گجرات کی خبریں 11/9/2015

Meeting

Meeting

گجرات (جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ہدایت کی ہے کہ ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کی طرف منظور کر دہ نقشوں پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لئے فوری سروے کرایا جائے اگر کسی بلڈنگ مالک نے منظور شدہ نقشہ کی خلاف ورزی کی ہے تو اس بارے آئند ہ اجلاس میں رپورٹ پیش کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اے ڈی سی /ایڈمنسٹریٹر عرفان علی کاٹھیا، ڈی او روڈز رائے نواز، ڈی او بلڈنگز آصف میر، ٹی ایم او خرم محمود، ٹی او سید یاور عباس، ڈی ایس پی ٹریفک سہیل فاضل اور دیگر ممبران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اجلاس میں متعدد پٹرول پمپس ایل پی جی سٹوریج ا ور دیگر نقشہ جات کی منظوری دی گئی جبکہ درخواست گذاروں کو پابند بنایا گیا کہ وہ ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے کم از کم 50سے 100بڑے درخت لگائیں گے جبکہ اس مقصد کے لئے فارسٹ ڈیپارٹمنٹ انہیں معاونت فراہم کرے گا۔ ڈی سی او نے منظور شدہ نقشہ جات پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کے لئے ٹی او آر یاور عباس اور ڈی ایس پی ٹریفک پر مشتمل کمیٹی بھی تشکیل دی جو سروے کرکے منظور شدہ نقشوںپر عمل درآمد کا جائزہ لے گی اور رپورٹ پیش کرے گی۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ٹی ایم اے کے افسران کو ہدایت کی کہ ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیئزائن کمیٹی کی منظور ی کے بغیر کوئی بھی این او سی جاری نہ کیا جائے۔ انہوںنے ایڈمنسٹریٹر اور ٹی ایم او کو ہدایت کی کہ شہر کی ماسٹر پلاننگ کے لئے کام کرنیوالی کمپنی کے حکام سے رابطہ کیا جائے اور انہیں کہا جائے کہ اس سلسلے میں اپنا کام جلد سے جلد مکمل کریں ۔ انہوںنے کہا کہ اندورن شہر ٹریفک اور دیگر مسائل سے بچنے کے لئے جی ٹی روڈ سمیت اہم شاہراہوںپر کمرشل سرگرمیوںکی حوصلہ افزائی کی جائے۔ ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے بریفنگ نے دیتے ہوئے بتایا کہ ماسٹر پلاننگ کے لئے کام کرنیوالی کمپنی کے حکام سے ٹی ایم اے کا قریبی رابطہ ہے اور ابتک 90فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) ضلعی انتظامیہ کی ٹیم نے ناقص صفائی پر سیل کی گئی وارث نہاری کی انتظامیہ کی طرف سے از خود سیل توڑنے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے چھاپہ مار کر ہوٹل کو دوبارہ سیل کر دیا اور مالک کے خلاف مقدمہ درج اور اس پر بھاری جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی اور ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر اے سی گجرات نے محکمہ صحت اور ٹی ایم اے کے عملہ کے ہمراہ ریلوے روڈ پر وارث نہاری کی اچانک چیکنگ کی جہاں صفائی کی صورتحال انتہائی ناقص تھی جس پر ہوٹل کو سیل کر دیا گیا ۔ انتظامیہ ٹیم کی واپسی پر ہوٹل مالک نے از خود سیل توڑ کر ہوٹل کھول لیا، اطلاع ملنے پر ٹیم نے دوبارہ چھاپہ مار کر اسے سیل کردیا، مالک پر 25ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا اور سیل توڑنے پر اسکے خلاف متعلقہ تھانہ میں مقدمہ درج کر ادیا۔
