گجرات (جی پی آئی) شہباز شریف پارک میں دوسرا سالانہ فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد خوش آئند ہے۔ ان خیالات کا اظہار سابق ٹیسٹ کرکٹ منظور الٰہی نے گزشتہ روز شہباز شریف پارک میں دوسرے سالانہ فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ گجرات میں کرکٹ کے فروغ کیلئے کام ہو رہا ہے اورہمارا فرض ہے کہ ہم نوجوانوں کی بہتری کیلئے ہونیوالے اقدامات میں تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی حکومت گجرات کی کاوشوں کو بے حد سراہتے ہیں۔ کہ انہوں نے ایک اچھے پروگرام کا انعقاد کیا ہے جس میں ضلع بھر سے کرکٹرز شریک ہو رہے ہیں۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ندیم بٹ نے کہا کہ ضلعی حکومت گجرات کھیلوں کے فروغ کیلئے دن رات کام کر رہی ہے اور ڈویژن میں کارکردگی کے لحاظ سے گجرات پہلے نمبر پر آ رہا ہے یہ ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی کے تمام ممبران کی کا وشوں کا نتیجہ ہے اور ہم ہمیشہ اسی طریقہ سے کام کر تے رہیں گے۔ اس موقع پر ممبران ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی ڈاکٹر رزاق احمد غفاری’ راشد محمود بٹ’ نوازش علی نوازش’ خالد کے کے’ ندیم بٹ و دیگر ممبران موجود تھے۔ مختلف ٹیموں کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی)شہباز شریف فلڈ لائٹ رمضان تائیکوانڈو چیپئین شپ 2016ء لیڈیز اینڈ چلڈرن پارک ‘ جناح گرائمر سکول سٹاف گلہ گجرات میں منعقد ہوا۔ جس کے مہمان خصوصی ندیم بٹ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ‘ اور چیئرمین ظفر اقبال رحمانی تھے۔ دیگر مہمانوں میں چوہدری احسان اللہ’ ڈاکٹر شکیل سرور ڈسٹرکٹ تائیکوانڈو ایسوسی’ راشد محمود بٹ تھے۔ اس موقع پر ضلع بھر سے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ندیم بٹ نے کہا کہ تائیکوانڈو کے ذریعے نوجوانوں کی بہتری کیلئے کام ہو سکتا ہے۔ اور ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی مارشل آرٹس کے فروغ کیلئے ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی بھر پور تعاون کرے گی۔ اور گجرات میں نیشنل لیول کا پروگرام منعقد کیا جائے گا۔ صدر ڈاکٹر شکیل سرور ڈسٹرکٹ تائیکوانڈو ایسوسی ایشن نے کہا کہ ہم ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی کے شکر گزار ہیں یہ ہمارے ساتھ بھر پور تعاون کر رہی ہے اورہم وعدہ کرتے ہیں کہ بھر پور طریقے سے اقدامات کریں گے اور کھیلوں کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔ اس موقع پر کھلاڑیوں کو شیلڈز اور سرٹیفکیٹ دیئے گئے ۔ جنرل سیکرٹری راشد محمود بٹ نے کہا کہ ڈسٹرکٹ تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم پر مارشل آرٹ کے تمام کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہا جاتا ہے اور ہم اس سلسلہ میں اپنی کاوشیں جاری رکھیں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی) آستانہ عالیہ شہنشاہ ولایت سے ایک وفد نے صاحبزادہ پیر سید حسن محمود شاہ گجراتی کی سربراہی میں دربار عالیہ شاہ حسین ملتانی اور دربار عالیہ حضرت کبیر الدین شاہدولہ دریائی پر حاضری دی اور ملکی ترقی و سلامتی کیلئے دعائیں کیں۔ اس موقع پر قاری کرامت علی نقشبندی’ قاری شیر جلالی’ سیٹھ عبدالرشید’ سیٹھ حیدر علی’ سیٹھ ذوالفقار ‘ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری’ محمد سجاول ‘ محمد شمریز و دیگر شامل تھے۔ بعد ازاں لنگر تقسیم کیا گیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی)حضرت کبیر الدین شاہدولہ دریائی کے عرس مبارک کی تقریبات اختتام پذیر ہو گئیں۔ اختتامی تقریب مسجد حضرت سید کبیر الدین شاہدولہ دریائی میں منعقد ہوئی جس میں حضرت صاحبزادہ غلام بشیر نقشبندی نے خصوصی خطاب کیا اور اولیاء کرام کی خدمات پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی حاجی عمران ظفر’ مینیجر اوقاف بائو عبدالرشید’ و’ عمران بٹ’ طاہر محمود باجوہ’ دیگر اہم شخصیات موجود تھی۔ ملکی ترقی و سلامتی کیلئے دعائیں کی گئیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی)بلھے شاہ ویلفیئر سوسائٹی آف پاکستان کے زیر اہتمام سالانہ محفل ذکر حبیب ۖ و سالانہ افطار پارٹی منعقد ہوئی۔ جس کی صدارت زیب سجادہ نشین آستانہ عالیہ شہنشاہ ولایت پیر سید ولی حسین شاہ المعروف بلھے شاہ گجراتی نے کی۔ ملک بھر سے عقیدت مندوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔ ملکی ترقی و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی)وزیر اعلی پنجاب کے سٹی روڈز پیکج کے تحت بادشاہی روڈ کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا ہے ، دو کلومیٹر طویل سٹرک کی تعمیر پر ساڑھے 5کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کام کی رفتار کا جائزہ لینے کے لئے زیر تعمیر منصوبہ کا دورہ کیا اور جاری کام کا معائنہ کیا، ڈی او روڈز رائے محمد نواز، کنٹریکٹر بھی انکے ہمراہ تھے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ گجرات کی سٹرکوں کے لئے حکومت پنجاب کے سٹی روڈز پیکج کے تحت تین سال میں مجموعی طور پر 38سڑکوں کی تعمیر کی جائے گی ان میں سے 23منصوبوں کے ٹینڈرز کے بعد متعدد پر کام مکمل ہو چکا ہے، بادشاہی روڈ بھی پہلے مرحلے میں شامل ہے جس کی تعمیر سے علاقہ کے مکینوں کا دیرینہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ڈی او روڈز کو ہدایت کی کہ منصوبے پر کام کی رفتار تیز کی جائے اور اعلی کوالٹی میٹریل کا استعمال یقینی بنایا جائے تاکہ شہری اس منصوبے سے طویل عرصہ تک مستفید ہو سکیں۔ انہوں نے اہل علاقہ سے بھی کہا کہ وہ تعمیراتی کام پر نظر رکھیں اور اگر کہیں کوئی خلاف ورزی پائی جائے توا نہیں آگاہ کیا جائے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی)گرانفروشوں کے خلاف بلاتفریق کریک ڈائون کے دوران 24گھنٹے میں مزید 14ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرادیے گئے ہیں، دوسری طرف ڈی سی او نے رمضان بازاروں اور فروٹ منڈیوں کی اچانک چیکنگ کا سلسلہ بھی جاری رکھا ۔ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق شہریوں کو مقررہ نرخوں پر اشیائے خورد و نوش کی فراہمی کے لئے ضلع بھر میں پرائس مجسٹریٹس نے 179مقامات پر پرائس چیکنگ کی اس دوران 42دوکاندار ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے اور اوورچارجنگ کے مرتکب پائے گئے، ان میں سے 14ملزمان کے خلاف تھانوں میں مقدمات درج کرادیے گئے جنہیں پولیس نے گرفتار کر لیا ہے جبکہ دیگر گرانفروشوں پر 29500روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ دوسری طرف ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے سبزی منڈی لالہ موسیٰ کا دورہ کیا اور نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا۔ رمضان بازار شاہ جہانگیر روڈ کے دورہ کے موقع پر ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے پھلوں ، سبزیوں، دالوں، چینی اور دیگر سٹالز کا دورہ کیا۔ ڈی سی او نے مارکیٹ کمیٹی کے افسران کو تمام اسٹالز پر وافر مقدار میں اشیا فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی)ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں یوم علی کے جلوسوں، تروایح، اعتکاف، جمعتہ الوداع، اورعیدالفطر کے اجتماعات کی سکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات یقینی بنائے جائیں گے، ضلع میں امن و امان برقراررکھنے کیلئے امن کمیٹی کے ممبران اور شہری بھی اپنا کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، قائمقام ڈی پی او کامران ممتاز، اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا، ایم این ایز چوہدری جعفر اقبال، نوابزادہ مظہر علی خان، ایم پی ایز چوہدری اشرف دیونہ، حاجی عمران ظفر، میجر (ر) معین نواز، چوہدری شبیر احمد، ڈاکٹر طارق سلیم، قاری الطاف الرحمان، چوہدری منظور حسین،مرزا نعیم الرحمان و دیگر نے بھی اظہار خیال کیا ، ڈی او سی ماجد بن احمد، اسسٹنٹ کمشنرز نورالعین، ذوالفقار باگڑی ، ای ڈی اوز، سینر صحافی طفیل میر، راجہ ریاض احمد راسخ و دیگر بھی موجود تھے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ہدایت کی کہ یوم علی کے موقع پر ٹی ایم ایز صفائی، لائٹنگ کا خصوصی انتظام کریں، تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے نیز مجالس کے منتظمین سے ملکر تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جائے نیز خطرناک عمارتوںکا سروے کرایا جائے۔ انہوںنے کہا کہ مجالس، جلوسوں، اعتکاف، جمعتہ الوداع کے اجتماعات کے لئے پولیس نے سکیورٹی کا جامع پلان تیار کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن کمیٹی کے ممبران اور شہری اپنے گردو پیش پر نظر رکھیں، بغیر شناخت مکانات کرایے پر نہ دیے جائیں اور کرایہ دار کے بارے میں فوری متعلقہ پولیس کو مطلع کیا جائے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا ضلع میں بین المذاہب ہم آہنگی کے لئے جی ٹی روڈ پر شہباز شریف پارک کے قریب بڑی جامع مسجد و عیدگاہ تعمیر کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے جہاں ہر قسم کی فرقہ واریت سے بالاتر ہو کر شہری سر بسجودہو سکیں گے۔ انہوںنے کہا کہ شہریوں کی تفریح کے لئے شہباز شریف پارک میں سات روزہ عید میلہ بھی لگایا جائے گا جس میں بچوں، خواتین اور بڑوں کے لئے بھرپور تفریحی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ ڈی پی او کامران ممتاز نے کہا کہ یوم علی پر 1500پولیس اہلکار ڈیوٹی دیں گے جبکہ جمعہ الوداع، تراویح، اعتکاف کرنیوالوںکی سکیورٹی بھی یقینی بنائی جائے گی۔ انہوںنے کہا کہ ٹریفک کی روانی بہتر بنانے اور بڑے بازاروں میں موٹر سائیکل سواروں کا داخلہ بند کرنے کے لئے تاجر برادری کی مشاورت سے اقدامات کئے جائیں گے ۔ارکان اسمبلی نے ضلع میں امن کے لئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے انتظامات کو سراہا اور ممبران امن کمیٹی کے کردار کی تعریف کی۔ انہوںنے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کے وژن کے مطابق مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لئے عوامی نمائندگان اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ انہوںنے ضلع میں امن کے لئے تجاویز سے بھی انتظامیہ کو آگاہ کیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی)ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے دربار حضرت شاہدولہ ولی پر حاضری دی ، مزار پر چادر چڑھائی اور دعا کی جبکہ انکی دستار بندی بھی کی گئی، مینجر اوقاف عبدالرشید، گدی نشین اعجاز احمد شاہ، رانا ثاقب مشرف ناز، خادم علی خادم ، پی ایس او محمد عثما ن بھی انکے ہمراہ تھے ۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ برصغیر پاک و ہند میں اسلام کی ترویج میں اولیا ء کرام کا کردار بہت اہم ہے انہوںنے اپنے کردار و وعمل سے لاکھوںانسانوںکو متاثر کیا اور اسلامی تعلیمات سے لاکھو ں افراد نے اسلام قبول کیا۔ بعدازاں انہوںنے دربار سے ملحقہ زیر تعمیر مسجد کا بھی معائنہ کیا اور ہدایت کی کہ تعمیراتی کام تیزی سے مکمل کیا جائے۔ بعدا زاں انہوںنے لنگر بھی تقسیم کیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین نے کہا ہے کہ کشمیری مہاجرین بڑے باشعور ہیں جنھوں نے اپنے وطن کے لئے جانیں قربان کیں گھر اور مال ودولت لُٹا دیئے لیکن ضمیر نہیں بیچے جو لوگ وطن کی خاطر گھر باہر کوبھی خاطر میں نہ لائیں اور سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر پاکستان آجائیں انھیں پیسے دیکر خریدا نہیں جا سکتا اب بھی خریدوفروخت کا بازار گرم کرنے والوں کا مایوسی ہو گی اور کشمیری ووٹر کشمیری کاز سے مخلص چوہدری افضل ملہی کو ہی منتخب کریں گے ان خیالات کا اظہار انھوںنے ملنے والے بڑے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا وفد نے چوہدری وجاہت حسین کو مختلف جگہوں پر جلسوں سے خطاب کی دعوت دی چوہدری وجاہت حسین نے کہا کہ اہل کشمیر نے ہم پر ہمیشہ اعتماد کیا ہم نے بھی انھیں ہمیشہ بھائی سمجھا اور ان کی خوشی اور غم کو اپنا جان کر ساتھ دیا اب بھی انشاء اللہ کشمیری ووٹرز ہمارے مشترکہ امیدوار کو ووٹ دیں گے اور کسی کے جھانسے میں نہیں آئیں گے ا نھوں نے کہا کہ چوہدری افضل ملہی کو ووٹ دینا دراصل مجھے ووٹ دینا ہے انھوںنے وفد سے کہا کہ آپ جلسوں کا پروگرام بنائیں میں ضرور حاضر ہو ں گا کوئی ہمیں اہلِ کشمیر سے الگ نہیں کر سکتا ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی)مسلم لیگ ضلع گجرات کے سینئر نائب صدر عظمت حسین سید نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے الیکشن میں حلقہ ایل اے 34 جموں 5 سے پی ٹی آئی اور مسلم لیگ کا مشترکہ امیدوار کامیاب ہو گا چوہدری افضل ملہی کی کامیابی مسلم لیگ کی کامیابی ہوگی اس لئے تمام مسلم لیگی الیکشن مہم میں بھر پور حصہ لیں اور جہا ں جہاں جس کا تعلق واسطہ ہے رابطہ کریں اور افضل ملہی کے لئے کنویسنگ کریں عظمت حسین سید نے مزید کہا کہ کچھ لوگ صرف الیکشن میں نظرآتے ہیں ایسے سیاسی مہمانوں کو اب کوئی ووٹ نہیں دے گا جن کی سیاست زاتی مفاد تک محدود ہے عظمت حسین سید نے کہا کہ مسلم لیگی گلی گلی قریہ قریہ پھیل جائیں اور افضل ملہی کی کامیابی کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہ کریں ۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین گزشتہ روز چوہدری محمد افضل ملہی کے گھر گے اور ان کی والدہ کی وفات پر افسوس کیا اور فاتحہ پڑھی وہ چوہدری افگن فاروق آف کلا چور کے گھر بھی گئے اور ان کے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور دعائے معغفرت کی انھوںسابق ناظم عبدالحمیدبٹ کے گھر جا کر اُن کی والدہ کے ایصالِ ثواب کی دعاکی اس موقع پر چوہدری خالد اصغر گھرال۔عظمت حسین سید۔چوہدری بشیر ۔ملک نعیم۔ڈاکٹر جمشید۔بائو شہبازبٹ۔چوہدری تنویر چیئرمین۔سابق ناظم چوہدری ساجدنواز۔بابربھٹی ودیگر بھی چوہدری وجاہت حسین کے ہمراہ تھے ۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین گزشتہ روز چوہدری اخلاق احمد عرف اخلاقی گندرہ کے گھر گئے اور ان کو راضی نامے اور رہائی پر مبارکباد دی چوہدری وجاہت حسین نے کہا کہ وقت وہی اچھا ہے جو اتفاق اور صُلح صفائی سے گزر جائے آنے والی نسلوں کو پیار و محبت سے رہنے کے لئے لڑائی جھگڑے سے پاک ماحول دیا جائے چوہدری وجاہت حسین نے کہا کہ راضی نامے سے بہتر کوئی عمل نہیں ۔چوہدری وجاہت حسین کے ہمراہ چوہدری خالد اصغر گھرال۔عظمت حسین سید ۔سید توحیدشاہ اور ڈاکٹرجمشید آف ڈالیہ بھی تھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کھاریاں(جی پی آئی)ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 115 چوہدری شبیر احمد کوٹلہ نے گذشتہ روز رمضان بازار کھاریاں کا دورہ کیا۔ اے سی کھاریاں ذوالفقار علی باگڑی بھی ہمراہ تھے انچارج رمضان بازار نائب تحصیلدار چوہدری محمد افضل اور شیخ وجاہت حفیظ نے وزٹ کروایا۔ تمام اسٹال چیک کئے ہر اشیاء کے ریٹ اور معیار کو بھی چیک کیا گیا بالخصوص چینی اور آٹے کا وزن بھی کیا گیا جو کہ پورا نکلا اس دورہ کے موقع پر مسلم لیگ (ن) کھاریاں کے مقامی راہنما کونسلر عبدالقیوم بھٹی ، کونسلر حاجی جاوید ملک، کونسلر حفیظ بٹ، راجہ ناصر، کپتان نادر خاں بھی موجود تھے۔ ایم پی اے چوہدری شبیر احمد کوٹلہ نے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا اور انتظامیہ کو شاباش بھی دی انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے باقی ایام میں عوام کو پہلے سے زیادہ سہولیات دی جائیں اشیاء کی مقدار کو بھی بڑھایا اور معیار پر بھی خصوصی نظر رکھی جائے تاکہ پورا مہینہ عوام سستے رمضان بازار سے بھرپور استفادہ حاصل کرسکیں۔ ۔۔۔۔۔۔ کھاریاں(جی پی آئی)بجلی کی غیر اعلانیہ بار بار بندش نے عوام کا بھرکس نکال دیا روزہ داروں کی حالت غیر ہونے لگی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے ساتھ ساتھ بار بار ٹرپنگ مسائل میں اضافہ کر رہی ہے جبکہ لوگوں کی بجلی سے چلنے والی قیمتی اشیائے الیکٹرونکس بھی خراب ہو رہی ہیں جن سے عوام کو دہرے عذاب میں سے گزرنا پڑ رہا ہے عوام روزہ کی حالت میں حکمرانوں کو بددعائیں دیتے سنائی دے رہے ہیں عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ حکمرانوں نے رمضان المبارک سے قبل بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا بلند وبانگ دعویٰ کیا تھا مگر وہ بڑھکیں ہی ثابت ہویں عوام کو مقدس ماہ میں عبادت کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے حکمرانوں کو تو تمام سہولیات میسر ہیں مگر عوام کی اکثریت یوپی ایس جیسی سہولت اور جنریٹر سے محروم ہے ان پر ترس کیا جائے اور بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ ۔۔۔۔۔۔ کھاریاں(جی پی آئی)راہنما پیپلز پارٹی حلقہ پی پی 115 چوہدری شفقت محمود بہبلی کی جانب سے مستحق خواتین میں رمضان پیکیج کے تحت راشن تقسیم کیا گیا اس موقع پر چوہدری ضیاء محی الدین، چوہدری شبیر دادو برسالہ، ڈاکٹر ذوالفقار علی بٹ اور دیگر معززین شریک تھے۔ صحافی سید تنویر نقوی، صحافی جبار ساگر، صحافی بلال بٹ، صحافی محفوظ بٹ، صحافی مرید حسین جعفری، صحافی کاشان مجید، صحافی حاجی عبدالرئوف صدرKPC، صحافی وقاص رئوف نے بھی شرکت کی۔خواتین کی کثیر تعداد موجود تھی راشن میں سویاں، گھی، چینی، دال چنا، چاول، چائے، پتی شامل تھی ۔ چوہدری شفقت محمود بہبلی نے اس موقع پر کہا کہ جب تک اللہ تعالیٰ نے توفیق دی یہ سلسلہ جاری رکھوں گا مستحقین کی مدد کر کے روحانی سکون ملتا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔ کھاریاں(جی پی آئی)اے سی کھاریاں ذوالفقار علی باگڑی کی ہدایت پر چیف آفیسر ٹی ایم اے کھاریاں شیخ وجاہت حفیظ صدیقی کا سنگم بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن دکانوں کے سامنے بنے تھڑے اور اوپر لگے شٹر اتار دیئے۔ آپریشن کے چند منٹ بعد ہی دکانداروں نے مذاکرات کر کے وقت لے لیا کہ ہم از خود شٹر اتار دیں گے اور تجاوزات کا خاتمہ کریں گے جس کے بعد غیر معینہ مدت کے لئے آپرین روک دیا گیا۔ ۔۔۔۔۔۔ کھاریاں(جی پی آئی)احترام رمضان آرڈی نینس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایکشن لینے پر انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کسی کو بھی تقدس پامال کرنے نہ دیا جائے ان خیالات کا اظہار مرکزی سیکرٹری جنرل تحریک تحفظ اسلام پاکستان مولانا اصغر توحیدی نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان بابرکت مہینہ ہے جو کہ صبر کا درس دیتا ہے اور ساتھ دوسروں کو بھی خوشیوں میں شریک کرنے کی تلقین کرتا ہے اس لئے اس مہینے کا اجر براہ راست اللہ نے اپنے ہاں رکھا ہے سب رمضان المبارک کا احترام کریں۔ ۔۔۔۔۔۔ کھاریاں(جی پی آئی)نوجوان سیاسی سماجی وکاروباری شخصیت چوہدری ساجد محمود بھٹیاں نے اپنے ماموں مرحوم چوہدری محمد لطیف کی روح کے ایصال ثواب کے لئے گذشتہ روز 18رمضان المبارک کے موقع پر درس حق چار یار پنجوڑیاں میں معززین علاقہ اور طلباء کو افطار ڈنر دیا اس موقع پر مرحوم کے درجات کی سربلندی کے لئے علامہ قاری یاسر نقشبندی نے خصوصی دعا کروائی جبکہ مہتمم درس قاری حفیظ الرحمن نے انتظامات کئے تھے اس موقع پر نمیا شرکت کرنے والوں میں ملک مظہر اعوان پنجوڑیاں، ساجد بھٹی پنجوڑیاں، میاں زاہد یونس پنجوڑیاں، فدا حسین بھٹی پنجوڑیاں، چوہدری یوسف گوندل پنجوڑیاں، مدثر بٹ پنجوڑیاں، عدنان بھٹی پنجوڑیاں، عتیق بٹ پنجوڑیاں، عمران ضمیر بٹ پنجوڑیاں، وسیم لطیف پنجوڑیاں، شوکت حسین پنجوڑیاں ، ماما محمد حسین پنجوڑیاں، قاری سیف اللہ منڈی بہائوالدین، قاری معاویہ عادل، قاری شیر خاں اور دیگر شریک تھے۔ ۔۔۔۔۔۔ کھاریاں(جی پی آئی)سحر ویلفیئر سوسائٹی (رجسٹرڈ) کھاریاں کے زیراہتمام 135سے زائد مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ممتاز سیاسی سماجی کاروباری شخصیت چوہدری ضیاء محی الدین تھے دیگر شرکاء میں سرپرست اعلیٰ سوسائٹی چوہدری محمد اختر، صدر میڈم دانش زہرہ، سینئر نائب صدر صحافی سید تنویر نقوی، جنرل سیکرٹری علی ظفر ملک، کاروباری سیاسی شخصیت محمد منیر سیٹھی، صحافی حکیم غلام شبیر، نائب صدر سوسائٹی، نائب صدر سوسائٹی، مس سلمہ بٹ، صحافی جبار ساگر، صحافی عرفان عباس، صحافی قربان گجر، مس پروین بی بی، شہباز اسلام مرزا کاروباری شخصیت، فنانس سیکرٹری سوسائٹی مس فرح عنصر نے مستحقین میں راشن تقسیم کیا۔ مہمانِ خصوصی چوہدری ضیاء محی الدین کو دفتر کا وزٹ کروایا گیا اور بریفنگ بھی دی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری ضیاء محی الدین نے کیا کہ سحر ویلفیئر سوسائٹی کے بارے میں پہلے اخبارات میں پڑھتا تھا آج کام دیکھ کر متاثر ہوا ہوں اور انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اگلے سال راشن میں اپنا حصہ بھی ضرور ڈالوں گا تاکہ زیادہ لوگ مستفید ہو سکیں انہوں نے سوسائٹی کے کام کی بے حد تعریف بھی کی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وزیرآباد(جی پی آئی)ضلعی صدر مسلم لیگ (ن)چوہدری مستنصر علی گوندل ایڈووکیٹ نے کہاکہ پاکستان اس وقت گھمبیرقسم کے داخلی اور خارجی مسائل سے دوچار ہے دہشت گردی ،لوڈ شیڈنگ ،معیشت کی بدحالی ،مہنگائی ،کراچی میں بھتہ اور پرچی بلوچستان میں بغاوت جیسے مسائل جن کا مسلم لیگ ن کی حکومت کو سامنا ہے ضرب عضب کے ذریعے دہشت گردی پرقابوپالیا گیا ہے لوڈ شیڈنگ کے سدباب کے لیے قریباًاکتیس منصوبوں پردن رات کام ہورہا ہے ازبکستان اور ایران سے بجلی حاصل کی جارہی ہے اور امیدواثق ہے کہ 2018تک لوڈشیڈنگ قصہ پارینہ بن جائے گی ۔ان خیالا ت اظہارانہوں نے سٹی صدر مسلم لیگ (ن)کی مقصوداحمدڈار کی طرف سے دئے گئے افطار ڈنر کے موقع پر کیا۔اس موقع پر میر ماجد علی سالار،افتخاراحمدبٹ ،فیضان مقصود ڈار،مرزاظہیر انجم بیگ،خواجہ روحیل،میرایازعامر،محمدسجاف گوگی،عمر گوندل،مختاراحمدشاہین،ملک نصر اللہ خاں بلوچ ودیگربھی موجودتھے ۔ انہوں نے کہاکہ معیشت کی بحالی کے لیے کئی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں زرمبادلہ کے ذخائرمیں اضافہ بھی ہوا ہے اور فی کس سالانہ آمدنی میں اضافہ بھی ہوا ہے کراچی کی روشنیاں لوٹ آئی ہیں انہوں نے مزید کہاکہ حلقہ این اے 101میں اس وقت قریباًتین ارب کے منصوبے زیرتکمیل ہیں جن میں کارپٹ روڈ ز،وومن ڈگری کالج گلیاں نالیاں کی پی سی سی اور دیہات میں سوئی گیس کی فراہمی قابل ذکر ہے تعمیروترقی کا یہ سفر جوکہ چھ سات سال سے جاری ہے یہ پاکستان کو نئی بلندیوں سے ہمکنار کرے گا ۔مستنصر علی گوندل نے کہا کہ عوام کو میاں محمدنوازشریف ،میاں محمدشہبازشریف کی قیادت پر پورا اعتماد ہے اور قوم کو یقین ہے کہ دہشت گردی اور لوڈ شیڈنگ سے نجات ایک مخلص اور عوام دوست حکومت ہی دلاسکتی ہے پوری قوم اس وقت میاں نوازشریف کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وزیرآباد(جی پی آئی)رمضان المبارک کے دوران عوام الناس کو اشیائے صرف کی خریداری کے حوالے سے خصوصی ریلیف دیا جارہا ہے ،حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق فیئر پرائس شاپ سے بھی کم ریٹ پر رمضان بازاروں میں اشیائے خوردونوش آٹا،دالیں ،چینی،گھی ،پھل و دیگر اشیاء شہریوں کو دستیا ب ہیں اور اشیاء کی کوالٹی اور قیمتوں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن تحصیل سینئرنائب صدر اور وائس چیئرمین مارکیٹ کمیٹی وزیرآباد چوہدری محمد اظہر چیمہ نے سستارمضان بازار کے دورہ کے موقع پرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے تحصیل صدر چوہدری وقار احمد چیمہ اور نوجوان مسلم لیگی رہنما چوہدری محمد عمر گوندل ایڈووکیٹ کے علاوہ دیگر کارکنان بھی ان کے ہمراہ تھے ۔