گجرات (جی پی آئی) ڈی پی او گجرات رائے ضمیر الحق نے کہا ہے کہ پولیس عوام کی خدمت گار ہے اور عوام کی خدمت کیلئے پولیس دن رات کوشاں ہے وہ گزشتہ روز جامع شہنشاہ ولایت میں کھلی کچہری کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جتنا سکون مجھے جامع شہنشاہ ولایت میں آکر آیا ہے وہ بیان نہیں کر سکتا ۔ صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی کی شہر میں امن و امان کے حوالے سے خدمات قابل رشک ہیں۔ جس طرح شہر میں امن و امان کے قیام کیلئے وہ کام کر رہے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے بھر پور طریقہ سے کام کرتے رہیں گے۔ جرائم کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے اور جرائم کے خاتمہ کیلئے عوامی تعاون ضروری ہے۔ ہمیں صرف اپنا نام اور نمبر لکھوائیں ہم خود رابطہ کر لیں گے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی نے کہا کہ ڈی پی او گجرات رائے ضمیر الحق کو آستانہ عالیہ شہنشاہ ولایت میں خوش آمدید کہتے ہیں ۔ یہ وہ آستانہ ہے جو ولی اللہ شہنشاہ ولایت کے نام سے منسوب ہے۔ جو کہ قیام پاکستان اور استحکام پاکستان کیلئے کام کرتے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم ڈی پی او گجرات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے عید میلاد النبی ۖ کے موقع پر عاشق رسول ۖ ہونے کا ثبوت دیا اور میلاد کے جلوسوں میں بھرپور شرکت کی انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کے سلسلہ میں بھی ڈی پی او گجرات کی کاوشیں قابل تحسین ہیں اس موقع پر لوگوں نے اپنے مسائل پیش کیے ۔ ڈی پی او گجرات نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی …………………………… گجرات(جی پی آئی) ممتاز مذہبی شخصیت و چیف ایگزیکٹو کاروان ِ مالک اشتر سید اظہر حسین نقوی گزشتہ روز رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ مرحوم کی نماز جنازہ ممتاز عالم دین علامہ اطہر نقوی نے پڑھائی اس موقع پر ضلع بھر کی اہم مذہبی ادبی شخصیات موجود تھیں مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے ختم قل بروز اتوار صبح دس بجے ادھووال میں پڑھا جائے گا دوست احباب سے شرکت کی اپیل کی جاتی ہے ۔ …………………………… گجرات(جی پی آئی) انجمن امامیہ رجسٹرڈ گجرات کے عہدیداران نے صدر جاوید اقبال شاکر کی سربراہی میں سید اظہر نقوی نماز جنازہ میں شرکت کی اور مرحوم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ جگہ عطا فرمائے ۔ ْ۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی) عالمی نقیب محفل خاور بشیر بٹ گولڑوی نے صدر پنجاب نعت کونسل شیخ عرفان پرویز کی خوشدامن اور ممتاز مذہبی شخصیت سید اظہر نقوی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن اور آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پرائیویٹ سکولوں کے ساتھ پولیس گردی کے واقعات کی شدید مذمت کی گئی ، پریس کلب اور کچہری چوک کے سامنے احتجاجی مظاہرہ میں ضلع بھر کے اداروں کے مالکان نے شرکت کی اس موقع پر مقررین نے حکومت پنجاب کی ایجوکیشن دشمن پالیسیوں کی مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ پرائیویٹ سکولوں کے ساتھ تعاون کیا جائے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کے خصوصی پروگرام کے تحت دیہی علاقوںمیں مکینوں کو بیماریوں اور ماحول کو آلودگی سے محفوظ رکھنے کے لئے لیٹرین کے استعمال کا شعور اجاگر کرنے کے جامع پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے، پہلے مرحلے میں ضلع گجرات کی 8یونین کونسلوں