گجرات کی خبریں 24/12/2016

GPI

GPI

گجرات (جی پی آئی) پیر سید فراست علی بخاری خطیب اعظم ناروے نے جامعہ مسجد خوشبوئے رسول ۖ عقب نواز شریف پارک گجرات میں خطبہ جمعتہ ارشاد فرمایا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ کرپشن اور بے ایمانی کے ذریعے پیسہ کما کر محلات بنا کر ان پر ہذا من فضل ربی کی تختی لگا دینے سے وہ مکان جائز نہیں ہو جاتا۔ نبی کریم ۖ کی تعلیمات کی خوشبو سے تب ہی صحیح طور پر اکتفا کیا جا سکتا ہے جب کہ پوری شرائط کے ساتھ ان کو اپنایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نبی کریم ۖ کی تعلیمات بھی خوشبو دار ہیں اور اللہ تعالیٰ نے آپ کو جسمانی طور پر انتہائی خوشبو دار بنایا ۔ چنانچہ آپ جن راستوں سے گزر جاتے ان راستوں سے بھی خوشبو آنا شروع ہو جاتا۔ آپ کا پسینہ مبارک بھی خوشبو بکھیرا کرتے تھے۔ خطیب مسجد ہذا پروفیسر انجینئر سید محمد ہارون بخاری نے پیر صاحب کا تعارف کرواتے ہوئے بتایا کہ پیر صاحب کی خدمات عالمی سطح پر پھیلی ہوئی ہے وہ مسلم فورم کے بانی ہیں اور کتب صغیرہ کے بانی ہیں اور ناروے کی جیلوں میں مسلمان قیدیوں کی تربیت کا فریضہ بھی سرانجام دیتے رہے ہیں۔ دریں اثناء خطبہ جمعہ میں مسجد کھچا کچھ بھری ہوئی تھی اور دور و نزدیک سے عوام کی کثیر تعداد شریک تھی۔ خطبہ جمعہ سے پہلے صاحبزادہ سید فراست علی بخاری کا شاندار استقبال کیا گیا۔ انکو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور پتیاں نچھاور کی گئیں اور جلوس کی شکل میں انکو مسجد لے جایا گیا۔
…………………………………
گجرات( جی پی آئی) ضلع گجرات کی ممتاز روحانی شخصیت صاحبزادہ قاری عامر رضوان قادری کے صاحبزادے حافظ محمد احمد کی دستار بندی کی تقریب جامع مسجد عبدالستار منعقد ہوئی جس کی صدارت صاحبزادہ قاری عامر رضوان قاری نے کی۔ جبکہ مہمان خصوصی ممتاز روحانی شخصیت صاحبزادہ پیر حکیم جوادالرحمن نظامی سیفی تھے۔ تلاوت قرآن پاک کا شرف ممتاز قاری قرآن قاری محسن رضا قادری نے حاصل کیا۔ ہدیہ نعت بحضور ۖ اکمل حسین دریائی نے پیش کیا۔ خصوصی خطاب ممتاز عالم دین علامہ احمد رضا اشرفی نے کیا۔ اس موقع پر ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے کثیر افراد نے شرکت کی۔ صاحبزادہ حکیم جواد الرحمن نظامی سیفی نے دستار بندی کی اور خصوصی دعا کرائی۔ شرکاء کرام میں عمر شریف قادری’ چوہدری فراز انجم جٹ’ سید طلحہ عارف شاہ’ حافظ محمد فیصل خاں’ محمد افضال خان’ حافظ محمد قاسم’ حاجی ظفر اقبال بٹ’ چوہدری ظفر حسین ورک’ چوہدری احسان اللہ گل’ چوہدری بابر حسین ورک’ چوہدری ثقلین’ چوہدری محمد آصف’ سیٹھ بلال صراف’ قاری ظفر اقبال’ حافظ محمد صغیر احمد’ چوہدری حسن اشرف گل’ حافظ بلاول سلطان ‘ قاری افضال احمد’ قاری سمیر علی’ قاری احمد حسن جامی’ قاری اسامہ بابر’ سیٹھ محمد عبدالرشید صراف’ قاری حمزہ امتیاز’ چوہدری حسنین ریاض گل’ سیٹھ جاوید اقبال عطاری’ محمد عثمان’ چوہدری جہانگیر ورک’ راجہ شہزاد احمد’ محمد بشارت علی’ ‘حاجی محمد انور’ ارسلان یوسف’ ڈاکٹر زمان عطاری’ علامہ قاری شہزاد ظفر عطاری’ ہادی بٹ’ محمد بلال حسین’ ملک عبدالرحمن’ حافظ سفیر احمد’ چوہدری محمد علی’ چوہدری محمد صفدر’ چوہدری چوہدری شہزاد صفدر’ چوہدری محمد عثمان حسین لمبرداڑ’ چوہدری سہیل اجمل گل’ چوہدری شعیب عمران گل’ حافظ راحیل سہیل گل’ چوہدری انضام الحق گجر’ چوہدری فیضان گجر’ چوہدری حیدر علی گل’ چوہدری محمد علی اکبر گل’ چوہدری حماد علی گل’ چوہدری حسن منیر’ چوہدری ہارون جاوید’ چوہدری تیمور علی تارڑ’ چوہدری نبیل رضا گل’ چوہدری توحید راحیل گل’ و دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر شرکاء کیلئے لنگر کا وسیع انتظام کیا گیا۔
…………………………………