………………………
گجرات(جی پی آئی) صدر گجرات بار و سیکرٹری گجرات بار نے ڈی پی او گجرات رائے ضمیر الحق کی سماج دشمن عناصر کے خلاف مہم کو خراج تحسین پیش کیا ۔تفصیلات کے مطابق صدر گجرات بار چوہدری حبیب اللہ ایڈووکیٹ اور سیکرٹری گجرات بار آصف مسعود ایڈووکیٹ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ گجرات بار نے ہمیشہ انصاف اور میرٹ پر فیصلہ کرنے والے اورجرائم کا خاتمہ کرنے والے پولیس آفیسر کی حوصلہ افزائی کی ہے ۔موجودہ ڈی پی او گجرات رائے ضمیر الحق جب سے گجرات میں تعینات ہوئے ہیں دہشت گردی ،ڈکیتی ،منشیات فروشی و دیگر جرائم کی شرح میں کافی حد تک کمی واقع ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ رائے ضمیر الحق سیاست ،ذاتی پسند و ناپسند اور بغیر کسی پریشر کے میرٹ پر فیصلہ کرنے کے عادی ہیں ۔گجرات بار ڈی پی او گجرات رائے ضمیر الحق کی مجرمان اشتہاریوں و جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور لوگوں کو سستے وفوری انصاف کی فراہمی میں کوششوں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ گجرات بار ضلع میں قانون و انصاف کی بالادستی کیلئے ڈی پی او گجرات رائے ضمیر الحق کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔
………………………
گجرات(جی پی آئی) بین الاضلاعی ڈکیت اور دوران ڈکیتی خواتین کے ساتھ زنا بالجبر کرنے والا خطرناک مجرم اشتہاری پولیس مقابلے میں ہلاک ۔تفصیلات کے مطابق دو کس ملزمان لالہ موسیٰ کے علاقہ خواص پور سے موٹر سائیکل چھین کر علاقہ تھانہ دولت نگر کی طرف فرار ہوئے جو SHOتھانہ دولت نگرفرقان چیمہ جوکہ گشت کر رہا تھا نے ماچھیوال کے قریب ملزمان کو روکنے کی کوشش کی ۔جس پر ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی ۔جو پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی ۔جس سے ایک ملزم شاہد عمران ہلا ک ہوگیا جبکہ دوسرا اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا ۔پولیس نے مسروقہ موٹر سائیکل قبضہ میں لے لیا ۔مجرم اشتہاری شاہد عمران نے گجرات کے مختلف تھانوں ،صدر لالہ موسیٰ ،صدر کھاریاں ،سول لائن اور صدر جلالپورجٹاں میں ڈکیتی کی متعدد وارداتیں کی تھیں ۔درندہ صفت مجرم دوران ڈکیتی خواتین کے ساتھ زنابالجبر بھی کرتا تھا ۔سفاک مجرم اشتہاری کی ہلاکت پر اہل علاقہ نے ڈی پی او گجرات اور ایس ایچ او تھانہ دولت نگر کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ایسے درندوں کی معاشرے میں کوئی جگہ نہیں ۔ڈی پی او گجرات رائے ضمیر الحق نے ایس ایچ او تھانہ دولت نگر فرقان چیمہ اور ان کی ٹیم نقدا نعام اور تعریفی سرٹیفیکیٹ دینے کا اعلان کیا۔
…………………………
