گجرات (جی پی آئی) محکمہ اوقاف گجرات و منڈی بہائو الدین کے زیر اہتمام حضرت پیر نوشہ بخش المعروف نوشہ گنج بخش کا سالانہ عرس مبارک عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد ہوئی۔ ڈسٹرکٹ مینیجر اوقاف گجرات و منڈی بہائو الدین بائو محمد رشید نے چادر پوشی کی۔ اس موقع پر زائرین میں لنگر تقسیم کیا گیا۔ لاکھوں کی تعداد میں زائرین نے دربار شریف پر حاضری دی۔ عرس مبارک تین دن تک جاری رہا۔ ضلع منڈی بہائو الدین کی جانب سے سیکورٹی کے شاندار انتظامات کئے گئے۔ زائرین نے اپنی اپنی حاجات پیش کی۔ چادریں چڑھائیں۔ محکمہ اوقاف کی جانب سے زائرین کی سہولت کیلئے بہترین انتظامات کئے گئے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) ممتاز سماجی شخصیت رانا ثاقب مشرف ناز نے حضرت نوشہ گنج بخش کے مزار اقدس پر حاضری دی عرس مبارک کی تقریبات میں شرکت کی۔ جہاں ان کی خصوصی طور پر دستار بندی کی گئی۔ جبکہ انہوں نے عالمی مبلغ اسلام سجادہ نشین آستانہ عالیہ نوشہ گنج بخش پیر معروف حسین شاہ عارف نوشاہی سے خصوصی ملاقات بھی کی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) 7نیو زٹی وی کی سالگرہ کے سلسلہ میں بیورو آفس کے زیر اہتمام خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔ سابق وفاقی وزیر چوہدری قمر زمان کائرہ’ سابق صوبائی وزیر چوہدری تنویر اشرف کائرہ’ امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر طارق سلیم’ چوہدری محمد نعیم ڈھیرو گنہ’ سید پریس کلب سید وقار گیلانی’ طفیل میر’ راجہ تیمور طارق’ نے اپنے دست مبارک سے سالگرہ کا کیک کاٹا اس موقع پر ایگزیکٹو ممبر CPLC شہباز احمد’ سید وسیم شاہ’ احسان چھینہ’ راجہ ریاض راسخ’ اعجاز شاکر’ رانا شہزاد’ نوازش علی نوازش’ اظہر جنگی’ عاصم رضا سید’ سعد عبداللہ’ ڈاکٹر رزاق غفاری’ حسن وڑائچ’ ذوالفقار حیدر’ و دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ ۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ کے سینئر مرکزی رہنما و سابق نائب وزیر اعظم چوہدری پرویز الٰہی اور پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین نے پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرنے پر سابق نائب ناظم ملک عامر نواز آف گلانوالہ کو صدر،سید وقاص جعفری کو نائب صدرودیگر کابینہ کو مباکبادیتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ نو منتخب عہدیدار اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے شعبے کی عزت و وقارمیں اضافے کا باعث بنیں گے چوہدری پرویز الٰہی اور چوہدری وجاہت حسین نے اتفاق گروپ کے چیئرمین شیخ افضال احمد کو بھی کامیابی پر مباکباد دی ہے اور کہا ہے کہ ہمارا تعاون آپ کے ساتھ ہوگا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ کے سینئر مرکزی رہنما و سابق نائب وزیر اعظم چوہدری پرویز الٰہی اور مسلم لیگ کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین نے ٹریڈر ز ایسوسی ایشن مسلم بازار گجرات کے انتخابات میں شیخ فواد ادریس کو صدر اور جمیل اجمل جمی کو جنرل سیکرٹری منتخب ہو نے پر مباکباد دیتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ وہ تاجروں کے مفاد کے تحفظ کے لیے فعال کردار ادا کریں گے اور تاجروں کے مسائل حل کرائیں گے چوہدری پرویز الٰہی اور چوہدری وجاہت حسین نے نومنتخب کابینہ کو اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ہے ۔ ۔۔۔۔۔۔ کھاریاں(جی پی آئی)راہنماPTIچوہدری اصغر علی ٹوپہ اور چوہدری فرحان احمد نے مشترکہ طور پر کہا ہے کہ حلقہPP115میں چوہدری ناصر احمد چھپر کی قیادت مین ہر گائوں مین سنگ دھڑے بنارہے ہیں انشاء اللہ 2018کے الکشن میں مخالفین کو ٹف ٹائم دیں گےPTIکے نامزد امیدواربھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے حکمرانوں کی کرپشن اور لوٹ مارسے عوام بخوبی واقف ہیں پانامہ کیس میںحکمرانوں کی غلط بیانیاں ہی انہیں لے ڈوبیں گی عوام الیکشن میں اپنے ووٹ کے ذریعے ان سے اپنی محروموں کا بدلہ لیں گے اور عمران خان کے نامزد امیدواروں کو اپنے قیمتی ووٹ سے کامیاب بنائیں گے حلقہPP115بلکہ پورے ضلع گجرات میں مخالفین کو2018کے الیکشن میں ٹف ٹائم دیں گے انہوں نے کہا کہPP115میں چوہدری ناصر احمدچھپر کی قیادت میںPTIکو مزید مضبوط بنارہے ہیں انشاء اللہ 2018کے الیکشن میں مخالفین کو ناکوںچنے چبوائیں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کھاریاں(جی پی آئی)یوسی بدر مرجان میں یوتھ کو متحد ومنظم کرنے کا عمل جاری ہے نوجوان عمران خان سے متاثر ہو کر پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں آئندہ دور بھیPTIکا ہی ہے2018کے الیکشن میںPTI کی کامیابی کیلئے نوجوان کلیدی کردارادا کریں گے اپنے وائس چیئرمین اور صدر یوتھ ونگ حلقہPP115چوہدری اجمل حسین پیارا کی قیادت میں نوجوانوں کو مزیدمنظم کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار یوتھ کونسلر یوسی بدرمرجان چوہدری عمرمنور لدڑ نے کیا انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت اور علاقہ کی تعمیروترقی کے مشن کے ساتھ ساتھ پارٹی کو مضبوط بنانے اور نوجوانون کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے کا مشن بھی جاری ہے انہون نے مزید کہا کہ چیئرمینPTIعمران خان کی قیادت میں پارٹی کو مضبوط کررہے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کھاریاں(جی پی آئی)راہنما مسلم لیگ (ن) کونسلر ملک عمران حسین ڈوگہ نے کہا کہ کوٹلہ برادران بلاتفریق حلقہNA107کی تعمیروترقی کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں کارپٹ روڈوں کے جال بچھانے جارہے ہیں اور ہر یوسی میں کام جاری ہے جو کہ ان کے کا موںکا منہ بولتا ثبوت ہےMNAچوہدری عابدرضا،MPAچوہدری شبیر احمد،ضلعی چیئرمین چوہدری محمدعلی اور چوہدری آصف رضا تمام بھائی عوامی خدمت میںمصروف ہیں ہم یوسی ڈوگہ میںکروڑ وں کے ترقیاتی کام مکمل کروانے اور کروڑوں کے مزید فنڈفراہم کرنے پر بے مشکور ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کھاریاں(جی پی آئی)سابق امیدوار وائس چیئرمین یوسی ملکہ چوہدری صفدر حسین سینتھل نے کہا ہے کہ حلقہNA107کی تعمیر وترقی کی مثال نہیں ملتی پورے صوبہ پنجاب میں ترقی کے حوالے سے یہ حلقہ نمایاں ہے جہاں پرتمام دیہاتوں میں بلاتفریق ترقیاتی کام جاری ہیں اس سے قبل اس طرح منظم انداز اور بلا تفریق ترقیاتی کام نہیں ہوئے جتنے کہ موجودہ دور میں مکمل ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم پرMNAچوہدری عابدرضا اورMPAچوہدری شبیر احمد اور ضلعی چیئرمین محمدعلی تنویر،چوہدری آصف رضا لازوال خدمت سرانجام دے ہیں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے انہوں نے کہا کہ کوٹلہ برادران تعمیروترقی کی لازوال خدمت سرانجام دے رہے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کھاریاں(جی