گجرات کی خبرریں 28.6.2013
Posted on June 29, 2013 By Tahir Webmaster گجرات
حضرت کبیر الدین شاہدولہ دریائی کے عرس مبارک کے سلسلہ میں آستانہ عالیہ درِ لگن میں خصوصی روحانی محفل منعقد ہوئی
گجرات (جی پی آئی) حضرت کبیر الدین شاہدولہ دریائی کے عرس مبارک کے سلسلہ میں آستانہ عالیہ درِ لگن میں خصوصی روحانی محفل منعقد ہوئی ، جس کی صدارت صاحبزادہ پیر سید رومی شاہ گدی نشین حضرت شاہدولہ دریائی نے کی جبکہ مہمان خصوصی رانا مشرف علی نا زاور سید رضوان علی شاہ تھے، یہ تقریب کی محفل قاری محمد مقبول قادری کے زیر اہتمام منعقد ہوئی، جس میں ملک کی ترقی و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں اور حضرت کبیر الدین شاہدولہ دریائی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا، اس موقع پر ممتاز صحافی صہیب سرور ، ظہیر عباس ملک ، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ، سید حر عباس بھی موجود تھے، لنگر تقسیم کیا گیا، بعد ازاں دربار حضرت کبیر الدین شاہدولہ دریائی پر حاضری دی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سٹیزن فرنٹ سٹی گجرات کی خصوصی میٹنگ صدر شیخ عرفان پرویز کی زیر صدارت ضلعی سیکرٹری اطلاعات عامر چوہدری کے دفتر میں منعقد ہوئی
گجرات(جی پی آئی) سٹیزن فرنٹ سٹی گجرات کی خصوصی میٹنگ صدر شیخ عرفان پرویز کی زیر صدارت ضلعی سیکرٹری اطلاعات عامر چوہدری کے دفتر میں منعقد ہوئی، جس کے مہمان خصوصی ضلعی صدر چوہدری علی ابرار جوڑا تھے ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چوہدری علی ابرار جوڑا نے کہا کہ سٹیزن فرنٹ سٹی گجرات کو فعال بنانے کے سلسلہ میں تمام تر صلاحتیں برئوے کار لائی جائینگی، اور تمام ممبران و عہدیداران اس سلسلہ میں اپنی اپنی صلاحتیں برئوے کار لائیں تا کہ سٹیزن فرنٹ سٹی گجرات صحیح معنوں میں ایک فعال تنظیم کی شکل میں کام کر سکے ، انہوں نے کہا کہ صدر شیخ عرفان پرویز ، جنرل سیکرٹری خاور بشیر بٹ و دیگر ممبران و عہدیداران کی کارکردگی قابل تحسین ہے ، جو دن رات سٹیزن فرنٹ کی بہتری کیلئے کوشاں ہیں ، انہوں نے کہا کہ میں خود تمام ممبران سے ذاتی طور پر رابطے کروں گا اور سٹیزن فرنٹ سٹی گجرات کو فعال بنانے کے سلسلہ میں تمام تر صلاحتیں برئوے کار لائی جائینگی اس مو قع پر خطاب کرتے ہوئے صدر سٹی گجرات شیخ عرفان پرویز نے کہا کہ ہم ضلعی قیادت کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم سٹیزن فرنٹ کی بہتری کیلئے تمام تر صلاحیتیں برئوے کار لائینگے اور گجرات میں سٹیزن فرنٹ ایک مثالی تنظیم کی حیثیت سے اپنا کام جاری رکھے گی ، اس موقع پر خاور بشیر بٹ ، چوہدری وقاص عالم ، مرزا اکبر بیگ ، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ، چوہدری عامر جاوید ، چوہدری شاہد ابرار جوڑا ، مہر ممتاز احمد ، محمد یعقوب سیٹھی ، مرزا گل نواز ، حافظ شفیق آرزو و دیگر موجود تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ضلعی گجرات کی عظیم روحانی شخصیت حضرت سائیں کرم الٰہی المعروف کانواں والی سرکار کا سالانہ عرس مبارک آج 29جون سے شروع ہو رہا ہے