چوہدری محمد اظہر چیمہ نے کہا کہ رمضان المبارک میں ایک چھت تلے عوام الناس کو اشیائے خوردونوش کی سستے داموں فراہمی وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی عوام دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وزیرآباد(جی پی آئی)امیرجماعت اسلا می ضلع گوجرانوالہ ڈاکٹرمحمدعبید اللہ گوھرنے کہا ہے کہ روزہ خواہشات نفس پرکنٹرول کانام ہے اوراس سے برگزیدہ گی اوراللہ کاقرب حاصل ہوتا ہے۔وہ جامع مسجد مسلم میں خطاب کررہے تھے۔ انہوںنے کہا کہ روزہ چونکہ رب اوربندے کے رمیان خفیہ اوررازدارانہ عبادت ہے اسی لئے روزے کوعبادات ممتازاورامتیازی حیثیت حاصل ہے۔بندے کوبندگی کے قرینے سکھانااوررب آشنائی کے تمام پہلوئوںکوزندگی کے ہرمعاملے پرمحیط کرناروزے ہی کے ذریعے حاصل ہوتا ہے۔انہوںنے کہا کہ رمضان میںایسا ماحول میسرہوتا ہے کہ ہرکوئی نیکی میںآگے بڑھنے کی کوشش کرتا ہے جب یہی ماحول ہرسال معاشرے میںقائم ہوگا توبرا ئی سے بازرہنااورنیکیاںکرنابہر آسان پوجائے گا۔اس ماحول کے قیام کے لئے امت کے ہرفردکوکرداراداکرناہوگا۔رمضان المبارک چونکہ قرآن کی سالگرہ کامہینہ ہے لہذاء اس ماہ میںاللہ تعالیٰ اپنے بندوںپرانعامات کی بارش کی بھی انتہاکردیتاہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وزیرآباد(جی پی آئی)ممبرفیڈرل کونسل پیپلزپارٹی شہیدبھٹواشفاق احمدکھوکھرنے کہا ہے کہ ماہ صیام رحمتوںاوربرکتوںکامہینہ ہے یہ مہینہ ہمیںبھائی چارے واخوت کادرس دیتا ہے۔ حضورنبی کریم ۖ نے ارشادفرمایاکہ اللہ تعالیٰ نے فرمایارمضان المبارک میرا مہینہ ہے اورروزہ میرے لئے ہے اس کااجرمیںخوددونگا۔رسول کریم ۖ کاارشادپاک ہے جس کسی نے اللہ کی خاطرکسی روزہ دارکاروزہ افطارکروایااللہ تعالیٰ اسکے گناہ معاف فرمادے گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور(جی پی آئی)جمعیت علماء پاکستان کے رہنماء علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ کراچی میں امن وآمان کی صورت حال ایک بار پھر بری طرح خراب ہو چکی ہے کراچی میں دن دیہاڈے نامور قوال امجد صابری کا قتل بہت بڑا سانحہ ،حکومت اور انتظامیہ کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے امجد صابری نے نعت اور قوالی کے ذریعے دین اسلام کے فروغ کے لئے خدمات سر انجام دیں ۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے صاحبزادے کا اغوا اور کئی دن گزرنے کے باوجود اس کا سراغ نہ ملنا سندھ حکومت کی ناکامیوں میں بڑا اضافہ ہے انہون نے کہاکہ ایسا لگتا ہے کہ حکمرانوں نے عوام کو قاتلوں ، لٹیروںاور بھتہ خوروں کے سپرد کردیا ہے دن کی روشنی میں عوام قتل ہو رہے ہیں مگر روکنے والا کوئی نہیں ۔حکمران، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور انٹیلی جنس ایجنسیاں ناکام ہو چکی ہیں اور قاتل گرفتار کرنے میں ناکام ہیں ۔رمضان المبارک کے ان مبارک ایام میں پوری قوم کو اللہ کے حضور اپنے گناہوں کی معافی مانگیں اور اللہ سے کیا وعدہ پرا کیا جائے ۔ انہو ںنے کہا کہ جب تک ملک میں نظام مصطفےٰۖ کا نفاذ نہیں ہوتاہماری مشکلات کم نہیں ہونگی آج بحیثیت قوم ہم نے اللہ اوراس کے رسول سے کیے ہوئے وعدے کو بھلادیا ہے جس کی وجہ سے آج ملک ا ور قوم دہشت گردی ،مہنگائی ،قتل و غارت ،بدامنی، لوٹ کھسوٹ اور اشیائے خوردونوش کی کمی کا شکار ہے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر(جی پی آئی)آزاد امیدواراسمبلی چو ہدری انو ارا لحق کی تنظیم الا خوان کے سر برا ہ ومعروف روحا نی شخصیت پیر ملک محمد اکر م اعوا ن سے انکی رہا ئشگاہ پر ملاقا ت ،پیر ملک محمد اکر م اعوان کی چو ہدری انو ارا لحق کی کا میا بی کیلئے خصوصی دعا حلقہ بھمبر کے مر ید ین کو چو ہدر ی انو ارا لحق کی حما یت اور بھر پور سپو رٹ کر نے کی اپیل ،تفصیلا ت کے مطا بق آزاد امیدوار اسمبلی حلقہ ایل اے سا ت بھمبرچو ہدر ی انو ارالحق نے گزشتہ روز منارہ چکوا ل میں امیر تنظیم الا خوان پیر ملک محمد اکر م اعوان سے ان کی رہائشگا ہ پر ملاقا ت کی اس موقع پر نا ظم اعلیٰ سلسلہ نقشبند یہ اویسہ صا حبزادہ عبد القدیر اعوان ،خلیفہ مجاز نقشبندیہ اویسہ ومر کز ی صدر الا خوان آزادکشمیر محمد لطیف بٹ بھی مو جو د تھے اس دو را ن ملکی وسیاسی امو ر زیر بحث آئے اس موقع پر چو ہدر ی انو ارا لحق نے پیر ملک محمداکر م اعوان سے آمد ہ الیکشن میں حلقہ ایل اے 7بھمبر میں مو جود انکے مر ید ین انہیں سپو رٹ کر نے کی درخواست کی جس پر امیر تنظیم الاخوان پیر ملک محمد اکر م اعوان نے چوہدری انو ارا لحق کو اس با ت کی یقین دھا نی کروائی کہ میر ے مر ید ین حلقہ بھمبر میں جہا ں کہیں بھی رہ رہے ہیں آپ کی مکمل حما یت اور سپو رٹ کر یں گے اس موقع پر انہوں نے چوہدری انو ارالحق کی کا میا بی کیلئے خصوصی دعا بھی کروائی اور اپنے مر ید ین کو امیدوار اسمبلی چو ہدری انو ارا لحق کی مکمل سپو رٹ کر نے کی اپیل کی جس پر چو ہد ری انو ارا لحق نے پیر ملک محمد اکر م اعوان اور انکے مر ید ین کی طرف سے انکی حما یت کر نے پر شکر یہ ادا کیا ۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر(جی پی آئی)بھمبرکا رہائشی نوجوان کڈیالہ میں ٹریکٹر تلے دب کر جان بحق مرحوم کو نمازجنازہ کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا تفصیلات کیمطابق بھمبرکے نواحی گاؤں ٹرولہ کس درائیاں کا رہائشی نوجوان محمدنوید ولد اللہ لوک جو کڈیالہ میں ٹریکٹر سے زمین میں ہل چلارہا تھا کہ اچانک ٹریکٹر الٹ گیا جس کے تلے دب کر ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر DHQبھمبر منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں دم توڑ گیا مرحوم کی چند ماہ قبل شادی ہوئی تھی مرحوم کو نمازجنازہ کے بعد انکے آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا نمازجنازہ میںسابق سپیکر اسمبلی چوہدری انوار الحق ،چوہدری محمدیوسف درائیاں سمیت علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر(جی پی آئی)ڈی ای او بھمبر خا لدہ پرو ین ترقیا ب ہو کر ایڈ یشنل ڈی پی آئی سکو لز مظفر آباد