گجرات کی خبریں 27/3/2017

GPI

GPI

گجرات (جی پی آئی) ممتاز صحافی چوہدری نصیر احمد ہنجرا، چوہدری خالد ہنجرا کے والد محترم چوہدری بشیر احمد ہنجرا رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں ان کے آبائی گائوں کوٹ الہ بخش میں سپرد خاک کر دیا گیا مرحوم کی نماز جنازہ میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے ختم قل 28مارچ بروز منگل صبح 10بجے کوٹ الہ بخش میں منعقد ہو گا ۔ دوست احباب سے شرکت کی اپیل کی جاتی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) موضع ماجرہ شمالی کی فضائیں درود و سلام کی صدائوں سے گونج اٹھیں ۔ تفصیلات کے مطابق موضع ماجرہ شمالی میں حاجی امجد علی آف ماجرہ شمالی کی رہائشگاہ پر عظیم الشان سالانہ محفل میلاد مصطفی ۖ کا انعقاد کیا گیا جس میں عاشقانِ رسول ۖ کی کثیر تعداد نے شرکت کی یہ محفل میلاد مصطفی ۖ پیر سید نصیب علی شاہ والی آستانہ عالیہ چھالے شریف ، پیر سید والی حسین شاہ ، پیر سید منظور حسین شاہ اور پیر سید صفدر حسین شاہ منعقد ہوئی ، محفل میلاد مصطفی ۖ کی صدارت صاحبزادہ پیر سید انتصار الحسن شاہ سروری قادری سجادہ نشین آستانہ عالیہ چھالے شریف نے کی بانی محفل عاشقِ رسول ۖ حاجی امجد علی ماجرہ شمالی نے مہمانوں کا استقبال کیا ان کے ہمراہ چوہدری اختر علی ماجرہ شمالی و دیگر اہلیان ماجرہ شمالی شامل تھے مہمانِ خصوصی صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی ممبر اسلامی نظریاتی کونسل ، صاحبزادہ پیر سید اسرار الحسن شاہ سروری قادری ، صاحبزادہ پیر سید عمر علی شاہ آستانہ عالیہ چھالے شریف ، پیر سید عمر علی شاہ آستانہ عالیہ سرہالی شریف ، پیر سید مظہر حسین شاہ ، پیر سید اظہر حسین شاہ سوک کلاں تھے ، اس موقع پر تلاوت کلام ِ پاک کا شرف قاری لیاقت علی ، قاری کرامت علی نعیمی اور قاری عدنان رضا قادری نے حاصل کیا ، خصوصی خطاب مفتی محمد رمضان سیالوی خطیب اعظم جامع مسجد حضرت داتا صاحب نے کیا نقابت کے فرائض سید کرام علی شاہ نے سرانجام دئیے ، نعت رسول مقبول ۖ قاری شاہد محمود قادری ساہیوال ، قاری محمد افضل نوشاہی لاہور ، محمد عثمان قادری ملتان ، سید سلیمان کونین شاہ واہ کینٹ ، نور حسین ، انجینئر محمد افضل نوشاہی لاہور نے پیش کی اس موقع پر سابق وزیر آزاد کشمیر چوہدری اکبر ابراہیم ، ڈی ایس پی راجہ صداقت علی ، ایس ایچ او تھانہ کڑیانوالہ زاہد ، ڈی ایم او چوہدری وقار خاں ، تحصیلدار چوہدری مسعود احمد ، محمد یونس ساقی چیف ایڈیٹر روزنامہ ڈاک ، قاری محسن رضا قادری ، پروفیسر محمد عبدالرزاق ، علامہ محمد مہدی خاں قادری و دیگر اہم شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) موضع ماجرہ شمالی میں منعقدہ عظیم الشان محفل میلاد مصطفی ۖ کے موقع پر بذریعہ قرعہ اندازی 6عمرے کے ٹکٹ دئیے گئے ، 3ٹکٹ حاضرین کو جبکہ 2ٹکٹ حاضر خواتین جبکہ ایک ٹکٹ خادمین میں سے دیا گیا قرعہ اندازی پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی ، پیر سید عمر علی شاہ ، پیر سید اسرار الحسن شاہ اور حاجی امجد علی اور پیر سید اظہر حسین شاہ نے کی حاجی امجد علی علاقہ کے سفید پوش 14افراد کے لئے چنگ چی رکشے بطور تحفہ میلاد النبیۖ پیش کئے، اس موقع پر ملک کی ترقی و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں جبکہ حاضرین کے لئے لنگر کا وسیع انتظام کیا گیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوث یگانہ چھالے شریف صاحبزادہ پیر سید انتصار الحسن شاہ سروری قادری نے موضع ماجرہ شمالی میں منعقدہ عظیم الشان محفل میلاد مصطفی ۖ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں سرکار ۖ کی محافل میں باوضو اور با ادب ہو کر شریک ہونا چاہیے ۔ کیونکہ ہو سکتا ہے یہ محفل ہماری زندگی کی آخری محفل ہو آج اس عظیم الشان محفل میں چند افراد کی کمی محسوس کرتا ہوں جو کہ پہلے ہمارے ساتھ ان محافل میں شریک ہوتے تھے جن میں حافظ امانت علی خادم دربارِ عالیہ چھالے شریف ، پیر سید صفدر حسین شاہ ان کی کمی محسوس ہوتی ہے جو کہ پہلے ہمارے ساتھ ان محافل میں شریک ہوتے تھے انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کے درجات میں بلندی عطا فرمائے ۔ انہوں نے کہا کہ سرکارِ مدینہ ۖ کی نسبت سے ہم سب اکٹھے ہیں اور محافل میں ہمیں ذاتیات سے ہٹ کر شریک ہونا چاہیے کیونکہ یہ محافل سرکارۖ کی محافل ہوتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال اس پروگرام سے مستحقین کو چنگ چی گاڑیاں دی جائیں گی اور شرکاء کو عمرے کے ٹکٹ بذریعہ قرعہ اندازی دئیے جاتے ہیں ، پیر سید اسرار الحسن شاہ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ اور رسول ِ اکرم ۖ کو راضی کرنے کیلئے ہمیں نیکی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے تا کہ اللہ اور اس کے رسول ۖ ہم سے راضی ہوں علامہ مفتی محمد رمضان سیالوی نے کہا کہ سرکاری کی محافل وہی لوگ سجاتے ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ اس کام کیلئے چنتا ہے اور سرکار ِ کی محافل میں اس کے پسندیدہ لوگ ہی شریک ہوتے ہیں حاجی امجد علی ماجرہ شمالی نے کہا کہ میں ان تمام لوگوں کا شکر گزار ہوں جو اس محفل میں شریک ہوئے اور ہم ہر سال کی طرح آئندہ بھی سرکارِ کی محفل کو جوش و خروش کے ساتھ منعقد کریں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) برصغیر پاک و ہند کی عظیم روحانی شخصیت شہنشاہ ولایت کا سالانہ عرس مبارک عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا ، عرسِ پاک کی صدارت سجادہ نشین آستانہ عالیہ شہنشاہ ولایت پیر سید نذر حسین شاہ گجراتی نے کی جبکہ مہمان خصوصی سجادہ نشین آستانہ عالیہ علی پور سیداں شریف پیر سید حافظ محمد ظفر حسین جماعتی تھے ، خصوصی خطاب صاحبزادہ پیر سید مزمل حسین شاہ جماعتی، علامہ محمد شاہد چشتی ، سید احمد حسن شاہ ، علامہ محمد اشرف نقشبندی اور پیر سید بلال حسین شاہ نے کیا تلاوت کلام ِ پاک قاری محمد زاہد نے پیش کی جبکہ نعت رسول مقبول ۖ سید فدا حسین شاہ ، محمد افضل ، سید ریاض شاہ ، علی رضا چشتی ، محمد افضال ، حافظ ظہیر عباس قادری نے پیش کی یہ عرس مبارک الحسنات ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام منعقد ہوا مہمانانِ گرامی میں پیر سید نذر حسین شاہ ، پیر سید محمد علی شاہ ، پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی ، پیر سید نور حسین شاہ ، پیر سید علی حسین شاہ و دیگر پیرانِ کرام موجود تھے ملک کی ترقی و سلامتی کیلئے دعا کی گئی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) پیر سید ولایت علی شاہ المعروف شہنشاہ ولایت نے ساری عمر اسلام کی سربلندی و ترقی کیلئے کام کیا ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین آستانہ عالیہ علی پور سیداں شریف پیر سید ظفر حسین شاہ نے گزشتہ روز آستانہ عالیہ شہنشاہ ولایت کے عرس مبارک کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پیر سید ولایت حسین شاہ اور ان کی اولاد نے اسلام کی سربلندی اور پاکستان کے استحکام کیلئے جو کام کیا ہے وہ قابل تحسین ہیں ان کی آستانہ عالیہ علی پور سیداں کے ساتھ لگائو اور محبت ہے ۔پیر سید نذر حسین شاہ گجراتی نے کہا کہ آستانہ عالیہ شہنشاہ ولایت سے ہمیشہ حق اور سچا کی آواز بلند ہوئی ہے اور ہم نے ہمیشہ اسلام کی سربلندی اور پاکستان کے استحکام کی بات کی ہے پیر سید علی حسین شاہ گجراتی نے کہا کہ آستانہ عالیہ شہنشاہ ولایت نے تحریک پاکستان ، تحریک ختم نبوت ۖ اور ہر موقع پر آواز بلند کی ہے اور پاکستان کے تحفظ کو یقینی بنایا ہے ۔