلاحی منصوبوں کی تعمیر کے دوران اعلی کوالٹی میٹریل کا استعمال یقینی بنایا جائے، افسران تمام پراجیکٹس پر کام کی خود نگرانی کریں ٹھیک کا م نہ کرنیوالے ٹھیکیداروں کو فارغ کر دیا جائے۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے ڈسٹرکٹ کوآرڈینشین کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدارت ایم پی اے میجر (ر) معین نواز نے کی جبکہ اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا، ایم این اے نوابزادہ مظہر علی خان، ایم پی ایز میاں طارق محمود، چوہدری شبیر احمد، چوہدری اشرف دیونہ، ملک حنیف اعوان، نوابزادہ حیدر مہدی، ڈی او سی وقار خان ، اسسٹنٹ کمشنرز میاں اقبا ل مظہر، شعیب نسوانہ، نورالعین ، ای ڈی او فنانس چوہدری اصغر،اور مختلف محکموں کے سربراہان بھی موجود تھے۔ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے بتایا کہ جلالپور جٹاں روڈ تا یونیورسٹی تک سٹرک کی تعمیر آئندہ دس دن میں شروع کر دی جائے گی سٹی پیکج کے تحت سٹرکوں کی تعمیر تیزی جاری ہے، پولی ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ ، آر ایچ سی کڑیانوالہ پر تیزی سے کام جاری ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ وزیر اعظم کسان پیکج کے تحت ضلع گجرات میں 13418کسانوں کو ادائیگی کی جا چکی ہے جبکہ 1040معذور افراد کو خدمت کارڈ کے اجراء کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ ڈی سی او نے بتایا کہ ضلع گجرات میں ایم پی ایز پیکج کے تحت 199ملین روپے لاگت سے 64منصوبوں پر تیز سے کام جاری ہے اور ان پر فزیکل پراگریس 62فیصد جبکہ فنانشل پراگریس 53فیصد ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صوبائی ترقیاتی فنڈز سے پراونشل ہائیوے، پبلک ہیلتھ، بلڈنگز ریونیو، فارسٹ اور دیگر محکموں کے 80منصوبہ جات پر 2744ملین روپے خرچ کئے جا رہے ان منصوبوںپر فنانشل پراگریس 48فیصد اور فزیکل پراگریس 54فیصد ہے۔ انہوں نے بتابیا کہ خادم پنجاب رورل روڈز پروگرام کے تحت 533ملین روپے کی لاگت سے پہلا مرحلہ مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں 621ملین روپے سے 7منصوبوںپر پچاس فیصد کا م مکمل کرلیا گیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ ارکان اسمبلی کے فنڈز سے پہلے مرحلے میں 79ملین روپے سے 45منصوبوں،دوسرے مرحلے میں 89ملین روپے سے 41منصوبوں پر کام جاری ہے تیسرے مرحلے میں 80ملین روپے سے 24منصوبوں کے ٹینڈر جاری کر دیے گئے ہیں جبکہ چوتھے مرحلے کے لئے ہوم ورک جاری ہے۔ ڈی سی او نے کہا کہ 48.5ملین روپے سے 8سکولوںکی خطرنات عمارتوں کی تعمیر نو شروع کر دی گئی ہے عدم دستیاب سہولیات کی فراہمی کی 192سکیموں پر 66.9ملین روپے ، سیلاب س متثرہ 26سکولوں کی بحالی پر 455ملین روپے اور سٹرکوں کی بحالی پر 13ملین روپے خرچ ہوں گے۔ انہوںنے بتایا کہ ٹی ایم ایز کی سکیموں پر بھی کام جاری ہے۔ایم پی اے میجر(ر) معین نواز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری افسران ترقیاتی منصوبوں پر پراگریس کے حوالے سے متعلقہ ارکان اسمبلی کو بھی مکمل باخبر رکھیں ۔ انہوںنے کہا کہ ضلع گجرات میںصرف وہی ٹھیکیدار کام کریں گے جو کام کر سکتے ہیں ، کسی بھی کنٹریکٹر کو پہلا کام مکمل کرنے تک مزید ٹھیکے نہ دیے جائیں۔ انہوںنے اس امر پر زور دیا کہ ارکان اسمبلی اور افسران ٹیم ورک کے طور پر کام کریں تاکہ عوام الناس فلاحی منصوبوں کے ثمرات سے مستفید ہو سکیں۔
……………………………………
گجرات(جی پی آئی) اے سی گجرات نورالعین کی قیادت میں ٹیم نے تھانہ اے ڈویژن اور سول لائنز کے علاقہ میں چھاپہ مار کر خطرنا ک طریقے سے گاڑیوں میں گیس ری فلنگ کرنیوالے دو بڑے ڈیلرز کی دوکانوںکو سیل کر دیا ہے، موقع سے چھ ہائی ایس ویگنیں، 47بڑے سلنڈر،5ری فلنگ مشینیں، کنڈے اور دیگر سامان برآمد کر لیا، دونوں ڈیلرز اور انکے ملازمین کے خلاف تھانہ اے ڈویژن اور تھانہ سول لائنز میں مقدمات درج کر ادیے گئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کو شکایت موصول ہوئی تھی کہ لاری اڈہ اور کٹھانہ مارکیٹ کے قریب بڑے پیمانے پر غیر قانونی طریقے سے گیس ریفلنگ کا سلسلہ جاری ہے جس سے کسی بھی بڑے حادثے کا خطرہ ہے ، فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے اے سی گجرات نورالعین کو کاروائی کی ہدایت کی جنہوں نے ٹیم کے ہمراہ کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ڈیلرز ریاض شاہ اور ندیم کو خطرناک طریقے سے گاڑیوں میں گیس ری فلنگ کرتے ہوئے پکڑ لیا اور گیس ری فلنگ کے لئے موجود چار ٹیوٹا ہائی ایس ، تھانہ اے ڈویژن کے علاقہ میں نادر شا ہ کے دوکان سے 13بڑے سلنڈر، دو کنڈے، دو ری فلنگ مشینیں، دو ٹیوٹا ہائی ایس گاڑیاں، کٹھانہ مارکیٹ میں ندیم کی دوکان سے دو کان سے 32سلنڈر، تین کنڈے، دو ٹیوٹا ہائی ایس قبضہ میں لے کر دوکانوں کے مالکان ، انکے ملازمین ک موقع سے گرفتار کر لیا گیا جنہیں متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ دونوں دوکانیں سیل کر دی گئیں ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کامیاب کاروائی پر اے سی نورالعین اور انکی ٹیم کو شاباش دی ہے اور ہدایت کی ہے کہ شہریوں کے جان و مال کو خطرات میں ڈالنے والوںکے خلاف کریک ڈائون جاری رکھا جائے۔
………………………
گجرات(جی پی آئی) حکومت پنجاب کے خصوصی پروگرام کے تحت زرعی ترقی کے لئے ‘مشینی کاشت کے فروغ’کے لئے کاشتکاروں کو 50فیصد رعایت پر زرعی آلات کی فراہمی کے لئے دوسری قرعہ اندازی تحصیل آفس کھاریاں میں منعقد ہوئی جس کے مہمانان خصوصی اسسٹنٹ کمشنرز میاں اقبال مظہر، شعیب نسوانہ، ایم پی ایز میاں طارق محمود، ملک حنیف اعوان ، ڈی او زراعت رفیق تارڑ، ڈی ڈی اوز الفت حسین، چوہدری خورشید احمد، عبدالرحمان فاروقی، ڈی ایس پیز شہباز ہنجرا، سید خالد محمود تھے۔ ڈی ڈی او ز زراعت نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تحصیل کھاریاںکی 35یونین کونسلوں میں مجموعی طور پر 342کسانوں نے ربیع ڈرل، روٹا ویٹر، ڈسک ہیرو اور چیرل پلو پر مشتمل مشینوں کے سیٹ کے لئے درخواست دی تھی تاہم ان میں سے 6ایکڑ تک اراضی اور ذاتی ٹریکٹر رکھنے والے 305کسان قرعہ اندازی میں شمولیت کے حقدار قرار پائے جبکہ ہر یونین کونسل میں ایک ایک خوش نصیب کسان کو سب سبسڈی پر زرعی آلات دیے جائیں گے۔