گجرات : فتح پور سے 18ہزاری ضلع جھنگ کیلئے امدادی قافلہ روانہ

Gujrat

Gujrat

گجرات (جی پی آئی) فتح پور سے 18ہزاری ضلع جھنگ امدادی قافلہ روانہ حکیم محمد افضال خاموش کی زیر نگرانی فتح پور سے سیلاب متاثرین کیلئے امداد روانہ کی گئی ‘ الباقی ویلفیئر سوسائٹی جماعت اہلسنّت انجمن جامعہ غوثیہ مظہر السلام اور تحریک تحفظ اسلام کے تعاون سے سیلاب متاثرین کیلئے جمع کی گئی امداد حکیم محمد افضال خاموش صدر الباقی ویلفیئر سوسائٹی کے زیر نگرانی 18ہزاری ضلع جھنگ کے علاقوں جن میں موضع کروڑ باقر ‘ موضع کھڑوڑ ے باقر ‘ موضع چک موہے ‘ بھنڈی سید جلال شاہ اور مختلف قصبوں کی طرف روانہ کی گئی ‘ قافلے کی روانگی کے وقت حضرت علامہ عبدالغفور مظہر حضرت علامہ قاری احمد رضاخاں جماعتی ‘ محمد بشارت افضل بٹ ‘ حافظ سرفراز مظہری اور دیگر ساتھی بھی موجود تھے۔

اس موقع پر حکیم محمد افضال خاموش نے کہا ہے کہ اللہ کی مدد شامل حال رہی تو ہم اپنے بھائیوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑں گے اور خدمت خلق کے احوالہ سے ہماری سابقہ کارکردگی ہماری خدمات کا منہ بولتا ثبوت ہیں ‘ جن میں 2006ء مظفر آباد ‘ بالا کوٹ ‘ راو لا کوٹ متاثرین زلزلہ 2008ء بلوچستان متاثرین زلزلہ ‘ 2010ء ڈیرہ اسمائیل خان کے سیلاب زدگان اور حالیہ 18ہزاری ضلع جھنگ متاثرین کی امداد بھی شامل ہیں۔