گجرات : دھند کے باعث بس کھائی میں گر گئی، 20 افراد زخمی

Gujarat

Gujarat

گجرات (جیوڈیسک) گجرات باگو وال میں دھند کے باعث بس کھائی میں گر گئی، 20 افراد زخمی، زخمیوں کو جلال پور جٹاں ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

مسافر بس چھم جا رہی تھی کہ رستہ میں باگوال کے قریب دھند کے باعث بس کھائی میں گر گئی جس سے بیس مسافر زخمی ہو گئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تسلی بخش ہے۔