گجرات (جی پی آئی) ضلعی صدر سٹیزن فرنٹ چوہدری علی ابرار جوڑا، چیئرمین یونین کونسل میاں پرویز اختر پگانوالہ، وائس چیئرمین ضرغام وسیم جوڑا، سابق نائب ناظم مہر مشتاق احمد گزشتہ روز تعزیت کیلئے اکبر بیگ برلاس کی رہائش گاہ پر گئے اور ان کی خوشدامن کی وفات پر ان سے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات( جی پی آئی) ممتاز کاروباری شخصیت جواد حسین جعفری آف ایمپائر سنٹر نے قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد علی نقوی کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ پر پر تکلف افطا ر ڈنر کا اہتمام کیا جس میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر علامہ ساجد علی نقوی نے میڈیا سے بھی گفتگو کی اور کہا کہ علامہ سبطین حیدر سبزواری ، علامہ زمان حسین حسینی ، علامہ ناظم حسین جعفری، علامہ آغا مبارک علی موسوی، علامہ وقار نقوی، علامہ مرید حسین جعفری، محمد حسین جلوی، علامہ اشتیاق کاظمی، علامہ علی احمد حیدری، علامہ ڈاکٹر تنویر رضوی، اظہر مرید حیدری، الطاف شاہ رضوی، علامہ الطاف عباس کاظمی، شامی کٹھانہ، ڈاکٹر رزاق غفاری، وقار الحسن ہیرا، میر ثقلین اکبر اور دیگر نے شرکت کی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات( جی پی آئی) جامع المجتبیٰ میں سالانہ عظیم الشان امام حسن المجتبیٰ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں پاکستان بھر سے علماء کرام نے شرکت کی۔ خصوصی خطاب قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد علی نقوی نے کیا۔ مہمانوں کا استقبال علامہ محمد زمان الحسینی نے کیا۔ اس موقع پر علامہ سبطین حیدر سبزواری ، علامہ اشتیاق کاظمی، علامہ محمد حسین جلوی، علامہ محمد ارشد علوی اور دیگر نے خطاب کیا اور امام حسن مجتبیٰ کی ولادت کے حوالے سے خطاب کیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات( جی پی آئی) نواسہ رسول،جگر گوشہ علی و بتول دوسرے تاجدار امامت حضرت امام حسن علیہ السلام کا یوم ولادت باسعادت عقیدت و احترام سے منایاگیا۔مسلمانوں کے درمیان خونریزی کوروکنے کے لئے معروف صلح کرنے والے امام حسن کی زندگی کے مختلف پہلووں پر مساجد ، مدارس اور امام بارگاہوں میں جشن ولادت کی تقریبات میں روشنی ڈالی گئی ۔ اور زوردیا گیا کہ صلح سے دین مبین کو تقویت ملتی ہے، جنگ کمزوری کا باعث بنتی ہے۔ اسی لئے امام حسن علیہ السلام نے جنگ کی بجائے صلح کو ترجیح دی اور امت کو خونریزی سے بچا لیاقائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے جامع المجتبیٰ میں منعقدہ عظیم الشان جشن امام حسن مجتبیٰ کانفرنس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ امام حسن 15۔ رمضان المبارک 3۔ ہجری کو مدینہ منورہ میں پیدا ہوئے، پیغمبر اکرم نے اپنے نواسے کا نام حسن رکھا، جو پہلے کسی کا نام نہیں تھا۔ رسول خدا امام حسن اور امام حسین کو اپنے کندھوں پر اٹھا کر مدینہ کی گلیوںمیں سیر کرایا کرتے تھے۔حکم خداوندی کے مطابق مسیحیوں کے ساتھ مباہلے کے لئے حضرت محمد مصطفی تشریف لے گئے توحضرت علی، حضرت فاطمتہ الزہرا، امام حسن اور امام حسین علیہم السلام کو ساتھ لے گئے۔ امام حسن ، امیر المومنین علی علیہ السلام کی شہادت کے بعد مسند امامت و ولایت پر اپنی شہادت تک فائز رہے۔ انہوں نے کہا کہ کفار مکہ پیغمبر اکرم کو نرینہ اولاد نہ ہونے کا طعنہ دیتے تھے تو اللہ تعالیٰ نے سورہ کوثر میں جواب دیا کہ اللہ کے محبوب کا دشمن ہی بے نام ہوکر مرے گا۔اور حضرت فاطمتہ الزہ کے ہاں حضرت امام حسن کی ولادت ہوئی ، جس سے رسول اللہ کی نسل آج بھی جاری ہے اور سادات دنیا بھر میں پائے جاتے ہیں۔ اہل تشیع ملک میں امن وامان کے قیام اور مذہبی رواداری کے قیام کے لئے ہمیشہ سے کوشاں ہیں اور ہم اتحاد بین المسلمین کے داعی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ہم اپنی پالیسیاں مرتب نہیں کریں گے جس سے ملک میں امن کا قیام ہو اور تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کے حقوق کی ضمانت نہ ہوملک ترقی نہیں کر سکتا ۔ امام حسن المجتبیٰ نے مسلمانوں کے اتحاد کے لئے کام کیا اور نبی پاک ۖ کی تعلیمات کے مطابق کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ عزاداری ہمارا حق ہے اور دنیا کی کوئی طاقت ہمیں عزاداری سے نہیں روک سکتی اور ہم ملک میں قیام امن کے لئے کوشاں رہیں گے۔ دنیا کے جن ممالک میں اہل تشیع کے ساتھ ظلم و زیادتی ہو رہی ہے کی مذمت کرتے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم صبر و تحمل کا دامن نہیں چھوڑیں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) چوتھے خلیفہ راشد داماد رسول ۖ سرتاج الزہرة بتول حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی یاد میں 21 رمضان المبارک بروز ہفتہ کو آستانہ عالیہ غوث یگانہ چھالے شریف میں عظیم الشان مولائے کائنات کانفرنس منعقد ہو رہی ہے۔ جس کی صدارت سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوث یگانہ چھالے شریف صاحبزادہ پیر سید انتصار الحسن شاہ سروری قادری کریں گے۔ جبکہ یہ محفل زیر نگرانی صاحبزادہ سید اسرار الحسن شاہ’ صاحبزادہ سید ابرار الحسن شاہ منعقد ہو رہی ہے۔ جس میں ممتاز علماء کرام ‘ قرا حضرات و ثناء خوان اپنی حاضری پیش کریںگے۔ بعد ازاں افطاری کا بھی اہتمام ہو گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) آستانہ عالیہ شہنشاہ ولایت گجرات میں سالانہ عظیم الشان افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ یہ افطار ڈنر بلھے شاہ ویلفیئر سوسائٹی آف پاکستان کے زیراہتمام منعقد ہوئی۔ جس کی صدارت شہزادہ شہنشاہ ولایت جگر گوشہ شیخ الحدیث حضرت صاحبزادہ پیر سید ولی حسین شاہ المعروف بلھے شاہ گجراتی منعقد ہوئی۔ نقابت کے فرائض شہنشاہ نقابت محمد عمران چشتی اور شہزاد احمد نقشبندی نے سرانجام دئیے۔ ثناء خوان رسول یاسر وٹو حافظ آباد ‘ سید احمد محمود شاہ’ نے ہدیہ نعت پیش کیا۔ قاری خالد بلال مجددی نے تلاوت قرآن پاک کا شرف حاصل کیا۔ قاری عابد محمود قاسم نقشبندی اور علامہ حنیف سیالوی نے خصوصی خطاب کیا۔ پیر سید بلھے شاہ گجراتی نے دعا کروائی۔ اس موقع پر ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) آستانہ عالیہ مہمدہ شریف میں سالانہ افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ جس کی صدارت سجادہ نشین مہمدہ شریف و آوان شریف صاحبزادہ قاری منصور الحق آوانی نے کی۔ جبکہ عظیم الشان محفل میلاد زیر نگرانی صاحبزادہ رضوان منصور آوانی منعقد ہوئی۔ اس موقع پر ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ملکہ (جی پی آئی) قدرت کے کھیل نرا لے میرے بھیا ۔ ایک بھا ئی کا ولیمہ دوسرے کا جنا زہ ۔ دلہا بھا ئی شادی کے پندرھویں روز خو د بھی دا رفا نی سے کوچ کر گیا ۔ تفصیلات کے مطا بق ملکہ کے رہا ئشی حا فظ محمد قیصر جو عرصہ با رہ سال سے یو رپ کے مختلف مما لک میں گزا رنے کے بعد پچھلے ما ہ ہی فرانس سے واپس لو ٹے تھے۔ انکی شا دی 24 مئی کو ہو ئی تھی ۔ دعوت ولیمہ 25مئی کو ہو ئی تھی ۔ دعوت ولیمہ کے روز حا فظ محمد قیصر کا چھو ٹا بھا ئی گو رنمنٹ اسلا میہ ہا ئی سکول ملکہ کا طا لب علم علی جعفر اعوان مختصر علالت کے بعد انتقا ل کر گیا ۔ جبکہ شادی کے 15روز بعد حا فظ محمد قیصر بھی اچا نک حرکت قلب بند ہو نے سے انتقال کر گئے ۔ ابھی سہرے کے پھول خشک بھی ہونے نہ پا ئے تھے کہ فرشتہ اجل آن پہنچا اس طرح 15روز میں دو بھا ئی یکے بعد دیگرے دنیا فا نی سے کو چ کر گئے ، انکے انتقال پر ہر آنکھ اشکبا ر تھی اور انکی نما ز جنا زہ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ملکہ (جی پی آئی) کشمیر پریس کلب بھمبر آزاد کشمیر کے صدر ملک شو کت حسین اعوان نے پریس کلب گلیا نہ کے سال 2017-18 کے لیے با ہم مشا ورت سے منتخب کا بینہ سرپرست اعلیٰ زا ہد مصطفی اعوان پا کستان ٹیلی ویژن فرانس ، چیئرمین راجہ آفتا ب احمد روزنامہ ایکسپریس ، صدر شفقت علی بٹ روزنامہ جذبہ ، جنرل سیکرٹری چو ہدری عبدالقدوس ایڈیٹر ہفت روزہ جان فزا ء ،سینئر نا ئب صدر عمر فا رو ق اعوان ریڈیو آواز ،سیکرٹری اطلا عا ت محسن ضیا ء اعوان روزنامہ دنیا کو مبارکبا د دی ہے ۔ اور کہا ہے کہ امید ہے کہ وہ اپنے فرا ئض منصبی احسن طریقہ سے سر انجا م دیں گے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کھاریاں (جی پی آئی) پانامہ کیس تحقیقات میں JITکو متنازعہ بنانے کے لئے حکمران بہانے ڈھونڈتے پھر رہے ہیں کبھی میاں برادران کے حواری بے بنیاد الزام لگاتے ہیں کبھی قصائی کی دکان اور کبھی کچھ کہتے ہیں اور کبھی نیشنل بینک کے صدر سے سپریم کورٹ میں درخواستیں بھی دلواتے ہیں یہ سب حربے اور ناکام کوششیں ہیں حکمرانوں کی گردن اب کڑکی میں پھنس چکی ہے نکلنے والی نہیں ان کا احتساب پوری دنیا دیکھے گی۔ ان خیالات کا اظہار راہنما PTI حلقہ این اے107 تاشفین صفدر مرالہ اور راہنما PTI شاہد محمود نے مشترکہ طور پر گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اس کیس کو انجام تک پہنچا کر ہی دم لیں گے ہم ہر قسم کے حالات میں عمران خان کے ساتھ تھے اور انشاء اللہ آئندہ بھی ان کے شانہ بشانہ رہیں گے حکمرانوں کی لوٹ مار اور کرپشن کی تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنے کے لئے کبھی نہال ہاشمی کو استعمال کیا جاتا ہے اور کبھی حواری، درباری، وزراء زبان درازی کرتے ہیں ہم سپریم کورٹ آف پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ JIT کو دی جانے والی دھمکیوں پر سوموٹو ایکشن لیا جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی عدالت عالیہ کے خلاف زبان درازی کی جرأت نہ کر سکے حکمرانوں کا بچنا مشکل ہے انہیں حساب دینا پڑے گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ کھاریاں (جی پی آئی) یونین کونسل بھگوال کی عوام کے ساتھ موسمی نہیں بلکہ سدا بہار رشتہ ہے عوامی دکھ سکھ ہیں شریک ہو کر ان کا ہرحال میں ساتھ دینا زندگی کا مشغلہ ہے اور یہ رشتہ ساری زندگی سدا بہار رہے گاان خیالات کا اظہار راہنما PTI یونین کونسل بھگوال ملک محمد بشارت گولڑہ ہاشم سابق امیدوار چیئرمین نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومتی لوگوں نے عوام کو مایوس کیا ہے یونین کونسل کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے ترقیاتی کام نہ ہونے کے برابر ہیں عوام بلدیاتی الیکشن میں اپنے کئے ہوئے فیصلے پر پچھتا رہے ہیں ہم موسمی سیاستدان نہیں بلکہ عوام کے دکھ سکھ میں برابر کے شریک ہوتے ہیں اور اپنا فرض پورا کر رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے ساتھ موسمی نہیں بلکہ پیار محبت اور سدا بہار رشتہ ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ کھاریاں (جی پی آئی) راہنما جماعت اسلامی سیاسی ونگ حلقہ این اے107 سید ضیاء اللہ شاہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ملک میںقانون خداوندی اور نظام مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نفاذ کے لئے کوشاں ہے موجودہ فرسودہ نظام جب تک ہے ملک ترقی نہیں کر سکتا اور عوام کو کبھی بھی انصاف نہیں مل سکتا۔ ہم اس نظام کے لئے کوشاں ہیں جس کے نام پر ملک حاصل کیا گیا تھا عوام اس ملک کو صحیح اسلامی جمہوری ملک بنانے کے لئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں کرپشن لوٹ مار کا بازار گرم ہے حکمران دونوں ہاتھوں سے ملک کو لوٹ رہے ہیں کرپشن فری پاکستان بھی جماعت اسلامی کی منزل ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ کھاریاں (جی پی آئی) کوٹلہ برادران MNA چوہدری عابد رضا، MPA چوہدری شبیر احمد اور ضلعی چیئرمین چوہدری محمد علی تنویر کی خصوصی شفقت اور دلچسپی سے یونین کونسل ڈوگہ میں کروڑوں روپے کے فنڈز سے میگا پراجیکٹس مکمل ہوئے ہے اور کروڑوں روپے کے کام جاری ہیں جو کہ بے لوث اور بلاتفریق عوامی خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہیں ان خیالات کا اظہار چیئرمین حاجی ملک محمد اشفاق اعوان ڈوگہ نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈوگہ تا جھانٹلہ بائی پاس کارپٹ روڈ، ویٹرنری ہسپتال مکوال، سکولز اور ڈسپنسریوں کی اپ گریڈیشن عوامی خدمت کا بہت بڑا عملی ثبوت ہیں مزید کروڑوں روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری ہوتے ہیں جن سے کام جاری ہیں ہم کوٹلہ برادران کی قیادت میں یونین کونسل ماڈل یوسی بنائیں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ کھاریاں (جی پی آئی) گذشتہ بارہ سالوں سے باقاعدگی کے ساتھ رمضان المبارک میں مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا جا رہا ہے ان خیالات کا اظہار علی ظفر ملک جنرل سیکرٹری سحر ویلفیئر سوسائٹی (رجسٹرڈ) کھاریاں نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کام ہم اپنی مدد آپ کے تحت اور مخیر حضرات کے تعاون سے کرتے ہیں باہر سے بھی ہمیں کوئی فنڈ نہیں ملتا۔ سوسائٹی کے مین عہدیدار اپنی ذاتی گرہ سے بھی حصہ ڈالتے ہیں اس کے علاوہ متعدد فری میڈیکل کیمپ لگا چکے ہیں جن سے ہزاروں افراد استفادہ حاصل کر چکے ہیں سوسائٹی کے زیراہتمام لالہ موسیٰ میں ایک سکول چل رہا ہے جہاں پر مستحق بچوں کو بالکل مفت تعلیم دی جا رہی ہے جبکہ دیگر اخراجات سوسائٹی اور مخیر حضرات برداشت کرتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اگر لوگ مزید تعاون کریں گے تو ہم اپنے کام کو بھی وسیع کر سکیں گے اس کے ساتھ کمپیوٹر کورس بھی کامیابی سے جاری ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ کھاریاں (جی پی آئی) ممتاز سماجی شخصیات چوہدری مظہر علی کھاری، سرفراز احمد کھاری اور چوہدری تصور احمد کھاریں نے گذشتہ روز 200 افراد میں راشن تقسیم کیا۔ یاد رہے کہ کھاریاں برادران عرصہ چار سالوں سے راشن تقسیم کر رہے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وزیرآباد(جی پی آئی) احکامات الٰہی کی پابندی ہی زندگی سنوارنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ مسلمان قر آن اور صاحب قرآن سے اپنا تعلق مضبوط بنائیں۔ ان خیالات کاا ظہارصاحبزادہ حافظ حامد سعید نے مسجد شاہ صاحب جلالپورہ میںجماعت اہلسنت کے زیراہتمام ہونے والے درس قرآن کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ فکر آخرت کا شعور ہی گناہوں سے بچنے کا راستہ ہے۔ اللہ کے احکامات سے روگردانی کی وجہ سے معاشرہ بے سکونی کا شکار ہے۔ اللہ کی یاد ہی سکون اور اطمینان کا باعث بن سکتی ہے۔ کشمیر کی آزادی اور بھارت کی بربادی کا وقت قریب ہے۔ امریکہ مسلم ممالک کو آپس میں لڑانے کی پالیسی پر گامزن ہے۔ امریکہ کی سامراجی پالیسیاں دنیا کے امن کیلئے خطرو بن چکی ہیں۔ ساری جنگیں مسلم ممالک میں لڑی جارہی ہیں۔ پاکستان میں سیاسی محاذ آرائی بھارت کے مفاد میں ہے۔ اس لئے قومی قائدین محاذ آرائی چھوڑ کر ملک کی سلامتی کیلئے مشترکہ کوششیں کریں۔ بھارتی حکمرانوں کا دماغ درست کرنے کیلئے جارحانہ پالیسی اختیار کی جائے۔ پاکستانی قوم ارض وطن کے دفاع اور قومی سلامتی کے تحفظ کیلئے پاک فوج کی پشت پر کھڑی ہے۔ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام و نامراد ہونگے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وزیرآباد(جی پی آئی) پی ٹی آئی پی پی 104کے امیدوارعدنان انورچیمہ نے صحافیوںسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ عمران خاںکی قیادت میںمیںبہت جلدحکمرانوںکااحتساب ہونے والاہے، نوازشریف کے احتساب کودنیا کی کوئی طاقت نہیںروک سکتی، حکمران اپنا انجام قریب دیکھ کراوچھے ہتھکنڈوںپراتر آئے ہیں، عدلیہ کودھمکیاںاورحملہ آورہونا(ن)لیگ کی روایت ہے۔ انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف ملک سے کرپشن کے خاتمہ کاایجنڈہ لیکرمیدان میںاتری ہے۔ کرپٹ عناصر جتنے بھی بااثرہوںانکے خلاف جہادجاری رہے گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وزیرآباد(جی پی آئی) سوشل میڈیاکے نعیم میو، محمدشریف میوکی والدہ مختصر علالت کے بعدانتقال کرگئیںجنہیںسینکڑوںسوگواروںکی موجودگی میںآبائی قبرستان پیرمٹھا میںسپردخاک کردیا گیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہورد(جی پی آئی) جمعیت علماء پاکستان پنجاب کے صدر علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ اُمت مسلمہ کے حکمران بے حس اور بے غیر ت بن کر میانمار(برما )کے مسلمانوں کے قتل عام کا تماشہ دیکھ رہے ہیں معصوم بچوں، عورتوں اور بے گناہ عوام کے بدترین قتل عام پر مجرمانہ غفلت اورسفاکی کے مرتکب ہو رہے ہیں آج برما میں مسلمانوں کی مائیں، بیٹیاں اور نہتے معصوم کسی محمد بن قاسم اور صلاح الدین ایوبی کے منتظر ہیں، پاکستانی حکمران ایٹمی طاقت رکھنے کے باوجود بزدلی اور بے حسی کا مظاہرہ کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ وہ آگے بڑھیں اور مظلوم برمی مسلمانوں کی مدد کو پہنچیں۔