گجرات کی خبریں 17/1/2017

GPI

GPI

گجرات (جی پی آئی) گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور FM ایڈورٹائزمنٹ اینڈ انٹرٹیمنٹ گجرات کے درمیان سالانہ صنعتی نمائش GAETAX کیلئے اسٹیج کا معاہدہ طے پا گیا۔ اس سلسلہ میں مرزا یونس FM ایڈورٹائزمنٹ اور چیئرمین اسٹیج کمیٹی سید آصف رضا نقوی نے معاہدہ کیا۔ دستاویز پر دستخط کئے۔ اس سال منعقدہ نمائش پر گجرات چیمبر آف کامرس کی طرف سے عوام کو معیاری تفریح اور انٹرٹیمنٹ فراہمی کی جائے گی۔ جبکہ کوئز مقابلہ جات اور گیم شو سے قیمتی تحائف بھی دئیے جائیں گے۔
………………………………
گجرات( جی پی آئی) سالانہ عرس مبارک پیر سید نصیب علی شاہ المعروف غوث یگانہ چھالے شریف 4 اور 5 فروری کو عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد ہو رہا ہے۔ عرس مبارک کی تقریبات زیر صدارت صاحبزادہ پیر سید انتصار الحسن شاہ سروری قادری ‘ کریں گے ۔ 4 فروری کو خواتین کی محفل منعقد ہو گی جبکہ 5 فروری کو مرکزی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ جس میں ملک بھر سے اہم علماء کرام’ مشائخ عظام’ ثناء خوان رسول’ شریک ہوں گے اور 5 فروری کی محفل بذریعہ Qtv براہ راست نشر کی جائے گی اور بذریعہ قرعہ اندازی عمرہ کا ٹکٹ دئیے جائیں گے۔ عرس کے سلسلہ میں صاحبزادہ پیر سید انتصار الحسن شاہ سروری قادری کی زیر سرپرستی خدام غوث یگانہ نے کام شروع کر دیا ہے۔
………………………………
گجرات( جی پی آئی) جی پی آئی کا تعزیت اجلاس ڈاکٹر رزاق احمد غفاری کی صدارت میں منعقد ہوا۔ جس میں ممتاز صحافی عرفان حفیظ کھوکھر اور عمران حفیظ کھوکھر کی والدہ محترمہ اور عزیز الرحمن مجاہد کے والد محترم کی وفات پر فاتحہ خوانی کی گئی۔ دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ اس موقع پر ذوالفقار علی باجوہ’ سید آصف رضا نقوی’ چوہدری شکیل گجر’ یاسرو ریائ’ عامر چوہدری و دیگر نے شرکت کی۔
………………………………
گجرات( جی پی آئی) ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ قومی مردم و خانہ شماری کیلئے سٹاف کی ٹریننگ کا آغاز 24جنوری سے کر دیا جائے گا، اس اہم قومی فریضہ کی ادائیگی کیلئے حکومت کے مقرر کردہ اہداف کے حصول کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے ڈویژنل کوآرڈنیشن کونسل کے اجلاس کے دوران بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ انہوںنے بتایا کہ ضلع گجرات میں کہ قومی مردم و خانہ شماری کیلئے تینوں تحصیلوں اور کنٹونمنٹ کی حدود میں مجموعی طور پر 2363بلاکس قائم کئے گئے ہیں ، ہر بلاک کی آبادی 200سے 250افراد پر مشتمل ہوگی، خانہ و مردم شماری پر مامور ایک اہلکار کو دو دو بلاکس الاٹ کئے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ بلاکس کے کام کی نگرانی کیلئے 374سرکلز میں سینئر اہلکار فرائض سرانجام دیں گے جبکہ 47چارج کے سپروائزر سرکلز کے کام کی نگرانی کریں گے۔ انہوںنے بتایا کہ مردم و خانہ شماری کیلئے سب سے کلید ی کردار اسسٹنٹ کمشنرز کا ہے جنہیں بطور ڈسٹرکٹ سینس آفیسر اپنی تحصیلوں میں ذمہ داریاں سرانجام دینا ہیں اور وہی شماریات ڈیپارٹمنٹ کے افسران سے ملکر مردم شماری کے تمام امور کو منظم کرنے کیلئے اپنا رول ادا کریں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ضلع گجرات میں مردم و خانہ شماری کی ڈیوٹی کیلئے مجموعی طور پر 1300سٹاف کی خدمات درکار ہیں جنکی ڈیوٹیا ں لگا کر صوبائی کمشنر شماریات کو تفصیلات فراہم کر دی گئی ہیں مختلف محکموں کے ان اہلکاروں کے ساتھ پاک فوج کے جوان بھی ڈیوٹی دیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات( جی پی