گجرات (جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ یونیورسٹی آف گجرات میں گرلز ہاسٹل اور 22 رہائشگاہیں مکمل کر کے یونیورسٹی انتظامیہ کے حوالے کر دی گئی ہیں، جلالپور جٹاں روڈ سے یونیورسٹی تک سڑک کو دو رویہ کرنے کیلئے فوری طور پر اقدامات کا آغاز کیا جائے گا، ان خیالات کا اظہار انہوںنے یونیورسٹی آف گجرات کے ترقیاتی کاموں پر کام کی رفتار کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، وائس چانسلر ڈاکٹر ضیا القیوم، اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا، اسسٹنٹ کمشنر گجرات ظہیر عباس چٹھہ، ای ڈی او فنانس چوہدری اصغر ، ای ڈی او ورکس محمد شریف اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ گرلز ہاسٹل اور رہائشگاہوں کی تعمیر سے یونیورسٹی کو اس حوالے سے درپیش مسائل کا ازالہ ہوگا، انہوں نے کہا کہ پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے واٹر سپلائی، سیوریج نالہ کی تعمیر مکمل کر لی ہے تاہم واٹر سپلائی اور سیوریج کیلئے بجلی کنکشن کے حصول کیلئے فوری گیپکو حکام سے رابطہ کیا جائے۔ انہوںنے کہا کہ یونیورسٹی سے ملحقہ موضع کوٹ امیر حسین کے گورنمنٹ پرائمری سکول کے ننھے طلبہ کو حادثات کے خطرہ کے پیش نظر گائوں کے قریب منتقل کر دیا جائے گا نیز سکول کو مڈل کی حیثیت سے ا پ گریڈ بھی کیا جائے گا، اس مقصد کیلئے اراضی کی خریداری اور بلڈنگ کی تعمیر کیلئے وسائل یونیورسٹی آف گجرات فراہم کریگی ۔ ڈی سی او نے ہدایت کی کہ یونیورسٹی کی نئی تعمیرات تک رسائی کیلئے انٹرنل روڈز کی تعمیر کیلئے انتظامی منظوری حاصل کرکے ٹینڈرنگ کا عمل بلاتاخیر شروع کیا جائے۔ اس سے قبل مختلف محکموںکے سربراہان اور یونیورسٹی کے متعلقہ حکام نے اجلاس کو بریفنگ دی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی)ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی سفارش پر تحصیل کھاریاں اور سرائے عالمگیر کے علاقہ جات میں 72مقامات کو پنجاب سکیورٹی آف ولنر ایبل اسٹیبلشمنٹ آرڈیننس کے تحت سکیورٹی کے لحاظ سے حساس قرار دیدیا ہے، اس ضمن میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مذکورہ آرڈیننس کی دفعہ 7کے تحت ان مقامات جن میں عبادت گاہیں، شاپنگ مال، پٹرول پمپس و دیگر کاروباری مراکز شامل ہیں کے مالکان ان مقامات کی سکیورٹی کیلئے حفاظتی اقدامات کے پابند ہوں گے، غیر تسلی بخش انتظامات کی صورت میں ان مقامات کو سیل کر دیا جائے گا، متعلقہ علاقہ کا ایس ایچ او سکیورٹی کے معائنہ کا ذمہ دار اور رپورٹ پیش کرے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جن مقامات کو سکیورٹی کے لحاظ سے حساس قرار دیا گیا ہے ان میں تھانہ صدر سرائے عالمگے کے علاقہ میں واقع سلطان پٹرولیم جی ٹی روڈ کریالہ، سکائی ویز پٹرولیم جی ٹی روڈ کریالہ، یوسف پٹرولیم بھلوال غربی، لیٹل سکالرز پبلک سکول گدھی گڑھا، نوے وژن ہائی سکول کھوہار، ایف ایس پبلک سکول کھدریالہ، سلطان ہوٹل جی ٹی روڈ کریالہ، قندھاری ہوٹل پوران، سلیم شنواری ہوٹل جی ٹی روڈ کریالہ، دی ویلج ایجوکیشن ایکیڈمی گڑھا جٹاں، ضیا ماڈل سکول کھوہار، شائنگ سٹار پبلک سکول کھوہار، الحجاز پبلک سکو کھمبی، فاطمہ پبلک ہائی سکول بھوانج، محمد گیس پلانٹ پوران، اعظم عظیم ہوٹل جی ٹی روڈ کریالہ، میاں پٹرولیم رکھ پبی سرکار، اصغر ہوٹل جی ٹی روڈ کریالہ، فاروق شہید پٹرولیم جی ٹی رو ڈ کریالہ، المدرستہ الاسلامیہ جی ٹی روڈ کریالہ، بابا میراں شاہ ہسپتال پوران، عائشہ ویلفئیر ہسپتال کھوہار، السطان ماربل فیکٹری کریالہ، علی ماربل فیکٹری ، راشہ فلور مل کریالہ، تھانہ سٹی سرائے عالمگیر کی حدود میں واقع گورنمنٹ ڈگری کالج فار بوائز منڈی روڈ سرائے عالمگیر، علی بابا کرنسی ایکسچینج جی ٹی روڈ سرائے عالمگیر، مدرسہ جاعمہ حنفیہ تعلیم القرآن شاہی محلہ سرائے عالمگیر، سبزی منڈی ہوٹل پرانی جہلم، ملک ہوٹل جی ٹی روڈ سرائے عالمگیر، زمرد کلا تھ ہائوس جی ٹی روڈ سرائے عالمگیر ، لاثانی بریانی شاپ، بنک الحبیب، الکویت بیکرز، میٹرو شاپ، اٹک پٹرولیم، بلال سی این جی، الغازی ہوٹل، نادرا آفس، سلیم ہسپتال جی ٹی روڈ سرائے عالمگیر، تھانہ بولانی کے علاقہ میںیوبی ایل دندی دارہ، یادگار سویٹس اینڈ بیکرز اور بخش پٹرولیم دندی دارہ شامل ہیں ۔ تحصیل کھاریاں کے علاقہ میں تھانہ کھاریاں کینٹ کی حدود میں عسکری بنک سی ایم ایچ کھاریاں، راجپوت جیولرز، ڈیسنٹ بیکرز، ٹائم مارٹ شاپنگ مال، مرکز نیشنل سیونگ سنٹر، ایم سی بی، ایچ بی ایل، نیشنل بنک نز د 37ڈویژن ہیڈ کوارٹرز، یو بی ایل کارنر شاپ ، تھانہ ڈنگہ کی حدود میں مکہ ریسٹورنٹ اینڈ میرج ہال، سٹی الیکٹرونکس، حاجی ہوٹل، کیک اینڈ بیک بیکری، یاسر ٹریڈرز، عثمان جیولرز گلیانہ، عبداللہ جیولرز، بسم اللہ جیولرز وقاص جیولرز گلیانہ گورنمنٹ ڈگری کالج فار ویمن گلیانہ، وزڈم ہائی سکول باہر وال، تھانہ صدر کھاریاں کے علاقہ میں شنواری ہوٹل کھاریاں، حافظ بار بی کیو کپور تھلہ، ڈی اے مارٹ منڈیر، ٹھٹھہ سینٹری سٹور نوناوالی، شوکت پلازہ کھاریاں اڈہ، ملک ٹریڈرز دھوریہ، اعوان برادرز الیکٹرونکس، سپر آٹوز ہنڈا ایجنسی، امان ہوٹل کھاریاں شامل ہیں ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات( جی پی آئی) پیر سید فراست علی بخاری خطیب اعظم ناروے نے جامعہ مسجد خوشبوئے رسول ۖ عقب نواز شریف پارک گجرات میں خطبہ جمعتہ ارشاد فرمایا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ کرپشن اور بے ایمانی کے ذریعے پیسہ کما کر محلات بنا کر ان پر ہذا من فضل ربی کی تختی لگا دینے سے وہ مکان جائز نہیں ہو جاتا۔ نبی کریم ۖ کی تعلیمات کی خوشبو سے تب ہی صحیح طور پر اکتفا کیا جا سکتا ہے جب کہ پوری شرائط کے ساتھ ان کو اپنایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نبی کریم ۖ کی تعلیمات بھی خوشبو دار ہیں اور اللہ تعالیٰ نے آپ کو جسمانی طور پر انتہائی خوشبو دار بنایا ۔ چنانچہ آپ جن راستوں سے گزر جاتے ان راستوں سے بھی خوشبو آنا شروع ہو جاتا۔ آپ کا پسینہ مبارک بھی خوشبو بکھیرا کرتے تھے۔ خطیب مسجد ہذا پروفیسر انجینئر سید محمد ہارون بخاری نے پیر صاحب کا تعارف کرواتے ہوئے بتایا کہ پیر صاحب کی خدمات عالمی سطح پر پھیلی ہوئی ہے وہ مسلم فورم کے بانی ہیں اور کتب صغیرہ کے بانی ہیں اور ناروے کی جیلوں میں مسلمان قیدیوں کی تربیت کا فریضہ بھی سرانجام دیتے رہے ہیں۔ دریں اثناء خطبہ جمعہ میں مسجد کھچا کچھ بھری ہوئی تھی اور دور و نزدیک سے عوام کی کثیر تعداد شریک تھی۔ خطبہ جمعہ سے پہلے صاحبزادہ سید فراست علی بخاری کا شاندار استقبال کیا گیا۔ انکو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور پتیاں نچھاور کی گئیں اور جلوس کی شکل میں انکو مسجد لے جایا گیا۔ ………………………………… گجرات( جی پی آئی) ضلع گجرات کی ممتاز روحانی شخصیت صاحبزادہ قاری عامر رضوان قادری کے صاحبزادے حافظ محمد احمد کی دستار بندی کی تقریب جامع مسجد عبدالستار منعقد ہوئی جس کی صدارت صاحبزادہ قاری عامر رضوان قاری نے کی۔ جبکہ مہمان خصوصی ممتاز روحانی شخصیت صاحبزادہ پیر حکیم جوادالرحمن نظامی سیفی تھے۔ تلاوت قرآن پاک کا شرف ممتاز قاری قرآن قاری محسن رضا قادری نے حاصل کیا۔ ہدیہ نعت بحضور ۖ اکمل حسین دریائی نے پیش کیا۔ خصوصی خطاب ممتاز عالم دین علامہ احمد رضا اشرفی نے کیا۔ اس موقع پر ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے کثیر افراد نے شرکت کی۔ صاحبزادہ حکیم جواد الرحمن نظامی سیفی نے دستار بندی کی اور خصوصی دعا کرائی۔ شرکاء کرام میں عمر شریف قادری’ چوہدری فراز انجم جٹ’ سید طلحہ عارف شاہ’ حافظ محمد فیصل خاں’ محمد افضال خان’ حافظ محمد قاسم’ حاجی ظفر اقبال بٹ’ چوہدری ظفر حسین ورک’ چوہدری احسان اللہ گل’ چوہدری بابر حسین ورک’ چوہدری ثقلین’ چوہدری محمد آصف’ سیٹھ بلال صراف’ قاری ظفر اقبال’ حافظ محمد صغیر احمد’ چوہدری حسن اشرف گل’ حافظ بلاول سلطان ‘ قاری افضال احمد’ قاری سمیر علی’ قاری احمد حسن جامی’ قاری اسامہ بابر’ سیٹھ محمد عبدالرشید صراف’ قاری حمزہ امتیاز’ چوہدری حسنین ریاض گل’ سیٹھ جاوید اقبال عطاری’ محمد عثمان’ چوہدری جہانگیر ورک’ راجہ شہزاد احمد’ محمد بشارت علی’ ‘حاجی محمد انور’ ارسلان یوسف’ ڈاکٹر زمان عطاری’ علامہ قاری شہزاد ظفر عطاری’ ہادی بٹ’ محمد بلال حسین’ ملک عبدالرحمن’ حافظ سفیر احمد’ چوہدری محمد علی’ چوہدری محمد صفدر’ چوہدری چوہدری شہزاد صفدر’ چوہدری محمد عثمان حسین لمبرداڑ’ چوہدری سہیل اجمل گل’ چوہدری شعیب عمران گل’ حافظ راحیل سہیل گل’ چوہدری انضام الحق گجر’ چوہدری فیضان گجر’ چوہدری حیدر علی گل’ چوہدری محمد علی اکبر گل’ چوہدری حماد علی گل’ چوہدری حسن منیر’ چوہدری ہارون جاوید’ چوہدری تیمور علی تارڑ’ چوہدری نبیل رضا گل’ چوہدری توحید راحیل گل’ و دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر شرکاء کیلئے لنگر کا وسیع انتظام کیا گیا۔ ………………………………… گجرات( جی پی آئی) ممبر صوبائی اسمبلی حاجی عمران ظفر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت شعبہ تعلیم کی طرف خصوصی توجہ دے رہی ہے اور تعلیم کے میدان میں گرانقدر خدمات کی وجہ سے تعلیم کا گراف بلند ہوا ہے۔ وہ گزشتہ روز سویڈش پاکستانی انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی کاوشوں سے تعلیم کے شعبہ میں نمایاں بہتری ہوئی ہے۔ اور ہم نے کوشش کی ہے کہ طلبہ کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جائیں۔ نیو ٹیک کے تحت طلبہ کو وظائف دئیے جا رہے ہیں اور ایسے بچے جو کہ نیو ٹیک کے تحت کورس کر رہے ہیں ان کو ماہانہ وظائف کے ساتھ ساتھ آلات بھی فراہم کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاکھوں روپے کے فنڈز نیو ٹیک کو دئیے گئے ہیں۔ اور ہم چاہتے ہیں کہ نوجوان حلال کی روزی کمائیں کیونکہ جس قوم میں حلال کی روزی کمانے والے ہوں وہ کبھی ناکام نہیں ہوتی۔ نیوٹیک کا مقصد ہی کم تعلیم یافتہ افراد کو ہنر مند بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کی طرف سے غیر ہنر مند افراد کو ہنر سے آراستہ کر باعزت شہری بنایا جا رہا ہے اس سلسلہ میں دوسرا فیز جاری ہے۔ صدر بھوم مرزا مشتاق نے کہا کہ حکومت پاکستان کی کاوشوں کی بدولت تعلیم کے میدان میں بہتری ہوئی ہے ۔اور ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کو تعلیم کی اہمیت کا پتہ چلا ہے اور نیو ٹیک کی انتظامیہ کی کاوشیں قابل تحسین ہے۔ پرنسپل سویڈش پاکستانی انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی انجینئر آصف شہزاد بٹ نے کہا کہ ہم ایم پی اے حاجی عمران ظفر کے شکر گزار ہیں کہ وہ ہمیشہ ہماری سرپرستی کرتے ہیں آج جس طرح سینکڑوں طلبہ کو سکالر شپ اور آلات دئیے جا رہے ہیں اس سے وہ بہتر انداز میں روزی کما سکیں گے۔ اس موقع پر نعیم اعجاز گوندل بھی موجود تھے۔ طلبہ میں سکالر شپ انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) ڈی ایس پی سٹی عرفان الحق سلہری نے کہا ہے کہ نوجوان نسل ہمارا اثاثہ ہیں اس لیے نوجوان نسل کی بہترین تعلیم و تربیت ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے وہ گزشتہ روز دی ایگزا سکول شادمان کیمپس میں انٹر کیمپس سپورٹس فیسٹیول کے موقع پر خطاب کررہے تھے انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو بہترین آگاہی دینی چاہیے اور صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا چاہیے تا کہ معاشرتی برائیاں ختم ہو سکیں اور دی ایگزا سکول سسٹم میں آ کر مجھے خوشی ہوئی ہے جس میں بچوں کو مستقبل کی بہترین تعلیم و تربیت دی جا رہی ہے اور انہیں مستقبل کے چیلجز کیلئے تیار کیا جا رہا ہے اگر اسی طرح تمام ادارے پالیسی اپنائیں تو ملک ترقی کر سکتا ہے دی ایگزا سکول سسٹم کی کاوشیں قابل تحسین ہیں خصوصاً مارشل آرٹ میں مہارت دیکھ کر بے حد مسرت ہوئی ہے مجھے یقین ہے کہ اگر اسی انداز میں بچوں کی تربیت کا سلسلہ ہوتو بچے ترقی کر سکتے ہیں اس موقع پر دی ایگزا سکول کے دس کیمپسز جن میں شادمان کیمپس ، فاتح کیمپس ، لکھنوال کیمپس ، پاہڑیانولی کیمپس ، ایمان کیمپس ، کنجاہ کیمپس ، فتح پور کیمپس ، ٹپیالہ کیمپس ، لالہ موسیٰ کیمپس اور ترکھا کیمپس کے بچوں نے بھرپور انداز میں کھیلوں میں حصہ لیا اس موقع پر انچارج ایلیٹ فورس گوجرانوالہ ڈویژن چوہدری ضیغم وڑائچ نے کہا کہ دی ایگزا سکول کی انتظامیہ کی کاوشیں قابل تحسین ہیں کہ وہ جس طرح بچوں کی تربیت کر رہے ہیں کل کیا بننا ہے فیصلہ آج کریں کی پالیسی قابل تحسین ہے اس موقع پر سید حبیب اللہ شاہ ، رانا دلاور ، چوہدری یاسر و دیگر اہم شخصیات موجو د تھیں جنہوں نے بچوں میں انعامات تقسیم کیے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں ملکی سیاست میں ہونے والی تبدیلیوں پر بات چیت کی گئی۔ دونوں رہنمائوں نے ملکی اور غیرملکی حالات کے علاوہ خطہ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ کے سینئر مرکزی نائب صدر اجمل وزیر خان بھی موجود تھے۔ مولانا فضل الرحمن نے چودھری شجاعت حسین کی صحت یابی پر مسرت و اطمینان کا اظہار کیا اور چودھری شجاعت حسین نے انہیں اپنے غیرملکی دورہ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔# ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کھاریاں (جی پی آئی)رکن پنجاب اسمبلی چوہدری شبیر احمد کوٹلہ، چیئرمین میونسپل کمیٹی کھاریاں شیخ محمد حفیظ،میونسپل کونسلر حاجی جاوید ملک، سیکرٹری ڈیرہ کوٹلہ چوہدری ابرار احمد، چیئرمین لالہ افضل چڑیاولہ، سینئر صحافی اعجاز مرزا، عبدالعزیز گوندل، قاری شاہد شبیر سمیت دیگر نے ایم ایس ڈاکٹر فاروق احمد بنگش سے اُن کی والدہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کی۔ فاتحہ خوانی کے لئے مذکورہ شخصیات تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال گئیں اور وہاں پر انہوں نے ڈاکٹر فاروق احمد بنگش سے اُن کی والدہ کی وفات پر اظہارِ تعزیت کیا اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر چوہدری شبیر احمد کوٹلہ ایم پی اے اور عبدالعزیز گوندل نے کہا کہ ہم ڈاکٹر فاروق احمد بنگش کے غم میں برابر کے شریک ہیں اللہ تعالیٰ انہیں یہ صدمہ عظیم برداشت کرنے کی ہمت دے۔ ۔۔۔۔۔۔ کھاریاں (جی پی آئی)سردی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی شہر سے گیس غائب…شہریوں کو شدید مشکلات اور دشواری کا سامنا۔ تفصیل کے مطابق سردی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی محکمہ گیس نے طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع کر دیا۔ لوڈشیڈنگ سے گھریلو صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے خواتین کئی کئی گھنٹے امورِ خانہ داری کی سرانجام دہی کے لئے گیس کے ہاتھوں ذلیل ہوتی رہتی ہیں صبح سکولز، کالجز اور دفاتر کے اوقات میں گیس کا پریشر انتہائی کم اور شہر کے بعض علاقوں میں گیس مکمل طور پر بند ہوتی ہے گیس بندش سے گھروں میں کھانا بروقت تیار نہ ہونے سے لڑائی جھگڑے معمول بن گئے۔ دوسری طرف گیس بندش کا فائدہ تندور مالکان بھرپور اٹھا رہے ہیں سارا دن اور رات گئے تک تندوروں پر بے پناہ رش رہتا ہے تندور مالکان من مرضی کے نرخ وصول کر کے مصنوعی مہنگائی کا بھی سبب بن رہے ہیں عوامی سماجی حلقوں نے ارباب اختیار سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔ کھاریاں (جی پی آئی)مرکزی انجمن تاجران کھاریاں کے وفد نے سرپرست حاجی شبیر حسین ملک اور صدر چوہدری شوکت علی کی قیادت میں ڈیرہ چوہدری عبدالمالک پر جا کر چوہدری محمد علی تنویر کو ضلعی چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور اُن کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وفد میں چوہدری راشد محمود، عثمان اکبر عباسی، طارق جاوید بٹ، چوہدری عتیق الرحمن، چوہدری ظفر اقبال و دیگرموجود تھے۔ وفد کے اراکین نے توقع ظاہر کی کہ چوہدری تنویر احمد کوٹلہ سالار قافلہ چوہدری عابد رضا کوٹلہ ایم این اے کی قیادت میں گجرات کو پاکستان کا مثالی ضلع بنانے کے لئے اپنی غیر معمولی صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔ چوہدری تنویر احمد کوٹلہ کی کامیابی اُن کے شاندار عوامی خدمات کا نتیجہ ہے۔ ہم چوہدری عابد رضا کوٹلہ ایم این اے، چوہدری شبیر احمد کوٹلہ ایم پی اے، چوہدری تنویر احمد کوٹلہ ضلعی چیئرمین اور راہنما مسلم لیگ(ن) چوہدری آصف رضا کوٹلہ کو تاریخی کامیابی پر صمیم قلب سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ۔۔۔۔۔ کھاریاں (جی پی آئی)25 دسمبر کرسمس ڈے کے موقع پر کھاریاں کینٹ و چرچ میں ہونے والی کرسمس کی تقریب کے مہمانِ خصوصی اسٹیشن کمانڈر بریگیڈیئر محمد ندیم تھے اس موقع پر کرسمس کا کیک بھی کاٹا گیا اور کرسچپن کمیونٹی کو کرسمس کی مارکباد بھی دی۔ پادری آشر منظور نے حضرت عیسیٰۖ کی تعلیمات پر روشنی ڈالی اور کرسمس کا پیغام دیاخصوصی دعا بھی کروائی جس میں دنیا بھر بالخصوص پاکستان میں امن و امان کے قیام کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔ مسیحی برادری نے کرسمس کی مناسبت سے نغمے بھی پیش کئے۔
لاہور (جی پی آئی) شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ بزرگ رہنما سید وزارت حسین نقوی ایڈووکیٹ مرحوم کے قصر زینب بھکر میں منعقد ہونے والا چہلم کا اجتماع یکم جنوری کو صوبائی قومی کنونشن کا منظر پیش کرے گا۔جس میں پنجاب بھر سے ضلعی عہدیدار، خیبر پختونخواہ، سندھ ، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے صوبائی صدور اور قریبی اضلاع کے کارکن شریک ہوں گے۔ اجتماع کی بھر پور تیاری کی جارہی ہے۔ شیعہ علما کونسل لاہور ڈویژن کے صدر شہباز نقوی اور سیکرٹری جنرل سید بابر عباس نقوی سے گفتگو میں علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ وزارت نقوی قائد ملت اسلامیہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے بااعتماد ساتھی اور تشیع کے محسن تھے۔ان کے چہلم کے موقع پر ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔خصوصی خطاب میں قائد ملت اسلامیہ ملکی سیاسی اور عالمی صورت حال پر قومی موقف پیش کریں گے اور کارکنوں کو نیا تنظیمی لائحہ عمل بھی دیں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔ وزیرآباد(جی پی آئی)انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سرشارافراددوردرازکاسفررب کریم کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے کرتے ہیں۔سفری صعوبتیںدیگر مشکلات انکے فلا حی کاموںمیںرکاوٹ نہیںبنتی۔ایسے لوگ اسنانیت کے ماتھے کاجھومرہوتے ہیںاورلوگوںکے دلوںمیںسدازندہ وجاوید رہتے ہیں۔ان خیالات کا اظہارصدر انجمن بہبودی مریضاںناصر محموداللہ والے،افتخارحسین صدیقی اورقاضی رضا نے برطانیہ سے آئے مختلف ممالک کے ولنٹیرین مروخواتین کے وفدکے اعزازمیںدئے گئے عشائیہ کے موقع پر کیا۔اس موقع پرکنٹری مینجر مسلم ہینڈزانترنیشنل صاحبزادہ سید ضیاء النور،علی حیدر،مس عقیلہ،عثمان لون،پی ایم امجد محمودصدیقی،محمداعظم کلیر ودیگر بھی موجودتھے۔انہوںنے کہا کہ اپنا وقت اورسرمایہ لگاکردودرازکے مقامات پرانسانیت کی خدمت کے جذبہ سے آنے والے افرادکورب کریم اپنے فضل وکرم سے نوازے گااوراسلا می تعلیمات بھی یہی ہیں۔مسلم ہینڈزانٹر نیشنل انسانیت کی خدمت کے لئے جواقدامات کررہی ہے اس کامنہ بولتا ثبوت یہ ہے کہ اتنی کثیر تعدادمیںانگلینڈاورمختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے افرادکااکٹھے ہوکرپاکستان کے پسماندہ علا قوںمیںغریب ومستحق افرادکے علا ج معالجہ میںتعاون کرنا ہے۔واضح رہے کہ برطانیہ سے آئے ہوئے خواتین ومرد رضا کارمسلم ہینڈزانٹر نیشنل کے مختلف پراجیکٹ پر فری کام کررہے ہیں۔ ۔۔۔۔ وزیرآباد(جی پی آئی)اپنی زمین سے پیارکرنے والے دنیا کے کسی کونے میںبھی ہوںان کاوطن کی مٹی سے پیارمجبورکرتا ہے کہ وہ اپنی سرزمین پرانسانیت کی خدمت کے لئے اپنی سروسز پیش کریں۔انگلینڈسے آئے ہوئے پاکستانی اپنے ہمرا ہ دیگر مسلم ممالک کے رضا کارافرادکوپاکستان میںغریب ومستحق افرادکے علا ج معالجہ میںمعاونت کے لائے یہ انکی ارض پاک سے محبت کاواضح ثبوت ہے ان خیالات کا اظہاروائس چیئرمین یوسی ونجووالی ماجد گیلانی نے مسلم ہینڈزانٹر نیشنل کے زیراہتمام لگائے گئے فری آئی کیمپ کے موقع پرکیا۔اس موقع پر ایریا مینجرسید خرم رضا رضوی،عادل چیمہ ودیگر بھی موجودتھے۔فری آئی کیمپ میں500مریضوں کامفت معائنہ اورادویات دی گئیں۔