کہ تحصیل سرائے عالمگیرکی7یونین کونسلوں میں مجموعی طور پر 71کسانوں نے ربیع ڈرل، روٹا ویٹر، ڈسک ہیرو اور چیرل پلو پر مشتمل مشینوں کے سیٹ کے لئے درخواست دی تھی تاہم ان میں سے 6ایکڑ تک اراضی اور ذاتی ٹریکٹر رکھنے والے 45کسان قرعہ اندازی میں شمولیت کے حقدار قرار پائے جبکہ ہر یونین کونسل میں ایک ایک خوش نصیب کسان کو سب سبسڈی پر زرعی آلات دیے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ زرعی آلات کے اس سیٹ کی مجموعی قیمت 4لاکھ 25ہزار روپے ہے جبکہ حکومت پنجاب کسان کو 2لاکھ ساڑھے 12ہزار روپے کی سبسڈی دے گی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم پی ایز میاں طارق محمود، ملک حنیف اعوان نے کہا کہ زراعت کا شعبہ ملکی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثت رکھتا ہے اسی اہمیت کے پیش نظر وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت زراعت کی ترقی کے لئے ٹھوس پالیسوں پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی حکومت پنجاب کسانوںکو سبسڈی پر ٹریکٹرز، گائوں کی سطح پر مفت بیج، زرعی آلات فراہم کر چکی ہے۔ انہوں نے کسانوںپر زور دیا کہ وہ حکومت کی طرف سے فراہم کی جانیوالی رعایت سے فائدہ اٹھائیں اور ان زرعی آلات کا استعمال کرکے زرعی ترقی اور ملک کی خوشحالی کے لئے کردار ادا کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ہدایت کی ہے کہ ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی جائے، عوامی فلاحی منصوبوں کی تعمیر کے دوران اعلی کوالٹی میٹریل کا استعمال یقینی بنایا جائے، افسران تمام پراجیکٹس پر کام کی خود نگرانی کریں ٹھیک کا م نہ کرنیوالے ٹھیکیداروں کو فارغ کر دیا جائے۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے ڈسٹرکٹ کوآرڈینشین کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدارت ایم پی اے میجر (ر) معین نواز نے کی جبکہ اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا، ایم این اے نوابزادہ مظہر علی خان، ایم پی ایز میاں طارق محمود، چوہدری شبیر احمد، چوہدری اشرف دیونہ، ملک حنیف اعوان، نوابزادہ حیدر مہدی، ڈی او سی وقار خان ، اسسٹنٹ کمشنرز میاں اقبا ل مظہر، شعیب نسوانہ، نورالعین ، ای ڈی او فنانس چوہدری اصغر،اور مختلف محکموں کے سربراہان بھی موجود تھے۔ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے بتایا کہ جلالپور جٹاں روڈ تا یونیورسٹی تک سٹرک کی تعمیر آئندہ دس دن میں شروع کر دی جائے گی سٹی پیکج کے تحت سٹرکوں کی تعمیر تیزی جاری ہے، پولی ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ ، آر ایچ سی کڑیانوالہ پر تیزی سے کام جاری ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ وزیر اعظم کسان پیکج کے تحت ضلع گجرات میں 13418کسانوں کو ادائیگی کی جا چکی ہے جبکہ 1040معذور افراد کو خدمت کارڈ کے اجراء کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ ڈی سی او نے بتایا کہ ضلع گجرات میں ایم پی ایز پیکج کے تحت 199ملین روپے لاگت سے 64منصوبوں پر تیز سے کام جاری ہے اور ان پر فزیکل پراگریس 62فیصد جبکہ فنانشل پراگریس 53فیصد ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صوبائی ترقیاتی فنڈز سے پراونشل ہائیوے، پبلک ہیلتھ، بلڈنگز ریونیو، فارسٹ اور دیگر محکموں کے 80منصوبہ جات پر 2744ملین روپے خرچ کئے جا رہے ان منصوبوںپر فنانشل پراگریس 48فیصد اور فزیکل پراگریس 54فیصد ہے۔ انہوں نے بتایا کہ خادم پنجاب رورل روڈز پروگرام کے تحت 533ملین روپے کی لاگت سے پہلا مرحلہ مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں 621ملین روپے سے 7منصوبوںپر پچاس فیصد کا م مکمل کرلیا گیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ ارکان اسمبلی کے فنڈز سے پہلے مرحلے میں 79ملین روپے سے 45منصوبوں،دوسرے مرحلے میں 89ملین روپے سے 41منصوبوں پر کام جاری ہے تیسرے مرحلے میں 80ملین روپے سے 24منصوبوں کے ٹینڈر جاری کر دیے گئے ہیں جبکہ چوتھے مرحلے کے لئے ہوم ورک جاری ہے۔ ڈی سی او نے کہا کہ 48.5ملین روپے سے 8سکولوںکی خطرنات عمارتوں کی تعمیر نو شروع کر دی گئی ہے عدم دستیاب سہولیات کی فراہمی کی 192سکیموں پر 66.9ملین روپے ، سیلاب س متثرہ 26سکولوں کی بحالی پر 455ملین روپے اور سٹرکوں کی بحالی پر 13ملین روپے خرچ ہوں گے۔ انہوںنے بتایا کہ ٹی ایم ایز کی سکیموں پر بھی کام جاری ہے۔ایم پی اے میجر(ر) معین نواز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری افسران ترقیاتی منصوبوں پر پراگریس کے حوالے سے متعلقہ ارکان اسمبلی کو بھی مکمل باخبر رکھیں ۔ انہوںنے کہا کہ ضلع گجرات میںصرف وہی ٹھیکیدار کام کریں گے جو کام کر سکتے ہیں ، کسی بھی کنٹریکٹر کو پہلا کام مکمل کرنے تک مزید ٹھیکے نہ دیے جائیں۔ انہوںنے اس امر پر زور دیا کہ ارکان اسمبلی اور افسران ٹیم ورک کے طور پر کام کریں تاکہ عوام الناس فلاحی منصوبوں کے ثمرات سے مستفید ہو سکیں۔
………………………………
کراچی (جی پی آئی) گجراتی قومی موومنٹ کی جانب سے فرزند جونا گڑھ اقبال چاند کی نگرانی میں منعقدہ ” جشن سال نو ” کی تقریب کے دعائیہ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے جی کیو ایم کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے کہا کہ انتشار کے ناگ نے دنیا کے امن کو بربادکرکے ترقی و خوشحالی کو ہڑپ کررہا ہے اور دنیا آہستہ آہستہ اختلافات کا شکار ہوکر مفادات کی خاطر باہم دست و گریباں ہے اور دنیا پر تیسری عالمی جنگ کے بادل منڈلارہے ہیں جن سے نجات کا واحد راستہ اتحاد و اخوت کی طاقت ہے اسلئے آج نئے سال کا سورج ہم سے تمام اختلافات کو پس پشت ڈال کر متحدویکجا ہونے کا تقاضہ کررہا ہے کیونکہ اتحاد وہ ہتھیار ہے جس سے دہشتگردی کو شکست دینے کے ساتھ مسائل و مصائب سے محفوظ رہنے اور حصول حقوق کی راہ بھی تلاش کی جاسکتی ہے اسلئے آج گجراتی زبان بولنے والی تمام برادریاں اپنی نسلوں کے محفوظ مستقبل کیلئے متحدویکجا ہونے کا عہد کریں اور گجراتی قومی موومنٹ کے پلیٹ فارم پر یکجا ہوجائیں تو پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے گجراتی برادریوں کے حقوق کے حصول و تحفظ کی جی کیو ایم کی جدوجہد فتح و کامیابی سے ہمکنار ہوسکتی ہے ۔
…………………………