گجرات( جی پی آئی) ممبر صوبائی اسمبلی حاجی عمران ظفر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت شعبہ تعلیم کی طرف خصوصی توجہ دے رہی ہے اور تعلیم کے میدان میں گرانقدر خدمات کی وجہ سے تعلیم کا گراف بلند ہوا ہے۔ وہ گزشتہ روز سویڈش پاکستانی انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی کاوشوں سے تعلیم کے شعبہ میں نمایاں بہتری ہوئی ہے۔ اور ہم نے کوشش کی ہے کہ طلبہ کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جائیں۔ نیو ٹیک کے تحت طلبہ کو وظائف دئیے جا رہے ہیں اور ایسے بچے جو کہ نیو ٹیک کے تحت کورس کر رہے ہیں ان کو ماہانہ وظائف کے ساتھ ساتھ آلات بھی فراہم کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاکھوں روپے کے فنڈز نیو ٹیک کو دئیے گئے ہیں۔ اور ہم چاہتے ہیں کہ نوجوان حلال کی روزی کمائیں کیونکہ جس قوم میں حلال کی روزی کمانے والے ہوں وہ کبھی ناکام نہیں ہوتی۔ نیوٹیک کا مقصد ہی کم تعلیم یافتہ افراد کو ہنر مند بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کی طرف سے غیر ہنر مند افراد کو ہنر سے آراستہ کر باعزت شہری بنایا جا رہا ہے اس سلسلہ میں دوسرا فیز جاری ہے۔ صدر بھوم مرزا مشتاق نے کہا کہ حکومت پاکستان کی کاوشوں کی بدولت تعلیم کے میدان میں بہتری ہوئی ہے ۔اور ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کو تعلیم کی اہمیت کا پتہ چلا ہے اور نیو ٹیک کی انتظامیہ کی کاوشیں قابل تحسین ہے۔ پرنسپل سویڈش پاکستانی انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی انجینئر آصف شہزاد بٹ نے کہا کہ ہم ایم پی اے حاجی عمران ظفر کے شکر گزار ہیں کہ وہ ہمیشہ ہماری سرپرستی کرتے ہیں آج جس طرح سینکڑوں طلبہ کو سکالر شپ اور آلات دئیے جا رہے ہیں اس سے وہ بہتر انداز میں روزی کما سکیں گے۔ اس موقع پر نعیم اعجاز گوندل بھی موجود تھے۔ طلبہ میں سکالر شپ انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔
……………
گجرات( جی پی آئی) جمعیة علماء اسلام ضلع گجرات ،جمعیة اہل سنت والجماعت ،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ،جمعیة طلباء اسلام اور تحریک خدام اہل سنت والجماعت گجرات ودیگر دینی جماعتوں کے رہنمائوںمولانا مفتی جمیل الرحمن مولانا پروفیسر اشفاق منیر وڑائچ ،پروفیسر مولانا غلام حیدر مولانا عطاء اللہ فاروقی مولانا الیاس احمد،مولاناعبیداللہ اختر مولانا انیس الرحمن شوق، مولانا محمد قاسم سیوطی،مولاناعنایت اللہ ،مولانا غلام شبیرشاہد ،چودھری محمد فاروق وڑائچ حافظ محمد الیاس اعوان۔ مولانا مقبول الرحمن ،حافظ ارشاد اللہ وڑائچ مولانا عبدالرشیدساجد وغیرہ نے بلدیاتی انتخابا ت میں نومنتخب چیئرمین ضلع کونسل چودھری محمد علی تنویر ،ضلعی وائس چیئرمین چودھری شعیب رضاسرور ،ضلعی وائس چیئرمین میاں شیرافگن طارق، چیئرمین میونسپل کمیٹی کنجاہ حسن مقصود رانا،وائس چیئرمین چودھری خرم شہزاد وڑائچ ایڈووکیٹ،چیئرمین میونسپل کمیٹی سرائے عالمگیرمرزاحق نواز ایڈووکیٹ،چیئرمین میونسپل کمیٹی کھاریاںشیخ محمد حفیظ ،وائس چیئرمین لال خاں گوندل کی کامیابی پر مسلم لیگ ن ضلع گجرات راہنمائوں سالارقافلہ چودھری عابد رضا کوٹلہ ایم این اے ،چودھری جعفر اقبال پارلیمانی سیکرٹری دفاع ،نوابزادہ طاہر الملک ،نوابزادہ مظہر علی خاں ایم این اے ،چودھری رضاعلی وڑائچ ٹکٹ ہولڈر پی پی 110،چودھری مبشرحسین سابق ایم این اے ،چودھری اشرف دیونہ ایم پی اے ،حاجی ناصر محمود میئر گجرات کوشاندار کامیابی پر مبارک باد دتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ کے فضل اور عوام کی دعائوں سے جس مسلم لیگ ن کامیابیاں سمیٹی ہیں اس عوامی فلاح وبہبود اور ملکی ترقی کی طرف بھرپور توجہ دیں اور اپنے دامن کوکرپشن اور لوٹ گھسوٹ سے بچاکررکھیں عوامی مسائیل انکی دہلیز پر حل ہونے کی روایات قائم کی جائے علما ء کرام کاہر طرح کاتعاون عوامی نمائندوں کو حاصل رہے گا
۔۔۔۔۔۔
گجرات( جی پی آئی) ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ نے جعلی، زائد المعیاد ، غیر رجسٹرڈ اور آرمی ہسپتالوں کی ادویات فروخت کرنے پر 6عطائیوں کے کلینک، اور میڈیکل سٹور سیل، 5کے مقدمات پراسکیوشن کیلئے ڈرگ کورٹ بھجوانے ، دو عطائیوں کے خلاف مقدمات درج کرانے، ایک میڈیکل سٹور کا لائسنس کینسل کرنے کی سفارش کی ہے، ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس زیر صدارت ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ منعقد ہوا جس میں ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر الطاف حسین، ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد علی مفتی، سیکرٹری بورڈ محمد وسیم، ڈرگ انسپکٹرز اور دیگر ممبران نے شرکت کی۔ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس میں میسرز الشافی ہسپتال ، میسرز الشفا کلینک، میسر ز شافی سکن کئیر سنٹر، میسرز شافی میڈیکل سٹور، میسرز بلال میڈیکل سٹور، العمر میڈیکل سٹور، میڈیکل سٹور فاطمہ ہسپتال، ماشااللہ کلینک، میسرز ہاشم ویلفئیر ہسپتال، چوہدری فارمیسی شوریاں، میسر محمد عباس، میسرز اپنا ہومیو پیتھک کلینک، میسرز جی ایس فارما، میسرز عاطف فارمیسی، میسرز شافی ہسپتال ، میسرز لکی میڈیکل سٹور، میسرز اوساوا میڈیکل سٹور کے خلاف کیسز پیش کئے گئے۔ ڈی سی او نے بعض میڈیکل سٹور مالکان کی طرف سے دفاعی اداروں کے ہسپتالوں کی ادویات فروخت کرنے کا سخت نوٹس لیا اور ای ڈی او ہیلتھ کو ہدایت کی کہ دفاعی اداروں کے متعلقہ حکام کو اس حوالے سے بذریعہ لیٹر آگاہ کیا جائے۔ انہوںنے ڈرگ انسپکٹرز کو ہدایت کی کہ ضلع بھر میں جاری کریک ڈائون مزید موثر بنایا جائے اور یقینی بنایا جائے کہ کسی بھی عطائی ، جعلی ادویات کا دھندہ کرنیوالے کو مذموم کاروبار کرنے کی ہرگز اجازت نہ دی جائے۔ انہوں نے عطائیوں کے خلاف موثر ترین کریک ڈائون پر ای ڈی او ہیلتھ ، دی ایچ او، انکی قیادت میں ڈرگ انسپکٹرز کی کارکردگی کو زبردست سراہا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات( جی پی آئی) میجر شبیر شریف شہید ہسپتال کنجاہ میں دو روزہ فری آئی کیمپ کے دوران 3سو سے زاید مریضوں کو طبی معائنہ کیا گیا ، جبکہ 9مریضوں کے مفت آپریشن بھی کئے گئے ہیں، ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے اختتامی روز فری آئی کیمپ کا دورہ کیا اور آپریشن کرانیوالے مریضوں کی عیادت کی۔ ایم ایس ڈاکٹر عابد غوری نے بریفنگ دیتے ہوئے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کو فری آئی کیمپ کا آغاز 21دسمبر کو کیا گیا تھا اس دوران ہسپتال کے آئی سرجن اور ماہر ڈاکٹرز و عملہ نے مریضوں کا چیک اپ کیا اور انہیں مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ کیمپ میں آنیوالے 9مریضوں کو فوری طور پر سرجری کی ضرورت تھی جس پر انکے آپریشن کرکے آنکھوں میں لینز ڈال دیے گئے ہیں اور تمام اخراجات ہسپتال نے برداشت کئے ہیں۔ فری آئی کیمپ کے دوران سرجری کرانیوالے مریضوں اور انکے لواحقین نے فری آئی کیمپ کے دوران بہترین سہولیات فراہم کرنے اور انکی خیریت دریافت کرنے پر حکومت پنجاب، ضلعی اور ہسپتال انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور انہیں دعائیں دیتے رہے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کامیاب فری آئی کیمپ کے انعقاد پر ایم ایس ڈاکٹر عابد غوری، آئی سرجن اور انکی ٹیم کی کارکردگی کو زبردست سراہا اور ہدایت کی کہ مریضوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات( جی پی آئی) ٹی ایم اے گجرات اور ایمپلائز یونین کے زیر اہتمام کرسمس کے موقع پر خصوصی تقریب ٹی ایم اے آفس میں منعقد ہوئی جس کے مہمانان خصوصی ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ، ایڈمنسٹریٹر عرفان علی کاٹھیا، نومنتخب مئیر حاجی ناصر محمود ، ٹی ایم او خرم محمود ، سماجی کارکن بابر بھیا تھے۔ مہمانان خصوصی نے اس موقع پر کرسمس کیک کاٹا اور مسیحی برداری سے تعلق رکھنے والے ملازمین کو مبارکباد دی اور ان میں تحائف بھی تقسیم کئے۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے مسیحی ملازمین کو کرسمس کی مبارکباد دی اور انکی خوشیوں کو دوبالا کرنے پر ایڈمنسٹریٹر عرفان علی کاٹھیا اور انکی ٹیم کو سراہا ۔ انہوںنے کہا کہ مسیحی بھائی پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے اہم کردار ادا کررہے ہیںخصوصا صحت، تعلیم کے شعبوںمیں عیسائی برادری کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ انہوںنے اس عزم کااظہار کیا کہ کرسمس کی خوشیوں میںہم سب مسیحی بھائیوں کے ساتھ شریک ہیں ۔نو منتخب مئیر حاجی ناصر محمود نے بھی کرسمس پر عیسائی برادری سے تعلق رکھنے والے ملازمین کو مبارکباد دی اور حکومت اوراپنی جانب سے انکے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ ٹی ایم اے ایمپلائز یونین کے نمائندوں نے کرسمس کی خوشیوں میںشرکت پر ڈی سی او ، عوامی نمائندوں اور مسلم لیگی راہنمائوںکاشکریہ ادا کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات( جی پی آئی) حکومت پنجاب کے مشینی کاشت کو فروغ کے تحت کسانوں کو سبسڈ ی پر لیز دینے کیلئے قرعہ اندازی ڈی سی او آفس منعقد ہوئی، ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ، ڈی او سی نواز گوندل، اسسٹنٹ کمشنر ذوالفقار علی باگڑی، آذبہ آعظم ، ای ڈی او زراعت محمد جمیل اور ڈی او واٹر مینجمنٹ الفت حسین اور بڑی تعداد میں کسان بھی موجود تھے۔ حکومت پنجاب کے خصوصی پروگرام کے تحت سبسڈی پر لیز کے حصول کیلئے 93کسان بھائیوں نے درخواستیں جمع کرائی تھیں جبکہ ہر یونین کونسل میں ایک کسان کا نام بذریعہ قرعہ اندازی منتخب کیا گیا۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ حکومت پنجاب انقلابی پالیسوں کا مقصد زراعت کا فروغ اور پیداوار میں اضافہ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات( جی پی آئی) جامعہ گجرات کی پانچویں کانووکیشن کا انعقاد فروری 2017ء کے وسط میں حافظ حیات کیمپس میں ہو گا ۔ اس مقصد کے لیے 2015ء تک جامعہ گجرات کے مختلف شعبہ جات کے فارغ التحصیل طلبہ کو کانووکیشن کے لیے رجسٹریشن کروانے کی ہدایت کر دی گئی ہے ۔ کانووکیشن 2017ء میں ایم فل / ایم ایس ، ایم اے /ایم ایس سی، ایم بی اے، ایم کام، بی ایس و بی ایس آنرز، ایسوسی ایٹ ڈگری، بی ڈیس، بی آرک، بی ایف اے، بی ایس سی انجینئرنگ، بی بی اے آنرز اور ایل ایل بی آنرز کے 2015 تک فارغ التحصیل ہونے والے طلباء و طالبات کو اسناد سے نوازا جائے گا ۔ علاوہ ازیں مختلف پروگراموں میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا و طالبات نیز بی اے/بی ایس سی / بی کام، ایم اے/ایم سی/ایم کام کے سالانہ امتحانات میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو اور نواز شریف میڈیکل کالج کے ایم بی بی ایس سیشن 2010-15 کے طلباء و طالبات کو بھی میڈل اور اسناد عطا کیے جائیں گے۔ کانووکیشن 2017ء میں شرکت کرنے والے طلبا و طالبات 15 دسمبر 2016 سے 16 جنوری 2017 تک رجسٹریشن کے لیے درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔ رجسٹریشن نہ کروانے والے طلبا و طالبات کانووکیشن میں شرکت کے اہل نہ ہونگے۔ اس سلسلہ میں وائس چانسلر جامعہ گجرات پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی صدارت میں کانووکیشن کمیٹی کا ایک اہم اجلاس ہوا جس میں کانووکیشن 2017ء کے لیے کیے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا گیا ۔
……
گجرات( جی پی آئی) جامعہ گجرات کی اکڈیمک کونسل کا آٹھواں اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی سربراہی میں حافظ حیات کیمپس میں منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں جامعہ گجرات کے فیکلٹی ڈین، صدور شعبہ جات ، چیئر پرسن، ڈائریکٹر کیمپسز، پرنسپل نواز شریف میڈیکل کالج اور ڈائریکٹروں کے علاوہ اکڈیمک کونسل کے بیرونی اراکین نمائندہ ہائر ایجوکیشن کمیشن نعمان جاوید اور پرنسپل کوئین میری کالج لاہور ڈاکٹر عرفانہ مریم نے بھی شرکت کی ۔ اکڈیمک کونسل کے آٹھویں اجلاس کی کاروائی کا آغاز رجسٹرار ڈاکٹر طاہر عقیل نے ایجنڈا پیش کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس کے آغاز میں اکڈیمک کونسل کے ساتویں اجلاس منعقدہ ستمبر 2016ء کی کاروائی کی منظوری دی گئی۔ طلبہ کے لیے ضابطہ اخلاق و قواعد و ضوابط 2016ء کے مسودہ کا جائزہ لیتے ہوئے ایک سب کمیٹی تشکیل دی گئی جو اس مسودہ کی مختلف شقوں کا جائزہ لیکر اسے حتمی شکل دے گی۔ علاوہ ازیں اس بات کا اعادہ بھی کیا گیا کہ مختلف شعبہ جات کی سکیم آف سٹڈیز میں تازہ ترین کتب کی شمولیت کو یقینی بناتے ہوئے اس سکیم آف سٹڈیز کو شائع کرنے کا بھی اہتمام کیا جائے۔ اکڈیمک کونسل کے اس اجلاس میں گلگت و بلتستان کے طلبہ کے لیے جامعہ گجرات کے ہر شعبہ میں ایک نشست کا کوٹہ مقرر کیے جانے کا جائزہ بھی لیا گیا تاکہ پسماندہ علاقوں کے طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کا موقع فراہم کیا جا سکے ۔ ڈاکٹر ضیاء القیوم نے کہا کہ اکڈیمک کونسل کے باقاعدہ اجلاس جامعہ گجرات کے مختلف شعبہ جات میں اعلیٰ تعلیم کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے سلسلہ میں مددگار ثابت ہونگے۔ طلبہ کو ان کے تعلیمی سفر کی تکمیل میں مختلف سہولتوں کی فراہمی جامعہ گجرات کی اولین ذمہ داری ہے ۔ دور حاضر کی جدید دنیا میں جدید ترین خطوط پر استوار اعلیٰ تعلیم کا نظام اجتماعی قومی ترقی کا پیش خیمہ ثابت ہو گا ۔