آئی) ضلع میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے، انسداد پولیو ٹیموں نے پہلے دن مجموعی طور پر 1لاکھ46ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے، ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر الطاف حسین چوہدری، ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ ڈاکٹر قیصر نذیر نے تفصیلات بیان کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ کی ہدایات کے مطابق رواں سال کی پہلی انسداد پولیو مہم کو سو فیصد کامیاب بنانے کیلئے بھرپور اقدامات کئے گئے ہیں اور ضلع بھر میں محکمہ صحت اور دیگر محکموں کے 2500سے زائد اہلکار انسداد پولیو ٹیموں کے ممبران کی حیثیت سے ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔ انہوںنے بتایا کہ انسداد پولیو مہم کے پہلے روز والدین، مذہبی و سماجی حلقوں، این جی اوز اور میڈیا کی طرف سے محکمہ صحت کی ٹیموں کو بھرپور تعاون میسر رہا جبکہ پولیس کے جوان مستعدی سے سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور رہے۔ انہوںنے انسداد پولیو ٹیموں کے ممبران کو ہدایت کی کہ پہلے روز کسی وجہ سے رہ جانیوالے بچوں کو دوسرے روز ترجیحی بنیادوں پر کور کیا جائے اور اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ پولیو سے بچائو کے قطرے پینے والے ہر بچے کے انگوٹھے پر انمٹ سیاہی سے نشان بھی لگا یا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات( جی پی آئی) ایڈیشنل سیشن جج افتخار حسین چیمہ نے ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا اور معمولی نوعیت کے جرائم کے مقدمات میں 11ملزمان کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کے احکامات جاری کر دیے، سول جج محمد وسیم حسین، سپرنٹنڈنٹ جیل منصور اکبر، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل ملک بابر علی بھی موجو د تھے۔ فاضل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے خواتین وارڈ، نو عمر وارڈ، جیل ہسپتال، کچن اور دیگر بارکوں کا بھی معائنہ کیا، قیدیوں کے مسائل سنے اور انکے حل کیلئے ہدایات جاری کیں۔ انہوںنے جیل میں انتظامیہ کی طرف سے کئے جانیوالے انتظامات کو سراہا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات( جی پی آئی) اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں ذوالفقار علی باگڑی نے مختلف علاقوں میں اچانک چیکنگ کے دوران عطائی ڈاکٹر اور بغیر لائسنس ادویات فروخت کرنے پر 2میڈیکل سٹور سیل کر دیے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر کریک ڈائون کے دوران اے سی کھاریاں ذوالفقار علی باگڑی نے ڈرگ انسپکٹر جاوید اقبال ، تحصیل سینٹری انسپکٹر محمد طارق کے ہمراہ موضع چکوڑی شیر غازی میں ندیم کلینک محلہ رفیق پورہ کی چیکنگ کی اور اسے سیل کر دیا ، بعد ازاں انہوںنے ابرار میڈیکل سٹور اور ارشد میڈیکل سٹور کو بغیر لائسنس ادویات فروخت کرنے پر سیل کر دیے اور انکے خلاف چالان مجاز اتھارٹی کو بھجوادیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فیصل آباد( جی پی آئی)وفاق المدارس کے صدر مولانا سلیم اللہ خان کی خدمات ہمیشہ زندہ و جاوید رہیں گی۔جامعہ قاسمیہ فیصل آباد میں تعزیتی اجلاس جس میں صاحبزادہ زاہد محمو د قاسمی ،صاحبزادہ خالد محمود قاسمی،مولانایوسف فاروقی،مولانا رب نواز،مولانا منظور حسین ،مولانا سلیم نواز ،مولانا عبد الواحد قاسمی ،مولانا عمرفاروق،مولانا سلیمان ،ناظم حفیظ الرحمن ،قاری عبد الجبار رحیمی ،قاری مشتاق احمد نے شرکت کی ۔