تعینا ت ڈپٹی ڈی ای او نبیلہ قاضی نے ڈی ای او بھمبر کا اضا فی چا رج سنبھا ل لیا تفصیلا ت کے مطا بق ڈی ای او بھمبر خا لد ہ پر وین تر قیا ب ہو کر ایڈ یشنل ڈی پی آئی سکو لز مظفر آباد تعینا ت ہو گئی ہیں انکی خا لی پوسٹ پر ڈپٹی ڈی ای او بھمبر نبیلہ قاضی نے ڈی ای او بھمبر کا اضا فی چا رج سنبھا ل لیا ہے اور فرا ئض منصبی کی ادا ئیگی شروع کر دی ہے ۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر(جی پی آئی)بھمبر پو لیس کی کا رروائی ،منشیا ت فروش خر م بھٹی 500گرا م چرس سمیت رنگے ہا تھو ں گر فتا ر بھمبر پو لیس نے مقدمہ در ج کر کے تفتیش شروع کردی تفصیلا ت کے مطا بق ڈ ی ایف سی خلیل احمد نے ہیو ن پیلس ہوٹل کے سامنے منشیا ت فروش خر م بھٹی ولد کا لا خا ن قوم بھٹی سا کن وا رڈ نمبر 3بھمبرکو 500 گرا م چر س سمیت دھر لیا ملز م کو گر فتا ر کر کے چرس برآمد کر لی بھمبر پو لیس نے مقدمہ درج کر کے مز ید تفتیش شروع کر دی بھمبر کے عوامی حلقوں نے منشیا ت فروشوں کی سر کو بی کیلئے پو لیس کی جا ری مہم کوسرا ہا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر(جی پی آئی)ہم سب ایک ہیں سیر لہ کا پو لنگ اسٹیشن بھا ری اکثر یت سے جیت کر چو ہد ری انو ارا لحق کو تحفے میں دینگے 21جو لا ئی کا دن بھمبر کے عوام کے وسا ئل ہڑ پ کر نیوا لوں کا احتساب کریگا ان خیا لا ت کااظہار سیر لہ کے سیاسی وسما جی راہنما راجہ شبیر حسرت ،راجہ خا لد گڈو ،مرزا اشفاق احمد ،مرزا محمد رزاق ،راجہ سعد اقبا ل ،راجہ محمد ارسلا ن نے اپنے مشتر کہ بیا ن میں کیاانہوں نے کہا کہ سیر لہ چو ہدری انو ارا لحق کے چاہنے وا لوں کا گڑ ھ ہے ہم چو ہدری انو ارا لحق کی قیادت میں سیر لہ پو لنگ اسٹیشن سے بھر پور کا میا بی حا صل کر کے قبضہ گرو پ کو عبرتنا ک شکست دینگے سیر لہ کے عوام اب باشعور ہو چکے ہیں وہ اچھے بر ے کی خوب پہچا ن رکھتے ہیں مخا لفین کا لے پا ئپ ،نقد رقو م اور جعلی اعلا نا ت سے ووٹ خر ید نے کی نا کا م کوششیں کر رہے ہیں جسے سیر لہ کی غیرت مند اور با ضمیر عوام نا کا م بنا دینگے انہوں نے کہا کہ ہم نفر تیں مٹا نے اور محبت کو عام کر نے کا پیغا م لیکر آئیں ہیں اور یہی چو ہدری انو ارا لحق کا بھی ما ٹو ہے سیر لہ کے عوام سمیت حلقہ ایل اے7بھمبر کی عوام نے پہلے روز سے ہی چو ہدری انو ارا لحق کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے اہلیان سیر لہ بھی 21جو لا ئی کو سیر لہ پو لنگ اسٹیشن بھا ری اکثر یت سے جیت کر چو ہد ری انو ارا لحق کو تحفے میں دینگے مسلم لیگ نو ن کے حما یتی چو ہدری انو ارا لحق کی بڑ ھتی ہو ئی مقبو لیت سے خا ئف ہیں اور بو کھلا ہٹ کا شکار ہو چکے ہیں اب حلقہ ایل اے7بھمبر سمیت سیر لہ پو لنگ اسٹیشن سے چو ہدر ی انوارا لحق کو شکست دینا کسی مائی کے لعل کے بس کی با ت نہیں حلقہ ایل اے7بھمبر سے کا میا بی چو ہدر ی انو ارا لحق کا مقدر ٹہر چکی ہے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر(جی پی آئی)پا کستا ن تحر یک انصا ف یو تھ کی طرف سے پر تکلف افطار ڈنر کا اہتما م حلقہ بھمبر کی قیادت سمیت کثیر تعداد میں کا رکنوں کی شر کت تفصیلا ت کے مطا بق تحر یک انصا ف یو تھ ونگ کے مر کز ی راہنما راجہ انیس اکبر نے پی ٹی آئی حلقہ ایل اے سات بھمبر کی مر کز ی قیادت اور کا رکنا ن کے اعزاز میں ایک پر تکلف افطار ڈنر کا اہتما م کیا افطار ڈنر میں امیدوار اسمبلی ڈا کٹر انعا م الحق چو ہدری ،مر کز ی را ہنما چو ہدر ی عبدا لروف کاشر ،انصاف یو تھ ونگ کے مر کز ی نا ئب صدر حیدر علی کاشر ،ضلعی صدر نا صر منظور ،چو ہدر ی وقاص ،استاد فا روق ،راجہ نعیم بنڈالہ ،چو ہدری عثما ن کا شر ،امیر معاویہ ،راجہ ولید پاشا سمیت پتھورانی سے لیکر علی بیگ تک کا رکنا ن کی کثیر تعداد نے بھر پور شر کت کی اس موقع پر امیدوار اسمبلی ڈا کٹر انعام الحق چوہدری نے کا رکنا ن سے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ میر ے لئے سب سے اہم تحر یک انصاف یو تھ ونگ کے کا رکنا ن ہیں جنہیں کسی صورت تنہا نہیں چھو ڑ سکتا میرا مقصد عوام کی خد مت ہے بھمبر کے عوام کی خا طر چو ہدری صحبت علی مر حو م کی طر ح جدوجہد کر کے عوام کو انکے حقوق دلا نا میر ا مشن اور مقصد ہے بھمبر کے عوام میر ے اس مشن کی کا میا بی کیلئے تحر یک انصاف کو ووٹ دیں افطا ر ڈنر سے چو ہدری عبد الرو ف کا شر ،راجہ انیس اکبر اور حیدر علی کاشر نے بھی خطا ب کیا ۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر(جی پی آئی)مرزا فضل حسین مر حو م سیر لہ وا لے کے صاحبزادے مرزا محمد ند یم دبئی ،مرز ا محمد وسیم اور مرزا محمد نعیم سیر لہ وا لے کے چھوٹے بھا ئی مرزا محمد وقا ص گزشتہ روز مختصر علالت کے با عث انتقا ل کر گے انکی نما زجنا زہ آبا ئی گا ئوں سیر لہ میںادا کی گئی نما زجنا زہ میں امیدوار اسمبلی چو ہدری انو ارا لحق ،سا بق کو نسلر راجہ فر ما ن علی ،مسلم لیگ نو ن کے را ہنما راجہ شا ہدا قبا ل ،راجہ شبیر حسر ت ،چو ہدر ی محمود سبحا نی ،چو ہدر ی اسفند یار طا رق ،راجہ اورنگزیب پنو ں ،راجہ محمد اقبا ل ،راجہ محمد آصف ،مرزا محمد اشفاق ،مرزا امتیاز احمد ،صوفی راجہ مسعود اسلم ،ماسٹر جا وید اقبا ل سونی ،ما سٹر مرزا مظہر اقبا ل ،ٹیلر ما سٹر محمد بو ٹا ،ملک شو کت اعوان ،راجہ ولید پاشا ،محمد لطیف مرزا ،مرزا عبد الرزاق ،را جہ تنو یرسمیت سیاسی وسما جی ،مذہبی ،تعلیمی شخصیا ت ،وکلا ء ،صحا فیوں ،تا جروں ،عزیز واقار ب کی کثیر تعداد نے شر کت کی نمازجنازہ کے بعد مر حو م کو آبا ئی قبر ستا ن سیر لہ میں سپر د خا ک کر دیا گیا جبکہ نما زجنازہ حا فظ محمد عمران نے پڑ ھا ئی ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر(جی پی آئی) سا بق سپیکر وآزاد امیدوار اسمبلی چو ہدری انو ارا لحق ،سا بق کو نسلر راجہ محمد اقبا ل آف سیر لہ ،سا بق ممبر ضلع کو نسل چو ہدر ی محمد یوسف درائیاں ،مرکز ی صدر کشمیر فر یڈ م موومنٹ انجینئر خا لد پرو یز بٹ ،سر پرست اعلیٰ کشمیر