۔۔۔۔۔۔
گجرات( جی پی آئی) علم کی شمع سے ہو مجھ کو محبت یا ر ب ۔ ٹھو ٹھہ را ئے بہا در کے نا مو ر سپو ت بر یگیڈ یئر ( ر ) وقا ر اقبا ل را جہ کا گو ر نمنٹ گر لز ڈ گر ی کا لج ٹھو ٹھہ را ئے بہا در کی بلڈ نگ کی تعمیر کے لیے کر و ڑو ں رو پے ما لیت کی ز مین کا عطیہ ۔ علا قے بھر میں علم کی رو شنی پھیلا نے کے لیے بر یگیڈ یئر ( ر ) وقا ر اقبا ل را جہ نے کا لج کی بلڈ نگ کی تعمیر کے لیے ذا تی زمین میں سے 6بیگہ ( 24کنا ل )ارا ضی وقف کی ہے ۔ ان کی او ر ان کے معا ونین میجر ( ر) محمد اظہر علی را جہ اور را جہ عبد ا لر حما ن عرف سو ہنا کی کا و شو ں سے اہل دیہہ نے مز ید 12کنال ر قبہ کا لج کی تعمیر کے لیے و قف کیا ہے۔ اور اب و قف شد ہ ز مین تقر یبا 36کنال سے بھی ز یا دہ ہے ۔ ڈ گر ی کا لج کی منظو ر ی میں بھی بر یگیڈ یئر ( ر ) وقا ر اقبا ل را جہ اور میجر ( ر) محمد اظہر علی را جہ اور را جہ عبد ا لر حما ن عرف سو ہناکا کلید ی کر دار ہے ۔ اہلیا ن علا قہ نے ان کے اس انقلا بی اقدا م کو سرا ہا ہے اور امید کا اظہا ر کیاہے کہ و ہ آ ئند ہ بھی علا قہ کی تعمیر و تر قی کے مختلف منصو بوں میں بھر پو ر دلچسپی لے کر ان کو پا یہ تکمیل تک پہنچا ئیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد( جی پی آئی) ٹی ایچ کیو ہسپتال وزیرآبادمیںڈاکٹرزوپیرامیڈیکل سٹاف نے لیڈی ڈاکٹر روبینہ کے ساتھ غنڈہ گردی کے خلاف احتجاج کیا۔ایم ایس ڈاکٹر ذاکر علی رانا نے کہا کہ لیڈی ڈاکٹر روبینہ کے ساتھ ہونے والی غنڈہ گردی کی شدیدمذمت کرتے ہیںاورحکومت سے مطالباہ کرتے ہیںکہ غنڈہ گردی کرنے والوںکے خلاف قانونی کاروائی کی جائے اورہمیںبھی سیکیورٹی فرا ہم کی جائے۔اس موقع پر ڈاکٹر فیصل،فیض الرسول بٹ ودیگر بھی موجودتھے۔
۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد( جی پی آئی) مسلم معاشرے میںاقلیتی کوجو تحفظ اوراحسا س ذمہ داری میسر ہے وہ کسی اور معاشرے اورقوم میںنہیں۔بڑی جمہوریت کی دعوی دار حکومتیں بھی اقلیتوںکو تضفظ دینے میںناکام ہیںمسلم ہینڈزانٹرنیشنل ہر سال کی طرح اپنے مسیحی بھائیوںکی خوشیوںکو دوبالا کرنے میںپیش پیش ہے۔ان خیا لات کا اظہارمسلم ہینڈزانٹرنیشنل کے ایریا مینجرسیدخرم رضا رضوی نے مسلم ہینڈزانٹرنیشل کی طرف سے 70 خاندانوںمیںخشک راشن جسمیں20کلو آٹا کاتھیلا،گھی،چینی،چاول،چائے وغیرہ شامل ہے تقسیم کرنے کے موقع پر کیا۔اس موقع پرمیاں مدثر نذیر،محمدتوقیر عباس،کونسلر یوسف مسیح سمیت دیگر بھی موجودتھے۔انہوںنے کہا کہ تعلیم کامیدان ہویاقدرتی آفات کامعاملہ مصیبت زدگان اورضرورتمند افرادکی امدادمسلم ہینڈزانٹرنیشنل کی سنہری روایات میںشامل ہیں۔انہوںنے کہا کہ خلق خداکی بے لوث خدمت انسانیت کی معراج ہے۔
۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد( جی پی آئی) مسیحی بھائیوںکی خوشی میںشامل ہوکراخوت وبھائی چارے کی فضاء سازگار بناناہے۔اقلیتی پاکستان کی سا لمیت میںبنیادی کرداراداکررہے ہیںاوروزیرآبادکی خوبصورتی اورصاف ستھرا رکھنے میںمسیحی کمیونٹی بھرپور معاونت کررہی ہے۔ان خیالات کا اظہارٹی ایم او وزیرآبادقیصر امین وڑائچ نے ٹی ایم اے آفس میںکرسمس کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر افتخاراحمدبٹ،مہرطاہر جاوید مٹھو،ڈاکٹر رضا سلطان، میڈم شمیم اختر،اقبال مسیح،سجاد مسیح،ریاست مسیح،طارق مسیح،گلزار مسیح،الیاس مسیح،ظفر مسیح،پرویز مسیح نعیم بھٹی،راجہ خالد حسین ،ڈاکٹر نثاراحمد،جارج،وقاص احمدوبھی موجودتھے
۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد( جی پی آئی) جماعت اسلا می وزیرآبادکے امیرصابر حسین بٹ ،سابق ناظمین جمیعت خواجہ محمدشعیب کونسلر،محمدادریس سپا ل ایڈووکیٹ،عمران منیربٹ نے کہا ہے کہ جمیعت نے ہردورمیںطلباء کی حوصلہ افزائی کی دوقومی نظریہ کی حفاظت اوراسلا می تعلیمات اجاگرکرنے کے لئے اسلا می جمیعت طلبہ نے تاریخ ساز کرداراداکیا۔وہ اسلا می جمیعت طلبہ پاکستان کے 70ویں یوم تاسیس کاکیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پراسامہ طاہر،حسن طاہر،محمدعمران،زمان حیدر چیمہ ،حیدر علی چیمہ،رانا مبشر،عدنان انور کھرل ،حکیم عامر بٹ ودیگر بھی موجودتھے۔