پاکستان علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل،ممبر اسلامی نظریاتی کونسل ،مہتمم جامعہ قاسمیہ صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے صدر مولانا سلیم اللہ خان نے ساری عمر حدیث مصطفی ۖ پڑھائی نڈر اور بے باک اسلام کے مبلغ اور داعی تھے پاکستان کے دینی مدارس میں نصاب تعلیم اور امتحانی نظام کو ہمیشہ باوقار اور بلند رکھا ان کی وفات سے بہت بڑا خلا پیدا ہوا ہے اور ان کی وفات اہل مدارس کے لیئے بہت بڑا نقصان ہے پاکستان میں مولانا حسین احمد مدنی کے وہ آخری شاگردوں میں سے تھے اور خاص طور پر امام الخطباء حضرت مولانا محمد ضیاء القاسمی کے ساتھ 80کی دہائی میں سواد اعظم اہل سنت کے بھی روح رواں رہے اجلاس میں جامعہ قاسمیہ کے اساتذہ اور طلباء نے قرآن کریم کی تلاوت کرکے ایصال ثواب کی اور اساتذہ اور طلباء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مولانا سلیم اللہ خان کا مشن جاری رکھیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔
کراچی ( جی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سینئر نائب صدر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ا س وقت سندھ کے لوگوں کو سب سے زیادہ تبدیلی کی ضرورت ہے وڈیرہ شاہی اور جاگیردارانہ نظام میں غریب مزدور طبقہ صدیوں سے پسہ چلا آرہا ہے عمران خان اس ملک میں غریبوں کی آواز بن کرسامنے آئے ہیں حکمرانوں نے اس ملک کو تباہ کردیاہے ہماری آنے والی نسلیں بھی قرضی ہوچکی ہیں ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں اپنے قریبی لوگوں کو نوازنے کا سلسلہ نیا نہیں جس کی وجہ سے سارا نظام تباہ ہوچکا ہے کیوں کہ ان کے رشتیداروں سے کوئی پوچھنے والا نہیں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے دورہ سندھ کے حوالے سے تیاریوں کا جائز ہ لینے کے لیے حلیم عادل شیخ حیدرآباد پہنچے مختلف جگہوں پر کارکنوں سے ملاقاتیں اور تعزیتیں کی مختلف مقامات پر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے لوگوں کو اب اپنا فیصلہ کرنا ہوگا انہیں اس نظام سے چھٹکارہ دلانے کے لیے چیئرمین عمران خان سندھ کے دورے پر آرہے ہیں وہ اپنے دورے میں کسی وڈیرے کی اوطاق میں نہیں بلکہ عوام میں جائیں گے اور عوام سے بات کریں گے سندھ کا پسہ ہوا طبقہ جو صدیوں سے جاگیرداری نظام مین سڑتا رہا ہے وہ اب عمران خان کی طرف دیکھ رہا ہے کیوں کہ سب جانتے ہیں کہ اب اس ملک کو بچانے کے لیے صرف عمران خان ہی ہیں باقی سب نے باری باری ملک کو لوٹا ہے ، عمران خان سندھ کے لوگوں کے آخری امید ہیں سندھ سے اندہیروں غربت بیروزگاری، لاقانونیت ،بیروزگاری کا خاتمہ کرکے ایک نیا سندھ بنائیں گے جس میں ہر سندھی بااختیار ہوگا اپنے روزگار میں سندھ کے لوگوں کی پہچان بحال کرائیں گے ، ایک سوال کے جواب میں حلیم عادل شیخ نے کہا کہ تھر میں ایک مرتبہ پھر بچے مررہے ہیں سندھ حکومت کراچی سے نکلنے کے لیے تیار نہیں ہے پیپلزپارٹی حکومت تھر کو سندھ میں نہیں سمجھتی تھر کے بچوں کو اس طرح لاوارث مرنے نہیں دیں گے تھرمیں لگائے گئے آراوپلانٹس اور دیگر اسکیمزمیں اربوں روپے کی کرپشن کی گئی جس کی وجہ سے ایک بھی منصوبہ وہاں پر کام نہین کررہا جس سے تھر کے لوگوں کو کوئی فائدہ ہوسکے انہوں نے کہا کہ سندھ کے حالات کو دیکھ کر قومپرستوں س ے بھی رابطے کیے جاسکتے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔
سوات( جی پی آئی)ریجنل انفارمیشن آفس سوات میں ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت ریجنل آفیسر سرور محمود خٹک منعقد ہوا ۔اجلاس میں سوات کے نامور صحافی ، کالم نگار،ریڈیو جرنلسٹ اور سٹیج سیکرٹری محمد رقیق بابو کی عالمناک موت پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا گیا ۔مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتح خوانی کی گئی اور دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور غم زادہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
۔۔۔۔۔
سوات( جی پی آئی)ڈسٹرکٹ پولیس افیسر سوات عباس مجید مروت نے کہا ہے کہ سوات میں جرائم پیشہ افراد کیلئے کوئی جگہ نہیں ، جرائم میں ملوث افراد خود کو قانون کے حوالہ کریں ، جرائم پیشہ افراد توبہ تائب ہو جائے یا سوات چھوڑ دیں ، منشیات فروشوں کیخلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں جاری ہیں مینگورہ شہر میں ٹریفک کا نظام درست کرنے کیلئے اقدامات اُٹھائے جا رہے ہیں ،شہر میں کار پارکنگ کیلئے گنجائش پیدا کی جا رہی ہے سوات پولیس جرائم کی بیخ کنی کیلئے پر عزم ہے کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دینگے قانون شکن عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا ، عوام سوات کو جرائم سے پاک کرنے اور جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کرنے کیلئے پولیس کے ساتھ تعاون کریں ان کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا ، پولیس اور صحافیوں کا چولی دامن کا ساتھ ہے ، صحافی برادری کی نشاندہی پر پولیس کارروائیاں عمل میں لاتی ہے جس سے معاشرتی برائیوں کے خاتمہ ممکن ہو رہا ہے ، وہ گزشتہ روز سوات پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر ڈی ایس پی سٹی حبیب اللہ خان ، ایس ایچ او مینگورہ امجد علی بھی موجود تھے جبکہ ڈی پی او سوات نے سوات پریس کلب ، یونین آف جرنلسٹس کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی اور توقع ظاہر کی کہ اُن پر جس بھر پور اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے وہ اس پر پورا اُترینگے اور معاشرے کی اصلاح میں وہ اپنا بھر پور کردار ادا کرینگے ، انہوں نے کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دینگے سوات پولیس جرائم کی بیخ کنی کیلئے پر عزم ہیں پولیس کے حوصلے بلند اور جذبہ جوان ہے سوات پولیس نے قیام امن کیلئے جو قربانیاں دی ہیں وہ تاریخ کا حصہ بن چکی ہے پولیس نفری اور پولیس اسٹیشنوں کے لحاظ سوات خیبر پختونخوا کا دوسرا بڑا ضلع ہے ، انہوں نے کہا کہ ہم نے منشیات فروشوں کیخلاف بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کر رکھی ہے جس کے دوررس نتائج برآمد ہو رہے ہیں نئی نسل کو تباہ کرنے والوں کو کسی بھی صورت معاف نہیں کیا جائے گا مینگورہ شہر میں ٹریفک کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں ڈی پی او سوات نے کہا کہ ٹریفک پلان ترتیب دیا جا رہا ہے اور پہلی بار سوات میں ٹریفک نظام کو شفٹوں میں تقسیم کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ ٹریفک کا مسئلہ حل کرنے کیلئے مقامی تاجروں اور تاجر برادری کے صدر سے مشاورت ہو چکی ہے مینگورہ شہر میں کار پارکنگ کیلئے گنجائش پیدا کی جا رہی ہے اس حوالے سے کاروباری طبقہ سے بھی تعاون کی اپیل کی جاتی ہے ۔
۔۔۔۔۔
