گجرات فرینڈز لائنز کلب خدمت خلق کیلئے دن رات کوشاں ہے، شیخ ثوبان شاہد

Gujarat

Gujarat

گجرات: گجرات فرینڈز لائنز کلب خدمت خلق کیلئے دن رات کوشاں ہے، ہماری تھوڑی سی کوشش سے اگر کسی انسان کو ریلیف ملے یہ بہت بڑی نیکی ہے ان خیالات کا اظہار گجرات فرینڈز لائنز کلب ڈاکٹر شیخ ثوبان شاہد نے ماہانہ میٹنگ کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم دن رات اپنے ممبران کی معاونت سے خدمت خلق کیلئے کوشاں ہیں ۔ ماہ جولائی کے دوران سات لاکھ روپے سے زائد اخراجات افطار ڈنر کے حوالہ سے خرچ آئے ۔ لاری اڈا کے سامنے بہت بڑی افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا ‘ جس میں مسافروں کو افطاری کرائی گئی۔

فیضان مدینہ میں گیارہ سو افراد کو افطار ڈنر دیا گیا ۔ اور افطاری میں فروٹ ‘ جوس ‘ منرل واٹر ودیگر لوازمات و کھانا شامل تھے ۔ جبکہ مستحق افراد میں خشک راشن بھی تقسیم کیا گیا۔ ڈاکٹر ثوبان شاہد نے کہا ہے کہ ہم مختلف پراجیکٹ کے تحت خدمت خلق کا مشن جاری رکھیں گے ‘ اس موقع پر سانحہ چک بھولا کی شدید مذمت کی گئی ۔ اور ملزم کو قرار واقع سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا ۔ اس موقع پر شیخ عمر نوخیز ‘ احسن متین ملک ‘ خرم شہزاد ‘ عمر مسعود ‘ ملک عمیر ‘ اویس اجمل ‘ شیخ سلمان ‘ عامر گل ‘ فیضان احمد ‘ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری و دیگر نے شرکت کی ۔ اجلاس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