پی آئی)کھوہاریہ برادران گولڑہ ہاشم کی والدہ کی وفات پرفاتحہ خوانی کا سلسلہ تا ھال جاری ممتاز سیاسی سماجی شخصیت اور اوورسیز پاکستانیوں نے ان کی رہائشگاہ پر فاتحہ خوانی کی جن میںچیئرمین ملک محمداشفا ن اعوان ڈوگہ،چیئرمین ملک صفدر بھگوال،سابق ناظم ملک امجد اعوان بھگوال،سابق ناظم ملک عطاء الرحمن،ملک انورلہڑی،ملک ضیاء الرحمن ڈوگہ،سید خالد حسین شاہ بخاری(ناروے)،ملک مظہر اعوان پنجوڑیاں،ملک ذوالفقار بھٹو بھگوال،چیئرمین ملک اقبال ملکہ،ملک یونس ملکہ،ملک غلام حیدر بھگوال،چوہدری ناصر اھمد چھپر،راجہ قیصر نوتھیہ،راجہ قمر نوتھیہ،ملک فیاض لہڑی،مرزا الیاس ٹھیکیدار کوٹلہ،عابد بٹ رڑیالہ،مرزاشفاق چک بختار،مرزا قمر،مرزا عابد شوریاں،مرزا شہزاد شوریاںاور دیگر شامل ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ملکہ(جی پی آئی)ملکہ با زار سڑک کے اطرا ف بنا ئے گئے نالے شہریوں کے لیے وبال جان بن گئے ۔ کچھ عرصہ قبل شاہین چو ک ملکہ تا ہسپتال چوک ملکہ زیر تعمیر سڑک گلیانہ چو ک تا گو ٹریالہ کے دونوں اطرا ف نکا سی آب کے لیے ادھو رے نا لے تعمیر کیے گئے جنکی منا سب نکا سی نہ ہو نے کی وجہ سے جگہ جگہ جو ہڑ کی شکل اختیا ر کر گئے ہیں ۔ مسلسل گندا پانی کھڑا رہنے کی وجہ سے یہ نا لے مچھر وں کی آما جگا ہ بن گئے ہیں اور ان میں تعفن پھیلنے کے سا تھ سا تھ مکھیو ں کی طرح مو ٹا مو ٹا مچھر پیدا ہو گیا ہے ۔ جسکی وجہ سے نا لو ں کے اطرا ف میں دکانداروں اور گا ہکو ں کو شدید مشکلا ت کا سا منا ہے ۔ اہل علاقہ اور دکاندا روں نے محکمہ صحت کے اعلی حکا م سے مطا لبہ کیا ہے کہ ان نا لو ں میں مچھر ما ر سپرے کیا جا ئے تا کہ مچھروں کے کا ٹنے سے پھیلنے والی مختلف بیما ریوں سے بچا جا سکے ۔ ۔۔۔۔۔۔ ملکہ(جی پی آئی) ڈ اکٹر سحرش مظہر کے رورل ہیلتھ سنٹر ملکہ میں بطو ر وومن میڈیکل آفیسر چا رج سنبھا لنے پر عوامی و سماجی حلقوں نے خوشی کا اظہا ر کیا ہے ۔ یا د رہے کہ مذکو رہ سیٹ کا فی عرصہ سے خا لی تھی ۔ جسکی وجہ سے علاقہ کی خو اتین کو علاج معا لجہ کے لیے پرا ئیویٹ ہسپتا لوں میں علاج معا لجہ کے لیے جا نا پڑتا تھا ۔ اب انہیں رورل ہیلتھ سنٹر ملکہ میں علاج معا لجہ کی تمام سہو لیا ت دستیاب ہوں گی ۔ ڈ اکٹر سحرش مظہر کی تعینا تی کے بعد سینئر میڈیکل آفیسر ڈا کٹر مرزا محمد اشرف اور ڈینٹل سرجن ڈا کٹر عا ئشہ حنیف سمیت رورل ہیلتھ سنٹر ملکہ میں ڈا کٹرز کی تعداد تین ہو گئی ہے ۔ جبکہ سیکنڈ شفٹ میں ڈا کٹر طا رق مصطفی ملک بھی اپنی خدما ت سر انجا م دے رہے ہیں ۔ ۔۔۔۔۔۔ ملکہ(جی پی آئی)یونین کونسل گلیانہ ، بھگوال ، ملکہ اور ٹھو ٹھہ را ئے بہا در کو ملا نے والی گلیانہ تا چو ک پاکستان گو ٹریالہ روڈ کی تعمیر دو سال سے زائد عرصہ گزرنے کے با وجود بھی مکمل نہ ہو سکی ۔ چوک پاکستان تا ٹھو ٹھہ رائے بہا در سڑک کی تکمیل کرنے کے بعد ٹھیکیدا رمبینہ طو ر پر بقیہ کام ادھو را چھو ڑ گیا ۔ اہلیان ملکہ ،آمنہ آباد ، منگلیہ ما رکیٹ اور جنڈ شریف کے علا قہ میں نا مکمل سڑک ویسی کی ویسی رہ گئی ۔ لو گ روزانہ خا ک پھا نکنے پر مجبو ر ۔ پتھر اور خاکہ پر پانی کا چھڑکا ئو نہ ہو نے کی وجہ سے شہری مختلف بیما ریوں کا شکا ر ہو نے لگے ۔ سب کے لبوں پر ایک ہی آواز اس مٹی اور دھو ل سے ہما ری جان کب چھو ٹے گی ۔ اہل علا قہ نے ارباب اقتدا ر سے اپیل کی ہے کہ ہما ری سڑک کا بقیہ کام جلد از جلد مکمل کر وایا جا ئے ۔ اس سلسلے میں جب پرا جیکٹ ڈائریکٹر سیون سٹا ر اینڈ کو چو ہدری محسن انو ر سے روزنامہ دنیا نے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ سڑک کے لیے تعمیراتی فنڈ نہ ہو نے کی وجہ سے میں سڑک کا تعمیرا تی کا م روکنے پر مجبو ر ہو ں ۔ جو نہی فنڈ ز ملیں گے میں بقیہ کا کا م مکمل کر دوں گا ۔ پہلے ہی اس پرا جیکٹ پر میں اپنی ذا تی گر ہ سے کا فی رقم لگا چکا ہو ں ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وزیرآباد(جی پی آئی)سیالکوٹ روڈ پر تیز رفتار کا ر اوورٹیک کرتے ہوئے بے قابو ہو کرڈیوائڈرلائن سے ٹکرانے کے بعد سڑک کے دوسری طرف کنارے درخت کے ساتھ جا ٹکرانے کے نتیجہ میں ایک لڑکا جاں بحق جبکہ دو دوست شدید زخمی،وزیرآباد کوٹلہ پیراں کا رہائشی عادل اپنے دوستوں کے ہمراہLED.9867 کار پر سیالکوٹ سے واپس آرہا تھا کہ لاڈد کی پلی کے قریب آگے جانے والی کار کو تیز رفتاری سے ا ورٹیک کرتے ہو ئے کار بے قابو ہو کر ڈیواڈر لائن سے ٹکراکر دوسری سڑک پرقلابازی کھاتے ہوئے درخت کے ساتھ جا ٹکرائی جس کے نتیجہ میں 18سالہ عادل ولد انورسکنہ کوٹلہ پیراںجاں بحق جبکہ 16سالہ قاسم ولد اعظم سکنہ ونجوالی،20سالہ آفاق ولد ارشادسکنہ کوٹلہ پیراں شدید زخمی ہو گئے جنہیںتشویشناک حالت کے پیش نظر گوجرانوالہ اور لاہور کے ہسپتالوں میںریفر کر دیا گیا ہے جہا ں اُن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔سڑک کنارے آبادیوں کے مکینوں نے محکمہ ھائی وے اور ڈی سی او گوجرانوالہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سیالکوٹ روڈ پر شہری آ بادی والے علاقوں میں سڑک پر سپیڈ بریکر بنائے جائیں تاکہ حادثات میں کمی ہو سکے واضع رہے کہ چند ماہ کے دوران مذکورہ سڑک پر اب تک درجنوں انسانی جانیں حادثات کی نظر ہو چکی ہیں ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ وزیرآباد(جی پی آئی) اسسٹنٹ کمشنروزیرآبادنورالعین قریشی کامنافع خوروں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے گیارہ دوکانداروںکو23ہزارروپے جرمانہ کیا۔ اس موقع پرپی ایس اومحمدآصف، ریڈرملک نواز، محمداشفاق بھی ہمرا ہ تھے۔ اے سی نورالعین قریشی نے کہا کہ منافع خوراپنا قبلہ درست کرلیںورنہ انکے خلاف سکٹ قانونی کاروائی عمل میںلائی جائے گی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ وزیرآباد(جی پی آئی)میزان بینک کی طرف سے برانچ مینجرکامران ملک، ایریا مینجرعثمان اللہ چیمہ اورریجنل مینجرمعظم سعیدکی نگرانی میںاسلا می بینکنگ کے موضوع پرتقریب مورخہ19مئی بروزہفتہ دوپہر3بجے بندھن میرج ہال سیالکوٹ روڈوزیرآبادمیںہوگی۔ جسمیںاسلا می بینکاری کاتعارف اورسوال وجواب کی نشست ہوگی ۔ تقریب میں میزان بینک کے شریعہ ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران بھی شرکت کریںگے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ وزیرآباد(جی پی آئی)پی ٹی آئی پی پی 104کے امیدوارخرم مختارچیمہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے الیکشن میںکئے گئے وعدوںمیںسے ایک وعدہ بھی پورا نہیںکیا، اتنا نقصان ملک کوکسی آمرنے نہیںپہنچایاجتنا (ن) لیگ نے پہنچایاہے، قوم جانتی ہے عمران خاںکرپشن سے پاک سیاستدان ہیں، تحریک انصاف راتوںرات نہیںکئی سالوںکی جدوجہدسے عوام میںمقبول ہوئی ہے۔ اخبارنویسوںسے گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ عمران خاںنے پسے ہوئے طبقہ کی ترجمانی کررہے ہیں۔ حکمران اوچھے ہتھکنڈوںسے عمران خاںکوملک وقوم کے مستقبل کومحفوظ بنانے کے لئے جاری جدوجہدسے ایک قدم پیچھے نہیںہٹاسکتے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ وزیرآباد(جی پی آئی)ہومیو ڈاکٹر سیدرضا سلطا ن نے کہا ہے کہ ہومیو پیتھی طریقہ علا ج بالمثل ہونے کے ناطے جامع اورسائنسی بنیادوںپرمریضوںمیںقوت مدافعت بڑھانے میںمعاون ہے۔کئی ایک ایسے امراض جن کولاعلاج تصور کرلیا جاتا ہے ان کو اپنے پیشے سے مخلص ہومیوڈاکٹرزمحنت سے صحت یابی کی جانب لاتے ہیں۔وہ پی ایچ ایم اے کے زیراہتمام ہومیوڈاکٹرزفورم سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پرلیڈی ڈاکٹرسیدہ نسیم فاطمہ،حسیبہ غوری،عروج فاطمہ،ڈاکٹر شبیہ الحسن زیدی،ڈاکٹرسلیم ضیاء ودیگربھی موجودتھے۔انہوںنے کہا کہ ہومیو طریقہ علا ج سے پچیدہ امراض کی اصلاح اورعلاج سے ان مریضوںکی صحت یابی کی جانب گامزن کیا گیا۔ہومیوڈاکٹرزاس طریقہ علا ج کے ذریعے مایوس،لاعلاج مریضوںکے لئے مسیحاثابت ہورہے ہیںاس طریقہ علاج کی مخالفت کرنے والے خود اس سے اتعفادہ حاصل کررہے ہیں۔ہومیوڈاکٹروںکواپنے پیشے اورشعبے سے مخلص ہونا چا ہئے اس سے ہومیو طریقہ علاج کوتقویت حاصل ہوگی ۔۔۔۔۔۔۔۔ وزیرآباد(جی پی آئی)معروف سیاسی وسماجی شخصیت محمدنعیم ہاشمی نے اخبارنویسوںسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوںکااسلام سے کوئی تعلق نہیں، جوپاکستان دشمن طاقتوںکے ایماء پرملک کوآگ ووخون کی دلدل میںدھکیلناچاہتے ہیں۔ مستونگ واقعہ پاک فوج کی جانب سے امن قائم کرنے کوناکام بنانے کی بزدلانہ کوشش ہے ایسے گھنائونے واقعات سے قوم کے حوصلوںکوپست نہیںکیا جاسکتا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور (جی پی آئی)پاکستان یونائیٹڈ کونسل کے چیرمین ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے سی پیک منصوبے پر عالمی برادری کی طرف سے اعتماد کے اظہار اور بھارت کی خطے میں بڑھتی ہوئی تنہائی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن قوتوں کی سازشیں دم توڑ جائیں گی،ملک ترقی کرے گا،کشمیر آزاد ہوگا اور بھارت کو رسوائی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مجلس عاملہ کے اراکین سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا کہ گوادر کے قریب 10۔ مزدوروں کی شہادت سی پیک منصوبے کو ناکام نہیں بنا سکتی۔ دہشت گردوں کا پاک فوج نے پہلے بھی خاتمہ کیا ، اب بھی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک پر چین میں ہونے والی کانفرنس میں عالمی رہنماوں کی شرکت اور دلچسپی نے ثابت کردیا ہے کہ پاکستان سرمایہ کاری اور تجارتی سرگرمیوں کا مرکز بننے جارہا ہے۔جو کہ موجودہ سیاسی اورعسکری قیادت کا کارنامہ ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ باقی سیاسی مذہبی قوتیں بھی قومی نوعیت کے اہم منصوبے کی حمایت کریں۔کسی قسم کے تعصب کا شائبہ بھی نہ دیں۔جیسے کہ اسی کانفرنس میں چاروں وزرائے اعلیٰ نے وزیر اعظم نوا ز شریف کے ساتھ شریک ہوکر قومی یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ترقی کی منازل طے کرتا رہے گا ، بھارت کو یہ ہضم نہیں ہورہا ، اس لئے وہ اپنے ایجنٹوں کے ذریعے تخریب کاری کرتا رہتا ہے۔ڈاکٹر عبدالغفور نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو ایسی جغرافیائی حیثیت دی ہے کہ پوری دنیا اس کی طرف دیکھ رہی ہے۔ چار موسم، صحرا، کھیت کھلیان ، آسمان کو چھوتے پہاڑ اور سبزہ گوادر سے چترال تک ہر طرف پھیلا ہوا ہے، جس میں سونا اگلتی زمینیں اور معدنیات سے بھرے پہاڑ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گوادر سے سی پیک کے ذریعے ترقی کی راہیں کھلیں گی۔ جس کا فائدہ پوری قوم کو ہوگا۔انہوں نے کہا کہ فوج نے قومی یکجہتی کے ذریعے دہشت گردوں کے خلاف کامیابیاں حاصل کی ہیں۔جو کہ قومی حوصلے کا باعث ہے۔ ……….۔۔۔۔۔۔ لاہور (جی پی آئی)ایف پی سی سی آئی کی ریجنل کمیٹی برائے صنعت کے چئیرمین عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ حکومت گردشی قرضہ کا مسئلہ حل کرے تاکہ رمضان المبارک میں عوام کو لوڈ شیڈنگ کے عذاب سے بچایا جا سکے۔ہر سال کی طرح اس بار بھی موسم گرما کے آغاز سے قبل ہی لوڈ شیڈنگ کا موسم شروع ہو گیا ہے جس نے عوام کی پریشانی میں اضافہ کیا ہے۔بجلی کی طلب بڑھتے ہی پیداوار کم کر دی جاتی ہے جو حیران کن اور عوام دشمنی ہے ۔عاطف اکرام شیخ نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ بجلی کا شارٹ فال سات ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے جس سے صنعت و زراعت اور عوام بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔طلباء امتحانات کی تیاری نہیں کر پا رہے ہیں جبکہ سرکاری ہسپتالوں کے ایمرجنسی وارڈز میں بھی بجلی نہیں ہوتی۔انھوں نے کہا کہ اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے چھٹکارہ پانے کیلئے چار سو چودہ ارب روپے کے گردشی قرضہ کا مسئلہ حل کیا جائے کیونکہ حکومت کی جانب سے عدم ادائیگی کہ وجہ سے بہت سے بجلی گھر اپنی استعداد سے کم پر کام کر رہے ہیں۔ ہر سال رمضان سے قبل عوام کوسحری اور افطاری کے وقت لوڈشیڈنگ سے ریلیف فراہم کرنے کا اعلان کیا جاتا ہے مگر اس پر عمل درامد چند شہروں میں ہی ہوتا ہے جبکہ آبادی کی اکثریت جو دیہات میں رہتی ہے بدستورگرمی کے عذاب میں مبتلاء رہتی ہے جنھیں رات کو ٹھیک سے سونا بھی نصیب نہیں ہوتا ۔ ۔۔۔۔۔۔ لاہور (جی پی آئی)جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ اتحاد امت سے ہی اسلام کا نفاذ اور دفاع پاکستان ممکن ہے، فرقوں اور جماعتوں میں بٹے رہے تو امریکہ، بھارت اور اسرائیل کا مقابلہ نہیں کرسکیں گے۔ اتحاد عسکری ہو یا معاشی تما م57۔ اسلامی ممالک اس میںشامل ہونے چاہیں۔ اہل سنت اور اہل تشیع کی تفریق حقیقت ہے، فروعی اختلافات کو ہوا دینے کی بجائے احترام اور مذاکرات کا راستہ اختیار کرنا چاہے۔ایران اور سعودی عرب کے درمیان دوستی سے اسلام مضبوط ہوگا۔ دونوں ممالک احساس کریں۔ ورنہ سنی شیعہ بلاک کی تقسیم سے دشمن خوش ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو میں کیا۔ پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ ہم تو متعدد بار متوجہ کرچکے ہیں کہ مسلم ممالک کے درمیان متعصبانہ بیان بازی سے تفریق اور نفرتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔ جس کا فائدہ اسلام دشمن قوتوں اور نقصان امت کو ہوگا۔ ایک دوسرے کی ملکی خود مختاری کااحترام کیا جائے۔ اگر اسلامی ممالک اسی طرح لڑتے رہے تو افسوسناک عالمی منظر نامے میں مسلمانوں کے لئے مزید مشکلات پیدا ہوں گی ۔ انہوںنے کہا کہ کوئی مسلمان دہشت گردی کی حمایت نہیں کرسکتا ، افغانستان کا بھارت کی طرف جھکاو پاکستان کے لئے تکلیف دہ ہونے کے ساتھ ہماری خارجہ پالیسی کی ناکامی بھی ہے کہ ہم اپنے ہمسایوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم کیوں نہیں کرسکے، کیونکہ ایران بھی دھمکیاں دے رہا ہے تو اس پر بھی غور کرنے کی ضرورت ہے۔ ان حالات میں وزیر خارجہ کی 4سال بعد بھی تعیناتی نہ ہونا مسلم لیگ ن کی حکومتی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان ہے۔پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ جمعیت علما پاکستان کے جماعتی انتخابات کے ضلعی اور صوبائی مراحل خوش اسلوبی سے طے پاگئے ہیں، مرکزی انتخابات کے شیڈول کا عنقریب اعلان کردیا جائے گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور (جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ق لاہور کے نائب صدر نصیر آرائیں نے کہا کہ نین سکھ شاہدرہ پولیس چوکی نین سکھ کے شہریوں کے لیے عذاب بن گئی ہے پولیس کے اہلکار نین سکھ کے غریب کرایہ داروںمالک مکان کو پریشان کرتے ہیں مورخہ12مئی کو کرائے کے اندراج کیلئے نین سکھ چوکی گیا تومجھ سے 2000روپے رشوت مانگی گئی حالانکہ کرائے کے مکان کے اندراج کے لیے ضامن کی ضرورت ہوتی ہے جو میرے ساتھ تھا لیکن اس کے باوجود مجھے پریشان کیا گیا اور کہا گیا کہ مقامی چیئرمین یا وائس چیئرمین سے تصدیق کروائے ۔ نصیر آرائیں نے کہا کہ ایسے رشوت خور اہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروایء کی جائے انہوںنے ایس ایس پی لاہور سے مطالبہ کیا کہ رشوت مانگنے پر پولیس چوکی نین سکھ کے اہلکاروںکے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ پولیس اہلکار عوام کو پریشان کرنے سے با ز رہیں انہوںنے کہا کہ کرائے کے مکان کے مالکان کو پریشان کرنا پولیس کا روزانہ کا معمول بن گیا ہے اس سے عوام کو نجات دلائی جائے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور (جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ناصر رمضان گجر نے پنجاب میں گیسٹرو کے مرض میں اضافہ سے 3مریض جاں بحق ہونے32مریض ہسپتال میں داخل ہونے جہاں ان کی حالت نازک ہے پر تشویش کا اظہا ر کرتے ہوئے اسے افسوسناک امر قرار دیا ہے انہوںنے کہا کہ حکومت صحت کارڈ کے دعوے کرتے نہیں تھکتی لیکن عوام کو عملی طور پر صحت کے شعبہ میں کوئی ریلیف نہیں مل رہا حکومت عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے اقدامات کرے اور گیسٹرو کے مرض کو کنٹرول کرے اور عوام کی جانیں بچائے ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ہائوس میں کارکنوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ناصر رمضان گجر نے کہا کہ شعبہ صحت میں حکومتی دلچسپی کا عالم یہ ہے کہ پنجا ب میں کوئی وزیر صحت ہی نہیں مشیر صحت سے کام لیا جارہا ہے جو خود بھی بیمار ہیں ۔عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ۔انہوںنے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی کے دور حکومت میں عوام کو ہسپتالوں میں مفت علاج معالجہ کی سہولیات میسر تھیں اور انہیں مفت ادویات فراہم کی جاتی تھیں لیکن آج ہسپتال میں عوام دوائیوں کیلئے ترس رہے ہیں ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور (جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما و جوائنٹ سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے بجٹ میں 450ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانے کے فیصلہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ ایک دکھلاوا رہ گیا اصل بجٹ تو بجٹ کے بعد منی بجٹ کی صورت میں سامنے آتے ہیں