گجرات، جمالپور سیداں میں ڈینگی وائرس سے بچائو کے حوالہ سے سیمینار کا انعقاد

Gujrat

Gujrat

گجرات (جی پی آئی) ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر کے زیر اہتمام گزشتہ روز جمالپور سیداں میں ڈینگی وائرس سے بچائو کے حوالہ سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمان خصوصی ڈاکٹر غلام شبر اور ڈاکٹر آصف شاہ تھے، اس موقع پر سوشل موبلائزر عمران جاوید نے سیمینار کے شرکاء کو ڈینگی وائرس سے بچائو کے حوالہ سے لیکچر دیا۔

انہوں نے کہا کہ صاف پانی کے برتن بالٹی ڈرم وغیرہ کو ڈھانپ کر رکھیں، گملوں اور پودوں کی کیاریوں میں پانی جع نہ ہونے دیا جائے، پانے کے ٹوٹے ہوئے پائپوں کی فوری مرمت کروائی جائے، اپنے گھر کے صحن میں موجود کوڑا کرکٹ اور غیر ضروری سامان جس میں بارش کا پانی جمع ہو سکتا ہو وہ ختم کر دیں، اور جس جگہ مسلسلہ پانی کھڑا رہتا ہے وہاں پر ڈینگی وائرس پیدا ہونے کا خدشہ ہوتا ہے لہٰذا یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم اس مرض سے بچائو کیلئے اختیاطی تدابیر استعمال کریں اور اپنے آپ کو ڈینگی وائرس سے محفوظ رکھیں۔