گجرات(جی پی آئی) ایم پی اے حا جی عمر ان ظفرنے گز شتہ روز عزیز بھٹی شہید ہسپتا ل کا دور ہ کیا ،اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر ظفر عبا س گو ند ل ،نو منتخب چیئر مین حا جی آصف ر ضا ،فیضا ن بٹ و دیگرر ہنما ہمر اہ تھے ،حا جی عمر ان ظفر نے ہسپتا ل کے دور ہ کے دوران ایمر جنسی ،آ پر یشن تھیٹر،دل کی وارڈ و دیگر شعبہ جا ت کا جا ئز ہ لیں ر ہے ہیں ، ہسپتا ل میں بہتر ین انتظا ما ت پر حا جی عمر ان ظفر نے ایم ایس ڈاکٹر ظفر عبا س کو شا با ش دی ،اور کہا کہ ہسپتا ل میں پر ائیو ٹ ہسپتا لو ں سے بھی بہتر انتظا م ہو چکے ہیں ،ہسپتا ل میں مر یضو ں کے مسا ئل میں واضح کمی آچکی ہے ،ڈاکٹر ظفر عبا س کی کا ر گر دگی بہتر ین ہے ،انشا اللہ ہسپتا ل میں مر یضو ں کو کسی پر یشا نی کا سا منا نہیں کر نا پڑ ے گا ، اس موقع پر انہو ں نے مر یضو ں کے مسا ئل سنے اور ان کی عیا دت کی ،ہسپتا ل میں بہتر ین انتظا ما ت پر مر یضو ں نے حکو مت پنجا ب اور انتظا میہ کو خر اجِ تحسین پیش کیا ،
……………………
گلیا نہ(جی پی آئی) تحریک انصا ف کے راہنما عمران فا ضل اعوان نے کہا کہ شو کت خا نم کینسر ہسپتا ل پشا ور کا قیا م کر کے عمران خا ن نے نئی تا ریخ رقم کر دی ۔ شوکت خانم کینسر ہسپتال پا کستانی عوام کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ۔ عمران خا ن نے ملک میں ایسے ادارے قا ئم کیے جو حقیقی معنوں میں فلا ح و بہبو د کیلیے ہیں ۔ انشا ء اللہ وہ دن دور نہیں جب وزارت عظمی کا تا ج عمران خا ن کے سر سجے گا ۔
………………………
کنجاہ (جی پی آئی) کنجاہ کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت پاکستان ڈے پریڈ انڈیپینڈینس امریکہ کے صدر چوہدری نوید فاروق گوندل کے صاحبزادے چوہدری جہانزیب گوندل کی رسم منگنی میں ضلع بھر سے ممتاز شخصیات نے شرکت کی ۔چوہدری نوید فاروق گوندل ، کونسلر چوہدری عرفان آصف، چوہدری کاشف سیال نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ شرکت کرنے والوں میں اے ڈی سی جی عرفان علی کاٹھیا، ڈی او سی وقار احمد خاں، سیٹلمنٹ کمشنر محمد الیاس گل ، ڈی ایچ او گجرات ڈاکٹر محمد عابد غوری ، ایم پی اے چوہدری شبیر احمد کوٹلہ ، چوہدری نصر اقبال آف سکھ چیناں ، سابق ناظم کنجاہ رانا مقصود احمد ، نومنتخب کونسلرز بلدیہ کنجاہ چوہدری مدثر وڑائچ ، کنجاہ پریس کلب کے صدر یاورعباس ، قاری عبدالطیف جلالی ، نصیر احمد (کشمیر بک ڈپو )، سجاد احمد ، چوہدری قیصر پٹواری ، چوہدری ناصر گوندل چوہدری لیاقت نمبردار، محمد عمران ، محمد وارث گوندل ، محمد علی ڈارسمیت دیگر اہم شخصیات شامل ہیں ۔
؟…………………………
کنجا(جی پی آئی) کنجاہ کی معروف علمی و ادبی شخصیت پروفیسرشیخ خان مرحوم کی اہلیہ محترمہ شیخ عاطف اور شیخ ثاقب کی والدہ محترمہ اور شیخ چاند کی خوش دامن جوکہ گزشتہ روز انتقال کرگئیں تھیں ۔ مرحومہ کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں قبرستان تھانے والا کنجاہ میں سپرد خاک کردیا گیا ہے ۔مرحومہ کے نماز جنازہ میں ممتاز مذہبی ، سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔ شرکت کرنے والوں میں سابق ناظم کنجاہ رانا مقصود احمد ، کنجاہ لائنز کلب کے صدر ڈاکٹر محمد عارف مسعود، نومنتخب کونسلرز چوہدری مدثر وڑائچ، احسان الحق مغل ایڈووکیٹ ، رضوان الحق راٹھور ایڈووکیٹ ، چوہدری فیاض احمد کوروٹانہ ، مرکزی انجمن تاجران کنجاہ کے صدر سیٹھ قمر خورشید صراف، چوہدری انجم خورشید منہاس، محمد یونس زاہد پرنسپل زریاب پبلک ماڈل سکول کنجاہ ، انصر محمود عرف منشی پہلوان ، نوید صفدر بھٹہ ، عبدالستار، ملک محمود (ملک کیبل نیٹ ورک )، ملک فضل الٰہی ، کنجاہ اوورسیز میلاد کمیٹی کے آرگنائزر محمد رضوان بٹ ، ملک نثار احمد زلف، شیخ خورشید علی ، شیخ اختر حسین سمیت دیگر شامل تھیں ۔ مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے ختم قل آج مورخہ یکم جنوری بروز جمعتہ المبارک کو بوقت صبح 10بجے مسجد شیخاں میں پڑھا جائے گا۔
………………………………
کنجاہ(جی پی آئی) الفلاح ہائی سکول کنجاہ میں مقابلہ مصوری کا اہتمام کیا گیا ۔ الفلاح ہائی سکول جو ضلع بھر میں اپنے تعلیمی معیار ارو ہم نصابی سرگرمیوں کے لحاظ سے بہترین سکول پہچانا جاتا ہے ۔ حسبِ معمول اس سال بھی مقابلوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے ۔مقابلہ مصوری کے لیے سٹوڈنٹس میں جوش وخروش سے مقابلے کا رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے اور اپنی اپنی پینٹنگ خوب سے خوب تر بنانے میں مصروف ہیں ۔ مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر 500روپے ، سیکنڈ پوزیشن پر 300اور تھرڈ پوزیشن پر 200روپے کیشن پرائز دیا جائے گا۔ اس سلسلہ میں ججز کا فیصلہ حتمی تصور کیا جائے گا۔ مقابلے میں زیادہ سٹوڈنٹس مڈل اور ہائی کلاسزکے ہیں ۔ نمایاں پوزیشن حاصل کرنے اور سخت مقابلہ میں حسنات کلاس ہشتم ، نقشب کلاس نہم ، آفاق کلاس نہم ، شہزاد سلیم ، علی حسن ششم ، عائشہ اریج کلاس نہم ، خدیجہ ناصر کلاس ششم وغیرہ شامل ہیں ۔
……………………………
کنجاہ(جی پی آئی) بزم غنیمت و شریف کنجاہی کے زیر اہتمام یکم جنوری بروز جمعتہ المبارک کو لائبریری میونسپل کمیٹی کنجاہ کے ہال میں نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا ہے ۔ صدر بزم غنیمت و شریف کنجاہی منیر حسین چشتی نے شعراء کرام سے اپیل کی ہے کہ تین بجے بلدیہ کنجاہ تشریف لائیں ۔
۔۔۔۔۔۔
کنجاہ (جی پی آئی) ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ڈاکٹر شکور احمد نے بزم غنیمت وشریف کنجاہی کی ادبی سرگرمیوں سے متاثر ہوکر انہیں 5000روپے کا کیش پرائز دیا۔ کیش پرائز انہوںنے بزم کے صدر منیر حسین چشتی ، منیر صابری کنجاہی اور اشرف نازک کنجاہی کو دیا۔ انہوںنے بہترین نعت شریف پڑھنے پر ممتاز شاعر، ادیب ، مصنف اور مضمون نگار پروفیسر تفاخر محمود گوندل آف جھیورانولی کو بھی 1000روپے کا کیش پرائز دیا۔ شعراء نے ڈاکٹر شکور احمد کے اس تعاون کا بے حد شکریہ اداکیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
کنجاہ(جی پی آئی) وارڈ نمبر10بلاک نمبر1کا دوسرا ماہانہ اجلاس الفلاح ہائی سکول کنجاہ میں زیر صدارت چیف آرگنائزر محمد افضال رانجھا منعقد ہوا۔ کارروائی کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا بعد ازاں نعت رسول مقبول ۖ سے حاضرین کے دلوں کو مسرور کیا گیا ۔ ایجنڈے کے مطابق اکثریت رائے ظہور احمد جرال بلاک نمبر1کے صدر منتخب ہوئے جبکہ جنرل سیکرٹری محمد فیصل مفتی ، خازن مرزا رفیق نسیم اور سیکرٹری نشرواشاعت محمد سلیم منتخب ہوئے ۔ اجلاس میں مرزا رفیق مغل، سید عابد حسین شاہ ، فیصل ندیم ، حاجی محمد اسلم ،رخسار احمد ساہی ، محمد اکبر فوجی ، چوہدری نصیر احمد مانگٹ ، چوہدری محمد احسان ، چوہدری سردار سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔ اجلا س میں سب نے مل جل کر اتحاد و اتفاق سے اپنے ہر قسم کے مسائل حل کرنے کا پختہ عزم کیا گیا ۔ آخر میں محمد افضال رانجھا نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں زندگی بھر خدمت خلق کرتا رہوںگااور اس کا صلہ اپنے رب سے ہی مانگوں گااور آپ ہر معاملے میں مجھے پیش پیش پائیں گے ۔ آخر میں مرزا رفیق نسیم خلیفہ صاحب نے دعا کی اور چائے مٹھائی سے تواضع کی گئی۔
