گجرات کی خبریں 30/04/2016

Speech

Speech

گجرات (جی پی آئی) ملہو کھوکھر کی سر زمین پر بابا جنگو شاہ دربار کے احاطہ میں عظیم الشان تحفظ ناموس رسالت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں خصوصی خطاب ممتاز عالم دین صاحبزادہ پیر سید عرفان شاہ مرکزی ناظم اعلیٰ جماعت اہلسنت پاکستان نے کیا۔ جبکہ اس موقع پر علامہ عبدالرشید اویسی ‘ علامہ بشارت شازی یو کے و دیگر علمائے کرام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ پیر سید ریاض حسین شاہ نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت کیلئے ہماری جان مال ہر چیز قربان ہے۔ اور ہم تحفظ ناموس رسالت کیلئے ہمیشہ جدوجہد کرتے رہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نبی کریم ۖ کی شان کے بارے میں کوئی کچھ بیان نہیں کر سکتا وہ سب شانوں سے اول شان ہے۔ سید عرفان شاہ نے کہا کہ اہلیان ملہو کھوکھر مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے اس شاندار کانفرنس کا انعقاد کیا اور میں چیئرمین چوہدری رزاق اور انکے رفقائے کارکو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے اس کانفرنس کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر دو عمرہ کے ٹکٹ بذریعہ قرعہ اندازی دئیے گئے۔ عارف عطاری کی سربراہی میں نوجوانوں نے شاندار انتظامات کئے۔
…………………………
گجرات(جی پی آئی) سابقہ زونل چئیرمین ہائیڈرولیبریونین واپڈامحمد الیاس غفاری کی بھاوج عابد اصغرغفاری ،خالد اصغر غفاری کی والدہ محترمہ کی وفات پراظہار افسوس کے لئے ان کی رہائش گاہ پر ریجنل چیئرمین محمد اقبال ڈار ودیگر رہنما گئے۔ان کے ہمراہ شبیر گوندل،احسان اللہ وڑائچ ،رانا شعیب گیپکو ہیڈکوارٹر،خالد ساہی ڈسکہ،محمد رمضان گجر،محمد اسلم چئیرمین،منیر بٹ گوجرانوالہ،سیالکوٹ،کامونکی سے عہدیدران شامل تھے جبکہ گجرات سے حاجی افضل،رحیم خان،مظہر حسین ورک،قیصر شاہ،محمد اننصر لالہ موسیٰ،محمد سلیم شادیوال ودیگر شامل تھے ۔مرحومہ کے ایصال ثواب کے فاتحہ خوانی کی گئی۔
۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس کے دو ہونہار طلبہ حافظ محمد علی حسن اور حافظ احمد تیمور نے قرآن پاک حفظ کرنے کی سعادت حاصل کر لی۔ اس سلسلہ میں دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں دونوں طالبعلموں کے والدین نے بھی شرکت کی ۔ اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس حافظ محمد طاہر نے کہا کہ یہ ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے کہ ہمارے طلبہ نے قرآن پاک حفظ کیا ہے اور ہم نہ صرف طلبہ بلکہ انکے والدین کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ اس موقع پر طلباء کو ہار پہنائے گئے ۔ دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس کی کارکردگی کو بے حد سراہا گیا۔
……………………………
گجرات(جی پی آئی) ڈائریکٹر دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس شہزاد شفیق شرقپوری کے والد محترم بائو محمد شفیق شرقپوری ان دنوں شدید علیل ہیں تمام دوست احباب سے انکی صحت یابی کیلئے دعا کیلئے التماس کی گئی ہے۔
…………………………
گجرات(جی پی آئی) سابق ممبر اسلامی نظریاتی کونسل صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی نے گزشتہ روز سابق ایم پی اے حاجی ناصر محمود کے بھتیجے ‘ حاجی عمران ظفر کے کزن اور راشد اقبال بٹ کے بھائی نعمان طارق کی وفات پر انکی رہائشگاہ پر جا کر تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔
……………………………
گجرات(جی پی آئی) صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی نے کہا ہے کہ سفر معراج دنیا کا سب سے عظیم ترین واقعہ ہے جس میں اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوب حضور ۖ کو تمام جہانوں کی سیر کروائی اور نبی کریم ۖ سے ہم کلام ہوئے۔ پوری دنیا آج بھی اس پر رشک کرتی ہے ۔ اسلام کی تعلیمات پر صحیح طریقہ سے عمل کیا جائے تو دنیا و آخرت میں کامیابی مل سکتی ہے۔ وہ جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اُمت مسلمہ کے اکابرین سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اُمت مسلمہ کے اتحاد کیلئے کام کرے تاکہ اسلام کا جھنڈا سربلند ہو ۔ انہوں نے جنرل راحیل شریف کی کاوشوں کو سراہا۔ وہ جس طرح دہشتگردوں کی کمر توڑنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں وہ لائق تحسین ہے۔ اللہ تعالیٰ مسلح افواج کو اندرونی و بیرونی محازوں پر کامیابی عطا فرمائے۔
……………………………
گجرات(جی پی آئی) منشیات کے خلاف جیوے پاکستان سائیکل ریلی کے شرکاء گجرات پہنچ گئے۔ گجرات پہنچنے پر کلفٹ سنٹر پر سائیکل ریلی کے شرکاء کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ندیم بٹ کی سربراہی میں سائیکل ریلی کے شرکاء کو ویلکم کیا گیا۔ اس موقع پرڈاکٹر اعجاز بشیر ‘ خادم علی خادم’ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر منڈی بہائو الدین ناصر چوہدری’ چوہدری ظہور الٰہی’ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری’ ڈاکٹر شکیل سرور و دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر گجرات ندیم بٹ نے کہا ہے کہ ہم جیوے پاکستان سائیکل ریلی کے شرکاء کو گجرات آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ اہلیان گجرات نے ہمیشہ مہمانوں کو خوش آمدید کہا ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ معاشرہ سے منشیات کا خاتمہ ہو اور منشیات کے خاتمہ کیلئے ہر کسی کو مل کر کام کرنا ہو گا۔ انہوں نے ڈاکٹر اعجاز بشیر کی کاوشوں کو بھی سراہا جو وہ دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر اعجاز بشیر نے کہا کہ منشیات ایک ایسا ناسور ہے جو قوم کو کھوکھلا کر رہا ہے اور بحیثیت قوم ہم سب کا یہ فرض ہے کہ ہم منشیات کے خاتمہ کیلئے کام کریں اور سائیکل ریلی کے شرکاء مبارکباد کے مستحق ہیں جو سخت گرمی میں بھی ایک مشن کے تحت کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گجرات کلفٹ سنٹر میں کٹے تالو ‘ کٹے ہونٹ کے مریض بچوں کا بالکل فری علاج کیا جاتا ہے اور ہم سب کا فرض ہے کہ ہم لوگوں تک یہ پیغام پہنچائیں ۔
……………………………
گجرات(جی پی آئی) موضع ہیلاںناوڑیاں آزاد کشمیر میں حافظ مدثر کی رہائشگاہ پر میٹنگ کا اہتمام کیا گیا جس میں علاقہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ جس میں وزیر حکومت ریاست جموں و کشمیر محمد مطلوب انقلابی جس طرح ترقیاتی کام اور تعلیم کے میدان میں عملی کام کرتے ہوئے ہاسپٹل بنانے اور سڑکوں کا جال بچھا دیا ہم انہیں ان خدمات پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ 30 اپریل کو چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو کوٹلی آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ اور تمام اہل علاقہ نے جلسہ گاہ میں جانے کا عہد کیا ہے۔ جلسہ گاہ میں کثیر تعداد نے شرکت کی۔ حاجی یوسف چینی والی’ چوہدری محمد شریف’ حاجی شیر محمد بنیاں’ ماسٹر محمد اسحاق’ چوہدری محمد بشیر بناں’ چوہدری مجید ہیلاں’ چوہدری عارف ہیلاں’ چوہدری رفیق کالا ڈھیا’ حاجی صغیر’ چوہدری اسلم’ صوفی محمد حسین’ چوہدری لال حسین’ چوہدری بشیر’ صوفی محمد اصغر’ چوہدری شوکت ‘ حافظ محمد اشرف’ ممبر منظور’ چوہدری محمد یعقوب’ چوہدری بلال رزاق ‘ادریس بانیاں’ حافظ محمد جاوید اور دیگر شریک تھے۔
……………………………
گجرات(جی پی آئی) سالانہ امام اعظم ابو حنیفہ و امام احمد رضا خاں بریلوی کانفرنس تین مئی بروز منگل بعد از نماز عشاء جامعہ مسجد ارائیاں سوہدرہ شریف میں منعقد ہو گی جو حضرت پیر سید بشیر احمد خورشید کے 43 ویں عرس مبارک کے سلسلہ میں منعقد ہو رہی ہے۔ جس کی صدارت صاحبزادہ پیر سید منور حسین شاہ جماعتی سجادہ نشین آستانہ عالیہ علی پور سیداں شریف کریں گے۔ مہمان خصوصی حضرت صاحبزادہ سلطان احمد علی آستانہ عالیہ سلطان باہو شریف ہوں گے۔ خصوصی آمد عالمی مبلغ اسلام حضرت پیر سید لخت حسنین شاہ (مسلم ہینڈز انٹرنیشنل یوکے) ہونگے۔ اس موقع پر ملک بھر سے آئے ہوئے علماء و مشائخ شریک ہوںگے۔ پیر سید آل احمد شاہ سہروردی اور پیر سید ضیاء نور شاہ کی زیر نگرانی عرس کے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔
……………………………
گجرات(جی پی آئی) شیخ القرآن ابو الحقائق پیر محمد عبدالغفور ہزاروری چشتی نظامی گولڑوی 9 مئی بروز سوموار مہر آباد شریف وزیر آباد منعقد ہو گا جس کی صدارت حضرت پیر سید حبیب اللہ شاہ نقشبندی تاجدار گولڑہ شریف کریں گے۔ جبکہ خصوصی خطاب پیر سید فدا حسین شاہ حافظ آبادی اور پیر مولانا سراج الدین صدیقی کریں گے۔ مولانا ڈاکٹر محمد آصف ہزاروی کی زیر نگرانی انتظامات مکمل کئے جا رہے ہیں۔ ملک بھر سے علماء کرام کی شرکت متوقع ہے۔