اور حکومت پاکستان برما کے سفیر سے سخت احتجاج کرکے اسے ملک بدر کرے اور اگر حکمران ایسے کرنے کی جرأت نہیں کرتے تو پاکستان کے غیور عوام کو برما پہنچایا جائے تاکہ برمی مسلمانوں کے قتل عام کو روکا جاسکے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ صفة الاسلامیہ میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ نام نہاد انسانی حقوق کی تنظیمیں اقوام متحدہ اور اقوام عالم مسلمانوں کے ذبح ہونے کا نظارہ کررہے ہیں ایسے انسانیت کے قاتل، ظالموں اور درندوں کو کوئی روکنے والا نہیں اگر یہ ظلم وستم جاری رہا تومسلم حکومتوں اور اُمت مسلمہ کو بھی اس کا حساب دینا ہو گا انہوں نے کہا کہ برمی مسلمانوں کو زندہ جلانا، خواتین کی بے حرمتی اور معصوم بچوں کے قتل عام کا یہ منظر تاریخ نے اس سے قبل نہیں دیکھا ہو گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لزبن (ضیاء سید سے) پاکستانی کمیونٹی کے نمائندہ وفد نے حکمران جماعت کی دعوت پر پارلیمینٹ ہاوس پرتگال کا دورہ کیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاک پرتگال ایسوسی ایشن کے صدر محبوب احمد کی قیادت میں پانچ رکنی وفد نے پارلیمینٹ ہاوس پرتگال کا دورہ کیا وفد میں سید خالد عباس، عرفان بٹ، ضیاء سید،اور سرفراز فرانسس شامل تھے وفد نے سوشلسٹ پارٹی کے ممبر اسمبلی و پارلیمانی صدر خارجہ امور سرجیو سوزا پنٹو سے ملاقات کی، پاکستانی کمیو نٹی کے وفد نے پرتگال میں مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل سے تحریری طور پر آگا کیا ملاقات کے دوران پرتگال میں مقیم پاکستانیوں کو درپیش امیگریشن مسائل پر تفصیلی بات چیت کی گئی جس میں امیگریشن قوانین میں نرمی کی درخواست کی گئی اور خصوصی طور پر آرٹیکل 88/2 ، 89 اور 123 کی بدولت کیسوں کا التوا اور تمام قانونی تقاضے پورے ہونے کے باوجود کارڈز کا بروقت اجرا نہ ہونا اور لمبی تاریخ ، کنٹری آوٹ جیسے سنگین مسائل شامل تھے ملاقات میں گریٹر لزبن میں کاروبار کرنے والے ایشین کو کامرہ میونسپل لزبن کی جانب سے جو مسائل اوقات کار کے سلسلہ میں پیدا کیے جا رہے ہیں اس پر بھی بات چیت کی گئی اور مسلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کروانے کے لیے ایک یاداشت بھی پیش کی گئی اس موقع پر وفد سے بات چیت کرتے ہوے سرجیو سوزا پنٹو نے کہا کہ انتہاء خوش آئند بات ہے کہ پرتگال میں پاکستانی تارکین وطن بھی اب اپنے حقوق کے لیے تگ و دو کر رہے ہیں سوشلسٹ پارٹی آپ کی نمائندگی کرے گی اور جو مسائل بتائے گئے ہیں ان کو حل کرنے اور عملی جامہ پہنانے کے لیے جلد از جلد اقدامات کیے جاہیں گے تا کہ پاکستانی تارکین وطن پرتگال کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں اپنا کردار ادا کر سکیں انہوں نے کہا کہ اگر پاکستانی اتحاد اور یک جہتی کے ساتھ مل کر کام کریں تو ان کے مسائل بہتر طریقہ سے حل کیے جا سکتے ہیں کیونکہ پرتگال میں مقیم تارکین وطن کے مسائل کی نشاندہی اچھا اقدام ہے اور اداروں کی کارکردگی کا بہتر طریقہ سے جائزہ لیا جا سکتا ہے جن مسائل سے آگاہ کیا گیا ہے جلد ہی ان کا مداوا کر دیا جاے گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔ لاہورد(جی پی آئی) عالم اسلام کو ایک سازش کے تحت مصائب ومشکلات میں دھکیلا جارہا ہے۔قطراور عرب ممالک کی صورتحال نے مظلوم امت مسلمہ کی پریشانیوں میں اضافہ کردیا ہے۔عالم اسلام کے مسائل کا حل اتحاد میں ہے۔مغربی طاقتیں اسلام کو ختم کرنے کیلئے مسلمانوں کو تقسیم کرنا چاہتی ہیں۔شام،عراق،برما،کشمیر،فلسطین کے مسلمانوں پر انسانیت سوز مظالم ناقابل برداشت ہیں۔پاکستان علماء کونسل کے تحت جمعہ 16جون کوملک بھر میں ” یوم ندائے مسلم ”کے طور پر منایا جائے گااورجمعہ کے اجتماعات میںشام،عراق،فلسطین،کشمیر سمیت دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔ یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور ممبر اسلامی نظریاتی کونسل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے علماء ،طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر مولانا محمد رفیق جامی،پیر جی خالد محمود قاسمی،مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا شاہنواز فاروقی،مولانا حق نوا ز خالد،حافظ محمد امجد،مولانا محمد مشتاق لاہوری،مولانا ذو الفقار احمد ،مفتی زبیر احمد غفاری،مولانا احمد مصدق قاسمی،مولانا شفیق احمد نقشبندی،مولانا حسان صدیقی،مولانا تاج محمود ریحان ودیگر بھی نے بھی خطاب کیا۔ صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہا کہ دنیا میں سب سے زیادہ امت مسلمہ دہشت گردی ،انتہاپسندی کا شکارہے۔امت مسلمہ کو گمراہی سے بچانا علماء اسلام کی ذمہ داری ہے۔دہشت گردی،انتہاپسندی کامل کرمقابلہ کرنا ہوگا۔علماء منبر ومحراب سے عوام الناس کو اسلامی تعلیمات سے آگاہ کریں ۔ اسلام کے نام پر گمراہی پھیلانے والے فتنوں کا مقابلہ کرنے کیلئے علماء کو میدان میں آنا ہوگا۔ اسلام احترام انسانیت کا درس دیتا ہے ۔اسلام کے نام پربے گناہ انسانیت کا خون بہانے والے دہشت گرد ہیں۔پاکستان علماء کونسل کے سرپرست مولانا محمد رفیق جامی نے کہا کہ کشمیر ی عوام کی آزادی کیلئے جدوجہد رائیگاں نہیں جائے گی۔ امن اور آزادی کی آواز کو طاقت کے زور پر دبایا نہیں جاسکتا۔بھارت پاکستان اور امن کا دشمن ہے ۔مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف خلاف ورزیوں پر عالمی دنیا کی مجرمانہ خاموشی قابل افسوس ہے۔ پاکستان علماء کونسل کے وائس چیئرمین پیر جی خالد محمود قاسمی نے کہا کہ دہشت گردی عالمی مسئلہ ہے جس کیلئے واضح حکمت عملی طے کرنے کی ضرورت ہے۔ علماء عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق اپنے آپ کو تیار کریں۔علماء ،طلباء کو عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ ہوکر دہشت گردی ،انتہاپسندی کیخلاف میدان میں آنا ہوگا۔ پاکستان علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا شاہنواز فاروقی نے کہا کہ پاکستان مظلوم مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کیخلاف آواز بلند کرتی رہے گی۔ شام،عراق،کشمیر ،فلسطین میں ہونے والے انسانیت سوز مظالم قابل مذمت ہیں ۔پاکستان علماء کونسل کے تحت جمعہ16جون کو دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کیخلاف اور مسلم امہ سے اظہار یکجہتی کیلئے ” یوم ندائے مسلم ” کے طور پر منائے گی اور پاکستان علماء کونسل سے منسلک ملک بھر کے علماء ،خطبائ،آئمہ جمعہ کے اجتماعات میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم سے عوام الناس کو آگاہ کریں گے اور مظلوم شامیوں ،عراقیوں،کشمیریوں اور فلسطینیوں پر ہونے مظالم کیخلاف مذمتی قراردادیں منظور کی جائیں گی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسلام آباد(جی پی آئی) کابل ، تہران ، برطانیہ میں بم دھماکوں کے بعد داعش کی طرف سے سعودی عرب میں بم دھماکوں کی دھمکیاں ملت اسلامیہ کیلئے نا قابل قبول ہیں،ارض الحرمین الشریفین کے دفاع اور سلامتی کیلئے مسلم امہ متحد اور منظم ہے ، اخوان المسلمین کے بعض قائدین کے افکار سے مسلم امہ کیلئے مسائل پیدا ہوئے ہیں، قطر اور عرب ممالک کے درمیان مفاہمت کی کوششیں درست سمت قدم ہیں ، یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے اسلام آباد میں ملکی اور غیر ملکی ذرئع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی،اس موقع پر مولانا محمد شفیع قاسمی ، مولانا محمد ایوب صفدر ، مولانا عبد الحمید صابری، مولانا الیاس مسلم، مولانا عبد الصبور، مولانا طاہر عقیل اور مولانا نعمان حاشر بھی موجود تھے ،حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ اسلامی ممالک کو انتہاء پسند نظریات پھیلانے والے گروہوں ، جماعتوں اور افراد سے دور ہونا ہو گا، دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خاتمے کیلئے واضح لائحہ عمل اپنائے بغیر مسائل حل نہیں ہو سکتے۔انہوں نے کہا کہ ملت اسلامیہ کا سب سے بڑا مسئلہ اسلامی ممالک میں بیرونی مداخلت ہے جس کی وجہ سے آج شام ، عراق ، یمن انتشار کا شکار ہیں اور بحرین ، سعودی عرب اور دیگر ممالک میں انتشار پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان علماء کونسل ہر سطح پر مسلم امہ کے اتحاد ،دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خاتمے کیلئے جدوجہد کر رہی ہے ، موجودہ خلیج کے بحران کا حل ہم مذاکرات کو سمجھتے ہیں اور قطر اور دیگر عرب ممالک سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ خلیج تعاون کونسل اور عرب ممالک کے مشترکہ مؤقف کے ساتھ کھڑی ہو، قطر اور عرب ممالک کے درمیان پیدا ہونے والے تصادم سے دہشت گردا ور انتہاء پسند اور اسلام دشمن قوتیں فائدہ اٹھائیں گی جو کسی