گجرات کی خبریں 15/10/2016

Gujrat

Gujrat

گجرات (جی پی آئی) ممتاز ماہر تعلیم میاں محمد اشرف تسنیم کی پہلی برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی ۔اس سلسلہ میں حصوصی محفل جامع مسجد رحمت میں منعقد ہوئی جس کی صدارت شہزاد شفیق شرقپوری نے کی۔ممتاز ثناء خوان رسول عمران شاکر اور قاری محمد ایوب نے ہدیہ نعت پیش کیا اس موقع پر ممتاز شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی گئی،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی) سید یاور عباس المعروف یاری شاہ مرحوم کی رہائش گاہ امام بارگاہ سید رضا حیدر شاہ مرحوم معین الدین پور سیداں میں 13محرم الحرام کو سالانہ مجلس عزا منعقد ہو ئی جس میں ملک معروف ذاکرین و علماء کرام نے خطاب کیا۔ذاکر نیاز جوئیہ،ذاکر قمر عباس،ذاکر علی رضا،مولانا محسن عباس چوہدری،مولانا سید محسن عباس شاہ نے فضائل و مصائب شہداء کربلا بیان کئے۔بعد ازں ماتمی جلوس شبیہہ ذوالجناح برآمد ہوا۔جو گائوں کے مختلف علاقوں سے ہوتا ہوا سیدطالب شاہ مرحوم کی رہائش گاہ پہنچا جہاں لنگر حسینی تقسیم کیا گیا جہاں سے جلوس سید جاوید حیدر شاہ کی رہائش گا ہ پر پہنچا جہاں زنجیر زنی کی گئی۔اور جلوس واپس امام بارگاہ رضا حیدر شاہ میں احتتام پذیر ہوا،اس موقع پر سید ذکی شاہ،سید مکی شاہ،سید جاوید حیدر شاہ،ہارون بابر جعفری،محمد علی ،سید عقیل شاہ،سید عدیل شاہ،طاہر شاہ،نثار شاہ،پروفیسر سید سرفراز جعفری،جونے شاہ ودیگر ہمراہ تھے۔پولیس نے سخت حفاظتی انتظامات کئے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) شادی وال ٹاون کمیٹی میں نور الحق فارمیسی کے تعاون اور احمد کلینک شادی وال کے زیر اہتمام فری شوگر ،ٹیسٹ،پیشاب ٹیسٹ، یورک ایسڈ، ٹیسٹ،فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا ،جس میں ڈاکٹر طارق محمود چوہدری اور ان کی ٹیم نے دو سو کے قریب مریضوں کا فری چیک اپ کیا اور ان کو فری ادویات بھی فراہم کی ،اس موقع پر ٹیم نے مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو ہدا یت بھی جاری کیں ،اسد علی ، زاہد حسین،قیصر محمود اور دیگر بھی فری میڈیکل کیمپ میں موجود تھے ،ڈاکٹر طارق محمود چوہدری اور ان کی ٹیم نے مرد خواتین مریضوں کا ڈیپلی چیک اپ کیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)ممتازدانشورصحافی اورتحر یک استقلال کے مرکزی نائب صدر اورانسا نی حقوق کمیٹی پنجاب کے چیئرمین سید باقررضوی نے چیف جسٹس آف پاکستان جناب انورظہیرجمالی کے ان ریمارکس پرجن میں انہوں نے کہاکہ ملک میں جمہوریت کے نام پربادشاہت قائم ہے کہاکہ جناب چیف جسٹس کاتجزیہ سوفیصد درست ہے اوران کا یہ کہنا بھی بجاہے کہ پاکستان کے عوام سے جمہوریت کے نام پرمذاق ہورہاہے سید باقررضوی نے کہاکہ چیف جسٹس صاحب نے یہ بھی سو فیصد درست کہاہے کہ عوام اشرافیہ طبقہ کے استحصالی نظام کے تحت غلام بن کررہ گئے ہیں دو فیصد حکمران طبقہ کے علاوہ عام آدمی کے کوئی حقوق نہیں رہے لگاتارایک جیسی صورتحال کے تحت زندگی گزارتے ہوئے عوام میں احتجاج کرنے کی سکت ہی باقی نہیں رہی،وہ غلامی پرراضی ہوچکے ہیں سیاسی جماعتیں سیاسی جماعتیں نہیں لمٹیڈ کمپنیاں ہیں سرمایہ دار،وڈیرے اس کے ڈائریکٹرہیں اوردوسرے عہدیدار چھوٹے چھوٹے حصہ داررہے ہیں عوام کیسے احتجاج کریں سید باقررضوی نے کہاکہ یہ تو چیف جسٹس آف پاکستان کااختیارہے کہ وہ اپنے عہدہ جلیلہ کی طاقت سے عوام یعنی ان