گجرات (جی پی آئی) ممتاز عالم دین صاحبزادہ پیر غلام بشیر نقشبندی نے کہاہے کہ معراج مصطفےٰ ۖ عروج انسانیت کا بے مثل مظہر ہے ۔معراج مصطفےٰ ۖ سے پروازِ عبدیت کا اظہار ہوا ۔ارکانِ اسلام میں نمازوہ عظیم تحفۂ معراج ہے جو تا قیامت عروجِ محمدی ۖ کے ترانے الاپتا رہے گا۔ آج بھی اگر انسان حقیقی عبدیت سے روشناس ہو کر لذتِ معراج حاصل کرنا چاہتا ہے تو نماز کی پابندی کرے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ شب جامع مسجد صدیق اکبر میںمنعقدہ محفل معراج النبیۖ ،وجشن درود شریف سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلم اُمّہ کی فلاح عظمتِ رسول ۖ کی پاسبانی میں ہے ۔معراج النبی ۖ کا تصدیق کرنے والا سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ بنتا ہے اور انکاری ابو جہل لعین بنتا ہے ۔ انکارِ عظمتِ رسول ۖ کرنے والے سمجھ جائیں شانِ رسالت ۖ عقلِ انسانی سے وراء ہے ۔معجزۂ معراج النبی ۖ محب و محبوب کے درمیان راز و نیاز کا اظہار ہے ۔عاشقانِ رسول ۖ تا حشر جشن معراج و میلاد مناکر محبتِ رسول ۖ کے چراغ انسانیت کے دلوں میں روشن کرتے رہیں گے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ضلع گجرات میں مزدوروں کے حقوق کی علمبردار تنظیم APFUTUکے دفتر میں چوری کی واردات ہزاروں روپے کا جرنیٹر ، قیمتی کاغذات چرا لیے گئے ۔ پولیس کاروائی سے گریزاں ۔ پولیس کا درخواست وصول کرنے سے بھی انکار ، تفصیلات کے مطابق آل پاکستان فیڈریشن آف یونائٹیڈ ٹریڈ یونین کے ہیڈ آفس امیتاز لیبر ہال میں نامعلوم چور نے گھس کر قیمتی جرنیٹر اور اہم کاغذات وغیرہ لیکر فرار ہو گئے یہ کاغذات گجرات میں مزدوروں کی صورتحال کے حوالہ سے تھے اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ واردات بھٹہ مالکان ، انتظامیہ اور پولیس کی ملی بھگت کا نتیجہ تو نہیں کیونکہ واردات کے بعد جب اس کی اطلاع مقامی پولیس کو دی گئی تو تھانہ سول لائن اور چوکی جٹووکل نے درخواست لینے سے انکار کر دیا اور کہا کہ آپ چوکی میں درخواست دیں اور چوکی والوں کا کہنا ہے کہ آپ تھانہ سول لائن میں درخواست دیں ، تین روز گزرنے کے بعد کسی ذمہ دار پولیس آفیسر نے جائے وقوعہ کا دورہ نہیں کیا اور ٹال مٹول کا سلسلہ جاری ہے ۔ APFUTUکے ترجمان نے بتایا ہے کہ اگر پولیس نے اپنا رویہ درست نہ کیا اور اس واقعہ کی تحقیقات نہ کیں تو مزدور ڈی پی او آفس کے باہر احتجاجی دھرنا دینے پر مجبور ہو جائیں گے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) علمائے کرام معاشرہ میں امن و امان کے قیام میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں اور علمائے کرام کی تعلیمات سے معاشرتی بگاڑ ختم ہو سکتا ہے ۔ محکمہ زکوة اور علمائے کرام کی تعلیم کیلئے وظائف دے رہا ہے ان خیالات کا اظہار ضلعی چیئرمین زکوة و عشر کمیٹی چوہدری تنویر گوندل نے گزشتہ روز جامع اسلامیہ تھپلہ کھاریاں میں مورا سکالر شپ سکیم کے تحت 2 لاکھ 70 ہزارروپے کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اسلامی درسگاہیں معاشرہ میں اخلاقی بگاڑ کے خاتمہ اور بہتری کیلئے کام کریں تو ملکی ترقی ہو سکتی ہے اسلام میں بھی اسلامی تعلیم حاصل کرنے والوں کی بہت اہمیت ہے وسائل نہ ہونے کی وجہ سے کئی بچے تعلیم حاصل نہیں کر سکتے اسی لئے محکمہ زکوة نے سرکاری تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ تعلیمی اداروں اور دینی مدارس میں بھی مورا سکالر شپ سکیم کے تحت وظائف کی تقسیم کا سلسلہ شروع کیا ہے کہ تا کہ طلباء کی عزت نفس بحال رہ سکے اوروہ ہر قسم کے تفکرات سے بالا تر ہو کراپنی تعلیم کی طرف توجہ دیں ۔ علاقہ کی سماجی شخصیت الحاج اسلم خان نے کہا کہ اصل علم دینی تعلیم ہے دنیاوی تعلیم تو دنیا میں ہی ختم ہو جاتی ہے اصل تعلیم قبر میں بھی ساتھ جاتی ہے۔ علامہ مسعو د احمد نے کہا کہ جامع اسلامیہ کھاریاں میں زیر تعلیم طلباء کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں تا کہ وہ بہترین انسان بن سکیں ۔
گجرات (جی پی آئی) معراجمصطفی ۖ کے سلسلہ میں سالانہ محفل جشن درود جامع مسجد سیدنا صدیق اکبر میں منعقد ہوئی جس کی صدارت صاحبزادہ غلام بشیر نقشبندی زیب آستانہ عالیہ بائولی شریف نے کی مہمان خصوصی پیر سید شاہ حسین شاہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ نتھیال شریف تھے خصوصی خطاب حضرت علامہ پیر سید عبدالغفور شاہ آف لاہور نے کیا اس موقع پر علماء و مشائخ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ ممبر صوبائی اسمبلی حاجی عمران ظفر ، صاحبزادہ حمادالدین مخلص صدیقی بھٹی کے شریف ، پیر سید طارق شاہ ماچھیوال ، صاحبزادہ عبدالغفور ، صاحبزادہ مسعود احمد قادری ، مولانا محمد طارق ، علامہ محمد بشیر فاروقی ، قاری عبدالخالق خلیفہ نیاریاں شریف ، قاری ساجد محمود ، محمد وسیم نقشبندی ، محمد شاہ رخ نقشبندی ، محمد نصیر نقشبندی ، محمد فیصل نقشبندی و دیگر شامل تھے ۔ تلاوت کلام پاک کا شرف محمد عبدالمعز ، قاری عمران اسلم ، قاری لیاقت علی مجددی ، نعت رسول مقبول ۖ حافظ شاہد کریم ، گلفام علی ، سید عثمان شاہ ، صاحبزادہ محمد فیضان عالم نے پیش کی ۔ نقابت کے فرائض محمد شکیل جنجوعہ نے سرانجام دئیے ۔ اس موقع پر جامع صفتہ المدینہ کے طلباء میں انعامات تقسیم کیے گئے ۔ کلاس ششم میں اول پوزیشن محمد مرسلین ، دوئم عبداللہ امجد ، سوئم محمد علی کلاس ہفتم اول عبدالواب ، دوئم ذیشان علی ، سوئم زین عبداللہ و حمزہ عرفات ، دس پاروں کے ٹیسٹ اول زین عبداللہ ، عامر شہزاد ، دوئم سمیر احمد ، ابوبکر ستار ، سوئم سلیمان احمد وڑائچ ، ولی محمد ، پانچ پاروں کے ٹیسٹ اول گوہر علی ، دوئم ولید حسین ، سوئم محمد عاصم ، پانچ پاروں میں کم میں اول محمد شبیر جنجوعہ ، دوئم حامد رضا ، سوئم احمد رضا ، درس نظامی سال سوئم اول محمد محسن ، دوئم حافظ ذوالفقار ، سوئم محمد وقاص حماد ، درس نظامی سال دوئم اول حافظ ولید اعجا ز، دوئم حافظ فصیل الرحمن ، سوئم حافظ وقار احمد ، درس نظامی سال اول میں اول پوزیشن حافظ بلال ، دوئم حافظ نصیر حسین ، سوئم حافظ عمیر خالد نقشبندی شامل ہیں ۔
گجرات (جی پی آئی) سانحہ منصورا گوٹھ کراچی دہشت گردی کا بدترین واقعہ ہے ۔ جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ان خیالات کا اظہار سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات کے صدر چوہدری علی ابرار جوڑا نے سٹیزن فرنٹ کی سپریم کونسل کے ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے ایسے واقعات میں ملوث افراد مسلمان نہیں اور نہ ہی ان کا انسانیت سے کوئی تعلق ہے ۔ بے گناہ اور معصوم لوگوں کو قتل کرنا کہاں کی انسانیت ہے حکومت کو چاہیے کہ ان دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کاروائی کرئے ۔ چیئرمین سٹیزن فرنٹ تھنکرز فورم افتخار بھٹہ نے کہا کہ منصورا گوٹھ کراچی میں دہشت گردی کے واقعہ نے پوری قوم کو غمگین کر دیا ہے دہشت گردی کا یہ واقعہ سندھ حکومت کی نااہلی اور ناکامی ہے ۔ ضلعی جنرل سیکرٹری عامر چوہدری نے کہا کہ سانحہ کراچی ظلم و بربریت کی انتہا ہے لیکن پاکستانی قوم کے حوصلے بلند ہیں ۔ چیئرمین سپریم کونسل چوہدری ندیم طفیل نے کہا کہ کوئی بھی مسلمان اپنے مسلمان بھائی کو قتل کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا اور دہشت گردی کے ایسے واقعات میں مسلمانوں کو شہید کرنے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ اس موقع پر شیخ عرفان پرویز ، راجہ محمد اعجاز ، مرزا اکبر بیگ برلاس ، محمد اشرف منہاس ، حاجی طارق سلامت ، سلیم خاں ، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ، رانا ثاقب مشرف نے بھی اظہار خیال کیا ۔ اجلاس میں تنظیم سازی کے حوالے سے ممبران نے اپنی اپنی تجاویز بھی پیش کیں ۔ اجلاس میں سٹیزن فرنٹ دمام سعودی عرب ونگ کے صدر حاجی محمد شفیق نے بھی شرکت کی اور تنظیم کی کارکردگی سے آگاہ کیا جس پر صدر و ممبران نے اطمینان کا اظہار کیا ۔ قبل ازیں اجلاس کا آغاز فنانس سیکرٹری راجہ محمد اعجاز نے تلاوت قرآن پاک سے کیا اور مرزا اکبر بیگ نے نعت شریف پڑھی ۔ سیکرٹری سپریم کونسل محمد اشرف منہاس نے سابقہ اجلاس کی کاروائی پڑھ کر سنائی اور ممبران سے اس کی توثیق کروائی آخر میں دہشت گردی میں شہید ہونے والے مرد و خواتین کے درجات کی بلندی کیلئے اور استحکام پاکستان کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔
گجرات (جی پی آئی) انجمن بہبودی مریضاں عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات کی مجلس انتظامیہ کا ماہانہ اجلاس آج 19 مئی بروز منگل صبح گیارہ بجے عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات میں منعقد ہو گا ، جس کی صدارت میاں اعجاز احمد کریں گے تمام ممبران وقت مقررہ پر شریک ہوں ۔
گجرات (جی پی آئی) ممتاز عالم دین علامہ شاہد چشتی کی زیر نگرانی گرین ویلی گجرات میں جامع مسجد صغریٰعظیم و جامع چشتیہ رضویہ المراتب العلوم کا سنگ بنیاد رکھا گیا اس تقریب میں علمائے کرام و مشائخ عظائم کی کثیر تعداد نے شرکت کی جن میں صاحبزادہ رضوان منصور آوانی زیب سجادہ نشین آستانہ عالیہ آوان شریف ، صاحبزادہ حافظ غلام حیدر پردیسی آستانہ عالیہ گوندل شریف ، صاحبزادہ پیر سید سلیمان شاہ آستانہ عالیہ چک سادہ شریف ، چوہدری عمر گجر ، چوہدری عمران اسلم وڑائچ ، صاحبزادہ عبدالمصطفیٰ سیالوی ، میاں طارق ، میاں دلاور خان ، قاری فیاض احمد ، حاجی محمد رفیق گجر ، محمد عثمان صراف ، حاجی محمد رفیع ، قاری مظہر حسین قادری ، نصیر احمد بٹ ، قاری احسن رسول سیالوی ،چوہدری راشد ، اورنگزیب نورانی ، مرزانعیم مغل ،قاری جنید، زین چشتی ، محسن سیفی ، مولانا عبدالستار سیالوی ، ملک عامر نواز و دیگر اہم شخصیات شامل تھیں اس موقع پر ملک کی ترقی و سلامتی کیلئے دعائیں کی گئیں ۔