کے 101دیہات کا سروے کرکے لیٹرین کے بغیر گھرانوں کی فہرست بھی مرتب کر لی گئی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ واش کمیٹی کے ممبران کی دو روزہ تربیتی ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ایم این اے نوابزادہ مظہرعلی خاں، ایم پی اے میجر (ر)معین نواز، ایکسئین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ بشیر احمد بھٹی، ڈی او سوشل ویلفیئر امجد کلیر، کمیونٹی ڈویلپمنٹ آفیسر افضال افضل، ٹرینر افتحار احمد بھی موجود تھے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ حکومت پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے اس پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں یونین کونسلز منڈیالہ، ٹھٹھہ موسیٰ، عالم گڑھ، فتح پور، چک منجو، اخلاص گڑھ، کٹھالہ اور چک سادہ کے سو دیہات کا انتخاب کیا گیا ہے جہاں مکینوں میں انسانی حاجات کے لئے لیٹرین کے استعمال کا شعور اجاگر کرنے کے لئے ا ن دیہات کے متحرک افراد پر مشتمل دیہی واش کمیٹیوں کی تشکیل اور کمیونٹی نمائندوںکا انتخاب کیا گیا ہے ، اسی طرح ان علاقوں میںسکول واش کمیٹیاںبھی بنائی گئی ہیں۔انہوںنے کہا کہ ان 101دیہات کے 26600گھرانوں کا سروے کیا گیا ، مجموعی طور پر 633ایسے گھرانے تھے جن میں لیٹرین کی سہولت نہیں پائی گئی ، دیہی واش کمیٹیوں کے ممبران نے ان گھرانوںکے افراد کو آگاہی فراہم کی اور ان کی کوششوں سے ابتک 633میں سے 266گھرانوں نے لیٹرین بنوالی ہیں، 138گھرانے ایسے ہیں جنکی آمدنی نہایت کم ہے ان افراد کو لیٹرین بنوانے کے لئے حکومت مالی امداد کرے گی ،تاہم حکومت کی طرف سے طریقہ کار وضع ہونے کے بعد اس حوالے سے کام شروع کر دیا جائے گا جبکہ باقی 229گھرانوں کی کونسلنگ کا کام جاری ہے ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ کمیٹی کی کوششوں سے 8یونین کونسلوںکے 101میں سے 20دیہات ایسے ہیں جہاںاب سو فیصد گھرانوںمیں لیٹرین کا استعمال کیا جارہا ہے تاہم اسکی باقاعدہ تصدیق کے لئے کمیٹی بھی قائم کر دی گئی ہے۔ انہوںنے دیہی علاقوں میں بھرپور سروے کرنے، مکینوں کا بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لئے اقدامات کو سراہا ۔ ایم این اے نوابزادہ مظہر علی خاں، ایم پی اے میجر (ر) معین نواز نے کہا کہ ڈسٹرکٹ واش کمیٹی کا کام نہایت اہم ہے ، تاہم محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ان دیہات میں سیوریج کے پانی کے نکاس کے حوالے سے بھی جامع اقدامات کرے۔ اس سے قبل کمیٹی کے سیکرٹری بشیر احمد بھٹی نے شرکاء کو بریفنگ دی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید خورشید انور رضوی نے ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا اور معمولی نوعیت کے مقدمات میں ملوث 18ملزمان کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دیا، سینئر سول جج محمد اختر بھنگو، سول جج محمد مسعود اصغر، ڈسٹرکٹ پبلک پراسکیوٹر بابر جاوید ڈار، ڈسٹرکٹ بروبیشن آفیسر، سپرنٹنڈ نٹ جیل منصور اکبر اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل ملک بابر علی بھی انکے ہمراہ تھے۔ فاضل سیشن جج نے اسیروں سے انکے مسائل دریافت کئے اور انکے ازالے کے لئے موقع پر احکامات جاری کئے۔ انہوںنے جیل ہسپتال، خواتین وارڈ، نوعمر وارڈکا بھی دورہ کیا اور کچن میں کھانے کا معیار چیک کیا۔ انہوںنے کھانے کے معیار اور قیدیوں کی فلاح و بہبود کے لئے کئے جانیوالے اقدامات کو بھی سراہا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی) ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈئزائن کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ منعقد ہوا جس میں ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے عرفان علی کاٹھیا، ڈی او روڈز رائے نواز، ٹی ایم او خر م محمود اور دیگر افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں 8مختلف عمارتوںبشمول 3پٹرول پمپس، ایک شو روم، 2ہسپتالوں اور ایک سکول کے نقشہ جات پیش کئے گئے تاہم کمیٹی نے غور و حوض کے بعد 4نقشہ جات کی منظوری دے دی ۔ نقشہ منظوری حاصل کرنیوالے پٹرول پمپ مالکان کھجور کے 30جبکہ ایل پی جی سنٹر کے مالکان کھجور کے 50درخت بھی لگانے کے پابند ہوں گے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ہدایت کی کہ نیشنل ہائی وے پر بننے والی ہر بلڈنگ کے مالکان 40فٹ تک جگہ پارکنگ کے لئے چھوڑنے کے پابند ہوں گے جبکہ بھمبر روڈ رپر بننے والی عمارت کے مالکان کو15فٹ جگہ چھوڑنا ہوگی۔ انہوںنے ہدایت کی کہ بڑی عمارتوں کے مالکان عمارت کے ساتھ اپنی پارکنگ کا بھی انتظام کریں جبکہ ٹی ایم ایز ان ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی) ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر لائیو سٹاک/سپشل پرائس مجسٹریٹ ڈاکٹر طاہر عزیز نے چار گرانفروشو ں کے خلاف مقدمات درج کرادیے ہیں۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر سرگودھا روڈ، ریلوے روڈ، چاہ بیر ی والا کے علاقہ میں دہی، کریانہ اور سبزی فروشو ں کو چیک کیا اور زائد نرخ وصول کرنے اور ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے پر چار افراد کے خلاف مقدمات در ج کرادیے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی) اسسٹنٹ کمشنر ذوالفقار علی باگڑی نے صفائی کے ناقص انتظامات، ملازمین کے ہیلتھ کارڈ نہ بنوانے پر علی بابا بیکرز اور الرحمان سویٹس اینڈ بیکرز کے کارخانے سیل کرکے دونوںکے خلاف چالان فوڈ اتھارٹی کو بھجوادیے ہیں۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر چیکنگ کے دوران اے سی کھاریاں نے فوڈ انسپکٹر اور محکمہ صحت کے اہلکاروں کے ہمراہ موضع منڈیر میں واقع دونوں کارخانے چیک کئے جہاں صفائی کی صورتحال نہایت ناقص تھی، مکھیوں کی بھرمار، دیواروں پر جالے لٹک رہے تھی جبکہ انکے پاس ملازمین کے ہیلتھ کارڈ بھی نہ تھے جس پر دونوں کے خلاف فوری ایکشن لیتے ہوئے کیس فوڈ اتھارٹی کو بھجوادیے گئے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی)) کھاریاں میں رمضان بازار کے انعقاد کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے اہم اجلاس اسسٹنٹ کمشنر ذوالفقار علی باگڑی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں نجمن تاجران کھاریاں مرکزی انجمن تاجران کھاریاں، انجمن فروٹ اور انجمن کریانہ ایسوسی ایشن کے ساتھ میٹنگ کی۔ جس میں عثمان عباسی صدر انجمن تاجران کھاریاں، محمد اظہر صدر کریانہ ایسوسی ایشن ، محکمہ زراعت ، لیبر سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی،ٹی ایم اے کے افسران نے شرکت۔ اس موقع پر انجمن تاجراں کے نمائندوں اور دیگر شرکا ء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ماہ رمضان المبارک میں عوام الناس کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے وہ اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ، رمضان بازار میں معیاری اشیائے خورد و نوش مناسب نرخوں پر فراہم کی جائیں گی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈی سی اولیاقت علی چٹھہ کی ہدایات کے مطابق رمضان بازار میں تمام اشیاء کی وافر مقدار میں فراہمی یقینی بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی) ڈی او زراعت توسیع/سپیشل پرائس مجسٹریٹ محمد رفیق تارڑنے کھاد، بغیر لائسنس زرعی ادویات بیچنے، کھاد اور اشیائے خورد و نوش مہنگے داموں فروخت کرنے پر 7ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرادیے ہیں۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر کریک ڈائون کے دوران ڈی او زراعت توسیع/سپیشل پرائس مجسٹریٹ محمد رفیق تارڑنے چیچیاں کے ابرار مہدی کی دوکان کو چیک کیا جہاں وہ بغیر لائسنس زرعی ادویات فروخت کرنے کا مرتکب پایا گیا ، ڈنگہ کے علاقہ میں چیکنگ کے دوران انہوںنے منظر کو مہنگے داموں کھاد ، ارسلان ، بنارس، بشارت ، ناصر اور غضنفر کو اشیائے خورد و نوش فروخت کرتے پکڑے گئے جن کے خلاف مقدمات درج کر ادیے گئے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کامیاب کاروائی پر ڈی او زراعت توسیع/سپیشل پرائس مجسٹریٹ محمد رفیق تارڑکو شاباش دی ہے۔ .۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وزیرآباد(جی پی آئی) مینجنگ ڈائریکٹردارارقم سکولزمحمدیابسین خاںاورعلی رضانے کہا ہے کہ نظام تعلیم کووطن عزیزسے ہم آہنگ کرنے کی بجا ئے سیکولرازم کی راہ پرگامزن کرنے کی سازش ہورہی ہے۔بچوںکوتعلیم کے ساتھ ساتھ اچھی تربیت کے لئے اچھے اداروںکاانتخاب ضروری ہے۔وہ مقامی سکولزکے ریجنل ڈائریکٹرزکانفرنس کے موقع پر خطاب کررہے تھے۔اجلاس میں،شیخ امتیازاحمد،توصیف الرحمان،یحییٰ رشید ،صابر حسین بٹ، سہیل بشیر،عمران مرزا،ملک اظہرمحمود،فیصل پرا چہ،شہزاداحمد،حافظ ساجد اقبا ل،چوہدری محمدشوکت،یحییٰ عبدالعزیز سمیت متعددذمہ داران نے شرکت کی۔انہوںنے کہا کہ بچے مستقبل کاسرمایہ ہیںجدیداندازمیںنشوونماضروری ہے۔ہم مسلمان اورتعلیم وتربیت کی پندرہ سوسالہ پرانی نسبت دارارقم کوجاری رکھے ہوئے ہیںاورکوشش کرینگے کہ معاشرے کوباشعوراورجدیدعصری تقاضوںسے ہم آہنگ قیادت فراہم کرسکیں۔انہوںنے کہا کہ قرآنی علوم اورجدیداسلوب کے باہمی امتزاج سے ہی نسل نو کوعصری تقاضوںسے ہم آہنگ کیا جاسکتا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وزیرآباد(جی پی آئی) ڈی سی او گوجرانوالہ محمدعامر جان کی خصوصی ہدایات پرمحکمہ ایجوکیشن کے افسران نے شہرکے مختلف پرا ئیویٹ سکولوںکامعائنہ کیااورانہیںفی الفورموسم گرما کی تعطیلا ت کرنے کاحکم جاری کیا۔اس ضمن میںڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرچوہدری قمر الزمان،اے ای اومرکزمحمدارشد سیال،آفتاب احمدچیمہ نے ہنگامی بنیادوںپرتمام مراکز کادورہ کیااورجن اداروںمیںتدریسی فرائض سرانجام دیئے جارہے تھے ان کوادارہ بندکرنے کاحکم دیا۔آل پاکستان پرائیویٹ سکولزمینجمٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک شکیل احمدنے ای ڈی اوایجوکیشن سے بات چیت کرتے ہوئے بتا یا کہ ہم نے محکمہ تعلیم کے جاری کردہ احکامات پرعمل درآمدکویقینی بنانے میںکوئی دقیقہ فردگزاشت نہ رکھا ہے اورہماری پوری کوشش ہے کہ کوئی بھی پرائیویٹ تعلیمی ادارہ کھلا نہ رہے۔اس کے لئے ہم ڈی سی او گوجرانوالہ ،اے سی وزیرآبادمحمدانوربریاراورمحکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام سے مکمل تعاون فرمائینگے۔اس وقت شہرکے بڑے ادارے دی ایجوکیٹرز،الائیڈسکولز،سر سید پائیلٹ سکول،دارارقم سکولز،نوشین ماڈل ہائی سکول،امپیریل سکول،ضیائے مدینہ سکول کے علا وہ تمام چھوٹے بڑے سکولزمیںموسم گرما کی تعطیلات منعقدکروائی گئی ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔ وزیرآباد(جی پی آئی) بزرگ مسلم لیگی رہنماحاجی محمدفیروز چیمہ آف ویروکی نے کہا ہے کہ عمران خاںعوام کے نظریئے کوکبھی نہیںبدل سکیںگے۔