گجرات (جی پی آئی) ختم نبوت کے تحفظ کیلئے اہل سنت نے بے پناہ قربانیاں دیں ان خیالات کا اظہار صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی ممبر اسلامی نظریاتی کونسل و چیف آرگنائزر جمعیت علمائے پاکستان نے گزشتہ روز JUP کے اجلاس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحفظ ختم نبوت کے سلسلہ پر قربانیاں دینے پر ہی قومی اسمبلی نے قادیانیوں کو اقلیت قرار دیا اور انہیں دائرہ اسلام سے خارج قرار دیا۔ اس سلسلہ میں صاحبزادہ پیر سید محمود شاہ گجراتی نے گرانقدر قربانیاں دیں انہوں نے کہا کہ آج کے اجلاس میں ایک قرار داد منظور کی جاتی ہے کہ برطانیہ میں پاکستان کے سابق ہائی کمشنر واجد شمس الحسن نے قادیانیوں کے اجتماع میں شرکت کر کے اور قومی اسمبلی کے 7 ستمبر 1974ء کے فیصلہ کو غلط فیصلہ قرار دیا جس کی بھر پور مذمت کی جاتی ہے اسی سلسلہ میں 18 ستمبر کو جامع مسجد شہنشاہ ولایت میں JUP کے زیر اہتمام عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔ جس میںپاکستان بھر سے علمائے کرام شرکت فرمائیں گے۔ اجلاس میں طے پایا گیا کہ بلدیاتی انتخابات میں JUP بھر پور حصہ لے گی اور ہر نشست پر اپنے امیدوار کھڑے کئے جائیں گے۔ اور ہم خیال جماعتوں کیساتھ الحاق بھی کیا جائے گا۔ اجلاس میں مرکزی جنرل سیکرٹری صاحبزادہ پیر سید محفوظ احمد مشہدی اور مرکزی نائب صدر آغا ذوالفقار علی شاہ اور مرکزی راہنما نصیر احمد اویسی ‘ علامہ انصر محمود انجم’ علامہ ارشد نقشبندی و دیگر علمائے کرام نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں اہم فیصلے بھی کئے گئے۔
……………………………

گجرات (جی پی آئی) ممتاز صنعتکار حاجی اعجاز احمد رحمانی آف اعتزاز سرامکس کی صاحبزادی کی تقریب رخصتی کی پر وقار تقریب سعید ملن میرج ہال میں منعقد ہوئی۔ ٹھیکیدار وقاص نذیر رحمانی آف شاندار سرامکس سے نکاح ہوا۔ قاری نوید رسول چشتی نے نکاح پڑھایا۔ صاحبزادہ پیر سید مقبول حسین شاہ بخاری نے دعا کروائی۔ برات کا پر تپاک استقبال کیا گیا۔ حاجی اعجاز احمد رحمانی ‘ حاجی محمد ریاض ٹھیکیدار خرم ریاض’ ٹھیکیدار ذوالفقار احمد’ ٹھیکیدار افتخار شفیع’ ٹھیکیدار اعتزاز احمد’ حاجی صفدر نے برات کا استقبال کیا۔ گلپاشی کی گئی پھولوں کی مالا دولہا کو پہنائی گئی۔ اس موقع پر معززین شہر سیاسی و سماجی شخصیات اور صنعتکاروں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔ جس میں حاجی ناصر محمود سابق ایم پی اے ‘ چوہدری فرخ مجید کھاریاں’ الحاج شیخ شاہد محمود آف مسلم ٹریڈرز’ حافظ اشفاق انور’ چوہدری علی عثمان آف پرواز فین’ حاجی محدم رفیق کنگ’ حاجی محدم سلیم آف الحمدی سرامکس’ سجاد میر امریکہ’ صاحبزادہ پیر صداء حسین شاہ’ مرزا محمد مشتاق’ مہر عرفان یوسف ‘ بلال طارق’ حاجی محمد اعظم رحمانی’ ظہیر بٹ’ وحید بٹ’ ڈاکٹر شکیل چوہدری دھکڑ’ حاجی ظفر اقبال رحمانی سابق نائب ناظم’ فلائیٹ لیفیٹیننٹ (ر) حاجی محمد شریف’ مفتی امتیاز شیخ’ علامہ ساجد محمود قادری’ علامہ محمد عظیم قادری’ نعیم شریف صابری’ حاجی محمد شفیع فیصل ‘ صابر حسین جنجوعہ’ عثمان نذیر جنجوعہ ‘ میاں محمد شہباز انصاری حاجی ناصر رمضان سوپ’ چوہدری زبیر مرل’ چوہدری اسد بھٹی’ شیخ فضل باری’ شیخ ابرار سعید’ چوہدری نعمان اسلم گوندل’ حاجی محمد صدیق’ حاجی محمد سلیم’ مرزا رضوان بیگ’ مرزا ذیشان بیگ’ حاجی منشاء بٹ’ چوہدری ضمن اقبال’ حاجی اسلم ‘ رانا اشتیاق’ امتیاز جنجوعہ’ حاجی رسدار خان انصاری’ میاں احسان انصاری’ میاں اقبال انصاری’ حاجی رحمت اللہ چوہان’ ٹھیکیدار محسن علی’ صاحبزادہ سید چن پیر ‘ سید