گجرات (جی پی آئی) تحصیل گجرات میں زرعی انکم ٹیکس نادہندگان کے خلا ف کریک ڈائون کا آغاز کر دیا گیا ہے اور جلالپور جٹاںمیں ڈیڑھ لاکھ روپے کے نادہندہ کی جائیداد سیل کر دی گئی ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر میاں اقبال مظہر نے بتایا کہ تحصیل گجرات میں دو سو سے زائد افراد کے ذمہ زرعی ٹیکس کی مد میں 75 لاکھ روپے واجب الادا ہیں ان میں سے 40 لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری کی جا چکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی ہدایات کے مطابق ابتک اپنے ذمہ واجبات ادا نہ کرنیوالے نادہندگان کے خلاف کریک ڈائون کا آغاز کر دیا گیا ہے اور اس سلسلے میں انکی زیر قیادت ٹیم نے زرعی انکم ٹیکس نادہندہ جعفرطیار کی ملکیتی جائیداد حیدری موٹرز اینڈ الیکرونکس جلالپور جٹاںکو سیل کر دیا گیا ہے۔انہوںنے بتایا کہ تحصیل کے تمام دو سو سے زائد باقی داران کو دو ماہ قبل زرعی ٹیکس کی ادائیگی کے نوٹس جاری کئے جا چکے ہیں ان میں بااثر شخصیات اور دیگر افراد بھی شامل ہیں ۔ انہوںنے ابتک ٹیکس ادا نہ کرنیوالے باقی داران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے ذمہ واجبات بلا تاخیر ادا کردیں ورنہ کاروائی کے لئے تیار رہیں۔
گجرات (جی پی آئی) اسسٹنٹ کمشنر میاں اقبال مظہر نے ریکارڈ میں ردو بدل کرنے اور جعل سازی کرنے کا الزام ثابت ہونے پر پٹوار سرکل کھوجیانوالی کے سابق پٹواری محمد اسلم کو ملازمت سے برطرف کر دیا ۔ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے سابق اہلکار کے خلاف شکایات موصول ہونے پر انتظامیہ نے انکے خلاف تحقیقات کی ہدایت کی گئی تھی۔ دوران انکوائری الزامات ثابت ہونے پر اسسٹنٹ کمشنر نے انہیںملازمت سے فارغ کر دیا۔واضع رہے کہ مذکورہ اراضی سرکاری ملکیت تھی جسے واگذار کر وا کر ڈسپنسری کی تعمیر کے لئے ہلا ل احمر کے حوالے کیا جا چکا ہے۔
گجرات (جی پی آئی) اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں افشاں رباب نے وقت کی پابندی نہ کرنے پر میرج ہال مینجر کے خلاف اور جبکہ گرانفروشی کرنے پر دیگر 7 دوکانداروں کے خلاف مقدمات درج کرادیے ہیں۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر میرج ہالز کی چیکنگ کے دوران اے سی کھاریاں نے رائل میرج ہال لالہ موسیٰ کی اچانک چیکنگ کی جہاں رات دس بجے کے بعد بھی فنکشن جاری تھا جس پر سخت ایکشن لیتے ہوئے انہوںنے مذکورہ میرج ہال مینجر سعید اختر کے خلاف زیر دفعہ 188مقدمہ درج کر ادیا۔ دریں اثناء اسسٹنٹ کمشنر نے کوٹلہ ارب علی خان کا دورہ کیا ہے دوران پرائس چیکنگ چڑیاولہ اڈا پر دال چنا اور فروٹ مہنگے دامو ں فرروخت کرنے پر مسمیان عبدالعزیز ، بشیر احمد ، مظہر حسین ، نوید ، محمد اسلم، سخی ، عبارت علی کیء خلاف تھانہ ککرالی میں مقدمات زیر دفعہ 3/7پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرائے ہیں۔اور بقایادکانداروں کو وارننگ دی ہے ۔
گجرات (جی پی آئی) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے سرائے عالمگیر کے قریب اپر جہلم نہر میں کار گرنے سے 4 خواتین سمیت 5 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کو حادثے کی تحقیقات کا حکم بھی دیا ہے۔
