گجرات کی خبریں 21/12/2016

GPI

GPI

گجرات (جی پی آئی) ڈی پی او گجرات سہیل ظفر چٹھہ کے حکم پر ضلع بھر میں اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ مطلع کیاجاتا ہے کہ کوئی بھی شخص اسلحہ کی نمائش نہیں کرے گا اور کوئی بھی پرائیویٹ شخص کسی MNAاور MPAیا کسی دیگر اہم شخصیت کے ساتھ اسلحہ لے کر نہیں چلے گا ۔خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔قانون شکن افراد کے متعلق درج ذیل نمبروں پر اطلاع دیں ۔اطلاع دینے والے شخص کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے
۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات( جی پی آئی) منہاج ویلفیئر فائونڈیشن کے زیر اہتمام 13 مستحق بچیوں کی اجتماعی شادی کی تقریب آج دن 12 بجے قندفشاں میرج ہال گجرات میں منعقد ہو گی۔ پروفیسر ڈاکٹر طاہر القادری کی زیر سرپرستی منعقد ہو گی۔ حاجی ارشد جاوید وڑائچ کی طرف سے شادی کی یہ تقریب منعقد ہو گی جس میں گجرات کی اہم شخصیات بھی شرکت کریں گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات( جی پی آئی) 1800 سے زائد موضوعات پر مشتمل ڈاکٹر سعید الظفر صدیقی قرآن انسائیکلو پیڈیا کی تعریفی تقریب ہوٹل PC لاہور میں منعقد ہوئی۔جس کی صدارت محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کی۔ جس میں خصوصی خطاب ممتاز کالم نگار عطاء الحق قاسمی اور پروفیسر تفاخر محمود گوندل’ ڈاکٹر صغریٰ صدف ‘ ضیاء شاہد اور ظہیر الدین بابر نے کیا۔ مقررین نے ڈاکٹر سعید الظفر صدیقی کے تحقیقی کام کو بے حد سراہا۔ تقریب میں ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے کثیر تعداد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات( جی پی آئی) 5 ویں سالانہ محفل میلاد ”مولود شریف” زیر سرپرستی پیر سید عارف مہجور رضوی منعقد ہوئی۔ محفل پاک کی صدارت سید طلحہٰ حسین عارف شاہ نے کی۔ تلاوت قرآن پاک کا شرف قاری محسن رضا قادری نے حاصل کیا۔ خصوصی خطاب ممتاز عالم دین علامہ قاری محمد آصف رضا نقشبندی نے کیا۔ نقابت کے فرائض صاحبزادہ مظہر الحق نقشبندی نے سرانجام دیئے۔نعت رسول مقبولۖ اکمل حسین دریائی، جنید جمشید بغدادی کھاریاں نے پیش کی۔ مہمان خصوصی چوہدری محمد اعظم ورک، سید جماعت علی شاہ صاحب، صاحبزادہ قاری عامر رضوان قادری، قاری ارشاد تھے۔ یہ محفل زیرنگرانی سید طلحہٰ حسین عارف اور زیر اہتمام محمدی میلاد کمیٹی و غوثیہ ویلفیئر سوسائٹی حسین کالونی سید طارق شاہ روڈ گجرات میں منعقد ہوئی۔ منتظمین میں چیئرمین چوہدری زین العابدین ورک ، سیکرٹری انفارمیشن و فنانس سید علی حسن، نائب صدور سید گوہر حسین شاہ، عبداللہ فیاض، جنرل سیکرٹری سلمان عباس، سینئر نائب صدر ارسلان عباس، سینئر وائس چیئرمین محمد علی سیفی، وائس چیئرمین ریحان عباس، سید طارق محمود شاہ تھے جبکہ معاونین میں حسن طاہر، بلال الیاس، مرزا اکرم ، سید عمر ، میر سوہنا، مدثر بھٹی، فرحان خان، ساجد علی، بلال بٹ، سید علی رضا، نبیل احمد شامل تھے۔ محفل میں بذریعہ قرعہ اندازی جہیز فنڈ بھی دیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات( جی پی آئی) جامعہ مسجد غوث اعظم محلہ خالد آباد میں محفل میلاد النبی ۖ کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت علامہ محمد یوسف راجپوت نے کی جبکہ خصوصی خطاب ممتاز عالم دین علامہ ساجد محمود قادری نے کیا۔ اس موقع پر صاحبزادہ طاسین و دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔ لنگر کا وسیع اہتمام کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات( جی پی آئی) حضور ۖ کا میلاد پوری دنیا میں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے اور وہی لوگ حضورۖ کا میلاد مناتے ہیں جو خوش قسمت ہوتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز عالم دین حضرت علامہ سہیل ریاض نے گزشتہ روز موضع ہیلاں ناونیاں آزاد کشمیر میں عظیم الشان سالانہ محفل میلاد النبی ۖ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حضور ۖ کا میلاد منانے سے دنیا و آخرت میں کامیابیاں ملتی ہیں اور حضور ۖ کا میلاد وہی خوش نصیب منا سکتے ہیں جنہیں آقا کی طرف سے اس کی اجازت ہوتی ہے۔ علامہ سہیل ریاض نے کہا کہ حافظ مدثر شہزاد اور قاری کرامت علی جیسے لوگ مبارکباد کے مستحق ہیں جو ہیلہ ناونیاں جیسے دور افتادہ علاقوں میں میلاد کی محافل سجاتے ہیں۔ ہم قاری کرامت علی اور ان کے ساتھیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں جو ہر سال میلاد کا اہتمام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان میں اسلام کی ترویج و اشاعت کیلئے جو اقدامات ہو رہے ہیں وہ قابل تحسین ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ضلع چکوال میں قادیانیوں کے ہاتھوں مسلمانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ان واقعات میں ملوث افراد کی فوری گرفتاری کے لئے اقدامات کریں۔ اس موقع پر ممتاز علماء کرام نے بھی خطاب کیا۔ محفل کی صدارت آزاد کشمیر کے ممتاز عالم دین حضرت علامہ محمد نعیم سلطانی نے کی۔ نقابت کے فرائض قاری دلاور حسین جلالی نے سرانجام دیئے۔ محفل زیرنگرانی حافظ جمشید اقبال منعقد ہوئی۔ جس میں ممتاز ثناء خوان رسول فیاض عالم، حاجی اقتدار سبحانی، میاں ظفر دیوان نے ہدیۂ نعت پیش کیا۔ مہمانوں کا شکریہ قاری کرامت علی نقشبندی نے ادا کیا۔ جبکہ حافظ مدثر شہزاد آف ہیلہ ناونیاں نے علماء کرام کا شکریہ ادا کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات( جی پی آئی) آزاد کشمیر کے علاقہ ہیلاں ناونیاں میں عظیم الشان 16 ویں سالانہ محفل میلاد النبیۖ کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت ممتاز عالم دین حضرت علامہ مولوی نعیم سلطانی نے کی۔ جبکہ خصوصی خطاب خطیب اعظم پنجاب علامہ سہیل ریاض نقشبندی نے کیا۔ نقابت کے فرائض قاری دلاور حسین جلالی نے سرانجام دیئے جبکہ خصوصی نعت میاں ظفر دیوان اقتدار سبحانی، فیاض عالم اور قاری جنید بٹ نے پیش کی۔ یہ محفل زیر نگرانی حافظ جاوید اقبال منعقد ہوئی جبکہ زیر انتظام حافظ مدثر شہزاد آف ہیلہ ناونیاں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر ہر مکتبۂ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ حافظ مدثر شہزاد کی طرف سے لنگر کا وسیع انتظام کیا گیا۔