……………………………
گجرات(جی پی آئی) دوسرا شہباز شریف فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ 2016ء یکم رمضان المبارک کو بعد از نماز تراویح شروع ہو گا۔ کھلاڑیوں پر انعامات کی بارش کر دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق دوسرا شہباز شریف فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ یکم رمضان المبارک سے شہباز شریف میں منعقد ہو رہا ہے۔ جس میں ضلع بھر کی کرکٹ ٹیمیں حصہ لیں گی۔ خواہشمند ٹیموں کے کپتان فوری طور پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس گجرات میں رجسٹریشن کروائیں۔ کھلاڑیوں میں ہزاروں کے انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) برصغیر پاک و ہند کی عظیم روحانی شخصیت غریب النواز حضرت قاضی سلطان محمود آوانی کا سالانہ عرس مبارک 2 مئی بروز سوموار کو دن 11 بجے دربار عالیہ آوان شریف ضلع گجرات میں ہو گا۔ عرس سعید کی تقریبات بفیضان نظر حضرت عبدالغفور اخوند (صاحب سوات) حضرت صاحبزادہ محبوب عالم آوانی ‘ حضرت صاحبزادہ مظہر الحق ہوں گی۔ محفل کی صدارت سجادہ نشین آستانہ عالیہ آوان شریف ومہمدہ شریف صاحبزادہ منصور الحق آوانی کریں گے اور صاحبزادہ محمود الحق ‘ صاحبزادہ مسرور الحق آوانی اور نثار احمد نثاری (حلف الرشید صاحبزادہ مقصود الحق آوانی ) کی زیر قیادت محفل ہو گی۔ جبکہ زیب سجادہ نشین آستانہ عالیہ آوان شریف و مہمدہ شریف صاحبزادہ رضوان منصور آوانی کی زیر نگرانی عرس مبارک کی محفل کے تمام انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ عرس پاک کی محفل میں ممبر اسلامی نظریاتی کونسل پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی’ سجادہ نشین آستانہ عالیہ چھالے شریف’ پیر سید انتصار الحسن شاہ’ سجادہ نشین آستانہ عالیہ بوکن شریف پیر سید زاہد صدیق شاہ’ سجادہ نشین آستانہ عالیہ ڈھینڈہ شریف ‘ پیر سید زاہد حسین شاہ ترمزی خصوصی شرکت کر کے محفل کی رونق کو دوبالا کریں گے۔ ملک کے نامور نعت خواں اپنے اپنے مخصوص انداز میں نذرانہ عقیدت پیش کر کے بارگاہ ِ رسالت ۖ میں اپنی حاضری لگوائیں گے۔ عرس پاک کے موقع پر دربار عالیہ کو برقی قمقموں اور رنگ برنگی جھنڈیوں سے سجایا جا رہا ہے۔ مردوں اور خواتین کے علیحدہ علیحدہ پنڈال سجائے جار ہے ہیں۔ صاحبزادہ رضوان منصور آوانی زیب سجادہ نشین آستانہ عالیہ آوان شریف و مہمدہ شریف کی زیر نگرانی دربار عالیہ آوان شریف و مہمدہ شریف کے سنگی حضرات دن رات عرس مبارک کی محفل کیلئے انتظامات میں مصروف ہیں۔ عرس پاک کی محفل میں پاکستان اور بیرون ممالک اور آزاد کشمیر سے جوق در جوق قافلے شرکت کریں گے اور دربار عالیہ میں اپنی حاضری لگوائیں گے اور اپنی اپنی منیں مرادیں مانگیں گے۔ عرس پاک میں شرکت کرنے والے صاحبزدگان آوان شریف سے خصوصی ملاقاتیں بھی کریں گے۔ محفل کے اختتام پر شرکاء کو پر تکلف لنگر بھی کروایا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) وزیر اعلی پنجاب کے خصوصی پروگرام کے تحت بھٹہ خشت مزدوروںکے زیر تعلیم بچوں کو خدمت کارڈ کا اجراء یکم مئی کو مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر ہوگا، ضلع گجرات میں 729بھٹہ خشت مزدوروں کے 3429زیر تعلیم بچے اس پروگرام سے مستفید ہو ں گے ۔ ان خیالا ت کا اظہار ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں خدمت کارڈ کے اجراء کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ ایم پی اے چوہدری محمد اشرف دیونہ، صدر چیمبر آف کامرس میاں اعجاز، ڈی او سی وقار خان، ای ڈی او فنانس چوہدری اصغر، ای ڈی او ایجوکیشن طاہر کاشف ٹی ایم او خرم محمود، سیکرٹری آرٹی اے کامران اکبر ،لیبرڈیپارٹمنٹ اور بنک آف پنجاب کے افسران نے شرکت کی۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے بتایا کہ خدمت کارڈ کے اجراء کی تقریب صبح آٹھ بجے ضلع کونسل ہال میں ہوگی جس میں ضلع بھر سے منتخب عوامی نمائندے بھی شرکت کریں گے، وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف خود بھی صوبے کے کسی ایک ضلع میں اس مقصد کے لئے منعقدہ تقریب میں شریک ہوں گے ۔ انہوںنے بتایا کہ خدمت کارڈ کے اجراء کے لئے اربن یونٹ کے ذریعے سروے کرایا گیا تھا ضلع گجرا ت میں بھٹہ خشت پر مزدوری کرنیوالے مزدوروں کے 3429ایسے بچوںکی رجسٹریشن کی گئی تھی جو تعلیمی اداروں میں داخل ہیں ۔ انہوںنے بتایا کہ ہر زیر تعلیم بچے کے تعلیمی اخراجات کے لئے والدین ایک بار دو دو ہزار روپے اور ہر تین ماہ بعد تین ہزار روپے حاصل کرسکیں گے جبکہ والدین متعلقہ سکول سے مفت کتابیں، یونیفارم، شوز اور سٹیشنری بھی حاصل کر سکیں گے ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ہدایت کی کہ خدمت کارڈ کے اجراء کے لئے ضلع کونسل ہال میں سنٹر قائم کیا جائے گا، بھٹہ مزدوروں کو سنٹر تک لانے کے لئے ٹرانسپورٹ فراہم کی جائے گی نیز انکے لئے پینے کے لئے ٹھنڈے پانی، چائے کا بھی انتظام کیا جائے ۔اس سے قبل ڈی او سی وقار خان اور ای ڈی اوایجوکیشن طاہر کاشف نے ڈی سی او کو بریفنگ دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
گجرات(جی پی آئی) صوبائی محتسب گجرات آفس میں ماہ اپریل کے دوران 27شکایات پر فیصلہ سنادیا گیا، جبکہ گورنر پنجاب سے اپیل مسترد ہونے پر 3شکایات پر گذشتہ مہنیوںکے دوران کئے گئے فیصلوں پر عمل درآمد بھی کرادیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایڈوائزر صوبائی محتسب ضلع گجرات ملک عبدالرزاق نے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے بتایا کہ رواں ماہ کے دوران مجموعی طور پر 51شکایات موصول ہوئیں ان میں سے متعدد وفاقی محکموں سے متعلق تھیں جن کو وفاقی محتسب کو ارسال کر دیا گیا جبکہ صوبائی محکموں کے خلاف شکایات کی گجرات میں سماعت کی گئی۔ انہوںنے کہا کہ صوبائی محتسب عوام دوست ادارہ ہے ، ایڈوائز آفس ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کمپلکس میں ہے جہاں کوئی بھی شہری اپنی صوبائی محکموں سے متعلق اپنی شکایت سادہ کاغذ پر درخواست لکھ کر اپنے شناخی کارڈ کی کاپی لف کرکے جمع کراسکتا ہے جن پر دو ماہ میں فیصلہ کر دیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے سکیورٹی آف ولنر ایبل اسٹیبلشمنٹ آرڈیننس کے تحت کانکورڈیا کالج باالمقابل اسٹیٹ لائف بلڈنگ جی ٹی روڈ گجرات کو سکیورٹی کے لحاظ سے اے کیٹیگری میں شامل کرکے حساس قرار دے دیا ہے اور کالج انتظامیہ کو سکیورٹی کے مناسب انتظامات کا پابند کر دیا ہے۔ انہوںنے متعلقہ پولیس کو ہدایت کی کہ سکیورٹی انتظامات چیک کرکے رپورٹ دیں ، مناسب سکیورٹی انتظامات نہ کرنے پر عمارت کو سیل کیا جا سکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) سیاسی وسماجی شخصیت ماسٹرمحمداقبال انجم نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن کے کے ایم پی اے نے حلقہ کی تعمیرو ترقی میںاپنا بھر پور کرداراداکررہے ہیںاوراس وقت حلقہ میںکاموںکاجال بچھادیاہے۔مختلف روڈز کی تعمیر، ریسکیو 1122کاقیام، تحصیل کمپلیکس، چنا ب کالج اورتحصیل ہیڈ کوار ٹرہسپتال کیلئے فنڈزانکی عوام سے منہ بولتاثبوت ہے، ان خیالا ت کا اظہا رانہو ںنے گزشتہ روزاپنی رہا ئشگاہ پر صحا فیو ںسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرسابق ناظمین یوسی میاںمظفرمحمود ،میاںنو رمحمد،نمبردا رمیا ںسلطان محمود،چیئرمین یونین کو نسل میا ںمحبوب احمد سیال ،حا فظ نور محمد،ملک محمدعمرریاض اوردیگر بھی موجود تھے۔انہو ںنے مزیدکہاکہ ٹی ایچ کیوہسپتال میںڈاکٹرزاور عملہ دن رات مریضوںکیلئے کو شا ںہے۔انہوںنے کہا کہ تحصیل بھرکی سیوریج کے نظام کوبہتربنانے کیلئے کروڑوں روپے کی منظوری بھی ہو چکی ہے ،جب بھی اس گرو پ کوموقع ملاہے انہوںنے حلقے کی پسماندگی کوختم کرنے کیلئے اربوںروپے کے پرا جیکٹ منظورکروا کے حلقے کی پسماند گی کو ختم کیاہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) آج کامیڈیاایک اکیڈمی کادرجہ رکھتاہے اوراسکی رسائی ہرچھوٹے بڑے تک ہے مگرافسوس کہ زیادہ ترچینلزاپنے ڈرا مو ں،فیشن شوزاوردیگرپروگراموںکے ذریعے معاشرتی بگاڑکاشکاربن رہے ہیںاوربے حیائی کوفروغ دیاجارہاہے ان خیالات کااظہا رنو جوا ن انجمن تاجران کے سینئرراہنماء محمدفاروق نجمی نے گزشتہ روزصحافیوںسے ملاقات کے دوران گفتگومیں کیا۔انکاکہناتھاکہ تار یخی، اصلا حی ڈرامے پیش کیے جائیںاوراسلامی شعائرکوفروغ دیاجائے تاکہ لوگوںمیںحیااورشرافت پیداہو۔