گجرات میں کارخانہ مالکان اور مزدوروں کی ریلی

Gujarat

Gujarat

گجرات (جیوڈیسک) گجرات میں چھوٹے برتن بنانے والے کارخانوں کے مالکان اور مزدوروں نے گیس کی 15 دن بندش اور کنکشن کاٹنے کے خلاف ریلی نکالی۔ ریلی رحمان شہید روڈ پر نکالی گئی جس میں مالکان اور مزدوروں نے شرکت کی۔

ان کا کہنا تھاکہ گیس نہ ہونے سے فیکٹریاں پندرہ دن تک بند رہتی ہیں جس کے نتیجے میں مزدوروں کا کام بند ہے اور گھروں میں فاقے ہورہے ہیں۔ ریلی کے دوران کچھ مشتعل مظاہرین نے سوئی گیس کے دفتر پر دھاوا بولا تاہم پولیس نے مو قع پر پہنچ کر مظاہرین کو منتشر کر دیا۔