گجرات (جی پی آئی) انجمن تاجران مسلم بازار مقبرہ پانڈی شاہ گجرات کا اہم اجلاس سرپرست اعلیٰ حاجی محمد صدیق منعقد ہوا۔جس میں انجمن تاجران مسلم بازار مقبرہ پانڈی شاہ گجرات کے عہدیداران کا چنائو کیا گیا۔ جس کے مطابق سرپرست اعلیٰ حاجی محمد صدیق’ سرپرست حاجی طارق’ چیئرمین ندیم اکرم بٹ’ وائس چیئرمین شیخ اظہار’ صدر عابد حسین بٹ’ سینئر نائب صدر محمد حفیظ پہلوان’ نائب صدر حاجی اسماعیل جنرل سیکرٹری خان شبیر خان’ جائنٹ سیکرٹری ندیم انور ڈھویا’ سیکرٹری اطلاعات طارق محمود’ فنانس سیکرٹری چوہدری نعیم شہزاد منتخب کئے گئے۔ اجلاس میں تمام ممبران نے متفقہ طور پر تمام عہدیداران پر اعتماد کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر سرپرست اعلیٰ حاجی محمد صدیق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انجمن تاجران مسلم بازار مقبرہ پانڈی شاہ کو فعال اور مضبوط بنائیں گے اور ہماری خدمات تمام تاجر برادری کیلئے ہمہ وقت حاضر ہیں۔ تاجر برادری کے مسائل کو احسن انداز سے حل کروائیں گے صدر عابد حسین بٹ نے کہا کہ تاجر برادری کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اور تاجر برادری مسائل کو ترجیحی بنیادوں پرحل کروائیں گے۔ تاجر برادری کو مکمل اعتماد میں لیکر فیصلے کریں گے اور انجمن تاجران مسلم بازار مقبرہ پانڈی شاہ کا ہر تاجر صدر ہو گا۔ ہم خدمت کا تابعداری کا مشن’ ہمہ جاریو ساری رکھیں گے۔ جنرل سیکرٹری خان شبیر خان نے کہا کہ تاجر برادری کے مسائل کے حقوق کی آواز ہر پلیٹ فارم پر بلند کریں گے تمام تاجر ہمارے بھائی ہیں اور تاجروں کے مسائل پہلے سے بڑھ کر احسن انداز سے حل کروائیں گے۔ تاجر برادری کے اتحاد و اتفاق کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے اور انجمن تاجران مسلم بازار مقبرہ پانڈی شاہ کو ضلع گجرات کی سب سے بہترین اور منتظم تنظیم بنائیں گے۔ اجلاس میں حاجی طارق’ ندیم اکرم بٹ’ شیخ اظہار’ حاجی غلام حسین’ رانا ثاقب’ محمد حفیظ پہلوان’ حاجی اسماعیل’ شیخ فیصل ٹیلرز’ ندیم انور ڈھویا’ طارق محمود چوہدری’ نعیم شہزاد’ محمد سلطان خان’ مہر یونس’ محمد اسلم بھٹی و دیگر دکانداران کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی۔ ۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے پی پی 97 گوجرانوالہ سے پاکستان مسلم لیگ کے امیدوار چودھری ناصر محمود چیمہ کو کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ 2013ء کے جنرل الیکشن میں ناصر محمود چیمہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے تھے مگر دھاندلی کی وجہ سے رزلٹ میں ردوبدل کیا گیا جس پر ناصر محمود چیمہ نے الیکشن ٹربیونل میں دھاندلی کے خلاف درخواست جمع کروا دی، الیکشن ٹربیونل کے حکم پر دھاندلی زدہ پولنگ اسٹیشن جن میں قلعہ دیدار سنگھ کے 7، گکھڑ کے 17 اور دیگر 10 پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ الیکشن ہوئے۔ قبل ازیں 118 پولنگ اسٹیشن میں سے 85 پولنگ اسٹیشن پر چودھری ناصر محمود چیمہ نے 17187 ووٹ حاصل کیے تھے جبکہ ان کے مخالف ن لیگ کے امیدوار کو 16250 ووٹ ملے تھے، اس طرح وہ 837 ووٹر سے پہلے ہی لیڈ کر رہے تھے۔# ۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) طالبعلموںکو تعلیم کی راہ میں آسانیاں فراہم کرنا جامعات کی اولین ذمہ داری ہے۔ طلبہ کو بہترین تعلیمی ماحول فراہم کر کے ہی ہم ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔ جامعہ گجرات کی انتظامیہ مسائل کا ادراک رکھتی ہے اور انہیں حل کرنے کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے ہوئے ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر جامعہ گجرات پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے جامعہ کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کرتے ہوئے کیا ۔ اس معمول کے دورہ کے دوران ڈاکٹر ضیاء نے مختلف شعبہ جات میں صفائی کے انتظامات اور ممکنہ سہولتوں کا جائزہ لیا۔ ڈاکٹر ضیاء القیوم نے مختلف شعبہ جات کے مسائل کا ادراک کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ گجرات کی انتظامیہ اپنے وسائل کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے موجودہ سہولیات کو بتدریج بڑھانے کی از حد کوشش کر رہی ہے ۔ شعبہ جات کا دورہ کرتے ہوئے ڈاکٹر ضیاء القیوم نے انتظامی معاملات کو مزید بہتر بنانے کے لیے موقع پر ہی احکامات جاری کرتے ہوئے یقین دلایا کہ جامعہ گجرات کی انتظامیہ طلباء و طالبات اور اساتذہ کو بہترین تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے لیے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ رکھے گی۔ ۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی ٹیم نے علی الصبح اچانک ریڈ کرکے سبزی منڈی گجرات اور لالہ موسیٰ میںخراب اوزان کے ذریعے تول میں کمی کرنیوالے 26پھڑیوںکو رنگے ہاتھوں پکڑ کر حوالات میں بند کرا دیا ، ملزمان کے خلاف تھانہ رحمانیہ اور لالہ موسیٰ میں مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کو شکایات موصول ہوئی تھی کہ سبزی منڈی گجرات اور لالہ موسیٰ میں سبزی فروخت کرنیوالے بیشتر پھڑیوںکے اوزان درست نہیں اور انہوںنے جائز منافع خوری کی غرض سے کنڈوں اور باٹوں میں ہیر پھیر کر رکھا ہے جس پر انہوںنے اے سی میاں اقبال مظہر کی زیر قیادت اسسٹنٹ کنٹرولر/ڈی او انڈسٹریز ویٹس اینڈ میئرز اکرام الحق، ریونیو آفیسر ملک طفیل اور ایس ایچ او تھانہ رحمانیہ ، انسپکٹر ویٹس اینڈ میئرز رضوان ڈار اور محکمہ کے اہلکاروں پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جس نے پہلے علی الصبح سبزی منڈی نزد جی ٹی روڈ مراڑیاں پہنچ کر وہاں موجود پھڑیوں کے اوزان کی چیکنگ کی اس دوران ملزمان ندیم خالق، اعجاز، خادم، عدنان جمیل، راجہ آصف ، ندیم اختر، اسد فضل، جمشید، احمد، حافظ لیاقت اور اسلم شاہ، ساجد ، ارشد اور احسن وغیرہ کنڈا اور باٹس میں کمی بیشی کے مرتکب پائے گئے جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر اور انکی ٹیم نے تول میں کمی کے مرتکب ملزمان کو موقع سے گرفتار کر ادیا جنہیں تھانہ رحمانیہ کی حوالات میں بند کر دیا گیا ہے اور انکے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتش شروع کر دی گئی ہے۔ بعد ازاں ڈی او انڈسٹریز ویٹس اینڈ میئرز اکرام الحق نے انسپکٹر ویٹس اینڈ میئرز رضوان ڈار کے ہمراہ سبزی منڈی لالہ موسیٰ میں بھی چیکنگ کی اور کنڈا اور باٹس میں کمی بیشی کے ذریعے اوزان پورے نہ رکھنے اور تول میں کمی بیشی کرنیوالے ملزمان وقاص، اشرف، جبار، سردار خان، وقاص، اشرف ، وحید ، قیصر ایوب اور مہر نعیم کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا جہاں انکے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ دریں اثنا ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ناجائز منافع خوروںکے خلاف کامیاب کاروائی پر اسسٹنٹ کمشنر میاں اقبال مظہر، ڈی او انڈسٹریز، ویٹس اینڈ میئرز ڈاکٹر اکرام الحق، انسپکٹر ویٹس اینڈ میئرز رضوان ڈار اور انکی ٹیم کو شاباش دی ہے اور ہدایت کی ہے کہ ناجائز منافع خوروںکے خلاف کریک ڈائون جاری رکھا جائے ۔ ۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) مدنی گروپ کا اجلاس زیر صدارت سید محمد سلیمان شاہ گیلانی منعقد ہوا ۔ جس میں تنظیم کے تمام ممبران نے شرکت کی۔ماہ رمضان سے قبل حکومتی دعوئوں کے باوجود لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ بعض علاقوں سے موصولہ اطلاعات کے مطابق سحری اور افطاری کے اوقات میں بھی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔ نماز تراویح کے اوقات میں جو نمازیوں روزہ داروں پر گزر رہی اس کا اظہار الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے۔ ہم حکومت سے پر زور اپیل کرتے ہیں کہ اپنے وعدے کے مطابق کم از کم ماہ رمضان کے تقدس کو مد نظر رکھتے ہوئے انرجی پالیسی پر غور و خوض کیا جائے اور شیڈول پر نظر ثانی کی جائے۔ ۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) صدر سیٹیزن فرنٹ چوہدری علی ابرار جوڑا کے والد محترم سابق ناظم چوہدری ابراراصغر جوڑا کی 8ویں برسی6رمضان المبارک کع جامع مسجد خواجگان علی پورا روڑ میں ہوگی آغاز 6بجے ہوگا خطاب علامہ ظہیرالدین معظمی کریں گے دعا 7بجے ہوگی تواضع بعد ازنماز مغرب ان کی رہائش گاہ پر ہوگی ۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) ممتاز سماجی شخصیت صدر پنجاب نعت کونسل شیخ عرفان پرویز نے اپنی رہائشگاہ پر ممتاز کاروباری شخصیت سید مزمل حسین شاہ آف گرین ایڈ کے اعزاز میں پر تکلف افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر چیف ایڈیٹر جی پی آئی ڈاکٹر رزاق احمد غفاری’ ممتاز سماجی شخصیت رانا ثاقب مشرف ‘ ریحان عرفان’ شیخ عبدالمنان و دیگربھی موجود تھے۔ ۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) ممتاز نوجوان کاروباری شخصیت سیٹھ یاسر لطیف صراف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت رمضان المبارک کے تقدس کے پیش نظر لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ کم کرے۔ شہر میں سحر و افطاری کے اوقات میں بھی جاری لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے۔ لوڈ شیڈنگ سے کاروبار تو پہلے ہی متاثر تھے مگر اب روزہ داروں کو تو کم از کم سہولت دی جائے تاکہ عوام اپنا دینی فریضہ سرانجام دے سکیں۔ حکومت لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کیلئے فوری طور پر اقدامات کرے۔ ۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) جامع مسجد دربار نانگے شاہ میں حضرت فاطمة الزہرہ کی یاد میں عظیم الشان محفل کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت پیر سید محمد سلیمان شاہ گیلانی آستانہ عالیہ چک سادہ شریف نے کی۔ جبکہ مہمان خصوصی پیر صوفی محمد کاشف چشتی آستانہ عالیہ بھٹی کے شریف تھے۔ خصوصی خطاب حضرت علامہ محمد شاہد چشتی نے کیا۔ نعت رسول ۖ کا شرف صوفی غلام مصطفی سیفی نے حاصل کیا۔ اس موقع پر ممتاز شخصیات کی کثیر تعداد موجود تھی۔ ۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) امام بارگاہ حسینیہ میں ہر سال کی طرح عظیم الشان انداز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا جا رہا ہے جس میں ہر روز روزہ داران کو افطار ڈنر کروایا جاتا ہے۔ اس سلسلہ میں علاقہ کی اہم شخصیات تعاون کر رہی ہیں۔ سید سرفراز جعفری ‘ سید الطاف عباس کاظمی’ وقار الحسن ہیرا’ جواد جعفری کی نگرانی میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) آج بعد از نماز عصر تا نماز مغرب رانا ملازم حسین کی رہائشگاہ نزد دربار کانوانوالی سرکار میں مجلس عزاء کا انعقاد کیا جائے گا اور ماتم داری کی جائے گی۔ اس سلسلہ میں تمام ماتم داروں کوشرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔ اختتام پر افطاری کا بھی انتظام ہو گا۔ ۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) حسینیہ ٹرسٹ گجرات میں ماہ رمضان المبارک کی مجالس کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ 19تا 21 رمضان المبارک مجالس عزاء کا انعقاد کیا جائے گا۔ 19 رمضان کو علامہ اشتیاق حسین کاظمی خطاب کریں گے۔ ان مجالس عزاء میں ممتاز ذاکرین خطاب کریں گے۔ جبکہ 27 رمضان المبارک کو علامہ ساجد نقوی کی شرکت بھی متوقع ہے۔