………………………
لالہ موسیٰ (جی پی آئی) محلہ کریم پورہ کی واٹر سپلائی ٹربائن ہنگامی بنیادوں پر ٹھیک کی جائے ، محلہ کریم پورہ میں واٹر سپلائی4دن سے بند ہے ،پانی نہ آنے کیوجہ سے عوام پریشان ہیں ،ان خیالات کا اظہار آواز حلق سنو تحریک کے کارکنوں محمد افضال ،فاروق شکیل،غلام غوث ،جاوید اختر ،عاطف محمود اور دیگرنے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ بلدیہ لالہ موسیٰ نے واٹر ٹربائن کے خراب ہونے پرکریم پورہ میں پانی کی فراہمی کیلئے کوئی متبادل انتظام نہیں کیا،واٹر ٹربائین گزشتہ چار روز سے خراب ہے بلدیہ حکام روز کوئی نہ کوئی بہانہ بنا کر شہریوں کو ٹائم دے کر ٹال دیتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ پانی کی فراہمی کا متبادل نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ حکام مسئلہ کے فوری حل کی طرف توجہ نہیں دے رہے ،آواز حلق سنو تحریک کے کارکنوں نے ACکھاریاں سے مطالبہ کیا ہے کہ محلہ کریم پورہ کی واٹر ٹربائن فوری اور ہنگامی بنیادوں پر ٹھیک کی جائے اور جب تک واٹر ٹربائن ٹھیک نہیں ہوتی شہریوں کو پانی کی فراہمی کا متبادل حل کیا جائے ۔
…………
کھاریاں (جی پی آئی) کھاریاں پریس کلب کا سالانہ اجلاس2015ء منعقد ہوا۔ صدر کلیم اللہ گیلانی نے صدارت کی۔ جنرل سیکرٹری سید تنویر نقوی نے کارروائی چلائی۔ سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی۔ فنانس سیکرٹری لیاقت علی قادری کے ساتھ ممبران کی کثیر تعداد موجود تھی ممبران نے سال2015ء کی کابینہ کی کارکردگی کو بے حد سراہاجبکہ کابینہ کے ارکان نے ممبران کا تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
…………
کھاریاں (جی پی آئی) کھاریاں پریس کلب کے سال2016ء کے انتخابات کے لئے الیکشن بورڈ تشکیل دے دیا گیا چیئرمین کلیم اللہ گیلانی ہوں گے جبکہ ممبران میں نصراللہ چوہدری اور سید تنویر نقوی شامل ہیں 16جنوری 2016ء کو پولنگ متوقع تاریخ مقرر کر دی گئی ہے۔ شیڈول جلد جاری کر دیا جائے گا۔
…………
کھاریاں (جی پی آئی) ایم این اے چوہدری عابد رضا کوٹلہ، ایم پی اے چوہدری شبیر احمد کوٹلہ، چیئرمین یوسی کوٹلہ چوہدری تنویر احمد کوٹلہ اور راہنما مسلم لیگ(ن) چوہدری آصف رضا کوٹلہ نے سال2016ء کو تعمیر و ترقی اور خدمت کے سال کے طور پر گزارنے کا عزم کیا ہے۔ کوٹلہ برادران کی طرف سے عوام کے نام نیک تمنائوں کا پیغام دعا کی کہ سال 2016ء کو اللہ تعالیٰ خوشحالی، امن و امان اور روشنیوں کا سال بنائے۔ ہم انشاء اللہ تمام بھائی عوام کی بے لوث خدمت اور علاقہ کی تعمیر و ترقی کے لئے پہلے سے زیادہ اچھے انداز میں کام کریں گے۔ انشاء اللہ مسلم لیگ(ن) کے پلیٹ فارم پر سال 2016ء میں بھی حلقہ این اے107 کی تعمیر و ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے تاریخ ساز کام کئے جائیں گے۔
…………
کھاریاں (جی پی آئی)محکمہ زراعت توسیع تحصیل کھاریاں کی جانب سے تحصیل کھاریاں کی 35 یونین کونسلوں کے 35کسانوں میں بذریعہ قرعہ اندازی زرعی آلات ڈسک ایرو، ڈرل، روٹاویئر اور چیزوار دینے کی تقریب ٹی ایم اے ہال کھاریاں میں ہوئی ۔ مہمان خصوصی ایم پی اے میاں طارق محمود تھے جبکہ صدارت اے سی کھاریاں میاں اقبال مظہر تھے نمایاں شرکت کرنے والوں میں چیئرمین میاں شیر افگن، ایس ایچ او تھانہ کھاریاں صدر چوہدری شہباز ہنجرا، DO زراعت گجرات رفیق تارڑ، DDO زراعت تحصیل کھاریاں چوہدری خورشید احمد، حاجی بشارت حسین زراعت آفیسر، سید اعجاز حیدرکاظمی سینئر زراعت الفت حسین ڈی ڈی او واٹرمینجمنٹ تحصیل کھاریاں اشفاق احمد زراعت آفیسر کھاریاں اور دیگر افسران اور کسان بھی کثیر تعداد میں موجود تھے۔ قرعہ اندازی کے ذریعے نام نکلنے والے امیدواران آلات کی آدھی قیمت جمع کروا کر آلات حاصل کر سکیں گے۔
…………
کھاریاں (جی پی آئی) ایم پی اے میاں طارق محمود نے گذشتہ روز کھاریاں میں کسانوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے ملکی تاریخ میں پہلی بار کسانوں کے بارے میں سوچا ہے اور عمل بھی کیا ہے فصلوں کی تباہی پر کسانوں کو مالی مدد دی گئی اور اب زرعی آلات بھی دیئے جا رہے ہیں جو کہ عظیم اور تاریخی کارنامہ ہے انہوں نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں زمیندار کا بیٹا ہوں ہمیشہ اسمبلی میں کسانوں کے حقوق کی آواز بلند کی ہے کسان اپنے حقوق کے لئے متحد ہوں میں مدد کروں گا زراعت پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی ہے جسے کسان ہی مضبوط کر سکتے ہیں بہترین تقریب کے انعقاد پر تحصیل انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
…………
کھاریاں (جی پی آئی)ایم این اے چوہدری عابد رضا کوٹلہ اور ایم پی اے چوہدری شبیر احمد کوٹلہ علاقہ کی تعمیر و ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے حقیقی معنوں میں کام کر کے تاریخ رقم کر رہے ہیں ہم بھی ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنے اپنے علاقہ کی تعمیر و ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے بھرپور محنت سے کام کریں گے اور اپنی اپنی یونین کونسلوں کو مثالی بنائیں گے ان خیالات کا اظہار چیئرمین یوسی گلیانہ ڈاکٹر چوہدری محمد عباس گلیانہ اور وائس چیئرمین سلیمان امین ہاشمی نے مشترکہ طور پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے ہمیں ووٹ دے کر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اتریں گے اور دن رات محنت کر کے عوام کی محبتوں کا بدلہ چکائیں گے۔ یونین کونسل گلیانہ کے اُن علاقوں پر توجہ دیں گے جن کو ماضی میں جان بوجھ کر نظر انداز کیا جاتا رہا ہے پوری یونین کونسل میں بلاتفریق ترقیاتی کام کروائے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم کوٹلہ برادران کی قیادت میں بے لوث اور بلاتفریق خدمت کا مشن جاری رکھیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہو(جی پی آئی) نئے سال کے آغاز کے موقع پرسماجی تنظیم اخوت کے پراجیکٹ”اخوت ڈریم” کے زیر اہتمام پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے(عرفان بلاک) میں زیر علاج دل کے عارضے میں مبتلا بچوں میں تحائف تقسیم کرنے کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔پروگرام کی مہمان خصوصی معروف سماجی کارکن ڈاکٹر جویریہ اور ڈاکٹر نازیہ تھیں جبکہ صدارت اخوت کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اظہار الحق ہاشمی نے کی۔اخوت ہیلتھ سروسز کے ہیڈ ڈاکٹر طاہر رسول’ پروگرام کوآرڈینیٹر مسز روبی’اخوت کلاتھ بنک کے منیجر محمد بلال ‘مس زمر’سوسن زوبینہ’عینی’عظمیٰ بھٹی اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ تقریب میں دل کے عارضے میں مبتلا بچوں نئے سال کی آمد کے حوالے سے پینٹنگ بھی کی اور مختلف پروگرام بھی پیش کئے جسے حاضرین نے بے حد پسند کیا۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے اخوت کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اظہار الحق نے کہا کہ ہم آج نئے سال کے موقع پر اس عزم کا اظہار کر رہے ہیں کہ 2016 ان بیمار بچوں کیلئے ایک امید اور نوید کی کرن لیکر آئیگا۔انہوں نے بتایا کہ ان کا ادارہ پی آئی سی سمیت پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں زیر علاج شدید نوعیت کی بیماری میں مبتلا بچوں سے ان کی خواہش پوچھ کر اسے پورا کرتا ہے اور پھر اس خوشی کے لمحات میں ان کے ساتھ وقت گزار کر ان کی خوشی کو دوبالا کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بیمار بچوں کے ساتھ خوشی کے لمحات گزارنا بھی کسی ثواب سے کم نہیں۔انہوں نے کہاکہ اس سے بڑی نیکی اور کیا ہو سکتی ہے کہ ان بچوں کی دلجوئی کی جائے اور انہیں امید دلائی جائے کہ وہ نہ صرف تندرست ہو جائیں گے بلکہ معاشرے میں فعال کردار ادا کریں گے۔واضح رہے کہ اخوت ڈریم ان بچوں سے جو شدید نوعیت کے امراض میں مبتلا ہیں سے کوئی ایک خواہش پوچھتے ہیں اور پھر اس خواہش کو فوری طور پر پورا بھی کرتے ہیں۔
……………………
چونڈہ(جی پی آئی) پیغام میلاد النبی ۖ دنیا میں امن و محبت کے پرچم لہرانا ہے۔میلاد رسول ۖ کا جشن منانے والے درود خواں ہیں صاحب بارود نہیں ۔آمد رسول ۖ سے کائنات میں بہار آ گئی ۔ہر قدم پر لڑنے والے بھائی چارے کے مقدس رشتے میں بندھ گئے ۔رسول کریم ۖ رحمة اللعالمین بن کر اس دنیا میں ظہور پذیر ہوئے کہ ہر قوم ،قبیلہ ،طبقہ اور مخلوق اُن کی رحمت سے مستفیض ہوئی ۔ملک پاکستان کا قیام بھی محافل میلاد منانے والوں کی بدولت ہوا ۔نبی کریم ۖ پیغمبر امن بن کر دنیا میں جلوہ گر ہوئے اورامن کے نہ بجھنے والے چراغ روشن ہو گئے ۔سرکار مدینہ ۖ کی ولادت تمام جہانوں کے لئے قومی ،ملی، فکری، تجدیدی، روحانی اور اخلاقی اصلاح کا باعث بنی ۔آج ملت کا انتشار اقوام عالم کے سامنے شرمندگی کا باعث ہے ۔ملت اسلامیہ جشن میلاد النبی ۖ کے موقعہ پر ملت واحدہ کا ثبوت دیتے ہوئے فروغِ عشق رسول ۖ کا فریضہ سر انجام دے ۔ان خیالات کا اظہارمرکزی امیر تحریک اویسیہ پاکستان پیر غلام رسول اویسی سجادہ نشین آستانہ عالیہ اویسیہ علی پور چٹھہ شریف نے تحریک اویسیہ پاکستان کے زیر اہتمام جامع مسجد گلزار مدینہ کوٹ ناجو میں سالانہ عظیم الشان جشن عید میلاد النبی ۖ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقعہ پر مرکزی ناظم اعلیٰ تحریک اویسیہ پاکستان علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی سجادہ نشین مرکز اویسیاں نارووال نے ولادت مصطفےٰ ۖ سے عورت کو برکات کثیرہ نصیب ہوئیں۔ آمد رسول ۖ سے قبل عورت معاشرہ کی سب سے مظلوم مخلوق تھی ۔جانور کی طرح منڈی میں بکنا اور حق وراثت سے محروم کیا جانا عورت پر ظلم عظیم تھا۔ رشتوں کا تقدس اور معاشرتی حقوق سے دور رکھا جاتا ۔ میلاد مصطفیۖ سے عورت ماں کی صورت میں محبت و احترام کا پیکر ، بیوی کی صورت میں قابل اعتماد ساتھی۔ بہن اور بیٹی کی صورت میں شفقتوں کا مرکز قرار دی گئی ۔ اسلام نے عورت کی گواہی کو قبول کیا۔اس پر علم کے دروازے کھولے ، قتل عورت پر دیت واجب فرما ئی اور کرم بالائے کرم عورتوں کو قابل فخر حقوق دے کر معاشرے کا باعزت طبقہ قرار دیا ۔ آج این جی اوز اور مادر پدر آزاد خیال عورتیں حقوق نسواں کے نام پر فحاشی کو فروغ دینا چاہتی ہیں۔ میرے معاشرے کی ماں ،بہن ،بیٹی او ربہو اپنا آئیڈیل حضرت سیدہ عائشہ صدیقہ اور سیدہ فاطمة الزہراہ رضی اللہ عنہما کو بنا کر ولادت مصطفی ۖ کے مقاصد پورے کرے ۔عورت کو مغرب و اغیار سے نہیں حبیب پروردگار ۖ کی بارگاہ سے عظمت میسر آئے گی ۔ اس موقعہ پر صوفی محمد اکرم ساجد اویسی، محمد بوٹا ولد ٹھیکیدار احمد خان، ثاقب علی تبسم اویسی، مولانا محمد سلیم نقشبندی، قاری محمد نذر حسین چوراہی ،صاحبزادہ محمد عاصم بشیر اویسی، قاری محمد ارشد اویسی،محمد یعقوب اویسی ایڈووکیٹ، حافظ محمد وقاص اویسی، صوفی شوکت علی اویسی، حافظ وقار ،محمد جبار ،قاری ذوالفقار علی اویسی اور دیگر نے بھی خطاب و ہدیہ نعت پیش کیا ۔
…………………………………
بھمبر (جی پی آئی) میاں محمد شوگر ملز لمٹیڈ کے چیف ایگزیکٹوضمیر حسین شا ہ نے کہا کہ میں عر صہ 25سا ل سے برطا نیہ میں مزدوری کر رہا ہوں میاں محمد شوگر ملز لمٹیڈ مغلورہ میں 2003میں کروڑوں رو پے سر ما یہ کا ری یہ سو چ کر کی کہ پا کستا ن ہما را ملک ہے ہمیں اپنے ملک میں سر ما یہ کا ری کر نے چا ہیے تا کہ ہما را ملک تر قی کر ے اور یہاں کے ملک کے لو گوں کو روزگا رکے بہتر مواقع میسر آسکیں لیکن یہاں کے بڑ ے بڑ ے عہدوں پر فا ئز سر کاری آفیسرا ن اور ان کے حمایتی سیا ستدانوں نے مجھے ذلیل ورسوا کر کے رکھ دیا ہے اور مجھے جا ن سے مارنے کے درپے ہے تا کہ مجھے ختم کر کے سارا پیسہ خود ہضم کر سکیں ان خیا لا ت کااظہار انہوں نے کشمیر پر یس کلب بھمبر میں پر یس کا نفر نس سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ میاں محمد شو گر ملزلمیٹڈ مغلورہ کی مشینر ی پر سینئر سول جج بھمبر اور ڈسٹر کٹ جج میر پو ر کی عدالتوں کی طرف سے فیکڑ ی کی مو جود مشینر ی کی کٹا ئی اور منتقلی پر مکمل پا بند ی ہے اس کے علاوہ میاں محمد شوگر ملز سٹا ک ایکسچینج اور کمپنی رجسٹرار آفس کے ریکارڈ کے مطا بق چالو حا لت میں ہے جبکہ پنجا ب نیپرا کا ممبر خواجہ محمد نعیم جو کہ وفاقی وزیر پا نی و بجلی خوا جہ آصف کا بہنوئی ہے اپنے سیاسی اثرورسوخ اور طا قت کی بنیاد پر عد التوں کے فیصلہ جا ت کے بر خلا ف آزادکشمیر کی انتظا میہ جس میں خا ص طو رپر پو لیس شامل ہے کہ زریعے میاں محمد شوگر ملز سے زبر دستی مشینر ی اٹھا کر فروخت کر رہا ہے جو کہ نہ صرف عدا لتوں کے حکم امتناعی کی خلا ف ورزی بلکہ سنگین جرم بھی ہے جو فیکٹری قانو نی طو ر پر چا لو حا لت میں ہو اس کی