بھی صورت مسلم امہ کے مفاد میں نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ داعش ، حزب اللہ اور اس طرح کی دیگر تنظیموں نے مسلم امہ کو شدید نقصان پہنچایا ہے ، اخوان المسلمین کے بعض قائدین کے افکار کی وجہ سے نوجوان نسل انتہاء پسندتنظیموں کے ہاتھوں یر غمال بنی ہے ،اخوان المسلمین کی قیادت کو اپنے افکار اور نظریات پر غور کرنا چاہیے اور امت مسلمہ کیلئے پیدا ہونے والے مسائل کے حل کیلئے تدبر اور فہم کا راستہ اختیار کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ کسی دہشت گرد تنظیم یا ملک کو ارض الحرمین الشریفین کے دفاع اور سلامتی سے نہیں کھیلنے دیا جائے گا ، پاکستانی قوم ، پاکستان کی فوج ، علماء ، ارض الحرمین الشریفین کے دفاع اور سلامتی سے کبھی غافل نہیں رہ سکتے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور عرب ممالک کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے کیلئے پاکستانی فوج کو قطر بھیجنے کی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں ، پاکستان کی وزارت خارجہ اس کی تردید کر چکی ہے ، ایسی افواہیں پھیلانے والے صرف انتشار پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ امیر کویت کی طرف سے مصالحت کی کوششیں درست سمت قدم ہیں اور امید ہے کہ یہ کوششیں جلد کامیاب ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ وہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور دیگر عرب حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ روز مرہ اور ضروریات زندگی کی چیزوں کی قطر کی عوام کو سپلائی کیلئے ہر ممکن تعاون کا حکم دیں تا کہ اس صورتحال سے کوئی شر پسند قوت فائدہ نہ اٹھائے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور(جی پی آئی) شیعہ علما کونسل ضلع لاہور کے زیر اہتمام افطار پارٹی کل( 13۔ جون ،بروز منگل )قومی مرکز شادمان میں کیا جارہا ہے، جس میں قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی اور صدرشیعہ علما کونسل پنجاب علامہ سید سبطین حیدر سبزواری مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ سیاسی مذہبی قائدین جمعیت علما پاکستان کے رہنما پیر اعجاز ہاشمی، قاری زوار بہادر، جماعت اسلامی اور ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ، جے یو آئی کے رہنما مولانا امجد خان، اور دیگر تقریب سے خطاب کریں گے اور اتحاد بین المسلمین کی ضرورت و اہمیت پر روشنی ڈالیں گے۔ اس حوالے سے ڈویژنل صدر سید شہباز حیدر نقوی،جنرل سیکرٹری سید بابر عباس نقوی، ضلعی صدر شوکت علی اعوان اورضلعی جنرل سیکرٹری سید جعفرعلی شاہ کی سربراہی میں قائم کمیٹیوں کے اجلاس میں افطار پارٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور (جی پی آئی) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے قطر کے محاصرے اورڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوںکی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی دہشت گرد امریکہ کا عرب ممالک کو ڈکٹیشن دینا قابل افسو س ہے۔عالمی برادری خصوصاً او آئی سی کو نوٹس لینا چاہیے۔قطر پر دہشت گردی کا ایسا الزام ہے، جو کل کسی دوسرے عرب ممالک پر بھی عائد کیا جاسکتا ہے ۔ اس لئے انہیں دانشمندی اور اتحاد کا مظاہر ہ کرتے ہوئے باہمی تنازعات کو مل بیٹھ کر حل کریں۔ امریکہ تما م مسلم ممالک کو باری باری ذلیل کرناچاہتا ہے۔ جس کاعمل ایران اور قطر سے شروع کردیا گیا ہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ امریکہ جیسا دھوکے باز ملک کوئی نہیں۔ اگر سعودی عرب اور اس کے اتحاد ی کسی غلط فہمی میں ہیں۔ باہمی اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے۔ انتشارامت کے باعث تفریق اور تشویش ہے۔ کارکنوں سے گفتگو میں پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ پاکستان کا قطر سعودی عرب تنازع میں غیر جانبدار رہنے کا اقدام قابل تحسین ہے۔وزارت خارجہ نے ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی اور اسرائیلی ایجنڈے کے تحت مسلمان ملکو ں کو آپس میں لڑایا جارہا ہے۔جس کا سب سے زیادہ نقصان اسلام اور فائدہ دشمن قوتوں کو ہوگا، عرب ممالک کو اپنی چودھراہٹ کے لئے امت مسلمہ کے وقار اور اپنی خود مختاری کو داو پر نہیں لگانا چاہیے۔