انہوںنے کہا کہ طلباء ملک وملت کاسرمایہ ہیںغلبہ اسلا م اوراقامت دین کے لئے طلباء نے ہراول دستہ کاکرداراداکیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور ( جی پی آئی) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر اور حوزہ علمیہ جامعة المنتظرکے سربراہ آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے علی مسجد ماڈل ٹائون میں خطبہ جمعہ میں اسلام کے بعض المیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ آخری الہامی کتاب قرآن مجید عبارت کے لحاظ سے ہر قسمی تحریف سے پاک ہے ، مگر افسوسناک پہلو ضرور ہے کہ اس کے مطالب میں من پسند ردو بدل کیاگیا ۔اسی طرح خاتم الانبیا حضر ت محمد مصطفی کے فرامین کے نام سے جعلی احادیث گھڑ کر اسلامی تعلیمات کو مشکوک بنایا گیا۔ نماز کو کم اہمیت دینے کی سخت مذمت ہے ۔ امام علیہ السلام نے تنبیہ فرمائی کہ نماز کو سبک و خفیف قرار دینے والے کو ہماری شفاعت ہرگز نصیب نہ ہوگی۔مسلمان کا کردار مسجد اور مسجد کے باہر ایک جیسا ہونا چاہئے۔نماز آدمی کو اللہ کی حقیقی قربت کا درس دیتی ہے۔ حضرت اما م ابو حنیفہ اور حضرت امام مالک دونوں چھٹے تاجدار امامت حضرت امام جعفر صادق کے شاگرد ہیں۔ابوحنیفہ کا مشہور قول ہے کہ اگر دوسال امام جعفر صادق سے کسب فیض نہ کیا ہوتا تو ہلاک ہو جاتا۔حافظ ریاض نجفی نے افسوس کا اظہار کیا کہ اسلامی تاریخ کو مسخ کیا گیا اور غیر اسلامی کردار کے حامل حکمرانوں کے عیب چھپانے اور ان کے غلط کاموں کا جواز مہیا کرنے کے لئے انسان کامل حضرت ختمی ء مرتبت سید الانبیا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہٰ وسلم کی شخصیت کو کم کرنے اور عیب دار بنانے کی بھیانک سازش کی گئی ۔اس مقصد کے لئے تاریخ میں بے بنیاد فرضی واقعات شامل کئے گئے تاکہ ان حکمرانوں کے جرائم کا جواز پیدا ہوسکے۔انہوں نے عبادات کو کردار سازی کا اہم عامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسلمان کا کردار مسجد اور مسجد کے باہر ایک جیسا ہونا چاہئے۔نماز آدمی کو اللہ کی حقیقی قربت کا درس دیتی ہے۔دن رات کی واجب اور مستحب 51رکعت نمازوں میں اللہ کا ذکر 4445مرتبہ کیا جاتا ہے۔نماز کو خفیف اور کم اہمیت دینے کی سخت مذمت ہے ۔یہاں تک کہ امام علیہ السلام نے تنبیہ فرمائی کہ نماز کو سبک و خفیف قرار دینے والے کو ہماری شفاعت ہرگز نصیب نہ ہوگی۔علی مسجد کے امام جمعہ نے اہلسنت کے معروف مئورخ عبدالحلیم جندی کی اہلبیت رسالت کے بارے کتاب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس مئولف نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٰ وسلم کے معصوم جانشینوں کے تذکرے میں اعتراف کیا کہ یہ عام لوگ نہ تھے بلکہ ان کا تعلق شجرہ طیبہ سے تھا۔شجرئہ نبوت کی شاخیں تمام آئمہ علیہم السلام ہیں۔انہوں نے کہا کہ امام محمد باقر علیہ السلام نے کئی علمی گتھیوںکو سلجھایا،وہ اپنے شاگردوںکے سامنے فقط نماز ،روزہ نہیں بلکہ دنیا کے تمام مسائل پر گفتگو فرماتے تھے۔جس دور میںعمر بن عبدالعزیز گورنر مدینہ تھے،حاکم وقت مدینہ آیا تو امام کومشغول تدریس دیکھ کر سوال کیا کہ کیا پڑھا رہے ہیں؟ آپ کے کم سن بیٹے امام جعفر صادق نے جواب دیا کہ امام جغرافیہ پڑھارہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پانچویں جانشین رسول کے صاحبزادے امام جعفر صادق علیہ السلام17 ربیع الاول80 ھ مطابق 24-5-699 عیسوی کو پیدا ہوئے اس وقت آپ کے والد اور جد بزرگوار امام زین العابدین ،دونوں معصوم امام زندہ تھے ۔امام محمد باقر نے اپنے اس عظیم فرزند کو ان الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ” جعفر خیرالبریہ ” جعفر کائنات کے تمام انسانوں سے بہتر ہے۔آپ نے اپنے والد اور داداکے ساتھ 34سال گزارے اور114ھ میں آپ کے دور امامت کا آغاز ہوا۔اما م ابو حنیفہ اور امام مالک دونوں امام جعفر صادق کے شاگرد ہیں۔ابوحنیفہ کا مشہور قول ہے کہ اگر دوسال امام جعفر صادق سے کسب فیض نہ کیا ہوتا تو ہلاک ہو جاتا۔اسی طرح امام مالک نے بھی امام ششم کی عظمت اور عالی مرتبت ہونے کا اعتراف کیا ہے۔بنوعباس کے بادشاہ منصور دوانقی نے بھی اس امام کی خاندانی مقام و منصب کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا تعلق اس خاندان سے ہے جن کے بارے قرآن کہتا ہے کہ کتاب کے وارث اس کے چنے ہوئے بندے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