انہوںنے مزیدکہاکہ خاص طور پرنو جوا ن نسل اورطلباء کے مستقبل کوہمیشہ پیش نظررکھاجائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) مسلم لیگ ن کے ضلعی جنر ل سیکر ٹر ی حا جی نا صر محمو دکے بھتیجے ایم پی اے حا جی عمر ان ظفر اور سا بق صدر چیمبر آ ف کا مر س عد نا ن اقبا ل مکی کے کز ن نعما ن طا رق کی روح کے ایصا ل ثو ا ب کیلئے ختم قل کی محفل جا مع مسجد صد یق اکبر میں منعقد ہو ئی ، ختم قل میں نعت خو ا نی ،قر آ ن خوا نی اور مر حو م کی مغفر ت کیلئے دعا کی گئی ، اس موقع پر ممتاز عا لم دین علا مہ صا حبزادہ غلا م بشیر نقشبند ی نے مو ت و حیا ت کے فلسفہ پر خصو صی خطا ب کیا ، ختم قل میں ضلع بھر سے ممتاز سیا سی و سما جی شخصیا ت نے کثیر تعداد میں شر کت کی ، اس موقع پر ڈی سی او لیا قت علی چٹھہ ، ایم پی اے چوہد ر ی اشر ف دیو نہ ، سنیئر نا ئب صدر چیمبر آ ف کا مر س چو ہدری و حید الد ین ، چو ہدری محمد اجمل آ ف اسلا م آ با د ، ڈی او سی چو ہدری و قا ر خا ں ، ڈی ایس پی ٹر یفک میا ں سہیل فاضل ،چیئر مین یو سی2حا جی آصف ر ضا ، جنر ل سیکر ٹر ی مسلم لیگ ن را جہ حبیب الر حمن ، ملک مظہر اعو ا ن ، تا جر ر ہنما جا وید بٹ ، چو ہدری تنو یر گو ند ل ،ر ہنما تحر یک انصا ف چو ہدری زبیر ٹا نڈ ہ ، چو ہدری نا صر چھپر، صا حبزادہ سید ز ما ن شا ہ ،صا حبزادہ پیر سید سعید احمد شا ہ گجر اتی ، ند یم احمد سند ھو ،صدر ٹر یو ل ایسو سی ایشن سید آصف ر ضا نقو ی ،حکیم عمر فاروق بٹ القبلہ ٹر یو لز ،عتیق الر شید بٹ ،حا جی آصف ڈار ،شیخ عا مر علی ، ٹھکید ار شیخ محمد اقبا ل ، مر زا الیا س جر ال ، گل خا ن ، سیٹھ قمر خو ر شید ، شیخ ابر ار سعید ، انصر گھمن ، ڈاکٹرامین گل ، چو ہدری عثما ن کٹھا نہ ،وا ئس چیئر مین با سط راٹھو ر ، ر ہنما مسلم لیگ ق چو ہدری صفدر وڑائچ ، سید جلا ل خا ن ،چو ہدری طا رق دراجی ،سیٹھ ند یم اشر ف ، را جہ طا ہر شیر ، میا ں ند یم اسلم ، چو ہدری ز بیر ٹا نڈ ہ ،مہر نعیم اختر ، طا ہر ما نڈ ا ، اعظم گھمن ، چو ہدری گلز ار وڑائچ ، سیٹھ ظہیر عبا س صرا ف ،امتیا ز کو ثر ،مظفر حسین ڈار ،چو ہدری طا رق وڑائچ ،عثما ن سر ور ،چو ہدری محمد اعظم ، حا جی محمد د ین ، مشتا ق بٹ ، خو ا جہ سہیل احمد ، حا جی و قا ص عطا ر ی ،قمر بشیر ، شیخ اختر حسین ، پر ویز گلا بی ، مصبا ح فاروق ایڈ ووکیٹ ،سنیئر صحا فی سا بق صدر پر یس کلب وسیم اشر ف بٹ ، سا بق جنر ل سیکر ٹر ی حسا م الد ین کر امت ،محبو ب عا لم ، ڈاکٹر رزاق احمد غفا ر ی ،شیخ محمد ادر یس،حا جی ظفر ر حما نی ، مفیظ احمد ڈار ، حا جی اسلم ر حما نی ،حا جی عنا یت اللہ ،اقبا ل گھمن ،حا جی عقیل احمد ، علی بشا ر ت راٹھو ر ،ند یم احمد چیمہ ، عر فا ن بٹ مٹو ، مز ین حمید بٹ ، سعید احمد بٹ ، را جہ اعجا ز احمد ، خو ا جہ شفا قت گڈ و ، سیٹھ علی اصغر ،سر فراز بٹ ، مر زا رئو ف ، عا صم نصیر ڈار ،شعیب بٹ ، میر انجم ، را نا محمدعا ر ف ،افتخا ر دیوا ن ،چو ہدری ضمن اقبا ل ،خر م ڈار ،چو ہدری حمید اللہ وڑائچ ، شیخ نعیم اللہ ، ڈاکٹر ظفر ،ڈاکٹر امتیا ز چو ہدر ی ، طا رق مغل ، ذولفقار ججی ،گلفا م احمد ، حا جی اعظم ر حما نی ،شیخ فضل با ر ی ،منیر احمد چغتا ئی ، حا جی بشا ر ت راٹھو ر ، را جہ انصر محمو د ، سید اشفا ق شا ہ ، شہزا د ہ شہزاد شفیق ، علا مہ عا مر عطار ی ، حا جی اظہر بٹ ، مظہر اسلا م ، عا طف بٹ ، سید عا بد شا ہ ، چو ہدری شا ہین اختر ، عر فان حفیظ کھو کھر ، حا جی وارث ،یعقو ب ڈار ،گل نو از ، محمد اصف بٹ ،اسد مغل ،سید عر فا ن اعجا ز ، را نا فیا ض احمد ،نو ید الحق سیٹھی ،معظم اقبا ل ڈار سمیت دیگر سیا سی ، سما جی کا رو با ر ی شخصیا ت نے شر کت کی ،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)کھاریاں پریس کلب کے عہدیداران اور ممبران کے اعزاز میں ڈیرہ چوہدری عبدالمالک کوٹلہ پر شاندار ناشتے کا اہتمام کیا گیا اس موقع پرMPAچوہدری شبیر احمدکوٹلہ،چیئرمین یوسی ککرالی چوہدری تنویراحمد،راہنما مسلم لیگ ن چوہدری آصف رضاکوٹلہ نے صحافیوں کا استقبال کیا۔سیکرٹری چوہدری ابرار احمد،ترجمان ڈیرہ کوٹلہ چوہدری شفیق لنگڑیال اور سیکرٹری چوہدری غلام مصطفی بھی موجود تھے صحافیوں میں صدر حاجی عبدالرئوف،سیکرٹری آفتاب نذر،فنانس سیکرٹری جبارساگر،سینئرنائبصدر حافظ عمران خلجی،سینئرصحافی سیدتنویرنقوی،سینئرصحافی اعجاز مرزا،صحافی ندیم گیلانی،سینئرصحافی زمان احسن،سینئرصحافی نصراللہ چوہدری،صحافی عتیق لال،سیکرٹری انفارمیشن ایم عمر،طاہر رشید صدیقی،محمدآصف چوہان،میاں سلیم یوسف،سماجی شخصیت چوہدری محمدارشد بیگہ(جرمنی)،چوہدری محمداسجد(جرمنی)،صحافی وقاص روف،سینئرصحافی احسان الحق،صحافی بلال بٹ،مرید حسین جعفری،امجد حسین امجد،رزاق انصاری اوردیگر موجودتھے۔
۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)آج محلہ مظہر ٹائون گلیانہ روڈ کھاریاں پر مسجد تاجدارختم نبوت کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا نماز جمعہ کے بعد پیر طریقت صاحبزادہ پیرسیدنویدالحسن شاہ مشہدی بھکھی شریف سنگ بنیاد رکھیں گے اس موقع پر مولانا اختر حسین جلالی اور حافظ محمداصغر توحیدی مہمانوں کا استقبال کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)ممتاز سماجی شخصیت چوہدری محمدارشد بیگہ(جرمنی) اور چوہدری محمداسجد بیگہ(جرمنی) کے زیراہتمام کھاریاں پریس کلب کے عہدیداران اور ممبران نے گذشتہ روز درباربابا شادی شہید آزادکشمیر پر حاضری دی اس موقع پر چوہدری ارشد اور چوہدری اسجد کی جانب سے پرتکلف ظہرانہ بھی دیا گیا صحافیوں نے دربار پرحاضری دی اور فاتحہ خوانی کی اور اردگردی کے علاقوں کی تفریح سیر بھی کی صحافیوں کی تواضع فروٹ اور کولڈ ڈرنک سے بھی گئیی شرکت کرنیوالوں میں صدر حاجی عبدالرئوف،سیکرٹری آفتاب نذر،فنانس سیکرٹری جبارساگر،سینئرنائبصدر حافظ عمران خلجی،سینئرصحافی سیدتنویرنقوی،سینئرصحافی اعجاز مرزا،صحافی ندیم گیلانی،سینئرصحافی زمان احسن،سینئرصحافی نصراللہ چوہدری،صحافی عتیق لال،سیکرٹری انفارمیشن ایم عمر،طاہر رشید صدیقی،محمدآصف چوہان،میاں سلیم یوسف،سماجی شخصیت چوہدری محمدارشد بیگہ(جرمنی)،چوہدری محمداسجد(جرمنی)،صحافی وقاص روف،سینئرصحافی احسان الحق،صحافی بلال بٹ،مرید حسین جعفری،امجد حسین امجد،رزاق انصاری اوردیگر موجودتھے۔
۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)MPAچوہدری شبیر احمدکوٹلہ نے گذشتہ روز ڈیرہ چوہدری عبدالمالک کوٹلہ پر کھاریاںپریس کلب کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جب سے قریبی اور محبت کا رشتہ ہے صحافی ہماری ہرسطح پر اپنے اداروں کے ذریعے راہنما کرتے ہیں کھاریاں کے صحافیوں کا کردار ہمیشہ مثبت اور مثالی رہا ہے ہم بھی کھاریاںپریس کلب کی تعمیر وترقی،صحافی کالونی کا قیام اور کلب کے لئے فنڈز کے حصول میں بھرپورکردارادا کریں گے کھاریاں کے صحافی مثبت اور تعمیری صحافت کو فروغ دے رہے ہیں جو کہ ان کی صاف شفاف صحافت کا منہ بولتا چبوت ہے میڈیا مسائل کی نشاندہی کرتا ہے اورہم ان کے حل کے لئے اقدامات کرتے ہیں کھاریاں پریس کلب کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیںگے جس طرح عوا م کے مسائل حل کررہے ہیں اسی طرح اپنے صحافی بھائیوں کے مسا ئل بھی حل کریں گے چوہدری شبیر احمدنے مزید کہا کہ اس وقت ملک کی لمحہ بہ لمحہ صورتحال سے عوام کو میڈیا ہی آگاہ کررہا ہے ہم بھی میڈیا کی نشاندہی پر ان مسائل کو بھی حل کرتے ہیں جن کی طرف سے خصوصی توجہ نہیں ہوتی،انشاء اللہ ہم سب بھئی پہلے سے بڑھ کر عوامی خدمت اور تعمیروترقی کے لئے اپنا اپنا کردارادا کررہے ہیں اس موقع پر چیئرمین یوسی ککرالی چوہدری تنویرکوٹلہ،چوہدری آصف کوٹلہ اور ترجمان چوہدری شفیق لنگڑیال بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)پانامہ لیکس پر ایک میڈیا گروپ حکومت کی غلطیوں کو چھپانے کے لئے غلطیاں کررہا ہے جو کہ صحافت اصولوں کیخلاف ہے میاں نواز شریف کا نام پانامہ سے نہیں نکالا گیا یہ بھانڈا بھی پھوٹ چکا ہےPTIان کرپٹ حکمرانوں کے احتساب کے لئے ہر سطح جائے گی ان خیالات کا اظہار راہنماPTIچوہدری مختار احمدڈھل نے کیا انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کی لسٹ میں وزیراعظم کا نام سامنے آتے ہی انہیں مستعفی ہوجانا چاہیے تھا مگر یہ حکمران ڈھٹال کا مظاہرہ کررہے ہیں جو کہ انہیں مہنگا پڑے گا عوام خود ان کا احتساب کریںگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی اور رکن پنجاب اسمبلی مونس الٰہی نے پنجاب اسمبلی پریس گیلری کے سالانہ انتخابات میں قمر بھٹی کو صدر اور علی اکبر کو سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ مسلم لیگی رہنمائوں نے تہنیتی پیغامات میں امید ظاہر کی کہ نومنتخب عہدیدار باہم مل جل کر صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے محنت اور لگن سے کام کریں گے۔#
۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) نوجوان مسیحی جوڑے نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر اسلام قبول کر لیا۔ٹھٹھہ فقیر اللہ کے رہائشی نوجوان ریاض مسیح اورلاہور کی رہائشی دوشیزہ سائرہ شفیع نے عالم دین قاری اسد اللہ خالد کے ہاتھ پر معروف قانون دان بشارت علی چوہدری کے چیمبر میں اسلام قبول کر لیا انکے اسلامی نام محمد ریاض اور سائرہ فاطمہ رکھ دیے گئے اس موقع پر قاری اسد اللہ خالد نے نومسلم جوڑے کا نکاح پڑھا کر انہیں رشتہ ازدواج سے منسلک کر دیا۔اس موقع پر عمران ٹھکرا،بشارت علی چوہدری،عمران احسان چوہدری،سیف اللہ بٹ سمیت لڑکی کے ورثاء بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) تھانہ سٹی پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کرکے 1 کلو ایک سو پچاس گرام چرس برآمد کر لی۔ایس ایچ او سٹی محمد نعمان بٹر نے گلی گورو کوٹھا میں چھاپہ مار کر بدنام زمانہ منشات فروش منظور خاں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا،نعمان بٹر نے بتایا کہ ملزم پرسات 9C ایک مقدمہ قتل اور ناجائز اسلحہ سمیت21 کے قریب مقدمات درج ہیں جن کے مقامی عدالتوں سے ابھی فیصلے ہونے ہیں
۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) سٹی پارک سے جوڑا رنگ رلیاں مناتے رنگے ہاتھوںپکڑا گیا۔ایس ایچ او سٹی محمد نعمان بٹر نے وزیرآباد سٹی پارک میں غیر اخلاقی حرکات اور قابل اعتراض حالت میں ونجوالی کے رہائشی محمد سلمان ولد محمد افضل اور چونڈہ پھاٹک پسرور کی رہائشی دوشیزہ آسیہ بی بی کو پکڑ کر مقدمہ درج کر لیا۔بتایا جاتا ہے کہ آسیہ بی بی کی شادی ونجوالی میں ہوئی تھی مگر اس نے سلمان کے ساتھ ناجائز تعلقات استوار کر کر لئے جس کی وجہ سے اسکے خاوند نے طلاق دے دی تھی گزشتہ رات وہ اپنے آشناء کے ساتھ سٹی پارک میں رنگ رلیاں منا رہی تھی کہ موقع پر سٹی پولیس کے ہتھے چڑھ گئی۔
۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) ممبر فیڈرل کونسل پیپلزپارٹی شہید بھٹو گروپ اشفاق احمد کھوکھر نے کہا ہے عمران خان یاد رکھیںکہ قرآن پاک میں واضح ہے کہ یہود و نصاریٰ کبھی مسلمانوں کو دوست نہیں ہو سکتے اور انکی دولت اولاد کی شکل میں بیرون ملک ہے۔دنیائی دولت غیر ممالک میں رکھنا جرم ہے تو نعمت خداوندی اغیار میں رکھنا بھی جائز نہیں۔پسران و دختران سمیت نوازشریف کو دیر یا بدیر پانامالیکس کے الزامات کا جواب دینا ہی پڑے گا،پانامالیکس کے نئے ایڈیشن میں کئی پردہ نشینوں کے چہرے سے بھی نقاب اٹھ جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)انجمن طلبا ء اسلا م کے رہنما عمررضانے کہا ہے کہ علم ہی کی وجہ سے انسان معاشرے میںترقی کرسکتا ہے۔تعلیم ہی میںملک وقوم کی ترقی رازپوشیدہ ہے۔وہ اے ٹی آئی پوسٹ گریجوایٹ کالج کے اہم اجلاس میںخطاب کررہے تھے۔صدارت کالج ناظم حافظ جنید کی۔اس موقع پرعدنان انصاری،راناعدنان،تیمور چیمہ،وقاص وڑائچ،منظر تاڑر، احسن چٹھہ اور دیگر موجود تھے۔اجلاس میںتنظیمی امورپربھی تبا دلہ خیا ل گیا اورتمام دوستوںکوتعلیم پرخصوصی توجہ دینے کی ہدایت بھی کی گئی۔
۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمدہاشمی نے واضح کیا ہے کہ ملک کا مستقبل نظریہ پاکستان کا احیا اور اسلامی فلاحی مملکت کا قیام ہے۔ عوام رقص وسرود والا نہیں ، درود وسلام والا پاکستان چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں میڈیا کے نمائندوں کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ جس میںمرکزی سیکرٹری جنرل شاہ اویس نورانی، صوبائی صدرقاری زوار بہادر،ڈاکٹر جاوید نورانی ، رانا رحمت، نواز کھرل، انجمن طلبا اسلام کے رہنما عثمان محی الدین اور دیگر بھی موجود تھے۔پیر اعجا زہاشمی نے کہا کہ پانامہ لیکس مہم بھارتی خفیہ ایجنسی را کے اہلکار کی گرفتاری سے عالمی میڈیا کی توجہ ہٹانے کے لئے امریکہ کی طرف سے شروع کی گئی گیا۔ اور تمام میڈیا ہاوسز اس طر ف متوجہ ہوگئے ہیں، جیسے اور ملک میںاورکوئی مسئلہ ہی نہیں رہا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کا منشور سیکولرازم پر مبنی ہے۔ جبکہ عوام ڈانس پارٹی والے نئے پاکستان کی بجائے اسلامی فلاحی مملکت چاہتے ہیں۔ جہاں قوم کی بیٹیوں کی عزت محفوظ ہو۔ لچر قسم کی سیاست نے بے حیائی کے سوا کچھ نہیں کیا۔صاحبزادہ شاہ اویس نورانی نے کہا کہ جے یو پی یکم مئی کو ایوان اقبال میںامام نورانی ورکرز کانفرنس میں آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خلا ف اخلاص کے ساتھ سیاسی مذہبی جماعتیں تحریک چلائیں تو ساتھ دیں گے۔ لیکن اس کے لئے ضروری ہے کہ صف بندی واضح ہو۔ جماعت اسلامی مسلم لیگ ن کے خلاف پانامہ لیکس میں تحقیقات کا مطالبہ بھی کررہی ہے اور کشمیر کے انتخابات میں اسی جماعت کی اتحادی بھی ہے۔ جے یو آئی حکومت کی ساتھی ہے ، پیپلز پارٹی سندھ کی حکمران جماعت اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرکا عہدہ بھی اسی کے پاس ہے۔ اس طرح کی دوغلی سیاست نہیں چل سکتی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی)وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر حجة الاسلام والمسلمین علامہ سید نیاز حسین نقوی نے کہا ہے کہ اسلام میں حلال رزق کی تاکید گئی ہے،رزق اور مال کے حصول میں زرہ برابر حرام کی گنجائش نہیں ۔ماہ رجب کے آخری عشرہ میں روزہ کی بہت تاکید کی گئی ہے۔ اسی ماہ بیت المقدس کی بجائے خانہ کعبہ کو قبلہ قرار دینے کا تاریخی واقعہ رونما ہوا۔27۔ رجب کو رسول اکرم کا اعلان بعثت باعظمت دن ہے۔محسن اسلام حضرت ابو طالب کی یاد کربلا کی طرح منانی چاہئے۔کویت میں جاری یمن بحران کے حل کے لئے مذاکرات مجاہدین کی استقامت کا نتیجہ ہے۔ امریکہ کی طرف سے دو ارب ڈالر کی ضبطی استحصال ہے۔ علی مسجد جامعة المنتظر ماڈل ٹائون میں خطبہ جمعہ میںعلامہ نیاز نقوی نے کہا کہ اسلام نے حلال رزق کی تاکید کی ہے،غذا،رزق اور مال کے حصول میں زرہ برابر حرام کی گنجائش نہیں ، کسی دوسرے کا مال کسی صورت میں نہیں کھایا جا سکتا۔ حضر ت امام سجاد علیہ السلام نے فرمایا کہ شکم کو حرام کا ظرف نہ بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ماہ رجب پورا مہینہ دعا وں اورعبادات کا ہے مگر اس کے آخری عشرہ میں روزہ کی بہت تاکید ہے اور ایک روزہ ٩٠٠ سال کے برابر قرار دیاگیا ہے۔نوجوانوں کو اس کی پابندی کرنی چاہیئے۔ماہ رجب کے ہر دن کو با فضیلت قرار دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حضرت علی،حضرت زینب،فرزند امام حسین حضرت علی اصغر کی ولادت اور حضرت ابو طالب کی وفات،امام علی نقی، امام موسیٰ کاظم کی شہادت اور فرزند رسول اکرم حضرت ابراہیم کی 18 رجب 10۔ ھجری کو وفات قابل ذکر ہیں۔علامہ نیاز نقوی نے کہا کہ اسی ماہ 15۔ رجب 5 ہجری کو بیت المقدس کی بجائے خانہ کعبہ کو قبلہ قرار دینے کا تاریخی واقعہ رونما ہوا۔27۔ رجب کو رسول اکرم کا اعلان بعثت سب سے زیادہ باعظمت دن ہے۔ انہوں نے کہاان ایام کا تذکرہ بھی کربلا و دیگر ایام کی طرح ہونا چاہئے۔ حضرت ابو طالب کی یاد منانے کی اہمیت اس سے واضح ہوتی ہے کہ پیغمبر اکرم ۖ نے ان کی رحلت کے سال کو”غم کا سال ” قرار دیا لیکن افسوس کہ بعض متعصب افراد محسن اسلام پر بے بنیاد اعتراض کر کے روح پیغمبر کو تکلیف پہنچاتے ہیں۔ اقوام متحدہ کی زیر نگرانی کویت میں جاری یمن بحران کے حل کے لئے مذاکرات کی کامیابی کو سراہتے ہوئے علامہ نیاز نقوی نے کہا کہ نہتے یمنی عوام کے خلاف جارحیت کرنے والوں نے چند دن میں سبق سکھانے کا دعویٰ کیا تھا مگر مجاہدین کی ایک سالہ استقامت کے بعد وہ ان سے مذاکرات پر مجبور ہوئے۔ یہ مظلو موں کی سیاسی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کو اپنی ضد چھوڑ کر یمنی عوام کے حقوق دلانے میں مدد کرنی چاہیے۔ دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے شام اور ترکی میں امریکی اڈوں کے قیام کو محض بہانہ قرار دیتے ہوئے اسے ان ممالک میں مداخلت کابہانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ داعش جیسے دہشت گرد تکفیری گروہ امریکہ اور اس کی ہم خیال طاقتوں کے پیدا کردہ ہیں۔ وطن عزیز میں حکمران خاندان پر مالیاتی بدعنوانی کے الزامات کے نتیجہ میں پیدا ہونے والی سیاسی غیر یقینی صورتحال پر ان کا کہنا تھا کہ افراتفری سے بچنے کا واحد راستہ صاف شفاف تحقیقات ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایران کے 2۔ارب ڈالر کی امریکہ میں ضبطی کھلی بدمعاشی اور ڈاکہ زنی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 30۔سال قبل لبنان میں ہونے والے کسی واقعہ کو بہانہ بنا کر ایران کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے اس سے جرمانہ کی جبری وصولی استحصال ہے ،دوسری طرف ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد میں بھی امریکی بدنیتی آشکار ہو چکی ہے۔