گجرات (جی پی آئی) اہل حدیث یوتھ فورس ضلع گجرات کا ہنگامی اجلاس۔ سید الطاف الرحمن شاہ فاضل مدینہ یونیورسٹی نے اجلاس کی صدارت کی۔ جس میں حافظ محمد بابر سلفی ڈپٹی جنرل سیکرٹری اہل حدیث یوتھ فورس پاکستان ‘قاری محمد سیف اللہ کمیر پوری صدر اہل حدیث یوتھ فورس صوبہ پنجاب’ حافظ محمد ابراہیم محمدی سینئر نائب صدر اہل حدیث یوتھ فورس پنجاب’ حافظ مظہر الاسلام ناظم تبلیغ اہل حدیث یوتھ فورس پنجاب’ حافظ محمد کاشف عارف شیخ پوری نائب ناظم نشر و اشاعت اہل حدیث یوتھ فورس پنجاب’ اور حافظ محمد عثمان سلفی معاون صدر اہل حدیث یوتھ فورس وزیر آباد تشریف لائے۔ ان کے علاوہ ضلع گجرات کے مختلف علاقوں سے کثیر تعداد میں اہل حدیث یوتھ فورس کے کارکنان اور علماء کرام حافظ انعام اللہ کنجاہی’ قاری زبیر احمد اثری’ قاری ضیاء الرحمن ضیائ’ حافظ لقمان احمد’ حافظ محمد آصف’ قاری احسان اللہ’ قاری ذکاء اللہ’ قاری محمد صفدر’ قاری محمد عقیل ہاشمی’ حافظ عبدالباسط’ حافظ بشارت صدیقی نے شرکت کی۔ اجلاس میں اہل حدیث یوتھ فورس ضلع گجرات کی نئی کابینہ کا اعلان کرتے ہوئے صدر ہل حدیث یوتھ فورس صوبہ پنجاب قاری محمد سیف اللہ کمیر پوری نے حافظ محمد کاشف عارف شیخو پوری نائب ناظم نشر و اشاعت اہل حدیث یوتھ فورس پنجاب کو کنوینئر اہل حدیث یوتھ فورس ضلع گجرات اور قاری ضیاء الرحمن ضیاء ‘ حافظ لقمان احمد ‘ حافظ محمد آصف کو معاون کنوینئر کی ذمہ داری ادا کرنے کیلئے منتخب کیا۔ اجلاس میں تمام شرکاء نے قائدین یوتھ فورس سے جناب سید الطاف الرحمن کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور حافظ انعام الٰہی کنجاہی کی دا کیساتھ اجلاس اختتام پذیر ہوا۔ ……………………………… گجرات( جی پی آئی) مسلح افواج دہشت گردی اور لا قانونیت کے خلاف ضرب عضب پر بلا تفریق پر عمل کیا جائے۔ نیشنل ایکشن پلان کے تحت صرف مساجد اور دینی اداروں کے خلاف بلکہ ٹرانسپورٹ میں سپیکر اور سائونڈ سسٹم کے ذریعہ مشکلات پیدا کرنے والے افراد کو بھی نشانہ بنایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار سید الطاف الرحمن نے اہلدیث یوتھ فورس پنجاب کی کابینہ سے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرکز جمعیت اہلحدیث پاکستان میں امن وامان کے قیام اور ملکی استحکام کیلئے پاک آرمی کے شانہ بشانہ کام کریگی اور ہم درس و تدریس کے ذریعہ امن کا پیغام اُمت مسلمہ تک پہنچایا ہے اور ہم اپنے اس مشن کو مربوط طریقہ سے آگے بڑھائیں گے اور اہلحدیث یوتھ فورس اپنے قائدین کی سرپرستی میں نبی اکرم ۖ کی تعلیمات کو عام کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریگی’ آخر میں سید الطاف الرحمن نے کہا کہ ہم پروفیسر ساجد میر اور اپنے ہر قسم کے تعاون کا بھر پور یقین دلاتے ہیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے حافظ محمد بابر سلفی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اہل حدیث یوتھ فورس پاکستان نے کہا کہ سید الطاف الرحمن کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ اور ہم ہمیشہ کی طرح انکے ساتھ تعاون رکھیں گے۔ جس طرح انہوں نے پہلے جمیعت اہلحدیث کی ترقی و بہتری کیلئے کام کیا ہے تعاون کے اس عمل کو جاری رکھیںگے۔ اس موقع پر قاری محمد سیف اللہ حافظ ابراہیم محمدی و دیگر ممبران نے بھی خطاب کیا۔ ……………………………… گجرات( جی پی آئی) ”کرم ہی کرم” سالانہ محفل نعت و درود شریف چینی والی کھوئی رٹہ آزاد کشمیر میں منعقد ہوئی۔ جس کی صدارت عالمی مبلغ اسلام مرکزی صدر اتحاد المشائخ پاکستان ڈاکٹر پیر فضیل ایاز قاسمی سجادہ نشین آستانہ عالیہ موہڑہ شریف مری نے کی۔ جبکہ خصوصی نعت صاحبزادہ قاری عامر رضوان قادری ‘ چوہدری شبیر احمد’ محمد افضل قادری’ محمد اویس رضا قادری’ حافظ عبداللہ قاری ‘ محمد طارق قاسمی نے پیش کیا۔ نقابت کے فرائض شہنشاہ نقابت قاری دلاور حسین جلالی نے سرانجام دئیے۔ مہمان خصوصی ڈاکٹر رزاق احمد غفاری’ اور پروفیسر عبداللہ طاہر تھے۔ مہمانوں کا استقبال بانی محفل ممتاز عالم دین قاری کرامت اللہ نعیمی نے کیا۔ اس موقع پر علاقہ کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔ ……………………………… گجرات( جی پی آئی) نبی کریم ۖ کی محبت دنیا و آخرت میں کامیابی کی ضمانت ہے ان خیالات کا اظہار جگر گوشہ امام العارفین عالمی مبلغ اسلام شہزادہ ڈاکٹر پیر سید فضیل ایاز قاسمی مرکزی صدر اتحاد المشائخ پاکستان نے موضع چینی والہ میں منعقدہ محفل نعت ”کرم ہی کرم” کے موقع پر اپنے خصوصی خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ خوش قسمت لوگ ہی نبی کریم ۖ کی محفل سجاتے ہیں اور ان میں شریک ہوتے ہیں۔ بزرگان موہڑہ شریف نے دنیا بھر میں سلامتی و امن کا درس دیا اور دنیا بھر میں موہڑہ شریف کے وابستگان اپنا فریضہ احسن طریقہ سے سرانجام دے رہے ہیں۔ اور درود و سلام کی محافل سجا رہے ہیں۔ قاری کرامت علی نقشبندی اور انکے رفقاء کار کو مبارکباد پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے اس محفل کا انعقاد کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان محافل میں جہاں پر اللہ اور اسکے رسول کی خوشنودی حاصل ہوتی ہیں وہاں پر دلی سکون بھی میسر آتا ہے۔ میں اُمید کرتا ہوں کہ ان محافل میں آنیوالے نماز و دیگر دینی فرائض احسن طریقے سے سرانجام دیں گے۔ اور نماز کی پابندی کو لازمی بنائیں گے۔ اس موقع پر علماء کرام و مشائخ عظام کی کثیر تعداد موجود تھی۔ ……………………………… گجرات( جی پی آئی) گجرات کا مرکزی تجارتی بازار ، ریلوے روڈ تجاوزات اور گندگی کی آماجگاہ بن گیا۔ شہریوں خصوصاً خواتین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے بازار میں جگہ جگہ تجاوزات قائم ہیں۔ گاڑیوں والے بھی دکانوں کے سامنے غلط پارکنگ کرتے ہیں۔ جس کی وجہ سے راہگیروں کا گزرنا محال ہوجاتا ہے۔ دکانداروں نے فٹ پاتھوں پر قبضے کے ساتھ ساتھ سڑکوں پر بھی اپنا قبضہ جما رکھا ہے۔ چارپایاں’ فرنیچر’ ٹرنک و دیگر سامان روڈ پر ہی سجا رکھے ہوتے ہیں۔ عوامی حلقوں نے میئر گجرات حاجی ناصر محمود سے اپیل کی ہے کہ وہ ریلوے روڈ سے تجاوزات کاخاتمہ کروائیں۔ ……………………………… گجرات( جی پی آئی) ……………………………… گجرات( جی پی آئی) تیرہویں سالانہ محفل میلاد مصطفی ۖ و ختم خواجگان برائے خواتین 7 فروری بروز منگل صبح 9 بجے تا نماز ظہر قند فشاں میرج ہال میں منعقد ہو گی جس میں ممتاز خواتین ثناء خوان رسول و قاریہ خواتین شریک ہونگی۔ باجی شمائلہ حبیب خادمہ دربار عالیہ گھمکول شریف کی زیر قیادت انتظامات مکمل کئے جا رہے ہیں جبکہ چوہدری افتخار احمد ملہی ناظم اعلیٰ غلامان گھمکول شریف کی زیر قیادت یہ محفل منعقد ہوگی اور 63 پائونڈ وزنی کیک بھی کاٹا جائیگا۔ …………………………… گجرات( جی پی آئی) عامر الیکٹرونکس کی برانچ نمبر 2 کی افتتاحی تقریب 3 فروری بروز جمعتہ المبارک سہ پہر تین بجے منعقد ہو گی۔ جو کہ بفیضان نظر زندہ پیر گھمکول شریف منعقد ہو رہی ہے۔ اس موقع پر عظیم الشان محفل میلاد النبی ۖ ۖ و ختم خواجگان بھی منعقد ہوگا۔ تمام دوست احباب کو شرکت کی دعوت ہے۔