گجرات (جی پی آئی) جوڑا خاندان کے ممتاز رہنما الحاج چوہدری ابرار جوڑا کی آٹھویں برسی آج عقیدت و احترام کیساتھ منائی جائے گی۔ برسی کے سلسلہ میں محفل جامع مسجد خواجگان میں ٹھیک 6 بجے منعقد ہو گی۔ تلاوت کلام پاک کا شرف قاری محسن رضا قادری حاصل کریں گے جبکہ خصوصی خطاب ممتاز عالم دین حضرت صاحبزادہ علامہ محمد ظہیر الدین معظمی کریں گے۔ ٹھیک 7 بجے دعا ہو گی۔ دعا کے بعد افطاری کا اہتمام ہو گا۔ نماز مغرب کے بعد مرحوم کے صاحبزادے چوہدری علی ابرار جوڑا صدر سٹیزن فرنٹ کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام کیاجائے گا۔ ……………………………… گجرات (جی پی آئی) ٹریفک پولیس ایجوکیشن ونگ کے زیر اہتمام موٹر سائیکل سواروں کو ہیلمٹ کے استعمال کے فوائد سے آگاہ کرنے کے لئے چوک نواب صاحب میں آگاہی کیمپ لگایا گیا ، کیمپ کی قیادت ڈی ایس پی ٹریفک سہیل فاضل نے کی۔ ڈی ایس پی اور انکی ٹیم نے موٹر سائیکل سواروں میں ہیلمٹ کی افادیت کے بارے میں آگاہی سے متعلقہ پمفلٹ بھی تقسیم کئے۔ اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی ایس پی ٹریفک نے کہا کہ ہیلمٹ کا استعمال موٹر سائیکل سوار کی حفاظت کے لئے انتہائی ضروری ہے اس کے استعمال سے کسی بھی حادثہ کی صورت میں سر پر چوٹ لگنے سے بچا چا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو آگاہی کے لئے یہ مہم مستقبل میں بھی جاری رہے گی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) انجمن اولاد خضر ت سید کبیر الدین شاہدولہ دریائی کے زیر اہتمام آج سے خضر ت سید کبیر الدین شاہدولہ دریائی کی سالانہ تقریبات کا آغاز جوش وخورش سے ہو رہا ہے جو 24,25,26 جون تک جاری رہیں گی سالانہ تقریبات کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں 24جون بروز بُدھ بعد از نماز تراویح رسم غسل ہو گا 25جون برو ز جمعرات چادر پوشی اور بعد از نماز تراویح محفل سماع منعقد ہو گی 26جون بروز جمعہ المبارک کوسالانہ تقریبات کا اختتام ہو گا سحری و افطاری کے اوقات میں وسیع لنگر تقسیم ہو گا اور دودھ ٹھنڈے مشروبات کی سبیلیں لگائی جائیں گی اس موقع پر ملک بھر سے زائرین اور عقیدت مند کثیر تعداد میں شرکت کریں گئے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) گھریلو جھگڑوں کی وجہ سے باہمی محبت اور اتفاق پارہ پارہ ہوجاتا ہے ۔باہمی جھگڑے اہلخانہ کی سوچ پر منفی اثرات مرتب کردیتے ہیں ۔والدین کے جھگڑوںکا منفی اثر براہ راست بچوں کی شخصیت پر پڑتا ہے ۔اپنے بچوںکی شخصیت کی تعمیر اور انکی بہتر تعلیم وتربیت کیلئے میاں بیوی صلح کرلیں ایک دوسرے کی ناپسندیدہ عادتوں پر صبر کریں ۔ تھوڑی سی ہمت، صبر وبرداشت آپ کے بچے کو ملک وقوم کا معماربننے میں بہت مدد گار ثابت ہوگی اوروہ وطن عزیز کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا ۔ان خیالات کا اظہار مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری نے مدنی مذاکرے سے قبل معتکفین اسلامی بھائیوں کے درمیان بیان کے دوران کیا ۔مولانا محمد عمران عطاری نے کہا کہ جھاڑ اور ڈانٹ ڈپٹ سے معاملات مزید خراب ہونے کے امکانات بہت زیادہ ہوتے ہیں لہٰذا گھر کے سربراہ اور اہلخانہ ایک دوسرے کو ہرگزنہ جھاڑیں غلطی کرنے یا خلاف طبیعت عمل پر نرمی کے ساتھ سمجھائیں ۔کیونکہ نرمی وحکمت عملی سے سمجھائی جانے والی بات جلد اثر انداز ہوتی ہے ۔ اہلخانہ کو چاہئے کہ آپس کے اختلافات کو اللہ عزوجل کی رضاکیلئے ختم کردیں اورباہمی سمجھوتہ کرلیں ۔