قانو نی تحلیل تک تما م قر ض دار وں بشمو ل بینکوں کے قر ضہ جا ت ادا کر نے تک اس فیکٹر ی کا ایک کیل بھی کھو ل کر فروخت نہیں کیا جاسکتا اور نہ ہی اسے مل سے منتقل کیا جا سکتا ہے خواجہ نعیم طا قت کے نشے میں دھت یہ سب کھلم کھلاانتظا میہ کی اعلا نیہ مدد سے کر رہا ہے جبکہ بھمبر کی اہم سیاسی شخصیات اور کچھ غنڈ ہ گرد عناصر پیسوں کے لا لچ میں انکی مدد کر رہے ہیں مل سے مسلسل مشینر ی چو ر ی ہو نے کیوجہ سے ہم نے ڈسٹر کٹ جج بھمبر کی عدالت سے چو ری کی روک تھا م کیلئے اپنے پرا ئیو ٹ گارڈ رکھنے کی اجازت لی تھی جس کے تحت ہم نے مل کے اندر اپنے پرا ئیو ٹ گا رڈ مقرر کر رکھے ہیں اب خواجہ نعیم اسکا بیٹا خواجہ سعد ،ملک افضا ل اور عبد الحمید کر یمی نہ صرف مجھے قتل کروانا چا ہتے ہیں بلکہ عدالتی حکم کے بر خلا ف بھمبر کے کچھ غنڈ ہ گرد عناصر کو ساتھ ملا کر زبر دستی مشینر ی منتقل کر رہے ہیں جس کی ہم نے پو لیس کو اطلاع دی لیکن پو لیس نے انکا ساما ن ضبط کیا اور پھر واپس کر دیا بھمبر کی ایک اہم سیاسی اور کا روبا ری شخصیت جو کہ بھمبر کے ایک بڑ ے لیڈر کی آلہ کا رہیں وہ مجھے کہتا ہے کہ میں کسی عدالت کو نہیں ما نتامیں غنڈوں اور پو لیس کی مدد سے زبر دستی تما م مشینر ی اٹھا کر منتقل کروائوں گا اور مل کے رقبے پر آٹے کی مل لگا ئو گا انہوں نے کہا کہ میں نے ڈپٹی کمشنر بھمبر اور ایس ایس پی بھمبر کو بھی تحر یر ی طو ر پر آگا ہ کر دیا ہے کہ ہم نے عدا لتی احکاما ت اور اجازت نا مے کی روشنی میں مل کے اندر اپنے پرائیو ٹ گارڈ تعینا ت کر دئیے ہیں اگر مل سے کسی غنڈ ہ گر د،بد معاش یا با اثر شخص نے مشینر ی چو ری یا منتقل کر نے کی کوشش کی تو تصادم ہو گا تصادم کے نتیجے میں میر ی اور میر ے گا رڈ زکی جا ن کو خطر ہ ہے جس کیلئے ہمیں تحفظ فرا ہم کیا جا ئے اگر مجھے یا میر ے کسی گا رڈ کو کو ئی نقصان ہوا تو اس کی تما م تر ذمہ دا ری ممبر نیپرا خواجہ محمد نعیم اسکے بیٹے خواجہ سعد ،ملک افضا ل ،عبدالحمید کر یمی اور بھمبر سے ملے ہو ئے غنڈ ہ گر د افراد پر عا ئد ہو گی انہوں نے کہا کہ میر ی وزیرداخلہ،وزیر اوورسیز کمیونٹی ،صدر آزادکشمیر وپا کستان ، وزیر اعظم آزادکشمیر وپا کستان ،آئی جی آزادکشمیر اور آرمی چیف سے در خواست ہے کہ مجھے جان وما ل کا تحفظ فرا ہم کیا جا ئے کیو نکہ آئے روز حکومتی عہدیداران بیرو نی سر ما یہ کاروں کو تحفظ فرا ہم کرنے کی یقین دھا نیاں کرواتے ہو ئے تھکتے نہیں میں ان سے پو چھنا چا ہتا ہوں کہ میں نے آپ لو گوں کی با توں میں آکر اور ملک کی محبت میں کروڑوں کی سر ما یہ کاری کر دی تھی لیکن اب مجھے خواجہ نعیم اور اسکے غنڈہ گر د حما یتیوں سے مجھے کو ن تحفظ دے گا انہوں نے کہا کہ میں بیرون مما لک مقیم سر ما یہ کا روں سے بھی اپیل کر تا ہوں کہ جو غلطی میں نے کی ہے وہ غلطی آپ نہ کریں پا کستا ن اور آزادکشمیر کے اندر سرما یہ کا روں کو جان وما ل کا کو ئی تحفظ نہ ہے ۔۔
…………………………
بھمبر (جی پی آئی) نوسر با ز گروہ ہمار ے وا لد کی ذہنی معذوری کا فا ئدہ اٹھا کرہما رے آبا ئو اجداد کی کروڑوں کی جا ئیداد ہتھیا نا چا ہتا ہے ہمیں نو سر باز گروہ سے جا ن کاخطر ہ ہے وزیر اعظم ،چیف سیکر ٹر ی اور آرمی چیف جا ن وما ل کا تحفظ فرا ہم کرنے کیلئے اقداما ت اٹھا ئیں اگر ہمیں کچھ ہوا تواس کا ذمہ دا ر نوسر باز گروہ ہو گا ان خیا لا ت کااظہا ر بھمبر کے رہا ئشی را جہ ما جد اسلا م نے پر یس کلب میں صحا فیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ بھمبر شہر میں بھمبر گجرا ت روڈ کے اوپر ہما ری 10مر لے کمر شل جا ئیداد ہے جو کہ ہما رے آبا ئو اجداد سے چلی آرہی ہے ہما رے وا لد محتر م بزرگ ضیف العمر اور ذہنی توازن کھو چکے ہیں بلڈ شوگر انکی آخر ی سٹیج پر ہے جبکہ بھمبر شہر کا ایک نوسر با ز گرو ہ ہما رے فیملی ممبر کیساتھ ملکر ہما رے وا لد کی ذہنی معذور کا فا ئد ہ اٹھاکر ہما ری کروڑوں کی جا ئیداد کوہڑ پ کر نا چاہتا ہے نو سر باز گروہ ہما رے وا لد محتر م کو ورغلا کر بے وقوف بنا رہا ہے اوران سے کروڑوں کی جا ئیداد کا مختار لینے کی کوشش کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ نوسر باز گرو ہ ہمیں راستے سے ہٹانے کیلئے سنگین نتا ئج کی دھمکیاں دے رہا ہے انہوں نے کہا کہ اگر مجھے یا میر ے خا ندان کے کسی فر د کو کو ئی نقصان ہوا تو اس کا ذمہ دا ر نو سر با ز گروہ ہو گا جس کی تفصیل ڈپٹی کمشنر کو دی جا نیوا لی در خواست میں بیا ن کر چکا ہوں انہوں نے کہا کہ ہم غر یب لو گ ہیں اور ہما رے پاس سار ی زندگی کی جمع پو نچی یہی جا ئیداد ہے جس سے محروم کر نے کیلئے نو سر باز گرو ہ پلا ننگ کر رہا ہے انہوں نے وزیر اعظم ،چیف سیکر ٹر ی اور آرمی چیف سے اپیل کی ہے کہ ہمیں نو سر باز گرو ہ سے جا ن وما ل کا تحفظ فرا ہم کیا جا ئے ۔۔
…………………………………
بھمبر (جی پی آئی) بھمبر شہر کی وارڈ نمبر3اور شر قی محلے میں15روز سے پا نی کی سپلا ئی بند ہے شہر یوں کے شدید احتجا ج کے باوجود محکمہ پبلک ہیلتھ کے کانوں پر جوں تک نہ رینگ رہی ہے بھمبر کے شہر ی پا نی کی بو ند بو ند کو ترس گئے وارڈ نمبر3اور شرقی محلہ میدان کر بلا بنا ہوا ہے محکمہ پبلک ہیلتھ کے اعلیٰ احکام اور ڈپٹی کمشنر بھمبر شہر میں وارٹر سپلا ئی کی بحا لی کیلئے عملی اقداما ت اٹھا ئیں ان خیا لا ت کااظہا ر حا جی چو ہدری عبدا لقدیر ،مسلم لیگ نو ن کے راہنما کما نڈرمسعود اقبا ل را جہ ،را جہ نثار اللہ ،ماسٹر منظور ،چو ہدر ی سعید ولی ،چو ہدر ی رزاق سابق صدر پٹواریاں نے کیا انہوں نے کہا کہ محکمہ پبلک سفید ہا تھی بناہوا ہے ایکسین پبلک ہیلتھ نے بھمبر کے بجا ئے میر پو ر ڈیر ے جما لئے ہیں بھمبر شہر کی وارڈ نمبر 3اور شر قی محلہ کے شہر ی گزشتہ 15دنوں سے پا نی کی بو ند بو ند کو تر س رہے ہیں شہر یوں کے شدید احتجا ج کے با وجود محکمہ پبلک ہیلتھ ٹس سے مس نہیں ہو رہا ہے ڈپٹی کمشنر بھمبر کو صورتحا ل سے آگاہ کیا لیکن کو ئی شنوائی نہ ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ سا ل27کروڑ روپے کی واٹر سکیم آئی لیکن اس میں بھی کر پشن کی انتہاکر دی اسکیم کے تحت شہر میں ناقص پا ئپ ڈا لے گئے اور وسیع پیما نے پر کر پشن کی گئی جس پر شہریوں نے احتجا ج کیا جس پر محکمہ نے کا م تو بند کر دیا لیکن دو بارہ کا م شرو ع نہ ہو سکا بھمبر شہر کت شہر یوں نے مز ید کہا کہ متعدد با ر ایکسین کو باور کروانے کے با وجود شہر میں پا نی کی سپلائی بحا ل نہ ہوسکی جس کیوجہ سے شہر یوں کی مشکلا ت میں اضا فہ ہو گیا ہے اور سر دیوں کے موسم میں بھی شہر کر بلا کا منظر پیش کر رہا ہے انہوں نے وزیر اعظم آزاد کشمیر ،چیف سیکر ٹر ی آزادکشمیر ،وزیر پبلک ہیلتھ اور دیگر اعلیٰ احکام سے مطا لبہ کیا ہے کہ فل الفور محکمہ پبلک ہیلتھ کی نا اہلی کا نو ٹس لیا جا ئے یا پھر محکمہ پبلک ہیلتھ کو بند کر دیا بصورت دیگر بھمبر شہر کے شہر ی راست اقدام کر نے پر مجبو رہو نگے ۔۔