ہر مکتبۂ فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام ، مشائخ عظام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ملکی ترقی و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ اس موقع پر گجرات سے خصوصی طور پر ڈاکٹر رزاق احمد غفاری نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات( جی پی آئی)ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر /ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ 22دسمبر ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹیوں کے انتخابات کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں گے،پولیس کے ساتھ رینجرز کے دستے بھی ڈیوٹی دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے بلدیاتی انتخابات کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈی پی او سہیل ظفر چٹھہ، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر فریداللہ خان، اے ڈی ایل جی محمود اقبال گوندل بھی موجود تھے۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے بتایا کہ ضلع میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد ،،،ہے جبکہ ضلع کونسل ہال، میونسپل کمیٹی دفاتر ڈنگہ، کھاریاں، جلالپو ر جٹاں، لالہ موسیٰ اور میونسپل کارپوریشن آفس گجرات میں پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔ انہوںنے بتایا کہ پولنگ اسٹیشن سے 200میٹر فاصلہ تک امیدواروں کے کیمپ لگانے پر پابندی ہوگی،کسی بھی غیر متعلقہ فرد کے داخلہ پر پابندی ہوگی، ارکان اسمبلی بھی پولنگ اسٹیشن کے اندر نہیں جاسکتے جبکہ ایک وقت میں ایک ہی ووٹر پولنگ اسٹیشن میں داخل ہو سکے گا کسی بھی فرد کو فون پولنگ اسٹیشن کے اندر لیجانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ڈی پی او سہیل ظفر چٹھہ نے کہا کہ پولیس سکیورٹی کے لئے تمام تر انتظامات یقینی بنائے گی ، کسی بھی فرد کواسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ انہوںنے بتایا کہ سکیورٹی انتظامات کے پیش نظر ضلع کونسل سے متصل روڈ پر ٹریفک کے متبادل انتظامات کئے جائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات( جی پی آئی)ڈسٹرکٹ مسجد رجسٹریشن کمیٹی نے تینوں تحصیلوں میں 18مساجد اور 12مدارس کی رجسٹریشن کی منظوری دیدی ہے، ایک مسجد اور دو مدارس کی رجسٹریشن کی درخواستوں پر آئندہ اجلاس تک فیصلہ موخر کر دیا گیا ہے، کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر گجرات ظہیر چٹھہ، ڈی او انٹرپرائزز اکرام الحق، ٹی ایم اوز خرم محمود، ملک شفقت،صاحبزادہ سعید شاہ گجراتی، الطاف عباس کاظمی، قاری الطاف الرحمان، قاری عطاالرحمان ، پولیس اور دیگر محکموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس میں مجموعی طور پر 19مساجد کی رجسٹریشن کے کیس پیش کئے ان میں سے 18مساجد کی رجسٹریشن کی درخواست منظور کر لی گئی جبکہ ایک مسجد کی درخواست پر رپورٹس نامکمل تھیں۔ اسی طرح مجوعی طور پر 14مدارس کے کیس پیش کئے گئے ان میں سے 12کی رجسٹریشن کی منظوری دیدی گئی جبکہ دو درخواستیں نا مکمل ہونے پر انکی رجسٹریشن کیلئے مزید کاروائی آئندہ اجلاس تک ملتوی کر دی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ مساجد اور دینی مدارس کی رجسٹریشن حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اس مقصد کیلئے درخواستوں کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔ انہوںنے پولیس، ٹی ایم ایز اور ریونیو ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ مساجد کی رجسٹریشن کی درخواستوں کے حوالے سے محکمانہ کاروائی بلاتاخیر کرکے رپورٹ ڈی سی او آفس کو ارسال کی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات( جی پی آئی)ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ سے موضع ملہو کھوکھر سے تعلق رکھنے والی خواتین کے وفد نے انکے دفتر میں ملاقات کی اور سوئی گیس کے کم پریشر کے حوالے سے درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے خواتین کی درخواست کا فوری نوٹس لیتے ہوئے جنرل مینجر سوئی نادرن گیس گجرات ریجن احسان اللہ بھٹی سے فون پر رابطہ کیا اور انہیں موضع ملہو کھوکھر میں گیس کی فراہمی کے حوالے سے درپیش مسائل کے حل کے لئے فوری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔ ڈی سی او نے وفد کو یقین دلایا کہ علاقہ کو درپیش مسئلہ کے حل کیلئے بھرپور وسائل بروئے کا ر لائے جائیں گے۔ خواتین کے وفد نے مسئلہ پر ہمدردانہ غور اور فوری اقدامات پر ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کا شکریہ ادا کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات( جی پی آئی)وائس چانسلر جامعہ گجرات پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے کہا ہے کہ اداروں کی کامیابی پرخلوص جذبہ تعمیر کی مرہون منت ہے ۔ اداروں کی گذشتہ کارکردگی کا جائزہ مستقبل کا لائحہ عمل متعین کرنے میں سازگار ثابت ہوتا ہے ۔ ہمارا مطمع نظر طلبہ کی فلاح و بہبود اور ان کے پائیدار مستقبل کی نگہبانی ہے۔ جامعہ گجرات کے اساتذہ، طلبہ اور انتظامی ٹیم نے گذشتہ سالوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے بطور مثالی درسگاہ ملکی سطح پر متعارف کروایا ہے ۔ میری تمنا ہے کہ آئندہ سالوں میں بھی ہم سب اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے جامعہ گجرات کو روشن اور شاندار مستقبل سے ہمکنار کریں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جامعہ گجرات کے سٹوڈنٹس سروسز سنٹر اور رجسٹرار آفس کے زیر اہتمام تقریب جائزہ کارکردگی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس تقریب کا بنیادی مقصد جامعہ گجرات کے مختلف شعبہ جات کی گذشتہ کارکردگی کا ایک تفصیلی جائزہ پیش کرتے ہوئے آئندہ کے لیے ایک مفصل حکمت عملی کی پیش بینی تھی۔ اس تقریب میں طلبہ و اساتذہ کی کثیر تعداد کے علاوہ صدور شعبہ جات ، چیئرپرسن، ڈائریکٹروں اور سینئر انتظامیہ کے اراکین نے شرکت کی ۔ رجسٹرار ڈاکٹر طاہر عقیل نے کہا کہ گذشتہ دو سالوں میں ڈاکٹر ضیاء القیوم کی قیادت میں جامعہ گجرات کی کارکردگی میں مثبت اور واضح تبدیلیاں عمل میں آئی ہیں اور جامعہ کا تعلیمی و تدریسی منظر نامہ نئے امکانات سے روشناس ہوا ہے ۔ جامعہ کے اساتذہ سمیت مختلف سٹاف کی مستقل بنیادوں پر تعیناتی عمل میں آئی ہے ۔ مختلف شعبوں میں ہماری ترجیحات ہمارے پائیدار نقطۂ نظر کی عکاس ہیں۔ کوالٹی انہاسمنٹ سیل کی کارکردگی تدریسی نظام کو بہتری کی راہوں پر گامزن کرنے میں کامیاب ہوئی ہے ۔ فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے آغاز کے علاوہ جامعہ گجرات میں ریسرچ پالیسی بھی متعارف کروائی گئی ہے تاکہ تحقیق کے میدان میں حوصلہ افزا نتائج حاصل کیے جا سکیں۔ ڈین ڈاکٹر محمد فہیم ملک نے کہا کہ اساتذہ اپنے طلبہ کے لیے مشعل راہ کی حیثیت رکھتے ہیں۔ بہترین اساتذہ اعلیٰ تدریسی صلاحیتوں کے بل پر طلبہ کو پاکستان کا مایہ ناز سرمایہ بنا سکتے ہیں۔ ڈین ڈاکٹر فریش اللہ یوسفزئی نے کہا کہ اساتذہ کی مناسب حوصلہ افزائی ان کی تدریسی صلاحیتوں میں اضافہ کا باعث بنتی ہے۔ گذشتہ سالوں میں جامعہ کی ریکروٹمنٹ پالیسی میں بہتری آئی ہے ۔ ڈین ڈاکٹر فوزیہ مقصود نے کہا کہ ڈاکٹر ضیاء القیوم کی سرپرستی اور معاونت کی وجہ سے سوشل سائنسز کے مضامین میں تحقیق و ترقی کے نئے در وا ہوئے ہیں۔ ڈین ڈاکٹر ندیم صفوان نے مینجمنٹ سائنسز کے شعبہ جات میں اعداد و شمار کے ذریعے ترقی کے نئے امکانات کا تذکرہ کیا ۔ ڈین ڈاکٹر محمد سلیمان طاہر نے معیاری تعلیم و تدریس اور معیاری تحقیق کو جامعہ گجرات کی ترقی و ترویج کا شاخسانہ قرار دیا ۔ پرنسپل نواز شریف میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال گل نے کہا کہ NSMC نے اپنے قیام کے مختصر عرصہ میں بہترین نتائج کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے میڈیکل کالجوں میں نام کمایا ہے ۔ جامعہ گجرات کے مختلف شعبہ جات کے ڈائریکٹروں ، ڈاکٹر عبدالماجد، محمد یعقوب، صاحبزادہ فیصل خورشید، آصف شریف، محمد عارف چوہدری، ارشد منظور ، شیخ عبدالرشید ، اور تنزیلہ قمر کے علاوہ ایکسپرٹBIC محمد حیدر معراج نے بھی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اپنے شعبہ جات کی دو سالہ کارکردگی کا تفصیلی جائزہ پیش کیا ۔ تقریب میں سٹوڈنٹس سروسز سنٹر کی جانب سے جامعہ گجرات کی گذشتہ کارکردگی پر ایک ڈاکومنٹری دکھائی گئی۔ جبکہ IHRM کی جانب سے ایک کیک کاٹنے کا انتظام بھی کیاگیا۔ ہم نصابی سرگرمیوں میں بہترین کاکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ کو ڈاکٹر ضیاء الیقوم نے اسناد اور شیلڈوں سے نوازا۔ ان طلبہ میں سید ارسلان احمد ، علی حیدر ، ارم ارشد، راشد محمود، قرة العین وسیم ، زنیرہ شفقت، طٰحہ آصف، بلال مبارک، سید برہان الحسن، حافظ محمد بلال ، حسن عبداللہ شہباز، عروج بٹ اور کوآرڈینیٹر غفار محی الدین ، انجینئر نعیم اللہ انمول ، وقاص منظور ڈار اور مظہر عباس شامل تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات( جی پی آئی) ضلع کونسل گجرات کے انتخابات میں ن لیگ سے تعلق رکھنے والے ایک اور چیئرمین یونین کونسل چودھری غلام فرید نے پاکستان مسلم لیگ کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی کی موجودگی میں چودھری غلام فرید چیئرمین یوسی چکوڑی شیرغازی نے یہ اعلان اپنی رہائش گاہ پر بڑے اجتماع میں کیا جس میں ان کے ساتھیوں کے علاوہ پاکستان مسلم لیگ اور پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے چیئرمین اور دیگر اکابرین بھی موجود تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے ان کے فیصلہ کا خیرمقدم اور اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ اب گجرات والوں کا امتحان ہے کہ ایک طرف شرافت و خدمت ہے تو دوسری طرف دھونس، دھاندلی اور دہشت گردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے چیئرمین ازحد محتاط رہیں کیونکہ مخالفین نے ان کے شناختی کارڈ چرانے کیلئے جیب تراش اکٹھے کر لیے ہیں تاکہ وہ پولنگ کے روز اپنا ووٹ کاسٹ نہ کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی حکومت کے دوران اور اپوزیشن میں رہتے ہوئے بھی گجرات اور اہل گجرات کیلئے جو کچھ کیا وہ ایک ریکارڈ ہے جبکہ پچھلے 9سال میں گجرات کو کچھ نہیں دیا گیا بلکہ ہمارے منصوبے بھی روک دئیے گئے، ہمارے ساتھ سیاسی مخالفت کا انتقام گجرات کے عوام سے لیا گیا جبکہ ہم نے بلاامتیاز سب کی خدمت کی۔ قبل ازیں چیئرمین غلام فرید نے کہا کہ خدمت اور شرافت پاکستان مسلم لیگ کے قائدین کا شعار ہے۔ انہوں نے اور چودھری پرویزالٰہی نے باالخصوص اپنی وزارت اعلیٰ کے دوران گجرات کی جو خدمت کی وہ سب کے سامنے ہے کوئی دوسری جماعت یا شخصیت ان کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔ اجتماع میں میاں عمران مسعود سابق صوبائی وزیر، رحمن نصیر مرالہ سابق ایم این اے، چیئرمین چودھری غلام رسول شارق، چیئرمین فیض الحسن شاہ، چیئرمین محمد حنیف چودھری، چودھری محمد افضل سماں، چودھری اعجاز رنیاں، چیئرمین چودھری شرافت، چیئرمین چودھری سیف اللہ، چیئرمین چودھری سلیم گلانوالہ، چیئرمین چودھری یوسف، چودھری مظہر نت، چیئرمین چودھری نزاکت اور طاہر ترکھا بھی شامل تھے۔
۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد( جی پی آئی) نیک صالح والدین اولاد کے لئے انمول تحفہ ہیں۔اولاد کے حق میں ماں کی دعا کو اللہ رب العزت کبھی رد نہیں کرتا۔محبوب خداۖ نے ماں کی تعظیم کرکے امت کی رہنمائی فرمادی۔غوث اعظم نے بعداز وفات والدین کے اولاد پر12 حقوق بیان کئے ہیں ۔ان خیا لات کا اظہارمولانامنیراحمدیوسفی نے محسن میرج ہال کی افتتاحی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرپروفیسرڈاکتر محمدآسف ہزاروی،حاجی محمدیعقوب،حاجی محمدمشتاق،ڈاکٹرمحمدیوسف فاروق،حسن نواز جوندہ، حافظ مشتاق کوکب،محسن مشتاق،قاری سعید احمدارشد،لیاقت علی چشتی ،خواجہ عمر فاروق،خواجہ محمدجمیل،افتخاراحمدبٹ،شیخ محمداقبال،ملک محمدیوسف چاند،نذیراحمدوڑائچ،صلا ح الدین قیصر،ڈاکٹرمحمدرفیق فضل ودسیا سی وسماجی شخصیات سمیت اہل علاقہ کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔انہوں نے کہابیٹا لاکھ جتن کر لے ماں کی ایک مسکراہٹ کا بدلہ نہیںچکا سکتا۔
۔۔۔۔