مقررین نے گائنی ڈاکٹرعقیلہ عامر کوکیمپ میںفری سروسزفراہم کرنے اورانکی خدما ت کوخراج تحسین پیش کیا۔ ۔۔۔۔ وزیرآباد(جی پی آئی)جماعت اسلا می کے رہنما محمدمشتاق بٹ نے کہا ہے کہ کھیل پیار ومحبت اورصبر وتحمل کوفروغ دینے کاذریعہ ہوتے ہیں۔نوجوانوںمیںٹیلنٹ کواجاگرکرنے کے لئے غیرنصابی سرگرمیوںکافروغ وقت کااہم تقاضا ہے۔کھیلوںکے میدان میںنوجوانوںکی حوصلہ افزائی کے لئے حاضرہیں۔وہ کرائون کرکٹ کلب وزیرآبادکے کھلاڑیوںمیںکٹس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پرصابر حسین بٹ،حکیم محمدعامر بٹ،محمدشاکر بٹ،سمیع اللہ،حافظ ظہیرودیگر بھی موجودتھے۔انہوںنے کہا کہ معاشرے میںتبدیلی لانے کے لئے نوجوان طبقہ کاکردارنظراندازنہیںکیا جاسکتا۔نوجوان اسلام کی پاسبانی کے لئے اپنا کرداراداکریں۔ملک بچانے کے لئے پاکستانی جذبہ کی ضرورت ہے۔ ۔۔۔۔ وزیرآباد(جی پی آئی)مسلم لیگ (ن)کے رہنما عدنان سرورچیمہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)پاکستان کے ہر شہری کے عزت ووقار کوبڑھانے کے لئے کوشاں ہے۔سی پیک منصوبہ اس سلسلے کی کڑی ہے سی پیک منصوبہ سے ملک میںخوشحالی کادوردورہ ہوگااورروزگار کے دروازے کھل جائینگے۔میاںبرادران کی محب پالیسیوںسے مسلم لیگ (ن)کا عوام میںگراف دن بدن بڑھ رہا ہے۔انشاء اللہ 2018کے الیکشن میںبھی مسلم لیگ (ن)ہی کامیاب ہوگی۔وہ ممتازمسلم لیگی رہنمامحمداعجازمیرکی قیادت میںآئے وفدسے گفتگوکررہے تھے۔اس موقع پرعمران رسول بٹ،افتخاراحمدبٹ،شاہد نذیربٹ،محمدطارق بٹ،خواجہ روحیل،راناجاوید اختر،شیخ صلا ح الدین،الطاف احمدہاشمی ودیگر بھی موجودتھے۔انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ (ن)نے جومنصوبے اورترقیاتی کام کئے ہیںاسکی مثال نہیںملتی۔ان عوامی کاموںسے مخالفین کی نیندیںحرام ہوچکی ہیںاوروہ منفی ہتھکنڈوںپراترآئے ہیںمگروہ مسلم لیگ (ن)کے ترقی کے پہئے کونہیںروک سکتے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ٩لاہور ( جی پی آئی)وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ سید نیاز حسین نقوی نے مطالبہ کیا ہے کہ پانچ سا ل بعد شامی فوج کی کامیاب کارروائی کے بعد ثقافتی اور اقتصادی مرکز حلب کی آزادی کے بعد داعش کی مدد کے لئے جانے والے بھگوڑے دہشت گردوں کا پاکستان میں داخلہ روکنے کی پاک فوج حکمت عملی طے کرے تاکہ نیشنل ایکشن پلان پر حقیقی معنوںمیں عملدرآمداور ضرب عضب آپریشن کی قربانیوںکی حفاظت کی جاسکے۔ میڈیا سیل کی طرف سے جاری بیان میں علامہ نیاز نقوی نے کہا کہ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کے 80سے زائدممالک کے دہشت گرد شام میں برسر پیکار تھے۔جن کا مقصد شام کی تقسیم اور اسرائیل کے مفادات کا تحفظ تھا۔یہی وہی تکفیری دہشت گرد ہیں جو افغانستان میں تربیت حاصل کرنے کے بعد پاکستان میں مساجد، امام بارگاہوں، خانقاہوں، عید میلادالنبی اورعزاداری کے جلوسوں اور اجتماعات پر خود کش حملے کرتے رہے۔جنہوںنے افواج پاکستان،ایف سی،رینجرز اور پولیس کے نوجوانوںکو شہید کیا۔ پاکستانی فوج کے سوات مالاکنڈ اور وزیرستان اور کراچی آپریشن کے دوران ایسے لوگ شام میں داعش کی مدد کے لئے گئے ۔یہ ا ب واپس آئیں تو انہیں گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ یہ کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ داعش کا اسلام اور مسلمانوں سے کوئی تعلق نہیں، جو بدبخت گروہ حضرت یونس علیہ السلام، حضرت اویس قرنی، حضرت حجر بن عدی، حضرت عمار بن یاسررضوان اللہ علیہم جیسے برگذیدہ صحابہ کرام کے مزارات مقدسہ کو مسمار کرنے کی ناپاک جسارت کریں، وہ مسلمان کیسے ہوسکتے ہیں؟یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے مسلمانوںکے گلے کاٹے، مخالفین کو زندہ آگ میں جلایا ۔ ان سے کسی قسم کی رعایت نہیں ہونی چاہیے۔ شامی افواج کی کارروائی کے نتیجے میں دہشت گردوں کو شکست ہورہی ہے تو اسے پاکستان میں فرقہ وارانہ رنگ نہ دیا جائے۔ کچھ لوگ جلسے اور جلوس نکال کر اسلام کو بدنام کرنے والوں کی حمایت کرکے لوگوں کو گمراہ نہ کریں۔ جس نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی ہے، وہ قابل مذمت ہے۔ لیکن محض اس لئے کہ امریکہ اور ایک عرب ملک، اسرائیل کے مفادات کے تحفظ کی خاطر بشارالاسد حکومت کو گرانے کے لئے دہشت گردوں کی حمایت کررہے ہیں تو پاکستان میں بھی ان کی حمایت میں جلوس نکالے جائیں، اس سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ علامہ نیاز نقوی نے افسوس کا اظہار کیا کہ وطن عزیز میں کچھ نام نہاد دانشور حلب کی آزادی پر اس طرح نوحہ کناں ہیں کہ جیسے داعشی دہشت گردوںکو نہیں ، خدانخواستہ پاکستان کو شکست ہوئی ہو یا آزاد کشمیر چھن گیا ہو۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور( جی پی آئی)پاکستان علماء کونسل آئندہ انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی۔ محراب ومنبر کی طاقت کے بغیر کوئی جماعت الیکشن میں کامیاب نہیں ہوسکتی۔ ہم آہنگ مذہبی و سیاسی جماعتوں کے ساتھ اتحاد کریں گے۔ آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کی مقتدر قیادت نے یقین دلایا ہے کہ اقلیتی بل میں غیر اسلامی شقوں کو ختم کیا جائے گا۔ یکم مارچ 2017ء کو انتہاپسندی ،دہشت گردی ، فرقہ وارانہ تشدد کیخلاف اور عالم اسلام کے مسائل پر بین الاقوامی کانفرنس اسلام آباد میں ہوگی۔ یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی ،مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی ،سندھ کے صدر مولانا اسعد زکریا نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ مولانا عبد المجید پتافی،قاری اعظم فاروقی،مولانا سعد اللہ شفیق ،علامہ احسان صدیقی،مولانا انعام الرحمن حجازی،شعیب میمن ودیگر بھی موجود تھے۔ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ عالم اسلام کو فرقہ وارانہ بنیادوں پر تقسیم کرنے کی سازشیں ہورہی ہیں ۔لیبیائ،عراق،شام کے بعد بحرین ،یمن ،سعودی عرب کی سلامتی سے کھیلنے کے منصوبے بنائے جارہے ہیں۔ترکی اور پاکستان کو بھی کمزور کرنے کی کوششیں ہورہی ہیں۔ان حالات میں ملک کی مذہبی وسیاسی جماعتوں کو اتحاد اور وحدت کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جب سے سی پیک کے منصوبے کو عملی شکل دی گئی ہے پاکستان کیخلاف سازشوں میں تیزی آگئی ہے۔پاکستان کی حکومت ،عوام نے اپنے افغان بھائیوں کیلئے بے انتہا قربانیاں دی ہیں لیکن آج افغان صدر ہندوستان میں بیٹھ کر پاکستان کیخلاف بیانات دے رہے ہیں ۔افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ پاکستان دشمن قوتوں کی سازشیں ناکام ہوں گی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سی پیک کا منصوبہ پاکستان کی ترقی اور فلاح کا منصوبہ ہے ۔سیاسی قائدین کے ساتھ حکومت بیٹھ کر معاملات کو حل کرنا چاہئے۔ کراچی میں امن وامان کے حوالہ سے انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب اور کراچی آپریشن دونوں نے ملک کے امن کو بحال کیا ہے ۔ہم چاہتے ہیں کہ قومی ایکشن پلان کا مقصد صرف مدارس اور مساجد کیخلاف آپریشن نہیں بلکہ تمام نقاط پر عمل ہونا چاہئے۔اایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں رہنے والے غیر مسلموں کو عدم تحفظ کا کسی صورت احساس نہیں ہونا چاہئے۔ علماء اسلام نے پہلے بھی غیر مسلموں کے حقوق کاتحفظ کیا ہے اور آئندہ بھی کریں گے۔ ۔۔۔۔۔ لاہور( جی پی آئی)ربیع الاول شریف وہ مقدس مہینہ ہے جس میں سروردوعالمۖنے اس کائنات آب وگل میں ظہورفرمایاہمیں اس پاکیزہ مہینہ کاشایان شان طریقے سے استقبال کرنا چاہیے کیونکہ آپ کی تشریف آوری سے ہی ہمیں ایمان کی دولت نصیب ہوئی اور آپ سرکاردوعالمۖکے آنے سے جہالت اور اندھیروںکا خاتمہ ہوا اور آپ کی ولادت با سعادت سے ہر طرف نور پھیلاآپ کی آمد سے انسانیت کوعروج ملا پوری دنیا آپ کی تعلیمات سے استفادہ حاصل کر رہی ہے ہم سب آپ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوں تودنیااورآخرت میں سرخروہوسکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہارخطیب اہلسنت مولانا حافظ حفیظ الرحمٰن آف لاہورنے ڈاکٹرمحمدعدنان کے والد محترم برکت علی مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے ا ن کے آبائی گھرکاہنہ نومیںمنعقدمحفل میلادمصطفی کے موقع پر محفل کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دنیا کا ہر علم وفن محبوب آقارسالت مآبۖسے شروع ہوتا ہے اورآپ ۖپر ہی اختتام پزیر ہوتا ہے محبوب آقاۖایسے جان جہاں ہیں کہ جن کے قول کو اللہ تعالیٰ نے اپنا قول اور جن کے فعل کو اللہ تعالیٰ نے اپنا فعل قرار دیا اور جن کی رضا کو اللہ تعالیٰ نے اپنی رضااور جن کے راستے کو اللہ تعالیٰ نے اپنا راستہ قرار دیااب ہمیں بھی مجموعی طور پرسیرت محبوب خدا کو دیکھتے ہوئے اپنی زندگیوں کوشریعت رسول ۖکے مطابق گزارنا چاہیے۔ اس موقع پرتلاوت قرآن کی سعادت قاری محمدمدثررحمانی نعیمی نے حاصل کی جبکہ ثناء خوان مصطفیٰ سید عثمان شاہ، شکیل احمد ، اعظم حسین سہروردی آف ساہیوال ،واجد علی اورحافظ بلال نقیبی نے ہدیہ عقیدت کے پھول نچھاور کیے جبکہ محفل کی نقابت کے فرائض تنویرعباس طاہر قادری آف ساہیوال نے سرانجام دئیے محفل میلادپاک میں سابقہ چیئرمین حاجی مہردین رحمانی چیئرمین حاجی بشارت علی، امانت علی ،محمد عمران ،علی رضا،مرزاابرار بیگ ، غلام مصطفیٰ بھٹی ، سیدزاہد شاہ ،ڈی ایس پی کامران زمان،ڈی ایس پی محمدعارف بٹ،ایس ،ایچ،او،کاہنہ میاں عطا اللہ،انچارج انویسٹی گیشن خالد ورک،ڈی ڈی ایچ اوڈاکٹراخترگجر،امانت علی ،محمد عمران،محمد ےٰسین،محمد رمضان ،منظوراحمد،منیر احمد،محمد سعید،محمد شفیق،محمدلطیف، اشفاق احمد،نتویراحمد ،ہمایوں بھٹی،مقصود خالد، رانا اشفاق احمد ،عابد بھٹی ،عطااللہ بھٹی،میاں عامر احمد، میاںالیاس ،ذیشان حیدر،امانت ساگر اور عوامی سماجی سیاسی شخصیات نے بھر پو شرکت کی ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور ( جی پی آئی) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے افکار پر عمل کیا ہوتا تو ملک میں انارکی اور بدامنی کا راج نہ ہوتا۔ ایک تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ قائداعظم کے طرز سیاست سے ہم اتحاد و وحدت کی فضا قائم کرکے پارلیمنٹ کو مضبوط بناسکتے تھے اور آج ہجوم کی بجائے ایک قوم ہوتی۔ مگر افسوس ایسا نہ ہوسکا ۔قائد اعظم نے مذہب و مسلک اور علاقائی تعصبات سے پاک پاکستان کا خوا ب دیکھا تھا مگر افسوس آج ہم شیعہ سنی وہابی دیوبندی اور اہل حدیث ، پنجاب ، پٹھان، سرائیکی، سندھی بلوچی اور اردو بولنے والوں میں تقسیم ہوکر اپنا قومی تشخص کھوتے جارہے ہیں۔ انہی تعصبات کی بنیاد پر آج دشمن کے ایجنڈے کو پورا کرنے والوں نے فرقہ وارانہ اور قومیت کے نام پر دہشت گرد تنظیموںکی تشکیل کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں قائد اور علامہ اقبال کے پاکستان کی آبیاری کرنی چاہیے۔ جس کے لئے ہر فرد اپنا کردار ادا کرے اور دوسروں پر ملبہ پھینکنے کی بجائے ، بحیثت قوم ہمیں اپنا احتساب بھی کرنا چاہئے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نارووال( جی پی آئی)ضلعی صدر تحریک اویسیہ پاکستان نارووال و چیف ایگزیکٹو ادارہ تاجدار یمن پاکستان،اصول معرفت نارووال چوہدری محمد یعقوب اویسی ایڈووکیٹ کے چاچا جان قضائے الہٰی سے انتقال کر گئے ان کی نماز جناز ہ معروف مذہبی و سیاسی شخصیت پیر سید اظہر الحسن شاہ گیلانی سجادہ نشین آستانہ عالیہ کلی شریف نے ان کے آبائی گائوں کلاس گورائیہ میں پڑھائی۔نماز جنازہ میں مرکزی ناظم اعلیٰ تحریک اویسیہ پاکستان علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی سجادہ نشین مرکز اویسیاں نارووال ،قاری محمد ارشد اویسی ضلعی ناظم تحریک اویسیہ پاکستان، چوہدری محمد رفیق سیان ایڈووکیٹ، چوہدری ذوالفقار علی ایڈووکیٹ، ایم بی نسیم ایڈووکیٹ،ڈاکٹر صفدر حسین اسسٹنٹ کمشنر نارووال، رحمت علی ورک تحصیل دار نارووال،چوہدری مسعود احمد بسراء ایڈووکیٹ ،چوہدری عمر فاروق اکبر ایڈووکیٹ ، چوہدری شمشاد ملہی ایڈووکیٹ ،چوہدری منیر حسین بوبک،چوہدری جاوید طارق کاہلوں ،چوہدری خالد سندھو،میاں فداحسین انجم،محمد اجمل بٹ ،محمد عثمان بٹ ،محمد طیب میر ایڈووکیٹز،چوہدری محمد ریاض چیئرمین یوسی رنسینوال،سید منظور حسین گیلانی ،کرنل جاوید صفدر کاہلوں ،خالد جاوید ،محمد سجاد اویسی صدر مرکزی پریس کلب نارووال، حافظ محمد عرفان اسلام اویسی اور ضلعی بھر سے ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور مرحوم کی مغفرت اورلواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔ ۔۔۔۔۔۔۔ نارووال( جی پی آئی)ولادت مصطفےٰ ۖ سے رحمتوں کا نزول ہوا ۔ زحمتیں اور غم دور ہوئے ۔انسانیت نے سکھ کا سانس لیا ۔فخر آدم و بنی آدم حضرت محمد مصطفےٰ ۖ کی تعلیمات کا ظہور ہوتے ہی معاشرہ امن و آشتی کا گہوارہ بن گیا ۔ دشمن کو معاف کرنا اور ظالم سے حق لینا مسلمان کاطرۂ امتیاز ٹھہرا ۔ معاشرتی برائیوں کا خاتمہ ہوا اور ہر طرف نیکیوں کا موسم بہار آ گیا ۔ رحمت عالم ۖ نے انسانیت کو نیا اور حقیقی دستور حیات دیا ۔ آج معاشرتی ناہمواریوں کی وجہ سے ملک و ملت انتشار و افتراق کا شکار ہے ۔دہشت گردی کا ناسور پورے ملک کو کھوکھلا کر رہا ہے ۔ آج ضرورت ہے کہ جشن میلادالنبی ۖ منا کر اور سیرت النبی ۖ اپنا کر ہم معاشرہ میںمحبت و امن کے چراغ روشن کریں ۔ ان خیالات کامرکزی امیر تحریک اویسیہ پاکستان علامہ پیر غلام رسول اویسی سجادہ نشین آستانہ عالیہ اویسیہ علی پور چٹھہ شریف نے تحریک اویسیہ پاکستان ضلع نارووال کے زیر اہتمام جامع مسجد گلزار مدینہ میں 45ویں سالانہ جشن میلاد مصطفی ۖ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ مرکزی ناظم اعلیٰ تحریک اویسیہ پاکستان علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی سجادہ نشین مرکز اویسیاں نارووال نے کہا کہ ہمارے محلے میں میلاد مصطفےٰ ۖ کانفرنس حضور بدرالمشائخ حضرت پیر سائیں محمد اسلم اویسی رحمة اللہ علیہ نے شروع کی۔بدرالمشائخ حضرت پیر سائیں محمد اسلم اویسی رحمة اللہ علیہ کی خدماتِ اسلام تاریخ کا سنہرا باب ہیں۔خوفِ خدا ،عشقِ مصطفےٰۖ ،عظمت صحابہ اور محبت اہلبیت رضی اللہ عنہم سے سرشار بدرالمشائخ نے تبلیغ دین اور اشاعت شریعت محمدی ۖ کی نئی تاریخ رقم فرمائی ۔زندگی بھر قوم مسلم کا تعلق دربار رسالت ۖسے مضبوط کرتے رہے۔آج بدرالمشائخ رحمة اللہ علیہ کے افکار کو فروغ دے کر امن کے چراغ روشن کرنا ضروری ہیں ۔پیر وقاص منور مجددی نے کہا کہ تحریک اویسیہ پاکستان سمیت تمام سنی تنظیمات دفاع وطن اور ملک میں نفاذ اسلام کے لئے ہر سطح پر آواز بلند کرتی رہیں گی۔عوامی فلاح شریعت کی بالا دستی میں ہے ۔ فحاشی و عریانی سے اسلامی معاشرہ کو پراگندہ کرنے والے اپنی آخرت کی فکر کریں ۔ عشقِ رسول ۖ کا تقاضا ہے کہ محفل میلاد النبی ۖ گھر گھر منائی جائے۔ جشن میلاد منانا سنت خدا ، سنت انبیاء ،سنت اولیاء اور جمہور امت کا طریقہ ہے ۔قوم کو محبتوں کے بندھن میں پرونے کے لئے ضروری ہے کہ ملت اسلامیہ مشترکات کو اپنالے ۔ غلبۂ اسلام اور استحکام پاکستان کے لئے درود والے ہی میدان میں نکل کر دنیا کو امن و آشتی کا گہوارہ بنائیں گے ۔انہوں نے کہا تحریک اویسیہ نے قوم کے نوجوانوں میں عشقِ رسول ۖ کا جذبہ بیدار کیا ۔