پر یس کلب چو ہدر ی عزیز الر حمن نا ز،صدر کشمیر پر یس کلب راجہ نعیم گل ،جنر ل سیکر ٹر ی طا رق محمود ثاقب ،راجہ محمد آصف سیر لہ ،سا بق صدر کشمیر پر یس کلب نا صر شر یف بٹ ،راجہ ولید پاشا ،چو ہدر ی خا لد شر یف ،جا وید بر سا لو ی ایڈووکیٹ ،چو ہدر ی محمدعا رف کا کا ،چو ہدری خا لد حسین ایڈووکیٹ ،ملک شو کت اعوان ،شیراز پرویز مشتاق ،را جہ محمد فیاض سیر لہ ،مرزا محمد لطیف ،صدر میلاد کمیٹی چو ہدری محمد اکر م پپو جٹ ودیگر نے اپنے مشتر کہ تعزیتی بیا ن میں مرزا فضل حسین مر حو م کے صاحبزاے ،مرزا ند یم ،مرزا وسیم اور مرزا نعیم سیر لہ کے جواں سا ل بھا ئی مرزا محمد وقاص کی وفات پر گہر ے دکھ وغم کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ ہمیں جوان مو ت کا بہت دکھ ہے ہم اہل خا نہ کے رنج وغم میں برا بر کے شر یک ہیں اللہ تعالیٰ مر حو م کے درجا ت بلند کر ے اور مر حو م کو جنت الفر دوس میں اعلیٰ مقام عطا فر ما ئے یقینا جوا ن مو ت نے اہل خا نہ کو ہلا کر رکھ دیا ہو گا ہم اللہ کے حضور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مر حو م کے خا ندان کو یہ صدمہ بر داشت کر نے اور صبر وجمیل عطا فر ما ئے ۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کراچی(جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہاکہ وزیراعلیٰ سندھ پشاور میں ہونے والی بدامنی کی فکر چھوڑ کر اپنے صوبے پر توجہ دیں جہاں دن دہاڑے منصفوں کے بیٹے اغوا ہورہے ہیں جہاں بھرے بازاروں میں فنکاروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا جاتاہے ۔انہیں اس بات کی فکر نہیں کرنی چاہیئے کہ فلاں صوبے میں کیا ہورہاہے ،سندھ حکومت کو عوام کی کس قدر فکر ہے اسے عوام اچھی طرح جانتی ہے ۔وزیر اعلیٰ سندھ کو فکر ہے کہ پشاور میں ٹارگٹ کلنگ اور بم دھماکے زیادہ ہوتے ہیں جبکہ ان کو صوبہ سندھ میں دودھ کی نہریں بہتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں۔پشاور کے بارے میں وزیرااعلیٰ سندھ کی منفی سوچ انہیں کے منصب کو زیب نہیں دیتی سندھ میں کیا ہورہاہے انہیں اس بات کی فکر رکھنی چاہیے،کیونکہ اس وقت ہر شہری کا یہ ہی کہنا ہے کہ ان حکمرانوں کی موجودگی میں اس کراچی کا کیا بنے گا۔ عادل ہائوس سے جاری بیان میں حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ بے روزگاری اور کرپشن کے خاتمے کی باتیں کرنے والے حکمرانوں کے سب سے بڑے دشمن ہیں۔وفاق اور سندھ حکومت کی جانب سے امجد صابری کے غمزدہ خاندان کے لیے جو اعلانات کیئے گئے ہیں وہ ہمیں پورے ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دیتے ۔کیونکہ ماضی میں فنکاروں اور ادیبوں کی خدمات پرجو اعلانات ہوئے جن میں بیشتر ایسے بھی ہیں جو پورے نہ ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہ ہی لوگ ہیں جوجھوٹے اشتہارات پر اربوں روپے لگانے کو ترجیح دیتے ہیں مگر مفلسی میں ڈوبی عوام کی مدد کے لیے ان کی جیب میں ایک روپیہ بھی موجود نہیں ہے اخبارات میں عوام کو احتیاطی تدابیر کے اشتہارات دینے والے اس بات کا درس دے رہے ہیں کہ عوام اپنی مدد آپ کے تحت اپنی جانوں کو حفاظت کریں خودیہ کسی بھی مرض کی دوا نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے جس قدر بھی لوٹ مار کی ہے اس میں وہ بے نقاب ہوچکی ہے بس اب ان کا فرار ہونا ہی باقی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کا امن رینجرز کی کاوشوں سے جس انداز میں بحال ہوا تھا اس میں سبھی خوش تھے سندھ حکومت اس وقت خوش تھیں جب تک ان کے گریبانوں پر ہاتھ نہیں ڈالا گیا جب ان کی پکڑ ہوئی تو انہیں اس آپریشن میں کھوٹ دکھائی دینے لگے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سوات(جی پی آئی)اصلاحی کمیٹی امن تنظیم ملاکنڈ ڈویژن کے چئیر مین محمد زبیر خان نے کہاہے کہ سپیشل پولیس فورس کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے ،سپیشل پولیس فورس نے امن کیلئے قربانیا ں دی ہے ،بہت سپاہی شہید ہوئے ہیں ان کی قربانیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کو ریگولر کرنے کا صوبائی حکومت اعلان کریں تاکہ سپیشل پولیس فورس کے سپاہیوں کے گھروں کے چولہے بند نہ ہو ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ سپیشل پولیس اہلکاروں نے مشکل اور سخت حالات میں ملک وقوم کی خدمت کی ہے ان کو نظرا نداز نہ کیا جائے محکمہ پولیس میں جو بھی افسیر اور سپاہی ایمان دار ی اور لگن سے ملک وقوم کی خدمت کریں اور جرائم اور ظلم کو ختم کرنے کیلئے جدوجہد کریں انکی حوصلہ افزائی کیجائے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سوات(جی پی آئی) کبل کے علاقہ قلا گے میں نا معلوم وجوہات کے بنا پر خا تون نے زہریلی دو ا کھا کر اپنی زندگی کا خا تمہ کر دیا کبل پولیس نے رپورٹ درج کر کے مزید انکوائری شروع کر دی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تحصیل کبل کے علاقہ دریاب قلا گے میں ایک خا تون مسماة (ب) زوجہ گل علی نے معلوم وجوہات کے بنا پر زہریلی دوا کھا کر جس سے اس کی حا لت غیر ہو گئی جن کو ہسپتال منتقل کر تے ہوئے جا بحق ہو گئی کبل پولیس نے ابتدائی رپورٹ در ج کر کے انکوائر ی شروع کردی وجہ خودکشی فوری طور پر معلوم نہ ہو سکے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سوات(جی پی آئی)گزشتہ روز کبل کے علاقہ جاونڈ میں سوزوکی کھائی میں گرنے سے تین افراد زخمی ہوئی جن کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں طبی امداد فراہم کرنے کے بعد فارغ کر دی گئی تحصیل کبل میں گزشتہ کئی عرصے سے ٹریفک حا دثات میں سنگین حد تک اضافہ ہوا ہے جس کے روک تھام کے لئے اقدامات کے ضرورت ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تحصیل کے علاقہ جاونڈ کے مقام پر ایک سوزوکی میں سوات تین افراد روز ہ دار گرمی کی شدت کم کرنے کے غرض سے ڈڈھارہ کے مقام پر دریائے سوات کو نہانے کے لئے گیا تھا کہ واپسی پر گاڑی کھائی میں گرنے سے معمولی زخمی ہوئے جن کو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ان کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد فارغ کر دی گئی یاد رہے کہ گزشتہ کئی عرصے سے تحصیل کبل کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حا دثات میں سنگین حد تک اضافہ ہوا ہے جس کے روک تھام کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کم عمر اور تیز رفتار ڈرائیوروں کے خلا ف سخت سے سخت کاروائی کی جائے تاکہ حا دثات میں کمی ہو سکیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سوات(جی پی آئی)پانامہ لیکس میں ہونیوالے انکشافات نے پاکستان سمیت دنیابھرکی سیاست میں جوطوفان برپاکیاہواہے، اس کی دھول اتنی اسانی سے بیٹھتی ہوئی نظرنہیں آرہی۔ یوں محسوس ہورہاہے جیسے ہرملک کے عوام کے اندراپنے حقوق کے حصول کی لہر بیدارہوچکی ہے وہ اپنے حکمرانوں کے جوابدہی کیلئے اٹھ کھڑے ہوئے ہیں یہ باتیں پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما حاجی پروانت خان نے ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کے تناظر میں ایک ایسی مثال ہے جس کی مثال دنیا کے تاریخ میں نہیں ملتی ۔ ماضی میں آنے والے سیاسی تبدیلی صرف جغرافیائی حدود تک محدود تھے لیکن پانامہ لیکس کے بدولت جوسیاسی تبدیلی نظرآرہی ہے وہ جغرافیائی حدود تک نہیں بلکہ پوری دنیا میں پھیلتی نظرآرہی ہے۔ پروانت خان نے کہا کہ پانامی طوفان کے جھکڑپاکستان میں چل رہے ہیں جس نے وزیراعظم نوازشریف اوران کے اہل وعیال اپنے لپیٹ میں لیاہواہے ان جھکڑوں سے بچنے کیلئے نہ صرف وزیراعظم بلکہ پوری ن لیگ کوششیں کررہی ہے نوازشریف کے وفادار وزراء اوراراکین قومی ، صوبائی اسمبلی وزیراعطم کوپانامی طوفان کے جھکڑوں سے بچانے کیلئے میدان میں کھلے ہیں لیکن انہیں بچنے کی آثار نظرنہیں آرہے۔ کیونکہ اپوزیشن نے تہیہ کرلیاہے کہ وہ کسی قیمت پر پیچھے ہٹنے کیلئے تیارنہیں پروانت خان نے کہا کہ اس مسئلے کو اس طرح حل کرناچاہئے۔ کہ آئندہ کیلئے پاکستان کے عوام کے خون پسینے کی کمائی چوری کرنے کی کوئی ہمت نہ کرے۔یہ چوری کیوجہ ہے کہ آج ماہ رمضان کے مبارک مہینے میں اتنی شدت سے لوڈشیڈنگ شروع ہے کہ بوڑھے چیخیں ماررہے ہیں۔ لہٰذا حکومت کوچہائے کہ سوات میں انکم ٹیکس لاگوکرنے کاخیال دل سے نکال دے بلکہ سوات کے عوام کو آسانیاں دینے کی کوششیں کریں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سوات(جی پی آئی) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری وسابق صوبائی وزیر واجدعلی خان نے کہاہے کہ آنے والے دور ایک بارعوامی نیشنل پارٹی کا ہوگا جس کے دوران پختونوں کے مسائل ومشکلات کے حل کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیںگے اورپہلے کی طرح پورے صوبے میں کلین سویپ کرکے ادھورے ترقیاتی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچائیںگے اورپختونوںکے حقوق کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیںکریںگے،وہ گذشتہ روز اپنی رہائش گاہ پٹھانے میں شمولیتی تقریب سے خطاب کررہے تھے ،انہوںنے کہاکہ انصاف کے دعویداروںنے عوا م کو مایوسی اورمحرومی کے سواکچھ نہیںدیاجس کے سبب عوامی مشکلات میں کمی کی بجائے مسلسل اضافہ ہوا ،ماہ رمضان میں ناروااوربدترین لوڈشیڈنگ مرکزی اورصوبائی حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ،اس موقع پر یونین کونسل ملوک آباد کے سرگرم کارکن رحیم اللہ کی قیادت میں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے سینکڑوںکارکنوں نے خاندانوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا جن میں رحمان اللہ ،حسین احمد،محمدخان،شاہ ولی،احمدخان،پیرمحمد،محمداسحاق،اکبرحسین،اکرام اللہ،وحیداللہ،الیاس ،عالمزیب،فوادعلی،عدنان باچاودیگر شامل ہیں،اس موقع پرنئے شامل ہونے والوں نے واجدعلی خان کی قیادت پر مکمل اعتمادکا اظہارکیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سوات(جی پی آئی)کبل کے علاقہ ننگولئی میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کیوجہ سے کاج اوورلاک کی دکان میں آگ لگ گئی،دکان میں موجود قیمتی مشینری،کپڑے اور دیگر سامان مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئے، متاثرہ شخص کے مطابق پندرہ لاکھ روپے سے زیادہ کا نقصان ہوا ہے ، مقامی لوگوں نے ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابوپالیا،میونسپل کمیٹی کبل اور1122کا عملہ بھی پہنچ گیا ،تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب رحم سلطان ولد امیر سلطان نے اپنا کاج اوورلا ک کاد کان افطاری کیلئے بند کرکے چلے گئے تو افطاری کے بعد کاج اوورلاک کے دکان میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی،دکان میں موجود قیمتی مشینری،کپڑے اور دیگر سامان مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئے اور بروقت آگ پر قابوں پر عمارت بڑی نقصان سے بچ کیا،دکان سے دہواں نکلنے کے بعد لوگوں کوپتہ چلا کہ دکان میں آگ لگی ہوئی ہے،تو مقامی لوگوں نے دکاندار اور کانجوپولیس کو اطلاع کردی،پولیس بروقت پہنچ کر میونسپل کمیٹی کبل کے فائر بریگیڈ کو اطلاع کردی تو میونسپل کمیٹی کبل کے فائر بریگیڈ اور1122بھی بروقت پہنچ گئے لیکن مقامی افراد اور کانجو پولیس نے آگ پر قابوپالیا گیاتھا،دکان میں موجود تمام مشینری ،کپڑے اور دیگر سامان مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئے جس کی نقصان لاکھوں میں بتائی جاتی ہے،ضلعی کونسلر فلک ناز خان اور تحصیل کونسلر ریاض احمد کو اطلاع ملتی ہی جائے وقع پر پہنچ گئے اور امدادی کاموں میں بڑ چڑھ کر حصہ لیااور اس موقع پر متاثرہ دکاندار کیلئے چندہ بھی اکھٹا کیا۔،ضلعی کونسلر فلک ناز خان اور تحصیل کونسلر ریاض احمدنے حکومت اور مخیر حضرات سے مالی امداد کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرہ شخص انتہائی غریب ہے لہذا اس کے ساتھ مالی تعاون کیا جا ئیں۔