…………………………
وزیرآباد(جی پی آئی) پاکستان کٹلری انسٹیٹیو ٹ کے ملازمین کوتین سال بعدتنخواہوںکی ادائیگی کردی گئی۔چارسال قبل آل پاکستان کٹلری مینوفیچکرراینڈایکسپورٹرایسوسی ایشن نے معاہدہ کے تحت پاکستان کٹلری انسٹیٹیوٹ کوانتظامی امورانجام کی دہی کے لئے سمیڈاکے حوالے کیاجس نے پہلے سال ملازمین کوتنخواہوںکی ادائیگی کی جبکہ باقی تین سال کی تنخواہوںکامعاملہ لٹک گیاجس پرچیئرمین کٹلری ایسو سی ایشن محمدخالد مغل نے مدت معاہدہ ختم ہونے پراپنے ہینڈاوورلینے سے معذرت کرلی جس پرچیف ایگزیکٹوسمیڈامحمدعالم گیر چوہدری کی ہدایت پرپراجیکٹ مینجرمحمدرضانے 23ملازمین کو23لاکھ روپے کی تنخواہوںکی ادائیگی کردی اورعارضی طورپرکٹلری انسٹیٹیوٹ چیئرمین محمدخالد مغل کے حوالے کردیا۔
…………………
وزیرآباد(جی پی آئی) انسانیت کی خدمت میںعظمت ہے اورخدمت عبادت کادرجہ رکھتی ہے۔حکومت پنجاب خدمت کارڈکے ذریعے ذہنی،جسمانی معذورافرادکی کفالت کافریضہ اداکیا۔معذورافرادہمارے معاشرے کااہم حصہ ہیں۔انکی دیکھ بھا ل کافریضہ ہے اداکرنے کابہترین ذریعہ خدمت کارڈہے۔ان خیالات کا اظہاراسسٹنٹ کمشنروزیرآبادمحمدانوربریارنے خدمت کارڈدینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرڈیٹاانچارج میڈیکل سوشل آفیسرسمیرااقبال ودیگربھی موجودتھے۔سمیرااقبال نے بتلایاکہ تحصیل وزیرآبادمیں637معذورافرادکومیڈیکل بورڈکی شفارشات پرخدمت کارڈکے لئے منتخب کیاگیاہے۔ضلع بھرمیں2600افرادکومعذوری کی بنا ء پرخدمت کارڈلسٹ میںشامل کیاگیا ہے خدمت کارڈپروگرام پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کے زیراتنظام جاری ہے۔اس پروگرام میںذہنی جسمانی معذوری کے حامل مردوخواتین بزرگ وبچے سہ ماہی وظیفے کے حقدارہوتے ہیںان کوخدمت کارڈجاری کردیا جاتا ہے۔(فوٹوہمرا ہ ہے)
……………………………
وزیرآباد(جی پی آئی) سنیئر بزرگ صحافی کوٹرالی سے شدیدزخمی ۔سنیئربزرگ صحافی محمداقبا ل مرزااپنی موٹر سائیکل پرشہرکی طرف آرہے تھے کہ پل پلکھوکے قریب عدنان گجرولدعنصرگجر نے ٹرالی کی ٹکرماردی جس کے نتیجہ میںسنیئرصحافی کی ٹانگ ٹوٹ گئی ۔طبی امدادکے لئے ان کوتحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال لایا گیا تشویناک حالت کے پیش نظرگوجرانوالہ ریفرکردیا گیا۔
…………………………
وزیرآباد (جی پی آئی) سینئر مسلم لیگی رہنماء ملک شہباز کلیار نے کہا ہے ہندوستان میں چائے بیچنے والا وزیراعظم بن سکتا ہے پاکستان میں کونسلر بھی نہیں بن سکتا،چیئرمین کیلئے درخواست کے ساتھ ایک لاکھ کا ڈرافٹ سرمایہ دارانہ سیاست کو فروغ دینا ہے۔وہ اپنی رہائش گاہ پر مہرشاہدجاوید کی قیادت میں ملنے والے محمد صابر کھوکھر،اصغر علی شاہ،ندیم کھوکھر،محمد اسلم پہلوان پر مشتمل وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔ملک شہباز نے کہا جس ملک میںاسمبلی کے الیکشن کا خرچہ پچاس لاکھ تا پچاس کروڑ ہو وہاں سیاسی کارکن الیکشن لڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔اگر تمام فیصلے لاہور ہی نے کرنے ہیں تو بلدیاتی انتخابات کی بجائے شہری مجلس شوری بنا دی جائے تاکہ اربوں روپے کے اخراجات بچ سکیں۔انہوں نے کہا بلدیاتی اداروں کو ریموٹ کنٹرول سے چلانے کی بجائے انہیں مقامی حکومت کا درجہ دیا جائے باوقار ،بااختیار بلدیاتی اداروں کا قیام احسان نہیں عوام کا حق ہے۔
……………………
لاہور (جی پی آئی) کنوینئرورلڈ میناریٹیز الائنس جے سالک نے دنیا بھر کے تمام انسان دوستوں کونئے سال کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیا سال یسوع مسیح کے ختنے کادن ہے اس لئے یہ سب کے لئے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نیا سال ، یکم جنوری در اصل ختنے کا دن ہے، کیوں کہ یسوع مسیح کی پیدائش کے آٹھویں دن شریعت کے مطابق انکا ختنہ ہوا اورانکا نام “یسوع”رکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ نیا سال ایک نئی امید لے کر آتا ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ سال 2016 ہم سب کے لئے بہت سی خوشیاں لے کر آئے گا اور ملک میں امن کی فضاء قائم ہوگی۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ سال تربیت، امن اور تعلیم کا سال ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس موقع پر ہمیں بھی یہ عہد کرنا ہوگا کہ اپنے ملک کی بہتری اور ترقی کے لئے ہم ہمیشہ پر عزم رہیںگے۔
…………………………
کراچی (جی پی آئی) معروف سیاسی و سماجی رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ ہم 2015کی طرح 2016میں بھی بھرپور عوامی خدمت کرینگے ،بحثیث قوم ہمیں سال نو میں امن ،صحت ،تعلیم کے فروغ کے ساتھ غربت کے خاتمے کے لیے اپنا اپنا کرداراداکرنا ہوگا۔ہمیں نئے سال میں باہمی رنجشوں اور اختلافات کو بھلاکر آگے بڑھنا ہوگا۔جس کے لیے ہم پوری قوم کے لیے دعاگو ہیں کہ نیا سال ہر ایک فرد کے لیے خوش بختی کی علامت ثابت ہو،اپنے سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں حلیم عادل شیخ نے کہا کہ یہ کوئی نہیں جانتا کہ نیا برس کس کے لیے کیسا ثابت ہوگا مگر جب ہم ایک دوسرے کا بازوبنیں گے اور دوسروں کی تکالیف کا احساس کرکے چلیں گے تو اس میں کوئی دوراہے نہیں ہے کہ سال نو خوشحالی کا سال ثابت ہو۔انہوں نے کہا کہ ہم نے کسی بھی محاظ پر اپنی قوم کو مصیبتوں میں دیکھا ہے توآگے بڑھ کران کی مدد کی ہے ہمیشہ مثبت انداز میں تنقید کی ہے تاکہ مقامی حکومتوں کو سنبھل کر اپنی اصلاح کا موقع مل سکے ،لہذا اس برس بھی عوامی خدمت کے ساتھ مایوس چہروں پر مسکراہٹیں لانے کی کوشش کرینگے ۔انہوں نے کہا کہ امن کے لیے کراچی کے لیے 2015اچھا سال ثابت ہوا ہے ٹارگٹ کلنگ بھتہ خوری میں کمی رہی ،جس کا سہر اسیکورٹی نافذ کرنے والے اداروں کے سرجاتا ہے ۔پوری قوم کو یہ امیدر کھنی چاہیئے کہ نیا سال امن کے ساتھ اس ملک کی ترقی اور خوشحالی کا سال ہو،کیونکہ اس برس جو امن کے لیے بہتریاں آئی ہیں وہاں سیاسی محاز آرائیوں کی بدولت کچھ نامناسب اقدامات بھی اٹھائے گئے جس کی غلطیاں حکومت کے سرجاتی ہیں کیونکہ عوام کو ساتھ ملائے بغیر کسی بھی حکومت کا کوئی عمل قابل قبول نہیں ہوسکتا۔#
………………………