وزیرآباد( جی پی آئی)اخوت رواداری کاماحول پیداکرناوقت کی اہم ضرورت ہے ،بھائی چارے کی فضاء قائم کرکے ارض پاک کوپر امن وسکون کاگہوارہ بنایا جاسکتا ہے۔ارض پاک سے جڑی اقلیتی اس کی تعمیر وترقی میںاہم رول اداکررہی ہیں۔قائد اعظم نے میرٹ پر اقلیتوںکوکئی اہم عہدے دیئے۔بین امذاہب ہم آہنگی کے پلیٹ فارم سے مسلم ،مسیحوںکویک جان ہوکرملک وقوم کے استحکام کاضامن بننا چا ہئے۔اس کے لئے ہم سب کواپنے اپنے مقام پرکوشش کرنا ہوگی۔ان خیالات کا اظہارپرنسپل پروفیسرڈاکٹرمحمدآصف ہزاروی نے گورنمنٹ مولاناظفر علی خان گریجو ایٹ کالج وزیرآبادمیںکرسمس کے سلسلہ میںمسیحی کمیونٹی سے اظہار یک جہتی کاکیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرصدرپریس کلب افتخاربٹ،ملک محمدیوسف چاند،طاہر علوی،پاسٹرسموئیل خورشید،ایلڈر زشوکت،فادربھورمنگھو،اسحاق بھٹی،عصمت بھٹی،بابو جاوید ،بدرمنیر،ریاض مسیح ،اویس چشتی، سید رضا سلطان،محمدنعیم اشرف،پروفیسرزشیخ الیاس کامران،نذیراحمداعوان،حافظ منیراحمد،لیاقت نذیر،عبد القدوس بٹ،راشد عباس چیمہ،ملک خالد حیات بلوچ،رانا عبد الرشید،عمران رضا نقوی،ابراراکرم،علی حسین شاہ،اکرم بٹ،محمدرزاق کے علاوہ دیگر بھی موجودتھے۔فادر بھورمنگھواورپاسٹرسیموئیل خورشید نے کہا کہ مسلم اورمسیحی دونوںاہل کتاب ہونے اوتانسانیت کے ناطے بھائی بھا ئی ہیںہم ذمہ دارپاکستانی کی حیثیت سے ارض پاک کے دفاع واستحکام کے لئے یک جان ہیں۔تمام مذاہب کے ماننے والوںکواپنی مذہبی سوچ سے باہر نکل کراخوت وبھائی چارے کی بنیادپرایسی کوششیں کرنا ہونگی جس سے ہماری یہ مقدس ارض پاک امن وسکون کامرکز بن جائے اورہمارا اندرونی وبیرونی دشمن ناکام ونامراد ہو۔سماجی رہنماطاہر علوی نے کہا کہ پروفیسرڈاکٹر محمدآصف ہزاروی نے ربیع الاول کے ماہ مبارک میںمسیحی برادری سے یک جہتی کے لئے تقریب کاانعقادکرواکراوران سے باہمی شیروشکرہونے کی جوروایت شروع کی ہے ۔اس سے وزیرآبادمیںجو فضاء ہیداہوئی اسکے اثرات پورے ملک پرپڑیںگے۔تقریب کے اختتام پرپروفیسرڈاکٹرمحمدآصف ہزاروی نے ارض پاک کی سا لمیت اوراستحکام کی خصوصی دعا کرائی۔
۔۔۔۔
وزیرآباد( جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے ایم این اے جسٹس (ر)افتخاراحمدچیمہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)22دسمبر کوضلع کونسل اورمیونسپل کمیٹیوںکے چیئرمینزاوروائس چیئرمینزکے الیکشن میںمسلم لیگ (ن)کے امیدوارہی کامیاب ہونگے۔وہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کے نامزد امیدوارچیئرمین ضلع کونسل مظہر قیوم ناہرااوروائس چیئرمین اعجازاحمدپرویا،رانا عامر نذیرکے اعزازمیںدئے گئے ظہرانہ سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پرمدثر قیوم ناہرا،رانا نذیراحمد،مظہر قیوم ناہرا،میاںمظہر،اعجازاحمدپرویا،رانا عامر نذیر،امتیازاظہر باگڑی،عدنان افضل چٹھہ اورعادل چیمہ ودیگر نے بھی خطاب کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاںمظہراورمدثر قیوم ناہرا نے کہا کہ عوام وزیراعظم میاںمحمدنوازرشریف پراعتمادکرتے ہوئے چیئرمین ضلع کوسنل مظہرقیوم ناہرا،وائس چیئرمین اعجازاحمدپرویااوررانا عامر نذیرکوضلع بھرکے منتخب چیئرمینزبھاری اکثریت سے کامیاب کرائیںگے۔اس موقع پرامیدوار چیئرمین ضلع کونسل مظہر قیوم ناہرا،وائس چیئرمینزاعجازاحمدپرویااوررانا عامر نذیرنے کہا کہ ہم کامیاب ہوکر ضلع بھرکوپنجاب میںایک مثالی ضلع بنائینگے اورعوام کے اعتماد پرپورا اترینگے۔علا قہ میںسڑکوںکاجال بچھا دینگے۔تقریب میںضلع بھرکے چیئرمینز کی بھاری تعدادنے شرکت کی۔
۔۔۔۔
وزیرآباد( جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رکن قومی اسمبلی شوکت منظورچیمہ نے کہا ہے کہ ملک کے روشن مستقبل کے لئے میاںبرادران مصروف عمل ہیںپوری قوم نوازشریف کے ساتھ کھڑی ہے پاکستان کومضبوط ومستحکم اورخودمختارفلاحی ریا ست بنانے کی خاطرایسے ہی محب وطن لیڈرکی ضرورت ہے۔پیپلزپارٹی اورتحریک انصاف ہوش کے ناخن لیںاورملکی ترقی کی راہ میںرکاوٹ نہ ڈالیں۔وہ ای ڈی اوہیلتھ ڈاکٹر الطاف حسین چوہدری کے بیٹے کی شادی کے موقع پرصحافیوںسے گفتگوکررہے تھے۔اس موقع پرعمران رسول بٹ،افتخاراحمدبٹ کونسلر،الطاف احمدہاشمی،صابر حسین بٹ،طاہر جاوید مٹھو،وقاص خالد ہاشمی ودیگربھی موجودتھے۔انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کی حکومت ملک میںتعمیروترقی کے جال بچھا رہی ہے اوراسی بناء پربلدیاتی الیکشن کے آخری مرحلے میں22دسمبر کاسورج مسلم لیگ (ن)کی کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہوگااورامیدوارچیئرمین میونسپل کمیٹی وزیرآبادبابو شعیب ادریس اوروائس چیئرمین ارسلان بلوچ بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے۔
۔۔۔۔
وزیرآباد( جی پی آئی)تحریک انصاف کے رہنماوامیدوار قومی اسمبلی محمداحمدچٹھہ نے کہا ہے کہ ملک کی سلامتی اوربقاء کے لئے کرپشن کاخاتمہ ضروری ہے۔کرپشن کرنے والے قوم کے سامنے ننگے ہوچکے۔وسیع تر قومی مفادمیںہرکرپٹ شخص کااحتساب ہونا چا ہئے۔حکمرانوںکی لوٹ کھسوٹ اورغلط پالیسیوںکی وجہ سے آج ملکی مسائل میںبے پناء اضافہ ہوا۔انشاء اللہ پی ٹی آئی عمران خاںکی قیادت میںاقتدارمیںآکرپاکستان کوترقی کی راہ پرگامزن کرے گی۔وہ جماعت اسلا می یوتھ سپورٹس کے سیکرٹری وڈائریکٹر دارارقم سکولزمحمدفاروق مرزاکی ہمشیرہ کی شادی کے موقع پر صحافیوںسے گفتگوکررہے تھے۔اس موقع پرضلعی امیرجماعت اسلا می ڈاکٹر محمدعبید اللہ گوھر،ضلعی سیکرٹری وسیم شاہد اولکھ،شیعہ علماء کونسل کے سوبائی رہنمامرزا تقی علی،سیکرٹری جنرل پریس کلب صابر حسین بٹ،زمان حیدرچیمہ،ذبیع اللہ ملک،مرزا عباس علی،لکی بٹ،عرفان کھوکھر،افضال بٹ،رانا عامر شہزاد،سیدتائیدمنظور سمیت معززین علا قہ ،منتخب نمائندوںسمیت سیاسی وسماجی تنظیموںکے عہدیداران کی کثیر تعدادموجودتھی۔انہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی عام آدمی کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے۔مسلم لیگ (ن)نے ملکی وسائل پر قبضہ کررکھا ہے ادارے اسکے ہاتھوںیرغمال ہیں۔ملک کواندھیروںکی جانب دھکیل دیا گیا ہے۔کرپٹ اورمفادپرست لوگوںکے خاتمے تک پاکستان ترقی نہیںکرسکتا۔ہم عوامی قوت سے ظالم حکمرانوںکوکیفر کردارتک پہنچائینگے۔
۔۔۔۔
وزیرآباد( جی پی آئی)وزیرآبادکا چیئرمین دیانت وامانت کاپاسدار ،شہریوںکی امنگوںکاعملی ترجمان ومحافظ ہوگا جبکہ قبضہ گروپ اورلوٹ مارکی سیاست کرنے والوںکو22دسمبرکوشکست کاسامناکرنے پڑے گا۔یہ بات انجمن اصلا ح اخلاق عامہ کے جنرل سیکرٹری عبد الکریم بٹ نے کونسلرزکے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوںنے کہا کہ جماعتی سیاست سے بالاترہوکرشہر کی ترقی وفلا ح پرکونسلرزتوجہ دیںاوربابو شعیب ادریس شرفاء اورراست بازلوگوںکی دعائوںسے غیر معمولی اکثریت سے کامیاب بلدیہ وزیرآبادکے چیئرمین منتخب ہونگے۔انہوںنے کہا کہ وزیرآبادمیںبعض لوگ برسراقتدارجماعت میںاس وجہ سے شامل ہوئے ہیںکہ انہوںنے ناتواںاورکمزورلوگوںکی پراپرٹی کوہڑپ کرنا ہوتا ہے اورایسے لوگوںسے شہری دل سے نفرت کرتے ہیںجس کا اعلان 22دسمبرکوہوگا۔
