گجرات حکومت نے وزیراعظم مودی کو گاندھی جیسا مرتبہ دیدیا

Narendra Modi

Narendra Modi

احمد آباد (جیوڈیسک) بھارتی ریاست گجرات کی حکومت نے وزیراعظم مودی کو گاندھی جیسے مرتبے تک پہنچاتے ہوئے ان کی جائے پیدائش والے گھر اور ریلوے سٹیشن جہاں مودی چائے بیچا کرتے تھے، کی سیر کیلئے 600 روپے (تقریباً ایک ہزار پاکستانی روپے) ٹکٹ لگا دیا۔

گجرات کے محکمہ ٹورزم نے اکشر ٹریولز نامی نجی فرم کے ساتھ ملکر سیاحوں کیلئے ایک روزہ پیکیج متعارف کرایا ہے جس میں سیاح وزیراعظم نریندر مودی کے آبائی شہر ودنگر جاکر ان کے آبائی گھر اور ریلوے سٹیشن کی سیر کرسکیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سیاحوں میں یہ پیکیج مقبول ہورہا ہے۔