گجرات(جی پی آئی) ضلعی گجرات کی عظیم روحانی شخصیت حضرت سائیں کرم الٰہی المعروف کانواں والی سرکار کا سالانہ عرس مبارک آج 29جون سے شروع ہو رہا ہے ، عرس کی تقریبات کا آغاز غسل سے ہو گا ، گدی نشین سائیں اختر حسین ، سائیں ساجد حسین و دیگر معززین و علمائے و مشائخ دربار شریف کو غسل دینگے ، جبکہ 30جون کو صبح 10بجے چادر پوشی کی تقریب منعقد ہو گی ، چادر پوشی کی تقریب میں ضلع بھر سے علماء و مشائخ ، سیاسی و سماجی شخصیات و ضلعی انتظامیہ کے نمائندگان شرکت کرینگے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انجمن تاجران دورانی مارکیٹ مسلم بازار گجرات کی تقریب حلف برداری گزشتہ روز مقامی میرج ہال میں منعقد ہوئی
گجرات(جی پی آئی) انجمن تاجران دورانی مارکیٹ مسلم بازار گجرات کی تقریب حلف
برداری گزشتہ روز مقامی میرج ہال میں منعقد ہوئی ، جس کے مہمان خصوصی مرکزی انجمن تاجران کے صدر جاوید بٹ تھے ، جبکہ مہمانانِ اعزاز میں سینئر تاجر راہنما عتیق الرشید بٹ ، صدر مرکزی موبائل ڈیلرز ایسوسی ایشن شفیق الرحمن بٹ ، جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران خادم حسین سلیمی ، سینئر نائب صدر شیخ محمد سلیم تھے ، اس موقع پر جاوید بٹ نے انجمن تاجران دورانی مارکیٹ کے صدر راجہ مقبول ، جنرل سیکرٹری چوہدری آصف شفیع و دیگر عہدیداران سے حلف لیا ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جاوید بٹ نے کہا کہ تاجر برادری کی خدمت اور تابعداری ہماری اولین ترجیح ہے کسی بھی تاجر کو کوئی تکلیف ہو تو ہم فوری طور پر اس کی تکلیف کا ازالہ کرتے ہیں ، تاجروں کی فلاح و بہبود کیلئے ہماری خدمات چوبیس گھنٹے حاضر ہیں ، انجمن تاجران دورانی مارکیٹ کے عہدیداروں کو حلف اٹھانے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں گے جو دورانی مارکیٹ کے تاجروں نے ان پر ڈالی ہیں ، خادم حسین سلیمی نے کہا کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق پورے ملک میں یکساں ہونی چاہیے ، لیکن گجرات کے ساتھ امتیاز ی سلوک کیا جا رہا ہے ، ہم جلد واپڈا افسران کے خلاف توہین عدالت کا کیس دائر کرینگے ، صدر انجمن تاجران دورانی مارکیٹ راجہ مقبول حسین نے کہا کہ تاجروں نے ہم پر جس اعتماد کا اظہار کیا اس سے ہمارے حوصلے بلند ہوئے ہیں ، ہم دورانی مارکیٹ کے تاجروں کی امیدوں پر پورا اتریں گے اور اپنے قائدین کے تعاون سے ان کے تمام مسائل حل کرینگے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عتیق الرشید بٹ نے کہا تمام تاجر مکمل طور پر متحد ہیں اور جہاں بھی کسی تاجر کو تکلیف ہوئی اس کی مدد کو پہنچیں گے اس موقع پر شیخ محمد سلیم ، صدر انجمن تاجران شاہدولہ روڈ ڈاکٹر تجمل حسین عادل ، صدر مرکزی موبائل فون ڈیلر ایسوسی ایشن شفیق الرحمن بٹ ، صدر ڈھکی بازار ڈاکٹر خالد ، تاجر راہنما مہر محمد اسلم المعروف مٹھو ، صدر ن لیگ ٹریڈرز ونگ لاری اڈا ثناء اللہ گجر ، راجہ محمد نعیم ، لالہ محمد یوسف و دیگر بھی موجود تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام حضرت کبیر الدین شاہدولہ دریائی کے سالانہ عرس مبارک کے سلسلہ میں شاندار انتظامات کیے گئے
