گجرات سے اغوا چھ ماہ کی شانزے کا تاحال پتہ نہ چل سکا

Gujarat

Gujarat

گجرات (جیوڈیسک) معصوم شانزے گجرات میں شادی کی ایک تقریب میں اپنی گھریلو ملازمہ کی گود میں تھی کہ نامعلوم اغواء کار اسے زبردستی چھین کر لے گئے۔ شانزے کے والد علی حسن بحرین پولیس میں ملازمت کرتے ہیں جو پاکستان پہنچ کر بچی کی بازیابی کے لئے دربدر ہو رہے ہیں۔

بحرین ایمبسی نے بھی بچی کی بازیابی کے لئے پاکستانی سفارت خانہ سے رابطہ کیا لیکن تاحال کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا۔

بچی کی بازیابی نہ ہونے پر بحرین پلٹ میاں بیوی سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔ شانزے کی والدہ کا کہنا ہے کہ پولیس ایک سے زائد بار ساری کہانی سن چکی ہے لیکن نتیجہ کچھ بھی برآمد نہیں ہوا۔