گھر کے افراد اگر ایک دوسرے کے حقوق کا خیال رکھیںگے تو گھر امن کا گہوارہ بن جائے گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ کڈنی اینڈ ڈائیلسز سنٹر گجرات سنٹر گجرات کی بلڈنگ کے ڈیزائن کو چند دن میں حتمی شکل دے دی جائے گی جبکہ عمارت کا سنگ بنیاد 27رمضان المبارک کو رکھ دیا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے پرنس چوک میں کڈنی اینڈ ڈائیلسز سنٹر کی جگہ کے معائنہ کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا، اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا، ای ڈی او فنانس چوہدری محمد اصغر، ڈی او ایچ ڈاکٹر عابد غوری، ڈی او سوشل ویلیفئر امجد کلیر، چیئرمین ڈویلپمنٹ اینڈ بیوٹیفکیشن کمیٹی اورنگزیب بٹ، صدر انجمن بہبودی مریضان میاں اعجاز احمد احمد، جنرل سیکرٹری جاوید بٹ،الحاج امجد فاروق، نثار الدین ساجد راٹھورو دیگر بھی موجود تھے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ انجمن بہبودی مریضاں اور ہلال احمر کے زیر اہتمام اس منصوبے کے لئے پرنس چوک میں محکمہ اوقاف کی دو کنال اراضی کا انتخاب کیا گیا ہے اس پراخراجات مخیر حضرات کے تعاون سے پورے کئے جائیں گے جبکہ ابتدائی طورپر منصوبے کے لئے اڑھائی کروڑ روپے سے زائد فنڈز بھی اکٹھے کر لئے گئے ہیں جبکہ متعدد افراد نے پراجیکٹ کے لئے عطیات فراہم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ انہوںنے ہدایت کی کہ کڈنی سنٹر گجرات کے نقشہ کی تیاری کے لئے ماہر یورالوجسٹ سے بھی مشاورت کی جائے تاکہ سنٹر میںمریضوںکے علاج کے لئے تمام تر سہولیات فراہم کی جاسکیں۔ انہوںنے کہا کہ گجرات میں قائم ہونیوالے اس سنٹر کی بلڈنگ اسٹیٹ آف دی آرٹ ہوگی جس میں ٹرانسپلانٹ کے علاوہ گردوں کے مریضوں کو ہرقسم کے علاج کی سہولت میسر ہوگی۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے انجمن بہبودی مریضان کے عہدے داروںکو ہدایت کی پراجیکٹ کے لئے فنڈ ریزنگ کا عمل تیز کیا جائے ۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں ضلع بھر سے ڈونرز کو بھی شرکت کی دعوت دی جائیگی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی)ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ممتاز سماجی شخصیت چوہدر ی اشرف ریحانیہ کے زیر اہتمام مدنی دسترخوان میں شرکت کی اور مستحق افراد کے ساتھ افطاری کی ، ڈی ایس او ندیم بٹ، چوہدری نواز ریحانیہ، دائو د بٹ ، ارشد رضا و دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے مدنی دسترخوان کے قیام پر چوہدری اشرف ریحانیہ کو سراہا اور کہا کہ ضلع بھر میں مستحقین کو سحر و افطار کے موقع پر کھانے کی فراہمی کے لئے مدنی دسترخوان قائم کئے گئے ہیں۔ مدنی دسترخوان پر موجود افراد نے ڈی سی او کو اپنے درمیان دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور دسترخوان کے قیام پر ڈی سی او اور ریحانیہ فیملی کا شکریہ ادا کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی)کے رہائشی محمد خالد جو کہ روزگار کے سلسلے میں اٹلی میں مقیم تھے نے دائود فیملی تکافل سے اپنی پالیسی کروائی ہوئی تھی۔ گذشتہ دنوں مختصر علالت کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ دائود فیملی تکافل گجرات کے مستعد عملہ نے تمام دفتری کاروائی مکمل کر تے ہوئے صرف 7دنوں میں 13لاکھ کا ڈیتھ کلیم بمعہ کیش و یلیو ادا کردیا۔ جس پر اہل علاقہ نے کمپنی کے زونل مینیجر سید معظم علی شاہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اپنے مزیدکاروباری تعاون کا یقین دلایا۔ یادرہے کہ اس سے پہلے بھی دائود فیملی تکافل گجرات نے کئی ڈیتھ کلیمزبروقت ادا کرتے ہوئے صارفین کے اعتماد پر پورے اترے ہیں۔ ملک کے نامور مفتی صاحبان کے زیر نگرانی دائود فیملی تکافل گجرات کے صارفین کو سود سے پاک سرمایہ کاری اور تحفظ کے پلان پیش کر رہی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی)حضرت کرم الٰہی المعروف سائیں کانونوالی سرکار کا سالانہ عرس مبارک 25-26-27-28 جولائی کو عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔ گدی نشین دربار سائیں کانوانوالی سرکار الحاج سائیں اختر حسین نے میڈیا کو بتایا کہ عرس کے سلسلہ میں انتظامات شروع کر دئیے گئے ہیں۔ رمضان المبارک کی وجہ سے عرس کی تاریخ آگے کی گئی ہے۔ 25جولائی کو بعد از نماز مغرب چراغاں کیا جائے گا اور بعد نماز عشاء دربار شریف کو غسل دیا جائے گا۔ غسل کے بعد قرآن خوانی’ نعت خوانی’ محفل سماع اور آتش بازی کا اہتمام ہو گا۔ 26 جولائی کو چادر پوشی کا اہتمام ہو گا عرس کی تقریبات میں ملک بھر سے عقیدت مندان و مشائخ عظام شریک ہوں گے۔ …………………………… گجرات (جی پی آئی)ممتاز مذہبی شخصیت و سرپرست اعلیٰ مدنی گروپ پیر سید سلیمان گیلانی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے ملک بھر میں ہلاکتیں افسوس ناک امر ہے۔ حکومت فوری طور پر لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کیلئے اقدامات کرے۔ کیونکہ یہ حکومت کا فریضہ ہے کہ وہ عوام کے مسائل حل کرے انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں خصوصی نماز تراویح سحر و افطار میں لوڈ شیڈنگ ناقابل قبول ہے۔ حکومت کو چاہئے کہ فوری طور پر ایسے اقدامات کرے جس سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو سکے۔ ………………………………… گجرات (جی پی آئی)15 رمضان المبارک کو سالانہ جشن حضرت امام حسن مجتبیٰ ، جامع المجتبیٰ سلطانہ آباد میں منعقد ہو گا جس میں خصوصی خطاب قائد ملت جعفریہ حضرت علامہ ساجد نقوی کریں گے دیگر مقررین میں علامہ محمد افضل حیدری ‘ علامہ سید مختار حسین نقوی’ علامہ محمد حسنین کاظمی’ علامہ سید مبارک علی موسوی’ علامہ محمد حسین جلوی’ علامہ سید تنویر الحسن رضوی کریں گے۔ اس سلسلہ میں جواد حسین جعفری کی سربراہی میں انتظامات مکمل کئے جا رہے ہیں۔ ………………………… گجرات (جی پی آئی)امام بارگاہ حسینیہ میں 21 رمضان المبارک 8 وجولائی بروز بدھ کو بعد نماز مغرب مجلس عزاء منعقد ہو گی جس میں علامہ اسحاق ترابی جھنگ’ علامہ منتظر مہدی’ علامہ رائے عمران لاہور اور آغا مبارک علی موسوی خطاب کریں گے۔ مجلس کے بعد تابوت حضرت علی برآمد ہو گا جس امام بارگاہ حسینیہ سے شاہدولہ چوک تک جائے گا۔ ………………………… گجرات (جی پی آئی) کمشنر گوجرانوالہ شمائل احمد خواجہ کا گجرات کا دورہ آفسرن کی ڈوریں لگ گئیںگجرات کے تمام رمضان بازاروں میں صفائی کے نظام کو بہتر بنا دیا گیاعین وقت میں کمشنر نے گجرات کا دورہ کینسل کر کے حافظ آباد روانہ ہو گئے ،گزشتہ روز کمشنر گوجرانوالہ شمائل احمد خواجہ نے ضلع گجرات میں لگائے گئے عوام کے لیے رمضان سستے بازاروں کا دورہ کرکے ان کی کارکردگی کو چیک کرنا تھا تاہم صبح سے چھ بجے تک رمضان بازاروں کے انچارج الرٹ رہے اور لمحہ لمحہ کمشنر گوجرانوالہ کی پوزیشن چیک کرتے رہے اور ان کی آمد سے قبل رمضان بازاروں میں صفائی کے نظام کو بہتر بنایا گیا اور تمام خوردونوش کی اشیاء کی قیمتوں کو بھی نمایاں کر کے لگا یا گیا تھاجبکہ رمضان بازاروں کے باہر سیکیورٹی کو بھی ہائی الرٹ رکھا گیا تھا آخری وقت میں کمشنر گوجرانوالہ شمائل احمد خواجہ نے گجرات کا دورہ کینسل کر کے حافظ آباد چلے گئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) گجرات کے ممتاز بزنس مین عبداللہ ہارون 12جولائی سے15 جولائی تک اسپین کا دورہ کریں گے ۔ان کو یہ دعوت سپین کے بزنس مین Mr,Javier Abad اور چیمبر آف کامرس علی کینٹ سپین نے دی ہے اسی دوران عبد اللہ ہارون ہوٹل Nh.Ramala De Alicanteمیں اسٹے کریں گے ،دورہ کے دوران وہ سپین کے بزنس مینوں کے وفد سے بھی ملاقاتیں کریں گے اور وہ سپین میں فوڈ پراڈکٹ اور زیتون آئل کے سنمپل بھی دیکھیں گے اور فیکٹری کا دورہ بھی کریں گے اوران کو پاکستانی سیل مارکیٹنگ کے بارے میں تفصیل کے ساتھ آگاہ کریں گے۔