گجرات(جی پی آئی) محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام حضرت کبیر الدین شاہدولہ دریائی کے سالانہ عرس مبارک کے سلسلہ میں شاندار انتظامات کیے گئے ، تین دن محکمہ اوقاف کی طر ف سے لنگر تقسیم کیا گیا ، جبکہ زائرین کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ، یاد رہے کہ محکمہ اوقاف ہر سال شاہدولہ دربار کے عرس کے موقع پر خصوصی انتظامات کرتا ہے ، صاحبزادہ غلام چشتی کی زیر نگرانی انتظامات کیے گئے ، مہمان خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی حاجی عمران ظفر ، چوہدری اصغر تیل والا تھے ، اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی کثیر تعداد میں شریک ہوئے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
برصغیر پاک و ہند کی عظیم روحانی شخصیت حضرت کبیر الدین شاہدولہ دریائی کے عرس مبارک کی تقریبات پورے مذہبی جوش و خروش کے ساتھ جاری ہیں
گجرات(جی پی آئی) برصغیر پاک و ہند کی عظیم روحانی شخصیت حضرت کبیر الدین شاہدولہ دریائی کے عرس مبارک کی تقریبات پورے مذہبی جوش و خروش کے ساتھ جاری ہیں ، ملک بھر میں حضرت کبیر الدین شاہدولہ دریائی کے عرس کے حوالہ سے محفل پاک منعقد کی جا رہی ہے ،گزشتہ روز دربار عالیہ آوان شریف و مہمدہ شریف کے سجادہ نشین صاحبزادہ قاضی منصور الحق آوانی کی رہائشگاہ گلشن محبوب پر حضرت کبیر الدین شاہدولہ دریائی کے عرس کی پر وقار محفل منعقد ہوئی ، جس کی صدارت صاحبزادہ قاضی منصور الحق آوانی سجادہ نشین آستانہ عالیہ آوان شریف ومہمدہ شریف نے کی اور صاحبزادہ مسرور الحق نے قیادت کی ، جبکہ پیر سید زاہد حسین شاہ ترمذی ، پیر سید انور حسین شاہ اور MPAحاجی عمران ظفر ،سید آل احمد شاہ ، جبکہ پیر سید زاہد حسین شاہ ترمذی ، پیر سید انور حسین شاہ نے خصوصی شرکت کی ، ملک کے نامور نعت خواں الحاج سرور حسین نقشبندی ،عارف شاہد گوندل ، سید دلدار حسین شاہ اور سلیم مہروی نے اپنے اپنے مخصوص انداز میں نذرانہ عقیدت پیش کیا ، جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض عالمی نقیب محفل خاور بشیر بٹ گولڑوی نے سرانجام دئیے ، محفل کے کئے انتظامات میں صاحبزادہ رضوان منصور آوانی کی زیر نگرانی ، نثار احمد نثاری خلف الرشید صاحبزادہ مقصود الحق ، صاحبزادہ عبدالرحمن و دیگر سنگی حضرات پیش پیش تھے ، محفل میں آستانہ عالیہ آوان شریف و مہمدہ شریف کے ہزاروں سنگی حضرات جن میں شیخ محمد شفیق ، محمد اقبال کپور ، سید ذیشان محبوب ، میاں جمال صفدر ، فیصل شہزاد ، نوید اختر ، میاں ندیم اسلم ، راجہ طاہر شیر ، بھائی شبیر ، بھائی مدثر ، شیخ عرفان پرویز و دیگر سینکڑوں افراد شامل تھے ، محفل میں آنے والے تمام عقیدت مندوں نے صاحبزادہ منصور الحق آوانی سے ملاقات کی اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے ، اور ڈھیروں دعائیں وصول کیں ، یاد رہے ہر سال حضرت کبیر الدین شاہدولہ دریائی کے عرس مبارک کے موقع پر گلشن محبوب میں پر وقار محفل کا انتظام کیا جاتا ہے ، محفل کے اختتام پر شرکاء کو پر تکلف لنگر کروایا گیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈی سی او منڈی بہاوالدین نے میڈیکل سپر نٹنڈنٹ ڈاکٹر اللہ بخش رانجھا کو ہیلتھ آفیسر پھالیہ کااضافی چا رج دے دیا
