EDO ہیلتھ گجرات ڈاکٹر عابد غوری اور ڈی ایچ او ڈا کٹر زاہد تنویر کا RHC ملکہ کا دورہ

Malka

Malka

ملکہ (عمر فاروق اعوان سے) EDO ہیلتھ گجرات ڈاکٹر عابد غوری اور ڈی ایچ او ڈاکٹر زاہد تنویر کا RHC ملکہ کا دورہ، شاندار کارکردگی پر اظہار اطمینان اور ڈاکٹر عابد مجید کو شاباش تفصیل کے مطابق EDO ہیلتھ گجرات ڈا کٹر عابد غوری اور ڈی ایچ او ڈا کٹر زاہد تنویر نے RHCملکہ کا دورہ کیا ۔ اور ہسپتال کے تما م وارڈز کا وزٹ کیا۔ EDO ہیلتھ گجرات ڈا کٹرعابد غوری اور ڈی ایچ اوڈا کٹر زاہد تنویر کے دورہ RHCملکہ کے دوران ایس ایم او ڈاکٹر عابد مجید بھی ساتھ تھے ۔ڈاکٹر عابد مجید کو آر ایچ سی ملکہ تبادلہ ہوئے ایک ماہ کا عرصہ گزرا ہے کہ ہسپتال کی او پی ڈی میں خاطر خواہ اضافہ ہو ا ہے ۔اور تمام مریضوں کا علاج تسلی بخش کیا گیا ہے ۔ای ڈی او عابد غوری نے آر ایچ سی ملکہ کی کارکردگی کو مذید بہتر بنانے کے لئے ہر ممکن امداد کا اعلان کیا ۔اور ڈاکٹر عابد مجیدکی شاندار کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا اور شاباش دی ۔ادھر ضلع چیئرمین محمد علی تنویر نے بھی گزشتہ دنوں آر ایچ سی ملکہ کا دورہ کیا تھا ۔اور ہسپتال میں جنریٹر دینے کا اعلان کیا ۔انھوں نے میڈیکل سٹور میں ادویات کا سٹاک بھی چیک کیا ۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
ملکہ(عمر فاروق اعوان سے)پاک پریس کلب فرانس کے صدر زاہد مصطفی اعوان تعزیت کے لئے شفقت علی بٹ بیورو چیف روزنامہ جذبہ کے گھر گئے ،اور ان سے ان کی والدہ محترمہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی ۔زاہد مصطفی اعوان نے شفقت علی بٹ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ والدین سے بڑھ کر اس دنیا میں نعمت نہیں ہے ۔جس کے والدین اس دنیا میں موجود ہیں انہیں دنیا کی کسی چیز کی کمی نہیں ہے ۔جب اس دنیا فانی سے والدین رخصت ہو جائیں تو دنیا دنیا نہیں رہتی ۔اور دعاوں کا ایک بے لوث سلسلہ بند ہو جاتا ہے ۔زاہد مصطفی اعوان نے شفقت علی بٹ کی والدہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی ۔اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ۔