گجرات کا اعزاز۔ میاں نواز شریف نے وزارت کی بجائے گجرات کو آرمی چیف کا تحفہ دے دیا

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) گجرات کا اعزاز۔ میاں نواز شریف نے وزارت کی بجائے گجرات کو آرمی چیف کا تحفہ دے دیا۔ پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کی طرف سے نئے آرمی چیف راحیل شریف کو مبار کباد۔ میاں نواز شریف نے راحیل شریف کو آرمی چیف کی ذمہ داریاں سونپ کر پاکستان آرمی کے مان کو بڑھایا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے صدر جاوید اختر بٹ۔ جنرل سیکرٹری شمروز الہی گھمن۔ سینئر نائب صدر شیخ وسیم اکرم۔ سرپرست اعلی چوہدری ریاض پاپا۔ ایڈیشنل سیکرٹری منظور جنجوعہ۔ سیکرٹری انفارمیشن زاہد مصطفی اعوان۔ نائب صدر ملک جمیل اعوان۔ نائب صدر حاجی مذمل حسین۔نائب صدر تاج دین سکھیرا۔ صدر یوتھ ونگ فرانس راحیل بٹ، جنرل سیکرٹری سبط مذمل نے مشترکہ بیان میںوزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی طرف سے نئے آرمی چیف کے انتخاب پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور مبارک باد پیش کی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے عہدیداران نے نئے آرمی چیف کو بھی مبارک باد پیش کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ نئے آرمی چیف راحیل شریف پاکستان کا دفاع مضبوط بنانے میں اپنی تمام تر توانائیاں استعمال کریں گے ۔دیار غیر میں مقیم پاکستانیوں کے سر پاک فوج کے نوجوانوں کی وجہ سے بلند ہیں اور ان کی وجہ سے وطن عزیز سے کئی ہزار کلومیٹر دور ہم فخر کرتے ہیں۔