گجرات(جی پی آئی) ڈ سٹر کٹ کو آرڈنیشن آفیسر منڈی بہاوالدین نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پھا لیہ کے میڈیکل سپر نٹنڈنٹ ڈاکٹر اللہ بخشرانجھا کو ڈپٹی ڈسٹر کٹ آفیسر ہیلتھ پھالیہ کااضافی چا رج دینے کے احکامات صادر کر دیئے ہیں ۔اس سے قبل ڈپٹی ڈسٹرکٹ آ فیسر ہیلتھ پھالیہ ڈاکٹر محمد صدیق ایک سال کی رخصت ریٹا ئر منٹ پر چلے گئے ۔ڈاکٹر اللہ بخش رانجھا کو DDOHپھالیہ کا اضافی چا رج سنبھا لنے پرڈاکٹر شاہد نسیم، ڈاکٹر محمد اقبالڈاکٹر فتح محمد کا ٹھیا ،ڈاکٹر غلام عباس ناصر ،ڈاکٹر جمال،ڈاکٹر خا لق داد تارڑ ،سید حفیظ سبزواری ،اور دیگر نے مبارکبا د پیش کی ہے ۔اور ڈاکٹر اللہ بخش رانجھا کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈسٹرکٹ پریس کلب گجرات کا تاسیسی اجلاس گزشتہ روز سکائی ویز ریسٹورنٹ جی ٹی روڈ کھاریاں میں ہوا
گجرات(جی پی آئی)ڈسٹرکٹ پریس کلب گجرات کا تاسیسی اجلاس گزشتہ روز سکائی ویز ریسٹورنٹ جی ٹی روڈ کھاریاں میں ہوا۔ اجلاس کی صدارت نصراللہ چوہدری ایڈووکیٹ نے کی ۔ اجلاس سے ضلع بھر کی صحافی برادری نے بھرپور شرکت کی اجلاس میں صحافی برادری کی مشاورت سے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے عہدیداران کا انتخاب کیا گیا اکثریتی رائے سے خرم بٹ کو ڈسٹرکٹ پریس کلب گجرات کا صدر جبکہ ڈاکٹر عنصر ملک کو جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا نصراللہ چوہدری ایڈووکیٹ کو چیئرمین ڈسٹرکٹ پریس کلب گجرات عزیز الرحمن مجاہد کو وائس چیئرمین ‘ عاطف چوہدری کو سینئر نائب صدر ‘ ڈاکٹر ذکاء اللہ صدیق کو نائب صدر ‘ چوہدری فیصل گجر کو جوائنٹ سیکرٹری’ عاطف چوہدری کو سینئر نائب صدر ‘ ڈاکٹر ذکاء اللہ صدیق کو نائب صدر ‘ چوہدری فیصل گجرکو جوائنٹ سیکرٹری محمداعجاز مرزا کو سیکرٹری نشرو اشاعت ثاقب سرفراز چوہدری کو اوورسیز افیئر ‘ چوہدر ی محسن بشیر کو سیکرٹری ایجوکیشن افیرز سید فرحت عباس شاہ کو سیکرٹری کورٹ اینڈ لیگل افیئرز حکیم عبدالجبار کو چیئرمین رابطہ کمیٹی قیصر ا سماعیل کو چیئرمین ممبر ساز کمیٹی مقرر کیا گیا اس موقع پر نصراللہ چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پریس کلب گجرات ضلع کے تمام شہروں اور دیہاتوں سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کانمائندہ پریس کلب ہے صحافی برادری کے مسائل کے حل کیلئے اور صحافت کے کھوئے ہوئے مقا م کو بحال کرنے کیلئے دن رات ا یک کر دینگے۔ خرم بٹ نے کہا کہ صحافیوں کے مسائل کے حل اور ان کے حقوق کیلئے تاریخی جدوجہد کرینگے ضلع بھر کے صحافیوں کو ساتھ لیکر چلیں گے قلم کی حرمت کی پاسداری اور قلم قبیلہ کے حقوق کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے انشاء اللہ تعالیٰ کبھی بھی کہیں بھی کسی شخص کو تنہانہیں چھوڑیں گے ملکی وعلاقائی مسائل اجاگر کرنے اور ان کے حل میں ڈسٹرکٹ پریس کلب گجرات اہم کردا رادا کرے گا صدر بار ایسوسی ایشن کھاریاں اشفاق ا حمدبھدر کو ڈسٹرکٹ پریس کلب گجرات کا لیگل ایڈوائزر مقرر کیا گیا اجلاس میں ڈاکٹر ذکاء اللہ صدیق نصراللہ چوہدری ایڈووکیٹ عاطف چوہدری ڈاکٹر عنصر ملک چوہدری فیصل گجر ذوالفقار اکبر بٹ عزیز