کراچی (جی پی آئی) پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما سردار خادم حسین سولنگی ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن ودیگر نے قوم کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے مظلوم عوام و طبقات اگر شخصیت پرستی ‘ جانبداری اور خوف سے نجات حاصل کرکے ظالموں ‘ لٹیروں ‘ مفاد پرستوں ‘ منافقوں اور عوام و ملک دشمنوں کے احتساب کیلئے متحدہوجائیں تو نیا سال پاکستان و عوام کیلئے انقلاب ‘ تبدیلی اور اصلاح کا سال ثابت ہوگا اور اقتدارمنافقوںاور مفاد پرستوں کے ہاتھ میں نہیں رہے گا تو پھر نہ ظلم و استحصال رہے گا اور نہ ہی دہشتگردی ‘ بد امنی اور جرائم کا وجود باقی بچے گا جس کے بعد یقینا امن ‘ عافیت ‘ اخوت ‘ محبت ‘ استحکام ‘ ترقی اور خوشحالی پاکستان و عوام کا مقدر بن جائے گی مگر اس کیلئے پہلے عوام کو اپنا احتساب کرنا اور اپنے اندر کی خامیوں کا کاتمہ کرنا ہوگا ۔
………………………………
کراچی (جی پی آئی) پاکستان سولنگی اتحاد کے رہنماؤں امیر علی سولنگی ‘ سردار خادم حسین سولنگی ‘ سردار اکرم سولنگی ‘ سردار شبیر سولنگی ‘ سردار راحیل سولنگی’ صالح محمدسولنگی ‘ ڈاکٹر قدیر سولنگی ‘ ایاز سولنگی ‘ نعمت اللہ سولنگی ‘ غلام اللہ عباس سولنگی ‘ قربان سولنگی ‘ وڈیرو علی اصغر سولنگی ‘ علی مراد سولنگی ‘ سہراب سولنگی ‘ ذوالفقار سولنگی ‘ سائیں داد سولنگی ‘ عرفان سولنگی ‘ دیدار علی سولنگی ‘ دوست محمد سولنگی ‘ روشن خان سولنگی ‘ نور محمدسولنگی ‘عبدالخالق سولنگی ‘ احمد نواز سولنگی ‘ یوسف سولنگی’ارباب سولنگی ‘حاجی خان سولنگی’جمعہ خان سولنگی’ نواب سولنگی’ گل حسن سولنگی ‘ جام فیاض سولنگی ‘ علی محمد سولنگی ‘ راجہ ڈاہر سولنگی ‘ خادم سولنگی ایڈوکیٹ ‘ عرفان سولنگی ‘ ایڈوکیٹ اور دیگر نے سولنگی برادری اور پاکستانی قوم کو نئے سال کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعا کی اللہ تعالیٰ نئے سال کو پاکستان کیلئے امن و محبت اور ترقی و خوشحالی کا سال اورحکمران طبقات کو ذاتی مفادات پر قومی مفادات کو ترجیح دینے والا بنادے ۔
………………………………
کراچی (جی پی آئی) اللہ تعالیٰ سال نو کو عالم اسلام کی وحدت و یگانگت کیساتھ دنیا بھر کیلئے امن و عافیت اور ترقی و خوشحالی کا سال بنادے ۔ محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے سال نو کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایم آر پی سے وابستہ ہر فرد کی دعا ہے کہ نئے سال کا سورج دہشتگردی ‘ قتل و غارت ‘ تعصب و لسانیت ‘ تفرقہ و مسلک پرستی ‘ جرائم و کرپشن ‘ بربادی و تباہی اور مسائل و مصائب کی موت اوراتحاد و یگانگت ‘ امن و عافیت ‘ ترقی و خوشحالی اور احترام انسانیت کی روشنی لیکر طلوع ہو جبکہ نیا سال پاکستان میں جمہوریت کے استحکام و کامیابی کا سال ثابت ہو اور نئے سال میں حکمران طبقات آمریت کو دعوت دینے کی پالیسیوں سے اجتناب اورکرپشن و مفاد پرستی کی روایت شکنی کرتے ہوئے دیانتداری ووفاداری کے ساتھ پاکستان و عوام کی خدمت کی نئی مثال و روایت قائم کرنے میںاور افواج پاکستان دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ کر پاکستان کو امن و اخوت کا گہوارہ بنانے میں کامیاب ہوجائے ۔
………………………………
کراچی (جی پی آئی) پاسبان پاکستان کے سینئر نائب صدر انجینئر آفتاب الدین، نائب صدر عبدالحاکم قائد، جوائنٹ سیکریٹری طارق چاندی والا اور میڈیا کوآرڈینیٹر جواد اقبال شیرازی نے کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات 2016 میں ڈیموکریٹس کے نومنتخب صدر فاضل جمیلی ، کے ایچ خانزادہ، سجاد حیدر عباسی و دیگرارکان سے وفد کی صورت میں ملاقات کی اور ان کے پینل اورکراچی پریس کلب کی گورننگ باڈی کے تمام ارکان کی کامیابی پر مبارکباد دی ۔ اس موقع پر پاسبان رہنمائوں اور نو منتخب اراکین کراچی پریس کلب نے صحافی برادری کو درپیش مسائل اور آزادانہ صحافت میں رکاوٹ جیسے مسائل کو کو مل کر حل کرنے کا اعادہ کیا۔ پاسبان رہنمائوں نے کہا کہ صحافی برادری نے جمہوریت کی بحالی ، عدلیہ کی آزادی کی تحریکوں کی کامیابی ، عوام میں شعور کی بیداری اور مسائل کو اجاگر کرنے میں بھر پور کردار ادا کیا ۔ پاسبان رہنمائوں نے کہا کہ عوام آمرانہ سوچ رکھنے والے کرپٹ سیاستدانوں سے تنگ آچکے ہیں ، پاسبان ایک نئی سیاسی جماعت کے طور پر ابھر رہی ہے اور ملک بھر کے مایوس عوام کو یکجا کرکے ملک میں حقیقی عوامی حکومت کیلئے کوشاں ہے جس میں عوام کا پیسہ عوام ہی کی فلاح و بہبود پر خرچ ہوسکے ، کرپشن کرنے والوں کا عملاََ سخت احتساب ہوسکے اور معاشرے میں عدم برداشت کے روئیے کے خاتمے کو بھی ممکن بنایا جاسکے #
………………………………
کراچی (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنماء اور یونین کونسل فیض اباد امانکوٹ سے منتخب ضلعی کونسلر ارشاد خان نے کہاہے کہ حلقے کے عوام کے مسائل کے حل کیلئے مجھے اگر اپنی جائیداد وں سے ہاتھ دھونا پڑے تو دریغ نہیں کروںگا ،حلقے کے عوام نے جو عزت اور محبت دی ہے اس کا ازالہ ممکن نہیں تاہم اپنی تمام ترصلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے حلقے کے عوام کے مسائل کے حل کیلئے کسی بھی حد جاوںگا ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز فیض اباد میں ٹرانسفارمر ز کی اپ گریڈیشن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر منتخب تحصیل کونسلر سمیت ویلج کونسل ناظمین ،کونسلر ان اور علاقہ مشران سمیت اہلیان علاقہ بھی کثیر تعداد میں موجود تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ارشاد علی خان نے کہاکہ فیض اباد کے عوام کو ٹرانسفارمرز کا مسئلہ تھا 50KVاور 100KVکے دو ٹرانسفارمرز پر لوڈ کیوجہ سے اہلیان علاقہ ہروقت مشکلات اور پریشانی کا شکار رہتے تھے ہم نے مشیر وزیراعظم انجینئر امیر مقام کے سامنے مسئلہ رکھ دیا جسے انہوںنے پورا کرتے ہوئے اج اہلیان علاقہ کو 50KVکی جگہ 100اور 200KVکے ٹرانسفارمر فراہم کرکے اہلیان علاقہ کا دیرینہ مسئلہ حل کردیا انہوںنے کہاکہ ہماری ٹیم مخلص ارکان پر مشتمل ہیں تحصیل کونسلر اختر علی خان ویلج ناظمین اور کونسلران صاحبان عوامی مسائل کے حل کیلئے ایک ہے اور ایک رہیںگے انہوںنے عوام کو یقین دلاتے ہوئے کہاکہ علاقے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایاجائے گا اور دیگر یونین کونسلوں کے مقابلے میں یونین کونسل فیض اباد ،امانکوٹ میں ڈبل ترقیاتی کام ہونگے اور ائندہ انتخابات سے پہلے پہلے علاقے کے عوام حقیقی تبدیلی محسوس کریں گے۔