۔۔۔۔
وزیرآباد( جی پی آئی)النورویلفیئر سوسائٹی کاتعزیتی اجلاس زیر صدارت ڈاکٹرسید رضا سلطان منعقد ہوا۔اجلاس میںڈاکٹر طاہر زیدی،سید شبیہ الحسن،سید علی رضا،سید وجاہت رضا،سید شفاعت رضا،سید سعادت رضا،سیف اللہ بٹ،صدر پریس کلب افتخاراحمدبٹ،محمداشرف نثار،محمدارشد روحانی،محمدشبیر چوہان،ڈاکٹر نسیم ہزاروی ودیگر نے بھی شرکت کرتے ہوئے سنیئراخبار فروش سید ظفر عباس نقوی کے بھائی سید محمدعباس نقوی الائید بینک والے کی ناگہانی وفات پراظہارتعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے لئے بلندی درجات اورلواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی
۔۔۔۔
وزیرآباد( جی پی آئی) محکمہ آبپاشی پنجاب کے ملازمین کی تنظیم پاکستان اریگیشن ایمپلا ئزپاوریونین (سی بی اے) نے مرکزی صدرعتیق الرحمن خان کی زیرقیادت میں ہیڈخانکی ڈویژن فیصل آباد زون میں احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا دیا۔جس میں ہزاروں ملازمین نے EXNہیڈ خانکی غلام رسول اور چیف انجینئیرفیصل آباد شیخ نوازکے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی اور ہیڈ خانکی آفس EXNہیڈ خانکی غلام رسول کے دفاترکی تالا بندی بھی کی گئی۔احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدرعتیق الرحمن خان نے کہا کہ چیف انجینئیرفیصل آباد شیخ محمد نواز کی دوغلی پالیسی اورمحکمہ اریگیشن میں بھرتی پر اسیس مکمل انٹرویو ز ارکمیٹی کے دستخط کے باوجود ملازمین کے بچو ں کوآڈر نہ دینااورپنی ھٹ دھرمی پر قائم رہنے کے خلاف اور شیخ محمدنوازاورEXNغلام رسول کی ملی بھگت اورسپریٹنڈنٹ فیصل آبادنے دربارہ اعلیٰ افسران کی منظوری کے بغیراشہار جاری کردیا اوروہ اشتہار بھی جلدبازی میں غلط شائع ہوا۔جس کے خلاف ملازمین میں شدید غم و غصہ پایاجاتاہے۔مظاہرین نے کہا کہ جب پہلے کمیٹی نے دستخط کرکے فائنل لسٹ جاری کردی تھی تو اس کے بعد اشتہار دینا قانون کی خلاف ورزی اوراپنی من مانی ہے۔عتیق الرحمن خان نے مزید کہا کے ہم وزیراعلیٰ پنجاب میاںمحمدشہباز شریف ، چیف سیکرٹری پنجاب،سیکرٹری پنجاب اورمحکمہ آبپاشی کے اعلیٰ آفیسران اورDCOگوجرنوالہ سے پر زور مطالبہ کیاہے کہ جن ملازمین کے انٹرویوز مکمل ہو چکے ہیں اورفائنل لسٹ جاری ہو چکی ہے۔XCNہیڈ خانکی غلام رسول کوآرڈز دینے کا پابند کیا جائے اورجونیا اشتہار دیاگیااس کو واپس لیاجائے ۔اگرXCNخانکی غلام رسول نے آرڈرنہ جاری کئے تو مظاہرین احتجاج اورمحکمہ آبپاشی کامکمل نظام جام کردیں گے جس کی تمام ذمہ داری XCNغلام رسول اورشیخ محمدنواز پر ہوگی۔یہ بات بھی اہم ہے کہ جب سے انجینئیرشیخ محمد نوازنے ذمہ داری سنمبھالی ہے۔فیصل آباد وزن میں ملازمین کو حق ملنے کی بجائے ان کو ان کے حق سے محروم رکھا جارہاہے۔جس کی تما م ذمہ داری چیف انجینئیرشیخ محمد نوازپر ہے ،جو آفیسر ان اس کے حکم کو نہیں مانتے اوراپنی من مرضی اورقانون کے خلاف کام کررہے ہیں۔مظاہرین نے حکومت سے پرزوراپیل کی ہے کہ ہیڈ خانکی کے ملازمین کا معاملہ حل کیاجائے اورمقامی MNAاورMPAکو بھی اپنا کرداراداکرنے کاکہاہے۔اگر ہمارے مطالبات پورے نہ کئے گئے تو آئندہ کا لائحہ عمل بھی طے کیا جائے گا
۔۔۔۔
وزیرآباد( جی پی آئی)تحریک انصاف کی تمام سازشیں دم توڑ گئیں۔ ہر مرحلہ پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔عمران خاں اقتدارحاصل کرنے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں۔اقتدار کی ہوس نے تحریک انصاف کے سربراہ کو اندھا کررکھا ہے۔ وہ غیر ملکی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگی رہنمائوں حاجی تصور صدیق اور حاجی تسلیم مغل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آئنی مدت پوری کرے گی۔ مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں ترقیاتی کام بڑی تیزی سے حل ہوئے ہیں اور عوام کے دیرینہ مسائل انکی دہلیز پر حل ہو رہے ہیں۔مخالفین کو برداشت ہی نہیں ہو رہا کہ ن لیگ ۔۔۔۔
وزیرآباد( جی پی آئی) کیپٹن (ر)محمد صفدر اعوان ،مریم نواز شریف اور علی زاہد کی جانب سے مسلم لیگ ن یوتھ ونگ سوشل میڈیا ٹیم اوور سیز کا قیام بڑٰی اہمیت کا حامل ہے علی افضل کلیار پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ جاپان کے میڈیا ایڈوائزر منتخب ہوئے۔نومنتخب میڈیا ایڈوائزر علی افضل کلیار نے نو منتخب پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ اوورسیز کی سوشل میڈیا ٹیم کومبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں قائد یوتھ ونگ کیپٹن (ر) محمد صفدر اعوان، مریم نواز شریف اور علی زاہد خاں چیف آرگنائزر یوتھ ونگ (ن) اوور سیز کامشکور ہوں جنہوں نے مجھے سوشل میڈیا ٹیم کے لئے منتخب کیا۔انہون نے کہا کہ میں پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے لئے سوشل میڈیا پر خدمات سر انجام دیتا رہوں گا۔
۔۔۔۔
وزیرآباد( جی پی آئی)کرسمس کے سلسلہ میں وزیر آباد میں سستا بازار لگوانے پر ہم ڈی سی او گوجرانوالہ، اسسٹنٹ کمشنر وزیر آباد محمد انور بریار، اور ٹی ایم او کے شکر گذار ہیں جنہوں نے مسیحی برادری کی سہولت کے لئے وزیر آباد میں سستا بازار ٢٢ دسمبر سے24دسمبر تک لگوانے میں اہم کردار ادا کیا تاکہ ہر امیر اور غریب آدمی سستے بازار سے اپنی ضروریات کی تمام روز مرہ میں استعمال ہونے اشیاء سستے داموں خرید سکیں۔اور کرسمس کا تہوار خوشی سے منا سکیں۔ ان خیالات کا اظہار کرسچن کالونی وزیر آباد میں مسیحی برادری کے دویژنل صدر نعیم بھٹی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ینگ تھنکرز اقلیتی ونگ کے مرکزی صدر اقبال سردار، عبد الستار سندھو، پادری ولسن مسیح، پادری تموجن، روفن کھوکھر، اشفاق سہوترا، پرویز مسیح، ڈاکٹر ارشد مٹو، سیمسن راحیل پہلوان ،مون جان اور دیگر نے بھی سستا بازارلگنے پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور( جی پی آئی) عالمی انجمن خدام الدین کے مرکزی امیرو جے یو آئی س کے مرکزی سرپرست اعلیٰ مولانا محمد اجمل قادری نے برما اور حلب میں ہونے والے مظالم پر عالمی برادری کیوں گونگی بہری ہو گئی ہے،سلم حکمرانوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، عالمی انجمن خدام الدین حلب اور شام برما میں مسلمانوں پر ہونے والے ظلم کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کرے گی جس کا آغاز جمعہ 23دسمبر سے ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی انجمن خدام الدین کے ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مفتی احمد علی ثانی بھی موجود تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ برما اور حلب میں بدترین مظالم ہو رہے ہیں لیکن عالمی ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں بدقسمتی سے اسلامی ممالک نے بھی خاموشی اختیار کر رکھی ہے انہوں نے کہاکہ ان مظالم کو رکوانے کے لئے مسلم ممالک کو اپنی ذمے داریاں پوری کر نی چاہیںانہوں نے کہا کہ برما اورحلب میں مظالم کی انتہا ء ہو چکی ہے۔