الرحمن مجاہد ملک فیاض خرم بٹ مرزا اعجاز احمد قیصر اسماعیل عبدالعزیز گوندل ‘ سیدفرحت عباس شاہ شفاق احمدبھدر چوہدری محسن بشیر ثاقب سرفراز عبدالعزیز گوندل حکیم عبدالجبار سمیت گجرات لالہ موسیٰ کھاریاں جلالپورجٹاں کوٹلہ ارب علی خاں دولت نگر ڈنگہ سرائے عالمگیر سمیت ضلع بھر سے صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حالیہ بارشو ں کی وجہ سے برساتی نالوں میں طغیانی سے قریبی دیہاتوں اور آبادیوں کو نقصانات سے بچانے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں:چوہدری عمر فاروق وڑائچ
گجرات (جی پی آئی) اسسٹنٹ کمشنر گجرات چوہدری عمر فاروق وڑائچ نے محکمہ انہار اور ٹی ایم اے کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ حالیہ بارشو ں کی وجہ سے برساتی نالوں میں طغیانی سے قریبی دیہاتوں اور آبادیوں کو نقصانات سے بچانے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے یہ ہدایت برساتی نالے ڈھلی میں اچانک پانی آنے سے نواحی دیہات ملک پور اور موضع برسا کو ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کے لئے علاقہ کے دورہ کے موقع پر کی۔محکمہ انہار کے افسران فرحت عباس ‘ محمد احسن’ ڈی او روڈز محمد یونس ا ور ٹی او آر گجرات کے علاوہ دیگر محکموں کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ملک پور کو نالے کی تباہ کاریوں سے بچانے کیلئے ایک کلو میٹر تک گڑھا کھودا جائیگا جس کی چوڑائی اور گہرائی تقریباً 10 فٹ ہو گی تاکہ پانی کا بہائو گائوں سے دوسری طر ف موڑا جا سکے۔انہوں نے بتایا کہ عارضی طور پر نالے سے ہونے والے کٹائو کو روکنے کیلئے مٹی اور ریت کے پندرہ سو تھیلوں سے مختلف مقامات پر بند تعمیر کروائے جا رہے ہیں تاکہ پانی سے ہونیوالے کٹائو کو روکا جا سکے۔ موضع برسا کے رہائشیوں کے مطالبے پر اے سی گجرات نے ایس ڈی او انہار کو ہدایت کی کہ پہلے سے تعمیر شدہ بند کو اور آگے بڑھایا جائے اور اس تعمیراتی کام 10جولائی سے پہلے مکمل کیا جائے۔ اہل علاقہ نے مشکلات کا جائزہ لینے کیلئے موقع پر پہنچنے پر اے سی گجرات عمر فاروق وڑائچ کا شکریہ ادا کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)مسلم لیگی رہنما محمد حنیف حیدری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ بجٹ نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے ضروریات زندگی کی اشیاء پر بھی کوئی ریلیف نہیں دیا گیا ، الیکشن سے پہلے وعدے تو بے شمار کیے گئے مگر جونہی ان کی حکومت آئی تو یہ تمام وعدے بھول گئے، نواز شریف جو کہتے تھے کہ ہم کشکول توڑ دیں گے، مگر ابھی چند دن ہی ہوئے ہیں ان کو حکومت میں آئے ہوئے تو انہوں نے کشکول پکڑ کر مانگنا شروع کر دیا ہے، اور آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے ہیں ان کی شرائط کو مان کر گریب عوام پر ٹیکس کے ڈرئون گرائے جا رہے ہیں، بالخصوص پانچ مرلے کے مکان اور موبائل پر ٹیکس تو ظلم کی انتہا ہے، اور ہم کو ان سے یہی امید تھی کہ یہ حکومت ایسے فیصلے ہی کرے گی، کیونکہ یہ حکومت ان کو غیبی طاقتوں نے پلیٹ میں رکھ کر تحفہ دی ہے، یہ پہلی حکومت دیکھی ہے جو سابقہ حکومت سے بھی گئے گزرے فیصلے ک ررہی