گجرات: عید الفطر کی آمد، بازاروں میں خریداروں اور جیب کتروں کا رش بڑھ گیا جس کی وجہ سے ٹریفک رش میں بھی اضافہ ہوگیا ہے جس سے عید کی خریداری کرنے والوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
جبکہ دوسری طرف جیب کتروں کی بھرمار سے عید کی خریداری کرنے والی بالخصوص خواتین زیادہ نشانہ بن رہی ہیں اس سلسلہ میں پولیس کی طرف سے بازاروں میں کوئی حفاظتی اقدامات نہیں کیے گئے اور نہ ہی ان جیب کتروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