پوری قوم کوملک دشمن عناصر کاراستہ روکنے کے لئے متحد ہونا ہوگا۔ملک کوترقی کی راہوںپرلانے کے لئے اقتصادی راہداری منصوبہ ہی پاکستانی عوام کاخواب پورا کرے گا۔میاںبرادران کی قیادت میںملک ترقی کی طرف گامزن ہے۔ ۔۔۔۔۔ وزیرآباد(جی پی آئی) نظام مصطفیۖ پارٹی کا اہم ترین اجلاس المصطفی ویلفیئرسوسائٹی اسلا آبادکے آفس میں منعقد ہوا جس میں سابق و فاقی وزیر و سربراہ نظام مصطفیٰ پارٹی حاجی حنیف طیب اور سابق وفاقی وزیر و سیکر ٹری جنرل صاحبزادہ حامد سعید کاظمی نے باہمی مشاورت سے ماہر قانون پیر فدا حسین ہاشمی کو پارٹی کا چیف آرگنائزر مقرر کیا ہے ،اس موقع پر حاجی حنیف طیب نے کہا کہ وطن عزیز میں چار سو پھیلی بد امنی،فرقہ واریت اور مسلمانوں کو پست حالی سے بچانے کے لئے نظام مصطفیٰ ۖ کا نفاذ نا گزیرہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سیالکوٹ(جی پی آئی) جماعت دعوہ پاکستان کے امیر حافظ سیعد احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کے بارے امریکی صدر بارک اوبامہ نے جو کھلی دھمکی دی ہے کہ وہ جب چاہے جہاں چاہے کاروائی کر سکتا ہے موجودہ حکومت کو اسکا سنجدگی سے اسکا نوٹس لینا چاہئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی کالج کی گرونڈ میں نماز جمعہ کے حطبہ سے پہلے میڈیا سے بات چیت کرتے ہو کیا حافظ سعید نے کہا کہ امریکہ سمجھتا ہے کہ افغانستان میں اسکو شکست پاکستان کی وجہ سے ہوئی اس لیے وہ ہر وقت پاکستان کے حلاف بات کرتا رہتا ہے موودہ حکومت کو اس طرف توجہ دینی چاہیے اور کسی بھی جارحیت چاہے وہ فضائی ہو یا کسی اور صور ت میں کسی بھی غفلت کا شکار نہ ہوں انہوں نے کہا یہ وقت بہت نازک گزر رہا ہے اور ہمارا ازلی دشمن بھارت اپنی مکرو سازشوں میں دن رات مصروف ہے حافظ سیعد نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین کے اندر حاص کر بلوچستان میں ڈرون حملہ اسکی بھر پور مزحمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ امریکہ کی پالسیوں میں پاکستان دشمنی کی جھلک صاف دکھائی دے رہی ہے زمہ دار ادارے اس طرف حاص توجہ دیں جماعت دعوہ کے امیر حافظ سیعد نے کہا کہ گوادر پورٹ بھارت ہو ہضم نہیں ہورہی اس لیے اس نے ایران کے ساتھ مل کر ایرانی ساحلی شہر چاہ بہار کے مقام پر پورٹ کی تیاری شروع کر دی ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں پتہ ہے بھارت پاکستان کے حلاف کن کن سازشوں میں مصروف ہے امریکا نے انڈیا کی خوشنودی کی وجہ سے پاکستان کو ایف سولہ طیارے نہیں دیئے۔جماعة الدعوة سندھ،تھر پارکر،بلوچستان ،گلگت،چترال میں خدمت خلق کا کام کر رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے خادم علی روڈ پر مقامی کالج گرائونڈ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ہزاروں کی تعداد میں مردو خواتین نے انکی اقتداء میں نماز جمعہ ادا کیا۔اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔شرکاء کو جامہ تلاشی کے بعدپنڈال میں آنے کی اجازت دی گئی۔حافظ محمد سعید نے کہا کہ نوشکی میں ڈرون حملے کے بعد پاکستان نے جب امریکی سفیر کو بلاکر احتجاج کیا تواوباما نے بیان دیا کہ ہم جب چاہیں گے پاکستان میں ڈرون حملے کریں گے۔اوباما کی دھمکی سے حقیقت کھل کر سامنے آ گئی ہے۔حکومت کو سختی سے نوٹس لینا چاہئے اور امریکہ کے سفیر کو فی الفور ملک بد رکر نا چاہئے تا کہ دنیا کو پتہ چلے پاکستانی غیرتمند قوم ہیں۔