۔۔۔۔۔
لاہور( جی پی آئی)سماجی تنظیم”اخوت” کے زیر اہتمام کرسمس کے موقع پرسینٹرل کیتھیڈرل چرچ،وارث روڈ لاہور میں وزیرِاعلیٰ خود روزگار سکیم کے تحت کرسچن کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے402افراد میں تقریباًایک کروڑ کے قرضے تقسیم کرنے اور کرسمس کیک کاٹنے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔تقریب کے مہمانِ خصوصی وفاقی وزیر سینیٹر کامران مائیکل اور بشپ ریورنڈ ڈاکٹر آزاد مارشل تھے جبکہ تقریب کی صدارت اخوت کے چیئرمین ڈاکٹر امجد ثاقب نے کی۔ سمیوئل یوسف’مائیکل ایبل’علیم ایمیونل’وکٹر جان پال’ شاہد اے ضیائ’غلام نبی(پنجاب سمال انڈسٹری)ڈاکٹر الطاف اورروبی ہاشم کے علاوہ طلباء اور سول سو سائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر امجد ثاقب نے کہا کہ اخوت 16 سال سے ایسے لوگوں کیلئیکام کر رہا ہے جن کو کوئی کندھا دینے والا نہیں۔اخوت کا بنیادی تصور یہ ہے کہ مل جل کر ایسی دنیا تعمیر کی جائے جہاں ہر کسی کو عزت و آبرو سے زندہ رہنے کا موقع مل سکے اور ایسا معاشرہ قائم کیا جائے جہاں ہر ایک کو آگے بڑھنے موقع مل سکے ۔انہوں نے کہا کہبین المذاہب ہم آہنگی ہی اخوت کا بنیادی مقصد ہے ۔اخوت امن کے اس پیغام کو معاشرے میں عام کرنے میں کوشاں ہیں۔ہمارے اکٹھے ہونے کا مقصد مسلمانوں اور مسیحوں میں پیار محبت کو پروان چڑھانا ہے۔ہم ملک بھر کے تمام مذاہب میں باہمی رواداری’امن’ خوشحالی اوراستحکام کیلئے دعا گو ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر آپ اچھے معاشرے کی تشکیل چاہتے ہیں تو ایسے لوگوں کو ڈھونڈو جن کو کوئی کندھا دینے والا نہیں’ اخوت نے17لاکھ ایسے گھرانوں کو ڈھونڈھا جو عزت نفس رکھنے والے تھے اور انہیں33 ارب روپے کا قرض حسنہ دیااور تمام افراد کو ذاتی استحقاق کی بنا پر منتخب کیا جبکہ10 ارب روپے کا انڈوومنٹ فنڈ بھی قائم کیا ہے۔ وفاقی وزیر سینیٹر کامران مائیکل نے کہا کہ حکومت ڈاکٹر امجد ثاقب کی مشکور ہے جنہوں نے محنت ‘خلوص اور پیار سے وزیر اعلیٰ کے پروگرام خودروزگار سکیم کو اس انداز سے چلایا ہے کہ اس کی مثال نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر امجد ثاقب نا ممکن کو ممکن کر دکھایا ہے کہ لوگ کہتے تھے کہ بغیر سود کے کاروبار نہیں چلایا جا سکتا اور لون نہیں دیا جا سکتا مگر اخوت نے نہ صرف کر دکھایا بلکہ بڑی خوبصورتی اس کو کامیابی کی جانب گامزن بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ سود بہت بڑی لعنت ہے اور انسان کو انسان سے جدا کر دیتا ہے اس لئے اسے حرام قرار دیا گیا ہے’ اس دور میں بلاسود قرضے دینا کوئی چھوٹی بات نہیں اور اخوت کی ان کاموں کی تعریف نہ صرف عوام بلکہ حکومت بھی کر رہی ہے جس کا منہ بولتا ثبوت یہ ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے خود روزگار سکیم کو اخوت کے سپرد کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اخوت جس طرح دکھی انسانیت کا دکھ بانٹ رہی ہے وہ قابل تحسین ہے اور ایک ایسا پیڑ ہے جس کی چھائوں میں بلاتفریق رنگ و نسل و مذہب سب بیٹھ رہے ہیں۔اس موقع پر بشپ ریورنڈ ڈاکٹر آزاد مارشل نے کہا کہ پاکستان کے تمام مسیحی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ہم ایک دوسرے کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور معاشرے کے تمام مکاتب فکر کر درمیان ہم آہنگی اور بھائی چارے کی فضاء کیلئے مل جل کرکو شاں رہنے کا عزم کرتے ہیں۔اخوت سے قرضہ لینے والی خاتون وکٹوریہ نے بتایا کہ اخوت کی بدولت وہ اپنے کنبے کا آسراء بنی ہوئی ہے اور اب اس کا لینے والا ہاتھ دینے والا ہاتھ بن چکا ہے۔تقریب کے آخر میں کرسمس کا کیک کاٹا گیا اور حسین حیدر نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور ( جی پی آئی) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر حقیقی معنوںمیں عملد رآمد ہونا ضروری ہے، جس کے ذمہ دار صرف وفاقی وزیر داخلہ ہی نہیں، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور صوبائی حکومتیں بھی ہیں۔دہشت گرد تنظیموں کے خلاف آپریشن پر قومی اتفاق رائے موجود ہے۔ ہم تو متعدد بار مطالبہ کرچکے ہیں کہ کسی کالعدم تنظیم کو پرامن مسلک اہل سنت کا نام استعمال کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔ ہمارے اکابرین نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لئے دن رات محنت کرکے متحارب گروہوں کو ایک میز پر لانے میں اہم کردار ادا کیا،انہیں بدنام نہ کیا جائے ۔کارکنوں سے گفتگو میںپیر اعجا ز ہاشمی نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہ ہونے کا ذمہ دار صرف وزیر داخلہ نہیں، استعفے مانگنے کا فیشن ختم ہونا چاہیے۔سول حکومت کو کام کرنے دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ نے نادراسے جعلی شناختی کارڈز بنوانے کے سکینڈل کو بے نقاب کرنے جیسے اچھے اقدامات کئے ، جنہیں عوام نے سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ محمود اچکزئی اور مولانا خان محمد شیرانی بعض اوقات ملکی سلامتی اور قومی وحدت کے خلاف بیانات دیتے ہیں، انہیں سنجیدگی سے نہیں لینا چاہیے، اس کی وجوہات اور ان کے مسائل کا ہر کسی کو علم ہے۔پیر اعجا ز ہاشمی نے اتحاد و وحدت پر زوردیتے ہوئے کہا ہے کہ ذات گرامی پیغمبر ہمارے لئے نمونہ عمل ہے۔ امت واحدہ بننے کے لئے حج کے دوران کا جو ش و جذبہ اور اتحاد ہونا چاہیئے، تحریک پاکستان میں تمام مکاتب فکرکے اکابرین شامل تھے، کفر و شرک کے نعرے بند کئے بغیر قومی وحدت کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔حیرت ہوتی ہے کہ نظریہ پاکستان کے مخالف حکومت میں اور قربانی دینے والے باہر ہیں۔
