گجرات (جی پی آئی) دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس بلا شبہ ایک معیاری تعلیمی ادارہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار معروف ماہر تعلیم مینیجنگ ڈائریکٹر فاران گروپ آف ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹس طارق جاوید چوہدری نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میٹرک کے امتحانات میں شاندار نتائج دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس کے سٹاف کی شبانہ روز محنتوں کا نتیجہ ہے۔ ڈائریکٹر شہزاد شفیق جس طرح محنت سے کام کر رہے ہیں وہ لائق تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سابقہ کارکردگی ظاہر کرتی ہے کہ دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس علاقہ کا معیاری تعلیمی ادارہ ہے مستقبل میں بھی یہ روایت قائم رہے گی اور اس ادارے کے طلبہ و طالبات بہترین نتائج کے ساتھ زندگی کے ہر شعبہ میں ترقی کی منازل طے کریں گے۔ ہماری دعائیں شہزاد شفیق اور انکی ٹیم کے ساتھ ہیں ۔ …………………………… …………………………… گجرات(جی پی آئی) محمدطا ہر ایڈیشنلIG/RPOگوجرانوالہ کا آزادکشمیرالیکشن کے حوالے سے گجراتکادورہایڈیشنلIG/RPOگوجرانوالہ محمدطا ہرنے DPOگجرات کامران ممتاز کے ہمراہ آزادکشمیرالیکشن کے حوالے سے گجرات کے مختلف پولنگ اسٹیشنزکا دورہ کیا جہاںپرامن پولنگ جاری ہے۔ ایڈیشنلIG/RPOگوجرانوالہ محمدطا ہرنے الیکشن کے فول پروف سیکورٹی انتظامات کو سراہا۔ …………………………… …………………………… گجرات(جی پی آئی) حضرت سائیں کرم الٰہی عرف کانوانوالی سرکار کے عرس مبارک کی تقریبات اختتام پذیر ہو گئیں۔ سجادہ نشین سائیں ساجد حسین کی سربراہی میں جوش و خروش سے منعقد ہوئیں۔ سائیں ساجد حسین کی سربراہی میں ملک بھر سے عقیدت مندوں نے بھاری تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر ملکی ترقی وسلامتی کیلئے دعائیں کی گئیں۔ جبکہ عقیدت مندوں نے خوبصورت انداز میں تیار کی جانے والی گھڑولیاں اور چادریں ڈھولوں کی تھاپ پر روایتی انداز میں دربار شریف پر چڑھائیں۔ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے سخت ترین حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے۔ …………………………… …………………………… گجرات(جی پی آئی) ممتازبینکار اورHBLکے ریجنل چیف سہیل سراج راجہ کی جامعہ گجرات میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم سے خصوصی ملاقات۔یونیورسٹی آف گجرات میں حبیب بنک کی خدمات اور سہولتوں کی فراہمی میں اضافے پر گفتگو۔ حبیب بنک کے ریجنل چیف راجہ سہیل سراج اپنی ٹیم ریجنل آپریشنل چیف زمرد حسین، ریجنل کریڈٹ مینجر ملک پرویز احمد، ریجنل سیلز مینجر عاطف رزاق بٹ پر مشتمل وفد کے ہمراہ یونیورسٹی آف گجرات کا دورہ کیا اور جامعہ گجرات میںHBLکی برانچ کی بہتری اور سہولتوں کی فراہمی کا جائزہ لیا۔ ریجنل چیف سہیل سراج نے وائس چانسلر ڈاکٹر ضیاء القیوم سے خصوصی ملاقات بھی کی اور باہمی دلچسپی کے اُمور پر گفتگو کی۔ سہیل سراج راجہ نے کہا کہ وہ جامعہ گجرات میں سمارٹ اور جدید بینکاری کے حوالے سے ہر ممکن سہولتیں فراہم کریں گے جلد بنک کی عمارت کی تعمیر ممکن ہو گی۔ اساتذہ اور طالبعلموں کی خدمت کے لیے حبیب بنک کوئی کسر اُٹھا نہیں رکھے گی۔ وائس چانسلر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے حبیب بنک کی ٹیم اور ریجنل ہیڈ کا خیر مقدم کیا اور انکے جذبہ خدمت کو سراہا۔ …………………………… …………………………… گجرات(جی پی آئی) ممتاز سماجی شخصیت راجہ اسلم پرویز اور راجہ اعجاز کے والد محترم حاجی محمد خاں باورچی کے ایصال ثواب کیلئے ختم دسواں کی محفل انکی رہائشگاہ محلہ حسن پورہ میں منعقد ہوئی۔ نعت رسول مقبول حافظ غلام عباس نے پیش کی۔ حافظ صغیر نے دعا کروائی۔ راجہ ذوالفقار ‘ قاری محمد اشرف’ راجہ ارشد’ راجہ محمد ظفر’ عبدالرحمن سندھو’ راجہ شہزاد’ راجہ عمر آفتاب’ راجہ علی آفتاب’ راجہ وقار علی’ محمد بلال سندھو’ جمال سندھو’ عدنان عمران’ فیصل جاوید’ ڈاکٹر غفور’ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری و دیگر شریک تھے۔ اس موقع پر ملک کی ترقی و سلا متی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ …………………………… …………………………… گجرات(جی پی آئی) ممتاز ماہر تعلیم شہزاد شفیق شرقپوری ڈائریکٹر دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس کے والد محترم بائو محمد شفیق جو گزشتہ دنوں رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے تھے انکے ایصال ثواب کیلئے ختم چالیسواں بروز اتوار دن 11 بجے دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس عقب ظہور الٰہی اسٹیڈیم میں منعقد ہو گا۔ جس کی صدارت صاحبزادہ میاں محمد صالح شرقپوری کریں گے۔ جبکہ خصوصی خطاب صاحبزادہ غلام بشیر نقشبندی کا ہو گا۔ …………………………… …………………………… گجرات(جی پی آئی) جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق اور دیگر رہنمائوں نے پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی اور سیکرٹری جنرل سینیٹر مشاہد حسین سید سے ملاقات کی جو مسلم لیگی قائدین کی رہائش گاہ پر ہوئی۔ سینیٹر سراج الحق نے چودھری شجاعت حسین کو 27جولائی کو مسئلہ کشمیر پر ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی۔ کانفرنس میں چونکہ تمام اپوزیشن جماعتیں موجود ہوں گی اس لیے مسئلہ کشمیر کے بعد الیکشن کمیشن کے ارکان کے تقرر اور پانامہ لیکس کے تحقیقاتی کمیشن کیلئے ٹی او آرز کے ایشوز پر بھی تبادلہ خیال ہو گا۔ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ تمام اپوزیشن جماعتوں کا ایک پلیٹ فارم اور متفقہ ایجنڈا ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی جماعتوں کو آگے آنا چاہئے جو واقعی اپوزیشن جماعتیں ہیں اگر اپوزیشن ایک ایجنڈا اور ایک پلیٹ فارم پر متحد و متفق نہیں ہو گی تو وہ مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کر سکے گی اس لیے انہیں مستقبل کا لائحہ عمل مل کر طے کرنا ہو گا اسی طرح الیکشن کمیشن میں اگر ایماندار، دیانتدار اور غیرجانبدار شخصیات شامل نہیں ہوں گی تو آئندہ انتخابات کے صاف و شفاف ہونے کی کوئی ضمانت نہیں ہے۔# …………………………… …………………………… گجرات(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ق کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمرفاروقی نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں24گھنٹوں میں10لڑکیوں اور ایک بچہ کے اغواء پر پنجاب اسمبلی میں توجہ دلائو نوٹس جمع کروادیا۔اپنے توجہ دلائو نوٹس میں انہوںنے کہا کہ ایک ہفتہ کے دوران وحدت کالونی، گرین ٹائون، قلعہ گجر سنگھ، جنوبی چھائونی ،باٹا پور، نشتر کالونی ، نولکھا اور راوی روڈ کے علاوہ دیگر علاقوں میں بچوں کے اغواء کی تسلسل کے ساتھ وارداتوں کے باعث والدین اور شہری تشویش کا شکار ہیں ۔خدیجہ فاروقی نے کہا کہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران صرف لاہور سے 1100بچوں کو اغواء کیا گیا۔انہوںنے خدشہ ظاہر کیا کہ اغواء ہونے والے بچوں کو دہشت گردی کیلئے بھی استعمال میں لایا جاسکتا ہے۔ اس لیے صوبائی دارالحکومت میں بچوں اور بچیوں کے اغواء کے ملزمان کا سراغ لگا کر انہیں فی الفور گرفتار کیا جائے اور اغواء شدہ تمام بچوں کوبازیاب کروانے کیلئے گرینڈ آپریشن شروع کیا جائے۔