سوات( جی پی آئی)محکمہ سوئی گیس ملاکنڈ ڈویژن کے انچارج ماسم ابرار خان نے کہا ہے کہ سوئی گیس لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر کا مسئلہ حل کرنے کیلئے سنجیدگی سے اقدامات اُٹھائے جا رہے ہیں اور اس حوالے سے اعلیٰ حکام سے مسلسل رابطہ ہے ، سوات میں 120 پائونڈ ہمارا ڈیمانڈ ہے جبکہ اس وقت ہمیں 50پائونڈ فراہم کیا جا رہا ہے جس سے گھریلو صارفین کو جس پریشانی کا سامنا ہے اس کا ہمیں احساس ہے ہم نے گھریلو صارفین کو گیس لوڈ شیڈنگ سے بچانے کیلئے صبح 5 بجے سے رات 10 بجے تک سی این جی اسٹیشنز بند کرنے کے احکامات دئیے ہیں اگر ضرورت پڑی تو سی این جی اسٹینشوں کو مکمل طور پر بند کیا جائے گا تاکہ گھریلو صارفین کو اس مشکل سے نجات مل سکے گیس لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر کا مسئلہ صرف سوات کا نہیں بلکہ پورے ملک کا مسئلہ ہے اس حوالے سے وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام ، ایم پی اے فضل حکیم ، ضلع ناظم محمد علی شاہ ، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن اور منتخب بلدیاتی نمائندے ہمارے ساتھ بھر پور تعاون کر رہے ہیں وہ گزشتہ روز سوات پریس کلب میں صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے ان کا کہنا تھا کہ کم سپلائی اور کم پریشر کیوجہ سے مینگورہ شہر اور سوات کے دیگر علاقوں میں گیس کی کمی کا مسئلہ پیدا ہوا ہے اور ہم نے اعلیٰ حکام کو 120 پائونڈ سوئی گیس سپلائی کی ڈیمانڈ کی ہے اس وقت ہمیں 50پائونڈ گیس فراہم کیا جا رہا ہے جس کے باعث بیشتر علاقوں میں گیس کی سپلائی معطل اور کم پریشر کا مسئلہ پیدا ہو چکا ہے اس حوالے سے ہم نے جی ایم پشاور اور ہیڈ کوارٹر کے ساتھ رابطہ کیا ہے اور ان کے ساتھ اب بھی رابطے میں ہے جنہوں نے مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے گھریلو صارفین کو ریلیف دینے کیلئے سی این جی اسٹیشنز بھی صبح5 بجے سے رات 10 بجے تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس پر سختی سے عمل درآمد کیا جا رہا ہے اگر ضرورت پڑی تو سی این جی اسٹیشنوں کو مکمل طور پر بند رکھا جائے گا سوئی گیس پر پہلے گھریلو صارفین کا حق ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ اس حوالے سے گھریلو صارفین کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔
۔۔۔۔۔
سوات( جی پی آئی)ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر مراد علی خان نے کہاہے کہ مینگورہ شہر میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے انتظامیہ ،پولیس اور پاکستان ارمی سمیت تمام ادارے مل کر کام کررہے ہیں ،ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کیلئے بھی موثر اقدامات اٹھارہے ہیں تاکہ شہریوں کو کسی قسم کے مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے ،عوام بھی انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ تعاون کا سلسلہ جاری رکھیں تاکہ مسائل کا بہترین حل تلاش کیا جاسکے ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز موٹر کار لائسنس کے ٹرائی کے موقع پر اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ بطور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر تعیناتی کے بعد میر ی کوشش ہے کہ شہر میں ٹریفک کے مسائل کو کنٹرول کیا جاسکے اور اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ اور پاکستان ارمی کے حکام بھی ہمارے ساتھ معاونت کررہے ہیں جس کی بدولت شہر میں کافی حدتک ٹریفک مسائل کنٹرول میں ہے تاہم مزید بہتری کیلئے تمام ادارے مل جل کر کام کررہے ہیں اس سلسلے میں عوام سے بھی اپیل ہے کہ وہ مسائل کے حل میں ٹریفک پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ بھرپور معاونت کا سلسلہ جاری رکھیں ۔
۔۔۔۔۔