ہے، ان کی گلط پالیسیوں کی وجہ سے غریب کا جینا محال ہو گیا ہے، اور وہ ان کو بددعائیں دے رہے ہیں، اس جمہوری حکومت سے بہتر تو ڈکٹیٹر کی حکومت تھی جس میں کاروبار عروج پر تھا، اگر ان کی پالیسیاں ایسی ہی رہی تو عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر ان نام نہاد شہزادوں اور ان کے حواریوں کو بہا لے جائیگا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دسمبر تک ضلع میں سیٹلمنٹ اپریشن ختم ہو جائے گا :آصف بلال لودھی
گجرات(جی پی آئی)ڈی سی او آصف بلال لو دھی نے کہا ہے کہ دسمبر تک ضلع میں سیٹلمنٹ اپریشن ختم ہو جائے گا جبکہ پنجاب حکومت کے پروگرام کے تحت 2014تک لینڈ ریکاڈ کی کمپیوٹر از یشن کا عمل مکمل ہو نے سے شہریوں کو فرد ملکیت کے اجراء اور جائیداد کے حوالے سے مشکلات کا ختم ہو جائے گا ۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے بھاگوال میں کھلی کچہر ی میں اہل علاقہ سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔ای ڈی او ورکس محمد نواز ،اے ای ایس او فیاض موہل ،ڈی او سی او اقبال محمود ، ریونیو ،ایجوکیشن، واپڈا اور دیگر محکموں کے افسرا ن بھی اس موقع پر موجود تھے جبکہ چوہدری عبدالرشید ایڈووکیٹ، سابقہ چیف آفیسر گجرات افضل ملہی، محمد اصغر اور دیگر معززین نے اہل علاقہ کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈی سی او کو مسائل سے اگاہ کیا۔آصف بلال لودھی نے اہل علاقہ کے مطالبہ پر فی الفور علاقہ میں ناجائزتجاوزات کے خلاف بلاتفریق کاروائی کا حکم دیتے ہوئے شاملات اراضی واگذار کرانے کا حکم دیا۔انہوںنے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ بھاگوال میں سیوریج واٹر کے نکاس اور صفائی کا نظام بہتر بنانے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔ ڈی سی او نے موضع بھاگوال میں واٹر سپلائی سسٹم فوری بحال کرنیکا حکم دیا اور متعلقہ افسران کوہدایت کی کہ واٹر سپلائی کا بجلی کا کنکشن بلاتاخیر بحال کیا جائے۔ آصف بلال لودھی نے بھاگوال ڈاک خانے میں پنشنرز کے لئے بیٹھنے اور پانی کا انتظام کرنے، گرلز ہائی سکول میں مطلوبہ سہولیات کی فراہمی کا اعلان کیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ یونین کونسل میں سنیڑی ورکرز کی تعداد تین تک بڑھا ئی جائے گی اس کے علاوہ گرلز ڈگری کالج کے قیام کا معاملہ متعلقہ محکمہ کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔ڈی سی او نے بتایا کہ پنجاب حکومت کی ہدایات کے تحت لینڈ ریکارڈ کمپوٹرایز ہونے سے عوام کو فرد ملکیت کے حصول اور جائیداد کی خرید و فروخت میں آسانی ہوگی۔ انہوں نے حلقہ پٹواری اور دیگر ریونیو سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ اپنے دفتر میں بیٹھ کر عوام کے مسائل حل کریں۔ ڈی سی او نے ویٹرنر ی ڈیپارٹمنٹ، بجلی کے کم وولٹیج کی شکایات اور دیگر مسائل کے حل کے لئے بھی فوری احکامات جاری کئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حضرت شاہدولہ دریائی کے سالانہ عرس کا دوسرا روز ملک بھر سے ریکارڈ عقیدت مندوں کی بھرپور شرکت