۔۔۔۔۔۔
جڑانوالہ( جی پی آئی)ملت اسلامیہ کے لئے اسوۂ رسول ۖ ہی مشعل راہ ہے ۔ ملک و قوم سیرت النبی ۖ سے ہر سطح اور ہر شعبہ میں راہنمائی حاصل کر سکتے ہیں ۔رسول اعظم ۖ کی سیرتِ طیبہ میں ہی کامیابی اور سنتِ رسول ۖ پر عمل پیرا ہو کر ہی ہم دنیا کو مسخر کر سکتے ہیں ۔نبی کریم ۖ نے ہر رشتے ، طبقے اور فرد کے حقوق و فرائض متعین کئیے ۔ عورتوں کو عزت عطا فرمائی، غلام و آقا کا تصور ختم کیا ۔خود انحصاری اور اعتماد کی فضا قائم کر کے عرب کے بدو افراد کو قوموںکی امامت کے قابل بنایا ۔آج پھر پاکستان میں اُسی اسلامی تشخص کو اجاگر کر کے پوری قوم کو سنتِ نبوی ۖ کا پیکر بنا کر ترقی کی منازل کی طرف گامزن ہونے کی ضرورت ہے ۔باہمی انتشار ، عرب و عجم کا تصور اور قوم و قبیلوں کا تفاخر ہماری پستی کی علامت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی ناظم اعلیٰ تحریک اویسیہ پاکستان علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی نے حاجی محمد صادق نقشبندی اور انجمن غلامان مصطفےٰ اڈا ماچھی جڑانوالہ میں جشن میلاد مصطفےٰ ۖ کانفرنسز سے خطا ب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوںنے کہا کہ ملک و قوم میں فرقہ واریت کی دلدل میں دھکیلنے والے ملک و قوم کے دشمن ہیں ۔ملتِ اسلامیہ کا ایک خدا ،ایک رسول ،ایک قرآن اور ایک دستور حیات ہے ۔آج قوم کو بھی ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونے کی ضرورت ہے ۔رسول اعظم ۖ نے افراد ملت کی تربیت کر کے عظیم قوم بنایا ۔اسوۂ رسول ۖ کسی طبقہ ،قوم یا قبیلہ کے لئے نہیں بلکہ کائنات ارضی کے لئے نمونہ ہے ۔اسی پاکیزہ سیرت سے راہنمائی حاصل کر کے عرب کے بدودنیا کے رہبر بن گئے ۔ جھگڑنے والے محبتوں کے سفیر اور دولت پہ مغرور ،در رسول ۖ کے فقیر بن گئے ۔حضور اکرم ۖ نے فرد سے لے کر قوم و ملت کی تربیت و اصلاح کا جامع پلان عطا فرمایا ۔موجودہ دور میں اصلاح معاشرہ کی اشد ضرورت ہے ۔معاشرے میں بگاڑ سے ہی دہشت گردی، لاقانونیت، فرقہ بندی اور چور بازاری جنم لیتی ہے ۔اس موقعہ پر چوہدری محمد یعقوب اویسی ایڈووکیٹ ،پیر سید افضال حسین شاہ محمدی سیفی،قاری عابد حسین ،قاری محمد ارشد اویسی،حافظ محمد عرفان اسلام اویسی،محمد عاصم بشیر اویسی،صوفی شوکت علی اویسی،حاجی محمد ریاض ،حافظ محمد وقاص ،محمد محسن اویسی اور دیگر نے بھی خطاب وہدیہ نعت پیش کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور( جی پی آئی)بڑھتی ہوئی انتہاء پسندی اور دہشت گردی کیلئے تمام مذاہب کے قائدین کو غور و فکر کرنا ہو گا ۔ شام ، عراق ، فلسطین اور کشمیر کی عوام پر ہونے والے مظالم کا جب تک حل نہیں نکالا جاتا ، انتہاء پسندی اور دہشت گردی کا خاتمہ ممکن نہیں ہے ۔ روس کے سفیر کا قتل اور جرمنی میں ہونے والا واقعہ اس بات کی نشاندہی کر رہا ہے کہ عالمی قوتوں کو ریاستی اور گروہی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سنجیدہ ہونا ہو گا۔ اسلام کا انتہاء پسندی اور دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ا سلام کسی بھی بے گناہ کے قتل کو پوری انسانیت کا قتل قرار دیتا ہے۔ یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی ،مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی ، مولانا ایوب صفدر، مولانا عبد الکریم ندیم ، مولانا عبد الحمید وٹو ، مولانا اسداللہ فاروق نے اپنے ایک بیان میں کہی ۔ا نہوں نے کہا کہ دنیا میں ہونے والے مختلف دہشت گردی کے واقعات اس بات کو واضح کر رہے ہیں کہ عالمی دنیا انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے میں ناکام ہو رہی ہے ۔ جب تک تمام مذاہب کے قائدین اور عالمی قوتیں مل بیٹھ کر دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے اسباب کے خاتمے کی طرف توجہ نہیں دیتے اس وقت تک انتہاء پسندی اور دہشت گردی کا خاتمہ ممکن نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حلب اور عراق کے مختلف شہروں میں ہونے والی دہشت گردی کو روکنے کیلئے عالمی دنیا مکمل طور پر ناکام رہی ۔ جرمنی اور ترکی میں ہونے والے واقعے کو حلب میں ہونے والے ظلم کے ساتھ دیکھا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان علماء کونسل نے ہمیشہ انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کی ہے اور ہم فلسطین سے کشمیر تک اور شام سے یمن تک ہونے والے حادثات کا حل مکالمہ اور مذاکرات میں سمجھتے ہیں۔

۔۔۔
لاہور( جی پی آئی)قائد ملت جعفریہ پاکستان اور اسلامی تحریک کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ عالم اسلام میں آئے روز نئے مسائل جنم لے رہے ہیں ، مگر او آئی سی کا کہیں کوئی کردار نظر نہیں آرہا۔ اسے فعال بنایا جائے،پورا عالم اسلام اضطراب کی کیفیت سے دوچار ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ علامہ ساجد نقوی نے کہاکہ ظلم جہاں بھی ہو وہ قابل مذمت ہے، اسلامی ممالک میں جاری بدامنی، ظلم و تشدد روکنا ضروری ہے کیونکہ یہ ظلم و جبر جس بھی جانب سے کیاگیا، جو قوتیں بھی اس کے پیچھے کارفرما ہیں یا جو بھی اس کا محرک ہے اس کو روکنے کی جدجہد ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ برما اورحلب سمیت ظلم و زیادتی جہاں بھی ہو قابل مذمت ہے،اسلامی ممالک میں بیرونی مداخلت کے خاتمے کیلئے او آئی سی کو غیر جانبدارنہ کردار ادا کرنا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ او آئی سی کواپنی ذمہ داریوں کومدنظر رکھتے ہوئے مسائل کے حل کیلئے آگے آنا ہوگا، مسلم امہ کو اپنے مسائل خود ہی حل کرنا ہونگے۔ اگر واقعی مسلم حکمران یا ذمہ داران اسلامی دنیا میں پائیدار امن کے چاہتے ہیں تو پھر اختلافات بھلا کر اوآئی سی کو دوبارہ متحرک اور فعال بنائیں کیونکہ بیرونی مداخلت باہمی مشاورت اور اتحاد کے بغیر ختم نہیں کی جاسکتی۔ قائد ملت جعفریہ نے کہا کہ حالیہ صورتحال کا فائدہ صرف اسلام دشمن قوتیں اٹھا رہی ہیں۔ اسلام انسانیت، امن و بھائی چارے اور امن کا دین ہے ، انہی اصولوں کی بنیاد پر ایک دوسرے کی رائے کا احترام کرتے ہوئے اسلامی دنیا میں امن کا قیام ممکن بنایا جاسکتاہے۔انہوں نے کہا کہ باہمی تنازعات کے پرامن حل کیلئے او آئی سی معرض وجود میں آئی تھی، اسے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ، پورا عالم اسلام اضطراب کی کیفیت سے دوچار ہے ، ظلم وتشدد اور خون ہرطرف نظر آرہاہے مگر باہمی تنازعات کے حل کے مشترکہ پلیٹ فارم (اوآئی سی) کا کردار کہیں نظر نہیں آرہا۔