اس موقعہ پر صاحبزادہ علی رضا اویسی علی پور چٹھہ، علامہ قاری محمد ارشد اویسی، مولانا حافظ محمد عرفان اسلام اویسی، صوفی شوکت علی اویسی، صوفی محمد ریاض اویسی محمد محسن اویسی، محمد اسلم شہباز قادری فاروق آباد، محمد عاصم بشیر اویسی، محمد افضال اویسی،مولانا محمد اعظم عطاری، حبیب اللہ ناصر اویسی علی پور چٹھہ، محمد سجاد اویسی ،محمد محسن اویسی اور دیگر نے بھی خطاب و ہدیہ نعت پیش کیا ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ کراچی ( جی پی آئی)کراچی تاجرالائنس ایسوسی ایشن کے چیئرمین ایاز میمن موتی والا نے محترمہ نے نظیر بھٹو کی نویں برسی کے موقع پر اپنے خیالات کے اظہار میں کہا ہے کہ پاکستان اور جمہوریت کے لیے بے نظیر بھٹو کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا،پیپلزپارٹی کی موجود سیاسی قیادت اچھا کام کررہی ہے مگر اس کے باوجود پاکستان آج بھی صحت تعلیم جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہے،اس ملک کی کروڑوں عوام محترمہ شہید بی بی کی کمی کو محسوس کررہی ہے تاجر برادری سمجھتی ہے کہ اس ملک کی معیشت میں استحکام لانے کے لیے محب وطن لیڈروں کی ہمیں بہت ضرورت ہے ،ڈیفنس آفس سے جاری بیان میں ایاز میمن موتی والا نے کہاکہ موجودہ وقتوں میں جہاں عوام اس وقت شدید مشکلات میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہے وہاں اس ملک کا کاروباری طبقہ بھی شدید پریشانیوں میں گھرا ہوا ہے کسی بھی ملک میں معاشی اور اقتصادی بحرانوں کے خاتمے کے لیے اس ملک کے حکمرانوں کا سب سے بڑا رول ہوتاہے مگر بدقسمتی سے پاکستان ایسے حکمرانوں کی سرپرپرستی سے محروم رہاہے ، انہوں نے ملکی معاشی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہاکہ حکومت نے اپنے تین ساڑھے تین سالوں میں جو جو وعدے تاجر برادری سے کیئے ہیں ہم ابھی تک ان کے پورے ہونے کا انتظار کررہے ہیں ہم یہ نہیں کہتے کہ حکومت جھوٹ بول رہی ہے مگر ان کے اقدامات واقعی انقلابی ہیں تو اس ملک کے کارخانے اور فیکٹریاں کیوں بند ہیں ؟ اس ملک میں مزدور اور تاجر اپنے روزگار کے لیے کیوں پریشان ہے اس کا جواب اگر ہم ن اگر مانگتے ہیں تو اس کے بدلے میں تاجروں کے راستوں میں مزیدمشکلات کھڑی کردی جاتی ہیں ۔ ۔۔۔۔۔ سیالکوٹ( جی پی آئی) چئیر مین سرجیکل ایسوسی ایشن جہانگیر بابر باجوہ نے کہا ہے کہ سیالکوٹ کے بنے ہوئے الات جراہی کی دنیا بھر میں بہت مانگ ہے اس وقت دنیا بھر کو سیالکوٹ سے الات جراہی کی سپلائی کی جارہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکہ مطالعیاتی دورے پر آئے ہوئے وفد جسکی قیادت ڈاکٹر آف میڈسن ڈاکٹر رضوان الحق کر رہے تھے وفد میں ڈاکٹر حرا ڈارٹ ماوتھ یونیورسٹی گیسل سکول آف میڈیسن امریکہ، ڈاکٹر مریم حق یونیورسٹی اف ویرمونٹ امریکہ ڈاکٹر کرنل طارق مسعود ، فرح طارق، شمیم احمد ، محم،د اشفاق مہے ، فیضان مرزا، شبیر احمد ، محمد عارف اور دیگر موجود تھے جہانگر بابر باجوہ نے کہا کہ اس وقت اس انڈسٹری سے لاکھوں ہنر مند افراد منسلک ہیں جو ملکی زرمبادلہ کمانے کے لیے دن رات کوشاں ہیں انہون نے کہا کہ نا مساعد حالات کے باوجود ہم عالمی تجارتی منڈیوں کی مانگ پوری کر رہے ہیں ،اس موقع پر ڈاکٹر آف میڈسن ڈاکٹر رضوان الحق نے کہا کہ ہم امریکہ سے ایک مطالعیاتی دورے پر آئے ہیں تا کہ سیالکوٹ کی سرجیکل انڈسٹری کو دیکھ سکیں یہاں اکر دیکھا تو بہت اچھا لگا سیالکوٹ کی الات جراہی کی انڈسٹری عالمی قوانین کے معیار کے مطابق سرجیکل کی مصنوعات تیار کر رہی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔ سوات( جی پی آئی)دی ایجوکیٹرسکول کی پرنسپل ہماشاکر نے کہاہے کہ اج کی دنیا میں حصول علم کے بغیر ترقی ممکن نہیں،پاکستان ترقیافتہ اور خوشحال ملک تب بنے گا جب ہم اپنے بچوں کو جدید علوم سے اراستہ کریںگے ،اس سلسلے میں اساتذہ کے ساتھ ساتھ والدین پر بھی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کی بہترین پرورش کریں اور سکول ٹائم کے بعد ان پر نظر رکھیں ،بچوں کو صاف ستھرا رکھیں تاکہ ایک بہتر کل بنیاد رکھی جاسکے ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز دی ایجوکیٹر سکول میں اینول ڈے کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈاکٹر امیر فیاض نے بھی خطاب کیا مقررین نے کہاکہ معیاری تعلیم کے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا اپنے بچوں کی بہتر کل کیلئے ضروری ہے کہ والدین بھی اساتذہ کے ساتھ اپنے بچوں کے مستقبل کو سنوارنے میں اپنا کردار ادا کریں انہوںنے کہاکہ قوموں کی ترقی کا راز حصول علم ہی ہے ترقیافتہ دنیا پر اگر نظر ڈالی جائے تو پتہ چلتا ہے کہ ترقیافتہ اور غیر ترقیافتہ ممالک میں اگر کوئی فرق ہے تو وہ تعلیم کا فرق ہے اگر ہم بھی بہتر کل کی تلاش میں ہے تو اس کے لئے ضروری ہے کہ ہم اپنے بچوں کو زیور تعلیم سے اراستہ کریں تقریب میں سکول کے بچوں نے ٹیبلیوز پیش کئے جبکہ اخر میں سکول پرنسپل ہماشاکر نے بچوں کی بہترین پرورش اور صفائی ستھرائی پر والدین کو انعامات پیش کئے۔