جب پٹرول ،بجلی و دیگر چیزوں کی قیمتوں میں وقتاً فوقتاً اضافہ کردیا جاتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ہائوس میں کارکنوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ میاں کامران سیف نے کہا کہ عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں ان پر مزید ٹیکسوں کا بوجھ نہ ڈالا جائے انہوںنے کہا کہ ابھی رمضان کی آمد کافی دور ہے لیکن منافع خور مافیا نے اشیائے خوردونوش سمیت ہر شے کی قیمتوںمیں ہوشربا اضافہ کردیا ہے جس کے بعد حکومت کی جانب سے رمضان بازاروںکی افادیت ختم ہوکر رہ گئی ہے ۔رمضان بازاروںمیں 5سے 10روپے تک ریلیف کا اعلان کرنے والے یہ دیکھیں کہ ایک ماہ میں اشیاء کی قیمتوں میں10سے 50روپے تک کا اضافہ ہوگیا ہے اور یہ اضافہ ابھی مسلسل جاری ہے انہوںنے کہا کہ حکومت رمضان بازاروں کی بجائے رمضان کی آمد پر ایک ماہ پہلے والی قیمتیں ہی واپس لے آئے تو عوام کو رمضان میں روزہ کی حالت میں گرمی خوار نہ ہونا پڑے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور (جی پی آئی) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی ترجیحات میں تمام شہریوں کو یکساں حقوق کی فراہمی سرفہرست ہے، وہ پاکستانی معاشرے میں برداشت، رواداری اور تحمل کے فروغ کیلئے اپنی نوعیت کے منفرد صحافتی فورم ٹولرینٹ پاکستان میڈیا نیٹ ورک کی تقریبِ رونمائی سے بطور مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے، تقریب کا انعقاد بانی سرپرست ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے پاکستان انسٹیٹیوٹ فار پارلیمنٹری سروسز میں کیا تھا۔ اپنے خیرمقدمی کلمات میں ڈاکٹر رمیش وانکوانی ممبر پارلیمنٹ نے کہا کہ کسی بھی معاشرے کی ترقی و خوشحالی کا دارومدار برداشت ، تحمل اور مثبت رویوں پر ہوتا ہے، انہوں نے کہا کہ انکی سولہ سالہ پارلیمانی جدوجہد کا محور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی گیارہ اگست 1947ء کی تقریر کے تناظر میں ایک پرامن معاشرے کا قیام یقینی بنانا ہے ، انہوں نے میڈیا پر زور دیا کہ وہ کم از کم ایک دن مہینے میں معاشرے میں مثبت اقدار کے فروغ کیلئے وقف کریں،اس موقع پرانہوں نے ایچ ای سی کے اشتراک سے مختلف یونیورسٹیوں میں تقریبات کے انعقاد کا سلسلہ شروع کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے ٹولرینٹ پاکستان میڈیا نیٹ ورک کیلئے صباح الدین قاضی کو فوکل پرسن نامزد کرنے کا بھی اعلان کیا۔ڈاکٹر رمیش وانکوانی نے آگاہ کیا کہ میڈیا نیٹ ورک کا لوگو معاشرے کے مختلف طبقات کے مابین قریبی تعاون کی اہمیت اجاگر کرتا ہے، انہوں نے بطور خاص یورپی یونین، بیلجیم، رشیا، ماریشس اور آذر بائیجان کے سفراء کرام کا شکریہ ادا کیا ، یورپی یونین کے سفیر جین فرانسس کاٹن نے اپنے خصوصی خطاب میں یورپ کی ایک پرامن معاشرے کے قیام کیلئے کی جانے والی طویل جدوجہد پر روشنی ڈالی، معزز سفیر کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کی 28ممبر ریاستوں میں کسی قسم کا تعصب برداشت نہیں کیا جاتا۔ دوران تقریب چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار، ایگزیکٹو ڈائریکٹر لوک ورثہ ڈاکٹر فوزیہ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی کی شخصیات نے برداشت، صبر و تحمل پر مبنی پاکستانی معاشرے کیلئے اپنی تجاویز کا تبالہ کیا، اس موقع پر میڈیا نمائندوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