علی پور چٹھہ ( جی پی آئی) آمد رسول ۖ سے انسان معاشرتی مظالم سے ،بیٹیاں محرومی سے ،غلام نفرت سے ،جانور ستم سے اور فضا ظلم سے آزاد ہوئی ۔نبی کریم ۖ کی ولادت کسی ایک طبقہ ،قبیلہ ،قوم یا علاقہ کے لئے نہیں بلکہ تمام جہانوں کے لئے نوید مسرت ہے ۔عرب و عجم کی تفریق ،رنگ و نسل کے امتیازات ،لسانی و برادری کی اونچ نیچ کے بت بھی کالی کملی والے آقا ۖ نے اپنے قدموں سے پاش پاش کر دئیے ۔تعلیمات نبوی ۖ میں انسانوں ،جانوروں حتیٰ کہ درختوں کے حقوق بھی تعین کئے گئے ۔انسان کو معرفت خدا کے جام سے سیراب کیا گیا ۔ مسلمانوں کو ملتِ واحدہ کی مالا میں مستحکم کیا گیا ۔آمد مصطفےٰ ۖ پر جشن و عید منانا پوری انسانیت پر ضروری ہے ۔ان خیالات کا اظہارعلامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی نے جامع مسجد غوثیہ محلہ صدیق اکبر علی پور چٹھہ شریف میں سالانہ جشن آمد رسول ۖ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔کانفرنس کی صدارت مرکزی امیر تحریک اویسیہ پاکستان پیر غلام رسول اویسی ومرکزی ناظم اعلیٰ تحریک اویسیہ پاکستان نے فرمائی۔ اس موقعہ پر پیر میاں غلام اویس اویسی ،مفتی پیر شفقات احمد نقشبندی زیب سجادہ آستانہ عالیہ حضور شیخ الحدیث مہمانان خصوصی تھے ۔ علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی نے کہا آمد رسول ۖ پر اظہار مسرت و خوشی فطری تقاضا ہے ۔ساری کائنات کی نعمتیں حضور ۖ کے میلاد کے صدقے ہمیں میسر آئیں ۔رحمت عالم ۖ کی ولادت سے زمین ،فضا ،انسانی فکر اور معاشرتی تہذیب و تمدن کو پاکیزگی نصیب ہوئی ۔انہوں نے کہا میلاد النبی ۖ سے معاشرہ امن کا گہوارہ بنا ۔آج بھی دہشت گردی سے نجات کے لئے میلاد والے آقا ۖ کی تعلیمات کا نفاذ ضروری ہے ۔محفل میلاد مصطفےٰ ۖ کے انعقاد سے شرک کا رد ہوتا ہے ۔اس موقعہ پر پیرزاد ہ علی رضا اویسی ،حافظ محمد احسان یوسف قادری، قاری محمد ارشد اویسی،محمد محسن اویسی، چوہدری محمد یعقوب اویسی ایڈووکیٹ چیف ایگزیکٹو ادارہ تاجدار یمن پاکستان اور دیگر نے بھی خطاب و ہدیہ نعت پیش کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
فیصل آباد( جی پی آئی) معروف عالم دین مولانا طارق جمیل سے پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین مولانا طاہر محمود اشرفی اور مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان علماء کونسل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی کی ملاقات ۔جنید جمشید او ر مولانا طارق جمیل کے سسر کے لیئے دعائے مغفرت ۔جنید جمشید نے ساری عمر اللہ کے دین کے لیئے وقف کی تھی قدرت خداوندی کا ہر فیصلہ اس کی شان اور وحدانیت کا مظہر ہوتا ہے اللہ کے فیصلوں کے سامنے کسی کو اف تک کہنے کی مجال نہیں ہے ،مولانا طارق جمیل عالم اسلام میں دعوت و تبلیغ اور حضورۖ کی نعت کو جنید جمشید نے جس احسن انداز میں بیان کیا آج بھی اس کی آواز امت مسلمہ کے دلوں میں جگ مگا رہی ہے جنید جمشید سچے عاشق رسول تھے اور پاکستان کے ہر شعبہ کے افراد میں ان کے لیئے محبت تھی جس کا اظہار جنازہ میں شریک جم غفیر نے کیا ،چیئر مین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی ربیع الاول مسلمانوں کے لیئے مسرت اور غم کے ملے جلے جذبات لے کر آتا ہے جنید جمشید خوش نصیب ہے کہ اس کی وفات بھی ربیع الاول میں ہوئی اللہ تعالیٰ نے اس کائینات میں اپنے دین کا کام منتخب شخصیات سے لینا ہے اور اللہ کی منشا کے مطابق وہ دین کا کام کرتے رہیں گے،سیکرٹری جنرل پاکستان علماء کونسل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی اس موقع پر پاکستان علماء کونسل پنجاب کے صدر حافظ محمد امجد ،ضلعی صدر ،مولانا اعظم فاروق،مولانا عزیز الرحمن رحیمی بھی موجود تھے اور مہتمم جامعہ دار القرآن قاری محمد یٰسین نے مولانا طارق جمیل کے سسر حاجی انور اور جنید جمشید کے لیئے دعائے مغفرت کروائی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور( جی پی آئی) حلب اور برما میں مسلمانوں کی نسل کشی کرنے والوں کے خلاف ہر سطح پر جدوجہد امت مسلمہ پر فرض ہے ۔ عرب ممالک میں بیرونی مداخلت سے دنیا کا امن تباہ ہو رہا ہے ۔ بشار الاسد کی جابرانہ حکومت کو قائم رکھنے کیلئے لاکھوں شامی مسلمانوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے ۔ ترکی ، سعودی عرب ، پاکستان اور قطر کو برما اور شام کے مسلمانوں کی بقاء اور سلامتی کیلئے فوری کردار ادا کرنا ہو گا۔ شام اور عراق کی تباہی کے بعد بحرین اور یمن میں مداخلت کا اعلان عالمی اور مسلم دنیا کیلئے لمحہ فکریہ ہے ۔ یہ بات پاکستان علماء کونسل کی اپیل پر ملک بھر میں ہونے والے مظاہروں اور اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہی۔ پاکستان علماء کونسل کی ذیلی تنظیم وفاق المساجد پاکستان سے متصل چوہتر ہزار سے زائد مساجد میں متفقہ قراردادوں میں اقوام متحدہ اور اسلامی سر براہی کانفرنس سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ حلب کی عوام کو واپس حلب میں بسانے کیلئے فوری کردار ادا کیا جائے اور روسی اور ایرانی مداخلت شام میں فی الفور ختم کی جائے ۔ اسی طرح برما کے مظلوم مسلمانوں کی ہر طرح سے امداد کی جائے اور برما کی حکومت کی طرف سے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کو بند کروایا جائے ۔ لاہور میں ندائے حلب کانفرنس کے بعد اجتماعی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ امریکہ ، روس اور ایران مل کر اسلامی ممالک کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں ۔ شام کی عوام کی جمہوری جدوجہد کو کچلنے کیلئے داعش کو تیار کیا گیااور پھر داعش کے نام پر شام کی عوام کا قتل عام کیا گیا۔ داعش مسلمانوں کی نہیں مسلمانوں کے قاتلوں اور دشمنوں کی تنظیم ہے ۔ داعش کے افکار کا اسلام اور مسلمانوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی انسانی حقوق کے ادارے برما ، کشمیر ، حلب اور فلسطین کی صورتحال پر کیوں خاموش ہیں۔ انہیں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کیوں نظر نہیں آتے ۔ انہوں نے کہا کہ برما اور شام کا مسئلہ فرقہ وارانہ نہیں ظالم اور مظلوم کا ہے ۔ اس لیے مسلم امة کو شام اور برما کے مظلوم عوام کی مدد کیلئے اٹھ کھڑے ہونا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور عالم اسلام کی صورتحال پر 26 دسمبر کو کراچی میں ”وحدت امت کانفرنس” منعقد ہو گی ۔ دریں اثناء پاکستان علماء کونسل کے وائس چیئرمین مولانا ایوب صفدر (گوجرانوالہ) ، مولانا عبد الکریم ندیم (خان پور) ، مولانا زاہد محمود قاسمی (فیصل آباد) ، مولانا عبد الحمید وٹو (قلعہ دیدار سنگھ) ، مولانا اسد اللہ فاروق (لاہور)، مولانا عبد الحمید صابری (اسلام آباد)، مولانا اسعد زکریا (کراچی )، مولانا عبد اللہ مدنی (آزاد کشمیر)،مفتی وحید احمد سواتی (کوئٹہ) ،مولانا محمد امجد ، مولانا شبیر احمد عثمانی (فیصل آباد)، مولانا خلیل احمد سراج (ڈیرہ اسماعیل خان ) ، مولانا انوارالحق مجاہد (ملتان )، مولانا سعد اللہ شفیق (رحیم یار خان ) مولانا شفیع قاسمی (ساہیوال) ، مولانا نعمان حاشر (راوالپنڈی)، مولانا وقار عثمانی (سرگودھا) ، مولانا رسال الدین (قصور ) ، مولانا احمد مکی (مظفر گڑھ) ، مولانا مفتی عمر فاروق (خانیوال)، سید عبد الغفار شاہ حجازی (لودھراں)، مولانا شکیل الرحمن (اوکاڑہ)، مولانا طارق ندیم (پاکپتن) ، میاں راشد منیر (سیالکوٹ)، مولانا عمر عثمانی (گجرات) ، مولانا ابو بکر حمزہ (چکوال)، قاری وحید احمد فاروقی (ناروال) ، مولانا سعد اللہ لدھیانوی (ٹوبہ ٹیک سنگھ)، حاجی محمد طیب (ننکانہ )میں اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عراق ، لیبیا ، شام ، یمن کی تباہی کے بعد دشمنان اسلام کا ہدف ارض حرمین الشریفین مکتہ المکرمہ ، مدینتہ المنورہ اور مملک سعودی عرب ہے ۔ پاکستانی عوام ، سیاستدان ، مذہبی قائدین اور مسلح افواج ہر ہر لمحہ ارض حرمین الشریفین اور مملکت سعودی عرب کی سلامتی اور استحکام کے دفاع کیلئے سر بکف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مملکت سعودی عرب کی قیادت نے ہمیشہ فرقہ واریت اور فرقہ وارانہ تشدد کے خلاف اور امت مسلمہ کے اتحاد اور وحدت کیلئے جدوجہد کی ہے اور مسلمانوں کے اتحاد کی کوششوں کو کمزور کرنے کیلئے مملکت سعودی عرب پر حملہ کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