ذوالفقار حسین شاہ باگڑیانوالہ’ میاں سلام اللہ’ میاں خالد یوسف جنجوعہ ابو ظہبی’ ملک ضیاء احمد’ شاہین بٹ’ ٹھیکیدار تصور حسین امریکہ’ انجینئر مرتضیٰ شریف’ ارسلان علی’ عبدالغنی سندھو’ شاہد مرل’ رانا جاوید’ رانا قیصر جاوید’ ارسلان سلیم’ سیٹھ امجد انصاری’ ارشد بلا’ بائو عبدالرحمن’ مرزا محمد یوسف’ حاجی منظور شفیع’ الطاف سندھو’ محمد عرفان کمبوہ’ ندیم کمبوہ’ عنصر باجوہ’ راجہ گل محمد’ حاجی امیر عبداللہ’ ملک مظہر حسین اعوان’ چوہدری طارق گل’ مہر محمد امجد’ چوہدری یٰسین ‘ حماد رمضان’ حاجی شمس’ چوہدری بد رالسلام ایڈووکیٹ’ چوہدری امجد’ چوہدری محمد فاروق ہریاوالہ’ چوہدری نفیس ڈیرے والے’ چوہدری ناصر ہریہ والا’ یاسر محمود جٹ’ جاوید رحمانی’ امتیاز کوثر’ ندیم کمبوہ’ علیم کمبوہ’ جاوید اکبر کمبوہ’ میاں عمران مشتاق’ عثمان گلزار’ میاں مظہر’ میاں مبشر گجر’ افضل ضیائی’ چوہدری نعیم ‘ مرزا حمید’ حسن علی ‘ وقاص ڈار و دیگر شریک تھے۔
……………………………………
گجرات(جی پی آئی) بلدیاتی انتخابات کے حوالے پی ٹی آئی لالہ موسیٰ حلقہ پی پی 112کا اہم اجلاس انصاف مرکز لالہ موسیٰ میں ہوا اجلاس کی صدارت سینئر راہنما نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے کی ،اجلاس میں سینئر راہنما ممبر پارلیمانی بورڈحاجی چوہدری رفیق احمد دھامہ، سید طلعت حسین شاہ ،سہیل نواز خان ،طاہر رفیق بٹ ،سید علی فائز شاہ،مرزا محمد شفیق ،لیاقت علی بھانوالیا،محمد رفیق بھٹی،غلام عباس بھٹہ ،جمیل احمد طاہر،مبشر بٹ ،مرزا خرم شہزاد،محمد شعیب مغل،ظفر اقبال قریشی ایڈووکیٹ ،سید زاہد شاہ،توفیض الحسن غنی،میاں ناصر ،مہر محمد اقبال،ملک جاوید اختر ایڈووکیٹ،محمد شہباز سمیت پی ٹی آئی لالہ موسیٰ حلقہ پی پی 112کے عہدیداران،ممبران اور پارلیمانی بورڈ کے ممبران نے شرکت کی، سینئر راہنما و ممبر پارلیمانی بورڈ نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے ممبران کو بلدیاتی انتخابات کیلئے ٹکٹوں کی تقسیم کے عمل کیلئے بنائے گئے پارلیمانی بورڈ کے فیصلہ جات کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ کیا کہ کسی نظریاتی ورکر کو پارٹی ٹکٹ جاری نہیں کیا گیاجس پر تمام ممبران سے رائے لی گئی اور متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ لالہ موسیٰ میں ٹکٹوں کی تقسیم پر کارکنان کو تحفظات ہیں صوبائی اور مرکزی قیادت کو تحریری طور پر اور ملاقات کر کے آگاہ کیا جائے گا،اس موقع پر نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کسی بھی جماعت کا اصل سرمایہ اس کے کارکنان ہوتے ہیں ہر موقع پر کارکنان کو ساتھ لے کر چلتے ہیں اور آئندہ بھی کارکنان کیساتھ کھڑے ہیں ،انہوں نے کہا کہ پارٹی کیلئے قربانیا ںدینے والے جیلوں میں قید و بند کی صوبتیں برداشت کرنے والے دھرنوں جلسوں میں شرکت کرنے والے کارکن پاکستان تحریک انصاف کا اصل سرمایہ ہیں کارکنوں کو انکا حق نہ دئیے جانے پر پارٹی ڈسپلن کے مطابق اعلیٰ قیادت کو موجودہ صورتحال کے متعلق آگاہ کیا جائے گااس موقع پر حاجی چوہدری رفیق احمد دھامہ،سید طلعت شاہ،لیاقت علی بھانوالیہ،طاہر رفیق بٹ ،محمد رفیق بھٹی نے بھی ورکرز سے خطاب کیا۔