۔۔۔۔۔۔۔
لاہور( جی پی آئی) جماعت اہلحدیث پنجاب کے امیر حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی نے کہا کہ حلب،برما اور شام وکشمیر میں مسلمانوں کے خون بہا نے کی انتہا ء کر دی گئی ہے، مسلم حکمران مظلوم مسلمانوں کی مدد کے لئے آگے بڑھیں اور اپنے فیصلے کسی دوسرے سے کرانے کے بجائے خود کرے انھیں سلامتی کونسل یا یو این او سے کوئی خیر کی توقع نہیں رکھنی چاہیے۔گذشتہ روز جماعت کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جمعہ 23دسمبر کو جماعت اہلحدیث برما اور حلب میں بدترین مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرے گی۔انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کا اتحاد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ تمام مسلم ممالک کو ایک دوسرے کا دست و بازو بن کر عالم اسلام کے خلاف ہونے والی سازشوں کا منہ توڑ جواب دینا ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی (20دسمبر2016)تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ اس وقت ملکی صورتحال نہایت تشویشناک ہے نواز حکومت نے عوام کو ریکارڈ قرضوں میں جکڑ دیا ہے ،اس کے باوجود حکومت اپنے شاہی اخراجات میں کمی لانے کو تیار نہیں ہے ، سارا حکومتی نظام بڑے لوگوں اور پیسے والوں کے لیے ہے، اربوں روپے کہ فنڈ جب عوام کی فلاح وبہبود پر خرچ نہیں ہوتے تو یہ سارا پیسہ جاتا کہاں ہے؟ اس کے علاوہ ان لوگوں نے اپنے وزیروں مشیروں کو لوٹ کھسوٹ کرنے کی مکمل اجازت دے رکھی ہے ،عادل ہاوس سے جاری بیان میں حلیم عادل شیخ کاکہنا تھا کہ شریف برادران نے اپنے ساڑھے تین سالوں میں کرپشن کے علمبرداروں کا ایک ایسا حلقہ قائم کرلیاہے جس کے زریعے وہ اپنا اگلا الیکشن جیتنے کا ارادہ رکھتے ہیں یہ ہی وجہ ہے عوام کا ملک میں سیاسی اداروں پر عدم اعتماد کم ہے اور عوام حکومت سے نالاں ہیں۔انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت خصوصاً لاہور میں سڑکیں اور پارک،بسیں چلانے کے لیے چین سے خوب قرضے لے رہی ہے جن کی شرح سود اور دیگر شرائط کو ایک دہشت گرد کی اطلاع دینے والی کی طرح صیفہ راز میں رکھا جارہاہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت اپنی عیاریوں پر اتر آئی ہے مگر شیاطین کے شر کا وقت بھی ختم ہونے والا ہے کیونکہ چیئرمین عمران خان کرپشن کے خاتمے کے معاملے میں کسی کی بھی بات سننے کو تیار نہیں ہیں وہ ہر حال میں ملوث افراد کو سزا دلوانا چاہتے ہیں اور اس وقت شریف برادران یہ بھی جانتے ہیں اس ملک کی عوام عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ جب تک نوازحکومت قائم ہے خاندان شریفہ کی جانب سے کرپشن اور اقرباء کادور بھی چلتارہے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
سوات( جی پی آئی)منشیات سے پاک سوات کمپین میں بھاری مقدار میں ہیروین،آفیوم،چرس اور شراب برآمدڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عباس مجید خان مجید مروت کے ہدایت پر ضلع سوات بھر میں منشیات کیخلاف گرینڈ کیا گیا ،جسمیں تہیہ کیاگیا کہ سوات کو منشیات سے پاک کیا جائیگا،پچھلے ایک ہفتہ کے دوران آفیوم4کلو،ہیروین700گرام،چرس 53کلو،شراب300لیٹر برآمد کرکے 45سے ذائد منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا،ڈی پی او سوات نے ضلع بھر کے تمام ایس ڈی پی اوزاور ایس ایچ اوز کو ہدایت دی کہ منشیات فروشوں کیخلاف اپریشن جاری رکھئے،اپریشن میں کسی کے ساتھ رعایت نہیں کیجائیگی۔
۔ْ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوات( جی پی آئی)سوات سے تعلق رکھنے والے مختلف گاڑیوں کے ڈرائیورز نے کہاہے کہ ایم وی ای سوات اور انکے دفتر کا عملہ انتہائی مخلص اور ایماندار لوگوں پر مشتمل ہیں ،گاڑیوں کی فٹنس سمیت دیگر معاملات میں بھی قانون کے مطابق فیس لیتے ہیں ،گزشتہ روز بعض حلقوں نے غلط فہمی پھیلانے کی کوشش کہ جس پر تشویش ہے ،مختلف نوعیت کے گاڑیوں کیلئے الگ الگ سرکاری فیس مقررہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز مینگورہ کے پیپلز چو ک میں رکشہ یونین کے صدر گل رحمن کے قیادت میں ایم وی ای سوات اور انکے عملے کے حق میں مظاہرے کے دوران سوات سے تعلق رکھنے والے ڈرائیو روں نے انہوںنے کہاکہ بعض حلقوں کے جانب سے غلط فہمیاں پھیلائی جارہی ہے جو حقائق کے منافی ہے اس موقع پر رکشہ یونین کے صدر گل رحمن ،جنرل کونسلر موسی محمد ،یوتھ کونسلر پیر اعجاز الحق ،چئیر مین جہانزیب ،شیر بہادر ،حبیب اللہ اور دیگر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ ایم وی ای محمد اکرام مخلص اور ایماندار افیسر ہے جس نے سوات میں تعیناتی کے دوران بلاتفریق کام کیا اور کسی کے ساتھ زیادتی نہیں کی انہوںنے کہاکہ ہم رکشہ یونین سے وابستہ ہے اور ہمیں اندازہ ہے کہ مختلف گاڑیوں کے فٹنس فیس بھی مختلف ہی ہوتی ہے اور جن گاڑیوں کی فٹنس سرٹیفیکیٹ کی ضرورت ہو اسے کے مطابق فیس بینک چالان کے ذریعے جمع کی جاتی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوات( جی پی آئی)سوات رکشہ ڈرائیو یونین کے سابقہ جنرل سیکرٹری حبیب اللہ نے کہاہے کہ میں نے اج سے چھ ماہ پہلے سوات رکشہ یونین کے عہدے سے استعفی دیا ہے ،جس کے بعد میرا سوات رکشہ ڈرائیو ر یونین سے کوئی تعلق نہیں ،سٹیکرز اور دیگر دستاویزات پہ میرا نام استعمال کیا جارہاہے جو سراسر غیرقانونی عمل ہے ،تمام دستاویزات سے میرا نام ہٹایا جائے بصورت دیگر قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتا ہوں ،استعفی ذاتی مصروفیات کے بناء پر پیش کیا تھا ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز اخبار ی نمائندو ںسے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ اج سے چھ ماہ قبل لیبر یونین افس میں اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کیلئے درخواست جمع کرائی ہے جس کے بعد سوات رکشہ ڈرائیو ر یونین سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