غلاموں کوبادشاہوں سے آزاد کروائیں سوموٹو ایکشن لیں آئین کی چالیس سے زائد شقیں جوعام آدمی کے حقوق کی بات کرتی ہیں انکوجاری ساری کروائیں سیاسی جماعتوں کے نام پربادشاہوں کاناجائزقبضہ ختم کروائیں تو عوام آزاد ہونگے،ان میں حوصلہ پیداہوگا پھرعوام صحیح نمائندے منتخب کراسکیں گے وگرنہ نہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سیکرٹری زکوة و عشر احسن اقبال نے میونسپل ماڈل گرلز ہائی سکول ، گورنمنٹ جامع ہائی سکول ، عزیز بھٹی شہید ہسپتال ، میجر شبیر شریف شہید ہسپتال کنجاہ اور اراضی ریکارڈ سنٹر کا دورہ کیا ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ ، ایم پی اے چوہدری شبیر احمد ، قائمقام اے ڈی سی نور العین ، ای ڈی او ایجوکیشن طاہر کاشف ، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر الطاف حسین ، ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد علی مفتی اور انچارج لینڈ ریکارڈ سنٹر نعیم اشرف بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ اراضی ریکارڈ سنٹر کے دورہ کے موقع پر صوبائی سیکرٹری نے مختلف کائونٹرز کا معائنہ کیا اور وہاں موجود سائلین سے دی جانے والی سہولیات اور عملہ کے رویہ کے بارے میں دریافت کیا ۔ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے صوبائی سیکرٹری کو بتایا کہ ضلع گجرات کا 97فیصد اراضی کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کیا جا چکا ہے ۔ گجرات کے علاوہ کھاریاں اور سرائے عالمگیر میں بھی اراضی ریکارڈ سنٹر بنائے گئے ہیں جبکہ ان سنٹرز کی الگ عمارتوں کی تعمیر کیلئے اراضی کی نشاندہی کا عمل جاری ہے ۔ سیکرٹری زکوة و عشر احسن اقبال نے ہدایت کی کہ اراضی ریکارڈ سنٹر پر آنے والے افراد کو تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں تا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق ریونیو ڈیپارٹمنٹ سے کرپشن کا خاتمہ کو یقینی بنایا جا سکے ۔ سرکاری سکولوں کے دورہ کے موقع پر صوبائی سیکرٹری احسن اقبال نے ان تعلیمی اداروں میں سیکورٹی اقدامات کا جائزہ لیا اور سی سی ٹی وی کیمروں کے کنٹرول رومز کا بھی معائنہ کیا ۔ انہوںنے کمپیوٹر لیبز ، لائبریریوں اور کلاس رومز کا بھی دورہ کیا اور طلباء و طالبات کی تدریسی سرگرمیوں کا جائزہ لیا ۔ انہوںنے ہدایت کی کہ سکولوں میں قائم لائبریریوںاور کمپیوٹر لیبز سے طلباء و طالبات کو بھرپور استفادہ کے مواقع فراہم کیے جائیں خصوصاً طلباء و طالبات میں مطالعہ کا شعور اجاگر کرنے کیلئے انہیں کتابیں جاری کی جائیں ۔ صوبائی سیکرٹری نے سکولوں میں طلباء و اساتذہ کی حاضری چیک کی۔صوبائی سیکرٹری کو بتایا گیا کہ گورنمنٹ میونسپل ماڈل گرلز ہائی سکول میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کی تعداد 6ہزار اور جامع ہائی سکول میں طلباء کی تعداد تین ہزار کے قریب ہے اور دونوں اداروں کے نتائج مثالی ہیں جس پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔صوبائی سیکرٹری زکوة و عشر احسن اقبال نے عزیز بھٹی شہید اور میجر شبیر شریف شہید ہسپتالوں کے دورہ کے موقع پر مختلف وارڈز کا دورہ کیا اور مریضوں سے مفت ادویات کی فراہمی اور ڈاکٹرز و عملہ کے رویہ کے بارے میں دریافت کیا ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے صوبائی سیکرٹری کو بتایا کہ عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی ایمرجنسی کو اپ گریڈ، آئی سی یو کا قیام عمل میں لایا گیا ہے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت برن یونٹ کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے جبکہ ٹراما سنٹر کے منصوبہ جات پر کام تیزی سے جاری ہے ۔ میجر شبیر شریف شہید ہسپتال کنجاہ کے دورہ کے موقع پر انہیں بتایا گیا کہ ہسپتال میں نو مختلف شعبہ جات کے سپیشلسٹ ڈاکٹرز موجود ہیں ہسپتال میں مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے ۔ صوبائی سیکرٹری نے دونوں بڑے ہسپتالوں میں فراہم کی جانے والی سہولیات اور صفائی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)ڈائریکٹر جنرل اوورسیز پاکستانیز کمشن پنجاب احسن اقبال نے ہدایت کی ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے کیسز کا زیادہ سے زیادہ 90دن میں فیصلہ کیا جائے، کھاریاں میں پاسپورٹ آفس کے قیام کیلئے کمیشن کے فورم سے مجاز اتھارٹی سے رابطہ کیا جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ ، ڈسٹرکٹ چیئرمین او پی ایف کمیٹی ایم پی اے چوہدری شبیر احمد ، قائمقام اے ڈی سی نورالعین، فوکل پرسن وقار حسین، ڈی ایس پی عرفان سلہری، شکیل احمد ذکا و دیگر بھی موجود تھے۔ فوکل پرسن وقار حسین نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع گجرات میں ابتک اوورسیز پاکستانیز کمیٹی کو بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کی 261شکایات موصول ہوئی ہیں ان میں 84شکایات پولیس، 67ریونیو کے متعلقہ جبکہ 51سول نوعیت کی تھیں۔ا نہوںنے بتایا کہ موصول ہونیوالی شکایات میں سے 108شکایات کا ازالہ کر دیا گیا ہے، 44شکایات کے حوالے سے کیس عدالتوں میں زیر سماعت ہیں ، 64درخواستیں زیر التوا ہیں ان میں سے 39شکایات ضلع گجرات سے تعلق نہ ہونے اور دیگر وجوہات کی بنا ختم کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ ڈی جی اووسیز پاکستانیز کمشن پنجاب نے ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹی گجرات کی کارکردگی کو زبر دست سراہا ۔ ضلعی چیئرمین اوورسیز پاکستانیز کمیٹی کی نشاندہی پر ڈائریکٹر جنرل نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تحصیل کھاریاں میں پاسپورٹ آفس کے قیام کیلئے اووسیز پاکستانیز کے فور م سے وفاقی حکومت سے رابطہ کیا جائے گا نیز منی گرام اور ویسٹرن یونین کے ذریعے آنیوالی ترسیلات کے حوالے سے ایف بی آر کے اعتراضات بھی دور کرانے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوںنے ہدایت کی کہ ڈسٹرکٹ کمیٹی اسی محنت سے اپنا کام جاری رکھے، مختلف شکایات پر ماتحت افسران کی طرف سے آنیوالی رپورٹس پر کمیٹی کے اجلاس میں غور کیا جائے نیز متعلقہ افسران کارکردگی کو باقاعدگی سے ویب پورٹل پر اپ ڈیٹ کریں۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے بتایا کہ اوورسیز پاکستانیوںکے کیسز کے مقررہ مدت کے اندر فیصلہ کے لئے ایڈیشنل کلکٹر اور دیگر افسران کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ۔ انہوںنے بتایا کہ اوورسیز پاکستانیوںکی شکایات کے بروقت ازالہ کیلئے پورے عزم سے خدمات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ڈسٹرکٹ چیئرمین ایم پی اے چوہدری شبیر احمد نے بتایاکہ ضلعی سطح پر اوورسیز کی شکایات کے ازالہ کیلئے شفاف تحقیقات اور پنچائتی کاوشیں بھی بروئے کار لائی جاتی ہیں۔ انہوںنے بتایا کہ کمشن سے موصول ہونیوالی شکایات پر رپورٹس کا جائزہ لیکر اسکا جواب صوبائی کمشن کو بھجوایا جاتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ہدایت کی ہے کہ قائداعظم ڈویژنل پبلک سکول لالہ موسیٰ کی بلدنگ کا تعمیراتی کام تیز کیا جائے ، عمارت منظور شدہ ڈیزائین کے مطابق تعمیر ہونی چاہیے، پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے ہر پندرہ روز بعد اجلاس منعقد کیا جائے گا۔ یہ ہدایات انہوں نے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس سے خطاب اور تعمیراتی کام کے معائنہ کے موقع پر جاری کیں ، ایم این اے چوہدری جعفر اقبال ، ای ڈی او فنانس چوہدری محمد اصغر ، اسسٹنٹ کمشنر ذوالفقار علی باگڑی ، پرنسپل قائداعظم ڈویژنل پبلک سکول ، پرنسپل جناح پبلک سکول ترنم ریاض ، پرنسپل لالہ موسیٰ کیمپس مصباح امتیاز و دیگر بھی موجود تھے ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قائداعظم ڈویژنل پبلک سکول لالہ موسیٰ میںطلباء و طالبات کو قرآن مجید کی ناظرہ تعلیم کا بھی اہتمام کیا جائے گا اس مقصد کیلئے فوری طور پر معلم کا تقرر کیا جائیگا ۔ بورڈز آف گورنرز نے طلباء و طالبات کی فزیکل تربیت کیلئے انسٹرکٹر اور سیکورٹی بہتر بنانے کیلئے مزید گارڈز کرنے کی بھی ہدایت کی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ قائداعظم ڈویژنل پبلک سکول میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کی تعداد 281تک پہنچ گئی ہے سکول انتظامیہ کوالٹی ایجوکیشن پر توجہ دے تا کہ والدین کی تواقعات کے مطابق ان کے بچوں کی تعلیم و تربیت ہو سکے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ استاتذہ کرام تعلیمی لحاظ سے کمزور بچوں پر خصوصی توجہ دیں ۔ انہوں نے بتایا کہ 17نومبر کو چیف سیکرٹری پنجاب کا دورہ گجرات متوقع ہے اور وہ قائداعظم ڈویژنل پبلک سکول لالہ موسیٰ کا بھی دورہ کر سکتے ہیں ۔ ایم این اے چوہدری جعفر اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم ڈویژنل پبلک سکول لالہ موسیٰ کیمپس میں کم عرصہ میں بڑی تعداد میں طلباء و طالبات کا داخلہ والدین کے ادارے پر اعتماد کا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ یہ ادارہ علاقہ میں تعلیمی انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہو گا اور یہاں سے فارغ التحصیل طلباء و طالبات ملک و قوم کا نام روشن کریں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ملک عبدالرشید کھوکھر کی زیر نگرانی ریسکیو 1122نے یوم عاشور کے موقع پر مختلف ماتمی جلوسوں کے روٹس پر 8خصوصی طبی کیمپ لگائے تھے جن میں 1295عزاداروں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ 6عزاداروں کومختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ۔ ریسکیو 1122کی طرف سے تین طبی کیمپ گجرات شہر میں لگائے گئے تھے جس میں 672افراد کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں کھاریاں میں 300عزاداروں ، ڈنگہ میں 122، لالہ موسیٰ میں 111اور جلالپورجٹاں میں 196عزاداروں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ حسینیہ ٹرسٹ کے عہدیداروں ، منتظمین مجالس و جلوس نے یوم عاشور پر ریسکیو 1122کی کارکردگی کو زبردست سراہا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اسلم گوندل نے ڈسٹرکٹ جیل گجرات کا دورہ کیا اور معمولی نوعیت کے مقدمات کے 8ملزمان کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دیا سول جج شاہد نصیب ، ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکوٹر بابر جاوید ڈار بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ ایڈیشنل سیشن جج نے جیل ہسپتال ، لیڈیز بیرک ، نو عمر قیدیوں کی بیرک اور کچن کا معائنہ کیا اور قیدیوں سے ان کے مسائل دریافت کیے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)ریٹرننگ آفیسر میونسپل کمیٹی ڈنگہ شفقت منیر ملک کے روبرو گیارہ امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے ہیں ۔ خواتین کی مخصوص نشستوں کیلئے 5، مزدور کسان سیٹ کیلئے 2، یوتھ اورنان مسلم کی سیٹ کیلئے بھی 2، دو امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) پاپولر پائپ تیار کرنیوالے وحید شہزاد پلاسٹک ورکس پرائیویٹ کمپنیز کے زیر اہتمام گوجرانوالہ ڈویژن کے پلمبرز کے اعزاز میں رچنا کانٹینیٹل ہوٹل میں پر تکلف تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس کے مہمان خصوصی ضلع گجرات کی ممتاز سماجی شخصیت شیخ عرفان پرویز صدر سٹیزن فرنٹ سٹی گجرات اور سید مزمل حسین شاہ چیف ایگزیکٹو گرین ایڈز ، اور محمد یعقوب سیٹھی آف سیٹھی ٹریڈنگ کمپنی تھے۔ جبکہ اس تقریب کی صدارت جنرل مینیجر پاپولر پائپ انڈسٹری خواجہ سعود نے کی۔ پلمبرز میں قرعہ اندازی کے ذریعے لاکھوں روپے کے انعامات ‘ جن میں وال کلاکس ‘ٹول کٹس’ کٹ بیگ’ ہیٹرز’ واٹر سیٹ’ ہاٹ واٹر سیٹ و دیگر اشیاء تقسیم کی گئیں۔ پلمبرز میں بذریعہ سوال و جواب بھی انعامات تقسیم کئے گئے۔ بعد ازاں پر تکلف عشائیہ کا اہتمام بھی کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) ناقص میٹریل سے تیار ہونیوالے پی وی سی پائپ نہ صرف مالی نقصان کا سبب بنتے ہیں بلکہ اس سے جانی نقصان بھی ہوتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار جنرل مینیجر پاپولر پائپ لاہور سعود عزیز نے گوجرانوالہ میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ 1975ء میں وحید شہزاد پلاسٹک ورکس پرائیویٹ لمیٹڈ مینو فیکچرز کمپنی بنائی گئی جنہوں نے دن رات محنت کر کے جدید ٹیکنالوجی کی بدولت ترقی کی اور دنیا بھر میں جدید ترین مشینری سے پی وی سی پائپ تیار کئے۔ حافظ رضوان حیدر اسسٹنٹ مینیجر نے کہا کہ یہ ادارہ 1975ء سے کام کرر ہا ہے تمام مصنوعات پاپولر الیکٹریکل کنڈیوٹ ‘ سیوریج’ واٹر سپلائی’ پی پی آر 100′ پائپ اور فٹنگز ‘پاپولر الیکٹریکل کیبل ٹرنک’ پاپولر گارڈن پائپ اور پاپولر الیکٹریکل سوئچز کو نیشنل و انٹرنیشنل سٹینڈرز کے مطابق تیار کیا جا رہا ہے۔ ورژن راء میٹریل سے دور حاضر کے جدید ٹیکنالوجی کی امپورٹڈ مشینری پر ماہر انجینئرز کی زیر نگرانی منظم کوالٹی کنٹرول کے تحت تیار ہو رہا ہے۔ مصنوعات کی کوالٹی کو بہتر اور یقینی بنانے کیلئے سیوومیٹ ویٹ کنٹرول سسٹم کے ساتھ ادارہ اپنی ٹیسٹ لیبارٹری کے علاوہ پاکستان سٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی اتھارٹی اور پلاسٹک ٹیکنالوجی سنٹر جیسے نامور اداروں سے بھی منسلک ہے اور انٹرنیشنل مارکیٹ میں مصنوعات میں آنیوالی جدت سے آگاہی کیلئے ادارہ کا پاکستان انڈسٹریل ٹیکنیکل اسسٹنٹس سنٹر ‘ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اور پاکستان کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل سے اشتراک میں ہے۔ اور پاکستان میں پانچ سال سے مسلسل برانڈ آف دی ایئر ایوارڈ حاصل کر رہا ہے۔ اس موقع پر مہمان گرامی نے بھی اظہارِ خیال کیا۔