دشمن کے سامنے ڈٹ جانے سے مسائل بھی ختم ہوں گے اور پاکستانی قوم بھی آپ کے ساتھ کھڑی ہو گی۔انہوں نے کہاکہ امریکہ و انڈیا میں معاہدے ہو رہے ہیں اورامریکا انڈیا کی تابعداری پر مجبور ہو چکا ہے۔انڈیا کی پاکستان دشمنی امریکی پالسییوں میں بھی نظر آ رہی ہے۔یہی وجہ سے کے امریکہ نے قیمت لینے کے باوجود ایف سولہ طیارے پاکستان کو نہیں دیئے۔انہوں نے کہا کہ امریکا سمجھتا ہے کہ افغانستان میں اسکی شکست کا ذمہ دار پاکستان ہے ۔امریکہ اپنے دوست ممالک کے ہمراہ جو منصوبے لے کر آیا تھا وہ خاک میں مل گئے۔امریکہ پاکستان کو اپنی کالونی بنانا چاہتا تھا لیکن ایسا نہ ہو سکا جس کی وجہ سے امریکی دشمنی انتہا کو پہنچی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران برادر اسلامی ملک ہے۔ایران کو انڈیا کے ساتھ معاہدوں سے قبل پاکستان انڈیا دشمنی کو بھی دیکھنا چاہئے تھا۔چاہ بہار معاہدہ گوادر کو ناکام بنانے کے لئے کیا گیایہ درست نہیں ۔اس سے پاکستانیوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کلبھوشن سمیت کراچی،بلوچستان سے سینکڑوں را کے ایجنٹ گرفتار ہو چکے ہیں۔لیکن سول حکومت خاموش ہے۔خاموشی مسئلے کا حل نہیں۔پاکستان کے بقا ئو دفاع کے لئے حکمرانوں کو خاموش نہیں رہنا چاہئے۔حکومت و اپوزیشن میں شامل جماعتیں اتحاد کا مظاہرہ کریں اور پاکستان کے دفاع کو مضبوط بنائیں۔انہوں نے کہا کہ امریکی آج پاکستان کی ایٹمی قوت سے بہت پریشان ہیں۔امریکی صدارتی امیدوار کہتا ہے کہ پاکستان کے ایٹم کو ختم کروں گا اور مدد انڈیا سے لوں گا۔کیونکہ وہ جانتے ہیں چودہ سال جو افغانستان میں انکے ساتھ ہوا۔ہم پاکستان میں جماعتوں کو اکٹھاکر کے تحریک چلائیں گے اور غیرت کا سبق پڑھائیں گے۔سلالہ چیک پوسٹ پر جب امریکیوں نے پاک فوج پر حملہ کیا تھا تب ہم نکلے تھے اب بھی تحریک چلائیں گے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ عراق،افغانستان میں شکست سے دوچار ہوا تو اس نے پنترا بدلا کہ مسلمان مسلمان کو قتل کریں اور اس نے داعش کو کھڑا کیا،آج امت کو اس فتنے سے بچانے کی ضرورت ہے۔کتاب و سنت کے حامل علماء کی ذمہ داری ہے کہ وہ قوم کو آگا ہ کریں۔قتل و غارتگری یہ امت کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔فتنہ تکفیر کے خلاف جماعة الدعوة نے نوجوانوں کی ذہن سازی کی۔یہی وجہ ہے کہ دشمن انڈیا ،امریکہ بہت پریشان ہیں۔کبھی ہمارے سروں کی قیمتیں تو کبھی پابندیاں لگاتے ہیں۔مغرب جماعة الدعوة سے بہت زیادہ پریشان ہے کیونکہ ہم دشمنوں کی سازشوں کو سمجھتے ہیں۔امت کو غیرمسلموں کی غلامیوں سے نکالنا اور انہیں آزادی و عزت کا درس دینا ہے۔حافظ محمد سعید نے کہاکہ جماعة الدعوة فرقہ واریت کاخاتمہ اور امت کو متحد کرنا چاہتی ہے۔فرقوں میں تشدداو رپھر قتل کے فتوے اس سے بہت نقصان ہو چکا۔فتنہ تکفیر کے خلاف کام کرنے کی ضرورت ہے۔صلیبیوں و یہودیوں کی سازشوں میں آ کر لوگ استعمال ہو رہے ہیں اور فائدہ وہ اٹھا رہے ہیں۔جماعة الدعوة نوجوانوں کی اصلاح کرنا چاہتی ہے۔سازشوں کا شکار نہیں ہونا۔پاکستان میں دھماکے،خود حملے جہاد نہیں فساد ہے ،اسکا حصہ نہیں بننا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے نواز شریف کو خط لکھا ،پہلی حکومت سے بھی رابطے کئے تھے،نواز شریف کو کہا کہ پاکستان کی اکانومی کو مضبوط کرنا ور ترقی دینا چاہتے ہیں۔جذبوں میں کوئی شک نہیں لیکن وہ طریقہ اختیار کریں جس سے استحصالی نظام ختم ہو سکتا ہے۔پاکستان کی معیشت مضبوط ہو سکتی ہے۔اسکے لئے ضروری ہے کہ مغربی نظاموں کی طرف نہ دیکھیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