چک سادہ میں شادی شدہ خاتون سے اجتماعی زیادتی

Gujarat

Gujarat

گجرات : چک سادہ میں شادی شدہ خاتون سے اجتماعی زیادتی، پولیس نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا۔ورثاء کاڈی سی او اور ڈی پی او آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ اور پولیس کے خلاف نعرے بازی۔گزشتہ روز چک سادہ میں ایک کرسچن شادی شدہ حاملہ خاتون شہلا بی بی سے گاوں کے رہائشی اشفاق عرف شقا نے زبردستی اجتماعی زیادتی کر ڈالی جس سے اس کی حالت غیر ہوگئی اور اسے زخمی حالت میں ہسپتال لایا گیا۔

بعدازاں پولیس صدر گجرات نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا جس پر خاتوں کے ورثاء نے انصاف نہ ملنے پر ڈی سی او اور ڈی پی او گجرات کے دفتر کے باہر احتجاج کیا اور پولیس کے خلاف نعرے بازی بھی کی ۔ڈی پی او گجرات رائے اعجاز نے متاثرہ خاتوںن کے ورثاء کو ملزم کے خلاف مقدمہ درج کروانے کی یقین دہانی کروائی ہے۔