گجرات کی خبروں کی تصویری جھلکیاں

گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی کی ہدایت پر یہاں مسلم لیگ ہائوس میں مسلم لیگ کے 111ویں یوم تاسیس کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ لاہور کے صدر میاں محمد منیر نے کیک کاٹا۔ اس موقع پر رانا محمد ریاض، اشفاق فرزند بھٹی، اعجاز چودھری، شیخ عمر، نصیر احمد آرائیں، مقصود احمد، ملک نواز، سمیرا نواز، نادیہ اور میاں فاروق موجود تھے۔ میاں منیر اور دیگر رہنمائوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ 30دسمبر 1906ء کو مسلم لیگ کا قیام عمل میں آیا تھا، قیام پاکستان کے بعد مسلم لیگ مختلف حصوں میں بٹ گئی لیکن قائداعظم محمد علی جناح نے مسلم لیگ کو جو منشور دیا تھا اس کے نکات کو صرف اور صرف پاکستان مسلم لیگ ہی چودھری شجاعت حسین اور پرویزالٰہی کی قیادت میں آگے لے کر چل رہی ہے اور یہی جماعت ہی ان کی حقیقی وارث ہے۔ پارٹی قائدین بانی ٔ پاکستان کے ارشادات کی روشنی میں پاکستان کو اسلامی فلاحی مملکت بنانے کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں، ہر مسلم لیگی جانتا ہے کہ دونوں رہنمائوں نے ہمیشہ مادرِ وطن اور مسلم لیگ کو ذاتی مفادات پر مقدم رکھا ہے اور مسلم لیگیوں کے اتحاد کیلئے ہمیشہ بے لوث کوشش کی اور ایسی ہر آواز پر لبیک کہا ہے کیونکہ تمام مسلم لیگی ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونے سے وہ سب سے بڑی سیاسی قوت بن جائیں گے اور قائداعظم کے پاکستان کی منزل کا حصول آسان اور قریب ہو جائے گا۔

GPI

GPI

GPI

GPI

GPI

GPI

GPI

GPI

GPI

GPI