گجرات (جی پی آئی) ضلع کونسل ہال میں خواتین ڈے کے حوالے سے ایک روزہ ورکشاپ کا انعقادکیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع کونسل ہال میں DPOگجرات رائے اعجاز احمد کی زیرسرپرستی میں ملازمت پیشہ خواتین کو حراساں کرنے سے تحفظ کا ایکٹ کی آگاہی کے سلسلہ میں ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جسمیں مختلف انتظامی محکموں کے افسران نے بطور گیسٹ شرکت کی اور خواتین کے تحفظ کے قانون پر اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ورکشاپ میں رائے اعجاز احمد DPOگجرات ،اختر محمودگوندلDSPلیگل گجرات شرکت کی جبکہ محترمہ نگہت قریشی صاحبہ سحر ویلفئیرسوسائٹی نے مختلف شبعہ ہائے زندگی میں خواتین کا کردار ،محترمہ عشرت شاہین صاحبہ نائب صدر بار گجرات نے ورکنگ وومین کے خلاف تنگ نظری اور اسکا خاتمہ ،مس ناصرہ پروین صاحبہ سول جج/جج فیملی کورٹ نے EMPOWERMENT OF WORKING WOMENکی بابتضلع ہذا کی لیڈی پولیس سٹاف،ڈیوٹی افسران اور محرارن کو خصوصی لیکچر دیئے۔اختر محمودگوندلDSPلیگل گجرات سٹاف نے شرکاء کو ملازمت پیشہ خواتین کو کام کرنے کی جگہ پر حراساں کئے جانے سے تحفظ کی بابتحکومت کی طرف سے بنائے گئے قانون سے بریف کیا۔شرکاء میں متعلقہ قانون کے حوالے سے محکمہ پولیس کی طرف سے پمفلٹ تقسیم کئے گئے اور ورکشاپ کے اختتام پر تمام شرکاء کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازاگیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) جملہ متعلقین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ بورڈ ہذا کے زیر اہتمام منعقدہ امتحان نہم سالانہ 2015 ء مورخہ 18-03-2015 بروز بدھ سے شروع ہو رہا ہے۔پرائیویٹ امیدواران کی رولنمبر سلپیں ان کے داخلہ فارم پر دئیے گئے گھریلو پتہ پر اور ریگولر امیدواران کی رولنمبر سلپیں سربراہان ادارہ جات کو ارسال کر دی گئی ہیں۔ امیدواران کی سہولت کے پیش نظر بورڈ ہذا نے اپنی ویب سائٹ www.bisegrw.com) )پر امتحان مذکورہ کے امیدواران کے گروپ سنٹر اپ لوڈ کر دئیے ہیں۔نیز اس سلسلہ میں بذریعہ SMS بھی ضروری معلومات فراہم کر دی گئی ہیں۔ تاہم امتحانی مراکز میں صرف بورڈ کی طرف سے جاری ہونے والی رولنمبر سلپیں جن پر کنٹرولر امتحانات کی مہر ثبت ہو، قابل قبول ہوں گی۔ایسے امیدواران جن کی اہلیت نا مکمل ہے ان کو اعتراض لیٹر / یاد دہانی کے مراسلہ جات جاری کر دئیے گئے ہیں۔ امیدواران کے مفاد میں ان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ فی الفور اعتراضات دور کروا کر اپنی رولنمبر سلپیں بورڈ آفس سے حاصل کر لیں۔ دفتر کا اعتراض دور نہ ہونے کی صورت میں رولنمبر سلپیں جاری نہیں کی جائیں گی۔اور اس کی تمام تر ذمہ داری امیدواران پر عائد ہو گی۔ تاہم جن امیدواران / اداراہ جات کو مورخہ13-03-2015 تک رولنمبر سلپیں موصول نہ ہوں وہ بالمشافہ یا بذریعہ ٹیلی فون نمبر 055-9200751-55 ایکسٹینشن نمبر((159 اور055-3894499اسسٹنٹ کنٹرولرامتحانات نہم سے رابطہ کریں۔نوٹ:امیدوار بالمشافہ رابطہ کی صورت میں اپنی تصویر اور داخلہ فارم جمع کروانے کی اصل رسید ضرور ہمراہ لائے۔
گجرات(جی پی آئی)ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ڈویلمپنٹ کمیٹی کے ممبران کے ہمراہ جمخانہ گجرات کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے، منصوبے پر 5کروڑ روپے خرچ ہوں گے اور یہ 6ماہ میں مکمل ہوگا۔ اس موقع پر اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا، ای ڈی او فنانس چوہدری محمد اصغر، کونسل آفیسر عثمان سرور، الحاج امجد فاروق، الطاف حسین بھٹی، ڈاکٹر عرفان شوکت شیرازی، محمود آرکیٹکٹ کے ارشد محمود اور انجینئر قمر، پی ایس او ندیم بٹ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گجرات جمخانہ میں ممبران کو معیاری سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔ انہوںنے بتایا کہ گجرات جمخانہ کی تین منزلہ عمارت میں بین الااقوامی معیار کا جمنیزیم، فیملی کیفے ٹیریا، سکواش کورٹ، ٹیبل ٹینس کورٹ، بلیرڈ، کارڈ روم بنائے جائیں گے۔ انہوں نے انجینیر کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام تیز ی سے مکمل کیا جائے اور اعلی کوالٹی میٹریل کا استعمال یقینی بنایا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی)گزشتہ روز متحدہ علماء مشائخ بورڈ کے ضلع گجرات کے سرپرست اعلی علامہ جواد الرحمن نے سینکڑوں علماء اکرام کے ہمراہ ڈی پی او گجرات رائے اعجاز احمد سے ان کے آفس میں خصوصی ملاقات کی ،انکو ضلع بھر کے علماء اکرام پر ساونڈ ایکٹ کے تحت قائم مقدمات کو ختم کرنے ان کو باعزت رہا کرنے پر پھولوں کے گلدستے پیش کیے اور بھرپور الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔اس موقع پر علامہ حکیم جواد نظامی سیفی نے کہا کہ ہم ڈی پی او رائے اعجاز کے بے حد ممنون ہیں کہ جہنوں نے علماء اکرام پر قائم مقدمات کو ختم کیا اور ان کو باعزت رہا کروایا ہے انہوں نے کہا کہ آئندہ حکومت کی جانب سے جو آرڈینیسن آیا ہے اس پر عملدرآمد کیا جائے گا اور گجرات کے تمام علمائے اکرام ضلعی انتظامیہ سے پہلے بھی تعاون کتے تھے اور انشاء اللہ آئندہ بھی تعاون ضاری رکھیں گے ،ولامہ جواد نظامی سیفی نے کہا کہ ڈی پی او گجرات نے علامہ ابویراب بلوچ ،علامہ راشد قادری ،ڈاکٹر مدثر اور دیگر علماء اکرام پر مقدمات ختم کرکے اچھی روایات قائم کی ہے جس کی دل سے قدر کرتے ہیں ،انہوں نے علما ئاکرام پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ علماء کا بھی حق بنتا ہے کہ وہ بھی فرقہ ورایت کو فروغ دینے کی بجائے ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں تاکہ ہر جگہ امن وسکون ہو ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات ( جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما ، ایم این اے حلقہ این اے 106 چوہدری جعفر اقبال پارلیمانی سیکرٹری برائے دفاع نے کہا کہ حکومت ملک میں معاشی انقلاب برپا کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہی ہے ، وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی انتھک محنت اور ملکی ترقی اور استحکام کے ایجنڈے کی لگن سے حالات میں بہتری آ رہی ہے ، معاشی ترقی امن و امان کی بہتر صورتحال کے بغیر ممکن نہیں اور تمام ادارے ملک سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمہ کے لیے متحد ہیں ، مسلم لیگ ن کی حکومت میں ملکی تاریخ کا پہلا سنہری باب رقم ہوا کہ تمام سیاسی قوتیں اور ادارے ملک کے دفاع و تحفظ میں ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہیں ، اُنہوں نے مزید کہا کہ جمہوری و عسکری قیادت نے پر امن پاکستان بنانے کا تہیہ کر رکھا ہے ، پاکستان مسلم لیگ ن ملک سے بے روزگاری ، دہشت گردی سمیت دیگر بحرانوں کا خاتمہ کرنے کا عزم لے کر میدان میں ہے ، عوام کو ریلیف کی فراہمی ہی مسلم لیگ ن کی حکومت کا مشن ہے اور وفاقی و پنجاب حکومت اپنے مشن کی کامیابی کے لیے دِن رات کوشاں ہیں ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ن لیگی حکومت کی عوام سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے ، انشاء اللہ وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں ملک سے جلد تمام بحرانوں کا خاتمہ ہو کر عوام خوشحال ہو جائیگی۔اُنہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ،سینٹ انتخابات سے جمہوری عمل مزید مضبوط اور ادارے مستحکم ہونگے ، خدمت خلق کے پروگرام کو آگے بڑھا رہے ہیں ، وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب زبردست ترقی کر رہا ہے ، تعلیم و صحت اور توانائی منصوبوں کے حوالے سے پنجاب حکومت کی کارکردگی اور منصوبوں کے لیے کاوشیں قابل ستائش ہیں ، پنجاب تیزی سے ترقی اور خوشحالی کی طرف گامزن ہے ، وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف قومی خدمت کے جذبہ سے سرشار ہو کر ملک و قوم کو مسائل و بحرانوں سے نجات دلانے کے لیے سر گرم عمل ہیں جبکہ خوشحال اور روشن پاکستان کی منزل زیادہ دور نہیں ، ایک آدھ سال میں مسائل اور بحران بڑی حد تک قابو میں آجائیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات ( جی پی آئی)سٹی پر یس کلب ڈنگہ کی تقریب حلف برداری ، سینئر ترین صحافی فضل حسین بٹ نے نو منتخب عہدیداران اور اراکین سے حلف لیا ، سٹی پریس کلب ڈنگہ کی پروقار اور سادہ تقریب حلف برداری گزشتہ روز گرل اینڈ چل ریسٹورنٹ پر انعقاد پذیر ہوئی ، تقریب میں سینئر صحافی میاں ایوب خاور سیفی کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی طور پر فاتحہ خوانی اور سرپرست سٹی پریس کلب ڈنگہ ڈاکٹر غلام مصطفی آذر کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعا ، تقریب حلف برداری میں ریاض احمد بٹ صدر ڈنگہ پریس کلب رجسٹرڈ ، ملک حبیب احمد اعوان نے خصوصی طور پر شرکت کی ، نو منتخب صدر ملک نوید احمد اعوان سینئر نائب صدر نوید احمد شہزاد ، نائب صدر میاں الطاف احمد ، جنرل سیکرٹری وسیم اقبال ، جوائنٹ سیکرٹری بشارت بی ، ایس ، چیئرمین مجلس عاملہ چوہدری شبیر احمد بلہڑ ، سیکرٹری اطلاعات ایم مصنف شیراز ، سیکرٹری فنانس اختر وزیر ، سید شبیر ہاشمی ، ملک ذوالفقار احمد اعوان ، راجہ انصر وقاص ، خالد محمود مغل ، پروفیسر سید امجد علی شاہ ، ڈاکٹر شفیق الرحمن بھٹہ سمیت دیگر عہدیداران و اراکین نے اپنے عہدوں کا حلف لیا اور سٹی پریس کلب کے آئین کی پاسداری کا عہد کیا ، ڈنگہ کے بزرگ ترین سینئر صحافی نمائندہ روزنامہ پاکستان بابائے صحافت فضل حسین بٹ نے ممبران سے حلف لیا ، تقریب حلف وفاداری سے ملک نوید احمد اعوان ، چوہدری محمد شبیر بلہڑ ، خالد محمود مغل ، ریاض احمد بٹ ، ضیغم عباس ، نوید احمد شہزاد ، وسیم اقبال ، اختر وزیر نے خطاب کرتے ہوئے نو منتخب عہدیداران کو اپنی صحافتی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کرنے اور معاشرے میں صحافتی برادری کے کردار کے حوالے سے گفتگو کی تقریب حلف وفاداری میں ملک حبیب احمد اعوان نے بطور مہمان اعزاز شرکت کی جبکہ دیگر معزز مہمانان گرامی میں ریاض احمد بٹ صدر ڈنگہ پریس کلب رجسٹرڈ ، ضیغم عباس بیورو چیف روزنامہ کفیل/ جی پی آئی نیوز ایجنسی ، رانا احسن اقبال ، ملک محمد ضیاء ، ملک معید احمد اعوان شامل تھے ۔ تقریب سے اختتام پر تمام شرکاء کیلئے ریفریشمنٹ کا خصوصی اہتمام کیا گیا تھا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات ( جی پی آئی)کیئر ویلفیئر سوسائٹی ڈنگہ کے زیر اہتمام سٹی پریس کلب ڈنگہ کے عہدیدران و اراکین کی موجودگی میں فاطمہ جناح پارک ڈنگہ میں شجر کاری مہم کا آغا زکر دیا گیا ، ممتاز سماجی شخصیت ملک حبیب احمد اعوان نے اپنے دست مبارک سے پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا ، کیئر ویلفیئر سوسائٹی ڈنگہ کی طرف سے شجرکاری مہم کے سلسلہ میں تین سو پودا عطیہ کرنے کا اعلان ، تفصیلات کے مطابق کیئر ویلفیئر سوسائٹی ڈنگہ کی طرف سے گزشتہ روز فاطمہ جناح لیڈیز اینڈ چلڈرن پارک میں شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا ، ممتاز سماجی شخصیت ملک حبیب احمد اعوان آف ( کینیڈا ) اور صدر کیئر ویلفیئر سوسائٹی ملک نوید احمد اعوان نے بلدیہ ملازمین اور سٹی پریس کلب ڈنگہ کے عہدیداران و اراکین کی موجودگی میں پودا لگا کر شجر کاری کا مہم کا آغاز کیا ، اس موقع پر ملک حبیب احمدا عوان اور ملک نوید احمد اعوان نے شجر کاری مہم کے سلسلہ میں بلدیہ ڈنگہ کو تین سو مختلف اقسام کے پودے عطیہ کرنے کا اعلان کیا ، اس موقع پر اختر محمود بلڈنگ انسپکٹر ، ظہیر احمد بٹ تجاوزات انسپکٹر ، رانا ماجد ، فیصل محمود ، مختار احمدسمیت دیگر بلدیہ ملازمین بھی موجود تھے ۔ جبکہ خالد محمود مغل ، شبیر بلہڑ ، وسیم اقبال ، نوید احمد شہزاد ، سید شبیر ہاشمی ، سید امجد علی ثانی ، راجہ انصر وقاص ، ملک ذوالفقار احمد اعوان ، اختر وزیر ، ایم مصنف شیراز ، بشارت بی ، ایس سمیت دیگر ممبران پریس کلب اور سماجی شخصیات بھی موجود تھیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات ( جی پی آئی)معروف روحانی شخصیت خواجہ محمد معصوم آستانہ عالیہ موہری شریف کے ارشاد مبارک کے مطابق بفیضان نظر حضرت قبلہ عالم صوفی نواب الدین ، پیر طریقت محمد جعفر 39واں سالانہ عرس مبارک محمد مصطفی ۖ گزشتہ روز سے شروع ہو گیا 6مارچ سے شروع ہونے والا عرس مبارک 8مارچ بروز اتوار تک جاری رہے گا ، عرس کی تقریبات سجادہ نشیں پیر صوفی محمد رمضان کی زیر صدارت گزشتہ روز شروع ہوئی ، آج بروز ہفتہ پیر طریقت حضرت خواجہ محمد جعفر کے مزار پاک پر بعد از نماز عصر چادر پوشی ہو گی ، جبکہ بعد از نماز مغرب محفل پاک میں ختم خواجگان حلقہ ذکر ، تلاوت کلام پاک ، نعت خوانی اور تقاریر ہونگی ، کل بروز اتوار صبح 9بجے جلوس کا اہتمام کیا جائے گا ، جس کے بعد محفل پاک کا خصوصی اہتمام ہو گا ، ختم شریف کے بعد علاقہ بھر کے اہم قاری نعت خواں اور علمائے کرام اپنا اپنا بیان فرمائینگے ، صاحبزادہ محمد محبوب معصومی آف سعودیہ اور پیر محمد رمضان کی زیر قیادت عرس کی تمام تقریبات کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ، عرس مبارک کے اختتام پر پیر محمد رمضان خصوصی طور پر دعا فرمائینگے ، عرس مبارک میں لنگر پاک کا وسیع انتظام موجود ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات ( جی پی آئی) ممتاز سماجی و صحافتی شخصیت صدر کیئر ویلفیئر سوسائٹی ملک نوید احمد اعوان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کیئر ویلفیئر سوسائٹی خالصتاً غیر سیاسی بنیادوں پر رفاء عامہ اور خدمت خلق کیلئے معرض وجود میں لائی گئی ہے ، گزشتہ روز سینئر ہیڈ ماسٹر بوائز ہائی سکول ڈنگہ میاں محمد عارف کی نشاندہی پر گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول محلہ نبی پورہ کو ماڈل سکول بنانے اور اس میں تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے تعاون فراہم کرنے کی غرض سے کیئر ویلفیئر سوسائٹی نے متعلقہ سکول کی ہیڈ مسٹریس اور انتظامیہ سے رابطہ کیا ، تاکہ اُن کی ضروریات کے مطابق اُن کو فنڈز یا اشیاء فراہم کی جا سکیں لیکن مقامی ایم پی اے کے دبائو اور خوف کی وجہ سے سکول انتظامیہ نے کسی قسم کا تعاون لینے سے انکار کر دیا جبکہ گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول ڈنگہ کی حالت زار انتہائی ابتر ہے ، سکول میں پینے کے صاف پانی سے لے کر فرنیچر اور واش روم تک کی بنیادی سہولیات بھی خاطر خواہ طریقے سے میسر نہیں ہے ، معصوم بچے فرش پر بیٹھ کر موسم کی سختیاں برداشت کرتے ہوئے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں ، مقامی ایم پی اے کی طرف سے اپنی رہائش گاہ کے قریب ترین موجود اس پرائمری سکول میں نہ تو آج تک سرکاری وسائل کے ذریعے بنیاد سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی گئی اور نہ ہی کسی ویلفیئر سوسائٹی یا سماجی شخصیت کی طرف سے خالصتاً غیر سیاسی بنیادوں پر اللہ کی رضا کیلئے دیے گئے فنڈز کو بھی قبول کرنے دیا گیا ، سرکاری ملازمین مقامی ایم پی اے کے زیر اثر ہونے کی وجہ سے تبادلوں برطرفیوں سمیت دیگر تادیبی اور محکمانہ کاروائیوں کے خوف سے مقامی ایم پی اے کی مرضی کے بغیر کسی بھی شخص سے فنڈز وصول کرنے کو تیار ہوتے ہیں جس سے محسوس ہوتا ہے کہ ہم آج بھی جنگل کے قانون کے مطابق پتھر کے دور میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں ، جہاں پر غریب عوام وڈیرہ ازم اور جاگیرداروں کے غلام کے طور پر زندگی بسر کرنے پر مجبور ہو چکے ہوں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات ( جی پی آئی)سینئر صحافی سرپرست سٹی پریس کلب ڈنگہ ڈاکٹر غلام مصطفی آذر کی تیمارداری کا سلسلہ جاری ، علاقہ کی اہم ترین سماجی ، صحافتی کاروباری شخصیات نے گزشتہ روز سلطان ہڈی جوڑ ہسپتال میں جا کر اُن کی تیمارداری کی اور اُن کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کی ، گزشتہ روز ڈاکٹر غلام مصطفی آذر کی تیمارداری کرنے والوں میں سابق ناظم فتہ بھنڈ چوہدری ارشد محمود ایڈووکیٹ ، میاں افتخار احمد کولیاں شاہ حسین ، سابق ناظم امرہ چوہدری امتیاز احمد ایڈووکیٹ ، چوہدری ریاض احمد جٹ ، مسلمین جٹ ، محمد نواز سینئر صحافی لالہ موسیٰ ، علامہ قاضی کفایت اللہ ، علامہ قاضی مطیع اللہ ، قاضی امداد اللہ ، ریڈرز سیشن کورٹ کھاریاں جاوید احمد ، کامران احمد ، وقار نوید ایڈیشنل سیشن کورٹ کھاریاں ، گلزار احمد نوشی چیف ایڈیٹر روزنامہ ٹھنڈی آگ لالہ موسیٰ ، بلال احمد بٹ لالہ موسیٰ ، زمان احسن نمائندہ روزنامہ جذبہ کھاریاں ( سابق صدر کھاریاں پریس کلب ) ، رانا محمد اقبال کھاریاں ، محمد شبیر مغل سابق کونسلر ، عدنان بٹ ، میاں اظہر محمود ، ذوالفقار نوید ، ارشدمحمود ڈنگہ ، ماسٹر منیر احمد وزیر آباد ، مرزا محمد یاسین منڈی بہائوالدین ، وکیل احمد فاروقی منڈی بہائوالدین ، لیاقت علی نقوی جنگ جیو منڈی بہائوالدین ، صداقت علی بٹ منڈی بہائوالدین سمیت کثیر تعداد شامل تھی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات ( جی پی آئی)وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خاں اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے سانحہ پشاور کے بعد ملک میں دہشت گردی کی لہر اور دھمکیوں کی وجہ سے پاکستان بھر کے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں اجتماعات ، اسمبلی اور حتی کہ سپورٹس کی سالانہ تقریبات بھی منسوخ کرنے کا حکم دے دیا ہے جو بذریعہ نوٹیفکیشن پاکستان بھر کے تعلیمی اداروں کے سربراہوں کو سرکولیٹ بھی کیا جا چکا ہے ،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات ( جی پی آئی)سینئر صحافی سرپرست سٹی پریس کلب ڈنگہ ڈاکٹر غلام مصطفی آذر سوموار کو کامیاب آپریشن کے بعد گھر منتقل ہو جائیں گے ،ڈاکٹر غلام مصطفی آذر جو گزشتہ دنوں ٹریفک حادثہ میں شدید زخمی ہو گئے تھے اُن کو علاج کی غرض سے سلطان ہڈی جوڑ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر اُن کے کولہے کی ہڈی کا کامیاب آپریشن کیا گیا سوموار کو کامیاب آپریشن کے بعد ڈاکٹر غلام مصطفی آذر گھر منتقل ہو جائیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات ( جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما ، ایم این اے حلقہ این اے 106 چوہدری جعفر اقبال پارلیمانی سیکرٹری برائے دفاع کل بروز اتوار ڈیرہ ڈنگہ پر عوامی مسائل سُنیں گے ، حل طلب امور کو موقع پر حل کرینگے اور مختلف وفود سے اہم ملاقاتیں بھی کرینگے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات ( جی پی آئی)ٹوپہ آدم کا 80 فیصد پینے کا پانی خراب ہے ۔ مضر صحت پانی پینے سے اہل دیہہ بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ہیں ۔ اہل علاقہ اس سلسلے میں سخت پریشان ہیں ۔ اہل دیہہ نے ایم این اے اور ایم پی اے سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹوپہ آدم کے لئے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے جلد از جلد اقدامات کریں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات ( جی پی آئی)محلہ سفید مندر میں پانی کے بور میں بجلی کا کرنٹ آنے سے محنت کش کا گدھا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ۔ تفصیلات کے مطابق باوا یونس شاہ محلہ تاساں گدھا ریڑھی پر محلہ سفید مندر میں سیمنٹ اتارنے آیا تو ملک محمد یونس کے گھر کے سامنے گلی میں پانی کے پمپ کے بور میں اچانک کرنٹ آ گیا ۔ قریب سے گزرتا گدھا شدید کرنٹ لگنے سے موقع پر ہلاک ۔ سید یونس شاہ نے کہا ہے کہ گدھا ہی اس کی روزی کا وسیلہ تھا ۔ بے احتیاطی سے اس کی ہلاکت نے پورے گھرانے کو مشکل میں ڈال دیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات ( جی پی آئی) چیف آفیسر ٹی ایم اے نان ہیڈ کوارٹر ڈنگہ سید سروش اقبال نے اس تاثر کو غلط قرار دیا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن سے قبل نوٹس نہیں دیئے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں ‘ ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے ڈاکٹر افشاں رباب کی ہدایت پر انکروچمنٹ سٹاف نے کم از کم 5 بار متجاوزین کو نوٹسز جاری کئے اور میڈیا کے توسط سے بار بار تجاوزات ختم کرنے کی تنبیہہ کی ۔ تا ہم کسی نے ہمارے نوٹس پر عمل نہیں کیا ۔ اس آپریشن کی نگرانی خود اے سی کھاریاں افشاں رباب اور ٹی او آر تحصیل کھاریاں نوید اشرف وڑائچ نے کی ۔ اس لئے تمام قانونی تقاضوں کو مکمل طور پر پورا کیا گیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات ( جی پی آئی)ایس پی انویسٹی گیشن ضلع گجرات نے تھانہ ڈنگہ آ کر لڑائی کیس کی انکوائری کی ۔ ایس ایچ او تھانہ ڈنگہ انسپکٹر سید محمد طاہر شاہ اور انچارج پولیس چوکی ڈنگہ سٹی ڈنگہ ایس آئی محمد اکرم وڑائچ کی موجودگی میں انہوں نے دونوں دھڑوں کے ملزمان اور مدعیان کا تفصیلی موقف سنا اور بیانات قلم بند کئے ۔ انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ فریقین کی تمام تفتیش مکمل میرٹ پر غیر جانبداری سے کی جائے گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی) خانوادہ حضرت سلطان باہو کے چشم و چراغ ، سلطان باہو ٹرسٹ کے بانی و چیئرمین صاحبزادہ سلطان فیاض الحسن سروری قادری نے آفتاب کرنسی (لمیٹڈ) یوکے کے لائزن آفس کھاریاں کا خصوصی دورہ کیا جہاں ان کا استقبال کمپنی کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ اینڈ ایشیئن افیئرز کلیم اللہ گیلانی نے پھولوں کے گلدستہ کے ساتھ کیا ، وفد میں قاضی عبد القدیر خاموش صدر اسلامی یکجہتی کونسل ، صاحبزادہ سعید الرشید عباسی، قاری سجاد تنولی صدر اسلامی یکجہتی کونسل کے پی کے، صاحبزادہ خلیل الر حمن ظہیر، حافظ عبد الباسط ، علامہ عبد الخالق، مفتی عبد القادرو صوبائی عہدیداران سلطان باہو ٹرسٹ کھاریاں، قاضی توقیر حسین قادری، قاضی زین العابدین چشتی، آفتاب احمد نذر ، لیاقت علی قادری (کوآرڈینیٹر سلطان باہو ٹرسٹ کھاریاں) ، میاں غالب حسین صدر سلطان باہو ٹرسٹ (یو کے)، خرم شہزاد (ناروے)، چوہدری افتخار احمد آف معروف، حافظ ظفر اقبال سلطانی، راجہ شوکت علی بھی ہمراہ تھے۔ کمپنی کے مینیجر بزنس آپریشنز رضا ملک نے مہمانوں کو پریذینٹیشن دیتے ہوئے کمپنی کے منی ٹرانسفرنگ کی فیلڈ میں ترقی بارے بریفنگ دی ، اس موقع پر سلطان فیاض الحسن نے آفتاب کرنسی کے سیٹ اپ کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کمپنی دنیا کی بہترین منی ٹرانسفر کمپنی ہے اور آئندہ ترقی کی بے شمار منازل طے کرے گی۔ اس موقع پر مینیجر کمپلائنس احتشام ظہیر، محمد سعیداسسٹنٹ ٹو ڈائریکٹر، منیب احمد مینیجر ٹریژری، نقاش حفیظ مینیجر اکاؤنٹس، اعجاز ملک مینیجر آئی ٹی، شہباز احمد مینیجر آپریشنز آفتاب کرنسی بھی استقبالیہ میں موجود تھے۔ کلیم اللہ گیلانی نے مہمانوں کو لائزن آفس کے تمام شعبہ جات کا دورہ کرواتے ہوئے ان کی ورکنگ بارے معلومات فراہم کیں ۔ بعد ازاں مہمانوں کی چائے اور لوازمات سے تواضع کی گئی ۔ مقامی علماء اور سلطان باہو ٹرسٹ کے عہدیداران نے سلطان فیاض الحسن اور کلیم اللہ گیلانی کو اجرک کا تحفہ پیش کیا۔مہمانوں کو کمپنی کی طرف سے تحائف سے بھی نوازا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی) ڈی پی او گجرات رائے اعجاز احمد نے کہا ہے کہ علمائے اکرام نے پاکستان بنایا تھا اور علمائے اکرام پاکستان بچائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز متحدہ علماء مشائخ بورڈ ضلع گجرات کے سرپرست اعلی حکیم جواد الرحمن نظامی سیفی سے اپنے دفتر میں خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ڈی پی گجرات نے کہا کہ ضلع گجرات کے تمام علمائے اکرام کا ضلعی انتظامیہ بالخصوص گجرات پولیس سے ہر موقع پر مثالی تعاون کیا ہے اور ہر مشکل وقت میں ساتھ نبھایا ہے ،جس کی قدر کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ لا اینڈ آرڈر کی صورت حال کو بہتر بنانے کے لیے ریاست کے قوانین پر عمل درآمد ضروری ہے تاہم قانوں کے مطابق جزا اور سزا بھی اس کا حصہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ شر پسندی اور فرقہ ورایت پھیلانے والوں کے خلاف نئے قوانین کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی،انہوں نے کہا کہ علماء اور استاد معاشرہ میں بڑی اہمیت کا عامل ہے کیونکہ ان دونوں نے معاشرہ کی افراد کی درست سمت میں راہنمائی کرنی ہوتی ہے اگر راہنمائی ٹھیک نہیں ہو گی تو معاشرہ میں ہر طرف بگاڑ پیدا ہو گا ۔انہوں نے مزید کہا کہ اب سولہ دسمبر کے واقع کے بعد ریاست پاکستان کی پالیسی میں واضح تبدیلی آگئی ہے کہ اب انتہا پسندی دہشت گردی اور فرقہ ورایت کو سختی سے کچلا جائے تاکہ ہر طرف امن وسکون ہو ۔دی پی او گجرات رائے اعجاز احمد نے علما ء اکرام کو نے قوانین کے مطابق اپنے مدرسے مساجد اور درس گاہوں کے باہر سیکیورٹی گارڈ رکھنے کی بھی ہدایت کی ۔اس موقع ہر ڈی پی او رائے اعجاز احمد نے تمام علماء اکرام کا شکریہ بھی ادا کیا اور اپنی طرف سے ہن ممکن تعاون کی بھی یقین دہانی کروائی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی)انچارج چوکی شادولہ نے چلڈرن پارک کے قریب دوران ناکہ بندی ایک شخص سے چھ بوتل شراب پکڑ لی ،مقدمہ درج ،تفصیل کے مطابق چوکی انچارج شادولہ گیٹ چوہدری ذولفقار گورائیہ نے دوران ناکہ بندی کر کے ایک شخص جاوید ولد عنایت سکنہ نوپور شرقی سے چھ بوتل شراب برآمد کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی)پنجاب حکومت نے گجرات میں تعینات ڈی او سی شجاع قطب بھٹی سیالکوٹ میں ای ڈی او فنانس تعینات کر دیا ہے ،یاد رہے کہ ڈی او سی شجاع قطب بھٹی نے گجرات میں دوسال بہترین عرص گزارا اور ان کا نام کام کرنے والے اورمحنتی آفسران میں شما ر کیا جاتا تھا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی)حکومت پنجاب نے ای اے ایس او وقار حسین کو ایڈمن آفیسر ڈی سی او آفس تعینات کر دیا ہے جبکہ انہیں ڈی او سی کا اضافی چارج بھی سونپ دیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی)ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ اورایم این اے نوابزادہ مظہر علی خاں نے یونین کونسل ماچھیوال کے نواحی علاقہ موضع چنڈیالہ جمن میں 52لاکھ روپے کی لاگت سے واٹرسپلائی سکیم کا افتتاح کر دیا ہے اس موقع پر ،ایم پی اے نوابزادہ حیدر مہدی ، ایم پی اے میجر (ر) معین نواز ،ایم پی اے چوہدری اشرف دیونہ ، اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا، نوابزادہ طاہر الملک ، پی ایس او ندیم بٹ ، چوہدری ظہورالٰہی ، چوہدری عالم قادری ، چوہدری اورنگزیب گجرآف شیر گڑھ ، چوہدری محمد اکبر چنڈیالہ ، چیئرمین چوہدری محمد امجد ، نمبردار چوہدری محمد خاں ، چوہدری مظہر اقبال شیر گڑھ ، امانت علی شیر گڑھ ، صوبیدار عبدالحق ، مہدی خاں شیر گڑھ ،بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ حکومت پنجاب شہریوں پینے کیلئے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبہ جات پر خطیر فنڈز خرچ کر رہی ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے 2017تک تمام علاقوں میں پینے کیلئے صاف پانی کی فراہمی کے خصوصی منصوبے کا اعلان کر رکھا ہے انہوں نے کہا کہ ضلعی حکومت وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی اور دیگر مسائل کے حل کیلئے تمام وسائل برئوے کار لائے گی ۔ا نہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں سے دیر تک استفادہ کیلئے کمیونٹی کو اپنا موثر کردار ادا کرناچاہیے انہوں نے اہل دیہہ کی نشاندہی پر دیگر مسائل کے حل کی بھی یقین دہانی کروائی ۔ ایم این اے نوابزادہ مظہر علی خاں نے واٹر سپلائی منصوبہ کی تکمیل پر اہل علاقہ کو مبارک باد دی اور کہا کہ این اے 104کے عوام سے کیے گئے تمام انتخابی وعدوں کی تکمیل کیلئے حکومت سے بھرپور فنڈز حاصل کیے جا رہے ہیں انہوںنے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت کے جامع ترقیاتی منصوبہ جات سے عوام بھرپور مستفید ہونگے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی)اب گورنمنٹ کی اپنا روزگار اسکیم کے تحت گاڑیاں حاصل کرنے والے امیدواروں کو پولیس لائن گجرات میں ٹریننگ دی گئی تفصیلات کے مطابق پولیس لائن گجرات میں DPOگجرات رائے اعجاز احمد کی زیر نگرانی ڈی ایس پی ٹریفک سہیل فاضل کی سربراہی میں 13 روزہ ٹریننگ ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا ۔جس میں پنجا ب گورنمنٹ کی اپناروزگار اسکیم میں گاڑیاںحاصل کرنے والے 70امیدواروں نے شرکت کی ۔ٹریفک پولیس گجرات کے انسٹرکٹرز نے ٹریننگ ورکشاپ میں شرکت کرنے والے 70امید واران کو ٹریفک قوانین کے بارے میں مکمل آگاہی دی ۔ڈی پی او گجرات رائے اعجاز احمد نے ٹریننگ حاصل کرنے والے ڈرائیوران کو خصوصی سرٹیفکیٹ دئیے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی)مرکزی انجمن تاجران کنجاہ کے صدرسیٹھ قمرخورشیدصراف نے اپنے بیان میںکہا ہے کہ انچارج چوکی کنجاہ ،ایس ایچ اوتھانہ کنجاہ میاںتوصیف احمدکی شب روزمحنت سے علاقہ بھرمیںجرائم میںنمایاںکمی ہوئی ہے انہوںنے کہاکہ ایس ایچ اوکنجاہ کی نگرانی میںکنجاہ پولیس ایمانداری جرأت مندی سے اپنے فرائض سرانجام دے کرعوام کے جان ومال کاتحفظ کررہی ہے انہوںنے کہاکہ پولیس اگراسی طرح اپنی کارکردگی دکھائے توجرائم کاخاتمہ ہوسکتاہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی)دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری ان دنوں بیرون ملک سفر پر ہیں ۔بنکاک تھائی لینڈ میںاپنے قیام کے دوران نگران شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کے دوران کہا کہ گناہوں بھرے ماحول میں رہتے ہوئے ہم اپنے آپ کو نہیں بچا سکتے ۔یہ گناہ کیچڑ کی مانند ہے، جو شخص کیچڑ میں داخل ہوا اس کا بدن اورکپڑے آلودہ ہوجاتے ہیں ۔مسلمان ایسے ماحول سے خود کو بچائیں جس میں اللہ عزوجل اور اس کے رسول ۖ کی نافرمانی والے کام کئے جاتے ہیں ۔اپنے وجود کو گناہوں سے بچانے کیلئے علم دین سیکھنا بہت ضروری ہے اور علم دین کا حصول وقت کی قربانی کے بغیر نہیں ہوسکتا ۔نگران شوریٰ نے کہا کہ معاشرے کی تربیت میں اسلامی بہنیں بہت اہم کردار ادا کرتی ہیں کیونکہ ماں کی گود بچے کی پہلی درسگاہ ہوتی ہے ،ماں اگر شریعت وسنت کی پابند نیک متقی پرہیزگار ہوگی تو اس کی آغوش میں پرورش پانے والا بچہ بھی نیک خصلتوںکا مالک ہوگا اس کے دل میں خوف خدا وعشق مصطفیٰ ہوگا اور یہی وہ خزانہ ہے جو اسے گناہوں سے دور رکھتے ہوئے سنتوں کا عامل بنائے گا۔دوراسلاف میں عورتیں اپنے گھر کے مردوں کومال حرام کمانے سے روکتی تھی اور انہیں نیکی کی دعوت دیتی تھی ان کے نزدیک مال حرام کھانے سے بھوکا رہنا زیادہ بہتر تھا ۔اور آج کے دور میں بعض خواتین اپنے گھر کے مردوں کو کم آمدنی پر لعن طعن کرتی ہیں ۔ناشکری کی باتیں کرتی ہیں نتیجةً گھر کے کمانے والے حلال وحرام کی تمیز کو بھلا کر صرف مال کمانے کی مشین بن جاتے ہیں۔یادرکھیں کہ آمدنی کے مطابق اخراجات کئے جاتے ہیں ،آمدنی کم ہوتو صبر سے کام لیا جاتا ہے۔نگران شوریٰ نے بنکاک قیام کے دوران مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کے مدنی مقصد کے بارے میں آگاہ کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی) گجرات فرینڈز لائنز کلب کے عہدیدران صد رعمر اقبال،احسن متین ملک،بلال سیٹھی،عامر رضوان قادری اور رزاق احمد غفاری پر مشتمل وفد نے وزیرآباد کا دورہ کیا اور بابائے صحافت مولانا ظفر علی خان کے مزار پر حاضری دی اور مرحوم کیلئے بلندی درجات کی دعاء کی اس موقع پر صد رکلب عمراقبال نے کہا کہ مولانا ظفر علیخان آج بھی اپنی تحریروں سے اہل قلم کی رہنمائی کر رہے ہیں نوجوان نسل انکے نقش قدم پر عمل پیرا ہوکر معاشرہ کی اصلاح کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات ( جی پی آئی ) گزشتہ روز امام بار گاہ حسینیہ ٹرسٹ کا اہم ترین اجلاس منعقد ہوا ‘ جس میں حسینیہ ٹرسٹ کے عہدیداران کیلئے باقاعدہ الیکشن منعقد ہوا ‘ جس میں میر الطاف حسین جعفری صدر حسینیہ ٹرسٹ منتخب ہوئے ‘ جب کہ دوسرے عہدیداران میں نائب صدر حسینیہ ٹرسٹ چوہدری منظور حسین وڑائچ ‘ جنرل سیکرٹری پروفیسر سید سرفراز حسین جعفری سیکرٹری نشر و اشاعت سید الطاف عباس کاظمی جوائنٹ سیکرٹری چوہدری ذاکرحسین ‘ فنانس سیکرٹری سید محمد رضا نقوی ‘ رابطہ میر اکبر علی اور محتسب چوہدری افضل وڑائچ منتخب ہوئے ‘ صدر میر الطاف حسین جعفری نے اپنے خطاب میں کہا کہ حسینیہ ٹرسٹ اتحاد و بین المسلمین کا داعی ادارہ ہے ‘ اور ہمیشہ حسینیہ ٹرسٹ نے گجرات میں اخوت اور بھائی چارہ کی فضائم کو قائم کیا میں امید کرتاہوں تمام اراکین اپنی شرعی اور دستوری ذمہ داریوں کے مطابق ادارے کی خدمت کریں گے ‘ عہدیداران کا انتخاب آغاسید مبارک موسوی کی زیر نگرانی ہوا اجلاس میں حسینیہ ٹرسٹ کے تمام ممبران نے بھرپور شرکت کی جن میں میر فدا حسین ‘ سید علی وقار ‘ سید مظہر زیدی ‘ جواد حسین جعفری ‘ چوہدری شبیر حسین ‘ چوہدری منظور حسین وڑائچ ‘ سید سر فراز حسین جعفری ‘ سید الطاف عباس کاظمی ‘ سید محمد رضا نقوی ‘ میراکبر ‘ چوہدری ذاکر وڑائچ ‘ چوہدری افضل نے تمام سابقہ مرحومین ٹرسٹی اور مرحومین کیلئے دعائے مغفرت کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات ( جی پی آئی ) ممتاز صحافی چوہدری شہرام کٹھانہ المعروف شامی کٹھانہ کی شاندار صحافتی خدمات کا اعتراف ‘ ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے کی طرف سے خصوصی تعریفی سرٹیفکیٹ ‘ گزشتہ روز ٹی ایم اے آفس گجرات منعقدہ تقریب کے دوران ٹی ایم اے گجرات کی عوامی فلا ح و بہبود کیلئے ہونے والی سر گرمیوں کی بہترین کوریج اور بلیک میلنگ کے خاتمہ کیلئے ممتاز صحافی چوہدری شہرام انور کٹھانہ المعروف شامی کٹھانہ کو ایڈمنسٹریٹر تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن نے تقریب کے دوران خصوصی تعریفی سرٹیفکیٹ دیا ۔ اور اُمید ظاہر کی کہ شامی کٹھانہ صحافت کے میدان میں اپنی خدمات بہتر انداز میں سرانجام دینگے ۔ اور ٹی ایم اے کی سرگرمیوں کی بہترین کوریج کرینگے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات ( جی پی آئی ) ممتاز شخصیات نے صدر گجرات پریس کلب عبدالستار مرزا کے دادا کی وفات پر اُن سے اظہار تعزیت کیا ۔ تعزیت کرنیوالوں میں نوابزادہ معظم علی ‘ ڈی ایس پی نصر اللہ گوندل ‘ پیپلزپارٹی کی ضلعی صدر ثمینہ فخر پگانوالہ ‘ میاں فخر پگانوالہ ‘ میاں عمران مسعود ‘ لیگی راہنما عمران یوسف ‘ چوہدری صفدر وڑائچ ‘ عطاء اللہ گل ‘یوسف گل’جیزان بٹ’ارشد علی ‘نوید مصطفائی ‘چوہدری نصر اللہ کنگ ‘ اللہ رکھا سہوترا ‘حاجی مشتاق بٹ’ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ‘ اعجاز شاکر ‘ سید نوید حسین شاہ ‘ ڈاکٹر عمران ‘ مرزا شوکت علی ‘ چوہدری اسحاق آرائیں کنجاہ ‘ شامی کٹھانہ ‘ ندیم بٹ ‘ رانا عرفان ‘ ذوالفقار بٹ ‘ حامد اکرم ‘ وزیر النساء ایڈووکیٹ’ خالد اہنجرا ‘ راجہ طارق محمود ‘ خرم صفدر وڑائچ ‘ فصیح بٹ ‘ قدیر بٹ’ رانا ثاقب مشرف ودیگر اہم شخصیات شامل ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی)صدر سٹیز ن فرنٹ گجرات و ضلعی راہنما پاکستان مسلم لیگ ق چوہدری علی ابرار جوڑا کے بھائی عمر اصغر جوڑا رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ‘ اور اُن کی بارات اور دعوت ولیمہ میں اہم سیاسی و سماجی مذہبی شخصیات اور اعلیٰ آفسران کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ مہمان کا استقبال چوہدری علی ابرار جوڑا ‘ چوہدری نجیب اشرف چیمہ ‘ چوہدری خالد محمود ‘ چوہدری سلیم سرور جوڑا ‘ چوہدری انجم اصغر جوڑا ‘ چوہدری ندیم طفیل ‘ اور چوہدری وسیم افضل جوڑ ا نے کیا۔ اس موقع پر اہم شخصیات جن میں سردار یار محمد رند ‘ چوہدری وجاہت حسین ‘ چیف آئی بی پنجاب خورشید عالم بخاری ‘ آئی جی موٹرویز چوہدری ذوالفقار چیمہ ‘ چیئر مین پیمرا پرویز راٹھور ‘ ڈی آئی جی مہر ظفر عباس لک’ سابقہ ڈی سی اقبال بوسن ‘ سابقہ وزیر تعلیم میاں عمران مسعود ‘ حاجی ناصر محمود ‘ چوہدری سعادت نواز اجنالہ سابقہ تحصیل ناظم وزیر آباد نوازش علی چیمہ ‘ چوہدری محمد افضل گوندل ‘ مٹھو گورالی ‘ چوہدری یوسف سرور چک ‘ چوہدری جاوید ماجرہ ‘ شجاع الدین میر’ ‘ عظمت حسین سید ‘ چوہدری وقار نادر جوڑا ‘ چوہدری شجاع زیب جوڑا ‘ چوہدری ندیم عباس ملہی ‘ چوہدری طارق دراجی ‘ چوہدری اشرف ڈھلوں ‘ چوہدری اشرف ریحانیہ’ چوہدری نواز ریحانیہ ‘ چوہدری گل شہزاد صاحب وڑائچ ‘ چوہدری ارشاد کالر ہ’ چوہدری عطاء اللہ گل ‘ چوہدری پرویز موہلہ ‘ شیخ خاور رفیق ‘ شیخ انجم رفیق ‘ سید آصف رضا نقوی ‘ سابقہ صدر چیمبر آف کامرس مہر عرفان یوسف ‘ عرفان اکبر وڑائچ ‘ ملک طارق بلال ‘ احمد حسن مٹھو ‘ جاوید بٹ’ سید انور علی شاہ’ چوہدری قمر زمان گل ‘ ڈاکٹر طارق سلیم ‘ چوہدری آصف دھول ‘ مہر مشتاق ‘ وسیم اشرف بٹ ‘ حاجی محمد اسلم مہر ‘ شیخ عرفان پرویز ‘ اشرف منہاس ‘ عامر چوہدری ‘ چوہدری مقبول جوڑا ‘ اختر حسین جوڑا’ حسین علی جوڑا’ شاہد ابرار جوڑا ‘ فضل اکبر جوڑاسابقہ ایم پی اے صفیہ جاوید وڑائچ’ سابقہ ایم پی اے قمر عامر چوہدری ‘ سابقہ ممبر تحصیل کشور سلطانہ ‘ سارہ امتیاز سید ‘ نزہت اشرف گوندل ‘ چوہدری اشرف گوندل’ چوہدری جاوید ‘ خادم علی خادم ‘ چوہدری گل نواز رندھاوا’چوہدری اعجاز ‘ افتخار الدین بھٹہ ‘ سابقہ تحصیل ناظم ہماء سہیل ‘ سابقہ ڈسٹرکٹ وومن ڈویلپمنٹ بیگم ریحانہ وقار جوڑا ‘ ای ڈی او فنانس چوہدری اصغر علی ‘ سابقہ کونسلر ڈاکٹر زاہد ‘ ملک عامر ظہیر ‘ مرزا منیر حسین ‘ افضل ٹوپہ ‘ محمود اختر محمود ‘ ذیشان اصغر جوڑا ‘ ملک ذیشان ‘ شاہد پال ولیم’ عمران اصغر وڑائچ ‘ ملک طارق ملہو کھوکھر ‘ شہباز سیٹھی ‘ یعقوب سیٹھی ‘ شیخ جواد ‘ انسپکٹر رفعت بھٹی ‘ جنید طارق بٹ ‘ بائو ظہیر حسین اختر بٹ’ یاسین بٹ ‘ آصف نقوی ‘ مشکور مہدی زیدی ‘ شیخ روحیل نبی ‘ چوہدری اسلم وڑائچ ‘ چوہدری افتخار وڑائچ کالرہ ‘ چوہدری اسلم وڑائچ کالرہ ‘ چوہدری نصیر اللہ وڑائچ ‘ عدنان افتخار ‘ اور دیگر نے شرکت کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی)ٹی ایم اے گجرات کی ناقص کارکردگی ، قبرستان بجلی گھر جانے والا کوئی راستہ نہ بچا ہر طرف گندہ پانی رکاوٹ بن گیا ۔ گندا پانی لوگوں کیلئے مشکلات کا باعث بن گیا ۔ گندے پانی سے گزر کر جنازے گاہ جایا جاتا ہے جس سے لوگوں کے کپڑے ناپاک ہو جاتے ہیں اوروہ جنازہ نہیں پڑ ھ سکتے ، ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے اور ڈی سی او گجرات سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ از خود نوٹس لیں اور بجلی گھر قبرستان کا دورہ کریں اور پانی کی نکاسی کے سلسلہ میں احکامات جاری کریں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی)سنی ایکشن کمیٹی پاسبان ناموس رسالت اور پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام عظیم الشان سالانہ ناموس رسالت کانفرنس جامع مسجد یا رسول اللہ ۖ کھیریانوالی میں منعقد ہوئی جس کی صدارت پیر سید مبشر حسین شاہ نے کی اس موقع پر پیر سید آفتاب حسین شاہ، پیر سید غلام دستگیر ، ڈی ایس پی راجہ صداقت علی مہمان خصوصی تھے ۔ خصوصی خطاب علامہ مشتاق احمد سلطانی گوجرانوالہ اور علامہ محمد شاہد چشتی نے کیا ، چوہدری فخر احمد وڑائچ ، چوہدری فلک شیر وڑائچ ،چوہدری علی اصغر پرویا کی سربراہی میں شاندار انتظامات کیے گئے ، ممتاز علمائے کرام و معززین نے شرکت کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات ( جی پی آئی ) ایمپائر ہائوس جی ٹی روڈ گجرات میں 21واں سالانہ مجلس عزاء بسلسلہ سید الشہداء علیہ السلام 23مارچ کو ہو گی ۔ جس کا آغاز صبح دس بجے ہوگا ۔ ممتاز علماء کرام و ذاکرین خطاب کرینگے ۔ جن میں علامہ اسد جوہری کراچی ‘ علامہ علی ناصر الحسینی تلہاڑا ‘ علامہ محمد اصغر یزدانی یوکے ‘ ملک منتظر مہدی آف لاہور ودیگر خطاب کرینگے ۔ نقابت کے فرائض سرفراز جعفری سرانجام دینگے ۔ سوزوسلام سید عارف موسوی ‘ سید عرفان نقوی پیش کرینگے ۔ الطاف حسین جعفری ‘ جواد حسین جعفری اور عدنان حسین جعفری میزبان ہونگے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات ( جی پی آئی ) ممتاز عالم دین صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچے اور وہ جامع مسجد شہنشاہ ولایت جمعتہ المبارک کیلئے پہنچے تو اُن کا پر تپاک استقبال کیا گیا ۔ قاری کرامت علی ‘ سیٹھ حیدر علی صراف ودیگر اہم شخصیات نے انہیں ہار پہنائے ۔ پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ‘ اس موقع پر معززین علاقہ نے پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات ( جی پی آئی ) ادارہ پاسبان ناموس رسالت ۖ کے مرکزی امیر علامہ محمد شاہد چشتی ‘ اور ناظم اعلیٰ صاحبزادہ پیر عبدالمصطفیٰ سیالوی نے ممبر اسلامی نظریاتی کونسل صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہر کسی کو اپنے گھر کی زیارت نصیب کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات ( جی پی آئی)صدر گجرات پریس کلب عبدالستار مرزا کے داد جان کی وفات پرگزشتہ روز ایم پی اے حاجی عمران ظفر ، (ن) لیگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی ناصر محمود ، صدر بارچوہدری حبیب اللہ ایڈووکیٹ ، صدر گجرات چیمبر آف کامرس مہر ثاقب اسحاق ، سینئر نائب صدر مرزا عبدالرحمن ، سابق وائس چیئرمین پفما ملک اظہار اعوان آف سٹارکو فین ، خان شبیر خان ،چیئرمین صنعتی نمائش کمیٹی حسن مٹو ،سابق صدر چیمبر عدنان اقبال مکی ، سٹی صدر (ن) لیگ راجہ حبیب ، میاں ندیم اسلم ، راجہ طاہر شیر ، نعمان کونا ، صحافی افضل راز ، لیکچرار احسان اللہ اعظم ، لیکچرار عامر کھوکھر ، صحافی اعظم انصاری ، حکیم ، شہباز، لیاقت بٹ ، یاسر امین، آصف پسوال ، صدر ایڈورٹائزنگ ایسوسی ایشن ملک شہباز ، ملک فراز ، عمر گجر دیگرنے فاتحہ خوانی کی اور گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات ( جی پی آئی)مہرحاجی غلام محمد مرحوم کے بھائی، مہر نصیر احمد ،مہر شبیر احمد ،مہر جہانگیر احمد کے والد محترم اور ڈاکٹر عارف حسین تحصیل فوڈ انسپکٹر کے چچا جا ن ،چیف ایگزیکٹوالغنی رائس ملزز مہر حاجی عبدالغنی مرحوم کی وفات پر ممتاز سیاسی کاروباری شخصیات کا رہائش گاہ غازی چک پر تعزیت کرنے والوں کا تانتابندھارہاتعزیت کرنے والوں میں محمد الیاس،چوہدری افضل سماں،چوہدری عمران سماں،مہر محمد اسلم کھٹالہ،گل نواز فوڈ انسپکٹر،طارق سلیم (سلیمی جیولرز والے)،چوہدری نثارء وڑائچ ،آصف گھمن ،سائیں سعید کانواں والی سرکار،چوہدری محمد انورانسپکٹر(ر)،مہر مظہر حسین وزیرا آباد،قاری محمد خالد گورالہ،چوہدری محمد بشیر،مستر ی محمد جاوید کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے تعزیت کے موقع پر مرحوم کیلئے دعا فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کے اہل خانہ کو صبرجمیل کی توفیق اعطا فرمائیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات ( جی پی آئی)مہرحاجی غلام محمد مرحوم کے بھائی، مہر نصیر احمد ،مہر شبیر احمد ،مہر جہانگیر احمد کے والد محترم اور ڈاکٹر عارف حسین تحصیل فوڈ انسپکٹر کے چچا جا ن ،چیف ایگزیکٹوالغنی رائس ملزز مہر حاجی عبدالغنی مرحوم جو کہ گزشتہ روز انتقال کرگئے تھے اُن کا ختم قل آج مورخہ 8مارچ بروز اتوار صبع 10بجے جامع مسجد غازی چک میں ہوگا اور دعا ٹھیک 11بجے ہوگئی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات ( جی پی آئی)گجرات تحریک انصاف کے راہنما چوہدری عارف حسین عرف گوگا چیئرمین نے مہرحاجی غلام محمد مرحوم کے بھائی، مہر نصیر احمد ،مہر شبیر احمد ،مہر جہانگیر احمد کے والد محترم اور ڈاکٹر عارف حسین تحصیل فوڈ انسپکٹر کے چچا جا ن ،چیف ایگزیکٹوالغنی رائس ملزز مہر حاجی عبدالغنی مرحوم کی وفات پرتعزیت کے بعد انہوں کہا کہ ہم مرحوم مہر حاجی عبدالغنی کے لئے دعا گو ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس مین اعلیٰ مقام اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل آعطافرمائیں۔