گجرات (جی پی آئی ) حضرت کبیر الدین شاہدولہ دریائی کے سالانہ عرس کا دوسرا روز ملک بھر سے ریکارڈ مریدین زائرین اور عقیدت مندوں کی بھرپور شرکت لوگوں نے منتیں مرادیں مانیں عرس مبارک کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں آج عرس مبارک کا تیسرا اور آخری روز ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اب دوبارہ حکومت کی ہدایات پر پاسپورٹ 5 سال کی مدت کیلئے بن رہے ہیں :چوہدری ریاض احمد
گجرات (جی پی آئی ) گجرات میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاسپورٹ چوہدری ریاض احمد نے کہا ہے کہ اب دوبارہ حکومت کی ہدایات پر پاسپورٹ 5 سال کی مدت کیلئے بن رہے ہیں شہریوں کے پاسپورٹ کے حصول کیلئے تمام مشکلات کو دور کر دیا گیا ہے اور پاسپورٹ آفس کے باہر بیٹھے ہوئے ایجنٹوں کا مکمل طور پر صفایا کر دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ شہری اب اپنے پاسپورٹ کے حصول کیلئے برائے راست دفتر رابطہ کرتے ہیں جنہیں پاسپورٹ کی فراہمی میں مشکلات نہیں آ رہیں اگر کسی شہری کو پاسپورٹ کے حصول کے متعلقہ کوئی شکایات ہو تو وہ برائے راست رابطہ کر کے اپنی مشکلات حل کروا سکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حاجی ناصر محمود کی جعلی ڈگری کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں آج ہو گی
گجرات (جی پی آئی ) جعلی ڈگری کیس ! مسلم لیگ ن کے رہنما سابق ایم پی اے گجرات حاجی ناصر محمود کی جعلی ڈگری کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں آج ہو گی جس میں حاجی ناصر محمود ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گجرات محمد طارق عباسی کے رو برو پیش ہوں گے اہم فیصلے کی توقع کی جا رہی ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انجمن تاجران پرانا لاری اڈا کا سالانہ اجلاس گذشتہ روز مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا
گجرات ( جی پی آئی ) انجمن تاجران پرانا لاری اڈا کا سالانہ اجلاس گذشتہ روز مقامی ہوٹل میں زیر صدارت خالد پرویز بٹ کی زیر صدارت منعقد ہوا جس کی ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی جنرل سیکرٹری نے سالانہ گوشوارے کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے ممبران کو بتایا کہ انجمن تاجران کے فنڈ میں 82 ہزار روپے کی رقم جمع ہے جس کا باقاعدہ آڈٹ کیا جا سکتا ہے اجلاس میں آئندہ الیکشن کے حوالہ سے لائحہ عمل بھی مرتب کیا گیا اور نئے الیکشن کیلئے 14 اگست کی تاریخ مقرر کی گئی اجلاس میں صدر خالد پرویز بٹ نے اپنی 10 سالہ کارکردگی رپورٹ بھی پیش کرتے ہوئے کہا کہ جو امیدوار آئندہ الیکشن میں حصہ لینا چاہتے ہیں وہ چیئرمین الیکشن کمشنر ملک عاطف کے پاس اپنی درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں انجمن کے تمام ممبران نے 16 سال بعد الیکشن کروانے کے عمل کو سراہتے ہوئے الیکشن میں حصہ لینے کیلئے بھرپور کوششیں شروع کر دیں اجلاس سے خالد بٹ چوہدری عاشق حسین منشی غفار محمد انور شیخ چوہدری حمید اللہ وڑائچ نے بھی خطاب کیا اجلاس کے اختتام پر ممبران کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات اور گردونواح میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ تھم نہ سکا