سوات( جی پی آئی)جماعت اسلامی کے سینئر رہنماء حاجی سلطان نے کہاہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت سیاسی وابستگی رکھنے والے افراد کو نواز ا جارہاہے جبکہ غریب عوام کو جان بوجھ کر محروم رکھا گیا ہے ،انکم سپورٹ پروگرام ملک کے تمام غریبوں کا حق ہے لیکن بدقسمتی سے حکمرانوں کے ظالمانہ سوچ نے اسے غیر مستحق افراد تک محدود کردیا ہے جوکہ ملک کے غریب عوام کے ساتھ سراسر زیادتی اور ناانصافی ہے ،جو لوگ استطاعت رکھنے کے باوجود انکم سپورٹ پروگرام کے پیسے لے رہے ہیں وہ گناہ عظیم کے مرتکب ہورہے ہیں جبکہ ہمارے حکمران بھی اس گناہ میں برابر کے شریک ہے ان خیالا ت کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ اگر حکمران مخلص ہوتے تو اج ملک کا غریب طبقہ اپنے بچوں فروخت کرنے پر مجبور نہ ہوتے مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے غریب ابادی اجتماعی خودکشیوں پر مجبور ہے جسکی تمام تر ذمہ داری حکمرانوں پر عائد ہوتی ہے انہوںنے کہاکہ اب بھی وقت ہے منتخب حکومت کے پاس ایک سال سے زائد کا عرصہ ہے جس میں بااسانی نئے سرے سے سروے کی جاسکتی ہے اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں محروم رہ جانیوالے خاندانوں کو شامل کیا جاسکتا ہے ۔
۔۔۔۔۔
سوات( جی پی آئی)چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ سوات کے عوام اور وکلاء برادری کے پرزور مطالبہ پر صوبائی حکومت نے سوات جیل کی تعمیر کیلئے 71کروڑ روپے کی خطیر رقم منظور کی ہے اور اس پر عنقر یب کام شروع کیا جائے گا تاکہ سوات کے غریب قیدیوں کے ورثاء کو دوردراز کے جیلو ں کی سفر سے نجات مل سکے۔یہ بات انھوں نے گزشتہ روز پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بینچ بار ایسوسی ایشن میں 30لاکھ روپے کے چیک دینے کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔تقریب میں بار کے صدر افتخار احمد اور جنرل سیکرٹری عبدالحق کے علاوہ وکلاء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔فضل حکیم خان نے وکلاء کو تاکید کی کہ وہ معاشرہ میں عد ل و انصاف کے قیام اور امیر و غریب کیلئے ایک طرح کے انصاف کو یقینی بنانے کیلئے بھر پور کوششیں کریں کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اپ لوگوں کو بہتر ین تعلیم کی نعمت سے نوازا ہے۔انھوں نے کہا کہ حکومت آئندہ بھی وکلاء برادری کی ہر ممکن امداد کر تی رہے گی۔وکلاء کے مطالبات کا حوالہ دیتے ہوئے انھوں نے یقین دلایا کہ ان کے تمام جائز مطالبات پورے کئے جائیں گے۔بار کے صدر اور جنرل سیکرٹری نے یقین دلایا کہ وکلاء حکومت کے ساتھ مل کر امن، خوشحالی ،انصاف اور مساوات کے اعلیٰ اقدار پر مبنی معاشرہ کی قیام کیلئے دن رات کام کریں گے۔اس موقع پر چیئر مین ڈیڈیک نے چیک بار کے صدر کو حوالہ کیا۔
۔۔۔۔۔
سوات( جی پی آئی)دہشت گردی کے خلاف جو کام فو جی عدالتوں نے کیا عام عدالتیں نہیں کرسکتی ،دھشت گردی جیسے ناسور کو ختم کرنے کیلئے فوجی عدالتوں کا قیام از حد ضروری تھااور اب ان کے وقت بڑھنا اس سے زیادہ ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز نیک پی خیل قومی امن جرگہ سے محمد ادریس خان نے خطاب کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ فو جی عد التیں وقت کواہم ترین ضرورت ہے اور اس کے وقت کو بڑھا نا اب اس سے زیا دہ اہمیت رکھتی ہیں اب وفاقی حکو مت فو جی عد التوں کے وقت کو بڑھا کر دہشت گر دی کے خا تمہ میں اہم کر دار ادا کر یں۔اس موقع پر نیک پی خیل قومی امن جرگے نے پر زور الفاظ میں مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فو جی عدالتوں کے قیام سے جس طرح دھشت گردوں کے حوصلے پست ہو چکے تھے اور قیا م امن کا بو ل با لہ ہو چکا تھا بلکل اسی طرح اس کے وقت کو دوبا رہ بڑھا کر قوم کو اس نا سور سے نجادلا یا جا ئے اس موقع پر کر یم الہا دی ، محمد ادریس خان، ابر اھیم دیو لئی اور دیگر نے شر کت کی ۔