گجرات (جی پی آئی) اسسٹنٹ کمشنر میاں اقبال مظہر نے گرنفروشی میںملوث 6ملزمان کے خلاف مختلف تھانوںمیںمقدمات در ج کر ادیے ہیں۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر کریک ڈائون کے دوران اے سی گجرات نے دودھ فروش محمد اشرف اور محمد سعید،قصاب عدنان کو چیک کیا جو مقررہ نرخوں سے زائد قیمت پر دہی اور گوشت فروخت کررہے تھے جبکہ تندور مالک منصور کم وزن روٹی فروخت کرتے پکڑا گیا۔ جلالپور جٹاں میں چیکنگ کے دوران اسسٹنٹ کمشنر و سپیشل پرائس مجسٹریٹ نے پھل فروش مظہر اقبال اور سبزی فروش مبشر بشیر کے خلاف مقدمات درج کرا دیے۔ سول لائنز اور جلالپور جٹاں پولیس مصروف تفتیش ہے۔
گجرات (جی پی آئی) مرکز اہلسنت نیک آباد (مراڑیاںشریف) گجرات میں سالانہ معراج مصطفیۖ کانفرنس اورعرس مبارک ولی کامل خواجہ پیر محمد نیک عالم قادری رحمة اللہ علیہ کی تقریبات کا انعقاد۔ ہزاروں حضرات وخواتین کی بھرپور شرکت۔ صدارت حضرت مفتی محمد اشرف القادری، سرپرستی وقیادت حضرت پیر محمد افضل قادری اور خصوصی خطاب حضرت علامہ خادم حسین رضوی نے کیا۔ علماء کرام نے اپنے خطابات میں واقعہ معراج بیان کیا اور کہا کہ رسول اللہ ْۖ کے معجزات میں سے ایک عظیم ترین معجزہ معراج ہے جس میں اللہ تعالیٰ نے سید الانبیاء ۖ کو مقامِ ”قاب قوسین ”پر فائز کر کے جنت، آسمان، عرش اور دیگر نشانیوں اور نظاروں کی سیر کرائی۔ یہ عظمت نہ کسی اور نبی رسول کو حاصل ہوئی اور نہ ہی کسی مقرب فرشتہ کو۔ جبکہ دنیا والوں کی پہنچ آسمان اول تک نہیں لیکن آپ ۖ ساتوں آسمانوں ،سدرة المنتہیٰ، 70ہزار حجابات اور عرش معلی کو عبور کر کے دیدار خداوندی سے فیض یاب ہوئے۔ اس موقع پر مفتی اعظم پاکستان حضر ت مفتی محمد اشرف القادری، پیشوائے اہلسنت حضرت پیر محمد افضل قادری، شیخ الحدیث حضرت علامہ خادم حسین رضوی، صاحبزادہ عبد الرحمن اشرفی، صاحبزادہ صدیق افضل قادری، علامہ حنیف طاہر، علامہ قاری شاہد چشتی، مولانا غلام عباس، علامہ محمد صفدر ودیگر نے خطابات کئے۔ علماء نے کہا کہ قرآن وسنت سے واضح کیا کہ ولی اللہ کیلئے ضروری ہے کہ وہ صحیح العقیدہ ہو، محبت نبوی وتعظیم رسول میں ڈوبا ہوا ہو، متقی پرہیز گار ہو، فرائض وواجبات وسنن کے بعد نفلی عبادات کثرت سے کرتا ہو۔ مرکز اہلسنت نیک آباد کے مورثِ اعلیٰ ولی کامل خواجہ پیر محمد نیک عالم قادری رحمة اللہ علیہ کے متعلق بتایا گیا کہ انہوں نے بر صغیر میں سینکڑوں جید علماء ِ دین تیار کئے اور بیشمار لوگوں کو راہ طریقت وتصوف کیلئے تیار فرمایا۔ انہوں نے اپنے ہاتھوں درجنوں قرآن مجید کے قلمی نسخے لکھے جن میں سے چند آج بھی نیک آباد میں موجود ہیں۔ آپ کی دعا سے کئی خوش نصیب مسلمانوں کو زیارت نبویۖ ہوئی اور قحط کے موقع پر جب دعا فرماتے تو دعا یا نماز کے دوران بار ش ہونا شروع ہو جاتی۔ اس موقع پر حکومت سے وطن عزیز میں نظام مصطفی کے مکمل نفاذ اور فحاشی وبے حیائی کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا جبکہ ایک اور قرارداد کے ذریعے مسلمانوں سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ امت کی اصلاح کیلئے سب سے زیادہ علماء حق تیار کرنے پر زور دیں۔ مقررین نے مزید کہا کہ گستاخانہ خاکوں کے ذریعے آئے روز مسلمانوں کی دل آزاری کی جاتی ہے اس گستاخی اور فکری دہشت گردی کے انسداد کیلئے مسلم ممالک کے حکمرانوں کو عالمی سطح پر قانون سازی کروانی ہوگی۔ علماء نے اعلان کیا کہ دنیا کی کوئی طاقت ہمارے دلوں سے رسول پاکۖ کی محبت نہیں نکال سکتی۔ امت مسلمہ کا بچہ بچہ رسول اللہۖ کی عزت کا محافظ اور پہرہ دار ہے۔