گجرات ( جی پی آئی) گجرات اور گردونواح میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ تھم نہ سکا شہری علاقوں میں 18 سے 20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے واپڈا حکام ایک گھنٹے کے بعد 5,5گھنٹے بجلی بند کر کے شہریوں کو سخت مشکلات میں ڈال رہے ہیں جس کی وجہ سے شہری پینے کے پانی سے بھی محروم ہو چکے ہیں ریلوے روڈ پر واپڈا حکام نے دو دن سے بجلی بند کر رکھی ہے اہلیان علاقہ شدید پریشان ہیں پانی نہ ملنے سے کربلا کا منظر ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات پولیس نے منشیا ت فروشوں اور ناجائز اسلحہ کیخلاف کارروائی کی
گجرات (جی پی آئی ) گجرات پولیس نے منشیا ت فروشوں اور ناجائز اسلحہ کیخلاف کارروائی کرتے ہو ئے 10لیٹر شراب، 3 عدد پسٹل 30بور اور 1عدد 12بور رپیٹربرآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹانڈہ پولیس نے دوران گشت ملزم شہزاد ہ نذر الیاس ولد لال خان قوم بلوچ سکنہ چک نمبر69-4Rتحصیل و ضلع ساہیوال سے پسٹل30بور غیر قانونی برآمد کرکے مقدمہ درج رجسٹر کیا۔ تھانہ صدر کھاریاں پولیس نے مخبر خاص کی اطلاع پر ریڈ کر کے ملزم قمر جہانگیر ولد طفیل قوم موچی سکنہ بیگہ سے10لیٹر شراب برآمد کرکے مقدمہ درج رجسٹر کیا۔ تھانہ صدر کھاریاں پولیس نے دوران گشت ملزم امتیاز احمد ولد غلام قادر قوم راجپوت سکنہ سبز پیر ضلع سیالکوٹ سے پسٹل30بور غیر قانونی برآمد کرکے مقدمہ درج رجسٹر کیا۔تھانہ ڈنگہ پولیس نے دوران گشت و تلاش بدرویہ گان ملزم محمد انور ولد خان نور قوم پٹھان سکنہ محلہ رام باغ ڈنگہ سے پسٹل30بور اور12بورر پیٹر معہ6روند غیر قانونی برآمد کرکے مقدمہ درج رجسٹر کرکے ملزمان کو گرفتار کرکے جیل بھجوایا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کی نومنتخب کابینہ اور ممبران کے اعزاز میں نومنتخب صدر عامربٹ کی طرف سے پرتکلف عشائیہ
گجرات(جی پی آئی) الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ گجرات کی نومنتخب کابینہ اور ممبران کے اعزاز میں نومنتخب صدر عامربٹ کی طرف سے پرتکلف عشائیہ کا اہتمام ۔عشائیہ میں گجرات پریس کلب کے عہدیداران و ممبران نے خصوصی شرکت کی ۔اس موقع پر گجرات پریس کلب کے سینئر نائب صدر مرزا منیر حسین ،نائب صدر امجد فاروق ،جنرل سیکرٹری وحید مراد مرزا، ضیاء سید ، الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ گجرات کے نائب صدرسجاد نذیر ،جنرل سیکرٹری سید نوید حسین شاہ ، فنانس سیکرٹری سید اظہر جنگی ، سیکرٹری انفارمیشن نوازش علی نوازش ،ممبران راجہ ریاض احمد راسخ ،عبدالستار مرزا ،اعجاز احمد شاکر ، احسان چھینہ ، میر عبدالرزاق ، سعید احمد چوہدری ، عرفان حفیظ کھوکھر مرزا محمد یونس، شہباز بٹ، ممتاز تاجر رہنما حاجی پرویز احمد ،حاجی محمد افضل ، محمد نعیم اختر ،عامربیگ مرزا ، عارف علی عارف، شعیب شاہد ، شہزاد احمد، قمر شہزاد ، سجاد احمد گجر، ارشد کمال ، احسان اللہ ودیگر موجود تھے ۔اس موقع پر صدر عامربٹ نے متفقہ طور پر پانچ رکنی مجلس عاملہ کا اعلان کیا جس کے صدر جنرل سیکرٹری سمیت راجہ ریاض احمد راسخ، چوہدری سعید احمد، احسان احمد چھینہ ممبران ہونگے ۔