قطرکی ایران سے دوستی ہے یا اسے امریکی سامراج کے خلاف بولنے کی جرات ہوئی ہے تو اس پر عرب ممالک کو اعتراض نہیں کرنا چاہیے، ہر ملک اپنے معروضی حالات پر خارجہ پالیسی اختیار کرتا ہے۔ ریاض کانفرنس سے جو مقاصدامریکہ حاصل کرنا چاہتا تھا، کر لئے ہیں۔ سعودی عرب ایران کی مخالفت چھوڑ کر متنازع ایشوز پر مذاکرات کرے، اسی طرح قطر سے بھی باقی ممالک کو سفارتی تعلقات بحال کرکے اتحاد کا مظاہرہ کرنا چاہیے، ورنہ امریکی سامراج انہیں ایک ایک کرکے کھا جائے گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کراچی(جی پی آئی)پی ایس 114میںپیپلزپارٹی کے نشے میں دھت لوگوں کی جانب سے جھنڈے لگانے پر تحریک انصاف کے کارکنوں پر بہیمانہ تشدد کا معاملہ ،سینئر رہنما حلیم عادل شیخ، سردار عزیز اور سبحان علی ساحل کی پریس کانفرنس،میڈیا سے بات چیت میں حلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ کارکنوں کے سر پھاڑے گئے کسی کی ٹانگوں کو زخمی کیا گیا ۔اس موقع پر زخمی کارکنان الیاس ٹائیگر افتخار بنگش اور یاسر بلوچ بھی موجود تھے جن کے سر ،جسم اورٹانگوں پر گہرے زخم موجود تھے،جن کا کہنا تھا کہ ہم چینسر گوٹھ میں پرائیویٹ کرین کی مدد سے جھنڈے لگارہے تھے جسے سعید غنی کے بھائی فرحان اور دیگر نے نشے کی حالت میں پولیس موبائل کے زریعے ہمیں نیچے اتارا او ر مارا پیٹا جبکہ ایکو سائونڈ والے کو بھی مارا پیٹا گیا۔حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے کارکنوں کو ایسے حملوں سے نہیں ڈرایا جاسکتا ۔انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی کے امیدوار سعید غنی کے بھائی نے ہمارے کارکنوں پر حملہ کیا ہے اور انہیں زدکوب کیا گیا۔ یہ لوگ کھلی دہشت گردی پر اترے ہوئے ہیں جو پولیس موبائلوں کے زریعے اپنی پارٹی کی جھنڈے لگارہے ہیں مگر ہمیں پرائیویٹ کرینوں کے زریعے بھی اپنی انتخابی مہم کو چلانے نہیں دیا جارہاہے ،ہمارے پاس پڑھے لکھے اورپرائیویٹ نوکریاں کرنے والے لو گ ہیں،یہ لڑنے والے لوگ نہیں ہیںہمارے پاس کوئی بندوق یا گینگ وار نہیں ہے مگر ہم اس طرح کی حرکتوں سے ڈرنے والے بھی نہیں ہیں ،ہمارے کارکنان کو جھنڈے لگانے سے نہ صرف تشدد کے زریعے روکا گیا بلکہ سرکاری مشینری کے زریعے ہمارے جھنڈے اتارے گئے اور بینروں کو پھاڑا گیا۔ لوگ پیپلزپارٹی کی منشیات ،اغوا برائے تاوان اور اسلحے کی سیاست سے تنگ آکر تحریک انصاف کا رخ کررہے ہیں یہ ہی بات پیپلزپارٹی کو ہضم نہیں ہورہی ہے ،ڈی ایم سی سائوتھ کی ساری کرینیں ہمارے بینر اور جھنڈے اتارنے کے فرائض انجام دے رہی ہیں جبکہ سندھ گورنمنٹ کی پوری مشینری سعید غنی کی جیت کے لیے اس حلقے پر لگادی گئی ہے ،پیپلزپارٹی کو اس بات پر اعتراض ہے کہ ان کے بڑے بڑے لوگ ہمارے ساتھ پارٹی میں شامل کیوں ہورہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ اس معاملے کی انکوائری کے معامل میں پولیس بھی تعصب کا مظاہرہ کررہی ہے جبکہ ایک روز پہلے یہاں سے ایس ایچ او کو بھی تبدیل کیا گیاہے ۔انہوںنے کہاکہ ہم اب بھی اس علاقے میں موجود ہیں جہاں کسی عام آدمی کوسیاست تو کیا اپنی مرضی کا امیدوار چننے کی بھی اجازت نہیں ہے ،پی پی کی اس حرکت سے پیپلزپارٹی کے ووٹ مزید کم ہوجائینگے ۔جھنڈے لگانے پرپی ٹی آئی کے ورکروں پر بہیمانہ تشدد کرکے پیپلزپارٹی والوںنے اپنی بچی کھچی ساکھ کو بھی کھو دیا ہے ۔سردار عزیز کا کہناتھا کہ پی ٹی آئی کے کارکنان ان حملوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔ عوام پیپلزپارٹی کی گھٹیا سیاست سے تنگ آچکی ہے ،پیپلزپارٹی والوں نے پی ایس 114میں چینیسر گوٹھ سمیت دیگر علاقوں کو تحریک انصاف کے لیے نوگو ایریا بنادیاہے ،جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کراچی کا آپریشن ابھی نامکمل ہے جو پیپلزپارٹی کے غنڈوں کی بدمعاشیاں سرعام ہورہی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں حلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ ہم سنا تھا کہ کراچی سے نوگو ایریا کاخاتمہ ہوچکاہے مگرآج بھی کراچی میں کسی کو اپنی بات کہنے کی اجازت نہیں ہے مگر عوام نے جبر اور تشدد کی سیاست کے خاتمے کا فیصلہ کرلیا ہے اس واقعے سے پیپلزپارٹی کے بچے کچھے ووٹ ختم ہوجائے گی۔